سورة صٓ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کفر کا تخم قیامت تک قائم رہنے کیلئے یہ آیات صریحۃ الدلالت ہیں جو پہلے پرچہ میں لکھ چکا ہوں یعنی
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( ال عمران : ۵۶) اور آیت : أَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ
الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ -
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۹۳)
وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ( المائدة : (۶۵) - جس کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور
نصاری میں قیامت تک بغض اور دشمنی رہے گی تو اب بتلاؤ کہ جب تمام یہودی قیامت سے پہلے ہی حضرت
مسیح پر ایمان لے آئیں گے تو پھر بغض اور دشمنی قیامت تک کون لوگ کریں گے۔ جب یہودی نہ رہے اور
سب ایمان لے آئے تو پھر بغض اور دشمنی کے لئے کون موقعہ اور محل رہا اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَاغْرَينا
بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ اس کے بھی یہی معنے ہیں جو او پر گزر چکے اور وہی اعتراض ہے
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۰۹)
جو اوپر بیان ہو چکا۔
یعنی قیامت تک عیسائیوں کا وجود پایا جاتا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه (۲)
يَاهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ
الْكِتٰبِ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللهِ نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ)
وجود مبارک حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں کئی نو ر جمع تھے سوان نوروں پر ایک اور نور آسمانی جو
وحی الہی ہے وارد ہو گیا اور اس نور کے وارد ہونے سے وجود باجود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار بن گیا۔۔۔۔۔۔۔
انبیاء منجملہ سلسلہ متفاوتہ فطرت انسانی کے وہ افراد عالیہ ہیں جن کو اس کثرت اور کمال سے نور باطنی عطا ہوا
ہے کہ گویا وہ نور مجسم ہو گئے ہیں ۔ اسی جہت سے قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور اور
سراج منیر رکھا ہے جیسا فرمایا ہے : قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللهِ نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ - الجزو نمبر ٢ - وَدَاعِيًّا إِلَى اللهِ
بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا ( الاحزاب : ۴۷) ۔ الجزو نمبر ۲۲ ۔ یہی حکمت ہے کہ نو روحی جس کے لئے نور فطرتی کا
کامل اور عظیم الشان ہونا شرط ہے صرف انبیاء کو ملا اور انہیں سے مخصوص ہوا۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۹۵ ، ۱۹۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
ظلمانی زمانہ کے تدارک کے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے نور آتا ہے وہ نور اس کا رسول اور اس کی
کتاب ہے خدا اس نور سے ان لوگوں کو راہ دکھلاتا ہے کہ جو اس کی خوشنودی کے خواہاں ہیں سو ان کو خدا
ظلمات سے نور کی طرف نکالتا ہے اور سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۸ ، ۶۴۹)
اس سے بڑھ کر کوئی مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے ۔ پس جس کی راہ پر چلنا انسان کو محبوب الہی بنا دیتا
ہے۔ اس سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے موسوم کرے۔ اسی لئے اللہ جل شانہ نے
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور رکھا ہے جیسا کہ فرماتا ہے : قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّهِ نُورُ ۔
یعنی تمہارے پاس خدا کا نور آیا ہے۔ (سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۷۲)
