سورة الکَوثَر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مرنا اس منشاء کی آیت مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ اور آیت وَ مَا قَتَلُوهُ يَقِينا کے ساتھ پورے طور پر تشریح
کر دی کیونکہ جس شخص کی موت قتل وغیرہ خارجی ذریعوں سے نہیں ہوئی اس کی نسبت یہی سمجھا جائے گا کہ وہ
طبعی موت سے مرا ہے۔ پس اس میں کچھ شک نہیں کہ فقرہ وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ مُتَوَفِّيكَ کے لفظ کے لیے
بطور تشریح واقع ہوا ہے اور جب قتل اور صلیب کی نفی ثابت ہوئی تو بموجب اس قول کے کہ إِذَا فَاتَ الشرط
فَاتَ الْمَشْرُوطُ رفع الی اللہ حضرت عیسیٰ کا ثابت ہو گیا اور یہی مطلوب تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۸۱ تا ۳۸۳)
چونکہ یہودیوں کے عقیدہ کے موافق کسی نبی کا رفع روحانی طبعی موت پر موقوف ہے اور قتل اور صلیب رفع
روحانی کا مانع ہے اس لیے خدا تعالیٰ نے اوّل یہود کے رد کے لیے یہ ذکر فرمایا کہ عیسی کے لیے طبعی موت
ہوگی اور پھر چونکہ رفع روحانی طبعی موت کا ایک نتیجہ ہے اس لیے لفظ مُتَوَفِّيكَ کے بعد رَافِعُكَ إِلَى لکھ دیا تا
یہودیوں کے خیالات کا پورارد ہو جائے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۸۲ حاشیه )
کہتے ہیں کہ مسیح کی شبیہ کو سولی دی گئی مگر میں کہتا ہوں کہ اس میں حصر عقلی یہی بتاتا ہے کہ وہ شخص جو مسیح کی
شبیہ بنایا گیا یا دشمن ہوگا یا دوست اگر وہ دشمن تھا تو ضرور تھا کہ وہ شور مچاتا کہ میں مسیح نہیں ہوں اور میرے
فلاں رشتہ دار موجود ہیں میرا اپنی بیوی کے ساتھ فلاں راز ہے مسیح کو تو میں ایسا سمجھتا ہوں ۔ غرض وہ شور مچا کر
اپنی صفائی اور بریت کرتا حالانکہ کسی تاریخ صحیح سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ جو شخص صلیب پر لٹکایا گیا تھا
اس نے شور مچا کر رہائی حاصل کر لی تھی ۔
اور اگر وہ مسیح کا دوست اور حواری ہی تھا پھر صاف بات ہے کہ وہ مومن باللہ تھا اور وہ صلیب پر مرنے کی
وجہ سے بلا وجہ ملعون ہوا اور خدا نے اس کو ملعون بنایا۔ رہی یہ بات کہ مصلوب ملعون کیوں ہوتا ہے؟ یہ عام
بات ہے کہ جو چیز کسی فرقہ سے تعلق رکھتی ہے وہ اس کے ساتھ منسوب ہو جاتی ہے۔ سولی کو مجرموں کے ساتھ
تعلق ہے جو گو یا کاٹ دینے کے قابل ہوتے ہیں اور خدا کا تعلق مجرم کے ساتھ کبھی نہیں ہوتا یہی لعنت ہے
اس وجہ سے وہ ملتی ہوتا ہے۔
اس لیے یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ایک مؤمن ناکردہ گناہ ملعون قرار دیا جاوے۔ پس یہ دونوں باتیں غلط ہیں
اصل وہی ہے جو اللہ تعالی نے ہم پر ظاہر کی کہ مسیح کی حالت غشی وغیرہ سے ایسی ہو گئی جیسے مردہ ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۸،۷ )
میں اس کو نہیں مانتا کہ وہ (حضرت مسیح علیہ السلام ) صلیب پر مرے ہوں بلکہ میری تحقیقات سے یہی

