سورة اللھب
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
النَّصَارَى إِنَّهُ كَانَ ابْنُ اللهِ فَصْلِب اور بیشک شروع میں اس کا رفع نہیں ہوا بلکہ اس پر لعنت ڈالی
لإنْجَاءِ الْخَلْقِ وَ مُنِعَ مِنَ الرَّفْعِ فِي أَوَّلِ گئی اور اسے عذاب دیا گیا اور بدکار لوگوں کی طرح تین دن
الْأَمْرِ وَلُعِنَ وَ عُذْبَ وَأُدْخِلَ فِي جَهَنَّمَ تک جہنم میں رکھا گیا لیکن اس کے بعد اسے عرش کی طرف
إلى ثَلَثَةِ أَيَّامٍ كَالْفَاسِقِينَ ثُمَّ رُفِعَ إِلَى اُٹھایا گیا اور اللہ نے اسے ہمیشہ ہمیش کے لیے اپنے دائیں
الْعَرْشِ وَأَوَاهُ الله إلى يمينه إلى ابد ہاتھ بٹھا لیا گویا یہود تفریط ظلم اور تنقیص کی طرف چلے گئے اور يَمِينِهِ
الْأَبِدِينَ فَالْيَهُودُ ذَهَبُوا إِلى تَفْرِيطٍ و نصاری نے تفریط کے ساتھ افراط کو اختیار کر لیا تب اللہ تعالیٰ
هَمْطٍ وَاهْبَاطٍ وَالنَّصَارَى مَعَ نے حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں جو درست اور حقیقت
التَّفْرِيطِ إِلى إِفْرَاطٍ فَبَيَّنَ اللهُ مَا كَانَ پر مبنی بات تھی اسے بیان کر دیا اور فرمایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ
أَحَقَ وَأَقْوَمَ فِي أَمْرِ عِيسَى فَقَالَ إِنَّهُ السلام کو صلیب پر نہیں مارا گیا بلکہ انہوں نے طبعی موت سے
مَا صُلِب بَلْ تُوُفِّيَ بِحَتُفِ أَنْفِهِ وَالْحِقَ وفات پائی اور وفات یافتوں سے جاملے۔ پھر بغیر لعنتی بغیر لعنتی ہونے
بِالْمَوْتَى ثُمَّ رُفِعَ كَالْمُقَرَّبِينَ مِنْ غَيْرِ کے اور جہنم میں ڈالے جانے کے مقربین کی طرح اللہ تعالیٰ کی
أَنْ يُلْعَنَ وَ يُدْخَلَ فِي اللَّظى فَالْحَاصِل طرف ان کا رفع ہوا۔ پس حاصل کلام یہ ہے کہ یہود اور
أَنَّ هَذَا قَضَاء مِنَ اللهِ الأعلى بين نصاری کے درمیان یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے تا وہ اپنے بندہ کو
الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى لِيُبَة عَبْدَةً مِنْ ملعون ہونے اور عدم رفع کے بہتان سے بری کرے اور
صحیح
بُهْتَانِ اللَّعْنِ وَ عَدْمِ الرَّفْعِ وَ يَقْضِی اور درست فیصلہ فرمائے۔ پس اس نے ان کے درمیان جو
بِمَا هُوَ أَحَقُّ وَ أَوْلَى فَحَكَمَ بَيْنَهُمْ فِيما اختلاف تھا اس کا فیصلہ کر دیا اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں
اخْتَلَفُوا فِيهِ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ میں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
وَلَوْ لَا هَذَا الْغَرَضُ فَمَا كَانَ وَجْهُ اگر یہ غرض نہ تھی تو پھر اس قصہ کے بیان کرنے کی کوئی
لِذِكْرِ هَذِهِ الْقِصَّةِ بَلْ لَّوْ فُرِضَتِ وجہ نہ تھی بلکہ اگر اس قصہ کو اس طرز پر نہ سمجھا جائے تو یہ پورا
الْقِصَّةُ عَلى خِلَافِ هَذِهِ الصُّورَةِ لَكَانَ قصہ لغو ہرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فعل محل اعتراض بن جاتا
لَغْوًا كُلُّهَا وَ فَحَلَّ اعْتِرَاضٍ عَلى فِعْلِ ہے ۔ کیا اللہ تعالیٰ کی زمین وسیع نہیں تھی کہ وہ سیح علیہ السلام
