سورة سَبَإ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مِنْ تِلْكَ الْحَادِثَةِ الشَّهِيرَةِ الَّتِي سکیں انہیں اس مشہور واقعہ سے انکار کی کوئی گنجائش نہ تھی جو
اشْتَهَرَتْ بَيْنَ الْخَوَاضِ وَالْعَوَامِ ، فَإِنَّ خواص اور عوام میں شہرت پاچکا تھا کیونکہ تمام یہودی فرقوں
الصَّلِيبَ كَانَ مُوْجِبًا لِلَّعْنَةِ بِاتَّفَاقِ اور ان کے بڑے بڑے علماء کے اتفاق سے صلیبی موت
جَمِيعِ فِرَقِ الْيَهُودِ وَعُلَمَائِهُمُ موجب لعنت ہے اس لیے انہوں نے عیسیٰ کی بریت کے لیے
الْعِظَامِ، فَلِذلِكَ نُحِتَتْ قِصَّةُ صَعُودِ بطور ایک حیلہ کے بجسده العنصری آپ کے آسمان پر چڑھ
الْمَسِيحِ مَعَ الْجِسْمِ حِيْلَةً لِلْإِبْرَاءِ ، جانے کا قصہ گھڑ لیا۔ لیکن گواہوں کے موجود نہ ہونے کی وجہ
فَمَا قُبِلَتْ لِعَدُمِ الشُّهَدَاءِ ، فَرَجَعُوا سے اس حیلہ کو قبولیت عامہ حاصل نہ ہوئی۔ پس وہ لعنت کے
مُضْطَرِينَ إِلى قُبُولِ إِلزَامِ اللَّعْنَةِ، الزام کو قبول کرنے کے لیے بے بس ہو گئے اور انہوں نے یہ
وَقَالُوا حَمَلَهَا الْمَسِيحُ تَنْجِيَةً لِلْأُمَّةِ۔ کہنا شروع کر دیا کہ مسیح علیہ السلام نے امت کی نجات کی
وَمَا كَانَتْ هَذِهِ الْمَعَاذِيرُ إِلَّا كَخَبْطِ خاطر اس لعنت کو قبول کر لیا تھا۔ لیکن یہ سب عذر اندھیرے
عَشْوَاءَ ، ثُمَّ بَعْدَ مُدَّةِ اتَّبَعُوا الْأَهْوَاءِ میں ہاتھ پیر مارنے کے مترادف تھے پھر کچھ مدت کے بعد
وَجَعَلُوا مُتَعَمِّدِينَ ابْنَ مَرْيَمَ لِلهِ انہوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی شروع کی اور
كَشُرَكَاءِ ، وَصَارَ صُعُودُ الْمَسِيحِ جان بوجھ کر ابن مریم کو اللہ کا شریک قرار دے دیا۔ اور تین
وَحَمْلُهُ اللَّعْنَةِ عَقِيدَةً بَعْدَ ثَلَاثِ سو سال بعد مسیح علیہ السلام کا آسمان پر چڑھ جانا اور لعنت کو
مِائَةِ سَنَةٍ عِنْدَ الْمَسِيحِينَ، ثُمَّ قبول کرنا عیسائیوں کے نزدیک ایک عقیدہ قرار پا گیا پھر
تَبِعَ بَعْضَ خَيَالَاتِهِمْ بَعْدَ الْقُرُونِ مسلمانوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تین سو سال
الثَّلَاثَةِ الْفَيْجِ الْأَعْوَجِ مِن بعد شج اعوج میں عیسائیوں کے بعض خیالات کی تقلید شروع
الْمُسْلِمِينَ۔ وَاعْلَمُ، أَرْشَدَكَ اللهُ، أَنَّ کردی اور اے مخاطب ! اللہ تعالیٰ تجھے ہدایت دے
رَسُولَنَا مَا رَأَى عِيسَى لِيْلَةَ الْمِعْرَاجِ خوب سمجھ لو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات
إِلَّا فِي أَرْوَاحِ الْأَمْوَاتِ، وَإِنَّ فِي ذلِكَ حضرت عیسی علیہ السلام کو وفات یافتہ لوگوں کی روحوں میں ہی
لَايَةً لِذَوِي الْحَصَاةِ۔ وَكُلُّ مُؤْمِنٍ يُرْفَعُ دیکھا تھا اور اس میں عقلمندوں کے لیے ایک نشان ہے۔ اور
رُوحُهُ بَعْدَ الْمَوْتِ وَتُفْتَحُ لَهُ أَبْوَابُ موت کے بعد ہی مومنوں کی روح کا رفع ہوتا ہے اور اس
السَّمَاوَاتِ، فَكَيْفَ وَصَلَ الْمَسِيحُ کے لیے آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر
إِلَى الْمَوْتَى وَمَقَامَاتِهِمْ مَعَ أَنَّهُ كَانَ فِي رَبقَةِ حضرت مسیح علیہ السلام بقید حیات ہونے کے باوجود
وفات یافتہ لوگوں اور ان کے مقامات تک کیسے پہنچے۔
( ترجمه از مرتب )
الحياة؟
الهدی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۲ تا ۳۶۴)
ہے۔
یہود کا جھگڑا تو صرف رفع روحانی کے بارہ میں تھا اور اُن کا خیال تھا کہ ایمانداروں کی طرح حضرت عیسی
کی روح آسمان پر نہیں اُٹھائی گئی کیونکہ وہ صلیب دیئے گئے تھے اور جو صلیب دیا جائے وہ لعنتی ہے یعنی
آسمان پر خدا کی طرف اس کی روح نہیں اُٹھائی جاتی اور قرآن شریف نے صرف اسی جھگڑے کو فیصلہ کرنا تھا
جیسا کہ قرآن شریف کا دعویٰ ہے کہ وہ یہود و نصاری کی غلطیوں کو ظاہر کرتا ہے اور ان کے تنازعات کا فیصلہ
کرتا ہے اور یہود کا جھگڑا تو یہ تھا کہ عیسی مسیح ایماندار لوگوں میں سے نہیں ہے اور اس کی نجات نہیں ہوئی اور
اس کی روح کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوا۔ پس فیصلہ طلب یہ امر تھا کہ عیسی مسیح ایماندار اور خدا کا سچا نبی
ہے یا نہیں اور اس کی روح کا رفع مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف ہوا یا نہیں۔ یہی قرآن شریف نے
فیصلہ کرنا تھا۔ پس اگر آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ سے یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو معہ جسم
عنصری دوسرے آسمان پر اٹھا لیا تو اس کارروائی سے متنازعہ فیہ امر کا کیا فیصلہ ہوا ؟ گو یا خدا نے امر متنازعہ فیہ کو
سمجھا ہی نہیں اور وہ فیصلہ دیا جو یہودیوں کے دعوی سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتا۔ پھر آیت میں تو یہ صاف لکھا
ہے کہ عیسی کا رفع خدا کی طرف ہوا۔ یہ تو نہیں لکھا کہ دوسرے آسمان کی طرف رفع ہوا ۔ کیا خدائے عز وجل
دوسرے آسمان پر بیٹھا ہوا ہے؟ یا نجات اور ایمان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جسم بھی ساتھ ہی اُٹھایا جائے
اور عجب بات یہ ہے کہ آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں آسمان کا ذکر بھی نہیں بلکہ اس آیت کے تو صرف یہ معنی
ہیں کہ خدا نے اپنی طرف مسیح کو اٹھا لیا ۔ اب بتلاؤ کہ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت اسماعیل ، حضرت
اسحاق ، حضرت یعقوب ، حضرت موسی اور آنحضرت صلعم نعوذ باللہ کسی اور طرف اُٹھائے گئے تھے خدا کی
طرف نہیں ؟ میں اس جگہ زور سے کہتا ہوں کہ اس آیت کی حضرت مسیح سے تخصیص سمجھنا یعنی رفع إلى الله
انہیں کے ساتھ خاص کرنا اور دوسرے نبیوں کو اس سے باہر رکھنا یہ کلمہ کفر ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی کفر سے
نہ ہوگا۔ کیونکہ ایسے معنوں سے باستثناء حضرت عیسی تمام انبیاء کو رفع سے جواب دیا گیا ہے۔ حالانکہ
آنحضرت صلعم نے معراج سے آکر ان کی رفع کی گواہی بھی دی اور یہ یادر ہے کہ حضرت عیسی کی رفع کا ذکر
صرف یہودیوں کی تنبیہ اور دفع اعتراض کے لئے تھا۔ ورنہ یہ رفع تمام انبیاء اور رسل اور مومنوں میں عام
ہے۔ مرنے کے کے بعد ہر ایک مومن کا رفع ہوتا ہے۔ چنانچہ آیت هَذَا ذِكْرٌ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَأْبِ ۔
جَنَّتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ (ص : ۵۱،۵۰) ( سورة ص پارہ ۲۳ ع۱۳ ) میں اس رفع کی طرف
اشارہ ہے۔ لیکن کافر کا رفع نہیں ہوتا چنانچہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (الاعراف:۴۱) اس کی
طرف اشارہ کرتی ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۷،۲۱۶)
اگر یہ بات صحیح ہے کہ آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے یہی معنی ہیں کہ حضرت عیسی آسمانِ دوم کی طرف
اُٹھائے گئے تو پھر پیش کرنا چاہئے کہ اصل متنازعہ فیہ امر کا فیصلہ کسی آیت میں بتلایا گیا ہے۔ یہودی جواب تک
زندہ اور موجود ہیں وہ تو حضرت مسیح کے رفع کے انہیں معنوں سے منکر ہیں کہ وہ نعوذ باللہ مومن اور صادق نہ تھے
اور ان کی روح کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا اور شک ہو تو یہودیوں کے علماء سے جا کر پوچھ لو کہ وہ صلیبی موت
سے یہ نتیجہ نہیں نکالتے کہ اس موت سے روح معہ جسم آسمان پر نہیں جاتی ۔ بلکہ وہ بالا تفاق یہ کہتے ہیں کہ جو شخص
صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے وہ ملعون ہے۔ اس کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ
نے قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ کی صلیبی موت سے انکار کیا اور فرمایا وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَالكِنْ شُبِّهَ
لَهُمْ اور صَلَبُوهُ کے ساتھ آیت میں قتلوہ کا لفظ بڑھا دیا۔ تا اس بات پر دلالت کرے کہ صرف صلیب پر
چڑھایا جانا موجب لعنت نہیں بلکہ شرط یہ ہے کہ صلیب پر چڑھایا بھی جائے اور بہ نیت قتل اس کی ٹانگیں بھی
توڑی جائیں اور اس کو مارا بھی جائے تب وہ موت ملعون کی موت کہلائے گی مگر خدا نے حضرت عیسی کو اس
موت سے بچالیا۔ وہ صلیب پر چڑھائے گئے مگر صلیب کے ذریعہ سے ان کی موت نہیں ہوئی ۔ ہاں یہود کے
دلوں میں یہ شبہ ڈال دیا کہ گویا وہ صلیب پر مر گئے ہیں اور یہی دھوکا نصاری کو بھی لگ گیا۔ ہاں انہوں نے خیال
کیا کہ وہ مرنے کے بعد زندہ ہو گئے ہیں لیکن اصل بات صرف اتنی تھی کہ اس صلیب کے صدمہ سے بے ہوش
ہو گئے تھے اور یہی معنی شُبَّهَ لَهُمْ کے ہیں۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۹)
رود
یہودی فاضل جواب تک موجود ہیں اور بمبئی اور کلکتہ میں بھی پائے جاتے ہیں عیسائیوں کے اس قول پر
کہ حضرت عیسی آسمان پر چلے گئے بڑا ٹھٹھا اور ہنسی کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیسے نادان ہیں جنہوں
نے اصل بات کو سمجھا نہیں۔ کیونکہ قدیم یہودیوں کا تو یہ دعوی تھا کہ جو شخص صلیب دیا جائے وہ بے دین ہوتا
ہے اور اس کی روح آسمان پر اٹھائی نہیں جاتی ۔ اس دعوی کے رد کرنے کے لئے عیسائیوں نے یہ بات بنائی
کہ گویا حضرت عیسی مع جسم آسمان پر چلے گئے ہیں تا وہ داغ جو مصلوب ہونے سے حضرت عیسیٰ پر لگتا تھا وہ