قرآن کے ذریعہ سے سلامتی کی راہوں کی ہدایت ملتی ہے اور لوگ ظلمت سے نور کی طرف نکالے جاتے
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه )
ہیں۔
وَ قَالَتِ الْيَهُودُ وَ النَّصْرَى نَحْنُ ابْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ
بِذُنُوبِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ مِمَّنْ خَلَقَ - يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ )
خدا تعالیٰ نے یہودیوں کا ایک قول بطور حکایت عن الیہود قرآن شریف میں ذکر فرمایا ہے اور وہ قول یہ
ہے کہ : نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَ احِباؤُه یعنی ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ۔ اس جگہ ابناء کے لفظ کا
خدا تعالیٰ نے کچھ رد نہیں کیا کہ تم کفر بکتے ہو بلکہ یہ فرمایا کہ اگر تم خدا کے پیارے ہو تو پھر وہ تمہیں کیوں
عذاب دیتا ہے؟ اور ابناء کا دوبارہ ذکر بھی نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہودیوں کی کتابوں میں خدا کے
پیاروں کو بیٹا کر کے بھی پکارتے تھے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۷)
جب انسان خدا کی طرف بکلی آجاتا ہے اور نفس کی طرف کو بکلی چھوڑ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کا دوست
ہو جاتا ہے تو کیا وہ پھر دوست کو دوزخ میں ڈال دے گا ؟ نَحْنُ اَوْلِيَاءُ اللہ سے ظاہر ہے کہ احباء کو دوزخ
میں نہیں ڈالتے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتوبر و ۸ نومبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۲۲)
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اپنے اولیاء کو کبھی عذاب نہیں کرتے بلکہ اس دلیل سے یہود و نصاری کے
دعوے کی تردید کرتا ہے ان دونوں نے دعویٰ کیا تھا کہ : قَالَتِ الْيَهُودُ وَ النَّصْرِى نَحْنُ ابْنُوُا اللَّهِ وَ
احبا و۔ کہ ہم خدا کے پیارے اور بمنزلہ اس کی اولاد کے ہیں تو اس کا جواب خدا تعالیٰ نے یہ دیا: قُلْ
فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوبِكُمْ کہ اگر تم خدا کے پیارے اور بمنزلہ اس کی اولاد کے ہو تو پھر تمہاری شامت
اعمال پر تم کو وہ دکھ اور تکالیف کیوں دیتا ہے پس اس سے ثابت ہے کہ جو خدا کے پیارے ہوتے ہیں ان کو
دنیا میں دکھ نہیں ہوتا اور وہ ہر ایک قسم کے عذاب سے محفوظ ہوتے ہیں ۔ پس اگر اس کے پیاروں کو عذاب
ہوتا رہے تو پھر کافروں میں اور ان میں کیا فرق ہوا ؟ (البدر جلد ۲ نمبر ۴۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۵۵)
خوب یا درکھو کہ جب تک خدا تعالیٰ سے رشتہ نہ ہوا اور سچا تعلق اس کے ساتھ نہ ہو جاوے کوئی چیز نفع نہیں
دے سکتی ۔ یہودیوں کو دیکھو کہ کیا وہ پیغمبروں کی اولاد نہیں یہی وہ قوم ہے جو اس پر ناز کیا کرتی تھی اور کہا کرتی
تھی : نَحْنُ ابْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُه ہم اللہ کے فرزند اور اس کے محبوب ہیں مگر جب انہوں نے خدا تعالیٰ سے
رشتہ توڑ دیا اور دنیا ہی دنیا کو مقدم کر لیا، کیا نتیجہ ہوا ؟ خدا تعالیٰ نے اسے سور اور بندر کہا اور اب جو حالت ان
کی مال و دولت ہوتے ہوئے بھی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
اللہ تعالیٰ نے جو ہم کو مخاطب کیا ہے کہ انتَ مِنّى بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِی ۔ اس جگہ یہ تو نہیں کہا کہ تو میری اولاد
ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ بمنزلہ اولاد کے ہے یعنی اولاد کی طرح ہے اور دراصل یہ عیسائیوں کی اس بات کا جواب
ہے جو وہ حضرت عیسیٰ کو حقیقی طور پر ابن اللہ مانتے ہیں حالانکہ خدا کی کوئی اولاد نہیں اور خدا نے یہودیوں کے
