سورة الصَّافات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے دور ہو کہ اس سے بڑھ کر عقل تجویز نہ کر سکے اور کوئی نقص اور کمی اُس میں دکھلائی نہ دے اور اس کمال میں
وہ ہر ایک مذہب کو فتح کرنے والا ہو یعنی ان خوبیوں میں کوئی مذہب اُس کے برابر نہ ہو۔ جیسا کہ یہ دعویٰ
قرآن شریف نے آپ کیا ہے کہ : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الإِسْلَامَ دِینا یعنی آج میں نے تمہارے لئے اپنا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمت کو تم پر پورا کیا اور میں نے
پسند کیا کہ اسلام تمہارا مذہب ہو۔ یعنی وہ حقیقت جو اسلام کے لفظ میں پائی جاتی ہے جس کی تشریح خود خدا
تعالیٰ نے اسلام کے لفظ کے بارہ میں بیان کی ہے اس حقیقت پر تم قائم ہو جاؤ۔ اس آیت میں صریح یہ بیان
ہے کہ قرآن شریف نے ہی کامل تعلیم عطا کی ہے اور قرآن شریف کا ہی ایسا زمانہ تھا جس میں کامل تعلیم عطا کی
جاتی ۔ پس یہ دعوی کامل تعلیم کا جو قرآن شریف نے کیا یہ اُسی کا حق تھا اس کے سوا کسی آسمانی کتاب نے ایسا
دعوی نہیں کیا جیسا کہ دیکھنے والوں پر ظاہر ہے کہ توریت اور انجیل دونوں اس دعوے سے دست بردار
ہیں کیونکہ توریت میں خدا تعالیٰ کا یہ قول موجود ہے کہ میں تمہارے بھائیوں میں سے ایک نبی قائم کروں گا
اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو شخص اس کے کلام کو نہ سنے گا میں اس سے مطالبہ کروں گا۔ پس
صاف ظاہر ہے کہ اگر آئندہ زمانہ کی ضرورتوں کی رُو سے توریت کا سننا کافی ہوتا تو کچھ ضرورت نہ تھی کہ کوئی
اور نبی آتا اور مواخذہ الہیہ سے مخلصی پانا اُس کلام کے سننے پر موقوف ہوتا جو اُس پر نازل ہوتا ۔ ایسا ہی انجیل
نے کسی مقام میں دعوی نہیں کیا کہ انجیل کی تعلیم کامل اور جامع ہے بلکہ صاف اور کھلا کھلا اقرار کیا ہے کہ اور
بہت سی باتیں قابل بیان تھیں مگر تم برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب فارقلیط آئے گا تو وہ سب کچھ بیان کرے
گا۔ اب دیکھنا چاہئے کہ حضرت موسیٰ نے اپنی توریت کو ناقص تسلیم کر کے آنے والے نبی کی تعلیم کی طرف
توجہ دلائی ایسا ہی حضرت عیسیٰ نے بھی اپنی تعلیم کا نامکمل ہونا قبول کر کے یہ عذر پیش کر دیا کہ ابھی کامل تعلیم
بیان کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن جب فارقلیط آئے گا تو وہ کامل تعلیم بیان کر دے گا مگر قرآن شریف نے
توریت اور انجیل کی طرح کسی دوسرے کا حوالہ نہیں دیا بلکہ اپنی کامل تعلیم کا تمام دنیا میں اعلان کر دیا اور فرمایا
کہ : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا ۔ اس سے ظاہر
ہے کہ کامل تعلیم کا دعویٰ کرنے والا صرف قرآن شریف ہی ہے اور ہم اپنے موقعہ پر بیان کریں گے کہ جیسا کہ
قرآن شریف نے دعوی کیا ہے ویسا ہی اُس نے اس دعوی کو پورا کر کے دکھلا بھی دیا ہے اور اُس نے ایک ایسی
کامل تعلیم پیش کی ہے جس کو نہ توریت پیش کر سکی اور نہ انجیل بیان کرسکی۔ پس اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے

لئے یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ وہ تعلیم کی رو سے ہر ایک مذہب کو فتح کرنے والا ہے اور کامل تعلیم کے لحاظ سے
کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلدا جلد ۲۱ صفحه ۳ تا ۵ )
ختم نبوت کے متعلق میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ خاتم النبین کے بڑے معنے یہی ہیں کہ نبوت کے امور کو آدم
