سورة النّحل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نُوْرٌ فَتَفَكَّرُ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْجَاهِلِينَ پائی جاتی تھی اور ان میں نو ر نہیں پایا جاتا تھا۔ پس غور سے
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۸، ۹ حاشیہ کام لو اور جاہلوں میں سے نہ بنو۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت نہایت گندے الفاظ استعمال کئے اور لکھا
۔۔۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو ذاتی طور پر ایک مستقل شریعت عطا کی گئی تھی اور جو لوگ آپ
پر ایمان لائے انہیں آپ نے شریعت کلیمیہ سے مستغنی قرار دیا اور اس نے اپنے دعوئی میں یہ آیات پیش
کیں : وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ فِيْهِ هُدًى وَ نُورُ وَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ا مِنَ التَّوْرَيَةِ وَهُدًى وَ مَوْعِظَةً
لِلْمُتَّقِينَ - وَلْيَحْكُمُ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فِيْهِ یعنی خیر الکائنات محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی
بشارت کے متعلق۔ )
اس کے جواب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :
اس شخص نے اس آیت کے مفہوم کو نہ سمجھا اور اس نے کو نہ سمجھا اور اس نے مجھ پر ایسی آواز سے حملہ کیا ہے جو سب آوازوں
میں سے مکروہ تر ہے اور گمان کیا کہ اس نے ایک مضبوط رکن کی پناہ لی ہے اور اس نے مجھے تہمت لگانے والی
بدکار عورتوں کی طرح گالیاں دیں اور کہا کہ ایک واضح دلیل ہے اس بات پر کہ انجیل ایک مستقل شریعت
ہے۔ ہائے افسوس! اس پر اور اس کے غصہ پر جو اس نے اس طرح نکالا جیسے زمین سے کیڑے نکل آتے ہیں
اور لوگوں میں سے بدبخت ترین وہ شخص ہے جو بے عقل ہو اور پھر وہ اپنے آپ کو عقلمندوں سے شمار کرے اور
بالغ مردوں اور عورتوں کو جانے دو ہر مسلمان بچہ اور ہر مس بچہ اور ہر مسلمان بچی یہ جانتی ہے کہ قرآن کریم یہود اور نصاری کو
اس بات کا حکم نہیں دیتا کہ وہ اپنی کتابوں کی پیروی کریں اور اپنی شریعتوں پر ثابت قدم رہیں بلکہ وہ تو
انہیں اسلام اور اس کے احکام کی طرف بلاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی معزز کتاب میں فرمایا ہے: اِنَّ الدين
عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ ( ال عمران : ۲۰ ) ۔ وَ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ مِنَ الْخُسِرِينَ ( آل عمران : ۸۶ ) ۔ پس خدائے قدوس کے متعلق یہ گمان کیسے کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ
یہود و نصاری کو اس آیت میں اسلام کی طرف بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ تم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور
جنت میں داخل نہیں ہو سکتے سوائے اس کے کہ تم مسلمان ہو جاؤ اور قرآن کریم کے علاوہ تو رات اور انجیل
تمہیں نفع نہیں دیں گی ۔ یہ کہہ کر پھر وہ اپنی پہلی بات کو بھول جائے اور یہود اور نصاری کے ہر فرقہ کو
اس بات کا حکم دے کہ وہ اپنی شرائع میں ثابت قدم رہیں اور اپنی کتابوں کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں

اور یہ ان کی نجات کے لیے کافی ہے۔ یہ اجتماع ضدین ہے اور قرآن کریم میں اختلاف ہے اور اللہ تعالیٰ نے
یہ کہہ کر اپنی کتاب کو اختلاف سے پاک ٹھیرایا ہے کہ : وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا
كَثِيرًا ( النساء : ۸۳) بلکہ وہ آیت جس کے معنی کو معترض نے یہود کی طرح محرف و مبدل کر دیا ہے وہ تو
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اس بشارت کی طرف اشارہ کرتی ہے جو تو رات اور انجیل میں
موجود تھی ۔ گو یا خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ تو رات اور انجیل کی وصایا پر عمل نہیں کرتے اور
اسلام قبول نہیں کرتے؟ ہاں ! اگر قرآن کریم کی عبارت میں صیغہ ماضی کا ہوتا اور وہ یہ نہ کہتا کہ وَ لْيَحْكُمُ