اس قول کا عام طور پر کوئی رد نہیں کیا جو کہتے تھے کہ نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِبا وه ۔ بلکہ یہ ظاہر کیا ہے کہ تم ان
ناموں کے مستحق نہیں ہو۔ دراصل یہ ایک محاورہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے برگزیدوں کے حق میں اکرام کے طور
پر ایسے الفاظ بولتا ہے جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ میں اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں اور میں اس کے ہاتھ ہو جاتا
ہوں اور جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ اے بندے ! میں پیاسا تھا تو نے مجھے پانی نہ دیا اور میں بھوکا تھا تو نے
مجھے روٹی نہ دی۔ ایسا ہی توریت میں بھی لکھا ہے کہ یعقوب خدا کا فرزند بلکہ نخست زادہ ہے ۔سو یہ سب
استعارے ہیں ۔ جو عام طور پر خدا تعالیٰ کی عام کتابوں میں پائے جاتے ہیں اور احادیث میں ہے اور خدا
تعالیٰ نے یہ الفاظ میرے حق میں اسی واسطے استعمال کیے ہیں کہ تا عیسائیوں کا رد ہو کیونکہ باوجود ان لفظوں
کے میں کبھی ایسا دعویٰ نہیں کرتا کہ نعوذ باللہ ! میں خدا کا بیٹا ہوں بلکہ ایسا دعویٰ کرنا کفر سمجھتے ہیں اور ایسے الفاظ
جو انبیاء کے حق میں خدا تعالیٰ نے بولے ہیں ان میں سب سے زیادہ اور سب سے بڑا عزت کا خطاب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوفرمایا : قُلْ يُعِبَادِی )
الزمر : ۵۴) ۔ جس کے معنے ہیں کہ اے میرے بندو! اب ظاہر ہے کہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے بندے تھے نہ
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے اس فقرہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے الفاظ کا اطلاق استعارہ کے
رنگ میں کہاں تک وسیع ہے۔
البدر جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ (۳)
يَاهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ أَنْ تَقُولُوا
مَا جَاءَنَا مِنْ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ فَقَدْ جَاءَكُمْ بَشِيرٌ وَ نَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت ایک ایسی ظلمانی حالت پر زمانہ آچکا تھا کہ جو آفتاب
صداقت کے ظاہر ہونے کے متقاضی تھے اسی جہت سے خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں اپنے رسول کا
بار بار یہی کام بیان کیا ہے کہ اس نے زمانہ کو سخت ظلمت میں پایا اور پھر ظلمت سے ان کو باہر نکالا۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۴۷ )
نذیر کا لفظ اسی مرسل کے لیے خدا تعالیٰ استعمال کرتا ہے جس کی تائید میں یہ مقدر ہوتا ہے کہ اس کے
عذاب نازل ہوگا کیونکہ نذیر ڈرانے والے کو کہتے ہیں اور وہی نبی ڈرانے والا کہلاتا ہے جس
کے وقت میں کوئی عذاب نازل ہونا مقدر ہوتا ہے۔ پس آج سے چھبیس ۲۶ برس پہلے جو براہینِ احمدیہ میں
منکروں پر
میرا نام نذیر رکھا گیا اس میں صاف اشارہ تھا کہ میرے وقت میں عذاب نازل ہوگا۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۶)
قَالُوا يَمُوسَى إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا اَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا
إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ ۔
توریت میں جا بجا حضرت موسیٰ کے صحابہ کا نام ایک سرکش اور سخت دل اور مرتکب معاصی اور مفسد قوم
لکھا ہے جن کی نافرمانیوں کی نسبت قرآن شریف میں بھی یہ بیان ہے کہ ایک لڑائی کے موقع کے وقت میں
انہوں نے حضرت موسیٰ کو یہ جوار کو یہ جواب دیا تھا: فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلاَ إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ یعنی تو اور تیرا
