سورة المُلک

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تھی جس کے فرمایا گیا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی اب اس تکمیل میں دو خوبیاں
تھیں ایک تکمیل ہدایت اور دوسری تکمیل اشاعت ہدایت تکمیل ہدایت کا زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
ا پہلا زمانہ تھا اور تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ آپ کا دوسراز مانہ ہے۔
اپنا
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲،۱)
میں جانتا ہوں کہ جن لوگوں نے ان ارکان کو چھوڑ کر اور بدعتیں تراشی ہیں یہ ان کی اپنی شامت اعمال
ہے ورنہ قرآن شریف تو کہہ چکا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ - اکمال دین ہو چکا تھا اور اتمام نعمت
بھی ۔ خدا کے حضور پسندیدہ دین اسلام ٹھہر چکا تھا ۔ اب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کی راہ چھوڑ کر
اپنے طریقے ایجاد کرنا اور قرآن شریف کی بجائے اور وظائف اور کافیاں پڑھنا یا اعمال صالحہ کے بجائے
قسم قسم کے ذکر اذکار نکال لینا یہ لذت روح کے لیے نہیں ہے بلکہ لذت نفس کی خاطر ہے۔ لوگوں نے
لذت نفس اور لذت روح میں فرق نہیں کیا اور دونوں کو ایک ہی چیز قرار دیا ہے حالانکہ وہ دو مختلف چیزیں
ہیں اگر لذت نفس اور لذت روح ایک ہی چیز ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ ایک بدکار عورت کے گانے سے
بد معاشوں کو زیادہ لذت آتی ہے، کیا وہ اس لذت نفس کی وجہ سے عارف باللہ اور کامل انسان مانے
جائیں گے؟ ہر گز نہیں ! جن لوگوں نے خلاف شرع اور خلاف پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم راہیں نکالی ہیں ان کو
یہی دھوکا لگا ہے کہ وہ نفس اور روح کی لذت میں کوئی فرق نہیں کر سکتے ورنہ وہ ان بیہود گیوں میں روح کی
لذت اور اطمینان نہ پاتے ۔ ان میں نفسِ مطمئنہ نہیں ہے جو بلہے شاہ کی کافیوں میں لذت کے جو یاں ہیں،
روح کی لذت قرآن شریف سے آتی ہے۔
اپنی شامت اعمال کو نہیں سوچا ان اعمال خیر کو جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھے، ترک کر دیا اور ان کی
بجائے خود تراشیدہ در و د وظائف داخل کر لیے اور چند کافیوں کا حفظ کر لینا کافی سمجھا گیا۔ بلہے شاہ کی کافیوں پر
وجد میں آجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف کا جہاں وعظ ہورہا ہو وہاں بہت ہی کم لوگ جمع ہوتے
ہیں لیکن جہاں اس قسم کے مجمع ہوں وہاں ایک گروہ کثیر جمع ہو جاتا ہے۔ نیکیوں کی طرف سے یہ کم رغبتی اور
نفسانی اور شہوانی امور کی طرف توجہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ لذت روح اور لذت نفس میں ان لوگوں نے کوئی
فرق نہیں سمجھا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۸۰)

يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أَحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ
مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَيْكُمُ اللهُ فَكُلُوا مِمَّا اَمْسَكُنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ
عَلَيْهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔
اگر یہ لوگ پوچھیں کہ پھر کھائیں کیا تو جواب یہ دے کہ دنیا کی تمام پاک چیزیں کھاؤ صرف مردار اور
مردار کے مشابہ اور پلید چیزیں مت کھاؤ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
اصل اشیاء میں حلت ہے، حرمت جب تک نص قطعی سے ثابت نہ ہو تب تک نہیں ہوتی ۔
البدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۹)
الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ حِلٌّ لَكُمْ وَطَعَامُكُمُ
حِلٌّ لَهُمْ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ الْمُؤْمِنَتِ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ
قَبْلِكُمْ إِذَا أَتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِى أَخْدَانٍ
وَمَنْ يَكْفُرُ بِالْإِيْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ
( طَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حِلٌّ لَكُمْ ) تمدن کے طور پر ہندوؤں کی چیز بھی کھا لیتے ہیں اسی طرح
عیسائیوں کا کھانا بھی درست ہے مگر با ایں ہمہ یہ خیال ضروری ہے کہ برتن پاک ہوں کوئی نا پاک چیز نہ ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
چونکہ نصاری اس وقت ایک ایسی قوم ہو گئی ہے جس نے دین کی حدود اور اس کے حلال و حرام کی کوئی پروا
نہیں رکھی اور کثرت سے سور کا گوشت ان میں استعمال ہوتا ہے اور جو ذبح کرتے ہیں اس پر بھی خدا کا نام
ہرگز نہیں لیتے بلکہ جھٹکے کی طرح جانوروں کے سر جیسا کہ سنا گیا ہے علیحدہ کر دیئے جاتے ہیں۔ اس لیے شبہ پڑ
سکتا ہے کہ بسکٹ اور دودھ وغیرہ جو ان کے کارخانوں کے بنے ہوئے ہوں ان میں سور کی چربی اور سور کے
دودھ کی آمیزش ہو اس لیے ہمارے نزدیک ولایتی بسکٹ اور اس قسم کے دودھ اور شور بے وغیرہ استعمال
کرنے بالکل خلاف تقویٰ اور ناجائز ہیں ۔ جس حالت میں کہ سور کے پالنے اور کھانے کا عام رواج ان

