سورة التّحْریم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہر یک استعداد کی اصلاح منظور تھی اور اسی وجہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ٹھہرے کیونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر وہ تمام کام پورا ہو گیا جو پہلے اس سے کسی نبی کے ہاتھ پر پورا نہیں ہوا
تھا۔ چونکہ قرآن کو نوع انسان کی تمام استعدادوں سے کام پڑتا تھا اور وہ دنیا کی عام اصلاح کیلئے نازل کیا گیا
تھا اس لئے تمام اصلاح اس میں رکھی گئی اور اسی لئے قرآنی تعلیم کا دین اسلام کہلایا اور اسلام کا لقب کسی
دوسرے دین کو نہ مل سکا کیونکہ وہ تمام ادیان ناقص اور محدود تھے غرض جبکہ اسلام کی حقیقت یہ ہے تو کوئی عقلمند
مسلمان کہلانے سے عار نہیں کر سکتا ۔ ہاں ! اسلام کا دعوی اسی قرآنی دین نے کیا ہے اور اسی نے اس عظیم الشان
دعولی کے دلائل بھی پیش کئے ہیں اور یہ بات کہنا کہ میں مسلمان نہیں ہوں یہ اس قول کے مساوی ہے کہ میرا
دین ناقص ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۷۱ ۲ تا ۲۷۴)
ایسی کامل کتاب کے بعد کس کتاب کا انتظار کریں جس نے سارا کام انسانی اصلاح کا اپنے ہاتھ میں لے
لیا اور پہلی کتابوں کی طرح صرف ایک قوم سے واسطہ نہیں رکھا بلکہ تمام قوموں کی اصلاح چاہی اور انسانی
تربیت کے تمام مراتب بیان فرمائے ۔ وحشیوں کو انسانیت کے آداب سکھائے پھر انسانی صورت بنانے کے
بعد اخلاق فاضلہ کا سبق دیا۔ یہ قرآن نے ہی دنیا پر احسان کیا کہ طبعی حالتوں اور اخلاق فاضلہ میں فرق کر
کے دکھلایا اور جب طبعی حالتوں سے نکال کر اخلاق فاضلہ کے محل عالی تک پہنچایا تو فقط اسی پر کفایت نہ کی بلکہ
اور مرحلہ جو باقی تھا یعنی روحانی حالتوں کا مقام ۔ اس تک پہنچنے کے لئے پاک معرفت کے دروازے کھول
دیئے اور نہ صرف کھول دیئے بلکہ لاکھوں انسانوں کو اس تک پہنچا بھی دیا اور اس طرح پر تینوں قسم کی تعلیم جس
کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کمال خوبی سے بیان فرمائی۔ پس چونکہ وہ تمام تعلیموں کا جن پر دینی تربیت کی
ضرورتوں کا مدار ہے کامل طور پر جامع ہے۔ اس لئے یہ دعوئی اس نے کیا کہ میں نے دائرہ دینی تعلیم کو کمال
تک پہنچایا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الإِسْلَامَ دِینا یعنی آج میں نے دین تمہارا کامل کیا اور اپنی نعمت کو تم پر پورا کر دیا اور میں تمہارا دین اسلام
ٹھہرا کر خوش ہوا۔ یعنی دین کا انتہائی مرتبہ وہ امر ہے جو اسلام کے مفہوم میں پایا جاتا ہے یعنی یہ کہ محض خدا کے
لئے ہو جانا اور اپنی نجات اپنے وجود کی قربانی سے چاہنا ، نہ اور طریق سے، اور اس نیت اور اس ارادہ کو عملی
طور پر دکھلا دینا۔ یہ وہ نکتہ ہے جس پر تمام کمالات ختم ہوتے ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۸،۳۶۷)
معترض صاحب نے ۔۔۔۔۔۔ اعتراض کیا ہے کہ جب کہ دین کمال کو پہنچ چکا ہے اور نعمت پوری ہو چکی تو پھر
نہ کسی مجدد کی ضرورت ہے نہ کسی نبی کی مگر افسوس کہ معترض نے ایسا خیال کر کے خود قرآن کریم پر اعتراض کیا
ہے کیونکہ قرآن کریم نے اس امت میں خلیفوں کے پیدا ہونے کا وعدہ کیا ہے جیسا کہ ابھی گزر چکا ہے اور
فرمایا ہے کہ ان کے وقتوں میں دین استحکام پکڑے گا اور تزلزل اور تذبذب دور ہوگا اور خوف کے بعد امن
پیدا ہو گا پھر اگر تکمیل دین کے بعد کوئی بھی کارروائی درست نہیں تو بقول معترض کے جو تیس سال کی خلافت