بلکہ یہ کہتا: وَكَانَ النَّصَارَى يَحْكُمُونَ بِالْإِنْجِيلِ فَقَط یعنی عیسائی لوگ صرف انجیل کے مطابق فیصلے
کرتے تھے تو یہ اس کے دعوئی پر ایک دلیل ہوتی۔ پھر آیت کے بقیہ الفاظ یعنی فِيْهِ هُدًى وَ نُور بھی انجیل
کے مستقل شریعت ہونے پر کوئی دلیل نہیں۔ کیا زبور اور اس کے علاوہ انبیاء بنی اسرائیل کی دوسری کتابیں
لوگوں کے لیے ہدایت نہ تھیں؟ کیا ان میں ظلمت اور تاریکی پائی جاتی تھی اور کوئی نوران میں نہیں تھا ؟
پس تو فکر کر اور جاہلوں سے نہ بن اور عیسائی خود اس بات پر متفق ہیں کہ عیسی علیہ السلام ان کے پاس کوئی
نئی شریعت نہ لائے تھے۔ چنانچہ ہم یہاں جی ۔ اے لیفیر ائے بشپ لاہور ( یعنی اس علاقہ کے عیسائیوں
کے امام ) کی شہادت نقل کرتے ہیں۔ اگر تو رو سیاہی اور ذلت سے ڈرتا ہے تو یہ شہادت تیرے لیے کافی ہے
اور ہم نے مناسب سمجھا ہے کہ ہم اس شہادت کو علیحدہ حاشیہ میں نقل کریں۔
مجموعه اشتها رات جلد دوم صفحه ۱۲ ۵ تا ۵۱۵)
حاشیہ نمبر ا بمع ترجمہ ذیل میں درج ہے
ترجمه
Bishops Bournes
از مقام بشپس بورن واقعہ لاہور
Lahore۔
مورخه ۱۵ اگست ۱۹۰۱ء
Aug, 15,01
جناب
خداوند یسوع مسیح ہر گز شارع نہ تھا جن was
Dear Sir,
The lord Jesus Christ
معنوں میں حضرت موسیٰ صاحب شریعت تھا certainly not a law-giver in the
جس نے ایک کامل مفصل شریعت ایسے امور in which Moses was
senses

giving a complete descriptive law کے متعلق دی کہ مثلاً کھانے کے لیے
about such things as clean and حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے وغیرہ ۔ کوئی
unclean food۔ That He did not do this شخص انجیل کو بغیر غور کے سرسری نگاہ
must be evident to anyone who reads سے بھی دیکھے تو اس پر ضرور ظاہر ہو
جائے گا کہ مسیح صاحب شریعت نہ تھا۔ the New Testament with any care or
thought whatever۔ The Mosaic law of
موسٹی کی شریعت کھانے وغیرہ
امور کے متعلق اس واسطے نازل ہوئی | moots was given in order to develope
تھی کہ انسان کا دل تربیت پاکر
in the minds of men who were in a
very elementary stage of education شریعت کے مفہوم کو پالے اور رفتہ رفتہ
and religion, the sense of law, and
مقدس اور غیر مقدس کو سمجھنے لگے کیونکہ
gradually of Holiness and
the
انسان اس وقت تعلیم و مذہب کی
reverse۔ It is, therefor called in
the
ابتدائی منزل میں تھا اس لیے انجیل میں
New-testament a “Schoolmaster to
bring us the Christ (Gali-24) for it
developed a conscience in man which اس شریعت نے انسان کے دل میں
whem awakened, could not find rest ایک ایسی فطرت پیدا کر دی جو کہ ترقی پا
کہا گیا ہے کہ موسیٰ کی شریعت ایک
استاد تھی جو ہمیں مسیح تک لائی۔ کیونکہ
acts
an needed but
کر صرف بیرونی اور رسمی اعمال پر قانع | in any external or purely ceremonial
نہ ہوئی بلکہ دل اور روح کی اندرونی inner
راستی کی تلاش کرنے والی ہوئی اس righteourmess of heart and life۔ And
راستی کے لانے کے واسطے مسیح آیا - it was to bring this that Christ came
by his life and death۔ He both
deepened in man's minds the sense
اپنی زندگی اور موت کے ذریعہ سے
اس نے لوگوں کے دلوں میں یہ سمجھ
ڈال دی کہ گناہ کیا ہے اور وہ کیسا of what sin really is and how terrible

خوفناک ہے اور گناہوں کی معافی | it is and also showed men how they
could be reconciled to God, obtaining حاصل کر کے اور روح القدس کے
forgiveness of sins and also Power by عطیہ سے ہم تقدس کی نئی زندگی پاکر
اور خدا اور انسان کے درمیان محبت the gift of the Holy Spirit to live a new
life in real holiness, and in love to God
قائم کر کے خدا کو پھر راضی کر سکتے
and man۔ What the characteristics of
