سورة المدَّثِّر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزد یک خدا کیوں کر سچا ٹھہر سکتا ہے جس کا بیان باور نہیں کیا گیا۔
سورة المائدة
اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲۵ ، ۱۲۶)
فَفَكِّرُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : إِذْ قَالَ اللهُ اللہ تعالیٰ کے فرمان یعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَأَنْتَ قُلْتَ
يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ لِلنَّاسِ میں غور کرو اور پھر غور کرو کہ آیا حضرت عیسیٰ نے
ثُمَّ فَكَرْ فِي جَوَابِهِ، أَصَدَقَ أَمْ كَذَبَ اپنے جواب میں سچ بولا تھا یا معاذ اللہ ! ان لوگوں کے زعم
بِنَاءً عَلَى زَعْمِ قَوْمٍ يُرْجِعُونَهُ مِنْ کے مطابق جو وسوسه شیطانی کی وجہ سے انہیں دنیا میں واپس
وَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ فَإِنَّهُ إِنْ كَانَ حَقًّا لاتے ہیں آپ نے جھوٹ بولا تھا کیونکہ اگر یہ بات صحیح
أَنْ يَرْجِعَ عِيسَى قَبْلَ يَوْمِ الْحَشْرِ ہوتی کہ عیسیٰ علیہ السلام قیامت اور حشر و نشر سے پہلے دنیا
وَالْقِيَامِ، وَيَكْسِرَ الصَّلِيْبَ وَيُدْخِلَ میں واپس آنے والے ہیں اور صلیب کو توڑیں گے اور
النَّصَارَى فِي الْإِسْلَامِ، فَكَيْفَ يَقُولُ نصاری کو اسلام میں داخل کریں گے تو وہ یہ کس طرح کہہ
إِنِّي مَا أَعْلَمُ مَا صَنَعَتْ أُمَّتِي أُمَّتِي بَعْدَ رَفْعِي سکتے تھے کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ میرے آس آسمان کی طرف
إِلَى السَّمَاءِ : وَكَيْفَ يَصِحُ مِنْهُ هذَا اُٹھائے جانے کے بعد میری امت نے کیا کیا۔ اور آپ کا
الْقَوْلُ مَعَ أَنَّهُ اطَّلَعَ عَلَى شِرْكِ یہ کہنا کیسے درست ہو سکتا ہے حالانکہ وہ زمین پر لوٹنے کے
النَّصَارَى بَعْدَ رُجُوعِهِ إِلَى الْغَبْرَاء ، بعد نصاری کے شرک پر مطلع ہو چکے تھے اور آپ کو یہ بھی
وَاطَّلَعَ عَلَى الْخَاذِهِمُ إِيَّاهُ وَأُمَّهُ الهَيْنِ معلوم ہو چکا تھا کہ عیسائیوں نے آپ کو اور آپ کی والدہ کو
مِنَ الْأَهْوَاء ؛ فَمَا هَذَا الْإِنْكَارُ عِنْدَ اپنی خواہشات کی بناء پر معبود قرار دے رکھا ہے۔ پس
سُؤَالِ حَضْرَةِ الْكِبْرِيَاء إِلَّا كَذِبًا فَاحِشًا خدائے بزرگ و برتر کے سوال پر ان کا یہ انکار بجز واضح
وَتَرَكَ الْحَيَاء ۔ وَالْعَجَبُ أَنَّهُ كَيْفَ لا جھوٹ اور ترک حیا کے اور کچھ نہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ
يَسْتَحْيِ مِنَ الْكَذِبِ الْعَظِيمِ، وَيَكْذِبُ حضرت مسیح علیہ السلام اتنے بڑے جھوٹ پر شرم محسوس نہیں
بَيْنَ يَدَيِ الْخَبِيْرِ الْعَلِيمِ ! مَعَ أَنَّهُ قَدْ کریں گے اور خدائے علیم وخبیر کے سامنے دروغ بیانی
رَجَعَ إِلَى الدُّنْيَا وَقَتَلَ النَّصَارَی کریں گے حالانکہ آپ دنیا کی طرف لوٹے ہوں گے۔
وَكَسَرَ الصَّلِيبَ وَقَتَلَ الْخِنْزِير نصاری کو قتل کیا ہوگا۔ صلیب کو تو ڑا ہوگا اور سوروں کو تیز تلوار
بِالْحُسَامِ الْحَسِيمِ وَمَا كَانَ مُلْتُ سے قتل کیا ہوگا پھر دنیا میں کسی ایسے مسافر کی طرح آپ کا
سَاعَةٍ كَغَرِيْبٍ يَمُرُّ مِنْ أَرْضِ بِأَرْضِ قیام صرف گھڑی بھر کا نہیں تھا جو بغیر کسی جگہ قیام کرنے
غَيْرَ مُقِيمٍ، وَلَا يُفَتِّشُ بِالْعَزْمِ کے ایک ملک سے دوسرے ملک کو چلا جاتا ہے اور عزم صمیم
الصَّمِيمِ، بَلْ لَبِثَ فِيهِمْ إِلَى أَرْبَعِينَ سے کسی امر کی تحقیق و تفتیش نہیں کر سکتا بلکہ آپ ان لوگوں
سَنَةً، وَقَتَلَهُمْ وَأَسَرَهُمْ وَأَدْخَلَهُمْ میں چالیس برس تک رہے اور انہیں قتل کیا ، قید کیا اور انہیں
جَيْرًا فِي الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِيمِ ۔ ثُمَّ يَقُولُ : جبراً اسلام میں داخل کیا۔ پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ مجھے کچھ علم
لَا أَعْلَمُ مَا صَنَعُوا بَعْدِی فَالْعَجَبُ كُلُّ نہیں کہ میری قوم نے میرے بعد کیا کیا۔ پس ایسے مسیح اور
الْعَجَبِ مِنْ هَذَا الْمَسِيحِ وَكَنِيهِ اس کے ایسے جھوٹ سے تعجب پر تعجب ہے! کیا ہم یہ بھی
الصَّرِيحِ أَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ لَا يَخَافُ يَوْمَ ایمان رکھیں کہ وہ یوم حساب اور سزا کے کوڑے سے نہیں
سے
الْحِسَابِ وَلَا سَوْطَ الْعِقَابِ، وَيَكْذِبُ ڈرتے اور ایسا ایسا واضح طور پر جھوٹ بولتے ہیں جس
كَذِبًا فَاحِشًا تَعَافُهُ زَمَعُ النَّاسِ اونی لوگ بھی نفرت کریں اور وہ ایسے جھوٹ پر راضی ہیں
وَيَرْضَى بِزُورٍ يَأْنَفُ مِنْهُ الْأَرَائِلُ جس سے ایسے رذیل لوگ بھی ناک چڑھا لیں جو گندگیوں
میں ملوث ہوتے ہیں؟ کیا عقل کسی نبی کی شان میں جائز
الْمُلَوَّثُونَ بِالْأَدْنَاسِ أَيُجَوزُ الْعَقُلُ فِي
قرار دیتی ہے کہ وہ آسمان پر چڑھ جانے کے بعد دنیا میں شَأْنِ نَبِي أَنَّهُ رَجَعَ إِلَى الدُّنْيَا بَعْدَ
واپس لوٹے اور اپنی قوم نصاری کے شرک اور تثلیث کے
عقیدہ کو اپنی آنکھوں سے کھلم کھلا مشاہدہ کرے پھر بھی
الصُّعُودِ إِلَى السَّمَاءِ ، وَرَأَى قَوْمَهُ
النَّصَارَى وَشِرْكَهُمْ وَتَثْلِيفَهُمْ بِعَيْنَيْهِ
اپنے رب کے حضور اس تمام واقعہ سے انکار کر دے اور مِنْ غَيْرِ الْخِفَاءِ ، ثُمَّ أَنْكَرَ أَمَامَ رَبِّهِ هُذِهِ
الْقِصَّةَ، وَقَالَ: مَا رَجَعُتُ إِلَى الدُّنْيَا
الدَّنِيَّةِ، وَلَا أَعْلَمُ مَا بَالُ قَوْمِي مُنْ
رُفِعْتُ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ فَانْظُرُوا
أَي كَذِبِ أَكْبَرُ مِنْ هَذَا الْكَذِبِ
کہہ دے کہ میں تو حقیر دنیا میں واپس نہیں گیا اور نہ ہی مجھے
یہ معلوم ہے ہے کہ کہ جب جب سے میں دوسرے آسمان کی طرف
اُٹھایا گیا میری قوم کا کیا حال ہوا؟ پس دیکھو کہ کون سا
جھوٹ اس جھوٹ سے بڑا ہو سکتا ہے جس کے مرتکب مسیح
علیہ السلام ہوں گے اور وہ بھی قیامت کے دن اور خدا
الَّذِي يَرْتَكِبُهُ الْمَسِيحُ أَمَامَ عَيْنِ اللهِ فِي تعالیٰ کے روبرو اور ایسا کرتے ہوئے وہ خدا تعالیٰ سے بھی
يَوْمِ الْحِسَابِ وَالْمَسْأَلَةِ، وَلَا يَخَافُ
حَضْرَةَ رَبِّ الْعِزَّةِ فَالْحَاصِلُ أَنَّهُ لَمَّا مَنَعَ
نہیں ڈریں گے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ جب قرآن نے
الْقُرْآنُ نُزُولَ الْمَسِيحِ مِنَ السَّمَاءِ فِي اس آیت میں جو قطعیۃ الدلالت ہے عیسیٰ علیہ السلام کے
الْآيَةِ الَّتِي هِيَ قَطْعِيَّةُ الدَّلَالَةِ تَعَيَّنَ إِذَا آسمان سے اترنے کو رد کر دیا ہے تو یہ بات بغیر کسی شک
مِنْ غَيْرِ شَكٍّ أَنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ لَيْسَ کے معین طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ آنے والا مسیح یہود
مِنَ الْيَهُودِ بَلْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ۔ وَكَيْفَ میں سے نہیں ہوگا بلکہ اسی امت میں سے ہوگا اور یہ ہو ہی
وَإِنَّ الْيَهُودَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ: فَهُمْ کیسے سکتا ہے جبکہ یہود پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ذلت
لَا يَسْتَحِقُونَ الْعِزَّةَ بَعْدَ الْعُقُوبَةِ وارد کی گئی اور اس ابدی سزا کے بعد وہ عزت کے مستحق
الْأَبَدِيَّةِ۔
(مواهب الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹۲ تا ۲۹۴)
نہیں ہو سکتے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
اگر توفی کے معنی مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھانا تجویز کیا جائے تو یہ معنی تو بدیہی البطلان ہیں کیونکہ
قرآن شریف کی انہی آیات سے ظاہر ہے کہ یہ سوال حضرت عیسیٰ سے قیامت کے دن ہوگا۔ پس اس سے تو
یہ لازم آتا ہے کہ وہ موت سے پہلے اس رفع جسمانی کی حالت میں ہی خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو جائیں
گے اور پھر کبھی نہیں مریں گے کیونکہ قیامت کے بعد موت نہیں اور ایسا خیال بداہت باطل ہے۔
علاوہ اس کے قیامت کے دن یہ جواب اُن کا کہ اُس روز سے کہ میں مع جسم عنصری آسمان پر اُٹھایا گیا
مجھے معلوم نہیں کہ میرے بعد میری اُمت کا کیا حال ہوا۔ یہ اس عقیدہ کی رو سے صریح دروغ بے فروغ ٹھہرتا
ہے جبکہ یہ تجویز کیا جائے کہ وہ قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئیں گے کیونکہ جو شخص دوبارہ دنیا میں آوے
اور اپنی اُمت کی مشرکانہ حالت کو دیکھ لے بلکہ اُن سے لڑائیاں کرے اور اُن کی صلیب توڑے اور اُن کے
خنزیر کو قتل کرے وہ کیوں کر قیامت کے روز کہہ سکتا ہے کہ مجھے اپنی امت کی کچھ بھی خبر نہیں۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۳)
قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت صاف فرمادیا ہے کہ وہ فوت ہو چکے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ
حضرت عیسیٰ سے بطور حکایت ذکر کر کے فرماتا ہے : فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ یعنی قیامت کو
خدا تعالیٰ عیسیٰ سے پوچھے گا کہ کیا تو نے اپنی قوم کو یہ تعلیم دی تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانا کرو تو وہ
جواب دیں گے کہ جب تک میں اپنی قوم میں تھا میں اُن کو یہی تعلیم دیتا رہا کہ خدا ایک ہے اور میں اس کا
رسول ہوں اور پھر جب تو نے مجھ کو وفات دے دی تو بعد اُس کے مجھے اُن کے عقائد کا کچھ علم نہیں ۔ اس
آیت میں حضرت عیسی اپنی وفات کا صاف اقرار کرتے ہیں اور اس میں یہ بھی اقرار ہے کہ میں دنیا میں
واپس نہیں گیا کیونکہ اگر وہ دنیا میں واپس آئے ہوتے تو پھر اس صورت میں قیامت کے دن یہ کہنا جھوٹ تھا
کہ مجھے اپنی امت کی کچھ بھی خبر نہیں کہ میرے بعد انہوں نے کون سا طریق اختیار کیا کیونکہ اگر یہ عقیدہ صحیح
ہے کہ وہ قیامت سے پہلے دنیا میں واپس آئیں گے اور عیسائیوں سے لڑائیاں کریں گے تو پھر قیامت کے
دن انکار کر کے یہ کہنا کہ عیسائیوں کے بگڑنے کی مجھ کو کچھ بھی خبر نہیں سراسر جھوٹ ہوگا ۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْهُ !
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۰،۲۲۹)
اس تمام آیت کے اول آخر کی آیتوں کے ساتھ یہ معنے ہیں کہ خدا قیامت کے دن حضرت عیسی علیہ السلام
کو کہے گا کہ کیا تو نے ہی لوگوں کو کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اپنا معبود ٹھہرانا تو وہ جواب دیں گے کہ جب
تک میں اپنی قوم میں تھا تو میں اُن کے حالات سے مطلع تھا اور گواہ تھا پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو
پھر تو ہی اُن کے حالات سے واقف تھا یعنی بعد وفات مجھے ان کے حالات کی کچھ بھی خبر نہیں ۔
اب اس آیت سے صریح طور پر دو باتیں ثابت ہوتی ہیں ؟ (۱) اوّل یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس
آیت میں اقرار کرتے ہیں کہ جب تک میں اُن میں تھا میں ان کا محافظ تھا اور وہ میرے روبرو بگڑے نہیں
بلکہ میری وفات کے بعد بگڑے ہیں ۔ پس اب اگر فرض کیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک آسمان
پر زندہ ہیں تو ساتھ ہی اقرار کرنا پڑے گا کہ اب تک عیسائی بھی بگڑے نہیں کیونکہ اس آیت میں عیسائیوں کا
بگڑنا آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا ایک نتیجہ ٹھہرایا گیا ہے یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات پر موقوف رکھا گیا
ہے۔ لیکن جبکہ ظاہر ہے کہ عیسائی بگڑ چکے ہیں تو ساتھ ہی ماننا پڑتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی فوت
ہو چکے ہیں ورنہ تکذیب آیت قرآنی لازم آتی ہے ، (۲) دوسرے یہ کہ آیت میں صریح طور پر بیان فرمایا گیا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام عیسائیوں کے بگڑنے کی نسبت اپنی لاعلمی ظاہر کریں گے اور کہیں گے کہ مجھے تو
اُس وقت تک ان کے حالات کی نسبت علم تھا جبکہ میں اُن میں تھا اور پھر جب مجھے وفات دی گئی تب سے میں
اُن کے حالات سے محض بے خبر ہوں مجھے معلوم نہیں کہ میرے پیچھے کیا ہوا ؟ اب ظاہر ہے کہ یہ عذر ان
کا اس حالت میں کہ وہ قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں کسی وقت آئے ہوتے اور عیسائیوں کی ضلالت
پر اطلاع پاتے محض دروغ گوئی ٹھہرتا ہے اور اس کا جواب تو خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ہونا چاہیے کہ
اے گستاخ شخص ! میرے روبرو اور میری عدالت میں کیوں جھوٹ بولتا ہے اور کیوں محض دروغ کے طور پر
کہتا ہے کہ مجھے اُن کے بگڑنے کی کچھ بھی خبر نہیں حالانکہ تجھے معلوم ہے کہ میں نے قیامت سے پہلے دوبارہ
تجھے دنیا میں بھیجا تھا اور تو نے عیسائیوں سے لڑائیاں کی تھیں اور اُن کی صلیب توڑی تھی اور ان کے خنزیر قتل
کئے تھے اور پھر میرے رو برواتنا جھوٹ کہ گویا تجھے کچھ بھی خبر نہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ ایسے عقیدے میں
کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے کس قدر ان کی ہتک ہے اور نعوذ باللہ ! اس سے وہ
دروغ گوٹھہرتے ہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۱، ۵۲)
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ کیا اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ مجھے وفات دینے کے بعد تو ہی
اُن پر رقیب تھا اور کیا ان تمام آیات پر نظر ڈالنے سے صریح طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت عیسی خدا تعالیٰ
کے سوال کا یہ جواب دیتے ہیں کہ میں جب تک اپنی امت میں تھا میں اُن کے اعمال کا گواہ تھا اور اُن کے
حالات کا علم رکھتا تھا پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو بعد اس کے تو ہی اُن کا رقیب اور محافظ تھا۔ پس کیا
ان آیات کا بدیہی طور پر یہ خاص مطلب نہیں ہے کہ میری اُمت میری زندگی میں نہیں بگڑی بلکہ میری وفات
کے بعد بگڑی اور بعد وفات مجھے معلوم نہیں کہ ان کا کیا حال ہوا اور کیا مذہب اختیار کیا۔ پس خدا تعالیٰ کے اس
کلام سے ظاہر ہے کہ اگر فرض کیا جائے کہ حضرت عیسی اب تک زندہ ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی فرض کرنا پڑے گا
کہ عیسائی بھی اب تک بگڑے نہیں اور سچے مذہب پر قائم ہیں۔ پر قائم ہیں کیونکہ حضرت عیسی اپنی امد اپنی امت کا صراط مستقیم پر
ہونا اپنی زندگی تک وابستہ کرتے ہیں اور اس بات کا انکار کرتے ہیں کہ میں نے یہ تعلیم دی ہے کہ مجھے اور
میری ماں کو خُدا کر کے مانا کرو اور جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ جب تک میں اپنی امت میں تھا میں
نے وہی تعلیم اُن کو دی جس کی تو نے مجھے ہدایت دی تھی اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو بعد کے
حالات کا مجھے کچھ علم نہیں اور ان آیات سے صاف طور پر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا
میں نہیں آئیں گے ورنہ لازم آتا ہے کہ قیامت کے دن وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھوٹ بولیں گے کیونکہ اگر وہ
قیامت سے پہلے دنیا میں دوبارہ آئے ہوتے تو اس صورت میں اُن کا یہ کہنا کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ میری اُمت
نے میرے بعد کیا عقیدہ اختر بعد کیا عقیدہ اختیار کیا صریح جھوٹ ٹھہرتا ہے کیونکہ جو شخص دوبارہ دنیا میں آوے اور دنیا میں آوے اور بچشم خود دیکھ
جاوے کہ اس کی اُمت بگڑ چکی ہے اور نہ صرف ایک دن بلکہ برابر چالیس برس تک اُن کے کفر کی حالت
دیکھتار ہے وہ کیوں کر قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے کہہ سکتا ہے کہ اپنی امت کی حالت سے محض بے
خبر ہوں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۸۲)
حضرت عیسیٰ کا خود اپنا ایک اقرار ہے جو ان کی وفات پر شاہد ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے اس سوال کے
جواب میں کہ اے عیسی ! کیا تو نے ہی لوگوں کو تعلیم دی تھی کہ مجھ کو اور میری ماں کو خدا کر کے مانو؟ یہ جواب
دیتے ہیں جو قرآن شریف میں مندرج ہے یعنی یہ آیت : وَ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ یعنی میں تو اس زمانہ تک ان پر گواہ تھا جب میں ان کے درمیان تھا اور
جب تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر ان کا محافظ تو ہی تھا۔ اس جواب میں حضرت عیسی عیسائیوں کی ہدایت
کو اپنی زندگی سے وابستہ کرتے ہیں ۔ پس اگر حضرت عیسی اب تک زندہ ہیں تو اس سے لازم آتا ہے کہ
عیسائی بھی حق پر ہیں اور اس آیت فَلَمَّا تَوَفِّيتَنِی سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی قبل از قیامت
دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے ورنہ نعوذ باللہ ! یہ لازم آتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھوٹ بولیں گے کہ
مجھے اپنی امت کے بگڑنے کی کچھ بھی اطلاع نہیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۴ حاشیه )
بعض نادان اس جگہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جس حالت میں قرآن شریف کی یہ آیت کہ: و كنت
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ اور آیت : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ صاف طور پر بتلا رہی
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے حضور میں یہ عذر پیش کریں گے کہ میری وفات کے بعد لوگ
بگڑے ہیں نہ میری زندگی میں تو اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اگر یہ عقیدہ صحیح ہے کہ حضرت عیسیٰ صلیب
سے بیچ کر کشمیر کی طرف چلے گئے تھے اور کشمیر میں ستاکئی برس عمر بسر کی تھی تو پھر یہ کہنا کہ میری وفات کے بعد
لوگ بگڑ گئے صحیح نہیں ہوگا بلکہ یہ کہنا چاہئے تھا کہ میرے کشمیر کے سفر کے بعد لوگ بگڑے ہیں کیونکہ وفات تو
صلیب کے واقعہ سے ستائی برس بعد ہوئی۔
پس یادر ہے کہ ایسا وسوسہ صرف قلت تدبّر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ورنہ کشمیر کا سفر اس فقرہ کی ضد نہیں
کیونکہ مَا دُمْتُ فِيهِمُ کے یہ معنے ہیں کہ جب تک میں اپنی امت میں تھا جو میرے پر ایمان لائے تھے یہ
معنے نہیں کہ جب تک میں اُن کی زمین میں تھا کیونکہ ہم قبول کرتے ہیں کہ حضرت عیسی زمین شام میں سے
ہجرت کر کے کشمیر کی طرف چلے گئے تھے مگر ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ کی والدہ اور آپ کے
حواری پیچھے رہ گئے تھے بلکہ تاریخ کی رو سے ثابت ہے کہ حواری بھی کچھ تو حضرت عیسیٰ کے ساتھ اور کچھ بعد
میں آپ کو آملے تھے جیسا کہ دھو ما حواری حضرت عیسی کے ساتھ آیا تھا باقی حواری بعد میں آگئے تھے اور
حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی رفاقت کے لئے صرف ایک ہی شخص اختیار کیا تھا یعنی دھوما کو جیسا کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کے وقت صرف حضرت ابوبکر کو اختیار کیا تھا۔
کیونکہ سلطنت رومی حضرت عیسیٰ کو باغی قرار دے چکی تھی اور اسی جرم سے پیلاطوس بھی قیصر کے حکم سے قتل کیا
گیا تھا کیونکہ وہ در پردہ حضرت عیسی کا حامی تھا اور اس کی عورت بھی حضرت عیسیٰ کی مرید تھی ۔ پس ضرور تھا کہ
حضرت عیسیٰ اس ملک سے پوشیدہ طور پر نکلتے کوئی قافلہ ساتھ نہ لیتے اس لئے انہوں نے اس سفر میں صرف
دھو ما حواری کو ساتھ لیا جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے سفر میں صرف ابو بکر کو ساتھ لیا تھا اور
جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی اصحاب مح کے باقی اصحاب مختلف راہوں سے مدینہ ؟ ، مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں جا پہنچے تھے ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے حواری مختلف راہوں سے مختلف وقتوں میں
حضرت عیسی علیہ السلام کی خدمت میں جا پہنچے تھے اور جب تک حضرت عیسیٰ ان میں رہے جیسا کہ آیت :
مَا دُمْتُ فِيهِمُ کا منشاء ہے وہ سب کو سب لوگ توحید پر قائم رہے بعد وفات حضرت عیسی علیہ السلام کے ان لوگوں
کی اولا د بگڑ گئی ۔ یہ معلوم نہیں کہ کسی پشت میں یہ خرابی پیدا ہوئی ۔ مؤرخ لکھتے ہیں کہ تیسری صدی تک دین
عیسائی اپنی اصلیت پر تھا بہر حال معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد وہ تمام لوگ پھر اپنے وطن
کی طرف چلے آئے کیونکہ ایسا اتفاق ہو گیا کہ قیصر روم عیسائی ہو گیا پھر بے وطنی میں رہنا لا حاصل تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۲،۴۰۱)
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى سورۃ مائدہ کی آیت پر آج پھر غور کرتے ہوئے ایک نئی بات معلوم ہوئی اور وہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ حضرت مسیح سے یہ سوال ہوا کہ کیا تو نے کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو اللہ بنا
لو؟ تو وہ اپنی بریت کے لیے جواب دیتے ہیں کہ میں نے تو وہی تعلیم دی تھی جو تو ۔ تو وہی تعلیم دی تھی جو تو نے مجھے دی تھی اور جب
تک میں ان میں رہا میں ان کا نگران تھا اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ان پر نگران تھا اب
صاف ظاہر ہے کہ اگر حضرت مسیح دوبارہ دنیا میں آئے تھے اور یہ سوال ہوا تھا قیامت میں تو اس کا یہ
جواب نہیں ہونا چاہیے تھا بلکہ ان کو تو یہ جواب دینا چاہیے تھا کہ ہاں! بیشک میرے آسمان پر اٹھائے
جانے کے بعد ان میں شرک پھیل گیا تھا لیکن پھر دوبارہ جا کر تو میں نے صلیبوں کو توڑا، فلاں کا فر کو مارا
اسے ہلاک کیا، اسے تباہ کیا نہ یہ کہ وہ یہ جواب دیتے : وَ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ اس جواب
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کو ہرگز ہرگز خود دنیا میں نہیں آنا ہے اور یہ نص ہے ان کے عدم
نزول پر ۔
سورة المائدة
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)
حضرت عیسیٰ کی حیات ثابت نہیں ، ان کی زندگی ہی میں ایسا فتنہ برپا ہوا کہ کسی اور نبی کی زندگی میں وہ
فتنہ نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو حضرت عیسیٰ سے مطالبہ کرنا پڑا کہ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي
وَ امِّيَ الهَيْنِ یعنی کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا بنا لو۔ جو جماعت حضرت عیسی نے تیار کی
وہ ایسی کمزور اور نا قابل اعتبار تھی کہ خود یہی عیسائی بھی اس کا اقرار کرتے ہیں ۔ انجیل سے ثابت ہے کہ وہ
بارہ شاگرد جوان کی خاص قوت قدسی اور تاثیر کا نمونہ تھے ان میں سے ایک نے جس کا نام یہودا اسکر یوطی تھا
اس نے تیس روپے پر اپنے آقا ومرشد کو بیچ دیا اور دوسرے نے جو سب سے اول نمبر پر ہے اور شاگر در شید
کہلاتا تھا اور جس کے ہاتھ میں بہشت کی کنجیاں تھیں یعنی پطرس اس نے سامنے کھڑے ہو کر تین مرتبہ لعنت
کی جب خود حضرت مسیح کی موجودگی میں ان کا اثر اور فیض اس قدر تھا اور اب انیس سو سال گزرنے کے بعد
خود اندازہ کر لو کہ کیا باقی رہا ہو گا ۔ اس کے بالمقابل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جماعت طیار کی تھی وہ
ایسی صادق اور وفادار جماعت تھی کہ انہوں نے آپ کے لیے جانیں دے دیں ، وطن چھوڑ دیئے ،عزیزوں
اور رشتہ داروں کو چھوڑ دیا۔ غرض آپ کے لیے کسی چیز کی پرواہ نہ کی ۔ یہ کیسی زبر دست تا ثیر تھی اس تاخیر کا
بھی مخالفوں نے اقرار کیا ہے اور پھر آپ کی تاثیرات کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ اب تک وہ چلی جاتی ہیں
قرآن شریف کی تعلیم میں وہی اثر وہی برکات اب بھی موجود ہیں۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۶ صفحه ۳)
ہم علی وجہ البصیرت یقین رکھتے ہیں کہ توفی کے معنی لغت عرب میں ، نہ کلام خدا اور رسول میں ہرگز
مع جسم عنصری اٹھائے جانے کے نہیں ہیں ۔ تمام قرآن شریف کو یکجائی نظر سے دیکھنا چاہیے ، قرآن
خدائے علیم وخبیر کی طرف سے کامل علم اور حکمت سے نازل کیا گیا ہے اس میں اختلاف ہرگز نہیں ۔ بعض
آیات بعض کی تفسیر واقع ہوئی ہیں اگر ایک متشابہات ہیں تو دوسری محکمات ہیں۔
جب یہی لفظ اور مقامات میں دوسرے انبیاء کے حق میں بھی وارد ہے تو اس کے معنے بجز موت کے اور
کچھ نہیں لیے جاتے تو پھر نہ معلوم کہ کیوں حضرت مسیح کو ایسی خصوصیت دی جاتی ہے؟ کیا ابھی تک مسیح کو
خصوصیت دینے کا انہوں نے مزہ نہیں چکھا ؟
دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں صاف یہ لفظ ہیں : إِمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