ہے وہ بھی باطل ٹھہرتی ہے کیونکہ جب دین کامل ہو چکا تو پھر کسی دوسرے کی ضرورت نہیں لیکن افسوس کہ
معترض بے خبر نے ناحق آیت : اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کو پیش کر دیا۔ ہم کب کہتے ہیں کہ مجد داور
محدث دنیا میں آکر دین میں سے کچھ کم کرتے ہیں یا زیادہ کرتے ہیں؟ بلکہ ہمارا تو یہ قول ہے کہ ایک زمانہ
گزرنے کے بعد جب پاک تعلیم پر خیالات فاسدہ کا ایک غبار پڑ جاتا ہے اور حق خالص کا چہرہ چھپ جاتا
ہے۔ تب اس خوبصورت چہرہ کو دکھلانے کے لئے مجدد اور محدث اور روحانی خلیفے آتے ہیں نہ معلوم کہ بے
چارہ معترض نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ مجدد اور روحانی خلیفے دنیا میں آکر دین کی کچھ ترمیم و تنسیخ
کرتے ہیں۔ نہیں وہ دین کو منسوخ کرنے نہیں آتے بلکہ دین کی چمک اور روشنی دکھانے کو آتے ہیں اور
معترض کا یہ خیال کہ ان کی ضرورت ہی کیا ہے صرف اس وجہ سے پیدا ہوا ہے کہ معترض کو اپنے دین کی پرواہ
نہیں اور کبھی اس نے غور نہیں کی کہ اسلام کیا چیز ہے اور اسلام کی ترقی کس کو کہتے ہیں اور حقیقی ترقی کیوں کر
اور کن راہوں سے ہو سکتی ہے اور کس حالت میں کسی کو کہا جاتا ہے کہ وہ حقیقی طور پر مسلمان ہے؟ یہی وجہ ہے
کہ معترض صاحب اس بات کو کافی سمجھتے ہیں کہ قرآن موجود ہے اور علماء موجود ہیں اور خود بخو داکثر لوگوں کے
دلوں کو اسلام کی طرف حرکت ہے پھر کسی مجدد کی کیا ضرورت ہے لیکن افسوس کہ معترض کو یہ سمجھ نہیں کہ مجد دوں
اور روحانی خلیفوں کی اس امت میں ایسے ہی طور سے ضرورت ہے جیسا کہ قدیم سے انبیاء کی ضرورت پیش
آتی رہی ہے۔ اس سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نبی مرسل تھے اور ان کی توریت بنی
اسرائیل کی تعلیم کے لئے کامل تھی اور جس طرح قرآن کریم میں آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ ہے اسی طرح
توریت میں بھی آیات ہیں جن کا مطلب یہ ہے کہ بنی اسرائیل کو ایک کامل اور جلالی کتاب دی گئی ہے جس کا
نام توریت ہے چنانچہ قرآن کریم میں بھی تو ریت کی یہی تعریف ہے لیکن باوجود اس کے بعد توریت کے
صدہا ایسے نبی بنی اسرائیل میں سے آئے کہ کوئی نئی کتاب ان کے ساتھ نہیں تھی بلکہ ان انبیاء کے ظہور کے
مطالب یہ ہوتے تھے کہ تا ان کے موجودہ زمانہ میں جو لوگ تعلیم توریت سے دور پڑ گئے ہوں پھر ان کو
توریت کے اصلی منشاء کی طرف کھینچیں اور جن کے دلوں میں کچھ شکوک اور دہریت اور بے ایمانی ہوگئی ہوان
کو پھر زندہ ایمان بخشیں چنانچہ اللہ جل شانہ خود قرآن کریم میں فرماتا ہے: وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ
وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ( البقرة : ۸۸) یعنی موسیٰ کو ہم نے توریت دی اور پھر اس کتاب کے بعد ہم نے
کئی پیغمبر بھیجے تا تو ریت کی تعلیم کی تائید اور تصدیق کریں اسی طرح دوسری جگہ فرماتا ہے : ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا
تترا ( المؤمنون : ۴۵) یعنی پھر پیچھے سے ہم نے اپنے رسول پے در پے بھیجے ۔ پس ان تمام آیات سے
ظاہر ہے کہ عادت اللہ یہی ہے کہ وہ اپنی کتاب بھیج کر پھر اس کی تائید اور تصدیق کے لئے ضرور انبیاء بھیجا
کرتا ہے چنانچہ توریت کی تائید کے لئے ایک ایک وقت میں چار چار سو نبی بھی آیا جن کے آنے پر اب تک