حَضْرَةِ الْعِزَّةِ أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ الله کو غاروں میں سے کسی غار میں چھپا لیتا جیسا کہ اس نے
وَاسِعَةً فَيُخْفِي الْمَسِيحَ فِي مَغَارَةٍ مِنَ دشمنوں کے تعاقب کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
الْمَغَارَاتِ كَمَا اخْفَى أَفْضَلَ الرُّسُلِ چھپا لیا تھا۔ پس سو چوسیح کے آسمان کی طرف اُٹھا لینے
عِنْدَ التَّعَاقُبَاتِ فَفَکرُ اَسی حَاجَةٍ کے لیے کون سی شدید ضرورت اسے پیش آئی تھی کیا اللہ تعالی
اشْتَدَّتْ لِرَفْعِهِ إِلَى السَّمَوتِ أَخَشِيَ الله ان ذلیل یہودیوں کے رُعب سے ڈر گیا تھا اور اسے
رُعْبَ الْيَهُودِ الْمَخْذُولِينَ وَظَنَّ أَنَّهُمْ خدشہ تھا کہ وہ اسے زمین کے ہر حصہ سے نکال لیں گے
يُخْرِجُونَهُ مِنَ الْأَرْضِينَ أَلَّا تَعْلَمُ أَنَّ کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ حکیم ہے اور ہر فعل بقدر ضرورت
اللهَ حَكِيمٌ لَّا يَفْعَلُ فِعْلًا إِلَّا بِقَدْرِ اور حکمت کے تقاضا کے مطابق کرتا ہے اور کسی لغو بات کی
ضُرُورَةٍ وَلَا يَتَوَجَّهُ إِلى لَغْوِ بِغَيْرِ حِكْمَةٍ طرف توجہ نہیں کرتا۔ پس مسیح علیہ السلام کو آسمان کی طرف
دَاعِيَةٍ فَأَيُّ حِكْمَةٍ الْجَأَ اللهَ لِرَفْعِ اُٹھانے کے لیے کون سی حکمت نے اللہ تعالیٰ کو مجبور کیا تھا۔
الْمَسِيحِ إِلَى السَّمَاءِ أَمَا وَجَدَ مَوْضِعًا فِي کیا اسے زمین میں چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملی تھی
الْأَرْضِ لِلْإِخْفَاءِ فَفَكَّرْ كَالْمُبَصِرِينَ پس آنکھوں والوں کی طرح غور کرو۔ ( ترجمہ از مرتب )
انجام آتھم روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۱۶۸ تا ۱۷۲ حاشیه )
۔۔
یہودیوں نے ایک پاک نبی کو ملعون کہہ کر خدا کے غضب کی راہ اختیار کی اور عیسائیوں نے اپنے پاک نبی
اور مرشد اور ہادی کے دل کو بوجہ لعنت کے مفہوم کے ناپاک اور خدا سے پھرا ہوا قرار دے کر ضلالت کی راہ
اختیار کی اس لئے ضروری ہوا کہ قرآن بحیثیت حکم ہونے کے اس امر کا فیصلہ کرے۔ پس یہ آیات بطور
فیصلہ ہیں کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ ۔۔۔۔۔ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ۔ یعنی یہ سرے سے بات
غلط ہے کہ یہودیوں نے بذریعہ صلیب حضرت عیسی علیہ السلام کو قتل کر دیا ہے اس لئے اس کا نتیجہ بھی غلط ہے
کہ حضرت مسیح کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا اور نعوذ باللہ شیطان کی طرف گیا ہے بلکہ خدا نے اپنی طرف
اُس کا رفع کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہود اور نصاریٰ میں رفع جسمانی کا کوئی جھگڑا نہ تھا اور نہ یہود کا یہ اعتقاد تھا کہ
جس کا رفع جسمانی نہ ہو وہ مومن نہیں ہوتا اور ملعون ہوتا ہے اور خدا کی طرف نہیں جاتا بلکہ شیطان کی طرف
جاتا ہے۔ خود یہود قائل ہیں کہ حضرت موسیٰ کا رفع جسمانی نہیں ہوا حالانکہ وہ حضرت موسیٰ کو تمام اسرائیلی
نبیوں سے افضل اور صاحب الشریعت سمجھتے ہیں اب تک یہود زندہ موجود ہیں اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ انہوں
نے حضرت مسیح کے مصلوب ہونے سے کیا نتیجہ نکالا تھا ؟ کیا یہ کہ اُن کا رفع جسمانی نہیں ہوا یا یہ کہ اُن کا رفع
روحانی نہیں ہوا اور وہ نعوذ باللہ اوپر کو خدا کی طرف نہیں گئے بلکہ نیچے کو شیطان کی طرف گئے ۔ بڑی حماقت
انسان کی یہ ہے کہ وہ ایسی بحث شروع کر دے جس کو اصل تنازع سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ بمبئی کلکتہ میں صدہا
یہودی رہتے ہیں بعض اہل علم اور اپنے مذہب کے فاضل ہیں اُن سے بذریعہ خط دریافت کر کے پوچھ لو کہ
انہوں نے حضرت مسیح پر کیا الزام لگایا تھا اور صلیبی موت کا کیا نتیجہ نکالا تھا کیا عدم رفع جسمانی یا عدم رفع روحانی
غرض حضرت مسیح کے رفع کا مسئلہ بھی قرآن شریف میں بے فائدہ اور بغیر کسی محرک کے بیان نہیں کیا گیا بلکہ
اس میں یہود کے ان خیالات کا ذب اور دفع مقصود ہے جن میں وہ حضرت مسیح کے رفع روحانی کے منکر ہیں۔
بھلا اگر تنزل کے طور پر ہم مان بھی لیں کہ یہ لغو حرکت نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے اپنے لئے پسند کی کہ مسیح کو مع جسم
اپنی طرف کھینچ لیا اور اپنے نفس پر جسم اور جسمانی ہونے کا اعتراض بھی وارد کر لیا کیونکہ جسم جسم کی طرف کھینچا
جاتا ہے پھر بھی طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چونکہ قرآن شریف یہود اور نصاری کی غلطیوں کی اصلاح کرنے آیا
ہے اور یہود نے یہ ایک بڑی غلطی اختیار کی تھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نعوذ باللہ ملعون قرار دیا اور اُن کے
روحانی رفع سے انکار کیا۔ اور یہ ظاہر کیا کہ وہ مرکر خدا کی طرف نہیں گیا ہے بلکہ شیطان کی طرف گیا تو اس الزام
کا دفع اور ذب قرآن میں کہاں ہے جو اصل منصب قرآن کا تھا کیونکہ جس حالت میں آیت رَافِعُكَ إِلَى
(آل عمران : ۵۶) اور آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ جسمانی رفع کیلئے خاص ہو گئیں تو روحانی رفع کا بیان کسی اور
آیت میں ہونا چاہیے اور یہود اور نصاری کی غلطی دور کرنے کے لئے کہ جو عقیدہ لعنت کے متعلق ہے ایسی آیت
کی ضرورت ہے کیونکہ جسمانی رفع لعنت کے مقابل پر نہیں بلکہ جیسا کہ لعنت بھی ایک روحانی امر ہے ایسا ہی
رفع بھی ایک امر روحانی ہونا چاہئے ۔ پس وہی مقصود بالذات امر تھا اور یہ عجیب بات ہے کہ جو امر تصفیہ کے
متعلق تھا وہ اعتراض تو بدستور گلے پڑا رہا اور خدا نے خواہ مخواہ ایک غیر متعلق بات جو یہود کے عقیدہ اور باطل
استنباط سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتی یعنی رفع جسمانی اس کا قصہ بار بار قرآن شریف میں لکھ مارا۔ گویا سوال دیگر
اور جواب دیگر ۔ ظاہر ہے کہ رفع جسمانی یہود اور نصاری اور اہلِ اسلام تینوں فرقوں کے عقائد کے رو سے مدار
نجات نہیں ۔ بلکہ کچھ بھی نجات اس پر موقوف نہیں تو پھر کیوں خدا نے اس کو بار بار ذکر کرنا شروع کر دیا۔ یہود کا
یہ کب مذہب ہے کہ بغیر جسمانی رفع کے نجات نہیں ہو سکتی اور نہ سچا نبی ٹھہر سکتا ہے پھر اس لغوذ کر سے فائدہ کیا
