سورة النُّور

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

علماء نے محض الحاد اور تحریف کی رو سے اس جگہ تَوَفَّيْتَنِی سے مرادر فَعْتَنِی لیا ہے اور اس طرف ذرہ خیال نہیں
کیا کہ یہ معنے نہ صرف لغت کے مخالف بلکہ سارے قرآن کے مخالف ہیں ۔ پس یہی تو الحاد ہے کہ جن خاص
معنوں کا قرآن کریم نے اوّل سے آخر تک التزام کیا ہے ان کو بغیر کسی قرینہ قویہ کے ترک کر دیا گیا ہے۔ توفی کا
لفظ نہ صرف قرآن کریم میں بلکہ جا بجا احادیث نبویہ میں بھی وفات دینے اور قبض روح کے معنوں پر ہی آتا
ہے۔ چنانچہ جب میں نے غور سے صحاح ستہ کو دیکھا تو ہر ایک جگہ جو توفی کا لفظ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے نکلا ہے یا کسی صحابی کے منہ سے تو انہیں معنوں میں محدود پا یا گیا۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ کسی
ایک صحیح حدیث میں بھی کوئی ایسا توفی کا لفظ نہیں ملے گا جس کے کوئی اور معنے ہوں ۔ میں نے معلوم کیا ہے کہ
اسلام میں بطور اصطلاح کے قبض روح کے لئے یہ لفظ مقرر کیا گیا ہے تا روح کی بقاء پر دلالت کرے۔
افسوس کہ بعض علماء جب دیکھتے ہیں کہ توفی کے معنے حقیقت میں وفات دینے کے ہیں تو پھر یہ دوسری تاویل
پیش کرتے ہیں کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں جس توفی کا ذکر ہے وہ حضرت عیسیٰ کے نزول کے بعد واقع
ہوگی ۔ لیکن تعجب کہ وہ اس قدر تاویلات رکیکہ کرنے سے ذرہ بھی شرم نہیں کرتے ۔ وہ نہیں سوچتے کہ آیت
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے پہلے یہ آیت ہے : وَ إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَانْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ الخ اور ظاہر
ہے کہ قال کا صیغہ ماضی کا ہے اور اس کے اول از موجود ہے جو خاص واسطے ماضی کے آتا ہے جس سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ یہ قصہ وقت نزول آیت زمانہ ماضی کا ایک قصہ تھا نہ زمانہ استقبال کا اور پھر ایسا ہی جو جواب
حضرت عیسیٰ کی طرف سے ہے یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی وہ بھی بصیغہ ماضی ہے اور اس قصہ سے پہلے جو بعض دوسرے
قصے قرآن کریم میں اسی طرز سے بیان کئے گئے ہیں وہ بھی انہیں معنوں کے مؤید ہیں مثلاً یہ قصہ: وَ إِذْ قَالَ
رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة : ۳۱) کیا اس کے یہ معنے کرنے چاہیئے کہ خدائے تعالیٰ
کسی استقبال کے زمانہ میں ملائکہ سے ایسا سوال کرے گا ؟ ما سوا اس کے قرآن شریف اس سے بھرا پڑا ہے
اور حدیثیں بھی اس کی مصدق ہیں کہ موت کے بعد قبل از قیامت بھی بطور باز پرس سوالات ہوا کرتے ہیں۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۴، ۴۲۵)
خدا تو بپابندی اپنے وعدوں کے ہر چیز پر قادر ہے لیکن ایسے شخص کو کسی طرح دوبارہ دنیا میں نہیں لا سکتا
جس کے پہلے فتنے نے ہی دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ مولوی اسلام کے نادان دوست! کیا جانتے ہیں کہ ایسے
عقیدوں سے کس قدر عیسائیوں کو مدد پہنچ چکی ہے۔ اب خدا تعالیٰ کوئی نئی عظمت ابن مریم کو دینا نہیں چاہتا

بلکہ یہاں تک کہ جس قدر پہلے اس سے حضرت مسیح کی نسبت اطراء کیا گیا ہے وہ بھی خدا کو سخت ناگوار
گزرا ہے اور اسی وجہ سے اس کو کہنا پڑا: وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اب آسمان کی طرف دیکھنا کہ کب آسمان سے
دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۶،۲۳۵)
ابن مریم اترتا ہے سخت جہالت ہے۔
ماضی مضارع کے معنوں پر بھی آجاتی ہے بلکہ ایسے مقامات میں جبکہ آنے والا واقعہ مت ا واقعہ متکلم کی نگاہ میں یقینی
الوقوع ہو مضارع کو ماضی کے صیغہ پر لاتے ہیں تا اس امر کا یقینی الوقوع ہونا ظاہر ہو اور قرآن شریف میں
اس کی بہت نظیریں ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔۔۔۔ وَ إِذْ قَالَ اللَّهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَانْتَ قُلْتَ
لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّيَ الْهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ - ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۱۵۹ )
قرآن شریف کے کسی مقام سے ثابت نہیں کہ حضرت مسیح اسی خاکی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف
اُٹھائے گئے بلکہ قرآن شریف کے کئی مقامات میں مسیح کے فوت ہو جانے کا صریح ذکر ہے اور ایک جگہ خود مسیح
کی طرف سے فوت ہو جانے کا اقرار موجود ہے اور وہ یہ ہے : كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ - اب جب کہ فوت ہو جانا ثابت ہوا
تو اس سے ظاہر ہے کہ اُن کا جسم اُن سب لوگوں کی طرح جو مر جاتے ہیں زمین میں دفن کیا گیا ہوگا کیونکہ
قرآن شریف بصراحت ناطق ہے کہ فقط ان کی روح آسمان پر گئی نہ کہ جسم ۔ تب ہی تو حضرت مسیح نے آیت
موصوفہ بالا میں اپنی موت کا صاف اقرار کر دیا اگر وہ زندوں کی شکل پر خا کی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف
پرواز کرتے تو اپنے مرجانے کا ہرگز ذکر نہ کرتے اور ایسا ہرگز نہ کہتے کہ میں وفات پا کر اس جہان سے
رخصت کیا گیا ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ آسمان پر اُن کی روح ہی گئی تو پھر نازل ہونے کے وقت جسم کہاں
سے ساتھ آجائے گا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲۵ ، ۱۲۶)
قرآن شریف پر نظر غور ڈالو اور ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کہ کیوں کر وہ صاف اور بین طور پر عیسی بن مریم کے
مرجانے کی خبر دے رہا ہے جس کی ہم کوئی بھی تاویل نہیں کر سکتے مثلاً یہ جو خدائے تعالیٰ قرآن کریم میں
حضرت عیسیٰ کی طرف سے فرماتا ہے: فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ کیا ہم اس جگہ توفی سے نیند
مراد لے سکتے ہیں؟ کیا یہ معنے اس جگہ موزوں ہوں گے کہ جب تو نے مجھے سُلا دیا اور میرے پر نیند غالب
کر دی تو میرے سونے کے بعد تو اُن کا نگہبان تھا ہر گز نہیں بلکہ توفی کے سیدھے اور صاف معنے جو موت ہے
وہی اس جگہ چسپاں ہیں لیکن موت ہیں لیکن موت سے مراد وہ موت نہیں : ں جو آسمان سے اُترنے کے بعد پھر وارد ہو کیونکہ جو

سوال اُن سے کیا گیا ہے یعنی اُن کی اُمت کا بگڑ جانا اُس وقت کی موت سے اس سوال کا کچھ علاقہ نہیں ۔ کیا
نصاری اب صراط مستقیم پر ہیں؟ کیا یہ سچ نہیں کہ جس امر کے بارے میں خدائے تعالیٰ نے عیسیٰ بن مریم سے
سوال کیا ہے وہ امر تو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ہی کمال کو پہنچ چکا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴)
قرآن شریف میں اول سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے ان تمام مقامات میں توفی کے معنی
موت ہی لیے گئے ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴ حاشیه )
توفی کے معنے وفات دینے کے صرف اجتہادی طور پر ہم نے معلوم نہیں کئے بلکہ مشکوۃ کے باب الحشر میں
بخاری اور مسلم کی حدیث جو ابن عباس سے ہے صریح اور صاف طور پر اُس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی یہی تفسیر فرماتے ہیں کہ در حقیقت اس سے وفات ہی مراد ہے۔ بلکہ اسی حدیث سے
یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ سوال حضرت مسیح سے عالم برزخ میں اُن کی وفات کی وفات کے بعد کیا گیا تھا نہ یہ کہ قیامت
میں کیا جائے گا۔ پس جس آیت کی تفسیر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی کھول دیا پھر اگر کوئی تفسیر نبوی کو
بھی سن کر شک میں رہے تو اس کے ایمان اور اسلام پر اگر افسوس اور تعجب نہ کریں تو اور کیا کریں۔ دیکھو اس
حدیث کو امام بخاری انہیں معنوں کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے اپنی صحیح کی کتاب التفسیر میں لایا ہے۔
دیکھو صفحہ ۶۶۵ بخاری۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۰۳)
امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اسی غرض سے آیہ کریمہ : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ كو كتاب التفسير
میں لایا ہے اور اس ایراد سے اُس کا منشاء یہ ہے کہ تا لوگوں پر ظاہر کرے کہ تَوَفِّيتَنِی کے لفظ کے لفظ کی صحیح تفسیر وہی
ہے جس کی طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ فرماتے ہیں یعنی مار دیا اور وفات دے دی اور حدیث یہ
ہے: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ يُجَاءُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُبِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصَيْحَابِي
فَيُقَالُ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ
شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۔ (صفحہ ۲۶۵ بخاری ۶۹۳ بخاری )