بائبل شہادت دے رہی ہے۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۹ تا ۳۴۱)
وَأَمَّا ذِكْرُ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فَمَا اور جو عیسی بن مریم کے نزول کا ذکر ہے پس کسی
كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَحْمِلَ هَذَا الْإِسْمَ الْمَذْكُورَ فِي | مومن کے لیے جائز نہیں کہ احادیث میں اس نام کو ظاہر
الْأَحَادِيثِ عَلَى ظَاهِرِ مَعْنَاهُ، لِأَنَّهُ پر محمول کرے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کے اس قول کے
يُخَالِفُ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاً خلاف ہے کہ ہم نے محمد کو کسی مرد کا باپ نہیں بنایا۔
أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَ لكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ ہاں! وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کے خاتم ہیں۔ کیا تو
النَّبِيِّنَ أَلا تَعْلَمُ أَنَّ الرَّبَّ الرَّحِيمَ نہیں جانتا کہ اس محسن رب نے ہمارے نبی کا نام
الْمُتَفَضَّلَ سَلَّى نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خاتم الانبیاء رکھا ہے اور کسی کو مستثنی نہیں کیا اور آنحضرت
خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ بِغَيْرِ اسْتِثْنَاءِ، وَفَتَرَہ نے طالبوں کے لیے بیان واضح سے اس کی تفسیر یہ کی
نَبِيِّنَا فِي قَوْلِهِ لَا نَبِيَّ بَعْدِى بِبَیان ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اور اگر ہم
واضح لِلطَّالِبِينَ وَلَوْ جَوَّزْنَا ظُهُورَ نَبِي الحضرت کے بعد کسی نبی کا ظہور جائز رکھیں تو لازم
بَعْدَ نَبِيِّنَا لَجَوَّزْنَا الْفِتَاحَ بَابِ وَحي آتا ہے کہ وحی نبوۃ کے دروازہ کا انفتاح بھی بند ہونے
النُّبُوَّةِ بَعْدَ تَغْلِيقِهَا ، وَهَذَا خُلْفٌ کے بعد جائز خیال کریں اور یہ باطل ہے جیسا کہ
له الاحزاب : ۴۱
كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَكَيْفَ يَجِيءُ مسلمانوں پر پوشیدہ نہیں اور آنحضرت کے بعد کوئی
نَبِي بَعْدَ رَسُولِنَا صلعم وَقَدِ انْقَطَعَ الْوَحْى نبی کیوں کر آوے حالانکہ آپ کی وفات کے بعد وحی
بَعْدَ وَفَاتِهِ وَخَتَمَ اللهُ بِهِ النَّبِيِّينَ أَنَعْتَقِدُ نبوت منقطع ہو گئی ہے اور آپ کے ساتھ نبیوں کو ختم
بِأَنَّ عِيسَى الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْإِنْجِيلُ هُوَ کر دیا ہے۔ کیا ہم اعتقاد کر لیں کہ ہمارے نبی
خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ ، لَا رَسُولُنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ خاتم الانبیاء نہیں بلکہ عیسیٰ جو صالح
صاحب انجیل ہے وہ
وَسَلَّمَ أَتَعْتَقِدُ أَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ يَأْتِي وَيَنْسَحُ خاتم الانبیاء ہے یا ہم یہ اعتقاد رکھیں کہ ابن مریم آکر
قرآن کے بعض احکام کو منسوخ اور کچھ زیادہ کرے
بَعْضَ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ وَيَزِيدُ بَعْضًا، فَلَا
گا اور نہ جزیہ لے گا اور نہ جنگ چھوڑے گا حالانکہ يَقْبَلُ الْجِزْيَةَ وَلَا يَضَعُ الْحَرْبَ، وَقَدْ أَمَرَ اللَّهُ
اللہ کا ارشاد ہے کہ جزیہ لے لو اور جزیہ لینے کے بعد بِأَخْذِهَا وَأَمَرَ بِوَضْعِ الْحَرْبِ بَعْدَ أَخْنِ جنگ چھوڑ دو۔ کیا تو یہ آیت نہیں پڑھتا کہ ذلت کے الْجِزْيَةِ أَلَا تَقْرَأُ آيَةً يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ
وورا
ساتھ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیویں ۔ پس قرآن کے
وَهُمْ صَغِرُونَ فَكَيْفَ يَنْسَخُ الْمَسِيحُ حکمات کو کیوں کر مسیح منسوخ کرے گا اور کتاب
مُحْكَمَاتِ الْفُرْقَانِ ۚ وَكَيْفَ يَتَصَرَّفُ فِي عزیز میں کیوں کر تصرف کر کے کچھ احکام کو تکمیل
الْكِتَابِ الْعَزِيزِ وَيَطْمِسُ بَعْضَ أَحْكَامِهِ بَعْدَ کے بعد منا ، بعد مٹا دے گا ؟ میں تعجب کرتا ہوں کہ وہ فرقان
تَكْمِيلِهَا فَأَعْجَبَنِي أَنَّهُمْ يَجْعَلُوْنَ کے بعض احکام کامسیح کو ناسخ بناتے ہیں اور اس آیت
الْمَسِيحَ نَاسِخَ بَعْضِ أَحْكَامِ الْفُرْقَانِ وَلَا کو نہیں دیکھتے کہ آج میں نے تمہارے دین کو
يَنْظُرُونَ إِلَى آيَةِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ تمہارے لیے کامل کر دیا ہے اور وہ فکر نہیں کرتے اگر
وَلَا يَتَفَكَّرُونَ أَنَّهُ لَوْ كَانَتْ لِتَكْمِيْلِ دِيْنِ دین اسلام کی تکمیل کے لیے کوئی حالت منتظرہ ہوتی
الْإِسْلَامِ حَالَةٌ مُنْتَظَرَةٌ يُرجى ظُهُورُهَا بَعْدَ جو کئی ہزار سال گزرنے کے بعد اس کے ظہور کی
انْقِضَاءِ أَلُوْفٍ مِنَ السَّنَوَاتِ، لَفَسَدَ مَعْنی امید ہو سکتی تو قرآن کے ساتھ اکمال دین ہونا فاسد
إِكْمَالِ الدِّينِ وَالْفَرَاغِ مِنْ كَمَالِهِ بِإِنْزَالِ ہو جاتا اور خدا کا یہ کہنا کہ آج میں نے تمہارے
الْقُرْآنِ، وَلَكَانَ قَوْلُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الْيَوْمَ دین کو تمہارے لیے کامل کر دیا ہے جھوٹ اور
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ مِنْ نَّوْعِ الْكَذِبِ وَ خِلَافِ خلاف واقع ہو جا تا بلکہ اس صورت میں تو واجب تھا
له التوبة : ٢٩
الْوَاقِعَةِ، بَلْ كَانَ الْوَاجِبُ فِي هَذِهِ الصُّورَةِ أَنْ يَقُولَ کہ یوں کہتا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِنِّي مَا أَنْزَلْتُ هَذَا الْقُرْآنَ پر قرآن کو کامل نہیں اتارا بلکہ آخر زمانہ میں
كَامِلًا عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ سَأُنْزِلُ عیسی بن مریم پر اس کی کچھ آیات اتاروں
بَعْضَ ايَاتِهِ عَلَى عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، گا پس اس دن قرآن کامل ہوگا اور ابھی
فَيَوْمَئِذٍ يَكْمُلُ الْقُرْآنُ وَمَا كَمَلَ إِلَى هَذَا الْحَيْنِ کامل نہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۲۰۰ تا ۲۰۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے وقت میں دنیا سے اپنے مولی کی طرف بلائے گئے جبکہ وہ اپنے کام
کو پورے طور پر انجام دے چکے اور یہ امر قرآن شریف سے بخوبی ثابت ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا
ہے : اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا یعنی آج میں نے
قرآن شریف کے اتارنے اور تکمیل نفوس سے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری
کر دی اور تمہارے لئے دین اسلام پسند کر لیا۔ حاصل مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید جس قدر نازل ہونا تھا
نازل ہو چکا اور مستعد دلوں میں نہایت عجیب اور حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر چکا اور تربیت کو کمال تک پہنچا
دیا اور اپنی نعمت کو ان پر پورا کر دیا اور یہی دو رکن ضروری ہیں جو ایک نبی کے آنے کی علت غائی ہوتے
