سورة الاٴنعَام

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانعام
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
☆☆☆
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
☆☆
فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنْبُوا مَا كَانُوا بِهِ
ودر
يستهزءون ۔
سچ جب ان کے پاس آیا تو انہوں نے جھٹلایا ۔ سواب عنقریب اس صداقت کی ان کو خبریں ملیں گی جس
پر وہ ٹھٹھا کرتے تھے۔
(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ ٹائٹل پیج )
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ
يستهزءون ۔
اور تجھ سے پہلے بھی پیغمبروں سے ہنسی اور ٹھٹھا ہوتا رہا ہے مگر ہمیشہ ٹھٹھا کرنے والے اپنے ٹھٹھے کا بدلہ
پاتے رہے ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ۔
ان کو کہہ کہ زمین کا سیر کر کے دیکھو کہ جو لوگ خدا کے نبیوں کو جھٹلاتے رہے ہیں ان کا کیا انجام ہوا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۵۱ حاشیہ نمبر ۱۱)

کے رو سے جائز ہیں۔
کبھی سفر عجائبات دنیا کے دیکھنے کے لیے بھی ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ: قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ
اشارہ فرما رہی ہے اور کبھی سفر صادقین کی صحبت میں رہنے کی غرض سے جس کی طرف آیت کریمہ: آیا تھا
الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) ہدایت فرماتی ہے اور کبھی سفر عیادت کے لیے
بلکہ اتباع خیار کے لیے بھی ہوتا ہے اور کبھی بیمار یا بیمار دار علاج کرانے کی غرض سے سفر کرتا ہے اور کبھی کسی
مقدمہ عدالت یا تجارت وغیرہ کے لیے بھی سفر کیا جاتا ہے اور یہ تمام قسم سفر کی قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور یہ
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۷ )
وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو بجز خدا اور کوئی تیرا یار نہیں کہ اس تکلیف کو دور کرے اور اگر تجھے کچھ بھلائی پہنچے
تو ہر ایک بھلائی کے پہنچانے پر خدا قادر ہے۔ کوئی دوسرا نہیں ۔
ہے۔
( براہین احمد یہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱، ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ
اسی کا تمام بندوں پر تسلط اور تصرف ہے اور وہی صاحب حکمت کاملہ اور ہر یک چیز کی حقیقت سے آگاہ
براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللهُ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ أُوحِيَ إِلَى
هُذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ أَإِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَى
قُلْ لا أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ الهُ وَاحِدٌ وَ إِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ۔
لأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بلغ یعنی لازمی ہوگا کہ جس کو قرآنی تعلیم پہنچے وہ خواہ کہیں بھی ہو اور کوئی بھی ہو۔ اس
تعلیم کی پیروی کو اپنی گردن پر اُٹھائے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۷ )
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ الَّذِينَ خَسِرُوا

انفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
سورة الانعام
کا فرلوگ جو اہل کتاب ہیں ایسے ایسے یقینی طور پر اس کو شناخت کرتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۶)
وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ
الظَّلِمُونَ
اس سے زیادہ تر ظالم اور کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔ بیشک مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت کے
نیچے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والا جلد مرا جاتا ہے۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۵۰)
افترا سے مراد ہمارے کلام میں وہ افترا ہے کہ کوئی شخص عمداً اپنی طرف سے بعض کلمات تراش کر یا ایک
کتاب بنا کر پھر یہ دعویٰ کرے کہ یہ باتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اس نے مجھے الہام کیا ہے اور ان
باتوں کے بارے میں میرے پر اس کی وحی نازل ہوئی ہے حالانکہ کوئی وحی نازل نہیں ہوئی ۔ سو ہم نہایت
کامل تحقیقات سے کہتے ہیں کہ ایسا افترا کبھی کسی زمانہ میں چل نہیں سکا اور خدا کی پاک کتاب صاف گواہی
دیتی ہے کہ خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والے جلد ہلاک کیے گئے ہیں ۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۲۳ حاشیہ )
قرآن شریف میں صد ہا جگہ اس بات کو پاؤ گے کہ خدا تعالیٰ مفتری علی اللہ کو ہرگز سلامت نہیں چھوڑتا اور
اسی دنیا میں اس کو سزا دیتا ہے اور ہلاک کرتا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ ایک موقع میں فرماتا ہے کہ قَدْ خَابَ مَن
افترای یعنی مفتری نامراد مرے گا اور دوسری جگہ فرماتا ہے : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ بِايْته (طه : ۲۲) یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افترا کرتا ہے یا خدا کی آیتوں کی تکذیب
کرتا ہے اب ظاہر ہے کہ جن لوگوں نے خدا کے نبیوں کے ظاہر ہونے کے وقت خدا کے کلام کی تکذیب کی
کو زندہ نہیں چھوڑا اور برے برے عذابوں سے ہلاک کر دیا۔ دیکھونوٹ کی قوم اور عاد و ثمود اور
لوط کی قوم اور فرعون اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن مکہ والے ان کا کیا انجام ہوا۔ پس جبکہ تکذیب
کرنے والے اسی دنیا میں سزا پا چکے تو پھر جو شخص خدا پر افترا کرتا ہے جس کا نام اس آیت میں پہلے نمبر پر ذکر کیا

