سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
♡
سچا ملہم سمجھتے مجھتے اور میرے الہامات کو میرا ہی افتراء یا شیطانی وساوس خیال نہ کرتے تو اس قدر سب و شتم اور ہنسی
اور ٹھٹھا اور تکفیر اور بد تہذیب کے ساتھ پیش نہ آتے بلکہ اپنے بہت سے ظنون فاسدہ کا حُسن ظن کے غلبہ سے
آپ فیصلہ کر لیتے کیونکہ کسی کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کے یقین کے بعد وہ مشکلات ہرگز پیش نہیں آتیں
کہ جو اس حالت میں پیش آتی ہیں کہ انسان کے دل پر اس کے کاذب ہونے کا خیال غالب ہوتا ہے۔ یہ سچ
ہے کہ خدائے تعالیٰ نے میری سچائی کے سمجھنے کے لیے بہت سے قرائن واضح ان کو عطا کئے تھے، میرا دعویٰ
صدی کے سر پر تھا، میرے دعوٹی کے وقت میں خسوف کسوف ماہ رمضان میں ہوا تھا ، میرے دعوئی الہام پر
پورے بیس برس گزر گئے اور مفتری کو اس قدر مہلت نہیں دی جاتی ، میری پیشگوئی کے مطابق خدا نے آتھم کو
کچھ مہلت بھی دی اور پھر مار بھی دیا، مجھ کو خدا نے بہت سے معارف اور حقائق بخشے اور اس قدر میری کلام کو
معرفت کے پاک اسرار سے بھر دیا کہ جب تک انسان خدائے تعالیٰ کی طرف سے پورا تائید یافتہ نہ ہو اس
کو یہ نعمت نہیں دی جاتی لیکن مخالف مولویوں نے ان باتوں میں سے کسی بات پر غور نہیں کی ۔
سواب چونکہ تکذیب اور تکفیران کی انتہاء تک پہنچ گئی اس لیے وقت آگیا کہ خدائے قادر اور علیم اور خبیر
کے ہاتھ سے جھوٹے اور سچے میں فرق کیا جائے ۔ ہمارے مخالف مولوی اس بات کو جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے قرآن شریف میں ایسے شخص سے کس قدر بیزاری ظاہر کی ہے جو خدائے تعالیٰ پر افتراء باند ھے۔ یہاں تک
کہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ اگر بعض قول میرے پر افتراء کرتا تو میں فی الفور پکڑ لیتا اور
رگ جان کاٹ دیتا۔ غرض خدا تعالیٰ پر افتراء کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں فلاں الہام مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہوا ہے حالانکہ کچھ بھی نہیں ہوا، ایک ایسا سخت گناہ ہے کہ اس کی سزا میں صرف جہنم کی ہی وعید نہیں بلکہ
قرآن شریف کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہوتا۔ ہے کہ ایسا مفتری اسی دنیا میں دست بدست سزا پالیتا ہے اور
خدائے قادر و غیور کبھی اس کو امن میں نہیں چھوڑتا اور اس کی غیرت اس کو کچل ڈالتی ہے اور جلد ہلاک کرتی
ہے۔ اگر ان مولویوں کا دل تقویٰ کے رنگ سے کچھ بھی رنگین ہوتا اور خدا تعالیٰ کی عادتوں اور سنتوں سے ایک
ذرہ بھی واقف ہوتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ ایک مفتری کا اس قدر در از عرصہ تک افتراء میں مشغول رہنا بلکہ
روز بروز اس میں ترقی کرنا اور خدا تعالیٰ کا اس کے افتراء پر اس کو نہ پکڑنا بلکہ لوگوں میں اس کو عزت دینا دلوں
میں اس کی قبولیت ڈالنا اور اس کی زبان کو چشمہ حقائق و معارف بنانا یہ ایک ایسا امر ہے کہ جب سے خدا تعالیٰ
نے دنیا کی بنیاد ڈالی ہے اس کی نظیر ہرگز نہیں پائی جاتی ۔ افسوس کہ کیوں یہ منافق مولوی خدا تعالیٰ کے احکام
اور مواعید کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھتے؟ کیا ان کے پاس حدیث یا قرآن شریف سے کوئی نظیر موجود ہے کہ
ایک ایسے خبیث طبع مفتری کو خدا تعالیٰ نہ پکڑے جو اس پر افتراء پر افتراء باندھے اور جھوٹے الہام بنا کر
اپنے تئیں خدا کا نہایت ہی پیارا ظاہر کرے اور محض اپنے دل سے شیطانی با تیں تراش کر اس کو عمداً خدا کی وحی
قرار دیوے اور کہے کہ خدا کا حکم ہے کہ لوگ میری پیروی کریں اور کہے کہ خدا مجھے اپنے الہام میں فرماتا ہے
کہ تو اس زمانہ میں تمام مومنوں کا سردار ہے حالانکہ اس کو کبھی الہام نہ ہوا ہو اور نہ کبھی خدا نے اس کو مومنوں کا
سردار ٹھہرایا ہو اور کہے کہ مجھے خدا مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو ہی مسیح موعود ہے جس کو میں کسرِ صلیب کے
لیے بھیجتا ہوں حالانکہ خدا نے کوئی ایسا حکم اس کو نہیں دیا اور نہ اس کا نام عیسی رکھا اور کہے کہ خدائے تعالیٰ مجھے
