سورة الکافِرون
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں کہ وہ مرکز پھر زندہ ہو گیا کیونکہ یہ امر غیر معقول اور سخت بعید از قیاس ہے جو بودی اور کمزور شہادتوں سے
ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ عقل کے لیے سہل طریق یہی ہے کہ صلیب پر اس کی جان نہیں نکلی تھی جیسا کہ اس سے
پہلے بھی ایسے اتفاق کئی ہوئے تھے کہ بعض آدمی صلیب پر نہیں مرے تھے پس طریق معقول کو چھوڑ کر طریق
نامعقول کو اختیار کرنا سراسر سچائی سے دشمنی اور جہالت سے دوستی ہے اگر مسیح نئے سرے زندہ کیا جاتا تو اس کو قوم
کا کچھ خوف نہ ہوتا کیونکہ جس خدا نے اس کو مار کر پھر زندہ کیا وہ خدا اس کو ضرور بچاتا اور اس کا یقین بڑھ جاتا
۔ پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ مسیح دوبارہ زندگی کے بعد یہود سے ڈرتا رہا کہ مجھے پکڑ نہ لیں اور اپنے شاگردوں کو
منع کرتا رہا کہ یہود کو میری اطلاع نہ ہو، تا ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ پھر آ کر مجھے پکڑ لیں ۔ پھر عجیب در عجیب یہ
بات ہے کہ مسیح کو دو بار خدا نے زندہ تو کیا مگر اس کے زخموں کے اچھا کرنے پر وہ قادر نہ ہو سکا اور آخر اچھا
کرنے کے لیے اس مرہم کی حاجت پڑی جو آج تک مرہم عیسی کے نام سے مشہور چلی آتی ہے۔
پھر چوتھی دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا نسخہ مرہم عیسی ہے جو طب کی کتابوں میں جو ہزار کے
قریب ہیں بلکہ غالباً اس سے زیادہ ہوں گی ۔ اب تک پایا جاتا ہے موجود ہے اور یہ کتابیں یونانی ، رومی،
عبرانی، فارسی میں موجود ہیں اور اس زمانہ سے عیسوی تاریخ کی دوسری صدی تک ان کتابوں کا پتہ ملتا ہے،
اس نسخہ مرہم عیسی کی کی نسبت طبیب لوگ یہ لکھتے چلے آئے ہیں کہ یہ مرہم حواریوں نے عیسی کے لیے تیار کی تھی
اور چونکہ اس مرہم کے فوائد میں یہ لکھا ہے کہ وہ چوٹوں کے لیے بہت مفید ہے اور زخم کو اچھا کرتی ہے اور خون
جاری کو بند کرتی ہے پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ مرہم حضرت مسیح کی ان چوٹوں کے لیے تیار کی گئی تھی
جو صلیب سے اس کو پہنچی تھیں۔ یہ شہادت یعنی نسخہ مرہم عیسی بڑی توجہ کے لائق ہے کیونکہ علمی کتابوں میں یہ
درج ہے اور ہزارہا طبیب اس کی تصدیق کرتے آئے ہیں ۔
پھر پانچویں دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا، نقود یموس کی انجیل ہے جو لنڈن میں بزبان
انگریزی ۱۸۲۰ء میں چھپی تھی اس انجیل کے دسویں باب میں لکھا ہے کہ رومی سپاہیوں نے یہودیوں کو کہا کہ
ہم نے سنا ہے کہ تم نے یوسف کو جس نے یسوع کی نعش کو کفنایا تھا ایک کوٹھہ میں بند کیا ہے جس کی کلید مہر بند کر
کے رکھی تھی اور جب تم نے اس کو ٹھہ کو کھولا تو یوسف کو تم نے نہ پایا۔ ہم کو یوسف کو دو جس کو تم نے ایک کوٹھہ میں
بند کیا تھا تو ہم تم کو یسوع کو ( یعنی عیسی علیہ السلام ) دے دیں گے جس کی ہم نے قبر میں حفاظت کی تھی ۔
یہودیوں نے جواب دیا کہ ہم تم کو یوسف کو دے دیں گے تم ہم کو یسوع کو دو ۔ یوسف اپنے شہر داری ماتھی“