یعنی قیامت کے دن میں بعض لوگ میری اُمت میں سے آگ کی طرف لائے جائیں گے تب میں کہوں گا
کہ اے میرے رب ! یہ تو میرے اصحاب ہیں تب کہا جائے گا کہ تجھے اُن کاموں کی خبر نہیں جو تیرے پیچھے
ان لوگوں نے کئے ۔ سواس وقت میں وہی بات کہوں گا جو ایک نیک بندہ نے کہی تھی یعنی مسیح ابن مریم نے ۔

جب کہ اُس کو پوچھا گیا تھا۔ کو پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ تو نے تعلیم دی تھی کہ مجھے او کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے ماننا اور وہ بات ( جو میں
ابن مریم کی طرح کہوں گا ) یہ ہے کہ میں جب تک اُن میں تھا اُن پر گواہ تھا پھر جب تو نے مجھے وفات دے
دی تو اُس وقت تو ہی اُن کا نگہبان اور محافظ اور نگران تھا۔ اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے قصہ اور مسیح ابن مریم کے قصہ کو ایک ہی رنگ کا قصہ قرار دے کر وہی لفظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا اپنے حق
میں استعمال کیا ہے جس سے صاف سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے وفات
ہی مراد لی ہے کیونکہ اس میں کسی کو اختلاف نہیں کہ آنحضرت صلعم فوت ہو گئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آنحضرت
کی مزار شریف موجود ہے پس جبکہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی شرح اور تفسیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت وفات
پانا ہے ثابت ہوا اور وہی لفظ حضرت مسیح کے منہ سے نکلا تھا اور کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمادیا کہ جن الفاظ کو مسیح ابن مریم نے استعمال کیا تھا وہی الفاظ میں استعمال کروں گا پس اس سے بکلی
منکشف ہو گیا کہ مسیح ابن مریم بھی وفات پا گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی وفات پاگئے اور دونوں برابر
طور پر اثر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے متاثر ہیں۔ اسی وجہ سے امام بخاری اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کو قصدًا
کتاب التفسیر میں لایا تا وہ مسیح ابن مریم کی نسبت اپنے مذہب کو ظاہر کرے کہ حقیقت میں وہ اس کے نزدیک
فوت ہو گیا ہے۔ یہ مقام سوچنے اور غور کرنے کا ہے کہ امام بخاری آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو کتاب التفسیر میں
کیوں وں لایا ؟ پس بس ادنی ادنی سوچ سوچ - سے صاف ظاہر ظاہر ہوگا ہو کہ جیسا کہ امام بخاری کی عادت ہے اس کا منشاء یہ تھا کہ آیت
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے حقیقی اور واقعی معنی وہی ہیں جن کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا ہے۔
سو اس کا مدعا اس بات کا ظاہر کرنا ہے کہ اس آیت کی یہی تفسیر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پر
وارد کر کے آپ فرمائی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس طرز کو امام بخاری نے اختیار کر کے صرف اپنا ہی
مذہب ظاہر نہیں کیا بلکہ یہ بھی ظاہر کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے یہی
معنی سمجھتے تھے تب ہی تو انہیں الفاظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو بغیر کسی تبدیل و تغییر کے اپنی نسبت استعمال کر لیا۔ پھر
امام صاحب نے اسی مقام میں ایک اور کمال کیا ہے کہ اس معنی کے زیادہ پختہ کرنے کے لئے اسی صفحہ ۶۶۵
میں آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے بحوالہ ابن عباس کے اسی کے مطابق تفسیر کی ہے چنانچہ وہ فرماتے ہیں:
و قال ابن عباس متوفيك: مميتك ( دیکھو وہی صفحہ ۶۶۵ بخاری ) ۔
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۵ تا ۵۸۷)

حضرت مسیح علیہ السلام نے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں صاف صاف اپنا اظہار دے دیا ہے کہ میں ہمیشہ
کے لیے دنیا سے اٹھایا گیا کیونکہ ان کا یہ کہنا کہ جب مجھے وفات دی گئی تو پھر اے میرے رب! میرے بعد تو
میری امت کا نگہبان تھا صاف شہادت دے رہا ہے کہ وہ دنیا سے ہمیشہ کے لیے وفات پاگئے کیونکہ اگر ان کا
دنیا میں پھر آنا مقدر ہوتا تو وہ ضرور ان دونوں واقعات کا ذکر کرتے اور نزول کے بعد کی تبلیغ کا بھی بیان
فرماتے نہ یہ کہ صرف اپنی وفات کا ذکر کر کے پھر بعد اپنے خدا تعالیٰ کو قیامت تک نگہبان ٹھہراتے ۔ فتدبر !