ہیں ۔ اب دیکھو! یہ آیت کس زور شور سے بتلا رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز اس دنیا سے کوچ
نہ کیا جب تک کہ دین اسلام کو تنزیل قرآن اور تکمیل نفوس سے کامل نہ کیا گیا اور یہی ایک خاص علامت
منجانب اللہ ہونے کی ہے جو کا ذب کو ہرگز نہیں دی جاتی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی صادق
نبی نے بھی اس اعلیٰ شان کے کمال کا نمونہ نہیں دکھلایا کہ ایک طرف کتاب اللہ بھی آرام اور امن کے ساتھ
پوری ہو جائے اور دوسری طرف تکمیل نفوس بھی ہو اور بایں ہمہ کفر کو ہر ایک پہلو سے شکست اور اسلام کو ہر یک
پہلو سے فتح ہو۔
(نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۴۲ تا ۳۵۴)
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں صحابہ کو مخاطب کیا کہ میں نے تمہارے دین کو کامل کیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کی اور
آیت کو اس طور سے نہ فرمایا کہ اے نبی ! آج میں نے قرآن کو کامل کر دیا ، اس میں حکمت یہ ہے کہ تا ظاہر ہو کہ صرف قرآن
کی تکمیل نہیں ہوئی بلکہ ان کی تکمیل بھی ہو گئی کہ جن کو قرآن پہنچایا گیا اور رسالت کی علت غائی کمال تک پہنچ گئی۔ منہ
خدا تعالیٰ نے چاہا کہ جیسا کہ اس نے حضور نبوی کی مشابہت حضرت آدم سے مکمل کرنے کیلئے تکمیل
ہدایت قرآنی کا چھٹا دن مقرر کیا یعنی روز جمعہ ۔ اور اسی دن یہ آیت نازل ہوئی کہ : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِ ایسا ہی تکمیل اشاعت ہدایت کے لئے الف سادس یعنی چھٹا ہزار مقرر فرمایا
جو حسب تصریح آیات قرآنی بمنزلہ روز ششم ہے۔
اب میں دوبارہ یاد بارہ یاد دلاتا ہوں کہ تکمیل ہدایت کے دن میں تو خود آن و خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنه لیہ وسلم دنیا میں موجود
تھے اور وہ روز یعنی جمعہ کا دن جو دنوں میں سے چھٹا دن تھا مسلمانوں کے لئے بڑی خوشی کا دن تھا جب آیت :
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي نازل ہوئی اور قرآن جو تمام آسمانی کتابوں کا آدم اور
جميع معارف صحف سابقہ کا جامع تھا اور مظہر جمیع صفات الہیہ تھا اُس نے آدم کی طرح چھٹے دن یعنی جمعہ کے
دن اپنے وجود باجود کو تم اور اکمل طور پر ظاہر فرمایا۔ یہ تو تکمیل ہدایت کا دن تھا مگر تکمیل اشاعت کا دن اس دن
کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ ابھی وہ وسائل پیدا نہیں ہوئے تھے جو تمام دنیا کے تعلقات کو باہم ملا دیتے
اور بڑی اور بحری سفروں کو مسافروں کے لئے سہل کر دیتے اور دینی کتابوں کی ایک کثیر مقدار قلمبند کرنے
کے لئے جو تمام دنیا کے حصہ میں آسکے آلات زود نویسی کے مہیا کر دیتے اور نہ مختلف زبانوں کا علم نوع انسان
کو حاصل ہوا تھا اور نہ تمام مذاہب ایک دوسرے کے مقابل پر آشکار ا طور پر ایک جگہ موجود تھے۔ اس لئے
وہ حقیقی اشاعت جو اتمام حجت کے ساتھ ہر ایک قوم پر ہو سکتی ہے اور ہر ایک ملک تک پہنچ سکتی ہے نہ اس کا
وجود تھا اور نہ معمولی اشاعت کے وسائل موجود تھے ۔ لہذا تکمیل اشاعت کے لئے ایک اور زمانہ علم الہی نے
مقرر فرمایا۔ جس میں کامل تبلیغ کے لئے کامل وسائل موجود تھے اور ضرور تھا کہ جیسا کہ تکمیل ہدایت آنحضرت
اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ہوئی ایسا ہی تکمیل اشاعت ہدایت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