ثابت ہوا ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور خود مسیح علیہ السلام بھی میری رائے کے ساتھ متفق ہیں
حضرت مسیح علیہ السلام کا بڑا معجزہ یہی تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مریں گے کیونکہ یونس نبی کے نشان کا انہوں نے
وعدہ کیا تھا۔ اب اگر یہ مان لیا جائے جیسا کہ عیسائیوں نے غلطی سے مان رکھا ہے کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے
تو پھر یہ نشان کہاں گیا؟ اور یونس نبی کے ساتھ مماثلت کیسی ہوگی ۔ یہ کہنا کہ وہ قبر میں داخل ہو کر تین دن کے
بعد زندہ ہوئے بہت بیہودہ بات ہے اس لیے کہ یونس تو زندہ مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوئے تھے نہ مرکز یہ
نبی کی بے ادبی ہے اگر ہم اس کی تاویل کرنے لگیں ۔ اصل بات یہی ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے
ہر ایک سلیم الفطرت انسان کو واجب ہے کہ جو کچھ سیح نے صاف لفظوں میں کہا اس کو محکم طور پر پکڑیں
حضرت عیسی پر ایک غشی کی حالت تھی ۔ انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ اور اسباب اور واقعات بھی اس قسم کے
پیش آگئے تھے کہ وہ صلیب کی موت سے بچ جائیں چنانچہ سبت کے شروع ہونے کا خیال۔ حاکم کا مسیح کے خون
سے ہاتھ دھونا، اس کی بیوی کا خواب دیکھنا وغیرہ ۔ خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھا دیا ہے اور ایک بہت بڑا ذخیرہ
دلائل اور براہین کا دیا ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے صلیب پر سے زندہ اتر
آئے غشی کی حالت بجائے خود موت ہوتی ہے دیکھو سکتہ کی حالت میں نہ نبض رہتی ہے نہ دل کا مقام حرکت کرتا ہے
بالکل مردہ ہی ہوتا ہے مگر پھر وہ زندہ ہو جاتا ہے۔ مسیح کے نہ مرنے کے دو بڑے زبردست گواہ ہیں اول تو یہ ہے کہ
یہ ایک نشان اور معجزہ تھا ہم نہیں چاہتے کہ اس کی کسر شان کی جاوے اور وہ آدمی سخت حقارت اور نفرت کے
لائق ہے جو اللہ تعالیٰ کے نشانات کو حقیر سمجھ لیتا ہے دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس
کی تصدیق نہیں کرتے کہ وہ صلیب پر مرے ہیں بلکہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور پھر اپنی طبعی موت سے
مرنے کی تصدیق فرماتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اگر انجیل کی ساری باتوں کو جو اس واقعہ صلیب کے متعلق
ہیں یکجائی نظر سے دیکھیں تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ مسیح صلیب پر مرے ہوں،
حواریوں کو ملنا، زخم دکھانا ، کباب کھانا ، سفر کرنا یہ سب امور ہیں جو اس بات کی نفی کرتے ہیں اگر چہ خوش
اعتقادی سے ان واقعات کی کچھ بھی تاویل کیوں نہ کی جاوے لیکن ایک منصف مزاج کہہ اٹھے گا کہ زخم لگے
رہے اور کھانے کے محتاج رہے یہ زندہ آدمی کے واقعات ہیں۔ یہ واقعات اور صلیب کے بعد کے دوسرے
واقعات گواہی دیتے ہیں اور تاریخ شہادت دیتی ہے کہ دو تین گھنٹہ سے زیادہ صلیب پر نہیں رہے اور وہ