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۵ حاشه )
دوسری دلیل مسیح ابن مریم کی وفات پر خود جناب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جس کو امام بخاری
اپنی کتاب التفسیر میں اسی غرض سے لایا ہے کہ تا یہ ظاہر کرے کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے لَمَّا آمَتَنِی ہے اور
نیز اسی غرض سے اس موقعہ پر ابن عباس کی روایت سے متوفيك : مميتك کی بھی روایت لایا ہے تا ظاہر
کرے کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے وہی معنے ہیں جو انی متوفیک کے معنے ابن عباس نے ظاہر فرمائے ہیں ۔ اس
مقام پر بخاری کو غور سے دیکھ کر ادنی درجہ کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ توفیتنی کے معنے امتنی ہیں یعنی تو نے
مجھے مار دیا۔ اس میں تو کچھ شبہ نہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ
کا مزار موجود ہے۔ پھر جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی لفظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا حدیث بخاری میں
اپنے لئے اختیار کیا ہے اور اپنے حق میں ویسا ہی استعمال کیا ہے جیسا کہ وہ حضرت عیسیٰ کے حق میں مستعمل تھا
تو کیا اس بات کو سمجھنے میں کچھ کسر رہ گئی کہ جیسا کہ آنحضرت صلعم وفات پاگئے ویسا ہی حضرت مسیح ابن مریم
بھی وفات پاگئے ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم کی آیات اور مفہوم آیات میں کسی طور سے تحریف جائز نہیں
اور جو کچھ اصل منشاء اور اصل مفہوم اور اصل مراد ہر ایک لفظ کی ہے اس سے عمداً اس کو اور معنوں کی طرف
پھیر دینا ایک الحاد ہے جس کے ارتکاب کا کوئی نبی یا غیر نبی مجاز نہیں ہے۔ اس لئے کیوں کر ہو سکتا ہے کہ
نبی معصوم بجز حالت تطابق کلی کے جو فی الواقع مسیح کی وفات سے اس کی وفات کو تھی لفظ فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی کو
اپنے حق میں استعمال کر سکتا اور نعوذ باللہ ! تحریف کا مرتکب ہوتا بلکہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم
امام المعصومین وسید المحفوظین نے (روحی وحی فداء سبيله ( لفظ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا نہایت دیانت و امانت
کے ساتھ انہیں مقررہ معینہ معنوں کے ساتھ اپنے حق میں استعمال کیا ہے کہ جیسا کہ وہ بعینہ حضرت عیسی کے
حق میں وارد ہے۔ اب بھائیو! اگر حضرت سید و مولانا بجسده العنصری آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور

فوت ت نہیں ہوئے اور مدینہ میں ان کا مزار مطہر نہیں تو گواہ رہو کہ میں ں ایمان ا لاتا ا ہوں کہ ایسا ہی حضرت عبد عیسی
بھی آسمان کی طرف بجسده العصری اٹھائے گئے ہوں گے اور اگر ہمارے سید و مولی و سید الکل
ختم المرسلين افضل الاولين و الأخرين اول المحبوبين والمقربین در حقیقت فوت ہو چکے ہیں تو
آؤ خدا تعالیٰ سے ڈرو اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے پیارے لفظوں پر غور کرو جو ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے میں اور اس عبد صالح میں مشترک بیان کئے ۔ جس کا نام مسیح ابن مریم ہے۔ بخاری اس مقام
میں سورہ آل عمران کی یہ آیت اني مُتَوَفِّيكَ کیوں لایا اور کیوں ابن عباس سے روایت کی کہ مُتَوَفِّيكَ:
مميتك ؟ اس کی وجہ بخاری کے صفحہ ۶۶۵ میں شارح بخاری نے دیکھی ہے - هُذِهِ الْآيَةُ مُتَوَفِّيكَ مِنْ
سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ذَكَرَ هُهُنَا لِمُنَاسَبَةِ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی یعنی یہ آیت اني مُتَوَفِّيكَ سورت آل عمران میں
