سورة الجنّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہا جاوے کہ وہ بھلا مانس ہے تو اس کے یہ معنے ہر گز نہیں ہوتے کہ باقی کے سب لوگ بھلے مانس نہیں بلکہ
بدکار ہیں اسی طرح یہ ایک مقدمہ تھا کہ مسیح اور اس کی ماں پر الزام لگائے گئے تھے خدا نے شہادت دی کہ وہ
الزاموں سے بری اور پاک ہیں کیا عدالت اگر ایک ملزم کو قتل کے مقدمہ میں بری کر دے تو اس سے یہ لازم
آوے گا کہ باقی کے سب لوگ اس شہر کے ضرور قاتل اور خونخوار ہیں۔ غرضیکہ اس قسم کی بدعات اور فساد پھیلے
ہوئے تھے جن کے دور کرنے کے لیے خدا نے ہمیں مبعوث کیا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
پھر اور ایک آیت حضرت عیسیٰ کی موت پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ گانا یا كُنِ الطَّعَامَ یعنی
حضرت مسیح اور حضرت مریم جب زندہ تھے تو روٹی کھایا کرتے تھے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ترک طعام کی دو
معلوم ہو کہ دونوں مر گئے۔
وجہیں ہوتیں تو اللہ تعالیٰ اس کا ذکر علیحدہ علیحدہ کر دیتا کہ مریم تو بوجہ فوت ہونے کے طعام سے مہجور ہوگئی اور
عیسیٰ کسی اور وجہ سے کھانا چھوڑ بیٹھا بلکہ دونوں کو ایک ہی آیت میں شامل کرنا اتحاد امر واقعہ پر دلیل ہے تا
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه (۹۱)
لَتَجِدَنَ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا وَ
لَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ
قِسِيسِينَ وَرُهْبَا نَّا وَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۔
سب فرقوں میں سے مسلمانوں کی طرف زیادہ تر رغبت کرنے والے عیسائی ہیں کیونکہ ان میں بعض بعض
اہل علم اور راہب بھی ہیں جو تکبر نہیں کرتے ۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۷۷)
وَ إِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا
مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ۔
اور جب خدا کے کلام کو جو اس کے رسول پر نازل ہو سنتے ہیں تب تو دیکھتا ہے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری
ہو جاتے ہیں اس وجہ سے کہ وہ حقانیت کلام الہی کو پہچان جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا یا ہم ایمان لائے ہم کو ان
لوگوں میں لکھ لے جو تیرے دین کی سچائی کے گواہ ہیں۔ (براہین احمدیہ چہار حص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۷۷)
پانی کا لحاظ تو ہر ایک نے رکھا ہے، ان لوگوں نے تالاب وغیرہ رکھا ہے اور قرآن نے گریہ و بکا کا پانی رکھا
ہے۔ وہ ظاہر پر گئے ہیں اور قرآن شریف حقیقت پر گیا ہے جیسے تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ ۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۳)
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ مَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَ نَطْمَعُ أَنْ يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ
الْقَوْمِ الصَّلِحِينَ
اور کیوں ہم خدا اور خدا کے سچے کلام پر ایمان نہ لاویں حالانکہ ہماری آرزو ہے کہ خدا ہم کو ان بندوں
میں داخل کرے جو نیکو کار ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۷۷)
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَدْتُمُ
الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسْكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ
أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ
أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَتِهِ لَعَلَّكُمْ
تَشْكُرُونَ
وَاحْفَظُوا اَيْمَانَكُمْ یعنی جب تم قسم کھاؤ تو جھوٹ اور بد عہدی اور بد نیتی سے اپنی قسم کو بچاؤ۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۲۵ حاشیه )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ
عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )
شراب اور قمار بازی اور بت پرستی اور شگون لینا یہ سب پلید اور شیطانی کام ہیں ان سے بچو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
جب انسان تعصب اور فاسقانہ زندگی سے اندھا ہو جاتا ہے تو اسے حق اور باطل میں فرق نظر نہیں آتا ہر
ایک حلال کو حرام اور ہر ایک حرام کو حلال سمجھتا ہے اور نیکی کے ترک کرنے میں ذرا دریغ نہیں کرتا شراب جو
ام الخبائث ہے عیسائیوں میں حلال سمجھی جاتی ہے مگر ہماری شریعت میں اس کو قطعاً منع کیا گیا ہے اور اس کو
رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيطن کہا گیا ہے۔ کیا کوئی پادری ہے جو یہ دکھا دے کہ انجیل میں حرمت شراب کی لکھی
ہے بلکہ شراب ایسی متبرک خیال کی گئی ہے کہ پہلا معجزہ مسیح کا شراب کا ہی تھا تو پھر دلیری کیوں نہ ہو۔ جو بڑا
پر ہیز گاران میں ہو گا وہ کم از کم ایک بوتل برانڈی کی ضرور استعمال کرتا ہو گا چنانچہ کثرت شراب نے ولایت
میں آئے دن نئے نئے جرائم کو ایجاد کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ قمار بازی میں اتلاف حقوق ہوتا ہے شراب نوشی کے
ساتھ دوسرے گناہ مثل زنا قتل وغیرہ لازمی پڑے ہوئے ہیں۔ جہاں تک ہمیں مجرموں کے حالات سے
شہادت ملتی ہے وہ یہ ہے کہ شراب سے زنا ترقی کرتا ہے چنانچہ شراب نوشی میں اس وقت یورپ اول درجہ پر
ہے اور زنا میں بھی اول نمبر پر ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۳ صفحه ۱۷)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُوكُمْ ۚ وَ إِنْ تَسْتَلُوا
عَنْهَا حِينَ يُنَزِّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ
جو امر یہاں پیدا ہوتا ہے اس پر اگر غور کیا جاوے اور نیک نیتی اور تقویٰ کے پہلوؤں کو ملحوظ رکھ کر سوچا
جاوے تو اس سے ایک علم پیدا ہوتا ہے۔ میں اس کو آپ کی صفائی قلب اور نیک نیتی کا نشان سمجھتا ہوں کہ جو
بات سمجھ میں نہ آئے اس کو پوچھ لیتے ہیں۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے دل میں ایک شبہ پیدا ہوتا
ہے اور وہ اس کو نکالتے نہیں اور پوچھتے نہیں ۔ جس سے وہ اندر ہی اندر نشو و نما پاتارہتا ہے اور پھر اپنے شکوک
اور شبہات کے انڈے بچے دے دیتا ہے اور روح کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایسی کمزوری نفاق تک پہنچا دیتی ہے کہ
جب کوئی امر سمجھ میں نہ آوے تو اسے پوچھا نہ جاوے اور خود ہی ایک رائے قائم کر لی جاوے۔ میں اس کو
داخل ادب نہیں کرتا کہ انسان اپنی روح کو ہلاک کرلے۔ ہاں ! یہ سچ ہے کہ ذرا ذراسی بات ا پر سوال کرنا بھی
مناسب نہیں ۔ اس سے منع فرمایا گیا ہے : لا تَسْلُوا عَنْ أَشْيَاء اور ایسا ہی اس سے بھی منع کیا گیا ہے کہ آدمی
جاسوسی کر کے دوسروں کی برائیوں کو نکالتا رہے یہ دونوں طریق برے ہیں لیکن اگر کوئی امر اہم دل میں کھٹکے تو
اسے ضرور پیش کر کے پوچھ لینا چاہیے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ صفحه ۲۰)
اللہ تعالیٰ نے لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَاء بھی فرمایا ہے بہت کھودنا اچھا نہیں ہوتا۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمُ انْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ إِلَى
اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ )
یعنی اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! پہلے اپنے نفسوں کی اصلاح کرو پھر تم دوسروں کی اصلاح کے قابل بنو
گے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ پہلے اپنے آپ کو درست کیا جاوے۔ جب تک ہم خود اپنے
اعمال سے خدا کو راضی نہیں کرتے دوسروں کو خدا کی رضا کی طرف بلا نا عبث ہے۔ جس شخص کے اندر خود روشنی
اور نور نہیں وہ دوسروں کو کیا روشنی دے سکتا ہے اور جو آپ ٹھوکریں کھا رہا ہے وہ دوسروں کو کیا سہارا دے سکتا
ہے۔ جو خود پاک نہیں وہ دوسروں کو کیا پاک کر سکتا ہے۔ جو شخص محض زبان سے کام لیتا ہے وہ مذہب کو بچوں کا
کھیل بناتا ہے۔ ایسے مصلحوں سے بجائے اس کے کہ کوئی فائدہ پہنچے ملک کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔۔۔۔۔
میں کہوں گا کہ جو شخص مصلح بنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ پہلے خود اپنی اصلاح کرے۔ پہلے اپنے اندر روشنی
پیدا کرے تو پھر دوسروں کو بھی اس سے روشنی پہنچ سکتی ہے۔ سورج کو دیکھ لو کہ پہلے خود روشنی حاصل کر کے
روشن ہوا تو پھر دوسروں کو روشنی پہنچانے کے قابل ہوا ۔ ایسا ہی چاند پہلے خود سورج سے روشنی حاصل کرتا ہے
پھر دوسروں کو روشنی پہنچاتا ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱۰ صفحه ۳۵۱،۳۵۰)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے اپنے آپ کو درست کرو۔ جس شخص
کے اندر خود روشنی اور نور نہیں ہے وہ اگر زبان سے کام لے گا تو وہ مذہب کو بچوں کا کھیل بنادے گا اور حقیقت
میں ایسے ہی مصلحوں سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کی زبان پر تو منطق اور فلسفہ جاری رہتا ہے مگر اندر خالی
ہوتا ہے۔
خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نہایت خیر خواہی سے کہہ رہا ہوں خواہ کوئی میری باتوں کو نیک ظنی سے سنے یا
بدظنی سے مگر میں کہوں گا کہ جو شخص مصلح بنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ پہلے خودروشن ہو اور اپنی اصلاح کرے۔
دیکھو! یہ سورج جو روشن ہے پہلے اس نے خود روشنی حاصل کی ہے۔
میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ ہر ایک قوم کے معلم نے یہی تعلیم دی ہے لیکن اب دوسرے پر لاٹھی مارنا آسان
ہے لیکن اپنی قربانی دینا مشکل ہو گیا ہے۔ پس جو چاہتا ہے کہ قوم کی اصلاح کرے اور خیر خواہی کرے وہ
اس کو اپنی اصلاح سے شروع کرے ۔ قدیم کے زمانہ کے رشی اور اوتار جنگلوں اور بنوں میں جا کر اپنی اصلاح
کیوں کرتے تھے وہ آجکل کے لیکچر (ار) وں کی طرح زبان نہ کھولتے تھے جب تک خود عمل نہ کر لیتے تھے
یہی خدا تعالیٰ کے قرب اور محبت کی راہ ہے۔ جو شخص دل میں کچھ نہیں رکھتا اس کا بیان کرنا پر نالہ کے پانی کی
طرح
رح ہے جو جھگڑے پیدا کرتا ہے اور جونور معرفت اور عمل سے بھر کر بولتا ہے وہ بارش کی طرح ہے جو رحمت
بھی جاتی ہے۔
اس وقت میری نصیحت یاد رکھیں ! آج کے بعد آپ مجھے یہاں نہ دیکھیں گے اور میں نہیں جانتا کہ پھر
موقعہ ہو یا نہ ہو لیکن ان تفرقوں کو مٹانے کی کوشش کرو میری نسبت خواہ آپ کا کچھ ہی خیال ہو لیکن یہ سمجھ کر کہ :
مرد باشید که گیرد اندر گوش
در نوشت است پند بر دیوار
میری نصیحت پر عمل کرو جو شخص خود زہر کھا چکا ہے وہ دوسرں کی زہر کا کیا علاج کرے گا؟ اگر علاج کرتا ہے تو
خود بھی مرے گا اور دوسروں کو بھی ہلاک کرے گا کیونکہ زہر اس میں اثر کر چکا ہے اور اس کے حواس چونکہ قائم
نہیں رہے اس لیے اس کا علاج بجائے مفید ہونے کے مضر ہو گا۔ غرض جس قدر تفرقہ بڑھتا جاتا ہے اس کا باعث
وہی لوگ ہیں جنہوں نے زبانوں کو تیز کرنا ہی سیکھا ہے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۱۷ ارستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۷ )
تم اپنی تبدیلی کے واسطے تین باتیں یا درکھو (1) نفس امارہ کے مقابل پر تدابیر اور جد وجہد سے کام لو۔
(۲) دعاؤں سے کام لو۔ (۳) سست اور کاہل نہ بنوا اور تھکو نہیں ۔
ہماری جماعت بھی اگر بیچ کا بیج ہی رہے گی تو کچھ فائدہ نہ ہوگا ۔ جوردی رہتے ہیں خدا ان کو بڑھا تا نہیں ۔
پس تقویٰ ، عبادت اور ایمانی حالت میں ترقی کرو۔ اگر کوئی شخص مجھے دجال اور کافر وغیرہ ناموں سے پکارتا
ہے تو تم اس بات کی کچھ بھی پرواہ نہ کرو کیونکہ جب خدا میرے ساتھ ہے تو مجھے ان کے ایسے بد کلمات اور
گالیوں کا کیا ڈر ہے؟ فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کافر کہا تھا ، ایک زمانہ ایسا آگیا کہ پکار اُٹھا کہ میں
اس خدا پر ایمان لایا جس پر موسیٰ اور اس کے متبع ایمان لائے ہیں ۔ ایسے لوگ یا درکھو کہ مخنث اور نامرد ہوتے
ہیں یہ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جیسے ایک بچہ بعض اوقات اپنی ماں اور باپ کو بھی نا سمجھی کی وجہ سے گالی دے دیتا
ہے مگر اس کے اس فعل کو کوئی برانہیں سمجھتا۔
پس یا د رکھو کہ نری بیعت اور ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کچھ بھی سودمند نہیں ۔ جب کوئی شخص شدت پیاس سے
مرنے کے قریب ہو جاوے یا شدت بھوک سے مرنے تک پہنچ جاوے تو کیا اس وقت ایک قطرہ پانی یا ایک
دانہ کھانے کا اس کو موت سے بچالے گا ؟ ہر گز نہیں ! جس طرح اس بدن کو بچانے کے واسطے کافی خوراک اور
کافی پانی بہم پہنچانے کے سوائے مفر نہیں ۔ اسی طرح پورے جہنم سے تھوڑی سی نیکی سے تم بھی بچ نہیں سکتے ۔
پس اس دھو دھو کہ کہ میں نہ رہو کہ ہم نے ہاتھ پر ہاتھ رکھ دیا ہے اب ہمیں کیا غم ہے۔ ہدایت بھی ایک موت ہے جو
شخص یہ موت اپنے اوپر وارد کرتا ہے اس کو پھر نئی زندگی دی جاتی ہے اور یہی اصفیاء کا اعتقاد ہے۔ اللہ تعالیٰ
نے بھی اسی ابتدائی حالت کے واسطے فرمایا : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمُ انْفُسَكُمْ یعنی پہلے اپنے آپ کو
درست کرو اپنے امراض کو دور کرو دوسروں کا فکر مت کرو۔ ہاں ! رات کو اپنے آپ کو درست کرو اور دن کو
دوسروں کو بھی کچھ ہدایت کر دیا کرو۔ خدا تعالیٰ تمہیں بخشے اور تمہارے گناہوں سے تمہیں مخلصی دے اور
تمہاری کمزوریوں کو تم سے دور کرے اور اعمال صالح اور نیکی میں ترقی کرنے کی توفیق دیوے۔ (آمین )
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخه ۱۰ تا ۱۷ نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۸)
بیان میں جب تک روحانیت اور تقویٰ و طہارت اور سچا جوش نہ ہو اس کا کچھ نیک نتیجہ مرتب نہیں ہوتا
ہے۔ وہ بیان جو کہ بغیر روحانیت و خلوص کے ہے وہ اس پر نالہ کے پانی کی مانند ہے جو موقعہ بے موقعہ جوش
سے پڑا جاتا ہے اور جس پر پڑتا ہے اسے بجائے پاک وصاف کرنے کے پلید کر دیتا ہے انسان کو پہلے اپنی
اصلاح کرنی چاہیے پھر دوسروں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہونا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ یعنی اے مومنو! پہلے اپنی جان کا فکر کرو۔ اگر تم اپنے وجود کو مفید ثابت کرنا چاہو تو پہلے
خود پاکیزہ وجود بن جاؤ۔ ایسا نہ ہو کہ باتیں ہی باتیں ہوں اور عملی زندگی میں ان کا کچھ اثر دکھائی نہ دے۔
ایسے شخص کی مثال اس طرح سے ہے کہ کوئی شخص ہے جو سخت تاریکی میں بیٹھا ہے اب اگر یہ بھی تاریکی ہی
لے گیا تو سوائے اس کے کہ کسی پر گر پڑے اور کیا ہوگا اسے چراغ بن کر جانا چاہیے تا کہ اس کے ذریعہ سے
دوسرے روشنی پائیں۔
(البدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ء صفحه (۳)
يَوْمَ يَجْمَعُ اللهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوالَا عِلْمَ لَنَا إِنَّكَ أَنْتَ عَلَامُ
الْغُيُوبِ
یہ لاعلمی انبیاء کی اُن کی اُس امت کے بارے میں ہوتی ہے جو ان کی وفات کے بعد ہوتی ہے، مسیح بھی
کہتا کہتا ہے : كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ ( المائدة : تو ۱۱۸) پھر اگر ان کو علم نہیں تو وہ شہید کس طرح
اور کس بات کے ہوئے ؟ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمار - صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے حالات سے تو لاعلمی ظاہر کر سکتے
ہوئے اور اس با
ہیں مگر صحابہ کرام کی نسبت نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کو ان کے حالات معلوم تھے اور آپ ان میں رہتے تھے۔
اس قسم کی لا علمی سے وہی لا علمی مراد ہے یعنی اس امت کا ذکر جو کہ نبی کے بعد آیا کرتی ہے یا بہت آخری
وقت پر آتی ہے کہ اسے نبی کی صحبت سے کچھ حصہ نہیں ملتا۔ (البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ رنورمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۱)
إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرُ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدَتُكَ
بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا ۚ وَ إِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ
الْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ إِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي
فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي وَ تُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَإِذْ تُخْرِجُ
الْمَوْتَى بِإِذْنِي وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ إِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَقَالَ الَّذِينَ
كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔
عصمت سے مراد یہ ہے ہے کہ بڑی آفتوں سے جو دشمنوں کا اصل مقصود تھا بچایا جاوے۔ دیکھو!
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی عصمت کا وعدہ کیا گیا تھا حالانکہ اُحد کی لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو سخت زخم پہنچے تھا اور یہ حاد ہ حادثہ وعدۂ عصمت کے بعد ظہور میں آیا تھا۔ اسی ر میں آیا تھا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو
فرمایا تھا: إِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ یعنی یاد کر وہ زمانہ کہ جب بنی اسرائیل کو جو قتل کا ارادہ رکھتے تھے
میں نے تجھ سے روک دیا حالانکہ تو اتر قومی سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح کو یہودیوں نے گرفتار کر لیا تھا اور
صلیب پر کھینچ دیا تھا لیکن خدا نے آخر جان بچادی پس یہی معنے اِذْ كَفَفْتُ کے ہیں جیسا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ
مِنَ النَّاسِ ( المائدة : ۶۸ ) کے ہیں ۔
نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۲۹)
قَالُوا نُرِيدُ أَنْ تَأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَتَكُونَ
عَلَيْهَا مِنَ الشَّهِدِينَ
قرآن شریف کے ایک مقام پر غور کرتے کرتے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی بڑی عظمت اور کامیابی معلوم
ہوئی جس کے مقابل میں حضرت مسیح بہت ہی کمزور ثابت ہوتے ہیں ۔ سورہ مائدہ میں ہے کہ نزول مائدہ کی
درخواست جب حواریوں نے کی تو وہاں صاف لکھا ہے: قَالُوا نُرِيدُ اَنْ تَأْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَ
نَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَتَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّهِدِينَ اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے
جس قدر معجزات مسیح کے بیان کیے جاتے ہیں اور جو حواریوں نے دیکھے تھے ان سب کے بعد ان کا یہ
درخواست کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ ان کے قلوب پہلے مطمئن نہ ہوئے تھے ورنہ یہ الفاظ کہنے کی ان کو کیا
ضرورت تھی ؟ وَ تَطْمَینَ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا مسیح کی صداقت میں بھی اس سے پہلے کچھ شک ہی
ساتھا اور وہ اس جھاڑ پھونک کو معجزہ کی حد تک نہیں سمجھتے تھے۔ ان کے مقابلہ میں صحابہ کرام ایسے مطمئن اور
قوی الایمان تھے کہ قرآن شریف نے ان کی نسبت رضی الله : اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( المائدة : ١٢٠ ) فرمایا
اور یہ بھی بیان کیا کہ ان پر سکینت نازل فرمائی یہ آیت مسیح علیہ السلام کے معجزات کی حقیقت کھولتی ہے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرتی ہے صحابہ کا کہیں ذکر نہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم اطمینان قلب
چاہتے ہیں بلکہ صحابہ کا یہ حال کہ ان پر سکینت نازل ہوئی اور یہود کا یہ حال يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ
ابْنَاءَهُم (البقرة : ۱۴۷) ان کی حالت بتائی یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت یہاں تک کھل گئی تھی
وہ اپنے بیٹوں کی طرح شناخت کرتے تھے اور نصاری کا یہ حال کہ ان کی آنکھوں سے آپ کو دیکھیں تو آنسو
جاری ہو جاتے تھے یہ مراتب مسیح کو کہاں نصیب ! الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ صفحه (۱۰)
صحابہ کرام کے نمونے ایسے ہیں کہ کل انبیاء کی نظیر ہیں خدا کو تو مل ہی پسند ہیں انہوں نے بکریوں کی طرح
اپنی جان دی اور ان کی مثال ایسی ہے جیسے نبوت کی ایک ہیکل آدم سے لے کر چلی آتی تھی اور سمجھ نہ آتی تھی
مگر صحابہ کرام نے چمکا کر دکھلا دی اور بتلا دیا کہ صدق اور وفا اسے کہتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ کا تو حال ہی نہ
پوچھو۔ موسیٰ کو کسی نے فروخت نہ کیا مگر عیسی کو ان کے حواریوں نے ( تیس) روپے لے کر فروخت کر دیا۔
قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ حواریوں کو عیسیٰ علیہ السلام کی صداقت پر شک تھا جبھی تو مائدہ مانگا اور کہا :
وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنا تا کہ تیرا سچا اور جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نزول مائدہ سے
پیشتر ان کی حالت نعلم کی نہ تھی پھر جیسی بے آرامی کی زندگی انہوں نے بسر کی اس کی نظیر کہیں نہیں پائی جاتی
صحابہ کرام کا گروہ عجیب گروہ قابل قدر اور قابل پیروی گروہ تھا ان کے دل یقین سے بھر گئے ہوئے تھے
جب یقین ہوتا ہے تو آہستہ آہستہ اوّل مال وغیرہ دینے کو جی چاہتا ہے پھر جب بڑھ جاتا ہے تو صاحب یقین
خدا کی خاطر جان دینے کو تیار ہو جاتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۳۵)
قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أَعَذِّبُهُ عَذَابًا لا
أعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعُلَمِينَ ۔
سورة المائدة
معترض صاحب کا اس آیت کو پیش کرنا کہ قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي
أعَذِّبُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ اور اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ منکم کا لفظ اس جگہ خصوصیت
کے ساتھ حاضرین کے حق میں آیا ہے ایک بے فائدہ بات ہے کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ قرآن کریم کا عام محاورہ جس
سے تمام قرآن بھرا پڑا ہے یہی ہے کہ خطاب عام ہوتا ہے اور احکام خطابیہ تمام امت کے لئے ہوتے ہیں نہ
صرف صحابہ کے لئے ۔ ہاں ! جس جگہ کوئی صریح اور صاف قرینہ تحدید خطاب کا ہو وہ جگہ مستثنی ہے چنانچہ آیت
موصوفہ بالا میں خاص حواریوں کے ایک طائفہ نے نزول مائدہ کی درخواست کی اسی طائفہ کو مخاطب کر کے
جواب ملا۔ سو یہ قرینہ کافی ہے کہ سوال بھی اسی طائفہ کا تھا اور جواب بھی اسی کو ملا۔
( شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۴)
وَ إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ الْهَيْنِ
مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لَى أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ
قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَامُ
الْغُيُوبِ مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَ رَبَّكُمْ وَكُنْتُ
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
جب تو نے مجھے وفات دی تو تو ہی اُن پر نگہبان تھا۔ ۔۔۔۔۔ تمام قرآن شریف میں توفی کے معنے یہ ہیں
کہ روح کو قبض کرنا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ قُلْ يَتَوَفَّكُمُ مَلَكُ الْمَوْتِ
الَّذِي وُكِّلَ بِكُمُ ( السجدة : ۱۲) اور پھر فرماتا ہے : وَلكِنْ أَعْبُدُ اللهَ الَّذِي يَتَوَكَّكُمُ (یونس : ۱۰۵) اور
پھر فرماتا ہے : حَتَّى يَتَوَفَّهُنَّ الْمَوْتُ ( النساء : ١٦ ) اور پھر فرماتا ہے: حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا
يَتَوَفَّوْنَهُمُ ( الاعراف : ۳۸) ( الجزء نمبر ۸ سورۃ الاعراف) اور پھر فرماتا ہے : تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا ( الانعام : ٦٢ ) ۔
ایسا ہی قرآن شریف کے تیس مقام میں برابر توئی کے معنے امانت اور قبض روح ہے۔ لیکن افسوس کہ بعض