علیہ السلام سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کیا۔ یہ تو موٹے اور ظاہر معنی ہیں دوسرے یہ معنے ہیں
کہ کمالات نبوت کا دائرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرختم ہو گیا۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ قرآن نے ناقص
باتوں کا کمال کیا اور نبوت ختم ہو گئی اس لیے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا مصداق اسلام ہو گیا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ صفحه ۹۰۸)
حضرت ابو بکر جن کو قرآن شریف کا یہ فہم ملا تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت : اليَوْمَ
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی پڑھی تو حضرت ابوبکر رو پڑے کسی نے پوچھا کہ یہ بڑھا کیوں
روتا ہے تو آپ نے کہا کہ مجھے اس آیت سے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔ انبیا علیہم السلام
بطور حکام کے ہوتے ہیں جیسے بندوبست کا ملازم جب اپنا کام کر چکتا ہے تو وہاں سے چل دیتا ہے اسی طرح
پر انبیاء علیہم السلام جس کام کے واسطے دنیا میں آتے ہیں جب اس کو کر لیتے ہیں تو پھر وہ اس دنیا سے رخصت
ہو جاتے ہیں ۔ بس جب : اكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ کی صدا پہنچی تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سمجھ لیا
کہ یہ آخری صدا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر کا فہم بہت بڑھا ہوا تھا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک اور کامیاب زندگی کی تصویر یہ ہے کہ آپ ایک کام کے لیے آئے
اور اسے پورا کر کے اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جس طرح بند و بست والے پورے کا غذات پانچ برس
میں مرتب کر کے آخری رپورٹ کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں نظر آتا ہے اس دن سے لے کر جب قُم فَانْذِرُ (المدثر : ۳) کی آواز آئی پھر إِذَا جَاءَ نَصْرُ
آیات
الله (النصر : ۲) اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کے دن تک نظر کریں تو آپ کی لانظیر کامیابی کا پتہ ملتا ہے ان
بات سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آپ خاص طور پر مامور تھے ۔۔۔ ہمارے نبی کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
کیسا پکا کام ہے اس وقت سے جب سے کہا کہ میں ایک کام کرنے کے لیے آیا ہوں جب تک یہ نہ سن لیا کہ
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ آپ دنیا سے نہ اُٹھے ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحہ ۸،۷)

آپ کی صدق نبوت پر آپ کی زندگی سب سے بڑا نشان ہے ، کوئی ہے جو اس پر نظر کرے! آپ کو دنیا
میں ایسے وقت پر بھیجا کہ دنیا میں تاریکی چھائی ہوئی تھی اور اس وقت تک زندہ رکھا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی کی آواز آپ کو نہ آگئی اور فوجوں کی فوجیں اسلام میں داخل ہوتی ہوئیں
آپ نے نہ دیکھ لیں ۔ غرض اسی قسم کی بہت سی وجوہ ہیں جن سے آپ کا نام محمد رکھا گیا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۳، ۴)
میں ان مخالفوں سے جو بڑے بڑے مشائخ اور گدی نشین اور صاحب سلسلہ ہیں پوچھتا ہوں کہ کیا
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے ورد و وظائف اور چلہ کشیاں ، اُلٹے سیدھے لٹکنا بھول گئے تھے اگر معرفت
اور حقیقت شناسی کا یہی ذریعہ اصل تھے ۔ مجھے بہت ہی تعجب آتا ہے کہ ایک طرف قرآن شریف میں یہ