ہوا ؟ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جو تصفیہ کے لائق امر تھا جس کے عدم تصفیہ سے ایک سچا نبی جھوٹا ٹھہرتا ہے بلکہ
نعوذ باللہ کافر بنتا ہے اور لعنتی کہلاتا ہے اس کا تو قرآن نے کچھ ذکر نہ کیا اور ایک بے ہودہ قصہ رفع جسمانی کا جس
سے کچھ بھی فائدہ نہیں شروع کر دیا۔ غرض حضرت مسیح کی موت اور رفع جسمانی پر یہ دلائل ہیں جو ہم نے بہت
بسط سے اپنی کتابوں میں بیان کئے ہیں اور اب تک ہمارے مخالف عدم جواب کی وجہ سے ہمارے مدیون
ہیں۔ پھر اس میں اب ہم پیر مہر علی شاہ یا کسی اور پیر صاحب یا مولوی صاحب سے کیا بحث کریں۔ ہم تو باطل
کو ذبح کر چکے اب ذبح کے بعد کیوں اپنے ذبیحہ پر بے فائدہ چھری پھیریں۔ اے حضرات ! ان اُمور میں
اب بحثوں کا وقت نہیں۔ اب تو ہمارے مخالفوں کے لئے ڈرنے اور توبہ کرنے کا وقت ہے کیونکہ جہاں تک
اس دنیا میں ثبوت ممکن ہے اور جہاں تک حقائق اور دعاوی کو ثابت کیا جاتا ہے اسی طرح ہم نے حضرت مسیح
کی موت اور ان کے رفع روحانی کو ثابت کر دیا ہے ۔ فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّالُ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۱۰ تا ۱۱۴ )
یہود حضرت عیسی علیہ السلام کے اس رفع سے منکر تھے جو ہر ایک مومن کے لئے مدار نجات ہے کیونکہ
مسلمانوں کی طرح ان کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ جان نکلنے کے بعد ہر ایک مومن کی روح کو آسمان کی طرف
لے جاتے ہیں اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں مگر کافر پر آسمان کے دروازے بند
ہوتے ہیں اس لیے اس کی روح نیچے شیطان کی طرف پھینک دی جاتی ہے جیسا کہ وہ اپنی زندگی میں بھی
شیطان کی طرف ہی جاتا تھا لیکن مومن اپنی زندگی میں اوپر کی طرف جاتا ہے اس لیے مرنے کے بعد بھی خدا
کی طرف اس کا رفع ہوتا ہے اور ارجعی الی ربک کی آواز آتی ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۱۳ حاشیہ )
رفع جسمانی کا خیال اس وقت نصاری کے دل میں پیدا ہوا جبکہ ان کا ارادہ ہوا کہ مسیح کو خدا بنا دیں اور دنیا
کا منجی قرار دیں ورنہ نصاری بھی خود اس بات کے قائل ہیں کہ نجات کے لئے تو صرف روحانی رفع کافی ہے
پس افسوس کہ جس امر کو نصاری حضرت مسیح کی خدائی کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ان کی ایک خصوصیت
ٹھہراتے ہیں وہی امر مسلمانوں نے بھی اپنے عقیدہ میں داخل کر لیا ہے اگر مسلمان یہ جواب دیں کہ ہم تو
ادرلیس کو بھی مسیح کی طرح آسمان پر عقیدہ رکھتے ہیں یہ دوسرا جھوٹھ ہے کیونکہ جیسا کہ تفسیر فتح البیان میں لکھا
ہے کہ اہل سنت کا یہی عقیدہ ہے کہ ادریس آسمان پر زندہ بجسم عنصری نہیں ورنہ ماننا پڑے گا کہ وہ بھی کسی دن
زمین پر مرنے کے لیے آئے گا تو اب خواہ نخواہ رفع جسمانی میں مسیح کی خصوصیت ماننی پڑی اور قبول کرنا پڑا
کہ اس کا جسم غیر فانی ہے اور خدا کے پاس بیٹھا ہوا ہے اور یہ صریح باطل ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۱۳ حاشیہ )
خدا کی طرف جانے کا نام رفع ہے اور شیطان کی طرف جانے کا نام لعنت ہے۔ ان دونوں لفظوں میں