گیا ہے وہ کیوں کر بچ سکتا ہے کیا خدا کا صادقوں اور کا ذبوں سے معاملہ ایک ہوسکتا ہے اور کیا افترا کرنے والوں
کے لیے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا میں کوئی سزا نہیں ۔ مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ (الصفت : ۱۵۵)
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۳، ۴۳۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا پر افترا کرنے والا سب کافروں سے بڑھ کر کافر ہے جیسا کہ فرماتا ہے : فَمَن
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِایته - یعنی بڑے کا فردو ہی ہیں ایک خدا پر افترا کرنے والا
دوسرا خدا کی کلام کی تکذیب کرنے والا پس جبکہ میں نے ایک مکذب کے نزدیک خدا پر افترا کیا ہے اس
صورت میں نہ میں صرف کافر بلکہ بڑا کافر ہوا اور اگر میں مفتری نہیں تو بلا شبہ وہ کفر اس پر پڑے گا جیسا کہ
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں خود فرمایا ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۳)
ظالم سے مراد اس جگہ کافر ہے اس پر قرینہ یہ ہے کہ مفتری کے مقابل پر مکذب کتاب اللہ کو ظالم ٹھہرایا
ہے اور بلا شبہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے کلام کی تکذیب کرتا ہے کافر ہے سو جو شخص مجھے نہیں مانتا وہ مجھے مفتری اور بلاشبہ
قرار دے کر مجھے کافر ٹھہراتا ہے اس لیے میری تکفیر کی وجہ سے آپ کا فر بنتا ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۷ حاشیه )
اس سے ظالم ترکون ہے کہ خدا پر افترا کرے یا خدا کے کلام کی تکذیب کرے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۷۹) لد ۲۲ صفحه ۵۷۹)
جو شخص دلائل اور نشانات کو دیکھتا ہے اور پھر دیانت، امانت اور انصاف کو ہاتھ سے چھوڑتا ہے اسے یاد
رکھنا چاہیے کہ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۹ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه (۲)
وہ شخص جو رات کو ایک بات بنا تا اور دن کو لوگوں کو بتاتا اور کہتا ہے کہ مجھے خدا نے ایسا کہا ہے وہ کیوں کر
با مراد اور با برگ و بار ہو سکتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه (۱۳)
اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افترا کرے یا خدا کی آیتوں اور نشانوں کا مکذب ہو۔
مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۶۷۷)
کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے اور اندر ہی اندر اسے ایک دیمک لگ جاتی
ہے۔ ایک جھوٹ کے لیے پھر اسے بہت سے جھوٹ تراشنے پڑتے ہیں کیونکہ اس جھوٹ کو سچائی کا رنگ دینا
ہوتا ہے۔ پس اسی طرح اندر ہی اندر اس کے اخلاقی اور روحانی قومی زائل ہو جاتے ہیں اور پھر اسے

یہاں تک جرات اور دلیری ہو جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ پر بھی افترا کر لیتا اور خدا تعالیٰ کے مرسلوں اور ماموروں
کی تکذیب بھی کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ اظلم ٹھہرتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے : مَنْ
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ یعنی اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ پر
جھوٹ اور افترا باندھے یا اس کی آیات کی تکذیب کرے۔
یقیناً یاد رکھو کہ یہ جھوٹ بہت ہی بری بلا ہے۔ انسان کو ہلاک کر دیتا ہے اس سے بڑھ کر جھوٹ کا
خطرناک نتیجہ کیا ہو گا کہ انسان خدا تعالیٰ کے مرسلوں اور اس کی آیات کی تکذیب کر کے سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
دیکھو افتراء کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور مفتری ہمیشہ خائب و خاسر رہتا ہے۔ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى
(طه: ۶۲) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ اگر تو افترا کرے تو تیری رگ جان ہم کاٹ ڈالیں گے اور
ایسا ہی فرمایا : مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا (الانعام : ۲۲)
ایک شخص ان باتوں پر ایمان رکھ کر افتراء کی جرات کیوں کر کر سکتا ہے۔ ظاہری گورنمنٹ میں ایک شخص
اگر فرضی چپڑاسی بن جائے تو اس کو سزا دی جاتی ہے اور وہ جیل میں بھیجا جاتا ہے تو کیا خدا تعالیٰ ہی کی مقتدر
حکومت میں یہ اندھیر ہے کہ کوئی شخص جھوٹا دعوی مامور من اللہ ہونے کا کرے اور پکڑا نہ جائے بلکہ اس کی
تائید کی جائے؟ اس طرح تو دہریت پھیلتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی ساری کتابوں میں لکھا ہے کہ مفتری ہلاک کیا
جاتا ہے۔ پھر کون نہیں جانتا کہ یہ سلسلہ ۲۵ سال سے قائم ہے اور لاکھوں آدمی اس میں داخل ہو رہے
ہیں۔ یہ باتیں معمولی نہیں بلکہ غور کرنے کے قابل ہیں محض ذاتی خیالات بطور دلیل مانے نہیں جاسکتے ۔ ایک
ہندو جو گنگا میں غوطہ مار کر نکلتا ہے اور کہتا ہے کہ میں پاک ہو گیا بلا دلیل اس کو کون مانے گا ؟ بلکہ اس سے دلیل
مانگے گا۔ پس میں نہیں کہتا کہ بلا دلیل میرا دعویٰ مان لو نہیں ! منہاج نبوت کے لئے جو معیار ہے اس پر
میرے دعوی کو دیکھو۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں خدا سے وحی پاتا ہوں اور منہاج نبوت کے
تینوں معیار میرے ساتھ ہیں اور میرے انکار کے لیے کوئی دلیل نہیں ۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۲۱،۲۰ مورخه ۲۴ مئی و یکم جون ۱۹۰۴ صفحه ۵)
پس خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میں دوسرا پہلو اختیار کروں جو اصل بنیاد میرے دعوی کی ہے
یعنی اپنے سچے مہم ہونے کا ثبوت کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر وہ لوگ مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف سے

آج 10 میں سے 10 باقی