ہے اور بخاری نے جو اس جگہ اس آیت کے ابن عباس سے یہ معنے کئے کہ متوفيك: مميتك تو اس کا یہ
سبب ہے کہ بخاری نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنی کھولنے کے لئے بوجہ مناسبت یہ فقرہ لکھ دیا ورنہ آل عمران کی
آیت کو اس جگہ ذکر کرنے کا کوئی محل نہ تھا۔ اب دیکھئے شارح نے بھی اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ امام بخاری
إنِّي مُتَوَفِّيكَ : حميتك كے لفظ کو شہادت کے طور پر بہ تقریب تفسیر آیت فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی لایا ہے اور کتاب
التفسیر میں جو بخاری نے ان دونوں متفرق آیتوں کو جمع کر کے لکھا ہے تو بجز اس کے اس کا اور کیا مدعا تھا کہ
وہ حضرت عیسی کی وفات خاص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے، سے ثابت کر چکا ہے۔ اب جب کہ
اصح الکتاب کی حدیث مرفوع متصل سے جس کے آپ طالب تھے حضرت عیسی کی وفات ثابت ہوئی اور
قرآن کی قطعیۃ الدلالت شہادت اس کے ساتھ متفق ہوگئی اور ابن عباس جیسے صحابی نے بھی موت مسیح کا
اظہار کر دیا ۔ تو اس دوہرے ثبوت کے بعد اور کس ثبوت کی حاجت رہی؟
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۱۶ تا ۲۱۸)
یادر ہے کہ آیت : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں اسی وعدہ کے پورا ہونے کی طرف اشارہ ہے جو آیت : یعیسی رانی
مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى ( ال عمران : (۵۶) میں کیا گیا تھا اور توفی کے ان معنوں کے سمجھنے کیلئے جو مراد اور
منشاء اللہ جل شانہ کا ہے ضرور ہے کہ ان دونوں آیتوں وعدہ اور تحقق وعدہ کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے
مگر افسوس کہ ہمارے علماء کو ان تحقیقوں سے کچھ سروکار نہیں۔ یہی توفی کا لفظ جو قرآن کریم کے دو مقام
میں حضرت مسیح کے بارے میں درج ہے ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی یہی لفظ

قرآن کریم میں موجود ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے : وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
نتوفينَّكَ ( الرعد: (۴) اگر ہمارے علماء اس جگہ بھی توفی کے معنے یہی لیتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی
زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں تو ہمیں ان پر کچھ بھی افسوس نہ ہوتا مگر ان کی بے باکی اور گستاخی تو دیکھو کہ
توفی کا لفظ جہاں کہیں قرآن کریم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے تو اس کے معنے
وفات کے لیتے ہیں اور پھر جب وہی لفظ حضرت مسیح کے حق میں آتا ہے تو اس کے معنے زندہ اٹھائے جانے
کے بیان کرتے ہیں اور کوئی ان میں سے نہیں دیکھتا کہ لفظ تو ایک ہی ہے، اندھے کی طرح ایک دوسرے
کی بات کو مانتے جاتے ہیں ۔جس لفظ کو خدا تعالیٰ نے پچیس مرتبہ اپنی کتاب قرآن کریم میں بیان کر کے
صاف طور پر کھول دیا کہ اس کے معنی روح کا قبض کرنا ہے نہ اور کچھ ۔ اب تک یہ لوگ اس لفظ کے معنی
مسیح کے حق میں کچھ اور کے اور کر جاتے ہیں گو یا تمام جہان کیلئے توفی کے معنے تو قبض روح ہی ہیں مگر حضرت
ابن مریم کے لئے زندہ اٹھا لینا اس کے معنی ہیں ۔ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳)
الَا يَرَوْنَ أَنَّ اللَّهَ أَخْبَرَ مِنْ وَفَاةِ کیا وہ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف
الْمَسِيحِ فِي مَقَامَاتٍ شَی وَ الْقُرْآنُ مقامات پر حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کی خبر دی ہے اور
كُلُّه مَمْلُو مِنْ ذَالِكَ وَ لَا تَجِدُ فِيهِ سارا قرآن کریم اس خبر سے بھرا پڑا ہے۔ اے مخاطب ! تو سیح