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ مجھ سے تو ایسا ہے جیسا کہ میری توحید۔ تیرا مقام قرب مجھ سے وہ ہے جس سے
لوگ بے خبر ہیں حالانکہ خدا اس کو مفتری جانتا ہے اس پر لعنت بھیجتا ہے اور مردودوں اور مخذولوں کے ساتھ
اس کا حصہ قرار دیتا ہے۔ پھر کیا یہی خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ ایسے کذاب اور بیباک مفتری کو جلد نہ پکڑے
یہاں تک کہ اس افتراء پر بیس برس سے زیادہ عرصہ گذر جائے ۔
کون اس کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ پاک ذات جس کے غضب کی آگ وہ صاعقہ ہے کہ ہمیشہ جھوٹے
ملہموں کو بہت جلد کھاتی رہی ہے، اس لمبے عرصہ تک اس جھوٹے کو چھوڑ دے جس کی نظیر دنیا کے صفحہ میں مل
ہی نہیں سکتی۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا یعنی اس سے زیادہ تر ظالم اور
کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔ بیشک مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت کے نیچے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ پر
افتراء کرنے والا جلد مارا جاتا ہے۔
سو ایک تقوی شعار آدمی کے لیے یہ کافی تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک نہیں کیا بلکہ
میرے ظاہر اور میرے باطن اور میرے جسم اور میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں شمار نہیں کر سکتا۔
میں جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعویٰ کیا اور اب میں بوڑھا ہو گیا اور ابتداء دعوئی پر بیس برس سے بھی
زیادہ عرصہ گزر گیا، بہت سے میرے دوست اور عزیز جو مجھ سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور مجھے اس نے
عمر در از بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا متکفل اور متولی رہا پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں کہ جو
( مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۵۸۳ تا ۵۸۵)
خدا تعالیٰ پر افتراء باندھتے ہیں؟
وَ مِنْهُم مَّنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَ جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي
أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ
يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ )
ہیں ۔
یعنی یہ لوگ تمام نشانوں کو دیکھ کر ایمان نہیں لاتے ۔ پھر جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ سے لڑتے
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۲)
وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يُلَيْتَنَا نُرَةٌ وَلَا تُكَذِّبَ بِأَيْتِ رَبَّنَا وَتَكُونَ
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَ رَبَّنَا قَالَ
فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ )
جس شخص نے کافیہ یا ہدایت النحو بھی پڑھی ہوگی وہ خوب جانتا ہے کہ ماضی مضارع کے معنوں پر بھی
آجاتی ہے بلکہ ایسے مقامات میں جبکہ آنے والا واقعہ متکلم کی نگاہ میں یقینی الوقوع ہو مضارع کو ماضی کے صیغہ
پر لاتے ہیں تا کہ اس امر کا یقینی الوقوع ہونا ظاہر ہو اور قرآن شریف میں اس کی بہت نظیریں ہیں جیسا کہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے : وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ (الانعام : ۲۸) اور جیسا کہ فرماتا ہے : وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا
عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَرَبَّنَا -
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۵۹)
وَ لَقَدْ كُذِبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَى مَا كَذِبُوا وَ أَوْذُوا حَتَّى أَتْهُمُ
نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ نَبَاى الْمُرْسَلِينَ
اور تجھ سے پہلے جو نبی آئے ان کی بھی تکذیب کی گئی تھی پس انہوں نے تکذیب پر صبر کیاور ایک مدت
تک دکھ دیئے گئے یہاں تک کہ ہماری مددان کو پہنچ گئی چنانچہ گذشتہ رسولوں کی خبریں بھی تجھ کو آ چکی ہیں ۔ کو ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۶) ن جلد ا صفحه ۲۵۷)
لا مُبَدِّلَ لِكَلِّمت الله ۔۔۔۔۔۔ خدا کی باتیں کبھی نہیں ملیں گی اور کوئی نہیں جو ان کو روک سکے ۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۹،۵۸)
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو بدل دے۔
سورة الانعام
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۶۴)
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ۔۔۔۔۔۔ خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔
اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۶۱)
وَ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ
سُلَمَا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ بِآيَةٍ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ
مِنَ الْجِهِلِينَ
یعنی اگر تیرے پر (اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کافروں کا اعراض بہت بھاری ہے سو اگر تجھے
طاقت ہے تو زمین میں سرنگ کھود کر یا آسمان پر زمینہ لگا کر چلا جا اور ان کے لیے کوئی نشان لے آ اور اگر خدا
چاہتا تو ان سب کو جو نشان مانگتے ہیں ہدایت دے دیتا پس تو جاہلوں میں سے مت ہو۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت جلد فیصلہ کفار کے حق میں چاہتے تھے مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور سنن
کے لحاظ سے بڑے تو قف اور حلم کے ساتھ کام کرتا ہے۔ لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو
ایسا کچلا اور پیسا کہ ان کا نام و نشان مٹا دیا ۔ اسی طرح پر ممکن ہے کہ ہماری جماعت کے بعض لوگ طرح طرح
کی گالیاں ، افترا پردازیاں اور بد زبانیاں خدا تعالیٰ کے سچے سلسلے کی نسبت سن کر اضطراب اور استعجال میں
پڑیں مگر انہیں خدا تعالیٰ کی اس سنت کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ برتی گئی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا
چاہیے۔ اس لیے میں پھر اور بار بار بتا کید حکم کرتا ہوں کہ جنگ و جدال کے مجمعوں ، تحریکوں اور تقریبوں سے
کنارہ کشی کرو۔ اس لیے کہ جو کام تم کرنا چاہتے ہو یعنی دشمنوں پر حجت پوری کرنا وہ اب خدا تعالیٰ نے اپنے
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
ہاتھ میں لے لیا ہے۔
وَقَالُوا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةً مِّنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُنَزِّلَ آيَةً وَ
لكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۔
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی اپنے رب کی طرف سے کیوں نازل نہ ہوئی کہہ خدا نشانوں کے
نازل کرنے پر قادر ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔
براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۱، ۲۵۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
قدرت تو حقیقت میں اسی بات کا نام ہے جو داغ احتیاج اسباب سے منزہ اور پاک اور ادراک انسانی
سے برتر ہو۔ اول خدا کو قادر کہنا اور پھر یہ زبان پر لانا کہ اس کی قدرت اسباب مادی سے تجاوز نہیں کرتی ۔
حقیقت میں اپنی بات کو آپ رد کرنا ہے۔
پرانی تحریریں، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۶)
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَبِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا
فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ )
کوئی صداقت علم الہی کے متعلق جو انسان کے لیے ضروری ہے اس کتاب سے باہر نہیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
اس کتاب (قرآن شریف) سے کوئی دینی حقیقت باہر نہیں رہی بلکہ یہ جمیع حقائق و معارف دینیه
مشتمل ہے۔
(سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۱ حاشیه )
ہر چند میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں کیونکہ
اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔۔۔۔ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ یعنی ہم نے اس کتاب سے کوئی چیز باہر نہیں
رکھی لیکن ساتھ اس کے یہ بھی میرا اعتقاد ہے کہ قرآن کریم سے تمام مسائل دینیہ کا استخراج و استنباط کرنا اور
اس کی مجملات کی تفاصیل صحیحہ پر حسب منشاء الہی قادر ہونا ہر ایک مجتہد اور مولوی کا کام نہیں بلکہ یہ خاص طور
پر ان کا کام ہے جو وحی الہی سے بطور نبوت یا بطور ولایت عظمی مدد دیئے گئے ہوں ۔ سوایسے لوگوں کے لیے جو
استخراج و استنباط معارف قرآنی پر بعلت غیر ملہم ہونے کے قادر نہیں ہو سکتے یہی سیدھی راہ ہے کہ وہ بغیر قصد
استخراج و استنباط قرآن کے ان تمام تعلیمات کو جو سنن متوارثہ متعاملہ کے ذریعہ سے ملی ہیں ۔ بلا تامل وتوقف
قبول کر لیں اور جولوگ وحی ولایت عظمی کی روشنی سے منور ہیں اور الا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) کے گروہ
میں داخل ہیں ان سے بلا شبہ عادت اللہ یہی ہے کہ وہ وقتا فوقتا دقائق مخفیہ قرآن کے ان پر کھولتا رہتا ہے اور یہ
بات ان پر ثابت کر دیتا ہے کہ کوئی زائد تعلیم آنحضرت صلی اللہ علی وسلم نے ہر گز نہیں دی بلکہ احادیث صحیحہ میں
مجملات و اشارات قرآن کریم کی تفصیل ہے۔ سو اس معرفت کے پانے سے اعجاز قرآن کریم ان پر کھل جاتا
ہے اور نیز ان آیات بینات کی سچائی ان پر روشن ہو جاتی ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے جو قرآن کریم سے کوئی
چیز با ہر نہیں ۔ اگر چہ علماء ظاہر بھی ایک قبض کی حالت کے ساتھ ان آیات پر ایمان لاتے ہیں تا ان کی تکذیب
لازم نہ آوے لیکن وہ کامل یقین اور سکینت اور اطمینان جو ملہم کامل کو بعد معائنہ مطابقت و موافقت احادیث
صحیحہ اور قرآن کریم اور بعد معلوم کرنے اس احاطہ نام کے جو در حقیقت قرآن کو تمام احادیث پر ہے ملتی ہے
وہ علماء ظاہر کو کسی طرح مل نہیں سکتی بلکہ بعض تو قرآن کریم کو ناقص و نا تمام خیال کر بیٹھتے ہیں اور جن غیر محدود
صداقتوں اور حقائق اور معارف پر قرآن کریم کے دائمی اور تمام تر اعجاز کی بنیاد ہے اس سے وہ منکر ہیں اور نہ
صرف منکر بلکہ اپنے انکار کی وجہ سے ان تمام آیات بینات کو جھٹلاتے ہیں ۔ جن میں صاف صاف اللہ جل
شانہ نے فرمایا ہے کہ قرآن جمیع تعلیمات دینیہ کا جامع ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۸۱۰۸۰)
تعلیمات ضرور یہ میں سے کوئی چیز قرآن سے باہر نہیں رہی اور قرآن ایک مکمل کتاب ہے جو کسی
دوسرے مکمل کا منتظر نہیں بناتا۔
کوئی صداقت اس سے باہر نہیں ۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶ )
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۰)
میں قرآن شریف سے یہ استنباط کرتا ہوں کہ سب انبیاء کے وصفی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے
کیونکہ آپ تمام انبیاء کے کمالات متفرقہ اور فضائل مختلفہ کے جامع تھے اور اسی طرح جیسے تمام انبیاء کے کمالات
آپ کو ملے قرآن شریف بھی جمیع کتب کی خوبیوں کا جامع ہے۔ چنانچہ فرمایا: فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة : ۴)
اور مَا فَرَّطْنَا فِي الكتب ایسا ہی ایک جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے کہ تمام نبیوں کا اقتدا کر ۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳)
وَيَكْفِي لَكَ فِي شَأْنِ كِتَابِ الله ما اور کتاب اللہ کی شان کی نسبت جو اللہ نے اُس کی
أَثْنَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَقَالَ: مَا فَرَّطْنَا فِي تعریف و توصیف فرمائی وہی تیرے لئے کافی ہے۔ اُس
الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ فِيْهِ تَفْصِيلُ كُلِّ نے فرمایا کہ : مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ۔ اور یہ کہ
شَيْءٍ ، وَمَا جَاءَ فِي حَدِيثِ مُسْلِمٍ عَنْ زَيْدِ اس میں ہر چیز کی تفصیل موجود ہے۔ اور جو مسلم کی حدیث
بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله میں زید بن ارقم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فِيْنَا خَطِيبًا بِمَاء ایک دن مکہ اور مدینہ کے درمیان غدیرخم پر ہمارے
يُدْعَى خُمَّا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَحَمدَ درمیان خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپ نے اللہ کی
اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَوَعَظَ وَذَكَرَ، ثُمَّ حمد و ثنا بیان کی اور وعظ و نصیحت کی اور پھر فرمایا: اما بعد، اے
قَالَ: أَمَّا بَعْدُ أَ لَا يَا أَيُّهَا النَّاسُ! لوگو ! غور سے سنو، میں ایک بشر ہوں قریب ہے کہ میرے
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَنِي رَسُولُ رب کا پیامبر ) ملک الموت ) میرے پاس آئے اور میں اُسے
رَبِّي فَأُجِيبَ، وَأَنَا تَارِكٌ فِيكُمُ لبيك کہوں اور میں تم میں دو نہایت گراں قدر چیزیں چھوڑ
الثَّقَلَيْنِ أَوَّلُهَا كِتَابُ اللهِ فِيهِ رہا ہوں ۔ ان میں سے پہلی کتاب اللہ ( قرآن ) ہے جس میں
الْهُدى وَالنُّورُ، فَخُذُوا بِكِتَابِ الله ہدایت اور نور ہے ۔ پس تم اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لو اور
وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ فَحَثَّ عَلى كِتَابِ اس کی تعلیمات پر عمل کرو۔ چنانچہ آپ نے کتاب اللہ کے لئے
اللهِ وَرَغَبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: وَأَهْل تحریص و ترغیب دلائی پھر فرمایا: اور (دوسرے ) میرے اہل
بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللهَ فِي أَهْلِ بَيْتِی بیت ہیں ۔ میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ یاد
وَكِتَابُ اللهِ هُوَ حَبْلُ اللهِ مَنِ اتَّبَعَةَ دلاتا ہوں اور (یاد رکھو) کہ اللہ کی کتاب ہی حبل اللہ ہے۔
كَانَ عَلَى الْهُدَى، وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ علی جس نے اس کی پیروی کی تو وہ ہدایت پر ہے اور جس نے اُسے
الضَّلَالَةِ فَانْظُرْ كَيْفَ رَغَبَ فِيهِ چھوڑا تو وہ گمراہی پر ہے۔ پس غور کر کہ کس طرح آنحضور نے
وَخَوَّفَ مَنْ تَرَكَهُ مُعْرِضًا عَنْهُ اس (قرآن) کی ترغیب دلائی ہے اور اُس نے اُسے ڈرایا ہے
بِحَيْثُ أَخَذَ غَيْرَهُ الَّذِي يُعَارِضُه جس نے قرآن کو اس طور پر اعراض کرتے ہوئے چھوڑا کہ اُس
فَاعْلَمْ أَنَّ الْقُرْآنَ إِمَامُ وَنُورُ نے وہ لیا جو اس کے معارض ہے۔ پس تو جان لے کہ قرآن
وَيَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَأَنَّهُ تَنْزِيلُ رَبِّ امام اور نور ہے اور وہ حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور یقینا وہ
رب العالمین کی طرف سے اُتارا گیا ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
الْعَالَمِينَ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۵۱، ۲۵۲)
بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ )
اللہ تعالیٰ نے دوسری دعاؤں میں قبول کرنے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ فرمادیا ہے کہ چاہوں تو قبول کروں اور
چاہوں تو رد کروں جیسا کہ یہ آیت قرآن کی صاف بتلا رہی ہے ۔ ( برکات الدعاء، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۳)
فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا
أَخَذْ لَهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُّبْلِسُونَ ۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ زلزلہ ایسے وقت آئے گا کہ کسی کو خبر بھی نہ ہوگی بلکہ لوگ ہماری تکذیب کر چکے
ہوں گے کہ وہ پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔ قرآن شریف سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے : فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا ہے ۔ یہ عادت
اللہ ہے کہ ایسے وقت عذاب آتا ہے جب لوگ اسے بالکل بھول جاتے ہیں ۔ ایسا ہی ان الہامات سے معلوم
ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا چھپ کر آؤں گا گویا ہر شخص کا دل یقین کرلے گا کہ ہم نے جھوٹ بولا ہے۔
بَغْتَةً کا یہی منشاء ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۸)
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
مولوی غلام دستگیر نے میرے صدق یا کذب کا فیصلہ آیت : فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا پر چھوڑا تھا
جس کے اس محل پر یہ معنی ہیں کہ جو ظالم ہوگا اس کی جڑھ کاٹ دی جائے گی اور یہ امر کسی اہل علم پر مخفی نہیں کہ
آیت ممدوحہ بالا کا مفہوم عام ہے جس کا اس شخص پر اثر ہوتا ہے جو ظالم ہے پس ضرور تھا کہ ظالم اس کے اثر
سے ہلاک کیا جاتا لہذا چونکہ غلام دستگیر خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم تھا اس لیے اس قدر بھی اس کو مہلت نہ ملی جو
اپنی اس کتاب کی اشاعت کو دیکھ لیتا اس سے پہلے ہی مر گیا اور سب کو معلوم ہے کہ وہ اس دعا سے چند روز بعد
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۴)
ہی فوت ہو گیا۔
قُلْ لا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللهِ وَ لَا اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي
مَلَكُ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ أَفَلَا
تَتَفَكَّرُونَ ۔
هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْلَى وَالْبَصِيرُ کیا اندھا اور بینا مساوی ہو سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں! پس جب ہم اس بات
کو دیکھتے ہیں تو پھر کس قدر غلطی ہے کہ ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔ غرض یہ ہے کہ مومن کی فراست سے
ڈرنا چاہیے اور مقابلہ مومن کے لیے تیار ہو جانا دانشمند انسان کا کام نہیں ہے اور مومن کی شناخت انہیں آثار
اور نشانات سے ہو سکتی ہے جو ہم نے ابھی بیان کیے ہیں اسی فراست الہیہ کا رعب تھا جو صحابہ کرام پر تھا اور
ایسا ہی انبیاء علیہم السلام کے ساتھ یہ رعب بطور نشان الہی آتا ہے۔ وہ پوچھ لیتے تھے کہ اگر یہ وحی الہی ہے تو
ہم مخالفت نہیں کرتے اور وہ ایک ہیبت میں آجاتے تھے ۔۔۔۔ جو لوگ یہ معلوم کر لیتے ہیں کہ مومن کے ساتھ
خدا ہے وہ اس کی مخالفت چھوڑ دیتے ہیں اور اگر سمجھ میں نہ آئے تو تنہا بیٹھ کر اس پر غور کرتے ہیں۔
( رپورٹ جلسہ سالانه، ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۲، ۱۴۳)
وَ إِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِأَيْتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى
نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ
ودو دو
فَانَّهُ غَفُورٌ غفور رحيم ۔
کفارہ کی تلاش میں لگنا ہنسی کی بات ہے کیا کفارہ وعدوں کو توڑ سکتا ہے بلکہ وعدہ وعدہ سے بدلتا ہے اور نہ
کسی اور تدبیر سے جیسے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : سَلامُ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ -
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸۱)
جو شخص غم میں سے بوجہ اپنی جہالت کے کوئی بدی کرے اور پھر تو بہ کرے اور نیک کاموں میں مشغول
ہو جائے پس اللہ غفور رحیم ہے۔
شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۲)
وَ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ )
وَ لِتَسْتَبِيْنَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ ۔۔۔۔۔ تا مجرموں کی راہ کھل جائے یعنی سعید لوگ الگ ہو جائیں اور
شرارت پیشہ اور سرکش آدمی الگ ہو جائیں ۔ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۹ حاشیه )
وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ : اور تا مجرموں کی راہ صاف طور پر کھل جاوے یعنی تا معلوم ہو جاوے کہ
کون لوگ تیرا ساتھ اختیار کرتے ہیں اوکون لوگ بغیر بصیرت کامل کے مخالفت پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۳)
وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ : تا کہ مجرموں کی راہ کھل جائے یعنی معلوم ہو جائے کہ کون تجھ سے برگشتہ
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۳ )
ہوتا ہے۔
وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ : اور تا خدا کی حجت پوری ہو جائے اور مجرموں کی راہ کھل جائے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۸)
وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ : اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے یعنی معلوم ہو جائے کہ کون مجرم اور کون
طالب حق ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۶)
قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ كَذَّبْتُم بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِن
الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ
مجھے اپنی رسالت پر کھلی کھلی دلیل اپنے رب کی طرف سے ملی ہے
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۵)
کہہ میں کامل ثبوت لے کر اپنے رب کی طرف سے آیا ہوں اور تم اس ثبوت کو دیکھتے ہو اور پھر تکذیب کر
رہے ہو۔ جس چیز کو تم جلدی سے مانگتے ہو ( یعنی عذاب ) وہ تو میرے اختیار میں نہیں ۔ حکم اخیر صادر کرنا تو
خدا ہی کا منصب ہے۔ وہی حق کو کھول دے گا اور وہی خیر الفاصلین ہے جو ایک دن میرا اور تمہارا فیصلہ کر
دے گا۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۲)
وَ عِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا
تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ
الَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ
میں نے کئی بار اشتہار دیا ہے کہ کوئی ایسی سچائی پیش کرو جو ہم قرآن شریف سے نہ نکال سکیں ، لا رطب و
لَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبین ۔ یہ ایک نا پیدا کنار سمندر ہے اپنے حقائق اور معارف کے لحاظ سے اور اپنی
فصاحت و بلاغت کے رنگ میں ۔
اگر بشر کا کلام ہوتا توسطحی خیالات کا نمونہ دکھا یا جاتا مگر یہ طرز ہی اور ہے جو بشری طرزوں سے الگ اور
ممتاز ہے۔ اس میں باوجود اعلیٰ درجہ کی بلند پردازی کے نمود و نمائش بالکل نہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
اگر کسی کا یہ ارادہ ہو کہ بلا استصواب کتاب اللہ اس کا حرکت و سکون نہ ہوگا اور اپنی ہر ایک بات پر کتاب
اللہ کی طرف رجوع کرے گا تو یقینی امر ہے کہ کتاب اللہ مشورہ دے گی جیسے فرمایا : لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا
في كتب مبين سواگر ہم یہ ارادہ کریں کہ ہم مشورہ کتاب اللہ سے لیں گے تو ہم کو ضرور مشورہ ملے گا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۵)
وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمُ بِالَّيْلِ وَ يَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمُ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ
لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ )
قَالَ بَعْضُ الْمُسْتَعْجِلِينَ إِنَّ لَفظ " التَّوَفَّى" بعض جلد باز کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ قرآن کریم
قَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ بِمَعْنَى الْإِنَامَةِ أَيْضًا، كَمَا میں نیند کے معنے میں بھی آیا ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے
قَالَ اللهُ تَعَالَى اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ فرمایا ہے: اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي
مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا ، وَكَمَا قَالَ لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا اور جیسے کہ فرمایا: وَ هُوَ الَّذِي
اللهُ تَعَالَى وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ وَ يَعْلَمُ يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ وَ يَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمُ بِالنَّهَارِ ثُمَّ
مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيْهِ لِيُقْضَى يَبْعَثُكُمْ فِيْهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى پس واضح
أَجَلٌ مُّسَمًّى فَاعْلَمْ أَنَّ اللهَ تَعَالَى مَا أَرَادَ في رہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں توفی کے لفظ
هذِهِ الْآيَاتِ مِنْ لَفْظِ التَّوَفَّى إِلَّا الْإِمَاتَةَ سے موت اور اور قبض روح کے علاوہ اور کو اور کوئی مفہوم
وَقَبْضَ الرُّوحِ، فَلِأَجْلِ ذَلِكَ أَقَامَ الْقَرَآئِنَ مراد نہیں لیا ور اسی مفہوم کی تعیین کے لیے اللہ تعالیٰ
وَقَالَ وَالَّتِي لَمْ تَمْتُ فِي مَنَامِهَا ، يَعْنِي وَالَّتِي نے قرائن قائم کیے ہیں چنانچہ فرمایا : وَ الَّتِي لَمْ
لَمْ تَمُتْ لِمَوْتِ حَقِيقِي يَتَوَفَّاهُ اللهُ فِي مَنَامِهَا تَمُتُ فِي مَنَامِهَا یعنی وہ جان جو حقیقی موت نہیں
يمَوْتِ فَجَازِي فَانْظُرْ كَيْفَ أَشَارَ فِي هَذِهِ مرتی اسے اللہ تعالیٰ نیند میں موت مجازی دے کر
الْآيَةِ إِلَى أَنَّ قَبْضَ الرُّوحِ فِي النَّوْمِ مَوْت اس کی توفی کرتا ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ نے توفی کا
مَجَازِي فَذَكَرَ لَفَظَ التَّوَفَّى هُهُنَا بِإِقَامَةِ ذكر منام کے قرینے سے کیا تا یہ بتایا جائے کہ
قَرِينَةِ الْمَنَامِ تَنْبِيهَا عَلَى أَنَّ لَفَظَ التَّوَفِّي یہاں توفی کے معنی حقیقی معنوں سے مجازی معنی کی
هُهُنَا قَدْ نُقِلَ مِنَ الْمَعْنَى الْحَقِيقِي إِلَى الْمَعْنَى طرف منتقل کیے گئے ہیں اور یہ ا ہیں اور یہ اشارہ ہے کہ توفی
ل : ( الزمر : ۴۳)
الْمَجَازِي، وَإِشَارَةً إِلَى أَنَّ مَعْنَى لَفَظَ التَّوَفَّى کے حقیقی معنے موت ہیں نہ کچھ اور ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ
حَقِيقَةً هُوَ الْمَوْتُ لَا غَيْرُهُ وَكَذَلِكَ أَقَامَ نے اس آیت میں ثُمَّ يَبْعَثُكُمُ اور الَّيْلِ کا قرینہ
قَرِينَةً قَوْلِهِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ وَقَرِيْنَةَ اللَّيْلِ فِي بھی ساتھ لگایا ہے یعنی هُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ
آيَةٍ أُخْرَى أَعْنِي آيَةَ وَ هُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمُ الح کی آیت میں اور یہ قرائن اس لیے قائم کیے تا یہ
بِأَلَّيْلِ ۔۔ الخ، تَنْبِيهَا عَلَى أَنَّ لَفَظَ التَّوَفَّى هُهُنا بتایا جائے کہ اس جگہ توفی کے لفظ کے معنے سلانے
لَيْسَ يَمْعَنَى الْإِنَامَةِ بَلِ الْمَقْصُودُ الْإِمَاتَةُ کے نہیں ۔ بلکہ اس سے مراد امانت اور امانت کے
وَالْبَعْثُ بَعْدَ الْإِمَاتَةِ لِيَكُونَ دَلِيْلًا عَلَى بَعْثِ بعد بعث ہے تا کہ یہ بات بعث یوم الدین کے لیے
يَوْمِ الدِّينِ
دلیل ہو۔
فَلِأَجْلِ ذَلِكَ ذَكَرَ بَعْثَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ بَعْدَ اسی لیے اس آیت کے بعد بعث یوم القیامہ کا
هَذِهِ الْآيَةِ وَقَالَ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ، لِيَجْعَلَ خدا تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اور فرمایا ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ
هُذَا الْمَوْتَ الْمَجَازِي وَالْبَعْثَ الْمَجَازِ (پھر تم اس کی طرف لوٹ کر آؤ گے ) تا یہ مجازی
دَلِيْلًا عَلَى الْمَوْتِ الْحَقِيقِي وَالْبَعْثِ الْحَقِيقِي موت اور مجازی بعث حقیقی موت اور حقیقی بعث
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۶۱، ۳۶۲) پر دلیل ہو۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ
تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ )
تم پر حفاظت کرنے والے مقرر ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھیجتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے چوکیدار مقرر ہیں
جو اس کے بندوں کی ہر طرف سے یعنی کیا ظاہری طور پر اور کیا باطنی طور پر حفاظت کرتے ہیں۔ اس مقام میں
صاحب معالم نے یہ حدیث لکھی ہے کہ ہر یک بندہ کیلئے ایک فرشتہ موکل ہے جو اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
اور اس کی نیند اور بیداری میں شیاطین اور دوسری بلاؤں سے اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے اور اسی مضمون کی
ایک اور حدیث کعب الاحبار سے بیان کی ہے اور ابن جریر اس آیت کی تائید میں یہ حدیث لکھتا ہے : ان
مَعَكُمْ مِّنْ لَّا يُفَارِقُكُمْ إِلَّا عِنْدَ الْخَلَاءِ وَعِنْدَ الْجِمَاعِ فَاسْتَحْيُوهُمْ وَ أَكْرِمُوْهُمْ - یعنی
تمہارے ساتھ وہ فرشتے ہیں کہ بجز جماع اور پاخانہ کی حاجت کے تم سے جدا نہیں ہوتے ۔ سو تم ان سے شرم