سورة المُمتَحنَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یوز آسف کا قصہ یورپ کی تمام زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ اس قدر
پر جوش محبت سے یورپ کی تمام زبانوں میں یوز آسف کی تعلیم کا ترجمہ ہونا اس بات پر دلیل ہے کہ کم سے کم
یوز آسف کو ایک مقدس حواری سمجھا گیا ہے۔ پس اس صورت میں تمام عیسائی صاحبان اس مطالبہ کے نیچے
ہیں کہ انہوں نے بہر حال یوز آسف کا عیسائی مذہب سے ایک تعلق مان لیا ہے اور اس کے ظہور کا بھی وہی
زمانہ قرار دیا ہے جو مسیح کا زمانہ تھا اور اس کی سوانح کا بڑی محبت اور دلچسپی سے ترجمہ بھی کیا اور اس کی یادگار کا
ایک گرجا بھی بنایا اور یہ بھی اقرار کیا اس کی تعلیم کا اخلاقی حصہ انجیل کی تعلیم سے ملتا ہے اور اس نے بھی اپنی تعلیم
کا نام انجیل ہی رکھا ہے۔ پس اس صورت میں اگر یوز آسف یسوع نہیں ہے تو یہ بار ثبوت عیسائی صاحبوں کی
گردن پر ہے ہے کہ کہ وہ وہ ثابت ثابت ک کر کے دکھلا دیں کہ کبھی مسیح کا کوئی شاگرد شہزادہ نبی بھی کہلاتا تھا اور کبھی اس اس نے مسیح
کی تعلیم کو اپنی تعلیم بھی قرار دیا اور اس کا نام انجیل رکھا اور میں بڑے دعوے اور ثبوت سے کہتا ہوں کہ یہ ثبوت
ہرگز ان کے لئے ممکن نہیں کیونکہ ان کے نزدیک شاہزادہ نبی ایک ہی ہے یعنی یسوع ابن مریم ۔
اور یوز آسف کے حالات بیان کرنے کے بارے میں مسلمانوں کی کتابوں میں بعض ہزار برس سے
زیادہ زمانہ کی تالیف میں جیسا کہ کتاب اکمال الدین جس میں یہ تمام باتیں درج ہیں اور اس کتاب میں یہ
بھی لکھا ہے کہ یوز آسف نے جو شاہزادہ نبی تھا اپنی کتاب کا نام انجیل رکھا تھا۔ ماسوا اس کتاب کے خاص
سری نگر میں جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر ہے ایسے پورا نے نوشتے اور تاریخی کتابیں پائی گئی ہیں جن
میں لکھا ہے کہ نبی جس کا نام یوز آسف ہے اور اسے عیسیٰ نبی بھی کہتے ہیں اور شاہزادہ نبی کے نام سے بھی
موسوم کرتے ہیں یہ بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے ایک نبی ہے جو اس پورا نے زمانہ میں کشمیر میں آیا تھا جس کو
ان کتابوں کی تالیف کے وقت تک قریباً سولہ سو برس گزر گئے تھے یعنی اس موجودہ زمانہ تک انیس سو برس
گزرا ہے اور اس قسم کی تحریریں کشمیر کے باشندوں کے پاس کچھ تھوڑی نہیں بلکہ بہت سی کتابیں پائی جاتی
ہیں اور میں نے سنا ہے کہ اس جگہ کے ہندوؤں کے پاس بھی اپنی زبان میں ایک کتاب ہے جس میں اس
شہزادہ نبی کا ذکر ہے۔ پس ایک حق کے طالب کو یہ تمام ثبوت اس بات کے قبول کرنے کے لئے مجبور کرتے
ہیں کہ در حقیقت یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔ بالخصوص جبکہ ان تمام باتوں کو یکجائی نظر سے دیکھا
جائے کہ اول تو خود انجیل سے یہ پتہ لگتا ہے کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا بلکہ وہ صلیب پر غشی کی حالت میں ہو گیا
تھا جیسا کہ اس نے خود کہا کہ یونس نبی کا معجزہ دکھا یا جاوے گا۔ پس اگر صلیب پر مر گیا تھا اور مردہ ہونے کی