رب دونوں جا کر دشمنوں سے لڑائی کرو ہم تو اسی جگہ بیٹھیں گے، یہ حال تھا اُن کی فرمانبرداری کا مگر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے دلوں میں وہ جوش عشق الہی پیدا ہوا اور توجہ قدسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وه تاثیر اُن کے دلوں میں ظاہر ہوئی کہ انہوں نے خدا کی راہ میں بھیڑوں اور بکریوں کی طرح سر کٹائے ۔ کیا
کوئی پہلی اُمت میں ہمیں دکھا سکتا ہے یا نشان دے سکتا ہے کہ انہوں نے بھی صدق اور صفا دکھلایا ؟
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۱، ۱۰۲ حاشیه )
بنی اسرائیل کے حالات اور واقعات کو بنظر غور دیکھنے سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ان کی اصل غرض موسیٰ علیہ السلام
پر ایمان لانے کی کیا تھی ؟ بڑی بھاری غرض یہی تھی کہ وہ فرعون کی غلامی سے نکلیں چنانچہ روحانی امور
اور خدا پرستی کے متعلق وہ ہمیشہ ٹھوکر کھاتے رہے اور بے جا گستاخیوں اور شوخیوں سے کام لیتے رہے
یہاں تک کہ لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللهَ جَهْرَةً ( البقرة : ۵۶ ) اور اذْهَبُ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِنَا إِنَّا
هُهُنَا فَعِدُونَ جیسے کلمات کہنے اور ذراسی غیر حاضری میں گوسالہ پرستی کرنے سے باز نہ آئے اور بات
بات میں ضد اور اعتراض سے کام لیتے ان کے حالات پر پوری نظر کے بعد صاف معلوم دیتا ہے کہ وہ
صرف (اور ) صرف فرعون کی غلامی سے ہی آزاد ہونا چاہتے تھے خود اپنے آپ میں رہبری اور
سرداری کی قوت نہ رکھتے تھے ۔ اس لیے موسیٰ علیہ السلام کی بات سنتے ہی طیا ر ہو گئے ۔ چونکہ بہت تنگ
آچکے تھے اور مرتا کیا نہ کرتا اپنی سرخروئی انہوں نے اسی میں سمجھی ، حضرت موسیٰ کے ساتھ نکل پڑے
لیکن آخر موسیٰ کی کامیابیوں کی راہ میں ٹھوکر کا پتھر بنے ۔ غرض حضرت موسیٰ کو بہت محنت و مشقت کرنے
کی ضرورت نہ پڑی قوم زندان غلامی میں گرفتار تھی اور طیار تھی کہ کوئی آئے تو اسے قبول کر لیں۔ ایسی
حالت میں کئی لاکھ آدمیوں نے ایک دن میں قبول کر لیا اور انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ
وہ کیسی قوم ہے اور موسیٰ کی تعلیم سے انہوں نے کیا فائدہ اٹھایا ہے پس یہاں تک کہ ان کو مصر سے نکال لیا
کوئی بڑا کام نہ تھا ۔ اصلاح کا زمانہ جب آیا اور موسیٰ نے جب چاہا کہ ان کو خدا پرست قوم بنا کر وعدہ
کی سرزمین میں داخل کریں وہ ان کی شوخیوں اور گستاخیوں اور اندرونی بد اعمالیوں میں گزرا یہاں تک
کہ خود حضرت موسیٰ بھی اس سرزمین میں داخل نہ ہو سکے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
موسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو کہا کہ بڑھ کر دشمن پر حملہ کرو تو انہوں نے کیا شرمناک جواب دیا: پر
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ تو اور تیرا رب جاؤ اور لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔ صحابہ کی
لائف میں ایسا کوئی موقع نہیں آیا بلکہ انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں ہیں جنہوں نے یہ کہا: فَاذْهَبُ
انْتَ وَ رَبُّكَ ۔ ایسی قوت اور شجاعت اور وفاداری کا جوش کیوں کر پیدا ہو گیا تھا؟ یہ سب ایمان اور یقین کا
نتیجہ تھا جو آپ کی قوت قدسی اور تاثیر کا اثر تھا آپ نے ان کو ایمان سے بھر دیا تھا۔ تھا
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱،۱۰)
حضرت موسیٰ علیہ السلام قوم کو لے کر نکلتے ہیں مگر وہ اس قوم کو کجرو کہتے ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
زندگی میں بات بات پر اعتراض کرنے والے اور انکار کرنے والی قوم تھی ۔ یہاں تک کہ کہہ دیا: فَاذْهَبُ
انْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ مگر اس کے بالمقابل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کو دیکھو کہ
انہوں نے بکریوں کی طرح اپنا خون بہا دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ایسے گم ہو گئے تھے
کہ وہ اس کے لیے ہر ایک تکلیف اور مصیبت کو اٹھانے کو ہر وقت طیار تھے انہوں نے یہاں تک ترقی کی کہ
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( المائدة :۔ ( المائدة : ۱۲۰) کا سرٹیفکیٹ ان کو دیا گیا۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۲،۱)
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا ابْنَى أَدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَ لَمْ
يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَا قُتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔
دعا کی راہ میں دو بڑے مشکل امر ہیں جن کی وجہ سے اکثر دلوں سے عظمت دعا کی پوشیدہ رہتی ہے؟
(۱) اول تو شرط تقویٰ اور راست بازی اور خدا ترسی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ یعنی اللہ تعالیٰ پر ہیز گار لوگوں کی دعا قبول کرتا ہے۔ (ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۲۶۰)
تقوے کے مدارج اور مراتب بہت ہیں لیکن اگر طالب صادق ہو کر ابتدائی مراتب اور مراحل کو استقلال
اور خلوص سے طے کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پالیتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِين گویا اللہ تعالیٰ متقیوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔ یہ گویا اس کا وعدہ ہے
اور اس کے وعدوں میں تخلف نہیں ہوتا جیسے کہ فرمایا ہے : إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : ١٠ ) ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ صفحہ ۱۳۳)
اللہ تعالیٰ متقیوں کی دعائیں قبول کرتا ہے جو لوگ متقی نہیں ہیں ان کی دعائیں قبولیت کے لباس سے تنگی
ہیں ۔ ہاں ! اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور رحمانیت ان لوگوں کی پرورش میں اپنا کام کر رہی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے رد کر دیا ہے اور
اس قدر نشانوں کو ( دیکھ کر ) پروانہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں اس سے لا پروا پڑے ہیں ان لوگوں
نے تقویٰ سے کام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے کہ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ خدا
صرف متقی لوگوں کی نماز قبول کرتا ہے اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نماز خود
قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۸ )
خدا تعالیٰ نے ذاتوں اور قوموں کو اڑا دیا ہے یہ دنیا کے انتظام اور عرف کے لیے قبائل ہیں ۔ مگر ہم نے
خوب غور کر لیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور جو مدارج ملتے ہیں ان کا اصل باعث تقوی ہی ہے۔ جو متقی ہے وہ
جنت میں جائے گا خدا تعالیٰ اس کے لیے فیصلہ کر چکا ہے۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک معزز متقی ہی ہے پھر یہ جو
فرمایا ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ کہ اعمال اور دعا ئیں متقیوں کی قبول ہوتی ہیں یہ نہیں کہا کہ من
السَّيِّدِينَ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
جب تک انسان اپنا ایمان اس حد تک نہیں پہنچاتا کہ سنت سے فائدہ اٹھاوے تو خدا ( تعالیٰ ) کیسے اس
کے لیے سنت بدل دیوے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ صفحه (۸۳)
اللہ تعالیٰ کی اجابت بھی متقین کے لیے ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ در حقیقت جب تک انسان تقوی اختیار نہ کرے اس وقت تک اللہ تعالیٰ اس کی طرف رجوع
نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں بے نظیر صفات ہیں جو لوگ اس کی راہ پر چلتے ہیں انہیں کو اس سے اطلاع
ملتی ہے اور وہی اس سے مزہ پاتے ہیں۔ خدا سے رشتہ میں اس قدر شیرینی اور لذت ہوتی ہے کہ کوئی پھل ایسا
شیر میں نہیں ہوتا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۵ )
بار بار قرآن شریف کو پڑھو اور تمہیں چاہیے کہ برے کاموں کی تفصیل لکھتے جاؤ اور پھر خدا تعالیٰ کے فضل
اور تائید سے کوشش کرو کہ ان با کہ ان بدیوں سے ۔ بچتے رہو۔ یہ تقویٰ کا پہلا مرحلہ ہوگا جب تم ایسی سعی کرو گے تو اللہ
پھر تمہیں توفیق دے گا اور وہ کا فوری شربت تمہیں دیا جاوے گا جس سے تمہارے گناہ کے جذبات بالکل سرد
ہو جائیں گے اس کے بعد نیکیاں ہی سرزد ہوں گی ۔ جب تک انسان متقی نہیں بنتا یہ جام اسے نہیں دیا جاتا اور گی۔ انسان
نہ اس کی عبادات اور دعاؤں میں قبولیت کا رنگ پیدا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ یعنی بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں ہی کی عبادات کو قبول فرماتا ہے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ نماز،
روزہ بھی متقیوں ہی کا قبول ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۲)
پہلے ایمان کو درست کرو، یہ ریاضتیں جو طریقہ نبوی سے باہر ہیں یہ تو کسی کام نہ آئیں گی اور نہ منزل مقصود
کو پہنچائیں گی دیکھو بعض جوگی اس قدر ریاضتیں کرتے ہیں کہ اپنے بازو سکھا دیتے ہیں مگر اللہ کے نزدیک
مقبول نہیں کیونکہ ایک تو ارشاد نبوی کے خلاف، دوم ایمان ہی نہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ یعنی اللہ ان کی عبادت قبول کرتا ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں اور ڈرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ اس کے
منشاء کے مطابق کام کرتے ہیں اور سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ اس کے مامور کو مانیں ۔ دیکھو! یہودی خدا کو
مانتے ہیں اور مشرک بھی نہیں ۔ قبلہ بھی ان کا وہ ہے جو پہلے مسلمانوں کا رہ چکا ہے مگر پھر بھی خدا کے حضور مقبول
نہیں صرف اس لیے کہ اللہ کے رسول کو نہ مانا۔ رسولوں کو نہ ماننے سے وہی جنہیں عالمین پر فضیلت دی گئی تھی
ملعون ہوئے کیونکہ گناہ تو اور بھی ہیں مگر سب سے بڑا گناہ مامور من اللہ کا انکار ہے۔
البدر جلد ۷ نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
انسان کو چاہیے کہ نیکی میں کوشش کرے اور ہر وقت دعا میں لگا ر ہے۔ یقیناً جانو کہ جماعت کے لوگوں
میں اور ان کے غیر میں اگر کوئی ما بہ الامتیاز ہی نہیں ہے تو پھر خدا کوئی کسی کا رشتہ دار تو نہیں ہے۔ کیا وجہ ہے کہ
ان کو عزت دے اور ہر طرح حفاظت میں رکھے اور ان کو ذلت دے اور عذاب میں گرفتار کرے؟ انبا
يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ متقی وہی ہیں کہ خدا سے ڈر کر ایسی باتوں کو ترک کر دیتے ہیں جو منشاء الہی کے
خلاف ہیں نفس اور خواہشات نفسانی کو اور دنیا و مافیہا کو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں بیچ سمجھیں۔ ایمان کا پتہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
مقابلے کے وقت لگتا ہے۔
مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ
فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَ مَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا
النَّاسَ جَمِيعًا وَ لَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ بَعْدَ ذَلِكَ
فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ )
سورة المائدة
