سورة المَاعون
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور کرئیر ڈ لا سیرا جنوبی اٹلی کے سب سے مشہور اخبار نے مندرجہ ذیل عجیب خبر شائع کی ہے۔
۱۳ جولائی ۱۸۷۹ ء کو یروشلم میں ایک بوڑھا راہب مسمی کو ر مرا جو اپنی زندگی میں ایک ولی مشہور تھا اس
کے پیچھے اس کی کچھ جائیداد رہی اور گورنر نے اس کے رشتہ داروں کو تلاش کر کے ان کے حوالہ دولاکھ فرینک
( ایک لاکھ پونے انیس ہزار روپیہ) کیے جو مختلف ملکوں کے سکوں میں تھے اور اس غار میں سے ملے جہاں وہ
راہب بہت عرصہ سے رہتا تھا روپیہ کے ساتھ بعض کا غذات بھی ان رشتہ داروں کو ملے جن کو وہ پڑھ نہ سکتے
تھے۔ چند عبرانی زبان کے فاضلوں کو ان کا غذات کے دیکھنے کا موقع ملا تو ان کو یہ عجیب بات معلوم ہوئی کہ
یہ کا غذات بہت ہی پرانی عبرانی زبان میں تھے جب ان کو پڑھا گیا تو ان میں یہ عبارت تھی ۔
پطرس ماہی گیر یسوع مریم کے بیٹے کا خادم اس طرح پر لوگوں کو خدا تعالیٰ کے نام میں اور اس کی مرضی
دو
کے مطابق خطاب کرتا ہے اور یہ خط اس طرح ختم ہوتا ہے۔
میں پطرس ماہی گیر نے یسوع کے نام میں اور اپنی عمر کے نوے سال میں یہ محبت کے الفاظ اپنے آقا
اور مولی یسوع مسیح مریم کے بیٹے کی موت کے تین عید فسح بعد ( یعنی تین سال بعد ) خداوند کے مقدس گھر کے
نزدیک بولیر کے مکان میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔“
ان فاضلوں نے نتیجہ نکالا ہے کہ یہ نسخہ پطرس کے وقت کا چلا آتا ہے۔ لنڈن بائبل سوسائٹی کی بھی یہی
رائے ہے۔ اور ان کا اچھی طرح امتحان کرانے کے بعد بائبل سوسائٹی اب ان کے عوض چار لاکھ لیرا ( دو لاکھ
ساڑھے سینتیس ہزار روپیہ ) مالکوں کو دے کر کا غذات کو لینا چاہتی ہے۔
یسوع ابن مریم کی دعا ان دونوں پر سلام ہو۔ اس نے کہا اے میرے خدا میں اس قابل نہیں کہ اس چیز پر
غالب آ سکوں جس کو میں برا سمجھتا ہوں نہ میں نے اس نیکی کو حاصل کیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی مگر دوسرے
لوگ اپنے اجر کو اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور میں نہیں ۔ لیکن میری بڑائی میرے کام میں ہے مجھ سے زیادہ
بری حالت میں کوئی شخص نہیں ہے اے خدا جو سب سے بلند تر ہے میرے گناہ معاف کر ۔اے خدا ایسا نہ کر کہ
میں اپنے دشمنوں کے لیے الزام کا سبب ہوں نہ مجھے اپنے دوستوں کی نظر میں حقیر ٹھہرا۔ اور ایسا نہ ہو کہ میرا
تقوی مجھے مصائب میں ڈالے۔ ایسانہ کر کہ یہی دنیا میری بڑی خوشی کی جگہ یا میرا بڑا مقصد ہوا اور ایسے شخص کو
مجھ پر مسلط نہ کر جو مجھ پر رحم نہ کرے اے خدا جو بڑے رحم والا ہے اپنے رحم کی خاطر ایسا ہی کر تو ان سب پر رحم
کرتا ہے جو تیرے رحم کے حاجت مند ہیں۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۳۶ تا ۳۴۵)
یہودیوں کا یہ کہنا کہ ہم نے عیسی کو قتل کر دیا اس قول سے یہودیوں کا مطلب یہ تھا کہ عیسیٰ کا مومنوں کی