ہیں۔ متی باب ۵ تاے میں پہاڑی تعلیم
that new life are you can see by
کے پڑھنے سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
reading the sermon on the mount St۔
Mathew chapter V to VII۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۱۹ تا ۵۲۱)
( مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ) مصدق کے معنے قرآنی طور پر یہ ہیں کہ جو کچھ صحیح تھا اس کی تو نقل کر دی اور
اس نئی زندگی کا طر ز طریق کیا تھا
دستخط
جے اے لیفیر ائے بشپ لاہور
جو نہیں لیا وہ غلط تھا پھر انجیلوں کا آپس میں اختلاف ہے اگر قرآن نے تصدیق کی ہے تو بتلاؤ کون سی انجیل کی
کی ہے؟ قرآن نے یوحنامتی وغیرہ کی انجیل کی کہیں تصدیق نہیں کی۔ ہاں! پطرس کی دعا کی تصدیق کی ہے
اسی طرح کون سی تو ریت کہیں جس کی تصدیق قرآن نے کی؟ پہلے توریت تو ایک بتاؤ! قرآن تو تمہاری
توریت کو محرف بتلاتا ہے اور تم میں خود اختلاف ہے کہ توریت مختلف ہیں۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۰)
قرآن شریف انجیل کی تصدیق قول سے نہیں کرتا بلکہ فعل سے کرتا ہے کیونکہ جو حصہ انجیل کی تعلیم کا قرآن
کے اندر شامل ہے اس پر قرآن نے عمل درآمد کروا کے دکھلا دیا ہے اور اسی لیے ہم اسی حصہ انجیل کی تصدیق کر
سکتے ہیں جس کی قرآن کریم نے تصدیق کی ہمیں کیا معلوم کہ باقی کا رطب و یابس کہاں سے آیا ؟ ہاں ! اس پر
یہ اعتراض ہو سکتا ہے کہ پھر آیت : وَلْيَحْكُمُ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ میں جو لفظ انجیل عام ہے اس سے کیا مراد ہے،
وہاں یہ بیان نہیں ہے کہ انجیل کا وہ حصہ جس کا مصدق قرآن ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں الانجیل
سے مراد اصل انجیل اور توریت ہے جو قرآن کریم میں درج ہو چکیں ۔ اگر یہ نہ مانا جاوے تو پھر بتلایا جاوے
کہ اصلی انجیل کون سی ہے کیونکہ آج کل کی مروجہ اناجیل تو اصل ہو نہیں سکتیں ان کی اصلیت کسی کو معلوم ہے

اور یہ بھی خود عیسائی مانتے ہیں کہ اس کا فلاں حصہ الحاقی ہے۔ پھر ایک اور بات دیکھنے والی ہے کہ انجیل میں
سے عیسی کی موت اور بعد کے حالات اور توریت میں موسی کی موت کا حال درج ہے تو کیا اب ان کتابوں کا
نداب ان کا میسر آنا ممکن ہے۔
نزول دونوں نبیوں کی وفات کے بعد تک ہوتا رہا ؟ اس سے ثابت ہے کہ موجودہ کتب اصل کتب نہیں ہیں اور
البدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۲۸ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۵۰)
وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مُهَيْمِنًا
عَلَيْهِ فَاحْكُمُ بَيْنَهُمُ بِمَا انْزَلَ اللهُ وَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ
لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمُ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ
لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا اتْكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا
كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
پہلے نوع انسان صرف ایک قوم کی طرح تھی اور پھر وہ تمام زمین پر پھیل گئے تو خدا نے ان کی سہولت
تعارف کے لیے ان کو قوموں پر منقسم کر دیا اور ہر ایک قوم کے لیے اس کے مناسب حال ایک مذہب مقرر کیا
جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔۔۔۔۔۔ لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَ مِنْهَاجًا ۔۔۔۔ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۔۔۔۔۔۔ ہر ایک
قوم کے لیے ہم نے ایک مشرب اور مذہب مقرر کیا تاہم مختلف فطرتوں کے جو ہر بذریعہ اپنی مختلف ہدایتوں
کے ظاہر کر دیں۔ پس تم اے مسلمانو! تمام بھلائیوں کو دوڑ کر لو کیونکہ تم تمام قوموں کا مجموعہ ہوا اور تمام فطرتیں
تمہارے اندر ہیں۔
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۴۶)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ
بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ )
ان آیتوں کو پڑھ کر نادان عیسائی دھو کہ کھاتے ہیں کہ مسلمانوں کو حکم ہے کہ عیسائی وغیرہ بے دین فرقوں
سے محبت نہ کریں لیکن نہیں سوچتے کہ ہر یک لفظ اپنے محل پر استعمال ہوتا ہے جس چیز کا نام محبت ہے وہ
فاسقوں اور کافروں سے اسی صورت میں بجالانا منصور ہے کہ جب ان کے کفر اور فسق سے کچھ حصہ لے
لیوے۔ نہایت سخت جاہل وہ شخص ہو گا جس نے یہ تعلیم دی کہ اپنے دین کے دشمنوں سے پیار کرو۔ ہم بارہا

لکھ چکے ہیں کہ پیار اور محبت اسی کا نام ہے کہ اس شخص کے قول اور فعل اور عادت اور خلق اور مذہب کو رضا کے
رنگ میں دیکھیں اور اس پر خوش ہوں اور اس کا اثر اپنے دل پر ڈال لیں اور ایسا ہونا مومن سے کافر کی نسبت
ہرگز ممکن نہیں ۔ ہاں ! مومن کافر پر شفقت کرے گا اور تمام دقائق ہمدردی بجالائے گا اور اس کی جسمانی اور
روحانی بیماریوں کا غمگسار ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ بغیر لحاظ مذہب ملت کے تم لوگوں سے
ہمدردی کرو، بھوکوں کو کھلاؤ ، غلاموں کو آزاد کرو ، قرضداروں کے قرض دو اور زیر باروں کے بار اٹھاؤ اور بنی
نوع سے سچی ہمدردی کا حق ادا کرو۔
( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۴)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ
يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
وَاسِعٌ عَلِيمٌ
اے ایمان لانے والو! اگر کوئی تم میں سے دین اسلام کو چھوڑ دے گا تو خدا اس کے عوض میں ایک ایسی
قوم لائے گا جن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے وہ مومنین کے آگے تذلیل کریں گے اور
کافروں پر غالب اور بھاری ہوں گے یعنی خدا کی طرف سے یہ وعدہ ہے کہ ہمیشہ یہ حال ہوتا رہے گا کہ اگر
کوئی ناقص الفہم دین اسلام سے مرتد ہو جائے گا تو اس کے مرتد ہونے سے دین میں کچھ کی نہیں ہو گی بلکہ اس
ایک شخص کے عوض میں خدا کئی وفادار بندوں کو دینِ اسلام میں داخل کرے گا کہ جو اخلاص سے اس پر ایمان
لائیں گے اور خدا کے محب اور محبوب ٹھہریں گے۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۳ حاشیه ۱۱)
میں نے سنا ہے کہ شیخ بٹالوی اس عاجز کے مخلصوں کی نسبت قسم کھا چکے ہیں کہ لأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
(الحجر : ۴۰) اور اس قدر غلو ہے کہ شیخ نجدی کا استثنا بھی ان کے کلام میں نہیں پایا جاتا تا صالحین کو باہر رکھ
لیتے اگر چہ وہ بعض روگردان ارادت مندوں کی وجہ سے بہت خوش ہیں مگر انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ ایک ٹہنی
کے خشک ہو جانے سے سارا باغ بر باد نہیں ہو سکتا ۔ جس ٹہنی کو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے خشک کر دیتا ہے اور کاٹ
دیتا ہے اور اس کی جگہ اور ٹہنیاں پھلوں اور پھولوں سے لدی ہوئی پیدا کر دیتا ہے۔ بٹالوی صاحب یا د رکھیں

کہ اگر اس جماعت سے ایک نکل جائے گا تو خدائے تعالیٰ اس کی جگہ میں لائے گا اور اس آیت پر غور کریں:
فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ -
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۶، ۳۴۷)
( عبد الغفور نامی ایک شخص کے آریہ مذہب اختیار کرنے پر فرمایا کہ ) اس طرح کے ارتداد سے اسلام کو کسی قسم کا
نقصان نہیں پہنچتا۔ یکجائی نظر سے دیکھنا چاہیے کہ آیا اسلام ترقی کر رہا ہے یا تنزل ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت جو بعض لوگ مرتد ہو جاتے تھے تو کیا ان سے اسلام کو نقصان پہنچتا تھا ؟ ہر گز نہیں ! بلکہ میرا خیال ہے
کہ یہ پہلو انجام کار اسلام کو ہی مفید پڑتا ہے اور اس طرح سے اہل اسلام کے ساتھ اختلاط کی ایک راہ کھلتی
ہے اور جب خدا تعالیٰ نے ایک جماعت کی جماعت اسلام میں داخل کرنی ہوتی ہے تو ایسا ہوا کرتا ہے کہ اہل
اسلام میں (سے) کچھ ادھر چلے جاویں خدا کے کام بڑے دقیق اور اسرار سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ہر
ایک کی سمجھ میں نہیں آیا کرتے ۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۹)
خدا تعالیٰ نے مومنوں کی صفت فرمائی ہے : لا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لا ہو کہ وہ کسی ملامت کرنے والے کی
ملامت سے نہیں خوف کھاتے اور صرف اپنے مولا کی رضا مندی کو مقدم رکھتے ہیں ۔ مومن ایک لا پروا انسان رضامندی
ہوتا ہے اسے صرف خدا کی رضا مندی کی حاجت ہوتی ہے اور اسی کی اطاعت کو وہ ہر دم مد نظر رکھتا ہے کیونکہ
جب اس کا معاملہ خدا سے ہے تو پھر اسے کسی کی ضرر اور نفع کا کیا خوف ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۳) ست ۱۹۰۴ صفحه ۳
دیکھو جو امور سماوی ہوتے ہیں ان کے بیان کرنے میں ڈرنا نہیں چاہیے اور کسی قسم کا خوف کرنا اہل حق کا
قاعدہ نہیں صحابہ کرام کے طرز عمل پر نظر کرو وہ بادشاہوں کے درباروں میں گئے اور جو کچھ ان کا عقیدہ تھا وہ
صاف صاف کہہ دیا اور حق کہنے سے ذرا نہیں بھیجے بھی تو لا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ کے مصداق ہوئے ۔
البدر جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه (۲)
قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمُ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ مَثْوبَةً عِنْدَ اللَّهِ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ
عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ أُولَئِكَ شَرِّ مَكَانًا وَ
أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ ۔
یہ ضرور نہیں کہ آنے والے کا نام در حقیقت عیسی ابن مریم ہی ہو بلکہ احادیث کا مطلب یہ ہے کہ خدائے

تعالی کے نزدیک قطعی طور پر اس کا نام عیسی بن مریم ہے جیسے یہودیوں کے نام خدائے تعالیٰ نے بندر اور سور
رکھے اور فرما دیا : وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ ایسا ہی اس نے اس امت کے مفسد طبع لوگوں کو
یہودی ٹھہرا کر اس عاجز کا نام مسیح ابن مریم رکھ دیا اور اپنے الہام میں فرمادیا : جَعَلْنَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ -
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۹)
خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی کا رشتہ نہیں اور وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتا ۔ وہ اولاد جو انبیاء کی اولاد کہلاتی تھی یعنی
بنی اسرائیل جن میں کثرت سے نبی اور رسول آئے اور خدا تعالیٰ کے عظیم الشان فضلوں کے وہ وارث اور
حقدار ٹھہرائے گئے تھے۔ لیکن جب اس کی روحانی حالت بگڑی اور اس نے راہ مستقیم کو چھوڑ دیا سرکشی اور
فسق و فجور کو اختیار کیا، نتیجہ کیا ہوا ؟ وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ( البقرۃ : ۶۲ ) کی مصداق ہوئی خدا
تعالی کا غضب ان پر ٹوٹ پڑا اور ان کا نام سور اور بندر رکھا گیا یہاں تک وہ گر گئے کہ انسانیت سے بھی ان کو
خارج کیا گیا یہ کس قدر عبرت کا مقام ہے بنی اسرائیل کی حالت ہر وقت ) سرائیل کی حالت ہر وقت ایک مفید سبق ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳)
و تَرى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ أَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ
مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ لَوْ لَا يَنْهُهُمُ الرَّبْنِيُّونَ وَ الْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَ
اللهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُونَ )
۔
اور اکثر اہلِ کتاب کو تو دیکھے گا کہ گناہ کے کاموں کی طرف دوڑتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں، کیا ہی برے
یہ کام اور بداعمالیاں ہیں کہ یہ لوگ کر رہے ہیں ان کے مشائخ اور علماء کیوں ان برے کاموں سے ان کو منع
نہیں کرتے اور دیکھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولتے اور جھوٹی گواہیاں دیتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں پھر بھی چپ
رہتے ہیں پس یہ ان کے علماء بھی برے کام کر رہے ہیں کہ خاموش رہ کر ان کی بدی میں آپ بھی شریک ہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۹)
وَ قَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَهُ
مَبْسُوطَتْنِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ وَلَيَزِيدَنَ كَثِيرًا مِنْهُم مَّا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ

طُغْيَانًا وَكُفْرًا وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ كُلَّمَا
أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا ۖ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ
الْمُفْسِدِينَ ۔
یہود نے کہا کہ خدا کا ہاتھ باندھا ہوا ہے یعنی جو کچھ ہے انسان کی تدبیروں سے ہوتا ہے اور خدا اپنے
قادرانہ تصرفات سے عاجز ہے سو خدا نے ہمیشہ کے لیے یہودیوں کے ہاتھ کو باندھ دیا ہے تا اگر ان کے فکر
اور ان کی تدبیریں کچھ چیز ہیں تو ان کے زور سے دنیا کی حکومتیں اور بادشاہتیں حاصل کر لیں۔
( براہین احمدیہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۹ حاشیه ۱۱)
ہمارے مخالف مسلمانوں کا یہ عقیدہ کہ آخری زمانہ میں ایک خونی مہدی ظاہر ہوگا اور وہ تمام عیسائیوں کو
ہلاک کر دے گا اور زمین کو خون سے بھر دے گا اور جہاد ختم نہیں ہو گا جب تک وہ ظاہر نہ ہو اور اپنی تلوار سے
ایک دنیا کو ہلاک نہ کرے یہ سب جھوٹی باتیں ہیں جو قرآن کے نص صریح : وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء
إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ سے مخالف اور منافی ہیں ہر ایک مسلمان کو چاہیے کہ ان باتوں پر ہرگز اعتقاد نہ رکھے۔
(تحفہ گولڑ و یه ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۲، ۲۲۳)
یہود اور نصاری میں قیامت تک بغض اور دشمنی رہے گی تو اب بتلاؤ کہ جب تمام یہودی قیامت سے پہلے
ہی حضرت : ضرت مسیح پر ایمان لے آئیں گے تو پھر بغض اور دشمنی قیامت تک کون لوگ کریں گے۔ جب یہودی نہ
رہے اور سب ایمان لے آئے تو پھر بغض اور دشمنی کے لیے کون موقعہ اور حل رہا اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( المائدة : ( المائدة : ۱۵) اس کے بھی یہی معنی ہیں جو اوپر گر جو او پر گزر چکے
اور وہی اعتراض ہے جو اوپر بیان ہو چکا اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( آل عمران : (۵۶) اس جگہ كَفَرُوا سے مراد بھی یہود ہیں کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام
محض یہودیوں کے لیے آئے تھے اور اس آیت میں وعدہ ہے کہ حضرت مسیح کو ماننے والے یہود پر قیامت
تک غالب رہیں گے اب بتلاؤ کہ جب ان معنوں کے رو سے جو ہمارے مخالف آیت : إِن مِّنْ أَهْلِ
الكتب ( النساء : ١٦٠) کے کرتے ہیں تمام یہودی حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے تو پھر یہ آیتیں کیوں کر
صحیح ٹھہر سکتی ہیں کہ یہود اور نصاری کی قیامت تک باہم دشمنی رہے گی اور نیز یہ کہ قیامہ اور نیز یہ کہ قیامت تک یہود ایسے فرقوں
کے مغلوب رہیں گے جو حضرت مسیح کو صادق سمجھتے ہوں گے۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۰۹)

آیت : أَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( المائدة : ۱۵ ) اور آیت : الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ
الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ اور آیت : وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ ( ال عمران : (۵۶) اور آیت : اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ( الفاتحة : ۶، ۷) ۔ یہ تمام آیتیں بتلا رہی ہیں کہ قیامت تک اختلاف رہے
گا۔ منعم علیہم بھی رہیں گے مغ ی رہیں گے مغضوب علیہم بھی رہیں گے۔ ہاں ! مللِ باطلہ دلیل کے رو سے ہلاک ہو جائیں گی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۰ حاشیه )
یہود اور نصاریٰ میں قیامت تک عداوت رہے گی پس ظاہر ہے کہ اگر تمام یہود قیامت سے پہلے ہی
حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے تو قیامت تک عداوت رکھنے والا کون رہے گا ؟
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۶)
يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ ۖ وَ إِنْ لَّمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغْتَ
رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ ۔
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ خدا تجھے ان لوگوں کے شر سے بچائے گا کہ جو تیرے قتل کرنے کی گھات
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
میں ہیں ۔
یہ اسلام ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں پیش آوے اس سے انکار نہ کرے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی عصمت کے فکر میں خود لگتے تو وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کی آیت نہ نازل ہوتی ۔ حفاظت الہی کا یہی
سر ہے۔
البدر جلد نمبر۷ مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۳)
خدا نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور اس پر ہمارا ایمان ہے وہ وعدہ وَ اللهُ يَعْصِ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ ا مِنَ النَّاسِ کا ہے پس
اسے کوئی مخالف آزما لے اور آگ جلا کر ہمیں اس میں ڈال دے، آگ ہرگز ہم پر کام نہ کرے گی اور وہ
ضرور ہمیں اپنے وعدہ کے موافق بچالے گا لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہم خود آگ میں کودتے پھریں یہ
طریق انبیاء کا نہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ( البقرة : ۱۹۶) پس ہم خود آگ
میں دیدہ دانستہ نہیں پڑتے بلکہ یہ حفاظت کا وعدہ دشمنوں کے مقابلہ پر ہے کہ اگر وہ آگ میں ہمیں جلانا چاہیں
تو ہم ہرگز نہ جلیں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷۳)

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا کسی کے ہاتھ سے قتل نہ کیا جانا ایک بڑا بھاری معجزہ ہے اور قرآن شریف
کی صداقت کا ثبوت ہے کیونکہ قرآن شریف کی یہ پیشگوئی ہے کہ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اور پہلی
کتابوں میں یہ پیشگوئی درج تھی کہ نبی آخر زمان کسی کے ہاتھ سے قتل نہ ہوگا۔
البدر جلد ۴ نمبر ۳۱ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا ہے : وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ یعنی خدا تجھ کو
لوگوں سے بچائے گا حالانکہ لوگوں نے طرح طرح کے دکھ دیئے ، وطن سے نکالا ، دانت شہید کیا ، انگلی کو زخمی کیا
اور کئی زخم تلوار کے پیشانی پر لگائے سو در حقیقت اس پیشگوئی میں بھی اعتراض کا محل نہیں کیونکہ کفار کے حملوں
کی علت غائی اور اصل مقصود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زخمی کرنا یا دانت کا شہید کرنا نہ تھا بلکہ قتل کرنا مقصود
بالذات تھا سو کفار کے اصل ارادے سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خدا نے محفوظ رکھا۔
( ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۱ حاشیه )
لکھا ہے کہ اول مرتبہ میں جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابی کو برعایت ظاہرا اپنی جان کی حفاظت
کے لیے ہمراہ رکھا کرتے تھے پھر جب یہ آیت نازل ہوئی : وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ یعنی خدا تجھ کو لوگوں
سے بچائے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو رخصت کر دیا اور فرمایا کہ اب مجھ کو تمہاری حفاظت
کی ضرورت نہیں ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۸۹۹ صفحه ۲)
قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلَى شَيْءٍ حَتَّى تُقِيمُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ
إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَيَزِيدَنَ كَثِيرًا مِنْهُم مَّا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ طُغْيَانًا وَ
كُفْرًا ۚ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ )
اے پیغمبر ! تو یہود اور نصاری کو کہہ دے کہ جب تک تم توریت اور انجیل کے احکام پر نہ چلو اور ایسا ہی ان
دوسری تمام کتابوں پر قائم نہ ہو جاؤ جو خدا کی طرف تمہیں دی گئی ہیں تب تک تمہارا کچھ بھی مذہب نہیں محض
لا مذہب ہو کر اپنے نفسوں کی پیروی کر رہے ہو۔ پس ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ عرب کے یہود اور عیسائی
ایسے بگڑ گئے تھے اور اس درجہ پر وہ بد چلن ہو گئے تھے کہ جو کچھ خدا نے ان کی کتابوں میں حرام کیا تھا یعنی یہ
کہ چوری نہ کریں ، لوگوں کا ناحق مال نہ کھاویں، ناحق کا خون نہ کریں ، جھوٹی گواہی نہ دیں ، خدا کے ساتھ کسی

کو شریک نہ کریں یہ تمام نا جائز کام ایسی دلی رغبت سے کرتے تھے کہ گویا ان برے کاموں کو انہوں نے اپنا
مذہب قرار دے دیا تھا۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۹)
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصُّعُونَ وَ النَّصْرَى مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
۔
ہم یہ بھی ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ امر جو عبد الحکیم خان کی ضلالت کا باعث ہوا ہے جس کی وجہ سے اُس کو
یہ خیال گزرا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ضرورت نہیں وہ قرآن شریف کی ایک آیت کی
غلط فہمی ہے جو باعث کمی علم اور کمی تدبر کے اُس سے ظہور میں آئی اور وہ آیت یہ ہے: ہے : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا
وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرَى وَالصَّبِينَ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ
رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : (۲۳) ( ترجمہ ) یعنی جو لوگ اسلام میں داخل ہو چکے
ہیں اور جو لوگ یہود و نصاری اور ستارہ پرست ہیں جو شخص اُن میں سے اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے
گا اور اعمال صالحہ بجالائے گا خدا اُس کو ضائع نہیں کرے گا اور ایسے لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس ہے
اور اُن کو کچھ خوف نہیں ہوگا اور نہ غم ۔
یہ آیت ہے جس سے باعث نادانی اور کج فہمی یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لانے کی کچھ ضرورت نہیں۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ یہ لوگ اپنے نفس امارہ کے پیرو ہو کر محکمات اور
بینات قرآنی کی مخالفت کرتے ہیں اور اسلام سے خارج ہونے کے لئے متشابہات کی پناہ ڈھونڈتے ہیں ۔
اُن کو یادر ہے کہ اس آیت سے وہ کچھ فائدہ نہیں اُٹھا سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور آخرت پر ایمان لانا
اس بات کو مستلزم پڑا ہوا ہے کہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا جائے ۔ وجہ یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے اللہ کے نام کی قرآن شریف میں یہ تعریف کی ہے کہ اللہ وہ ذات ہے جو رب العالمین اور رحمٰن
اور رحیم ہے جس نے زمین اور آسمان کو چھ دن میں بنایا اور آدم کو پیدا کیا اور رسول بھیجے اور کتابیں بھیجیں اور
سب کے آخر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا جو خاتم الانبیاء اور خیر الرسل ہے اور یوم آخر
قرآن شریف کی رو سے یہ ہے جس میں مردے جی اُٹھیں گے اور پھر ایک فریق بہشت میں داخل کیا جائے
گا جو جسمانی اور روحانی نعمت کی جگہ ہے اور ایک فریق دوزخ میں داخل کیا جاوے گا جو روحانی اور جسمانی

آج 10 میں سے 10 باقی