( مَنْ قَتَلَ نَفْسًا ۔۔۔۔۔۔ قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا ) جس نے ایک انسان کو ناحق بے موجب قتل کر دیا اس
نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر ڈالا ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۲۶،۴۲۵ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
یہ بالکل خطا ہے کہ اسی ایک امر کو پلے باندھ لو کہ طاعون والے سے پر ہیز کریں تو طاعون نہ ہوگا۔ پر ہیز
کرو جہاں تک مناسب ہے لیکن اس پر ہیز سے باہمی اخوت اور ہمدردی نہ اٹھ جاوے اور اس کے ساتھ ہی
خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا کرو۔ یا د رکھو کہ مردہ کی تجہیز و تکفین میں مدد دینا اور اپنے بھائی کی ہمدردی کرنا
صدقات خیرات کی طرح ہی ہے یہ بھی ایک قسم کی خیرات ہے اور یہ حق حق العباد کا ہے جو فرض ہے ۔۔۔۔ جو اور یہ
شخص ہمدردی کو چھوڑتا ہے وہ دین کو چھوڑتا ہے۔ قرآن شریف فرماتا ہے : مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ
فساد الآية یعنی جو شخص کسی نفس کو بلا و جقتل کر دیتا ہے وہ گویا ساری دنیا کو قتل کرتا ہے ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ
اگر کسی شخص نے اپنے بھائی کے ساتھ ہمدردی نہیں کی تو اس نے ساری دنیا کے ساتھ ہمدردی نہیں کی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
جس شخص نے ایسے شخص کو قتل کیا کہ اس نے کوئی ناحق کا خون نہیں کیا تھا یا کسی ایسے شخص کو قتل کیا جو نہ
بغاوت کے طور پر امن عامہ میں خلل ڈالتا تھا اور نہ زمین میں فساد پھیلاتا تھا تو اس نے تمام انسانوں کو قتل کر
دیا یعنی بے وجہ ایک انسان کو قتل کر دینا خدا کے نزدیک ایسا ہے کہ گو یا تمام بنی آدم کو ہلاک کر دیا۔ ان آیات
سے ظاہر ہے کہ بے وجہ کسی انسان کا خون کرنا کس قدر اسلام میں جرم کبیر ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۴)
مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ کے ساتھ آگے اَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ بھی لکھا ہے۔ فساد کا لفظ وسیع ہے جو شے
کسی زمانہ میں فساد کا موجب ہو سکتی ہے وہ آئندہ زمانہ میں قتل نفس کا ۔۔۔ موجب بھی ہو سکتی ہے۔ حشرات
الارض کو ہم دیکھتے ہیں کہ سینکڑوں ہزاروں روز مارے جاتے ہیں اس لیے کہ وہ کسی کی ایذا کا موجب نہ
ہوں چنانچہ لکھا ہے کہ قتل الموذی قبل الاین تو ہر ایک موذی شے کا قتل اس کے ایذا دینے سے قبل
جائز ہوتا ہے حالانکہ اس موذی نے ابھی کوئی قتل وغیرہ کیا نہیں ہوتا ہے
سورة المائدة
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۷۰)
إِنَّمَا جَزَوُا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ
يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوُا مِنَ
الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔
یعنی سوا اس کے نہیں کہ بدلہ ان لوگوں کا کہ جو خدا اور رسول سے لڑتے اور زمین پر فساد کے لیے دوڑتے
ہیں یہ ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف طرف سے کاٹے جائیں
یا جلا وطن کر کے قید رکھے جائیں یہ رسوائی ان کی دنیا میں ہے اور آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔ پس اگر
خدا تعالیٰ کے نزدیک ہمارے رسول کریم کی عدول حکمی اور اس کا مقابلہ کچھ چیز نہیں تھا تو ایسے منکروں کو جو
موحد تھے (جیسا کہ یہودی ) انکار اور مقابلہ کی وجہ سے اس قدر سخت سزا یعنی طرح طرح کے عذابوں سے
موت کی سزا دینے کے لیے خدا تعالیٰ کی کتاب میں کیوں حکم لکھا گیا اور کیوں ایسی سخت سزائیں دی گئیں
کیونکہ دونوں طرف موحد تھے اس طرف بھی اور اُس طرف بھی اور کسی گروہ میں کوئی مشرک نہ تھا اور باوجود