حالت میں قبر میں داخل ہوا تو اس کے اس واقع کو یونس کے واقع سے کیا مشابہت ہوئی۔ پھر یہ کہ انہیں
انجیلوں میں لکھا ہے کہ وہ قبر سے زندہ نکلا اور ابھی زخم اس کے اچھے نہیں ہوئے تھے اور وہ اپنے حواریوں کو ملا
اور منع کیا کہ میرا حال کسی سے مت کہو اور ان کے ساتھ اپنے وطن کی طرف چلا گیا اور ان کے ساتھ مل کر کھانا
کھایا اور پھر طب کی کتابوں سے متواتر طور پر ثابت ہوا ہے کہ یسوع کے زخموں کے لئے مرہم عیسی بنائی گئی
تھی جس کے استعمال سے اس کے زخم اچھے ہوئے اور چونکہ وہ یہود کے دوبارہ حملے سے ڈرتا تھا اس لئے وہ
اس ملک سے نکل گیا اور یہ رائے کچھ ہماری خاص رائے نہیں ہے بلکہ بڑے بڑے محقق پادریوں نے بھی
یہی رائے ظاہر کی ہے جیسا کہ جرمن کے پچاس پادریوں کی رائے ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں۔ اور کئی پورانی
تحریریں اور بھی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یسوع واقعہ صلیب کے بعد مدت تک مختلف ملکوں میں
سیاحت کرتا رہا یہاں تک کہ اس کا نام نبی سیاح ہو گیا۔ اور ان باتوں کو مسلمانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ مسیح
نبوت پانے کے بعد ایک مدت تک مختلف بلاد میں سیاحت کرتا رہا ہے ۔ پس ان تمام باتوں کو ایک ہی جگہ جمع
کرنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یسوع ہرگز آسمان پر نہیں چڑھا اور جیسا کہ یہ تمام واقعات ایسے قریب
قیاس ہیں کہ بڑی سرعت سے عقل ان کو قبول کرتی ہے۔ ایسا ہی آسمان پر چڑھنا ایسا بعید از قیاس ہے ہے کہ کہ عقل
اس کو فی الفور رڈ کرتی ہے اور دھکے دیتی ہے۔ پس کیا وجہ کہ جو واقعات ثابت شدہ اور قریب قیاس ہیں ان کو
تو قبول نہ کیا جائے اور جو خیالات ثابت نہیں ہو سکے اور نہ وہ قریب قیاس ہیں ان کو قبول کیا جائے؟ ۔۔۔ سیچ تو
یہ ہے کہ اگر ان واقعات اور دلائل میں سے جو ہم نے پیش کئے ہیں ایک بھی پیش نہ کیا جا تا تب بھی عقل سلیم
کا یہی فتویٰ تھا کہ یسوع ابن مریم آسمان پر ہرگز نہیں گیا۔ وہ ہمیشہ انسانوں کی طرح کمزوریاں دکھلاتا رہا اور
بسا اوقات اس نے ماریں کھائیں اور جب شیطان نے اسے کہا کہ اوپر سے اپنے تئیں نیچے گرا دے تو وہ
اپنے تئیں نیچے نہ گرا سکا ۔ اور کوئی امر اس میں ایسا نہ تھا کہ جو انسان سے بڑھ کر شمار کیا جائے بلکہ بعض نبیوں
نے اس سے بڑھ کر معجزات دکھلائے پھر یہ امر بغیر عقلی دلائل اور یقینی براہین کے کیوں کر مان لیا جائے کہ وہ
در حقیقت آسمان پر چڑھ گیا تھا اور اب تک زندہ موجود ہے۔ اور اگر آسمان پر چڑھنا ممکن بھی ہو تب بھی اس
کے لئے ناجائز بلکہ ایک جرم کا ارتکاب تھا کیونکہ ابھی وہ اپنے فرض تبلیغ کو تمام نہیں کر چکا تھا اور یہود کے اور
بہت سے فرقے ہنوز اور اور ملکوں میں ایسے تھے جنہوں نے مسیح کا نام بھی نہیں سنا تھا جن کو پیغام پہنچانا باقی تھا
اور آسمان پر تو یہود کی کوئی قوم آباد نہیں تھی تا یہ کہا جائے کہ آسمان پر بھی ان کا جانا ضروری تھا۔ پس جیسے کہ یہ

آج 10 میں سے 10 باقی