لوگوں میں ولایت میں ہے تو ہم کیسے سمجھ سکتے ہیں کہ دوسری اشیائے خوردنی جو کہ یہ لوگ طیار کر کے ارسال
کرتے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حصہ اس کا نہ ہوتا ہو ۔۔۔۔۔ ہمارے نزدیک نصاری کا وہ طعام حلال ہے جس
میں شبہ نہ ہو اور از روئے قرآن مجید کے وہ حرام نہ ہو ورنہ اس کے یہی معنے ہوں گے کہ بعض اشیاء کو حرام جان
کر گھر میں تو نہ کھایا مگر باہر نصاری کے ہاتھ سے کھا لیا اور نصاری پر ہی کیا منحصر ہے اگر ایک مسلمان بھی
مشکوک الحال ہو تو اس کا کھانا بھی نہیں کھا سکتے مثلاً ایک مسلمان دیوانہ ہے اور اسے حرام و حلال کی خبر نہیں ہے
تو ایسی صورت میں اس کے طعام یا طیار کردہ چیزوں پر کیا اعتبار ہو سکتا ہے؟ اسی لیے ہم گھر میں ولایتی بسکٹ
نہیں استعمال کرنے دیتے بلکہ ہندوستان کی ہندو کمپنی کے منگوایا کرتے ہیں۔
عیسائیوں کی نسبت ہندوؤں کی حالت اضطراری ہے کیونکہ یہ کثرت سے ہم لوگوں میں مل جل گئے ہیں
اور ہر جگہ انہیں کی دوکانیں ہوتی ہیں اگر مسلمانوں کی دوکانیں موجود ہوں اور سب شے وہاں ہی سے مل
وے تو پھر البتہ ان سے خوردنی اشیاء نہ خریدنی چاہئیں ۔
علاوہ ازیں میرے نزدیک اہل کتاب سے غالباً مراد یہودی ہی ہیں کیونکہ وہ کثرت سے اس وقت عرب
میں آباد تھے اور قرآن شریف میں بار بار خطاب بھی انہیں کو ہے اور صرف تو ریت ہی کتاب اس وقت تھی جو
کہ حلت اور حرمت کے مسئلے بیان کر سکتی تھی اور یہود کا اس پر اس ا بر اس امر میں جیسے عمل درآمد اس وقت تھا ویسے ہی
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ صفحه (۳)
اب بھی ہے انجیل کوئی کتاب نہیں ہے۔
( وَ الْمُحْصَنْتُ مِنَ الْمُؤْمِنَتِ ۔۔۔۔۔ وَ لَا مُتَّخِذِى اَخْدَانٍ ) پاک دامن عورتیں تم میں سے یا پہلے
اہل کتاب میں سے تمہارے لیے حلال ہیں کہ ان سے شادی کر ولیکن جب مہر قرار پا کر نکاح ہو جائے ، بد
کاری جائز نہیں اور نہ چھپا ہوا یا رانہ۔ عرب کے جاہلوں میں جس شخص کے اولاد نہ ہوتی تھی بعض میں یہ رسم تھی
کہ ان کی بیوی اولاد کے لیے دوسرے سے آشنائی کرتی ۔ قرآن شریف نے اس صورت کو حرام کر دیا۔
مسافحت اسی بد رسم کا نام ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
قرآن نے تو یہ تعلیم دی ہے کہ پرہیز گار رہنے کی غرض سے نکاح کرو اور اولاد صالح طلب کرنے کے
لیے دعا کرو جیسا کہ وہ اپنی پاک کلام میں فرماتا ہے : مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِيْنَ الجزو نمبر ۵ یعنی چاہیے کہ
تمہارا نکاح اس نیت سے ہو کہ تا تم تقویٰ اور پر ہیز گاری کے قلعہ میں داخل ہو جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ حیوانات کی
طرح محض نطفہ نکالنا نکالنا ہی ہی تمہارا تمہارا م مطلب ہو اور محصنين حنین کے لفظ سے ، یہ یہ بھی پایا جاتا ہے کہ جو شادی نہیں کرتا وہ نہ