صلیب اس قسم کی نہ تھی جیسے آج کل کی پھانسی ہوتی ہے جس پر لڑکاتے ہی دو تین منٹ کے اندر ہی کام تمام ہو

جاتا ہے بلکہ اس میں تو کیل وغیرہ ٹھونک دیا کرتے تھے اور کئی دن رہ کر انسان بھوکا پیاسا مر جاتا تھا۔ مسیح کے
لیے اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا وہ صرف دو تین گھنٹہ کے اندر ہی صلیب سے اتار لیے گئے ۔ یہ تو وہ واقعات
ہیں جو انجیل میں موجود ہیں جو مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کے لیے زبردست گواہ ہیں ۔
پھر ایک اور بڑی شہادت ہے جو اس کی تائید میں ہے وہ مرہم عیسی ہے جو طب کی ہزاروں کتابوں میں
برابر درج ہے اور اس کے متعلق لکھا گیا ہے کہ یہ مرہم مسیح کے زخموں کے واسطے حواریوں نے طیار کی تھی
یہودیوں ، عیسائیوں کی طبی کتابوں میں اس مرہم کا ذکر موجود ہے۔ پھر یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ صلیب پر
مر گئے تھے۔
ان سب باتوں کے علاوہ ایک اور امر پیدا ہو گیا ہے جس نے قطعی طور سے ثابت کر دیا ہے کہ مسیح کا
صلیب پر مرنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے اور وہ ہے مسیح کی قبر مسیح کی قبر سرینگر
خانیار کے محلہ میں ثابت ہوگئی ہے اور یہ وہ بات ہے جو دنیا کو ایک زلزلہ میں ڈال دے گی کیونکہ اگر مسیح
صلیب پر مرے تھے تو یہ قبر کہاں سے آ گئی؟
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱)
(سوال کیا گیا کہ صیح کو صلیب پر چڑھانا قرآن میں کہاں سے ثابت ہوتا ہے؟) فرمایا : وَلكِن شُبّه
لَهُم سے یہ واقعہ عیسائیوں اور یہودیوں کے متواترات سے ہے قرآن شریف اس کا انکار کیوں کرنے لگا
تھا؟ قرآن یا حدیث صحیح میں کہیں ذکر نہیں ہے کہ مسیح چھت پھاڑ کر آسمان پر چلا گیا یہ صرف خیالی امر ہے
کیونکہ اگر مسیح صلیب پر چڑھا یا نہیں گیا اور وہ کوئی اور شخص تھا تو دو صورتوں سے خالی نہیں یا دوست ہوگا یا دشمن
پہلی صورت میں مسیح نے اپنے ہاتھ سے ایک دوست کو ملعون بنایا ۔ جس لعنت سے خود بچنا چاہتا تھا اس کا نشانہ
دوست کو بنایا۔ یہ کون شریف پسند کر سکتا ہے۔ پس وہ حواری تو ہو نہیں سکتا۔ اگر دشمن تھا تو چاہیے تھا کہ وہ دہائی
دیتا اور شور مچاتا کہ میں تو فلاں شخص ہوں مجھے کیوں صلیب دیتے ہو میری بیوی اور رشتہ داروں کو بلاؤ میرے
فلاں اسراران کے ساتھ ہیں تم دریافت کرلو۔
غرض اس تواتر کا انکار فضول ہے اور قرآن شریف نے ہرگز اس کا انکار نہیں کیا۔ ہاں! یہ سچ ہے کہ
قرآن شریف نے تکمیل صلیب کی نفی کی ہے جو لعنت کا موجب ہوتی تھی نفس صلیب پر چڑھائے جانے کی
نفی نہیں کی۔ اس لیے مَا قَتَلُوهُ کہا اگر یہ مطلب نہ تھا تو پھر مَا قَتَلُوہ کہنا فضول ہو جائے گا یہ ان کے
تو اثرات میں کہاں تھا؟ یہ اس لیے فرمایا کہ صلیب کے ذریعہ قتل نہیں کیا پھر مَا صَلَبُوں سے اور صراحت کی

ور لكن شُبّهَ لَهُمْ سے اور واضح کر دیا کہ وہ زندہ ہی تھا یہودیوں نے مردہ سمجھ لیا۔
سورة النساء
اگر آسمان پر اٹھایا جاتا تو خدا تعالیٰ کی قدرت پر ہنسی ہوتی کہ اصل مقصود تو بچانا تھا یہ کیا تماشا کیا کہ
دوسرے آسمان سے پہلے بچا ہی نہ سکا۔ چاہیے تھا کہ ایک یہودی کو ساتھ لے جاتے اور آسمان سے گرا دیتے
تا کہ ان کو معلوم ہو جاتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۶ )
یہود لوگ حضرت مسیح (علیہ السلام ) کو دو وجہ سے ملعون ٹھہراتے تھے کہ ایک ان کو ولد الزنا کہہ کر دوسرا
مصلوب کرنے کے لحاظ سے ۔ جب خدا تعالیٰ نے ان کے ولد الزنا ہونے کا ذب کیا ہے تو چاہیے تھا کہ ان
کے مصلوب ہونے کا بھی ذب کرتا۔ جسم کے ساتھ آسمان پر جانا تو ایک الگ تھلگ امر ہے اول ذب دلالت
کرتا ہے کہ دوسرا بھی ذب ہو۔
البدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۱، ۲۲)
عام محاورہ زبان میں اگر یہ کہا جاوے کہ فلاں مصلوب ہوا یا پھانسی دیا گیا تو اس کے معنے یہی ہوتے ہیں
کہ صلیب پر اس کی جان نکل گئی اگر کوئی مجرم پھانسی پر لٹکا یا جاوے مگر اس کی جان نہ نکلے اور زندہ اتار لیا
جاوے تو کیا اس کی نسبت پھانسی دیا گیا یا مصلوب کا لفظ بولا جاوے گا ؟ ہرگز نہیں ! بلکہ اس کی نسبت یہ الفاظ
بولنے ہی جرم ہوں گے ۔ مصلوب اسے کہتے ہیں جس کی جان صلیب پر نکل جاوے اور جس کی جان نہ نکلے
اسے مصلوب نہیں کہتے خواہ وہ صلیب پر چڑھا کر اتار لیا گیا ہو۔ یہودی زندہ موجود ہیں ان سے دریافت کرلو
کہ آیا مصلوب کے یہ معنے ہیں جو ہم کرتے ہیں یا وہ جو ہمارے مخالف کرتے ہیں ۔ پھر محاورہ زبان کو بھی
دیکھنا چاہیے مَا صَلَبُوہ کے ساتھ ہی مَا قَتَلُوهُ رَکھ دیا کہ بات سمجھ میں آجاوے کہ صلیب سے مراد جان لینی
تھی جو کہ نہیں لی گئی اور صلیبی قتل وقوع میں نہیں آیا۔
شُبِّهَ لَهُمْ کے معنے ہیں مشبہ بالمصلوب ہو گیا اس میں ان لوگوں کا یہ قول کہ کوئی اور آدمی مسیح کی شکل
میں بن گیا تھا بالکل باطل ہے عقل بھی اسے قبول نہیں کرتی اور نہ کوئی روایت اس کے بارے میں صحیح ۔۔۔ موجود
بھلا سوچ کر دیکھو کہ اگر کوئی اور آدمی مسیح کی شکل بن گیا تھا تو وہ دو حال سے خالی نہ ہوگا یا تو مسیح کا دوست ہوگا
یا اس کا دشمن ۔ اگر دوست ہوگا تو یہ اعتراض ہے کہ جس لعنت سے خدا نے مسیح کو بچانا چاہا۔ وہ اس کے دوست
کو کیوں دی ؟ اس سے خدا ظالم ٹھہرتا ہے اور اگر وہ دشمن تھا تو اسے کیا ضرورت تھی کہ وہ مسیح کی جگہ پھانسی ملتا
ہے
اس نے دو ہائی دی ہوگی اور چلایا ہو گا کہ میرے بیوی بچوں سے پوچھو میر افلاں نام ہے اور میں مسیح نہیں ہوں
پھر اکثر موجودہ آدمیوں کی تعداد میں سے بھی ایک آدمی کم ہو گیا ہو گا جس سے معا پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ شخص مسیح

نہیں غرضیکہ ہر طرح سے یہ خیال باطل ہے اور شُبّهَ لَهُم سے مراد مشبہ بالمصلوب ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتوبر ۸ نومبر ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳۲۲، ۳۲۳)
یہود کا اعتراض جو قرآن شریف میں درج ہے وہ یہی ہے کہ اِنا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ یعنی ہم نے مسیح کو قتل کیا
چونکہ انہوں نے نے قتل کا لفظ بولا تھا۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ نے پہلے لفظ قتل کی ہی نفی کی ۔ دوم یہ کہ یہود میں دو
روایتیں تھیں ، ایک یہ کہ ہم نے یسوع کو تلوار سے قتل کر دیا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کو صلیب پر مارا ہے۔ پس
اللہ تعالیٰ نے ہر دو کی جدا جدا نفی کی۔ تیسری بات یہ ہے کہ یہودیوں کی بعض پرانی کتب میں یہ بھی لکھا ہے کہ
یسوع کو پہلے سنگسار کیا گیا تھا اور جب وہ مر گیا تو بعد میں اس کو کاٹھ پر لٹکایا گیا۔ یعنی پہلے قتل ہوا اور پیچھے
صلیب ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کی نفی کی اور فرمایا کہ یہود جھوٹے ہیں نہ حضرت مسیح ان کے ہاتھوں قتل
ہوئے اور نہ صلیب کے ذریعے سے مارے گئے ۔ البدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
انجیل کے کے دو دو۔ مقام پر غور کرنے سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح سولی پر ہرگز نہیں مرا چنانچہ ایک جگہ مسیح خود
اپنے قصہ کو یونس بن متی کے قصہ سے مشابہت دیتا ہے بلکہ اس قصہ کو بطور نشان کے قرار دیتا ہے اب ظاہر ہے
کہ یونس مچھلی کے پیٹ کے اندر نہیں مرا تھا اور نہ مردہ ہونے کی حالت میں شکم ماہی میں داخل ہوا تھا تو پھر اگر
فرض کیا جائے کہ مسیح مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوا تھا تو یونس کے قصہ سے اس کے قصہ کو کسی
طرح مشابہت نہیں رہتی ۔ پس یہ مثال جو اپنے لیے مسیح نے پیش کی ہے ایک دانشمند کے لیے بشرطیکہ اس کی
عقل کسی تعصب یا عادت کے نیچے دبی ہوئی نہ ہو۔ مسیح کی طرف سے ایک صاف گواہی ہے کہ وہ سولی پر نہیں
مرا تھا اور قبر میں زندہ داخل ہوا تھا جیسا کہ یونس بھی مچھلی کے پیٹ میں زندہ ہی داخل ہوا تھا اور یونس نبی پر جو
ابتلا آیا تھا اصل جڑھ اس کی وہ پیشگوئی تھی جو قوم کی نسبت اس نے کی تھی یعنی یہ کہ چالیس دن کے اندران
پر عذاب نازل ہوگا اور وہ عذاب ان پر نازل نہ ہوا اس لیے یونس کے دل پر اس سے بہت صدمہ پہنچا کہ اس
کی پیشگوئی غلط نکلی اور وہ قوم سے ڈر کر کسی دوسرے ملک کی طرف بھاگ گیا۔ اسی طرح مسیح ابن مریم پر جو
ابتلا آیا اس کی جڑھ بھی اس کی وہ پیش گوئی تھی جو قوم کی نسبت اس نے کی تھی یعنی یہ کہ وہ اس قوم پر حکمران اور
بادشاہ ہو جائے گا اور داؤد کا تخت اسے ملے گا مگر وہ پیش گوئی ان معنوں کی رو سے جو مسیح نے سمجھی پوری نہ ہوئی
اور غلط نکلی اس لیے مسیح کو اس کی وجہ سے بہت صدمہ پہنچا اور وہ جیسا کہ اس نے انجیل میں اشارہ کیا ہے ارادہ
رکھتا تھا کہ یونس کی طرح کسی اور ملک کی طرف بھاگ جائے کیونکہ اس نے کہا کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی