سورة المُزمّل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ أَوْ سَبْعِ سَاعَاتِ، ثُمَّ رُفِعَ بات یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام مرنے کے بعد موت
إِلَى السَّمَاءِ بِجَسَدِهِ الْعُنْصُرِي، ثُمَّ يَنْزِلُ کی حالت میں باقی نہیں رہے تھے بلکہ تین دن یا سات
في آخِرِ الزَّمَانِ عَلَى الْأَرْضِ وَيَمْكُتُ گھنٹوں کے بعد دوبارہ زندہ کر دیئے گئے تھے پھر آسمان
أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يَمُوتُ مَرَّةً ثَانِيَةً کی طرف بجسد عنصری اٹھا لیے گئے۔ پھر آپ آخری
وَيُدْفَنُ فِي أَرْضِ الْمَدِينَةِ فِي قَبْرِ رَسُولِ زمانہ میں زمین پر اتریں گے اور چالیس سال گزاریں
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَاصِل گے۔ پھر دوبارہ وفات پائیں گے اور مدینہ کی زمین
كَلَامِهِمْ أَنَّ لِلْخَلْقِ كُلِهِمْ مَوْت میں نبی کریم صلم کی قبر میں دفن کیے جائیں گے۔ گویا ان
وَاحِدٌ وَلِلْمَسِيحِ مَوْتَيْنِ وَلَكِنَّنَا إِذَا کا حاصل کلام یہ ہے کہ تمام مخلوق کے لیے تو ایک ہی
نَظَرْنَا فِي كِتَابِ اللهِ سُبْحَانَهُ فَوَجَدْنَا موت ہے لیکن مسیح علیہ السلام کے لیے دو موتیں ہیں ۔
هُذَا الْقَوْلَ مُخَالِفًا لِنُصُوصِهِ الْبَيِّنَةِ۔ لیکن جب ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید پر غور کرتے
أَلَا تَرَى أَنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ فِي ہیں تو اس قول کو اس کی نصوص بینہ کے خلاف پاتے ہیں ۔
كِتَابِهِ الْمُحْكَمِ حِكَايَةً عَنْ مُؤْمِنٍ مُغْبطًا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی محکم کتاب میں
نَفْسَهُ بِمَا أَعْطَاهُ اللهُ مِنَ الْخُلْدِ فِي الْجَنَّةِ ایک ایسے مومن کی طرف سے حکایتاً بیان فرمایا ہے جو
وَالْإِقَامَةِ فِي دَارِ الْكَرَامَةِ بِلَا مَوْتَ : أَفَمَا ان نعماء پر اپنے نفس کو قابلِ رشک قرار دیتا تھا۔ جو اسے
نَحْنُ بِمَيْتِينَ إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ ہمیشہ رہنے والی جنت اور عزت والے گھر میں موت کے
مُعَذِّبِينَ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ بغیر ہمیشہ کے لیے دی گئیں ۔ یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی
فَانْظُرْ أَيُّهَا الْعَزِيزُ كَيْفَ أَشَارَ الله تعالیٰ ہے۔ پس اے عزیز! دیکھ کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات
إِلَى امْتِنَاعِ الْمَوْتِ الثَّانِي بَعْدَ الْمَوْتَةِ میں کس طرح پہلی موت کے بعد دوسری موت کے ناممکن
الْأُولى، وَبَشَّرَنَا بِالْخُلُودِ فِي الْعَالَمِ ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے اور ہمیں موت کے بعد عالم
الثَّانِي بَعْدَ الْمَوْتِ، فَلا تَكُن من ثانی میں ہمیشہ رہنے کی بشارت دی ہے پس تو انکار کرنے
الْمُنْكِرِينَ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۲۴۲)
والوں میں سے نہ بن ۔ ( ترجمه از مرتب )
له الصفت : ۵۹ تا ۶۱

بخاری کھول کر دیکھو اور پاک دل کے ساتھ اس آیت میں غور کرو کہ میں قیامت کے دن اسی طرح فلما توفيتَنِی
کہوں گا جیسا کہ ایک عبد صالح یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کہا اور سوچو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
کلمہ لفظ توفی کے لئے کیسی ایک تفسیر لطیف ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر کسی تغییر اور تبدیل کے
لفظ متنازعہ فیہ کا مصداق اپنے تئیں ایسا ٹھہرا لیا جیسا کہ آیت موصوفہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس کے
مصداق تھے ۔ اب کیا ہمیں جائز ہے کہ ہم یہ بات زبان پر پر لاویں لاو بہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آیت کا فلما
توفیتنی کے حقیقی مصداق نہیں تھے اور حقیقی مصداق عیسی علیہ السلام ہی تھے اور جو کچھ اس آیت سے
در حقیقت خدا تعالیٰ کا منشاء تھا اور جو معنے توفی کے واقعی طور پر اس جگہ مراد الہی تھی اور قدیم سے وہ مراد علم الہی
میں قرار پا چکی تھی یعنی زندہ آسمان پر اٹھائے جانا، نعوذ باللہ! اس خاص معنی میں آنحضرت صلعم شریک نہیں
