سورة فَاطِر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں ہوئے ۔ مگر غشی کی حالت اُن پر طاری ہو گئی تھی بعد میں دو تین روز تک ہوش میں آگئے اور مرہم عیسی
کے استعمال سے ( جو آج تک صد باطبی کتابوں میں موجود ہے جو حضرت عیسیٰ کیلئے بنائی گئی تھی ) اُن کے
زخم بھی اچھے ہو گئے ۔
پھر ایک اور بد قسمتی ہے کہ وہ ان آیتوں کے شان نزول کو نہیں دیکھتے ۔ قرآن شریف یہود و نصاری کے
اختلافات دور کرنے کے لئے بطور حکم کے تھا تا اُن کے اختلافات کا فیصلہ کرے اور اُس کا فرض تھا کہ اُن
کے متنازعہ فیہ امور کا فیصلہ کرتا پس منجملہ متنازعہ فیہ امور کے ایک یہ امر بھی متنازعہ فیہ تھا کہ یہود کہتے تھے کہ
ہماری توریت میں لکھا ہے کہ جو کاٹھ پر لڑکا یا جاوے وہ لعنتی ہوتا ہے اُس کی روح مرنے کے بعد خدا کی
طرف نہیں جاتی ۔ پس چونکہ حضرت عیسیٰ صلیب پر مر گئے اس لئے وہ خدا کی طرف نہیں گئے اور آسمان کے
دروازے اُن کے لئے نہیں کھولے گئے۔ اور عیسائیوں نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
عیسائی تھے اپنا یہ عقیدہ مشہور کیا تھا چنانچہ آج تک وہی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر جان دے کر لعنتی تو
بن گئے مگر یہ لعنت اور وں کو نجات دینے کے لئے انہوں نے خود اپنے سر پر لے لی تھی اور آخر وہ نہ جسم عنصری
کے ساتھ بلکہ ایک نئے اور ایک جلالی جسم کے ساتھ جو خُون اور گوشت اور ہڈی اور زوال پذیر ہونے والے
مادہ سے پاک تھا خدا کی طرف اُٹھائے گئے ۔ اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ان دونوں متخاصمین کی
نسبت یہ فیصلہ دیا کہ یہ بات بالکل خلاف واقعہ ہے کہ عیسیٰ کی صلیب پر جان نکلی یا وہ قتل ہوا تا اس سے یہ نتیجہ
نکالا جائے کہ وہ بموجب حکم تو ریت لعنتی ہے بلکہ وہ صلیبی موت سے بچایا گیا اور مومنوں کی طرح اُس کا خدا
کی طرف رفع ہوا اور جیسا کہ ہر ایک مومن ایک جلالی جسم خدا سے پا کر خدائے عز وجل کی طرف اُٹھایا جاتا ہے
وہ بھی اُٹھائے گئے اور ان نبیوں میں جاملے جو اُن سے پہلے گزر چکے تھے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اس بیان سے سمجھا جاتا ہے کہ جو آپ نے معراج سے واپس آکر بیان فرمایا کہ جیسے اور نبیوں کے مقدس
اجسام دیکھے ویسا ہی حضرت عیسی کو بھی انہیں کے رنگ میں پایا اور ان کے ساتھ پا یا کوئی نرالا جسم نہیں دیکھا۔
پس یہ مسئلہ کیسا صاف اور صریح تھا کہ یہودیوں کا انکار محض رفع روحانی سے تھا کیونکہ وہی رفع ہے جو
لعنت کے مفہوم کے برخلاف ہے مگر مسلمانوں نے محض اپنی نا واقفیت کی وجہ سے رفع روحانی کو رفع جسمانی
بنادیا۔ یہودیوں کا ہرگز یہ اعتقاد نہیں کہ جو شخص مع جسم عنصری آسمان پر نہ جاوے وہ مومن نہیں بلکہ وہ تو آج
تک اسی بات پر زور دیتے ہیں کہ جس کا رفع روحانی نہ ہو اور اُس کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے

جائیں وہ مومن نہیں ہوتا جیسا کہ قرآن شریف بھی فرماتا ہے لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (ص : ۵۱،۵۰)
یعنی کافروں کیلئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔ مگر مومنوں کیلئے فرماتا ہے مُفَتَّحَةً لَهُمُ
الأبواب (الاعراف: (۴۱) ۔ یعنی مومنوں کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے ۔ پس یہودیوں کا
یہی جھگڑا تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا فر ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف اُن کا رفع نہیں ہوا۔
یہودی اب تک زندہ ہیں مر تو نہیں گئے ۔ اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ جو صلیب پر لٹکایا گیا کیا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ وہ
مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جاتا اور اُس کے جسم کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا۔ جہالت بھی ایک
عجیب بلا ہے۔ مسلمانوں نے اپنی نافہمی سے کہاں کی بات کہاں تک پہنچادی اور ایک فوت شدہ انسان
کے دوبارہ آنے کے منتظر ہو گئے حالانکہ حدیثوں میں حضرت عیسی کی عمر ایک سو بیس برس مقرر ہو چکی ہے۔
کیا وہ ایک سو بیس برس اب تک نہیں گزرے۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۷ تا ۴۰)
اگر آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے یہ معنی ہیں کہ حضرت عیسی مع جسم عنصری آسمان پر اٹھائے گئے تو ہمیں
کوئی دکھلائے کہ قرآن شریف میں وہ آیت کہاں ہے جو امر متنازعہ فیہ کا فیصلہ کرتی ہے یعنی جس میں یہ لکھا
ہے کہ حضرت عیسیٰ کا بعد موت مومنوں کی طرح خدا کی طرف رفع ہوگا اور وہ مرنے کے بعد یحییٰ وغیرہ انبیاء
کے ساتھ جا ملیں گے کیا نعوذ باللہ خدا کو یہ دھو کہ لگا کہ یہود کی طرف سے انکار تو تھا اُن کے رفع روحانی کا جو
مومن کا بعد موت ہوتا ہے اور خدا نے کچھ اور کا اور سمجھ لیا۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ هُذَا الْافْتِرَاءِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَ
اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۹ حاشیه )
یہود کا اعتراض تو یہی تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ چونکہ سولی چڑھائے گئے ہیں اس واسطے وہ ملعون ہیں
اور صاف بات ہے کہ ملعون کا رفع روحانی نہیں ہو سکتا۔ اسی کے جواب میں قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ
بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ -
اچھا ہم یہ دریافت کرتے ہیں کہ اگر یہودیوں کا یہی اعتراض تھا کہ حضرت عیسی کا رفع جسمانی نہیں ہوا تو
پھر قرآن شریف جو کہ ان دونوں قوموں میں حکم ہو کر آیا ہے اس نے یہود کے اس اعتراض کا کیا جواب دیا
ہے۔ کیا وجہ کہ قرآن شریف نے یہود کے اصل اعتراض کا تو کہیں جواب نہ دیا اور رفع روحانی پر اتناز ور دیا
اور رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ فرمایا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ کیوں نہ فرمایا ہے؟
عرش الہی ایک وراء الوراء مخلوق ہے جو زمین سے اور آسمان سے بلکہ تمام جہات سے برابر ۔ ہے۔ یہ یہ نہیں

لد الله له
سورة النساء
که نعوذ باللہ عرش الہی آسمان سے قریب اور زمین سے دور ہے۔ لعنتی ہے وہ شخص جو ایسا اعتقاد رکھتا ہے عرش
مقام تنزیہہ ہے اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمُ ( الحديد : ۵) -
اور مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمُ (المجادلة: (۸) ۔ اور فرماتا ہے کہ وَ نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ
مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق: ۱۷) ۔
غرض اصل جھگڑا تو صرف ان کے رفع روحانی اور مقرب بارگاہ سلطانی ہونے کے متعلق تھا۔ سو اللہ تعالیٰ
نے اس کا فیصلہ ہی کر دیا یہ فرما کر کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ۔ اب کوئی بتائے کہ بھلا اس سے ان کا آسمان پر
چڑھ جانا کیسے ثابت ہوتا ہے۔ کیا خدا آسمان پر ہے اور زمین پر نہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۲)
الو
اصل جھگڑا تو یہود کا یہ تھا کہ حضرت مسیح کا رفع روحانی نہیں ہوا۔ وہ تو اس بات کو ثابت کرنا چاہتے تھے کہ
نعوذ باللہ مسیح لعین اور مردود ہیں اسی واسطے وہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ ہم نے مسیح کو صلیب دیا اور اس
طرح ان کو قتل کرنے کے مدعی تھے تا کہ اپنی کتاب کے فرمودہ کے مطابق ان کو جھوٹا نبی ثابت کریں۔ رفع
جسمانی کے متعلق تو کوئی جھگڑا ہی نہ تھا۔ قرآن شریف چونکہ بنی اسرائیل کے متنازعہ فیہ امور میں حکم اور قول
فیصل ہے اس نے یہود کے اس اعتراص اور بہتان کا جو انہوں نے مسیح کو لعنتی اور جھوٹا نبی ثابت کرنے کے
واسطے باندھا تھا جواب دیا کہ مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ - کہ یہود نے جیسا کہ ان کا زعم ہے
حضرت مسیح کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی اس طرح سے وہ ان کو جھوٹا نبی ثابت کرنے کے دعوئی میں کامیاب ہوئے
بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا رفع روحانی کیا اور ان کو ایسی ذلت اور ادبار سے بچالیا۔ اگر رفع جسمانی ہی نجات اور
پاکیزگی اور مقبول اور محبوب الہی ہونے کا موجب ہے تو پھر تو سارے ہی نبی جھوٹے ٹھیرتے ہیں اور کوئی ؟ بھی
نجات یافتہ نہیں رہتا چہ جائیکہ کوئی خدا کا محبوب اور مقبول بھی ہو ( نعوذ باللہ من ذلک ) تعصب نے ان کو کسی
کام کا نہ چھوڑا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۴ را گست ۱۹۰۸ صفحه ۴)
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الآلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۚ وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا
سوال ۔ قرآن شریف کی آیت مندرجہ ذیل مسیح ابن مریم کی زندگی پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے وَ اِن
مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الآلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِہ کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے تمام اہل

آج 10 میں سے 10 باقی