لِإِثْبَاتِ حَيَاتِهِ حَرْفًا أَوْ لَفظًا وَنَهَاكَ کی حیات ثابت کرنے کے لیے قرآن مجید میں ایک حرف یا
قَوْلُ الْمَسِيحِ فِي الْقُرْآنِ: وَكُنْتُ ایک لفظ بھی نہیں پائے گا اور تیرے لیے قرآن مجید میں
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا حضرت مسیح کا یہ قول کافی ہے: وَ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ - دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ -
فَانْظُرْ كَيْفَ يَثْبُتُ مِنْ هُهُنَا آن پس دیکھو کہ اس جگہ سے کیسے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ
الْمَسِيحَ تُوُفِّيَ وَ خَلَا وَلَوْ كَانَ نُزُولُ مسیح وفات پاچکے ہیں اور گزر چکے ہیں کیونکہ اگر حضرت مسیح
الْمَسِيحِ وَ هَجِيْتُهُ مُقَدَّرًا ثَانِيًّا لَذَكَرَ کا نزول اور آپ کا دوبارہ اس دنیا میں آنا مقدر ہوتا تو
الْمَسِيحُ فِي قَوْلِهِ شَهَادَتَيْنِ وَ لَقَالَ مَعَ مسیح اپنے مذکورہ بالا قول میں دو شہادتوں کا ذکر کرتے اور
قَوْلِهِ : كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا وَأَكُونُ اپنے قول كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا کے ساتھ یہ بھی کہتے کہ
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّرَّةً أُخْرَى وَمَا حَصَرَ أَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّرَّةً أُخْرى یعنی میں دوبارہ

فِي الشَّهَادَةِ الأولى۔
سورة المائدة
آ کر بھی ان پر گواہ ہوں گا اور صرف پہلی گواہی پر
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳۲، ۴۳۳) (۴۳، ۴۳۳ | حصر نہ کرتے ۔ (ترجمہ از مرتب )
یادر ہے کہ قرآن کریم میں ایک جگہ رسل کے لفظ کے ساتھ بھی مسیح موعود کی طرف اشارہ ہے لیکن یہ سوال
کہ ان ہی الفاظ کے ساتھ جو احادیث میں آئے ہیں کیوں قرآن میں ذکر نہیں کیا گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ
تا پڑھنے والوں کو دھوکا نہ لگ جاوے کہ مسیح موعود موعود سے مراد در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام ہی ہیں جن پر
انجیل نازل ہوئی تھی اور ایسا ہی دجال سے کوئی خاص مفسد مراد ہے، سو خدا تعالیٰ نے فرقان حمید میں ان تمام
شبہات کو دور کر دیا۔ اس طرح پر کہ اول نہایت تصریح اور توضیح سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کی خبر دی
جیسا کہ آیت : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ سے ظاہر ہے اور پھر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
خاتم الانبیاء ہونا بھی ظاہر کر دیا جیسا کہ فرمایا: وَلكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن ( الاحزاب : ۴۱) اور پھر
یہودیوں کی بہت سی نافرمانیاں جا بجاذ کر کر کے متواتر طور پر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آخری حالت عام
مسلمانوں اور مسلمانوں کے علماء کی یہی ہو جائے گی اور پھر ذکر کیا کہ آخری زمانہ میں غلبہ نصاری کا ہوگا اور
ان کے ہاتھ سے طرح طرح کے فساد پھیلیں گے اور ہر طرف سے امواج فتن اٹھیں گی اور وہ ہر یک بلندی
سے دوڑیں گی۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۱)
إِنَّ اللهَ صَرَّحَ فِي الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ بِأَنَّ خدائے تعالیٰ نے قرآن میں تصریح کردی ہے
الْمُتَنَفِرِينَ مَا أَشْرَكُوا وَمَا ضَلُّوا إِلَّا بَعْدَ وَفَاةِ که نصاری مسیح کی وفات کے بعد ہی مشرک بنے
الْمَسِيحِ كَمَا يُفْهَمُ مِنْ آيَةٍ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی ہیں جیسا کہ اس آیت سے سمجھا جاتا ہے پس جبکہ تو
كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ فَلَوْ لَمْ يُتَوَفَّ نے مجھے مار دیا تو پھر تو ہی ان کا نگہبان تھا پس اگر
الْمَسِيحُ إِلَى هَذَا الزَّمَانِ لَلَزِمَ مِنْ هَذَا أَن مسیح نے اب تک وفات نہیں پائی تو لازم آئے گا
يَكُونَ الْمُتَنَصِرُونَ عَلَى الْحَقِّ إِلَى هَذَا الْوَقْتِ که نصاری اب تک حق پر ہیں اور مومن اور موحد
وَيَكُونُوا مُؤْمِنِينَ مُوَحِدِينَ
بھی ہیں ۔
يَا حَسْرَةً عَلَيْهِمْ ! لِمَ لَا يَتَفَكَّرُونَ فِي هَذِهِ ان پر افسوس! یہ کیوں ان آیتوں میں فکر نہیں
الْآيَاتِ أَلَيْسَ فِيهِمْ رَجُلٌ رَّشِيلٌ وَفَهِيمُ کرتے کیا ان میں کوئی بھی رشید اور فہیم اور امین
وَأَمِينٌ وَأَنْتَ تَعْلَمُ إِنَّ آيَةَ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي قَدْ نہیں ہے اور تم بخوبی جانتے ہو کہ بڑی وضاحت

دَلَّتْ بِدَلَالَةٍ صَرِيحَةٍ وَاضِحَةٍ بَيِّنَةٍ عَلَى أَنَّ سے یہ آیت دلالت کرتی ہے کہ نصاری کا گمراہ ہونا
ضَلَالَةَ النَّصَارَى وَاتَّخَاذَهُمُ الْعَبْدَ إِلَها اور ایک بندہ کو خدا بنانا مسیح کی وفات سے مشروط ہے
مَشْرُوطَةٌ بِوَفَاةِ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَلَا اور اس سے وہی انکار کر سکتا ہے جو اپنی بے تمیزی
يُنْكِرُهُ إِلَّا مَنْ عَانَدَ الْحَقِّ بِسُوءٍ تَميزہ سے حق کا دشمن اور مکابرہ کو استعمال میں لائے اور
وَاسْتَعْمَلَ الْمُكَابَرَةَ وَالتَّحَكُمَ بِجَهْلِهِ وَحُمْقِه دیده و دانسته هدایت یاب ہونے سے انکار کرے
وَأَبِي مُتَعَمِّدًا مِّنْ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُهْتَدِينَ اور جب ان کو کہا جاتا ہے جس طرح کہ خدا نے اپنی
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ مِنُوا بِمَا صَرَّحَ اللهُ فِي كِتَابِهِ کتاب میں کھلے طور پر بیان کیا ہے کہ مسیح فوت
مِنْ وَفَاةِ الْمَسِيحِ وَضَلَالَةِ النَّصَارَى بَعْدَ ہو گیا اور ان کی وفات کے بعد نصاری گمراہ ہوئے
وَفَاتِهِ لَا فِي زَمَنِ حَيَاتِهِ، قَالُوا أَنُؤْمِنُ بِمَعَانِي نہ ان کی حسین حیات میں تم بھی مان لو تو کہتے ہیں کیا
تُخَالِفُ الْأَحَادِيثَ وَقَدْ كَانُوا يُعَلِّمُونَ ہم ایسے معنی مان لیں جو احادیث کے مخالف ہیں
النَّاسَ أَنَّ الْخَبْرَ الْوَاحِدَ يُرَدُّ بِمُعَارَضَةِ كِتَابِ اور حال یہ ہے کہ پہلے خود لوگوں کو پڑھایا کرتے
اللهِ فَنَسُوا مَا ذَكَرُوا النَّاسَ وَانْقَلَبُوا إِلَى تھے کہ خبر واحد جب کتاب اللہ کے معارض ہو تو وہ
الْجَهْلِ بَعْدَمَا كَانُوا عَالِمِينَ وَمَا تَجِدُ في خبر واحد رد کی جاتی ہے۔ جولوگوں کو سناتے تھے اب
حَدِيثٍ ذِكْرَ رَفْعِ الْمَسِيحِ حَيًّا بِجِسْمِهِ خود بھول گئے اور عالم ہونے کے بعد جاہل ہو گئے
الْعُنْصُرِي، بَلْ نَجِدُ ذِكْرَ وَفَاةِ الْمَسِيحِ فِي اور ہم کسی حدیث میں نہیں پاتے کہ صیح زندہ جسم
الْبُخَارِي وَالطَّبْرَانِي وَغَيْرِهِمَا مِنْ كُتُبِ عصری آسمان پر اُٹھایا گیا بلکہ بخاری اور طبرانی
الْحَدِيثِ، فَلْيَرْجِعُ إِلى تِلْكَ الْكُتُبِ مَنْ كَانَ وغیرہما میں ) مسیح کی موت ہی کا ذکر پاتے ہیں اور
مِنَ الْمُرْتَابِينَ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۱۹۸ تا ۲۰۰)
جس کو شک ہے ان کتابوں کا مطالعہ کرلے۔
( ترجمه از مرتب )
وَكَذَلِكَ أَخْبَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ اسی طرح ایک اور حدیث میں آنحضرت نے مسیح
وَسَلَّمَ عَنْ مَوْتِ عِيسَی فِي حَدِيثٍ أَخَرَ کی وفات کی خبر دی ہے چنانچہ فرمایا کہ جب میرا خدا
وَقَالَ إِذَا سَأَلَنِي رَبِّي عَنْ فَسَادِ أُمَّتِي فَأَقُولُ فِي میری امت کے فساد کی بابت مجھ سے دریافت فرمائے