تھے بلکہ آنحضرت نے اس آیت کو اپنی طرف منسوب کرنے کے وقت اس کے معنوں میں تغییر و تبدیل کر دی
ہے اور دراصل جب اس لفظ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کریں تو اس کے اور معنے ہیں اور
جب حضرت مسیح کی طرف یہ لفظ منسوب کریں تو پھر اس کے وہی حقیقی معنے لئے جاویں گے جو خدائے تعالیٰ
کے قدیم ارادہ میں تھے۔ پس اگر یہی بات سچ ہے تو علاوہ اس فساد صریح کے کہ ایک نبی کی شان سے بہت
بعید ہے کہ وہ ایک قراردادہ معنوں کو توڑ کر اُن میں ایک ایسا تصرف کرے کہ بجر تحریف معنوی کے اور کوئی
دوسرا نام اس کا ہو ہی نہیں سکتا ۔ دوسرا فساد یہ ہے کہ جس اتحاد مقولہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا
یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا وہ اتحاد بھی تو قائم نہ رہا کیونکہ اتحاد تو تب قائم رہتا کہ توفی کے معنوں میں آنحضرت اور
حضرت عیسی شریک ہو جاتے مگر وہ شراکت تو میسر نہ آئی پھر اتحاد کس بات میں ہوا۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو کوئی ور لفظ نہیں ملتا تھا جو آپ نے ناحق ایک ایسے اشتراک کی طرف ہاتھ پھیلا یا جس کا آپ کو کسی طرح
سے حق نہیں پہنچتا تھا۔ بھلا زمین میں دفن ہونے والے اور آسمان پر زندہ اٹھائے جانے والے میں ایک ایسے
لفظ میں کہ یا مرنے کے اور یا زندہ اٹھائے جانے کے معنے رکھتا ہے کیوں کر اشتراک ہو؟ کیا ضدین ایک جگہ
جمع ہو سکتی ہیں؟ اور اگر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں توفی کے معنے مارنا نہیں تھا تو پھر کیا امام بخاری کی عقل ماری
گئی کہ وہ اپنی صحیح میں اسی معنے کی تائید کے لئے ایک اور آیت دوسرے مقام سے اٹھا کر اس مقام میں لے
آیا یعنی آیت انِّي مُتَوَفِّيكَ اور پھر اسی پر بس نہ کیا بلکہ قول ابن عباس رضی اللہ عنہ بھی اس جگہ جڑ دیا کہ
مُتَوَفِّيكَ : هميتك يعني مُتَوَفِّيكَ کے یہ معنی ہیں کہ میں تجھے مارنے والا ہوں ۔ اگر بخاری کا یہ مطلب نہیں

تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمثیلی معنوں کو ابن عباس کے صریح معنوں کے ساتھ زیادہ کھول دے تو ان
دونوں آیتوں کو جمع کرنے اور ابن عباس کے معنوں کے ذکر سے کیا مطلب تھا اور کون ساحل تھا کہ توفی کے
معنے کی بحث شروع کر دیتا۔ پس در حقیقت امام بخاری نے اس کارروائی سے توفی کے معنوں میں جو کچھ اپنا مذہب
تھا ظاہر کر دیا۔ سو اس جگہ ہمارے تائید دعوی کے لئے تین چیزیں ہو گئیں ؛ اول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
قول مبارک کہ جیسے عبد صالح یعنی عیسی نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہا ۔ میں بھی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہوں گا ، دوسرے ابن
عباس سے توفی کے لفظ کے معنے مارنا ہے، تیسرے امام بخاری کی شہادت جو اس کی عملی کارروائی سے ظاہر ہو
رہی ہے۔
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۴۰۶ تا ۴۰۸)
اگر مسیح کی وفات کے عقیدہ کی وجہ سے ہمیں کافر کہا جاتا ہے تو امام مالک کو بھی کافر بناؤ کہ ان کا عقیدہ
بھی یہی تھا جس سے رجوع ثابت نہیں اور امام بخاری کا بھی یہی عقیدہ تھا اگر یہ عقیدہ نہ ہوتا تو کیوں وہ آیت
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی شرح کے وقت تائید حدیث کے لیے ابن عباس کا یہ قول لا تا مُتَوَفِّيكَ : مُمِيتُكَ پس
اس حساب سے امام بخاری بھی کافر ہوئے اور یہی عقیدہ ابن قیم نے مدارج السالکین میں ظاہر کیا ہے۔
(انوار الاسلام ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۴)
صحیح بخاری میں ابن عباس سے روایت ہے کہ مُتَوَفِّيكَ : مُبيتك اور اس کی تائید میں صاحب بخاری
اسی محل میں ایک حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لایا ہے۔ پس جو معنی توفی کے ابن عباس اور خود
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مقام متنازعہ فیہ میں ثابت ہو چکے اس کے برخلاف کوئی اور معنی کرنا یہی ملحدانہ طریق
ہے مسلمان کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت نہیں کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام متنازعہ فیہ میں
یہی معنی کئے۔ پس بڑی بے ایمانی ہے جو نبی کریم کے معنوں کو ترک کر دیا جائے اور جبکہ اس جگہ توفی کے
معنی قطعی طور پر وفات دینا ہی ہوا تو پھر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وفات آئندہ کے زمانہ میں ہوگی کیونکہ آیت فلما
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ صاف صاف بتلا رہی ہے کہ وفات ہو چکی ۔ وجہ یہ کہ آیت کا مطلب یہ
ہے کہ حضرت عیسیٰ جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ عیسائی میری وفات کے بعد بگڑے ہیں۔ پھر اگر فرض
کر لیں کہ اب تک حضرت عیسیٰ فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ اب تک عیسائی بھی نہیں بگڑے
حالانکہ ان کم بختوں نے عاجز انسان کو خدا بنا دیا اور نہ صرف شرک کی نجاست کھائی بلکہ سور کھانا، شراب پینا،
زنا کرنا سب انہی لوگوں کے حصہ میں آگیا۔ کیا کوئی دنیا میں بدی ہے جو ان میں پائی نہیں جاتی ؟ کیا کوئی ایسا

بدکاری کا کام ہے جس میں یہ لوگ نمبر اول پر نہیں؟ پس صاف ظاہر ہے کچھ یہ لوگ بگڑ گئے اور شرک اور
ناپاکیوں کا جذام ان کو کھا گیا اور اسلام کی عداوت نے ان کو تحت الثریٰ میں پہنچا دیا اور نہ صرف آپ ہی
ہلاک ہوئے بلکہ ان کی نا پاک زندگی نے ہزاروں کو ہلاک کیا۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۸)
وَالْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ أَنَّهُمْ اور سب سے زیادہ تعجب کی یہ بات ہے کہ وہ یہ کہتے
يَقُولُونَ إِنَّا آمَنَّا بِآيَاتِ اللهِ ثُمَّ لَا ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں لیکن
يُؤْمِنُونَ وَيَقُولُونَ إِنَّا نَتَّبِعُ در حقیقت وہ ایمان نہیں لاتے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ
صُحُفَ اللَّهِ ثُمَّ لَا يَتَّبِعُونَ أَلا تعالیٰ کی نازل کردہ کتابوں کی پیروی کرتے ہیں لیکن حقیقتاً
يَقْرَأُوْنَ فِي الْكِتَابِ الْأَعْلَى مَا قَالَ پیروی نہیں کرتے کیا وہ برتر کتاب قرآن کریم میں اس کو نہیں
اللهُ فِي عِيسَى إِذْ قَالَ: يُعِيسى اني پڑھتے جو عیسی علیہ السلام کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے بیان
مُتَوَفِّيكَ ، وَقَالَ: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي، وَمَا فرمایا ہے : اِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اسی طرح
قَالَ: إِنِّي مُحْيِيكَ فَمِنْ أَيْنَ عُلِمَ فرمایا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي اور یہ نہیں فرمایا کہ میں تمہیں دوبارہ زندہ
حَيَاةُ الْمَسِيحِ بَعْدَ مَوْتِهِ الصَّرِيحِ کرنے والا ہوں ۔ پس آپ کی صریح موت کے بعد حیات مسیح کا
يُؤْمِنُونَ بِأَنَّهُ لَقِيَ الْأَمْوَاتَ، ثُمَّ علم ان لوگوں کو کہاں سے ہوا۔ یہ لوگ اس بات پر ایمان رکھتے
يَقُولُونَ مَا مَاتَ تِلْكَ كَلِم ہیں کہ مسیح وفات یافتوں میں جا شامل ہوئے پھر بایں ہمہ یہ بھی
مُتَهَا فِتَةٌ مُتَنَاقِضِةٌ، لَّا يَنْطِقُ بِهَا إِلَّا کہتے ہیں کہ آپ فوت نہیں ہوئے ۔ یہ ساری باتیں متناقض اور
الَّذِي ضَلَّتْ حَوَاتُهُ، وَغَرَبَ عَقْلُه پایہ اعتبار سے گری ہوئی ہیں ایسی باتیں صرف حواس باختہ اور عقل
وَقِيَاسُهُ، وَتَرَكَ طَرِيقَ الْمُهْتَدِينَ و قیاس سے محروم اور ہدایت یافتہ لوگوں کے طریق کو ترک کرنے
انجام آنقم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحہ ۸۳) والا ہی کہہ سکتا ہے۔ (ترجمہ از مرتب)
أَمَا تَدَبَّرَ آيَةً فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي بِالْفِكْرِ کیا اُس نے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی پر گہرے غور وفکر
وَالْإِمْعَانِ فَإِنَّهُ نَضٌ صَرِيحٌ عَلَى أَنَّ سے تدبر نہیں کیا؟ کیونکہ یہ تو اس پر نص صریح ہے کہ
عِيسَى مَاتَ فِي سَابِقِ الزَّمَانِ، لَا أَنَّهُ حضرت عیسی علیہ السلام گذشتہ زمانہ میں فوت ہ میں فوت ہو چکے نہ
يَمُوتُ فِي حِينٍ مِنَ الْأَحْيَانِ، فَإِنَّ کہ وہ آئندہ کسی وقت فوت ہوں گے ۔ در حقیقت یہ صیغہ
الصَّيْغَةَ تَدُلُّ عَلَى الزَّمَانِ الْمَاضی زمانہ ماضی پر دلالت کرتا ہے اور عا اور علم الصرف یہاں

وَالصَّرْفُ هُهُنَا كَالْقَاضِي ثُمَّ إِنْ كُنْتَ لا قاضی کی طرح ہے۔ پھر اگر تم حکم صرف پر راضی
ترضى بحكم الصَّرْفِ وَتَجْعَلُ الْمَاضِي نہیں اور ماضی کو حرف تبدیل کر کے مستقبل بناتے
اسْتِقْبَالًا بِتَبْدِيلِ الْحَرْفِ، فَهَذَا ظُلم ہو تو یہ تم سے اور اور تم جیسے دوسروں سے ظلم کا ارتکاب
مِنْكَ وَمِنْ أَمْثَالِكَ، وَمَعَ ذَالِكَ لَا يُفِيدُكَ ہے مزید برآں تمہاری بحث کا غلو تجھے کچھ فائدہ نہ
غُلُو جِدَالِكَ، وَتَكُونُ فِي هَذَا أَيْضًا مِنَ دے گا اور تو اس پہلو سے بھی کا ذبوں میں سے ہوگا۔
الْكَاذِبِينَ فَإِنَّ الْمَسِيحَ يَقُولُ فِي هَذِهِ بلا شبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان آیات میں فرمار ہے
الْآيَاتِ: إِنَّ قَوْمِي قَدْ ضَلُّوا بَعْدَ مَوْتِي لَا فِي ہیں کہ میری قوم زندگی میں نہیں بلکہ میری موت کے بعد
الْحَيَاةِ، فَإِنْ كُنْتَ تَحْسَبُ عِيسَى حَيًّا إلى گمراہ ہوئی پس اگر تو عیسی علیہ السلام کو اب تک آسمان
هُذَا الزَّمَانِ فِي السَّمَاءِ ، فَلَزِمَكَ أَنْ تُقِرَّ میں زندہ خیال کرتا ہے تو تیرے لئے یہ تسلیم کرنا
بأَنَّ النَّصَارَى قَائِمُونَ عَلَى الْحَقِّ إِلى هذا لازم ہوگا کہ نصاری اس وقت تک حق پر قائم ہیں،
الْعَصْرِ لَا مِنْ أَهْلِ الضَّلَالَةِ وَالْهَوَاء فَأَيْنَ گمراہ اور ہوس پرست نہیں ہیں ۔ پس اے مسکین !
تَذْهَبُ يَا مِسْكِينَ، وَقَدْ أَحَاطَتْ عَلَيْكَ کہاں پھر رہے ہو؟ تم پر براہین نے احاطہ کر رکھا ہے
الْبَرَاهِينُ، وَظَهَرَ الْحَقِّ وَأَنْتَ تَكْتُمُهُ اور حق ظاہر ہو چکا جبکہ تو اسے تجاہل عارفانہ برتنے
كَالْمُتَجَاهِلِينَ
والوں کی طرح چھپا رہا ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ )
قرآن شریف صاف کہتا ہے کہ مسیح وفات پا کر آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ لہذا اس کا نزول بروزی ہے نہ کہ
حقیقی اور آیت فَلَمَّا توفیتنی میں صریح ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ وفات حضرت عیسیٰ علیہ السلام وقوع میں آگیا
کیونکہ اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد بگڑیں گے نہ کہ ان کی
زندگی میں ۔ پس اگر فرض کر لیں کہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں ہوئے تو ماننا پڑے گا کہ عیسائی
بھی اب تک نہیں بگڑے اور یہ صریح باطل ہے بلکہ آیت تو بتلاتی ہے کہ عیسائی صرف مسیح کی زندگی تک حق پر
قائم رہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حواریوں کے عہد میں ہی خرابی شروع ہوگئی تھی ۔ اگر حواریوں کا زمانہ بھی ایسا
ہوتا کہ اس زمانہ میں بھی عیسائی حق پر قائم ہوتے تو خدا تعالیٰ اس آیت میں صرف مسیح کی زندگی کی قید نہ لگا تا
بلکہ حواریوں کی زندگی کی بھی قید لگا دیتا۔ پس اس جگہ سے ایک نہایت عمدہ نکتہ عیسائیت کے زمانہ فساد کا معلوم

ہوتا ہے اور وہ یہ کہ در حقیقت حواریوں کے زمانہ میں ہی عیسائی مذہب میں شرک کی تخم ریزی ہو گئی تھی ۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۳۲۱)
آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي صاف ظاہر کر رہی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پاگئے ہیں اور صحیح بخاری میں
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور نیز حدیث نبوی سے اس بات کا ثبوت دے دیا ہے کہ اس جگہ توفی کے معنے
مار دینے کے ہیں اور یہ کہنا بیجا ہے کہ یہ لفظ توفیتنی جو ماضی کے صیغہ میں آیا ہے دراصل اس جگہ مضارع
کے معنے دیتا ہے یعنی ابھی نہیں مرے بلکہ آخری زمانہ میں جا کر مریں گے۔ کیونکہ آیت کا مطلب یہ ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ میری امت کے لوگ میری زندگی میں نہیں بگڑے
بلکہ میری موت کے بعد بگڑے ہیں ۔ پس اگر فرض کیا جائے کہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں
ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ اب تک نصاری بھی نہیں بگڑے۔ کیونکہ آیت میں صاف طور پر بتلایا
گیا کہ نصاری کا بگڑنا حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کے بعد ہے اور اس سے زیادہ اور کوئی سخت بے ایمانی
نہیں ہوگی کہ ایسی نص صریح سے انکار کیا جائے۔ (کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۱۹ حاشیه )
صحابه ۔۔۔۔۔ بلا شبه بموجب آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی اس بات پر ایمان لاتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں۔ تبھی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
وقت اس بات کا احساس کر کے کہ بعض لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں شک رکھتے ہیں زور
سے یہ بیان کیا کہ کوئی بھی نبی زندہ نہیں ہے سب فوت ہو گئے اور یہ آیت پڑھی کہ : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرسل (ال عمران : ۱۴۵) اور کسی نے ان کے اس بیان پر انکار نہ کیا۔
( کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۲۱٬۲۲۰ حاشیه )
خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے سچے نبی کے دامن کو اس تہمت سے پاک کرے اس لئے اس نے قرآن
میں یہ ذکر کیا : وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ( النساء : ۱۵۸) اور یہ فرمایا : يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى
(ال عمران : ۵۶ ) تا معلوم ہو کہ یہودی جھوٹے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اور سچے نبیوں کی طرح رفع
الی اللہ ہو گیا اور یہی وجہ ہے جو اس آیت میں یہ لفظ نہیں فرمائے گئے کہ رافعك الى السماء بلکہ یہ فرمایا گیا
کہ رافعك الى تا صریح طور پر ہر ایک کو معلوم ہو کہ یہ رفع روحانی ہے نہ جسمانی کیونکہ خدا کی جناب جس کی
طرف راستبازوں کا رفع ہوتا ہے روحانی ہے نہ جسمانی اور خدا کی طرف روح چڑھتے ہیں نہ کہ جسم ۔

اور خدا تعالیٰ نے جو اس آیت میں توقی کو پہلے رکھا اور رفع کو بعد تو اسی واسطے یہ ترتیب اختیار کی کہ تاہر
ایک کو معلوم ہو کہ یہ وہ رفع ہے کہ جو راستبازوں کے لئے موت کے بعد ہوا کرتا ہے۔ ہمیں نہیں چاہیے کہ
یہودیوں کی طرح تحریف کر کے یہ کہیں کہ دراصل توفی کا لفظ بعد میں ہے اور رفع کا لفظ پہلے کیونکہ بغیر کسی
محکم اور قطعی دلیل کے محض ظنون اور اوہام کی بنا پر قرآن کو الٹ پلٹ دینا ان لوگوں کا کام ہے جن کی روحیں
یہودیوں کی روحوں سے مشابہت رکھتی ہیں۔ پھر جس حالت میں آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں صاف طور پر بیان
فرمایا گیا ہے کہ عیسائیوں کا تمام بگاڑ اور گمراہی حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد ہوئی ہے تو اب سوچنا چاہیے کہ
حضرت عیسی کو اب تک زندہ ماننے میں یہ اقرار بھی کرنا پڑتا ہے کہ اب تک عیسائی بھی گمراہ نہیں ہوئے اور یہ ایک
ایسا خیال ہے جس سے ایمان جانے کا نہایت خطرہ ہے۔ (کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۴، ۲۵)
میں جیسا کہ اور اختلافات میں فیصلہ کرنے کے لئے حکم ہوں ایسا ہی وفات حیات کے جھگڑے میں بھی
:
میں حکم ہوں اور میں امام مالک اور ابن حزم اور معتزلہ کے قول کو مسیح کی وفات کے بارے میں صحیح قرار دیتا
ہوں اور دوسرے اہل سنت کو غلطی کا مرتکب سمجھتا ہوں۔ سو میں بحیثیت حکم ہونے کے ان جھگڑا کرنے والوں
میں یہ حکم صادر کرتا ہوں کہ نزول کے اجمالی معنوں میں یہ گروہ اہل سنت کا سچا ہے کیونکہ مسیح کا بروزی طو ہا طور
پرنز ول ہونا ضروری تھا۔ ہاں ! نزول کی کیفیت بیان کرنے میں ان لوگوں نے غلطی کھائی ہے۔ نزول
صفت بروزی تھا نہ کہ حقیقی اور مسیح کی وفات کے مسئلہ میں معتزلہ اور امام مالک اور ابن حزم وغیرہ ہم کلام ان
کے سچے ہیں کیونکہ بموجب نص صریح آیت کریمہ یعنی آیت فَلَمَّا تَوَفیتنی کے مسیح کا عیسائیوں کے بگڑنے
سے پہلے وفات پانا ضروری تھا۔ یہ میری طرف سے بطور حکم کے فیصلہ ہے۔ اب جو شخص میرے فیصلہ کو قبول
نہیں کرتا وہ اس کو قبول نہیں کرتا جس نے مجھے حکم مقرر فرمایا ہے۔
(ضرورت الامام ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۶،۴۹۵)
آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی نے صاف اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ عیسائی عقیدہ میں جس قدر بگاڑ اور فساد ہوا
ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد ہوا ۔ اب اگر حضرت عیسیٰ کو زندہ مان لیں اور کہیں کہ اب تک
وہ فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ نصاری نے بھی اب تک اپنے عقائد کو نہیں بگاڑا کیونکہ
آیت موصوفہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نصاری کے عقیدوں کا بگڑنا حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے
بعد ہوگا۔ رہی یہ بات کہ توفی کے اس جگہ کیا معنے ہیں؟ اس کا فیصلہ نہایت صفائی سے صحیح بخاری میں ہو گیا ہے

کہ توفی مارنے کو کہتے ہیں۔ یہ قول ابن عباس ہے جس کو حدیث کما قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحَ کے ساتھ
بخاری میں اور بھی تقویت دی گئی ہے اور شارح عینی نے اس قول کا اسناد بیان کیا ہے۔ اب ایک تسلّی
ڈھونڈنے والا سمجھ سکتا ہے کہ قرآن شریف اور اس کتاب میں جو اصح الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ ہے صاف
گواہی دی گئی ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے اور اس شہادت میں صرف امام بخاری رضی اللہ عنہ متفر نہیں
بلکہ امام ابن حزم اور امام مالک رضی اللہ عنہما بھی موت عیسی علیہ السلام کے قائل ہیں اور ان کا قائل ہونا گویا
اُمت کے تمام اکابر کا قائل ہونا ہے کیونکہ اس زمانہ کے اکابر علماء سے مخالفت منقول نہیں اور اگر مخالفت
کرتے تو البتہ کسی کتاب میں اُس کا ذکر ہوتا۔
(ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۶۹)
یہ جو کہا جاتا ہے کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ تو اس سے ہرگز نہیں سمجھا جاتا
کہ مفہوم صلوٰۃ کا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت استعمال کیا گیا ہے وہ غیر اس مفہوم کا ہے جو حضرت
ابراہیم کی نسبت استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا خیال کرنا تو سراسر حماقت ہے۔ پس اسی طرح یہ بھی حماقت ہے کہ
آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کر کے آنجناب کی وفات مراد لی جائے اور
پھر جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف اسی آیت کو منسوب کریں تو اُن کی حیات مراد لی جائے تو یہ تشبیہ
کیوں کر ٹھہری؟ یہ دونوں امر تو ایک دوسرے کے ضدّ واقع ہیں۔ اس سے زیادہ اور کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ
تشبیہ میں مخالفت اور منافات تلاش کی جائے ؟ ہاں ! جس فرق کا مشبّہ ، مشبہ بہ میں باوجود اشتراک امر
مشابہت کے ہونا ضروری ہے۔ اس جگہ وہ فرق اس طرح پر ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس بات
کا جواب دینا تھا کہ ان کے مرنے کے بعد اُن کی پرستش ہوئی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات
کا جواب دینا تھا کہ آپ کی وفات کے بعد بعض لوگ اسلام کی سنتوں اور راہوں پر قائم نہ رہے اور دنیا کو
آخرت پر ترجیح دی۔ اس اختلاف سے جو دو امتوں کی ضلالت میں پایا جاتا ہے مشبہ اور مشبہ بہ کا
فرق ظاہر ہو گیا اور یہی ہونا چاہیے تھا نہ یہ کہ مشبہ اور مشبہ بہ ایک دوسرے کے نقیض ہوں جیسے مردہ اور
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۱۷، ۳۱۸)
زندہ اور بزدل اور شجاع ۔
خدا نے صریح لفظوں میں حضرت عیسی کی وفات کو قرآن کریم میں ظاہر فرما دیا ہے۔ دیکھو کیسی یہ آیت
یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی حضرت عیسی کی وفات پر نص صریح ہے اور اب اس آیت کے سننے کے بعد اگر کوئی حضرت
عیسی کی وفات سے انکار کرتا ہے تو اُسے ماننا پڑتا ہے کہ عیسائی اپنے عقائد میں حق پر ہیں کیونکہ اس آیت کا

مطلب یہ ہے کہ عیسائی لوگ حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد بگڑیں گے پھر جب کہ اس آیت سے موت ثابت
ہوئی تو آسمان سے نازل کیوں کر ہوں گے؟ آسمان پر مردے تو نہیں رہ سکتے ۔
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۲۴، ۳۲۵)
یقیناً اُس وقت عیسائیوں نے نے مسیح کی الوہیت کے لئے یہ حجت بھی پیش کی ہوگی کہ وہ زندہ آسمان پر موجود
عَلَيْهِمْ -
ہے لہذا اس کے رد میں خدا تعالیٰ کو خود مسیح کے اقرار کے حوالہ سے یہ کہنا پڑا: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۲ حاشیه )
اس آیت میں حضرت عیسی علیہ السلام صاف اقرار کرتے ہیں کہ عیسائی میرے مرنے کے بعد بگڑے
ہیں میری زندگی میں ہرگز نہیں بگڑے ۔ پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام اب تک بجسم عنصری زندہ ہیں تو ماننا
پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک اپنے سچے دین پر قائم ہیں اور یہ صریح باطل ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶۱ حاشیه )
افسوس کہ قرآن شریف میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی آیت پڑھتے ہو اور خوب جانتے ہو کہ سارے قرآن شریف
میں ہر جگہ توفی بمعنی قبض روح ہے اور ایسا ہی یقین رکھتے ہو کہ تمام حدیثوں میں بھی توفی بمعنی قبض روح
ہے اور پھر افترا کے طور پر کہتے ہو کہ اس جگہ پر توفی بمعنی زندہ اُٹھا لینے کے ہیں ۔ پس اگر تم اس جگہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر افتر انہیں کرتے تو بتلاؤ اور پیش کرو کہ کس حدیث میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
زنده مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے۔ ہائے افسوس! اس قدر جھوٹ اور افترا۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶۲)
میں تو اب بھی ماننے کو طیار ہوں اگر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے بجز مارنے اور ہلاک کرنے کے کسی
حدیث سے کچھ اور ثابت کر سکو یا کسی آیت یا حدیث سے حضرت عیسی علیہ السلام کا مع جسم عنصری آسمان پر
چڑھنا یا مع جسم عنصری آسمان سے اترنا ثابت کر سکو یا اگر اخبار غیبیہ میں جو خدا تعالیٰ سے مجھ پر ظاہر ہوتی ہیں
میرا مقابلہ کر سکو یا استجابت دعا میں میرا مقابلہ کر سکو یا تحریر زبان عربی میں میرا مقابلہ کر سکو یا اور آسمانی
نشانوں میں جو مجھے عطا ہوئے ہیں میرا مقابلہ کر سکو تو میں جھوٹا ہوں ۔ ہیں سکوتو
( تحفہ غزنویہ ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴۳)
خود بخاری نے اسی مقام میں اس آیت یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو بغرض تظاہر آیتین ذکر کر کے جتلا دیا ہے کہ
یہی تفسیر فلما توفیتَنِی کی ہے اور وہی استدلال قول ابن عباس کا اس جگہ صحیح ہے جیسا کہ انی متوفیک میں صحیح

ہے اور نیز اس جگہ یہ یادر ہے کہ خدا تعالیٰ جو اصدق الصادقین ہے اُس نے اپنی کلام میں صدق کو دو قسم قرار
دیا ہے؛ ایک صدق باعتبار ظاہر الاقوال، دوسرے صدق باعتبار التاويل والمال ۔ پہلی قسم صدق کی مثال
یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عیسیٰ مریم کا بیٹا تھا اور ابراہیم کے دو بیٹے تھے اسمعیل و اسحاق کیونکہ ظاہر
واقعات بغیر تاویل کے یہی ہیں ۔ دوسری قسم صدق کی مثال یہ ہے کہ جیسے قرآن شریف میں کفار یا گذشتہ
مومنوں کے کلمات کچھ تصرف کر کے بیان فرمائے گئے ہیں اور پھر کہا گیا کہ یہ انہی کے کلمات ہیں اور یا جو
قصے توریت کے ذکر کئے گئے ہیں اور اُن میں بہت سا تصرف ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ جس اعجازی طرز اور
طریق اور فصیح فقروں اور دلچسپ استعارات میں قرآنی عبارات ہیں اس قسم کے فصیح فقرے کافروں کے
منہ سے ہر گز نہیں نکلے تھے اور نہ یہ ترتیب تھی بلکہ یہ ترتیب قصوں کی جو قرآن میں ہے تو ریت میں بھی بالالتزام
ہرگز نہیں ہے۔ حالانکہ فرمایا ۔ یا ہے إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ ابْرَاهِيمَ وَمُوسَى ( الاعلى : ۲۰،۱۹)
اور اگر یہ کلمات اپنی صورت اور ترتیب اور صیغوں کے رُو سے وہی ہیں جو مثلاً کافروں کے منہ سے نکلے تھے تو
اس سے اعجاز قرآنی باطل ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں وہ فصاحت کفار کی ہوئی نہ قرآن کی اور اگر وہی نہیں
تو بقول تمہارے کذب لازم آتا ہے کیونکہ اُن لوگوں نے تو اور اور لفظ اور اور ترتیب اور اور صیغے اختیار کئے تھے
اور جس طرح مُتَوَفِّيكَ اور توفیتنی دو مختلف صیغے ہیں۔ اسی طرح صدہا جگہ ان کے صیغے اور قرآنی صیغے باہم
اختلاف رکھتے تھے مثلاً تو ریت میں ایک قصہ یوسف ہے نکال کر دیکھ لو اور پھر قرآن شریف کی سورہ یوسف
سے اس کا مقابلہ کرو تو دیکھو کہ کسی قدر صیغوں میں اختلاف اور بیان میں کمی بیشی ہے بلکہ بعض جگہ بظاہر معنوں
میں بھی اختلاف ہے۔ ایسا ہی قرآن نے بیان کیا ہے کہ ابراہیم کا باپ آزر تھا لیکن اکثر مفسر لکھتے ہیں کہ اس
کا باپ کوئی اور تھا نہ آزر ۔ اب اے نادان! جلد تو بہ کر کہ تو نے پادریوں کی طرح قرآن پر بھی حملہ کر دیا۔ صحیح
بخاری کی پہلی حدیث ہے کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، اسی طرح جب ہم نے دیکھا کہ اس محل میں تمام
احادیث کا مقصود مشترک یہ ہے کہ توفیتَنِی کے معنے ہیں امتنی تو بصحت نیت اس کا ذکر کر دیا۔ اس طرز
کے بیان کو جھوٹ سے کیا مناسبت اور جھوٹ کو اس سے کیا نسبت؟ کیا یہ سچ نہیں کہ امام بخاری کا مدعا اس فقرہ
متوفيك: هميتك سے یہ ثابت کرنا ہے کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے ہیں آمینی اور اسی لئے وہ دو مختلف محل کی
دو آیتیں ایک جگہ ذکر کر کے اور ایک دوسرے کو بطور تظاہر قوت دے کر دکھلاتا ہے کہ ابن عباس کا یہ منشاء تھا
کہ لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنی ہیں امینی ۔ اس لئے ہم نے بھی بطور تاویل اور مال کے یہ کہہ دیا کہ حدیثوں کے

رُو سے لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے آمدنی ہے۔ بھلا اگر یہ صحیح نہیں ہے تو تو ہی بتلا کہ جبکہ متوفيك کے معنے
هميتك ہوئے تو اس قول ابن عباس کے رُو سے لَمَّا تَوَفِّيتَنِی کے کیا معنے ہوئے ؟ کیا ہمیں ضرور نہیں کہ ہم
لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے ایسی حدیث کی رو سے کریں جیسی کہ حدیث کے رُو سے متوفيك کے معنے کئے گئے
ہیں۔ اگر ہم اس بات کے مجاز ہیں کہ ایک ہی محل کی دو آیتوں کی تفسیر میں ایک آیت کی تفسیر کو بطور حجت پیش
کر دیں تو اس میں کیا جھوٹ ہوا کہ ہم نے لکھ دیا کہ حدیث کے رُو سے لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے لما آمتنی
ہیں ۔ جبکہ توفی کے ایک صیغہ میں حدیث کی رو سے یہ مستفاد ہو چکا کہ اس کے معنے وفات دینا ہے تو ؤ ہی
استدلال دوسرے صیغہ میں بھی جاری کرنا کیوں حدیثی استدلال سے باہر سمجھا جاتا ہے اور یہ کہنا کہ ہم اُسی
قول کو حدیث کہیں گے جس کا اسناد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہو یعنی وہ مرفوع متصل ہو، یہ اور
جہالت ہے کیا جو منقطع حدیث ہو اور مرفوع متصل نہ ہو وہ حدیث نہیں کہلاتی ؟ شیعہ مذہب کے امام اور
محدث کسی حدیث کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچاتے تو کیا ان اخبار کا نام احادیث نہیں رکھتے اور
خود سنیوں کے محدثوں نے بعض اخبار کو موضوع کہہ کر پھر بھی اُن کا نام حدیث رکھا ہے اور حدیث کو کئی قسموں
پر منقسم کر کے سب کا نام حدیث ہی رکھ دیا ہے۔ افسوس کہ تم لوگوں کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے کہ اُن
باتوں کا نام بھی جھوٹ رکھتے ہو جس طرز کو قرآن شریف نے اختیار کیا ہے اور محض شرارت سے خدا کی پاک کلام
پر حملہ کرتے ہو۔ ظاہر ہے کہ اگر مثلاً کوئی یہ کہے کہ میں نے پلاؤ کی ساری رکابی کھالی تو اُس کو یہ نہیں کہہ سکتے
کہ اُس نے جھوٹ بولا ہے اور جھوٹ یہ کہ اُس نے چاول کھائے ہیں رکابی کو توڑ کر تو نہیں کھایا اور جبکہ نصوص
حدیثیہ کا استدلال کلیت کا فائدہ بخشتا ہے تو یہ کہنا کہ حدیث کے رُو سے لَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے معنے لما امتنی ہیں
یعنی اس بنا پر کہ متوفيك : مميتك آچکا ہے اس میں کون سا کذب اور دروغ ہے لیکن ایسے جاہل کو کون
سمجھائے جو اپنی جہالت کے ساتھ تعصب کی زہر بھی مخلوط رکھتا ہے مگر غنیمت ہے کہ جیسا کہ یہ لوگ تین جھوٹ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں ایسا ہی تین جھوٹ میری طرف بھی منسوب کئے ۔ ہم
اس ابراہیمی مشابہت پر فخر کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کے جھوٹ اور افترا کو ان کے منہ پر مارتے ہیں۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶۸ تا ا۵۷)
ایماندار کے لئے صرف ایک آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی اس بات پر دلیل کافی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو گئے کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کے تیس مقامات میں لفظ توفی کو قبض روح کے موقعہ پر

آج 10 میں سے 10 باقی