صرف روحانی آفات میں گرتا ہے بلکہ جسمانی آفات میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے سوقرآن شریف سے ثابت ہوتا
ہے کہ شادی کے تین فائدے ہیں ؟ ایک عفت اور پرہیز گاری ، دوسری حفظ صحت ، تیسری اولاد۔
( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲)
واضح ہو کہ احسان کا لفظ حصن سے مشتق ہے اور حصن قلعہ کو کہتے ہیں اور نکاح کرنے کا نام احسان اس
واسطے رکھا گیا کہ اس کے ذریعہ سے انسان عفت کے قلعہ میں داخل ہو جاتا ہے اور بدکاری اور بدنظری سے
بچ سکتا ہے اور نیز اولاد ہو کر خاندان بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور جسم بھی بے اعتدالی سے بچارہتا ہے
پس گویا نکاح ہر ایک پہلو سے قلعہ کا حکم رکھتا ہے۔ ( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲ حاشیه )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمُ إِلَى
الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ أَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَا طَهَّرُوا
وَإِنْ كُنْتُم مَّرْضَى أَوْ أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ احَدٌ مِنْكُم مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ
فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِّنْهُ مَا
يُرِيدُ اللهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ حَرَجٍ وَ لكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ
عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔
نماز کا پڑھنا اور وضو کا کر ناطبی فوائد بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ اطبا کہتے ہیں کہ اگر کوئی ہر روز منہ نہ دھوئے
تو آنکھ آجاتی ہے اور یہ نزول الماء کا یہ نزول الماء کا مقدمہ ہے اور بہت سی بیماریاں اس سے پیدا : پیدا ہوتی ہیں پھر بتلاؤ کہ وضو
کرتے ہوئے کیوں موت آتی ہے؟ بظاہر کیسی عمدہ بات ہے منہ میں پانی ڈال کر کلی کرنا ہوتا ہے، مسواک
کرنے سے منہ کی بد بو دور ہوتی ہے، دانت مضبوط ہو جاتے ہیں اور دانتوں کی مضبوطی غذا کے عمدہ طور پر
چبانے اور جلد ہضم ہو جانے کا باعث ہوتی ہے پھر ناک صاف کرنا ہوتا ۔ اعث ہوتی ہے پھر ناک صاف کرنا ہوتا ہے ناک میں کوئی بد بو داخل ہو تو دماغ
کو پراگندہ کر دیتی ہے۔ اب بتلاؤ! اس میں برائی کیا ہے؟ اس کے بعد وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی حاجات
لے جاتا ہے اور اس کو اپنے مطالب عرض کرنے کا موقع ملتا ہے۔ دعا کرنے کے لیے فرصت ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
وَ إِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى ۔۔۔۔۔۔ فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا یعنی اگر تم مریض ہو یا سفر پر یا پاخانہ سے آؤ یا

( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۱، ۳۳۲)
عورتوں سے مباشرت کرو اور پانی نہ ملے تو ان سب صورتوں میں پاک مٹی سے تمیم کرلو۔
( وَإِنْ كُنْتُمْ جُنْبًا فَاظَهَرُوا ) جنابت کی حالت میں غسل کر لیا کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ
قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا
تعملون ۔
حق اور انصاف پر قائم ہو جاؤ اور چاہئیے کہ ہر ایک گواہی تمہاری خدا کے لئے ہو ۔ ۔۔۔۔۔۔ اور چاہیئے کہ
کسی قوم کی دشمنی تمہیں سچی گواہی سے نہرو کے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱)
خدا تعالیٰ نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر پورا قدم مارنے کے حاصل نہیں ہو سکتی۔ فرمایا ہے : لا
يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوامی یعنی دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں
انصاف سے مانع نہ ہو۔ ا مانع نہ ہو۔ انصاف پر قائم رہو کہ تقوی اسی میں ہے۔ اب آپ کو معلوم ہے کہ جو قو میں ناحق
ستاویں اور دکھ دیویں اور خونریزیاں کریں اور تعاقب کریں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کریں جیسا کہ مکہ والے
کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ آویں ایسے لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف کے ساتھ
برتاؤ کرنا کس قدر مشکل ہوتا ہے مگر قرآنی تعلیم نے ایسے جانی دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں کیا اور
انصاف اور راستی کے لئے وصیت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دشمن سے مدارات سے پیش آنا آسان
ہے مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور مقدمات میں عدل اور انصاف کو ہاتھ سے نہ دینا یہ بہت مشکل اور
فقط جوانمردوں کا کام ہے، اکثر لوگ اپنے شریک دشمنوں سے محبت تو کرتے ہیں اور میٹھی میٹھی باتوں سے
پیش آتے ہیں مگر ان کے حقوق دبا لیتے ہیں۔ ایک بھائی دوسرے بھائی سے محبت کرتا ہے اور محبت کے پردہ
میں دھوکا دے کر اس کے حقوق دبا لیتا ہے مثلاً اگر زمیندار ہے تو چالا کی سے اس کا نام کا غذات بندوبست
میں نہیں لکھواتا اور یوں اتنی محبت کہ اس پر قربان ہوا جاتا ہے پس خدا تعالیٰ نے اس آیت میں محبت کا ذکر نہ کیا
بلکہ میعار محبت کا ذکر کیا کیونکہ جو شخص اپنے جانی دشمن سے عدل کرے گا اور سچائی اور انصاف سے درگز رنہیں

کرے گا وہی ہے جو سچی محبت بھی کرتا ہے۔ ( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۰۹، ۴۱۰)
نیکی کی جڑ یہ بھی ہے کہ دنیا کی لذات اور شہوات جو کہ جائز ہیں ان کو بھی حد اعتدال سے زیادہ نہ لیوے
جیسا کہ کھانا پینا اللہ تعالیٰ نے حرام تو نہیں کیا مگر اب اسی کھانے پینے کو ایک شخص نے رات دن کا شغل بنالیا
ہے اس کا نام دین پر بڑھانا ہے ورنہ یہ لذات دنیا کی اس واسطے ہیں کہ اس کے ذریعہ نفس کا گھوڑا جو کہ دنیا
کی راہ میں ہے کمزور نہ ہو۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے یکہ والے جب لمبا سفر کرتے ہیں تو ے یا ۸ کوس
کے بعد وہ گھوڑے کی کمزوری کو محسوس کر کے اسے دم دیتے ہیں اور نہاری وغیرہ کھلاتے ہیں تا کہ اس کا پچھلا
تکان رفع ہو جاوے تو انبیاء نے جو حظ دنیا کا لیا ہے وہ اسی طرح ہے کیونکہ ایک بڑا کام دنیا کی اصلاح کا ان
کے سپر د تھا۔ اگر خدا کا فضل ان کی دستگیری نہ کرتا تو ہلاک ہو جاتے ۔ اس واسطے رسول واسطے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی
وقت ( حضرت ) عائشہ کے زانو پر ہاتھ مار کر فرماتے کہ اے عائشہ ! راحت پہنچا۔ مگر انبیاء کا یہ دستور نہ تھا کہ
اس میں ہی منہمک ہو جاتے ۔ انہماک بیشک ایک زہر ہے۔ ایک بدمعاش آدمی جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جو
چاہتا ہے کھاتا ہے اسی طرح اگر ایک صالح بھی کرے تو خدا کی راہیں اس پر نہیں کھلتی، جو خدا کے لیے قدم
اٹھاتا ہے خدا کو اس کا ضرور پاس ہ اضرور پاس ہوتا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے : اِعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى تنعم اور کھانے
پینے میں بھی اعتدال کرنے کا نام ہی تقویٰ ہے صرف یہی گناہ نہیں ہے کہ انسان زنانہ کرے، چوری نہ کرے
بلکہ جائز امور میں بھی حد اعتدال سے نہ بڑھے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۸)
فَبِمَا نَقْضِهِمُ مِيثَاقَهُمْ لَعَنْهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قُسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ
عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ نَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَى خَابِنَةٍ مِنْهُمْ إِلَّا
قَلِيلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ )
ایک شخص نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا کہ )
سوال :۔ براہین احمدیہ میں آپ نے کلام الہی کی ایک نشانی یہ بھی لکھی ہے کہ وہ ہر ایک پہلو میں دوسری
کلاموں سے افضل ہوتا ہے۔ توریت انجیل بھی تو خدا تعالیٰ کا کلام ہیں کیا ان میں بھی یہ وصف پایا جاتا ہے؟

آج 10 میں سے 10 باقی