اس کے یہودیوں پر کچھ بھی رحم نہ آیا اور ان موحد لوگوں کو محض انکار اور مقابلہ رسول کی وجہ سے بری طرح قتل
کیا گیا یہاں تک کہ ایک دفعہ دس ہزار یہودی ایک ہی دن میں قتل کیے گئے حالانکہ انہوں نے صرف اپنے
دین کی حفاظت کے لیے انکار اور مقابلہ کیا تھا اور اپنے خیال میں پکے موحد تھے اور خدا کو ایک جانتے تھے۔
ہاں ! یہ بات ضرور یاد رکھو کہ بیشک ہزاروں یہودی قتل کیے گئے مگر اس غرض سے نہیں کہ تا وہ مسلمان
ہو جا ئیں بلکہ محض اس غرض سے کہ خدا کے رسول کا مقابلہ کیا اس لیے وہ خدا کے نزدیک مستوجب سزا ہو گئے
اور پانی کی طرح ان کا خون زمین پر بہایا گیا۔ پس ظاہر ہے کہ اگر توحید کافی ہوتی تو یہودیوں کا کوئی جرم نہ تھا
وہ بھی تو موحد تھے وہ محض انکار اور مقابلہ رسول کی وجہ سے کیوں خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل سزا ٹھیرے۔
( حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۱، ۱۶۲)
لے قانون قدرت ہمیں اس قانون کے رواج کا نشان دیتا ہے قرآن کریم اور دیگر کسی شریعت آسمانی نے بھی یہی جائز
رکھا اور عقل انسانی بھی اسی قتل حفظ ما تقدم کے لیے سبق دیتی ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخہ ۲۴ رجون ۱۹۰۳ صفحه (۱۵)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں
ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق راہیں ہیں وہ بجز
وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے : وَ ابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ تب ایک مدت کے بعد
کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دوستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک بیرونی راہ
سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں اور کہتے ہیں هَذَا بِمَا صَلَّيْتَ
عَلَى مُحَمَّدٍ
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۱ حاشیه )
وَ قَفَّيْنَا عَلَى اثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ
التورية وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ فِيْهِ هُدًى وَ نُورٌ وَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ
التَّوْرَيةِ وَ هُدًى وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ وَ لْيَحْكُمُ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
فِيهِ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔
اپنی
إِنَّ الْقُرْآنَ لَا يَأْمُرُ الْيَهُودَ وَلَا قرآن کریم یہود و نصاری کو یہ حکم نہیں دیتا کہ وہا۔
النَّصَارَى أَنْ يَتَّبِعُوا كُتُبَهُمْ وَيَثْبُتُوا اپنی کتابوں کی پیروی کریں اور نہ یہ حکم دیتا۔ یہ حکم دیتا ہے کہ وہ اپنی
عَلَى شَرَائِعِهِمْ بَلْ يَدْعُوهُمْ إِلَى شریعتوں پر ہی قائم رہیں بلکہ وہ انہیں اسلام اور اس کے
الْإِسْلَامِ وَأَوَامِرِهِ وَقَدْ قَالَ اللهُ فِي كِتَابِهِ احکام کی طرف بلاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز
الْعَزِيزِ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ ل ( قرآن شریف ) میں فرمایا ہے : إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ الْإِسْلَامُ - وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ
مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ * يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ - پس
فَكَيْفَ يُظَنُّ فِي اللهِ الْقُدُّوسِ أَنَّهُ يَدْعُوا خدائے قدوس کی ذات کے بارہ میں یہ خیال کیوں کر کیا
الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى فِي هَذِهِ الْآيَةِ إلى جا سکتا ہے کہ وہ ایک طرف تو ان آیات میں یہود و نصاری
ال عمران : ۲۰ ۲ آل عمران : ۸۶