پڑھتے ہیں: اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی اور دوسری طرف اپنی ایجادوں اور بدعتوں
سے اس تکمیل کو توڑ کر ناقص ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ )
جس شخص کو خدا تعالیٰ سے تعلقات قوی اور شدید ہوتے ہیں اور فنافی اللہ کے درجہ پر ہوتا ہے تو اس سے
بسا اوقات خارق عادت معجزات صادر ہوتے ہیں جو اپنے اندر ایک قسم کی اقتداری قوت کا نمونہ رکھتے ہیں
لوگ اپنی غلط فہمی اور کمزوری سے یہ گمان کر بیٹھتے ہیں کہ شاید یہ خدا ہو۔ شہودی حالت میں اکثر امور ان کی
مرضی کے موافق ہو جاتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعلوں کو خدا تعالیٰ نے اپنا فعل قرار دیا ہے
اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ اور إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ ( النصر : ۲) کی صدا آپ کو آگئی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۸)
مباحثہ میں بھی اصول رکھا جاوے کہ قرآن شریف مقدم ہے یہ منوا کر ان سے کہا جاوے کہ تقدم قرآن تو
اب مقبولہ فریقین ہے باقی امور اسی سے فیصلہ کر لو۔ اگر حدیثوں پر سارا مدار ہے تو قرآن کی کیا ضرورت ہے
جو کہتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ -
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۸)
اسلام وہ مذہب ہے جس نے اپنے اقبال کے ساتھ تمام مذاہب کو اپنے پیروں میں لے لیا ہوا ہے۔ اسلام
ایسے ملک سے شروع ہوا جہاں لوگ درندوں کی طرح زندگی بسر کرتے تھے اور طرح طرح کی بداعمالیوں
میں مبتلا تھے ان کو حیوانیت سے انسانیت میں اسلام ہی لایا۔ ہر طرف اس کی مخالفت ہوئی لوگوں نے دشمنی
میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا پھر بھی وہ تمام کام پورے ہو کر رہے جو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے

فرمائے تھے اور کوئی فرد بشر بھی اس کا بال نہ بگاڑ سکا حتی کہ ندا آگئی : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ( وَاتْمَمْتُ
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا - البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲)
ہم اعجازی احیاء کے قائل ہیں مگر یہ بات بالکل ٹھیک نہیں ہے کہ ایک مردہ اس طرح زندہ ہوا ہو کہ وہ پھر
اپنے گھر میں آیا اور رہا اور ایک اور عمر اس نے بسر کی اگر ایسا ہوتا تو قرآن ناقص ٹھہرتا ہے کہ اس نے ایسے شخص
کی وراثت کے بارے میں کوئی ذکر نہ کیا اور اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کیا ہوا ؟
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۶)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس زمانہ میں مبعوث ہوئے ، کیا ان کی نسبت اہل الرائے کی یہ رائے تھی ۔
کون تھا جو یقین کرتا کہ ایک غریب ( آنحضرت صلعم) کے پاس نہ قوت ، نہ شوکت ، نہ فوج ، نہ مال ہے اور ہر
طرف مخالفت ہے وہ کامیاب ہو کر رہے گا اور جو وعدے فتح اور نصرت اور اقبال مندی کے وہ دیتا ہے
پورے ہو کر رہیں گے؟ مگر باوجود اس نا امیدی کے پھر کیسی امید بندھ گئی اور تمام وعدے پورے ہو گئے
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کی گواہی مل گئی ۔ البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
صحابہ کرام سارے ہی با خدا اور عاقل تھے مگر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) ان سے بڑھ کر ایسے وفادار
تھے کہ کوئی سمجھ ہی نہیں سکتا تھا۔ اسی لیے آپ کو سانپوں اور درندوں اور خاردار کانٹوں والا جنگل، اس کے
درندے، حیوانات انسانی شکل میں دکھلائے گئے پھر ملک بھی ایسا اس کے سپرد کیا کہ جس سے بڑھ کر دنیا میں
کوئی شریر النفس نہ تھا۔ پھر آئے ایسے وقت پر کہ تمام مردہ اور ف ایسے وقت پر کہ تمام مردہ اور فساد کی جڑ تھے جیسے فرمایا: ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ
وَ الْبَحْرِ ( الروم : ۴۲ ) اور گئے ایسے وقت پر کہ فرمایا : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمُ
نِعْمَتِي الآية - إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ الآية ( النصر : ۲) ۔ اس کو معجزہ کہتے ہیں اور اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ کتنی محبت الہی اور قوت جاذ بہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اندر تھی ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخه ۱۰ تا ۱۷ رنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۸)
اسلام کے ثمرات اب بھی ایسے ہی ہیں اگر کوئی ان پھلوں کو نہیں کھاتا تو اسلام کا کیا قصور؟ طبیب اگر
ایک نسخہ بتادے اور کوئی اسے استعمال نہ کرے تو اس میں طبیب کا تو کوئی قصور نہیں ہے۔ اسلام میں یہ ایسی
نعمت ہے جو کسی اور دین میں نہیں مل سکتی۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی لیکن یہ نعمت نہیں مل سکتی جب تک اس طرف قدم نہ اٹھاوے اور

افسوس کہ ہمارے مخالف اس نعمت کی طرف متوجہ نہیں ۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ صفحه ۶)
اگر دن تھوڑے بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا میں بسر ہوں تو غنیمت ہیں ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جس
ملک میں رہے تھے وہاں کی زندگی صرف ساڑھے تین سال کی ہی رسالت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ رسالت ۲۳ سال تھا مگر میں جانتا ہوں کہ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش قسمتی ثابت ہوتی ہے
اور کوئی دوسرا اس میں شریک نہیں ۔ امور رسالت میں یہ کامیابی اور سعادت کسی اور کو نہیں ملی ۔ آپ کی آمد کا وہ
وقت تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے خود ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ( الروم : ۴۲) سے بیان کیا ہے یعنی نہ خشکی
میں امن تھا نہ تری میں ۔ مراد اس سے یہ ہے کہ اہل کتاب اور غیر اہلِ کتاب سب بگڑ چکے تھے اور قسم قسم قسم کے
فساد اور خرابیاں ان میں پھیلی ہوئی تھیں گویا زمانہ کی حالت بالطبع تقاضا کرتی تھی کہ اس وقت ایک زبردست
ہادی اور مصلح پیدا ہو، ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا اور پھر آپ ایسے وقت دنیا سے
رخصت ہوئے جب آپ کو یہ آواز آ آواز آ گئی: اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ آئی:
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۔ یہ آواز کسی اور نبی اور رسول کو نہیں آئی ۔ کہتے ہیں جب یہ آیت اتری اور پڑھی گئی تو
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس آیت کو سن کر رو پڑے۔ ایک صحابی نے کہا کہ اے بڑھے آدمی ! تجھے کیا ہو گیا
آج تو خوشی کا دن ہے تو کیوں رو پڑا؟ حضرت ابوبکر نے جواب دیا کہ تو نہیں جانتا۔ مجھے اس آیت سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔ حضرت ابو بکر کی فراست بہت تیز تھی انہوں نے سمجھ لیا
کہ جب کام ہو چکا تو پھر یہاں کیا کام؟ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی بند و بست کا افسر کسی ضلع کا بند و بست