طرح خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا کیونکہ توریت میں لکھا ہے کہ جھوٹا پیغمبر قتل کیا جاتا ہے پس خدا نے اس
کا جواب دیا کہ عیسی قتل نہیں ہوا بلکہ ایمانداروں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف اس کا رفع ہوا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۳۷ حاشیہ )
( سوال پیش ہوا کہ ) آیت کریمہ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں یہ شبہ باقی ہے کہ لفظ بل
فقره رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ و مَا قَتَلُوهُ يَقينا کے ساتھ ایک خاص ربط بخشتا ہے جس سے ان دونوں واقعات کا ربط
با ہم اتصال سمجھا جاتا ہے پس یہ بظاہر مقتضی اس بات کا ہے کہ واقع رفع کا زمانہ واقع قتل کے زمانہ کے ساتھ
متحد و متصل ہو اور دونوں زمانوں میں کچھ فاصلہ نہ ہو حالانکہ حضرت کے بیان مبارک کے مطابق واقع رفع
کے زمانہ اور واقع قتل کے زمانہ میں بہت فاصلہ اور ایک دور دراز مدت ہے۔ اس تقدیر میں اگر آیت قرآن
شریف کی اس طرح ہوتی کہ مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ خَلَصَهُ اللهُ مِنْ أَيْدِيهِمْ حَيًّا ثُمَّ رَفَعَهُ إِلَيْهِ ب
البتہ یہ معنے ظاہر ہوتے ۔“
( فرمایا) یه شبه صرف سرسری خیال سے آپ کے دل میں پیدا ہوا ہے ورنہ اگر اصل واقعات آپ کے
ملحوظ خاطر ہوتے تو یہ شبہ ہرگز پیدا نہ ہو سکتا ۔ اصل بات تو یہ تھی کہ توریت کی رو سے یہودیوں کا یہ عقیدہ تھا کہ
اگر نبوت کا دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ مفتری ہوتا ہے سچا نبی نہیں ہوتا اور اگر کوئی صلیب دیا جائے تو
وہ لعنتی ہوتا ہے اور اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا ہے۔ اور یہودیوں کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی
نسبت یہ خیال تھا کہ وہ قتل بھی کیے گئے اور صلیب بھی دیئے گئے بعض کہتے ہیں کہ پہلے قتل کر کے پھر صلیب
پر لٹکائے گئے اور بعض کہتے ہیں کہ پہلے صلیب دے کر پھر ان کو قتل کیا گیا۔ پس ان وجوہ سے یہودی لوگ
حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع روحانی کے منکر تھے اور اب تک منکر ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ قتل کیے گئے اور
صلیب دیئے گئے اس لیے ان کا خدا تعالیٰ کی طرف مومنوں کی طرح رفع نہیں ہوا۔ یہودیوں کا یہ اعتقاد ہے
کہ کافر کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا مگر مومن مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور ان
کے زعم میں حضرت عیسی مصلوب ہو کر نعوذ باللہ کافر اور لعنتی ہو گئے اس لیے وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے نہیں
گئے ۔ یہ امر تھا جس کا قرآن شریف نے فیصلہ کرنا تھا پس خدا تعالیٰ نے ان آیات سے جو اوپر ذکر ہو چکی ہیں
یہ فیصلہ کر دیا چنانچہ آیت وَ مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اسی فیصلہ کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ رفع الی اللہ
یہودیوں اور اسلام کے عقیدہ کے موافق اس موت کو کہتے ہیں جو ایمانداری کی حالت میں ہو اور روح خدا تعالیٰ
کی طرف جاوے اور قتل اور صلیب کے اعتقاد سے یہودیوں کا منشاء یہ تھا کہ مرنے کے وقت روح خدا تعالیٰ
کی طرف نہیں گئی۔ پس یہودیوں کے دعوی قتل اور صلیب کا یہی جواب تھا جو خدا نے دیا اور دوسرے لفظوں
میں ماحصل آیت کا یہ ہے کہ یہودی قتل اور صلیب کا عذر پیش کر کے کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کی روح کا خدا تعالیٰ
کی طرف مرنے کے وقت رفع نہیں ہوا اور خدا تعالیٰ جواب میں کہتا ہے کہ بلکہ عیسیٰ کی روح کا خدا تعالیٰ کی
طرف مرنے کے وقت رفع ہو گیا ہے۔ پس تفسیر عبارت کی یہ ہے بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ عِنْدَ مَوْتِهِ چونکہ رفع
الی اللہ موت کے وقت ہی ہوتا ہے بلکہ ایمان کی حالت میں جو موت ہو اس کا نام رفع الی اللہ ہے پس گویا
یہودی یہ کہتے تھے کہ مَاتَ عِيسَى كَافِرًا غَيْرَ مَرْفُوعَ إِلَى اللهِ اور خدا تعالیٰ نے یہ جواب دیا ہے بل
مَاتَ مُؤْمِنًا مَّرْفُوعًا إِلَى اللهِ - سوبل کا لفظ اس جگہ غیر محل نہیں بلکہ عین محاورہ زبان عرب کے مطابق ہے
یہودیوں کی یہ غلطی تھی کہ وہ خیال کرتے تھے کہ گویا حضرت عیسیٰ علیہ السلام در حقیقت مصلوب ہو گئے ہیں
اس لیے وہ ایک غلطی سے دوسری غلطی میں پڑ گئے کہ موت کے وقت ان کے رفع الی اللہ سے انکار کر دیا لیکن
خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ ہر گز مقتول اور مصلوب نہیں ہوئے اور موت کے وقت ان کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف
ہوا ہے۔ پس اس طرز کلام میں کوئی اشکال نہیں اور بال کا لفظ ہرگز ہرگز ان معنوں کی رو سے غیر حل پر نہیں
بلکہ جس حالت میں باتفاق یہود واہل اسلام رفع الی اللہ کہتے ہی اس کو ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کی روح
خدا تعالیٰ کی طرف جائے تو اس صورت میں اس مقام میں کسی دوسرے معنوں کی گنجائش ہی نہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد صفحه ۳۴۵ تا ۳۴۷)
یادر ہے کہ قرآن شریف صاف لفظوں میں بلند آواز سے فرما رہا ہے کہ عیسیٰ اپنی طبعی موت سے فوت
ہو گیا ہے جیسا کہ ایک جگہ تو اللہ تعالیٰ وعدہ کے طور پر یہ فرماتا ہے : یعنی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى اور
دوسری آیت میں اس وعدہ کے پورا ہونے کی طرف اشارہ فرماتا ہے جیسا کہ اس کا یہ قول ہے : وَ مَا قَتَلُوهُ
يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ پہلی آیت کے یہ معنے ہیں کہ اے عیسی ! میں تجھے طبعی موت دوں گا یعنی قتل اور
صلیب کے ذریعہ سے تو ہلاک نہیں کیا جائے گا اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا ۔ پس یہ آیت تو بطور ایک گا۔
وعدہ کے تھی اور دوسری آیت ممدوحہ بالا میں اس وعدہ کے ایفاء کی طرف اشارہ ہے جس کا ترجمہ مع تشریح یہ
ہے کہ یہود خود یقیناً اعتقاد نہیں رکھتے کہ انہوں نے عیسی کو قتل کیا ہے اور جب قتل ثابت نہیں تو پھر موت طبعی
ثابت ہے جو ہر ایک انسان کے لیے ضروری ہے۔ پس اس صورت میں جس امر کو یہودیوں نے اپنے خیال
میں حضرت عیسیٰ کے رفع الی اللہ کے لیے مانع ٹھہرایا تھا یعنی قتل اور صلیب وہ مانع باطل ہوا اور خدا نے اپنے
وعدہ کے موافق ان کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۷۷، ۷۸
علامہ امام زمخشری نے زیر آیت اِنِّي مُتَوَفِّيكَ یہ لکھا ہے کہ اِنِّي مُمِيتُكَ حَتَّفَ انْفِكَ یعنی اے عیسیٰ
میں تجھے تیری طبعی موت سے ماروں گا ان معنوں کے کرنے میں علامہ موصوف نے صرف لفظ توفی کی اصل
وضع استعمال پر نظر نہیں رکھی بلکہ مقابل پر اس آیت کو دیکھ کر کہ مَا قَتَلُوهُ يَقِينا اور اس آیت کو دیکھ کہ ما
قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ اس بات پر قرینہ قویہ پایا کہ اس جگہ لفظ مُتَوَفِّيكَ کا استعمال اپنی اصل وضع پر ضروری اور
واجب ہے یعنی اس جگہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے عیسیٰ میں تجھے تیری طبعی موت سے ماروں گا اسی وجہ سے
اس نے آیت أيت إنِّي مُتَوَفِّيكَ کی یہ تفسیر کی کہ إِنِّي مُمِيتُكَ حَتْفَ انْفِكَ یعنی میں تجھے طبعی موت نی موت سے ماروں
گا پس امام زمخشری کی نظر عمیق نہایت قابل تعریف ہے کہ انہوں نے لفظ توفی کے صرف اصل وضع استعمال پر
حصر نہیں رکھا بلکہ بالمقابل قرآن شریف کی ان آیتوں پر نظر ڈال کر کہ عیسی قتل نہیں کیا گیا اور نہ صلیب دیا گیا
اصل وضع لفظ کے مطابق مُتَوَفِّيكَ کی تفسیر کر دی ۔ اور ایسی تفسیر بجز ماہرفن علم لغت کے ہر ایک نہیں کر
سکتا یا در ہے کہ علامہ امام زمخشری لسان العرب کا مسلم عالم ہے اور اس فن میں اس کے آگے تمام ما بعد آنے
والوں کا سرتسلیم خم ہے اور کتب لغت کے لکھنے والے اس کے قول کو سند میں لاتے ہیں جیسا کہ صاحب تاج
العروس بھی جا بجا اس کے قول کی سند پیش کرتا ہے۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ جب کہ آیت مَا قَتَلُوهُ يَقِينا اور آیت وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ صرف
توفی کے لفظ کی توضیح کے لیے بیان فرمائی گئی ہے کوئی نیا مضمون نہیں ہے بلکہ صرف یہ تشریح مطلوب ہے کہ
جیسا کہ لفظ مُتَوَفِّيكَ میں یہ وعدہ تھا کہ عیسیٰ کو اس کی طبعی موت سے مارا جائے گا ایسا ہی وہ طبعی موت سے
مر گیا نہ کسی نے قتل کیا اور نہ کسی نے صلیب دیا۔ پس یہ خیال بھی جو یہود کے دل میں پیدا ہوا تھا جو عیسیٰ نعوذ باللہ
لعنتی ہے اور اس کا روحانی رفع نہیں ہوا ساتھ ہی باطل ہو گیا کیونکہ اس خیال کی تمام بنا صرف قتل اور صلیب پر
تھی اور اسی سے یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ ملعون اور راندہ درگاہ الہی ہیں جن کا خدا تعالیٰ کی
طرف رفع نہیں ہوا۔ پس چونکہ مُتَوَفِّيكَ کے لفظ کے ساتھ خدا تعالیٰ نے یہ شہادت دی کہ عیسیٰ اپنی طبعی
موت سے مرا ہے اور پھر خدا نے اسی پر اکتفا نہ کی بلکہ متوفی کے لفظ کا جو اصل منشاء تھا یعنی طبعی موت سے