سے ہو کیونکہ یہ دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منصبی کام تھے لیکن سنت اللہ کے لحاظ سے اس قدر خلود
آپ کے لئے غیر ممکن تھا کہ آپ اُس آخری زمانہ کو پاتے اور نیز ایسا خلود شرک کے پھیلنے کا ایک ذریعہ تھا اس
لئے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خدمت منصبی کو ایک ایسے امتی کے ہاتھ سے پورا کیا کہ جو
اپنی خواور روحانیت کے رو سے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کا ایک ٹکڑا تھا یا یوں کہو کہ وہی تھا اور
آسمان پر طالی طور پر آپ کے نام کا شریک تھا۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۵۹،۲۵۸)
صلی
قرآن شریف نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ وہ انجیل یا تو ریت سے صلح کرے گا بلکہ ان کتابوں کو محروف
مبدل اور ناقص اور نا تمام قرار دیا ہے اور تاج خاص اكمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا اپنے لئے رکھا ہے اور ہمارا
ایمان ہے کہ یہ سب کتابیں انجیل ، توریت قرآن شریف کے مقابل پر کچھ بھی نہیں اور ناقص اور محترف اور
مبدل ہیں اور تمام بھلائی قرآن میں ہے۔
( دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۹)
یہ امر ثابت شدہ ہے کہ قرآن شریف نے دین کے کامل کرنے کا حق ادا کر دیا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا
ہے : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا یعنی آج میں نے
تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے اور میں اسلام کو تمہارا دین مقرر
کر کے خوش ہوا۔ سو قرآن شریف کے بعد کسی کتاب کو قدم رکھنے کی جگہ نہیں کیونکہ جس قدر انسان کی حاجت
تھی وہ سب کچھ قرآن شریف بیان کر چکا اب صرف مکالمات الہیہ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ بھی خود بخود نہیں
بلکہ سچے اور پاک مکالمات جو صریح اور کھلے طور پر نصرت الہی کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں اور بہت سے امور
غیبیہ پر مشتمل ہوتے ہیں وہ بعد تزکیہ نفس محض پیروی قرآن شریف اور اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
حاصل ہوتے ہیں۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۰)
یہ بات ہر ایک عقل سلیم قبول کرلے گی کہ کمال اصلاح کی نوبت کمال فساد کے بعد آتی ہے۔ طبیب کا یہ
کام نہیں کہ وہ چنگے بھلے لوگوں کو وہ دوائیں دے جو عین بیماری کے غلبہ کے وقت دینی چاہیئیں ۔ اسی لئے
قرآن شریف نے پہلے یہ بیان کر دیا کہ : ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۱۲) یعنی تمام دنیا میں فساد
پھیل گیا اور ہر ایک قسم کے گناہ اور معاصی کا طوفان برپا ہو گیا اور پھر ہر ایک بد عقیدگی اور بدعملی کے بارے
میں مکمل ہدایتیں پیش کر کے فرمایا کہ : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ یعنی آج میں نے تمہارا دین کامل مکمل
کر دیا مگر کسی پہلے زمانہ میں جس میں ابھی طوفان ضلالت بھی جوش میں نہیں آیا تھا مکمل کتاب کیوں کر
انسانوں کومل سکتی ہے؟
چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷ ۱۴ ، ۱۴۸)
یاد رہے کہ کسی مذہب کی سچائی ثابت کرنے کے لئے یعنی اس بات کے ثبوت کے لئے کہ وہ مذہب
منجانب اللہ ہے دو قسم کی فتح کا اس میں پایا جانا ضروری ہے؟
اول یہ کہ وہ مذہب اپنے عقائد اور اپنی تعلیم اور اپنے احکام کی رُو سے ایسا جامع اور اکمل اور اتم اور نقص