کرنے کو بھیجا جاتا ہے وہ اس وقت تک وہاں رہتا ہے جب تک وہ کام ختم نہ ہوئے جب کام ختم ہو جاتا ہے تو
پھر کسی اور جگہ بھیجا جاتا ہے اسی طرح پر مرسلین کے متعلق بھی یہی سنت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
جب یہ امر دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا ابو بکر سچ کہتا ہے اور پھر یہ بھی فرمایا کہ اگر میں کسی کو دنیا میں
دوست رکھتا تو ابو بکر کو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی ضرورت ایسی واضح اور روشن ہے کہ کسی دوسرے نبی کا زمانہ ایسی
نظیر نہیں رکھتا ۔ اب دوسرا حصہ دیکھو کہ آپ فوت نہیں ہوئے جب تک الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کی آواز
نہیں سن لی اور إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ٢) کا

نظارہ آپ نے نہیں دیکھ لیا۔ یہ آیت نہ توریت میں ہے نہ انجیل میں ۔ توریت کا تو یہ حال ہے کہ موسیٰ علیہ
السلام راستہ ہی میں فوت ہو گئے اور قوم کو وعدہ کی سرزمین میں داخل نہ کر سکے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خود
کہتے ہیں کہ بہت ہی باتیں بیان کرنے کی تھیں ۔ کیا قرآن شریف میں بھی ایسا لکھا ہے؟ وہاں تو اکملتُ
لکھ ہے۔ رہی ان کی تکمیل ! صحابہ کی جو تکمیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی وہ اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ
خود ان کی نسبت فرماتا ہے: مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ (الآية ) ( الاحزاب : ۲۴) اور پھر ان کی نسبت رضی
اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( التوبة : ١٠٠) فرمایا لیکن انجیل میں مسیح کے حواریوں کی جو تعریف کی گئی ہے وہ
سب کو معلوم ہے کہ جابجا ان کو لالچی اور کم ایمان کہا گیا ہے اور عملی رنگ ان کا یہ ہے کہ ان میں سے ایک نے
تیس روپیہ لے کر پکڑ واد یا اور پھر اس نے سامنے لعنت کی ۔ انصاف کر کے کہو کہ یہ کیسی تکمیل ہے۔ اس کے
بالمقابل قرآن شریف صحابہ کی تعریف سے بھرا پڑا ہے اور ان کی ایسی تکمیل ہوئی کہ دوسری کوئی قوم ان کی نظیر
نہیں رکھتی پھر ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے جزا بھی بڑی دی یہاں تک کہ اگر با ہم کوئی رنجش بھی ہوگئی تو اس کے
لیے فرمایا : وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلَّ الآية ( الاعراف : ۴۴) ۔ حضرت عیسیٰ نے بھی حواریوں کو
تختوں کا وعدہ دیا تھا مگر وہ ٹوٹ گیا کیونکہ بارہ تختوں کا وعدہ تھا مگر یہودا اسکر یوٹی کا ٹوٹ گیا جب وہ قائم نہ رہا
تو اوروں کا کیا بھروسہ کریں ۔ مگر صحابہ کے تخت قائم رہے دنیا میں بھی رہے اور آخرت میں بھی۔ غرض یہ
آیت : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ مسلمانوں کے لیے کیسے فخر کی بات ہے ۔۔۔۔۔ اکمال سے یہی مطلب
نہیں کہ سورتیں اتار دیں بلکہ تکمیل نفس اور تطہیر قلب کی ، وحشیوں سے انسان پھر اس کے بعد عقل مند اور باا اخلاق
انسان اور پھر با خدا انسان بنا دیا اور تطہیر نفس، تکمیل اور تہذیب نفس کے مدارج طے کر دیئے اور اسی طرح پر
پر
کتاب اللہ کو بھی پورا اور کامل کر دیا یہاں تک کہ کوئی سچائی اور صداقت نہیں جو قرآن شریف میں نہ ہو۔ میں
نے اگنی ہوتری کو بارہا کہا کہ کوئی ایسی سچائی بتاؤ جو قرآن شریف میں نہ ہو مگر وہ نہ بتا سکا۔ ایسا ہی ایک زمانہ
مجھ پر گزرا ہے کہ میں نے بائبل کو سامنے رکھ کر دیکھا جن باتوں پر عیسائی ناز کرتے ہیں وہ تمام سچائیاں