جَوَابِهِ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ گا تو میں عرض کروں گا کہ جب تو نے مجھے مار دیا تو پھر تو

عَلَيْهِمْ، كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ مِنْ قَبْلِي ہی ان پر نگہبان تھا جیسا کہ عبد صالح یعنی عیسی نے مجھ
يَعْنِي عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ فَانْظُرْ كَيْفَ سے پہلے عرض کی تھی۔ دیکھو! آنحضرت نے مسیح کی
أَشَارَ إِلى وَفَاةِ الْمَسِيحِ بِحَيْثُ اسْتَعْمَلَ وفات کی طرف کیا ہی عجیب اشارہ کیا ہے کہ اپنی ذات
لِنَفْسِهِ جُمْلَةً فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كَمَا اسْتَعْمَلَهُ مبارکہ کے واسطے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا جملہ ایسا ہی استعمال
الْمَسِيحُ لِنَفْسِهِ وَأَنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ الله فرمایا ہے جیسا کہ مسیح نے اپنے لیے استعمال کیا تھا اور تم
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوَفَّى وَقَبْرُهُ جانتے ہو کہ آنحضرت تو وفات پاگئے ہیں اور آپ کی قبر
الْمُبَارَكُ مَوْجُودٌ فِي الْمَدِينَةِ فَانْكَشَفَ مبارک مدینہ طیبہ میں موجود ہے پس جبکہ آنحضرت نے
مَعْنَى التَّوَفَّى بِجَعْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ مسیح کے واقعہ کو اپنے واقعہ سے مشابہ اور متحد کر دیا ہے تو
وَسَلَّمَ وَاقِعَةَ الْمَسِيحِ وَوَاقِعَةً نَفْسِهِ وَاقِعَةً اِس سے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں توفی کے معنے بخوبی
وَاحِدَةً، وَظَهَرَ أَنَّ مَعْنَى التَّوَفَّى فِي آيَةِ فَلَمَّا کھل گئے کہ بجز موت کے اور معنے نہیں اور جو معنی
تَوَفَّيْتَنِي الْإِمَاتَهُ لَا غَيْرُهَا مِنَ الْمَعَانِي من گھڑت بنائے جاتے ہیں لغت عرب میں ان کی کوئی
الْمَنْحُوْتَةِ الَّتِي لَا أَصْلَ لَهَا فِي لُغَةِ الْعَرَبِ اصل نہیں ہے ( پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا
فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ چکے ہیں) اور اگر جسم (سمیت) زندہ آسمان پر اُٹھایا جانا
مَاتَ، وَلَوْ كَانَ مَعْنَاهُ الرَّفْعَ إِلَى السَّمَاءِ حَيًّا اس کے معنی ہوتے تو اس سے لازم آتا ہے کہ آنحضرت
مَّعَ الْجِسْمِ الْعُنْصُرِي كَمَا هُوَ زَعْمُ الْقَوْمِ صلى الله عليه وسلم اللہ علیہ وسلم بھی مع جسم عنصری زندہ آسمان پر اٹھائے
لَرُفِعَ إِذَا نَبِيِّنَا إِلَى السَّمَاءِ حَيًّا مَعَ الْجِسْمِ جاتے کیونکہ آپ نے اپنی ذات مبارکہ کو عیسی کے ساتھ
الْعُنْصُرِي، فَإِنَّهُ جَعَلَ نَفْسَهُ شَرِيكَ عِيسَی لفظ تَوَلّی میں شریک کیا ہے جو آیت فَلَمَّا تو فیتنی میں
عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي لَفْظِ التَّوَفَّى الَّذِي يُوجَدُ فِي ہے جیسا کہ بخاری کی حدیث میں آیا ہے اور اگر ہم اپنی
آيَةِ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كَمَا جَاءَ فِي حَدِيثِ طرف سے مسیح کے لیے آیت میں کوئی خاص معنی لے
الْبُخَارِي وَلَوْ جَعَلْنَا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِنَا لیویں اور کہیں کہ آنحضرت کے حق میں توفی کے معنے
لِلْمَسِيحِ مَعْنَى خَاضًا فِي هَذِهِ الْآيَةِ وَقُلْنَا وفات ہیں اور عیسی کے حق میں اس کے معنے جسم عنصری
إِنَّ التَّوَفَّى فِي حَقِّ رَسُوْلِنَا هُوَ الْوَفَاةُ، وَلكِنْ کے ساتھ آسمان پر اُٹھایا جانا اس کے معنی ہوتے تو
فِي حَقِّ عِيسَى أُرِيدَ مِنْهُ الرَّفْعُ مَعَ الْجِسْمِ اس سے لازم آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی