سورة حٰمٓ السجدہ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

استعمال کیا۔ اوّل سے آخر تک قرآن شریف میں کسی جگہ لفظ توفی کا ایسا نہیں جس کے بحجر قبض روح اور
مارنے کے اور معنے ہوں اور پھر ثبوت پر ثبوت یہ کہ صحیح بخاری میں ابن عباس سے متوفيك كے معنے هميتك پر یہ کہ
لکھے ہیں ۔ ایسا ہی تفسیر فوز الکبیر میں بھی یہی معنے مندرج ہیں اور کتاب عینی تفسیر بخاری میں اس قول کا اسناد
بیان کیا ہے۔ اب اس نص قطعی سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے ضرور
مر چکے ہیں اور احادیث میں جہاں کہیں توفی کا لفظ کسی صیغہ میں آیا ہے اس کے معنے مارنا ہی آیا ہے جیسا کہ
محدثین پر پوشیدہ نہیں اور علم لغت میں یہ سلم اور مقبول اور متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جہاں خدا فاعل اور انسان
مفعول بہ ہے وہاں بجز مارنے کے اور کوئی معنے توفی کے نہیں آتے۔ تمام دواوین عرب اس پر گواہ ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۰)
ہمارے علماء کا یہ خیال ہے کہ وہی مسیح عیسی ابن مریم جس پر انجیل نازل ہوئی تھی آخری زمانہ میں آسمان پر
سے نازل ہو گا لیکن ظاہر ہے کہ قرآن شریف اس خیال کے مخالف ہے اور آیت : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ
الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۔۔۔۔ اور دوسری تمام آیتیں جن کا ہم اپنی کتابوں میں ذکر کر چکے ہیں اس امر پر قطعیۃ الدلالت
ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور ان کی موت کا انکار قرآن سے انکار ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۹۵)
قرآن شریف جو خدا کا کلام ہے اس کے نصوص صریحہ سے تو حضرت مسیح کی موت ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ
خدا نے صاف لفظوں میں فرمادیا کہ وہ وفات پاچکا جیسا کہ آیت فلما توفیتَنِی اس پر شاہد ہے۔ آپ لوگ خوب
جانتے ہیں کہ توفی کے معنے بحر قبض روح کے اور کچھ نہیں ۔ ( اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۷۳، ۳۷۴)
جیسا کہ لغت میں توفی کے معنے جہاں خدا فاعل اور انسان مفعول یہ ہو بجز مارنے کے اور کچھ نہیں ایسا ہی
قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک توفی کا لفظ صرف مارنے اور قبض روح پر ہی استعمال ہوا ہے۔ بجز اس
کے سارے قرآن میں اور کوئی معنے نہیں ۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۳۷۴ حاشیہ )
یہ آیت تو صاف دلالت کرتی ہے کہ وہ عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے مر چکے ہیں غرض اگر آیت فلما
توفیتنی کے یہ معنی ہیں کہ مع جسم زندہ عیسی کو آسمان پر اٹھا لیا تو کیوں خدا نے ایسے شخص کی موت کا سارے
قرآن میں ذکر نہیں کیا جس کی زندگی کے خیال نے لاکھوں کو ہلاک کر دیا گو یا خدا نے اس کو ہمیشہ کے لئے
اس لئے زندہ رہنے دیا کہ تا لوگ مشرک اور بے دین ہو جائیں اور گویا یہ لوگوں کی غلطی نہیں بلکہ خدا نے یہ
سب کچھ خود کیا تا لوگوں کو گمراہ کرے۔
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۶، ۱۷)

اسی آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پھر دنیا میں نہیں آئیں گے کیونکہ اگر وہ دنیا میں
آنے والے ہوتے تو اس صورت میں یہ جواب حضرت عیسی کا محض جھوٹ ٹھہرتا ہے کہ مجھے عیسائیوں کے
بگڑنے کی کچھ خبر نہیں جو شخص دوبارہ دنیا میں آیا اور چالیس برس رہا اور کروڑ ہا عیسائیوں کو دیکھا جو اس کو خدا
جانتے تھے اور صلیب تو ڑا اور تمام عیسائیوں کو مسلمان کیا وہ کیوں کر قیامت کو جناب الہی میں یہ عذر کر سکتا
ہے کہ مجھے عیسائیوں کے بگڑنے کی کچھ خبر نہیں ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۶ حاشیه )
یا د رکھو کہ اب عیسیٰ تو ہرگز نازل نہیں ہوگا کیونکہ جو اقرار اُس نے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے رو سے قیامت
کے دن کرنا ہے اس میں صفائی سے اُس کا اعتراف پایا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا اور قیامت کو
اس کا یہی عذر ہے کہ عیسائیوں کے بگڑنے کی مجھے خبر نہیں اور اگر وہ قیامت کے پہلے دنیا میں آتا تو کیا وہ یہی
جواب دیتا کہ مجھے عیسائیوں کے بگڑنے کی کچھ خبر نہیں ۔ لہذا اس آیت میں اُس نے صاف اقرار کیا ہے کہ
میں دوبارہ دنیا میں نہیں گیا اور اگر وہ قیامت سے پہلے دنیا میں آنے والا تھا اور برابر چالیس برس رہنے والا
تب تو اُس نے خدا تعالیٰ کے سامنے جھوٹ بولا کہ مجھے عیسائیوں کے حالات کی کچھ خبر نہیں اس کو تو کہنا چاہئے
تھا کہ آمد ثانی کے وقت میں نے چالیس کروڑ کے قریب دنیا میں عیسائی پایا اور اُن سب کو دیکھا اور مجھے ان
کے بگڑنے کی خوب خبر ہے اور میں تو انعام کے لائق ہوں کہ تمام عیسائیوں کو مسلمان کیا اور صلیبوں کو توڑا، یہ
کیسا جھوٹ ہے کہ عیسیٰ کہے گا کہ مجھے خبر نہیں ۔ غرض اس آیت میں نہایت صفائی سے مسیح کا اقرار ہے کہ وہ
دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا اور یہی سچ ہے کہ مسیح فوت ہو چکا اور سرینگر محلہ خانیار میں اُس کی قبر ہے۔ اب خدا
خود نازل ہوگا اور ان لوگوں سے آپ لڑے گا جو سچائی سے لڑتے ہیں۔ خدا کا لڑ نا قابل اعتراض نہیں کیونکہ وہ
نشانوں کے رنگ میں ہے لیکن انسان کالڑ نا قابل اعتراض ہے کیونکہ وہ جبر کے رنگ میں ہے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۷۶ )
اتُكَذِّبُونَنِي وَلَا تَجِيتُونَنی کیا تم مجھ کو جھٹلاتے ہو حالانکہ نہ تم میرے پاس آتے ہو اور نہ
وَلَا تَسْتَلُونَ إِنَّ عِيسَى مَاتَ وَلَا مجھ سے پوچھتے ہو کہ عیسیٰ علیہ السلام کس طرح فوت ہو گئے ہیں
يحيى بِإِحْيَاءِ كُمْ فَلَا تُكَذِّبُوا حالانکہ وہ تمہارے زندہ قرار دینے سے زندہ نہیں ہو سکتے پس
الْقُرْآنَ أَيُّهَا الْمُجْتَرِءُونَ وَاِن اے جرات کرنے والو! تم قرآن مجید کی تکذیب نہ کرو۔ اگر مسیح
كَانَ نَازِلًا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ قیامت سے قبل آسمان سے نازل ہونے والے ہوتے جیسا کہ تم

كَمَا تَزْعَمُوْنَ فَلِمَ أَنْكَرَ لَمَّا سُئل خیال کرتے ہو تو پھر جب ان سے عیسائیوں کی گمراہی کے
عَنْ ضَلَالَةِ النَّصَارَى وَاعْتَذَرَ بِعَدمِ متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے انکار کیوں کیا اور کیوں عدم
الْعِلْمِ كَمَا أَنْتُمْ تَدْرُسُونَ وَلَمْ علم کا عذر کیا جیسا کہ تم قرآن مجید میں پڑھتے ہو اور یہ نہ کہا
يَقُلْ إِنِّي أَعْلَمُ مَا أَحْدَثُوا بَعْدِی کہ میں جانتا ہوں کہ انہوں نے میرے بعد کیا کیا بدعتیں
بِمَا رُدِدْتُ إِلَى الدُّنْيَا وَرَتَيْتُ مَا اختیار کیں کیونکہ میں دنیا میں واپس گیا تھا اور میں نے
كَانُوا يَعْمَلُونَ۔ وَكَانَ الْحَقُّ أن يقول دیکھا تھا کہ وہ کیا کرتے ہیں پس حق یہ تھا کہ آپ کہتے کہ
رَبِّ إِنِّي رَجَعْتُ إِلَى الدُّنْيَا بِإِذْنِكَ اے میرے پروردگار! تیرے اذن سے دوبارہ دنیا میں گیا
وَلَبِثْتُ فِيهِم إِلى أَرْبَعِينَ سَنَةً تھا اور ان میں چالیس سال رہا تھا۔ میں نے انہیں اپنی اور
فَوَجَدْتُهُمْ يَعْبُدُونَنِي وَأُتِيَ وَعَلَيْهِ اپنی والدہ کی عبادت کرتے پایا اور وہ اس طریق پر مصر
يُصِرُونَ فَكَسَرْتُ صُلْبَاءَهُمْ رہے۔ پس میں نے ان کی صلیبوں کو توڑا اور میں نے ان کے
وَأَصْلَحْتُ زَمَانَهُمْ وَقَتَلْتُ كَثِيرًا زمانہ کی اصلاح کی اور ان میں سے بہتوں کو قتل کیا پس وہ
مِنْهُمْ فَدَخَلُوا فِي دِينِ اللهِ وَهُمْ تضرع کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے دین میں داخل ہو گئے۔
يَتَضَرَّعُونَ فَاسْتَلُوا عِيسَى كُمْ پس اپنے عیسیٰ سے دریافت کرو کہ وہ قیامت کے دن کیوں
لِمَ يَكْذِبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيُخْفِی جھوٹ بولیں گے اور اس طرح اس شہادت کو جو ان کے پاس
شَهَادَةً كَانَتْ عِنْدَهُ كَأَنَّهُ مِنَ الَّذِينَ تھی چھپائیں گے ۔ گویا کہ وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کچھ
لَا يَعْلَمُونَ
(تحفة الندوة ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۹ )
بھی نہیں جانتے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
اللہ تعالیٰ قیامت کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پوچھے گا کہ کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا
کر کے ماننا تو حضرت عیسیٰ جواب دیں گے کہ یا الہی ! اگر میں نے ایسا کہا ہے تو تجھے معلوم ہوگا کیونکہ تیرے
علم سے کوئی چیز باہر نہیں۔ میں نے تو صرف وہی کہا تھا جو تو نے فرمایا تھا پھر جبکہ تو نے مجھے وفات دے دی تو
پھر صرف تو ہی ان کا نگہبان تھا مجھے اُن کے حال کا کیا علم تھا۔
اب ظاہر ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئیں گے
اور چالیس برس دنیا میں ٹھہریں گے اور صلیب کو توڑیں گے اور عیسائیوں کے ساتھ لڑائیاں کریں گے تو وہ

ا
قیامت کو خدائے تعالیٰ کے حضور میں کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ جب تو نے مجھے وفات دی تو اس کے بعد مجھے کیا
علم ہے کہ عیسائیوں نے کون سی راہ اختیار کی ۔ اگر وہ یہی جواب دیں گے کہ مجھے خبر نہیں تو ان سے بڑھ کر دنیا
میں کوئی جھوٹا نہیں ہوگا کیونکہ جس شخص کو یہ علم ہے کہ وہ دنیا میں دوبارہ آیا تھا اور عیسائیوں کو دیکھا تھا کہ اس کو
خدا سمجھ رہے ہیں اور اس کی پرستش کرتے ہیں اور ان سے لڑائیاں کیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے رو بروا نکار کرتا
ہے کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں کہ میرے بعد انہوں نے کیا کیا اس سے زیادہ کا ذب کون ٹھہر سکتا ہے۔ جواب صحیح تو
یہ تھا کہ ہاں! میرے خداوند مجھے عیسائیوں کی گمراہی کی خوب خبر ہے کیونکہ میں دوبارہ دنیا میں جا کر چالیس
برس تک وہاں رہا اور صلیب کو توڑا پس میرا کچھ گناہ نہیں ہے۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ مشرک ہیں تو میں اُسی
وقت ان کا دشمن ہو گیا بلکہ ایسی صورت میں کہ جبکہ قیامت سے پہلے حضرت عیسی علیہ السلام چالیس برس تک
دنیا میں رہ چکے ہوں گے اور اُن سب کو سزائیں دی ہوں گی جو اُن کو خدا سمجھتے تھے خدا تعالیٰ کا ایسا سوال اُن
سے ایک لغو سوال ہوگا کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہے کہ اُس شخص نے اپنے معبود ٹھہرائے جانے
کی اطلاع پا کر ایسے لوگوں کو خوب سزا دی تو پھر ایسا سوال کرنا اس کی شان سے بعید ہے۔ غرض جس قدر
مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے یہ کھول کر سنا دیا ہے کہ عیسیٰ فوت ہو گیا ہے اور پھر دنیا میں نہیں آئے گا۔ ہاں اس کا
مثیل آنا ضروری ہے۔ اگر اس قسم کی تصریح ملا کی نبی کے صحیفہ میں ہوتی تو یہود ہلاک نہ ہوتے پس بلا شبہ وہ
لوگ یہود سے بدتر ہیں کہ جو اس قدر تصریحات خدا تعالیٰ کے پاک کلام میں پا کر پھر حضرت عیسیٰ کے دوبارہ
آنے کے منتظر ہیں ۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱،۲۰)
خدا تعالیٰ قیامت کو حضرت عیسی سے پوچھے گا کہ کیا تو نے ہی یہ تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر
کے ماننا اور ہماری پرستش کرنا اور وہ جواب دیں گے کہ اے میرے خدا! اگر میں نے ایسا کہا ہے تو تجھے معلوم
ہوگا کیونکہ تو عالم الغیب ہے۔ میں نے تو وہی باتیں اُن کو کہیں جو تو نے مجھے فرمائیں یعنی یہ کہ خدا کو وحدۂ
لاشریک اور مجھے اس کا رسول مانو۔ میں اُس وقت تک اُن کے حالات کا علم رکھتا تھا جب تک کہ میں اُن میں
تھا۔ پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تُو اُن پر گواہ تھا۔ مجھے کیا خبر ہے کہ میرے بعد انہوں نے کیا کیا۔
اب ان آیات سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہ جواب دیں گے کہ جب تک میں زندہ تھا عیسائی
لوگ بگڑے نہیں تھے اور جب میں مر گیا تو مجھے خبر نہیں کہ ان کا کیا حال ہوا۔ پس اگر مان لیا جائے کہ حضرت
عیسیٰ علیہ السلام اب تک زندہ ہیں تو ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک بگڑے نہیں اور سچے مذہب

پر قائم ہیں۔ پھر ماسوا اس کے اس آیت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی وفات کے بعد اپنی بے خبری ظاہر
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے میرے خدا! جب تو نے مجھے وفات دے دی اُس وقت سے مجھے اپنی
امت کا کچھ حال معلوم نہیں ۔ پس اگر یہ بات صحیح مانی جائے کہ وہ قیامت سے پہلے دنیا میں آئیں گے اور
مہدی کے ساتھ مل کر کافروں سے لڑائیاں کریں گے تو نعوذ باللہ ! قرآن شریف کی یہ آیت غلط ٹھہرتی ہے ۔ اور
یا یہ ماننا پڑتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے جھوٹ بولیں گے اور اس
بات کو چھپائیں گے کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئے تھے اور چالیس برس تک رہے تھے اور مہدی کے ساتھ مل کر
عیسائیوں سے لڑائیاں کی تھیں۔ پس اگر کوئی قرآن شریف پر ایمان لانے والا ہو تو فقط اس ایک ہی آیت
سے تمام وہ منصوبہ باطل ثابت ہوتا ہے جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مہدی خونی پیدا ہوگا اور عیسیٰ اس کی مدد
کے لئے آسمان سے آئے گا۔ بلا شبہ وہ شخص قرآن شریف کو چھوڑتا ہے جو ایسا اعتقاد رکھتا ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۹۷،۱۹۶)
عیسی علیہ السلام کو خدا نے وفات دے دی جیسا کہ خدا تعالیٰ کی صاف اور صریح آیت : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي
كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ اس پر شاہد ہے جس کے معنے آیات متعلقہ کے ساتھ یہ ہیں کہ خدا قیامت کو عیسیٰ
سے پوچھے گا کہ کیا تو نے ہی اپنی اُمت کو یہ تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانو تو وہ جواب دیں
گے کہ جب تک میں ان میں تھا تو اُن پر شاہد تھا اور اُن کا نگہبان تھا اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر
مجھے کیا علم تھا کہ میرے بعد وہ کسی ضلالت میں مبتلا ہوئے ۔ اب اگر کوئی چاہے تو آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے یہ
معنے کرے کہ جب تو نے مجھے وفات دے دی اور چاہے تو اپنی ناحق کی ضد سے باز نہ آ کر یہ معنے کرے کہ
جب تو نے مع جسم عنصری مجھے آسمان پر اٹھا لیا۔ بہر حال اس آیت ۔ آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی
دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے کیونکہ اگر وہ قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئے ہوتے اور صلیب توڑی
ہوتی تو اس صورت میں ممکن نہیں کہ عیسیٰ جو خدا کا نبی تھا ایسا صریح جھوٹ خدا تعالیٰ کے روبرو قیامت کے دن
بولے گا کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں کہ میرے بعد میری اُمت نے یہ فاسد عقیدہ اختیار کیا کہ مجھے اور میری ماں کو
سے
خدا قرار دے دیا۔ کیا وہ شخص جو دوبارہ دنیا میں آوے اور ۔ چالیس برس دنیا میں رہے اور عیسائیوں
لڑائیاں کرے، وہ نبی کہلا کر ایسا مکروہ جھوٹ بول سکتا ہے کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں؟ پس جب کہ یہ آیت
حضرت عیسی کو دوبارہ آنے سے روکتی ہے ورنہ وہ دروغ گوٹھہرتے ہیں۔ تو اگر وہ مع جسم عنصری آسمان پر ہیں

اور بموجب تصریح اس آیت کے قیامت کے دن تک زمین پر نہیں اُتریں گے تو کیا وہ آسمان پر ہی مریں گے
اور آسمان میں ہی اُن کی قبر ہو گی لیکن آسمان پر مرنا آیت فِيهَا تَمُوتُونَ ( الاعراف :۲۶) کے برخلاف ہے۔
پس اس سے تو یہی ثابت ہوا کہ وہ آسمان پر مع جسم عنصری نہیں گئے بلکہ مرکر گئے اور جس حالت میں کتاب
اللہ نے کمال تصریح سے یہ فیصلہ کر دیا تو پھر کتاب اللہ کی مخالفت کرنا اگر معصیت نہیں تو اور کیا ہے؟
( رساله الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۳، ۳۱۴)
اور
جو لوگ مسلمان کہلا کر حضرت عیسی کو مع جسم عنصری آسمان پر پہنچاتے ہیں وہ قرآن شریف کے برخلاف
ایک لغو بات منہ پر لاتے ہیں۔ قرآن شریف تو آیت فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی میں حضرت عیسی کی موت ظاہر کرتا ہے
ایت : قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا ( بنی اسرائیل : ۹۴) میں انسان کا مع جسم عند جسم عنصری
آسمان پر جانا منع قرار دیتا ہے۔ پھر یہ کیسی جہالت ہے کہ کلام الہی کے مخالف عقیدہ رکھتے ہیں۔ توفی کے
یہ معنی کرنا کہ مع جسم عنصری آسمان پر اٹھائے جانا اس سے بڑھ کر کوئی جہالت نہیں ہوگی ۔ اوّل تو کسی کتاب
لغت میں توفی کے یہ معنی نہیں لکھے کہ مع جسم عنصری آسمان پر اٹھایا جانا پھر ماسوا اس کے جبکہ آیت فَلَمَّا
توفیتنی قیامت کے متعلق ہے یعنی قیامت کو حضرت عیسی خدا تعالیٰ کو یہ جواب دیں گے تو اس سے لازم آتا
ہے کہ قیامت تو آجائے گی مگر حضرت عیسی نہیں مریں گے اور مرنے سے پہلے ہی مع جسم عنصری خدا کے
سامنے پیش ہو جائیں گے قرآن شریف کی یہ تحریف کرنا یہودیوں سے بڑھ کر قدم ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۵ حاشیه )
دوسرا گناہ ان لوگوں کا یہ ہے کہ قرآن شریف کی نص صریح کے برخلاف حضرت عیسی کو زندہ تصور کرتے
ہیں۔ قرآن شریف میں صریح یہ آیت موجود ہے : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ اور اس آیت
کے معنے یہ لوگ یہ کرتے ہیں کہ جب کہ تو نے مع جسم عنصری مجھ کو آسمان پر اٹھا لیا۔ یہ عجیب لغت ہے جو
حضرت عیسی سے ہی خاص ہے۔ افسوس ! اتنا بھی نہیں سوچتے کہ جیسا کہ قرآن شریف میں تصریح ہے یہ سوال
حضرت عیسی سے قیامت کے دن ہوگا ۔ پس ان معنوں سے جو لفظ مُتَوَفِّيكَ کے کئے جاتے ہیں لازم آتا ہے
کہ حضرت عیسی تو فوت ہونے سے پہلے ہی قیامت کے دن اللہ جل شانہ کے سامنے حاضر ہو جائیں گے اور
اگر کہو کہ آیت فَلَمَّا توفیتنی کے یہ معنی ہیں کہ جبکہ تو نے مجھ کو وفات دے دی تو پھر مجھ کو کیا خبر تھی کہ میرے
مرنے کے بعد میری اُمت نے کیا طریق اختیار کیا تو یہ معنے بھی اُن کے عقیدہ کی رو سے غلط ٹھہرتے ہیں اور

دونوں معنوں کے رو سے خدا تعالیٰ عیسی کو ایسے عذر باطل کا یہ جواب دے سکتا ہے کہ تو میرے سامنے جھوٹ
کیوں بولتا ہے کہ مجھے کچھ بھی خبر نہیں کیونکہ تو تو دوبارہ دنیا میں گیا تھا اور دنیا میں چالیس برس تک رہا تھا اور
نصاری سے لڑائیاں کی تھیں اور صلیب کو توڑا تھا۔ ماسوا اس کے ان معنوں کے رُو سے یہ لازم آتا ہے کہ جب
تک حضرت عیسی زندہ رہے عیسائی نہیں بگڑے بلکہ اُن کی موت کے بعد بگڑے پس اس سے تو ان لوگوں کو
ماننا پڑتا ہے کہ عیسائی اب تک حق پر ہیں کیونکہ اب تک حضرت عیسی آسمان پر زندہ موجود ہیں ۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۲، ۳۸۳ حاشیه )
مولوی ثناء اللہ صاحب ۔۔۔۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی کذاب قرار دیتے ہیں تو اگر مجھے بھی کذاب
کہیں تو ان پر کیا افسوس کرنا چاہئے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خدا کے اس سوال پر کہ کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور
میری ماں کو خدا کر کے مانا کرو، عیسی نے جھوٹھ بولا یعنی ایسا جواب دیا کہ سراسر جھوٹ تھا کیونکہ اُنہوں نے کہا
کہ جب تک میں اپنی اُمت میں تھا تو اُن پر گواہ تھا اور جب تو نے وفات دے دی تو پھر تو اُن کا رقیب تھا،
مجھے کیا معلوم کہ میرے پیچھے کیا ہوا ؟ اور ظاہر ہے کہ اُس شخص سے زیادہ کون کذاب ہو سکتا ہے جو قیامت
کے دن جب عدالت کے تخت پر خدا بیٹھے گا اُس کے سامنے جھوٹ بولے گا ۔ کیا اس سے بدتر کوئی اور جھوٹھ
ہوگا کہ وہ شخص جو قیامت سے دوبارہ پہلے دنیا میں آئے گا اور چالیس برس دنیا میں رہے گا اور نصاری کے
ساتھ لڑائیاں کرے گا اور صلیب کو توڑے گا اور خنزیروں کو قتل کرے گا اور تمام نصاری کو مسلمان کر دے گا ،
وہی قیامت کو ان تمام واقعات سے انکار کر کے کہے گا کہ مجھے خبر نہیں کہ میرے بعد کیا ہوا اور اس طرح پر خدا
کے سامنے جھوٹھ بولے گا اور ظاہر کرے گا کہ مجھے اس وقت سے نصاری کی حالت اور اُن کے مذہب کی کچھ
بھی خبر نہیں جب سے تو نے مجھے وفات دے دی۔ دیکھو یہ کیسا گندہ جھوٹھ ہے اور پھر خدا کے سامنے، اس طور
سے حضرت مسیح کذاب ٹھہرتے بح کذاب ٹھہرتے ہیں یا نہیں؟ قرآن شریف کھولو اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو آخر تک پڑھ جاؤ
اور پھر کہو کہ کیا تم نے عیسی علیہ السلام کو کذاب قرار دیا یا نہیں ۔
مگر اس پر کیا افسوس کریں کیونکہ آپ لوگوں کے نزدیک تو خدا بھی کاذب ہے، خدا تعالیٰ نے عیسی علیہ السلام
کی وفات آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں صاف طور پر بیان کر دی اور بتصریح حضرت عیسیٰ کا یہ عذر پیش کر دیا کہ
میری وفات کے بعد یہ لوگ بگڑے ہیں۔ پس خدا سمجھا رہا ہے کہ اگر حضرت عیسی فوت نہیں ہوئے تو عیسائی
بھی اب تک نہیں بگڑے کیونکہ عیسائیوں کا راہ راست پر رہنا صرف اُن کی حیات تک ہی وابستہ رکھا گیا تھا
اور عیسائیوں کی ضلالت کی علامت حضرت عیسی کی وفات پر ٹھہرائی گئی تھی ۔ اب کہو اس صورت میں آپ کے

آج 10 میں سے 10 باقی