مستقل طور پر اور نہایت ہی اکمل طور پر قرآن مجید میں موجود ہیں مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں کو اس طرف توجہ
نہیں وہ قرآن شریف پر تدبر ہی نہیں کرتے اور نہ ان کے دل میں کچھ عظمت ہے ورنہ یہ تو ایسا فخر کا مقام ہے
کہ اس کی نظیر دوسروں میں ہے ہی نہیں ۔
غرض الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ کی آیت دو پہلو رکھتی ہے ؟ ایک یہ کہ تمہاری تطہیر کر چکا، دوئم کتاب مکمل کر چکا،

کہتے ہیں جب یہ آیت اتری وہ جمعہ کا دن تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کسی یہودی نے کہا کہ اس آیت کے
نزول کے دن عید کر لیتے حضرت عمرؓ نے کہا کہ جمعہ عید ہی ہے مگر بہت سے لوگ اس عید سے بے خبر
ہیں دوسری عیدوں کو کپڑے بدلتے ہیں لیکن اس عید کی پروا نہیں کرتے اور میلے کچیلے کپڑوں کے ساتھ آتے
ہیں، میرے نزدیک یہ عید دوسری عیدوں سے افضل ہے اسی عید کے لیے سورۃ جمعہ ہے اور اسی کے لیے قصر
نماز ہے اور جمعہ وہ ہے جس میں عصر کے وقت آدم پیدا ہوئے اور یہ عید اس زمانہ پر بھی دلالت کرتی ہے کہ
پہلا انسان اس عید کو پیدا ہوا ۔ قرآن شریف کا خاتمہ اس پر ہوا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۴، ۵)
شریعت وہی ہے جو آنحضرت لائے اور جو قرآن شریف نے دنیا کو سکھلائی ۔ ایک نقطہ نہ گھٹایا گیا نہ نقطہ نہ
بڑھایا گیا ہے۔ خدا جس طرح پہلے دیکھتا تھا اب بھی دیکھتا ہے، اس طرح جس طرح پہلے کلام کرتا تھا اسی پہلے
طرح اب بھی صفت تکلم اس میں موجود ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اب خدا کلام نہیں کرتا ۔ کیا خیال کیا جا سکتا
ہے کہ پہلے تو خدا سنتا تھا مگر اب نہیں سنتا ؟ پس اللہ تعالیٰ کے تمام صفات جو پہلے موجود تھے اب بھی اس میں
پائے جاتے ہیں۔ خدا میں تغیر نہیں ۔ شریعت چونکہ تکمیل پاچکی ہے۔ لہذا اب کسی نئی شریعت کی ضرورت نہیں
ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ پس اکمال دین کے بعد اور کسی نئی شریعت کی
حاجت نہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ صفحه (۲)
مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں کسوف و خسوف کا اجتماع ہوا۔ یہ بھی میرا ہی نشان تھا اور
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التکویر : ۸ ) بھی میر - یر: ۸) بھی میرے ہی لیے ہیں اور وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴)
بھی ایک جمع ہی ہے کیونکہ اول اور آخر کو ملایا گیا ہے اور یہ عظیم الشان جمع ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے برکات اور فیوض کی زندگی پر دلیل اور گواہ ہے اور پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے
سامان جمع کر دیئے ہیں چنانچہ مطبع کے سامان ، کاغذ کی کثرت، ڈاک خانوں ، تار ، ریل اور دخانی جہازوں
کے ذریعہ کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجاد میں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہی ہیں کیونکہ
اسباب تبلیغ جمع ہو رہے ہیں ۔ اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب
کام نکلتا ہے۔ اخباروں اور رسالوں کا اجراء غرض اس قدر سامان تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر
کسی پہلے زمانہ میں ہم کو نہیں ملتی بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے اغراض میں سے ایک تکمیل دین بھی

آج 10 میں سے 10 باقی