پر
میں ہے۔ سپاہیوں نے جواب دیا کہ اگر یوسف ”اری ماتھی“ میں ہے تو یسوع گلیل“ میں ہے ۔ اس لفظ
میں صریح اشارہ ہے کہ یسوع یعنی حضرت عیسیٰ صلیب سے بیچ کر اپنے شہر گلیل میں چلا گیا تھا۔ اور اس انجیل
ر کچھ موقوف نہیں مروجہ چار انجیلوں پر غور کر کے بھی اس قدر ضرور ثابت ہوتا ہے کہ مسیح قبر سے نکل کر گلیل کی
طرف گیا تھا۔ پس ایک امر قریب القیاس کو چھوڑ کر جو صاف اور سیدھے طور پر معلوم ہو رہا ہے ۔ ایک اعجوبہ
بعید از قیاس بنانا اور مسیح کو مار کر پھر اس کو زندہ کرنا ایک ایسا بیہودہ خیال ہے کہ کوئی عقلمند اس کو قبول نہیں کرے
گا۔ کیوں یہ بات نہ مان لی جائے کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا اور مرنے کے اسباب بھی پیدا نہیں ہوئے تھے
نہ اس کی ٹانگیں توڑی گئیں اور نہ وہ بہت دیر تک صلیب پر رکھا گیا پھر کچھ تعجب کی بات نہیں تھی کہ وہ صلیب
پر نہ مرتا بلکہ تعجب کی بات یہ تھی کہ باوجود ٹانگیں نہ توڑنے کے وہ صرف تین چار گھنٹہ کی مدت میں صلیب پر
مرجاتا۔ اس واقعہ کی نظیر کسی مصلوب میں نہ پاؤ گے کہ وہ باوجود ٹانگوں کے نہ توڑنے کے اس قدر جلد مر گیا۔
قیاس تو یہ چاہتا تھا کہ خدا کی جان بہ نسبت انسان کی جان کے بہت دیر کے بعد نکلتی کیونکہ جس قدر خدا اور
انسان میں فرق ہے اسی قدر ان کے مرنے میں بھی فرق ہونا چاہیے۔ پس یہ کیا بات ہے کہ انسانوں کی تو
صلیب پر چھ چھ سات سات دن کے بعد جان نکلے اور جو خدا کہلاتا تھا جس نے اپنی قوی طاقتوں سے دنیا کو
نجات دینا تھا وہ تین چار گھنٹہ میں مر جائے اور یہ جواب صحیح نہیں ہے کہ اگر چہ وہ خدا تھا لیکن تمام دنیا کے گناہ
جو یک دفعہ اکٹھے ہو کر اس کی گردن پر پڑے اس لیے وہ کمزور ہو گیا اور ان گناہوں کے بوجھ کی برداشت نہ
کر سکا اس لیے وہ جلد تر مر گیا کیونکہ اگر وہ گناہوں کے بوجھ کی برداشت نہیں کر سکتا تھا تو کیوں اس نے ایسی
فضولی کی کہ میں برداشت کرلوں گا اور کیوں اس نے کہا کہ میں تمام دنیا کے گناہ اپنے سر پر لے سکتا ہوں ۔
جس حالت میں گناہ غالب رہے جنہوں نے بہت جلد اس کو ہلاک کر دیا اس لیے قوی طاقت کے لحاظ سے
گناہ قابل تعریف ہیں نہ کہ یسوع مسیح کہ جو ایسا جلد ان کے نیچے دب کر مر گیا جیسا کہ ایک کمزور بچہ تھوڑے
سے صدمہ سے مرجاتا ہے بہر حال یہ عجیب بات ہے کہ خدا پر گناہ غالب آ گئے ۔ یہاں تک کہ ان گناہوں
نے صرف تین گھنٹوں تک اس کا کام تمام کر دیا ایسے کمزور خدا پر ایمان لانا جس کی موت کا باعث اس کی
کمزوری ہے اگر بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ تو پادری صاحبوں کا عجیب عقیدہ ہے مگر ان کی انسکلو پیڈیا جلد
۱۳ صفحہ ۶۶۹ میں لکھا ہے کہ مسیح نے واقعہ صلیب کے بعد دس دفعہ لوگوں سے ملاقات کی اور وہ صرف تین
گھنٹہ تک صلیب پر رہا تھا ۔ اب اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہ ضرور صلیب سے زندہ بچ گیا۔ جیسا کہ
اس سے پہلے بھی وہ یہودیوں کے حملوں سے بچتا رہا۔