سورة النّبَإِ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پیروی کرنے والے اور ہر ایک ظلم سے بچنے والے جس کا علم محض خدا کو ہے بچائے جائیں گے اور کمزور لوگ
طاعون سے شہید ہو کر شہادت کا اجر پاویں گے اور طاعون ان کے لیے تمحیص اور تطہیر کا موجب ٹھیرے گی۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۱۱، ۷۱۲ )
جن لوگوں نے مجھے قبول کیا اور مجھ پر ایمان لائے اور اپنے ایمان کو کی ظلم اور قصور اور کسی نوع کی ایمانی یا
عملی تاریکی یا نقص کے ساتھ مختلط نہیں کیا وہ طاعون کے حملہ سے امن میں رہیں گے ۔ پس وحی الہی سے
کہاں سے یہ ثابت ہے کہ جو لوگ اپنے اندر کچھ نقص اور ظلم رکھتے ہیں یا کوئی ایمانی کمزوری ہے وہ بھی اس
وعدہ الہی کے نیچے داخل ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۵)
ماننا پڑتا ہے کہ بعض مومنوں کو بھی طاعون ہو سکتا ہے مگر یادر ہے وہی مومن جو کامل نہیں ۔ اسی لیے میرے
الہام میں ہے کہ وہ طاعون سے محفوظ رہیں گے جو لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلم کے مصداق ہیں یعنی اپنے
ایمان کے نور میں کسی قسم کی تاریکی شامل نہیں کرتے اور یہ مقام سوائے کاملین کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا
سنہ ۶ ہجری میں جب طاعون پڑا ہے تو کوئی مسلمان نہیں مرا لیکن جب حضرت عمر کے عہد میں طاعون پڑا
تو کئی صحابی بھی شہید ہوئے ۔ وجہ یہ کہ کامل مومن ہی ایسی باتوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ صفحه ۹)
جن لوگوں نے مان لیا ہے اور اپنے ایمان کے ساتھ کسی ظلم کو نہ ملایا۔ ایسے لوگوں کے واسطے امن ہے اور
وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔ اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وعدہ ہے کہ جماعت کے وہ لوگ بچائے جائیں گے
جو پورے طور سے ہماری ہدایتوں پر عمل کریں اور اپنے اندرونی عیوب اور اپنی غلطیوں کی میل کو دور کر دیں
گے اور نفس کی بدی کی طرف نہ جھکیں گے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۴ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
وَ مِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَ وَ إِخْوَانِهِمْ وَ اجْتَبَيْنَهُمْ وَ هَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ
اجْتَبَینھم اور ہم نے ان کو چن لیا یعنی وہ باعتبار اپنی فطرتی قوتوں کے دوسروں میں سے چیدہ اور
برگزیدہ تھے اس لیے قابلِ رسالت و نبوت ٹھہرے۔
( براہین احمدیہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱۱)
أولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُمْ هُمُ اقْتَدِهُ قُلْ لَا أَسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ
إِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِينَ ۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں کیونکہ وہ وجود پاک جامع کمالات
متفرقہ ہے پس وہ موسیٰ بھی ہے اور عیسیٰ بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور یوسف بھی اور یعقوب بھی۔ اسی کی
طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے : فَبِهَا لَهُمُ اقْتَدِه یعنی اے رسول اللہ ! تو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے
وجود میں جمع کرلے جو ہر یک نبی خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ پس اس سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی
شانیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں شامل تھیں اور در حقیقت محمد کا نام صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی
طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ محمدؐ کے یہ معنے ہیں کہ بغایت تعریف کیا گیا اور غایت درجہ کی تعریف تبھی متصور ہو
سکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ اور صفات خاصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہوں چنانچہ
قرآن کریم کی بہت سی آیتیں جن کا اس وقت لکھنا موجب طوالت ہے اسی پر دلالت کرتی بلکہ بصراحت
بتلاتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک باعتبار اپنی صفات اور کمالات کے مجموعہ انبیاء تھی اور
ہر یک نبی نے اپنے وجود کے ساتھ مناسبت پاکر یہی خیال کیا کہ میرے نام پر وہ آنے والا ہے اور
قرآن کریم ایک جگہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ ابراہیم سے مناسبت رکھنے والا یہ نبی ہے اور بخاری میں
ایک حدیث ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری مسیح سے بشدت مناسبت ہے اور
اس کے وجود سے میرا وجود ملا ہوا ہے۔ پس اس حدیث میں حضرت مسیح کے اس فقرہ کی تصدیق ہے کہ وہ نبی
میرے نام پر آئے گا ۔ سو ایسا ہی ہوا کہ ہمارا مسیح صلی اللہ علیہ وسلم جب آیا تو اس نے مسیح ناصری کے ناتمام
کاموں کو پورا کیا اور اس کی صداقت کیلئے گواہی دی اور ان تہمتوں سے اس کو بری قرار دیا جو یہود اور نصاری
نے اس پر لگائی تھیں اور مسیح کی روح کو خوشی پہنچائی۔ یہ صیح ناصری کی روحانیت کا پہلا جوش تھا جو ہمارے سید،
ہمارے مسیح خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے اپنی مراد کو پہنچا۔ فالحمد للہ !
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۳)
یہ کمالات متفرقہ اس امت میں جمع کرنے کا کیوں وعدہ دیا گیا ؟ اس میں بھید یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی گیا؟ :
اللہ علیہ وسلم جامع کمالات متفرقہ ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَبِهَا لَهُمُ اقْتَدِه یعنی
تمام نبیوں کو جو ہدایتیں ملی تھیں اُن سب کا اقتدا کر ۔ پس ظاہر ہے کہ جو شخص ان تمام متفرق ہدایتوں کو اپنے
اندر جمع کرے گا اس کا وجود ایک جامع وجود ہو جائے گا اور تمام نبیوں سے وہ افضل ہوگا پھر جو شخص اس نبی
جامع الکمالات کی پیروی کرے گا ضرور ہے کہ ظلی طور پر وہ بھی جامع الکمالات ہو۔
چشمه سیحی، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۱)
یہ جو قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ : فَبِها لَهُمُ اقْتَدِه پس ان یہ
کی یعنی گذشتہ نبیوں کی جن کا اوپر ذکر آیا ہے اقتدا کر ۔ اس آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی
فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جس قدر گذشتہ انبیاء ہوئے انہوں نے مخلوق کی ہدایت مختلف
پہلوؤں سے کی اور مختلف قسم کی ان میں خوبیاں تھیں۔ کسی میں کوئی خوبی اور کمال تھا اور کسی میں کوئی اور ان
تمام نبیوں کی اقتدا کرنا یہ معنے رکھتا ہے کہ ان تمام متفرق خوبیوں کو اپنے اندر جمع کر لینا چاہیے اور اس میں میں کچھ
شک نہیں کہ جو شخص جامع ان تمام خوبیوں کا ہے جو متفرق طور پر تمام انبیاء سے افضل ہیں کیونکہ ہر ایک کی خوبی
اس میں موجود ہے اور وہ تمام متفرق خوبیوں کا جامع ہے مگر پہلے اس سے کوئی نبی ان تمام خوبیوں کا جامع نہ تھا۔
( بدر جلد ۴ نمبر ۳۲ مورخه ۲۱ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۲)
اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ فَبِها لَهُمُ اقْتَدِہ ان کی ہدایت کی پیروی کر یعنی
تمام گذشتہ انبیا کے کمالات متفرقہ کو اپنے اندر جمع کرلے ۔ یہ آیت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی
فضیلت کا اظہار کرتی ہے۔ تمام گذشتہ نبیوں اور ولیوں میں جس قدر خوبیاں اور صفات اور کمال تھے وہ سب
کے سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے تھے۔ سب کی ہدایتوں کا اقتدا کر کے آپ جامع تمام
کمالات کے ہو گئے مگر جامع بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسان متکبر نہ ہو۔ جو سمجھتا ہے کہ میں نے سب کچھ
سمجھ لیا ہے وہ ٹھوکر کھاتا ہے۔ خاکساری سے زندگی بسر کرنی چاہیے ۔ جہاں انسان کوئی فائدہ کی بات دیکھے
چاہیے کہ اسی جگہ سے فائدہ حاصل کرے۔
( بدر جلد نمبر ۳۳ مورخه ۶ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه (۲)
یہ امر جو ہے کہ تو سب کی اقتدا کر یہ امر بھی خلقی اور کوئی ہے یعنی تیری فطرت کو حکم دیا کہ وہ کمالات جو جمیع
انبیاء علیہم السلام میں متفرق طور پر موجود تھے اس میں یکجائی طور پر موجود ہوں اور گویا اس کے ساتھ ہی وہ
کمالات اور خوبیاں آپ کی ذات میں جمع ہو گئیں۔ (احکم جلدے نمبر ۸ مورخہ ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۳)
وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا انْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ
انْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَ هُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْسَ
تُبْدُونَهَا وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ قُلِ اللهُ
ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ ۔
الہام کے منکروں نے اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات کا کچھ قدر شناخت نہیں کیا اور اس کی رحمت کو جو بندوں
کی ہر یک حاجت کے وقت جوش مارتی ہے نہیں پہچانا تب ہی انہوں نے کہا کہ خدا نے کوئی کتاب کسی بشر پر
نازل نہیں کی۔
ترا عقل تو ہر دم پائے بند کبر می دارد برو عقلی طلب کن کت زخود بینی بروں آرد
ہماں بہتر که ما آن علم حق از حق بیاموزیم که این علمی که ما داریم صد سهو وخطا دارد
که گوید بهتر از قولش گر او خاموش نبشیند که گیرد دست اے ناداں گرا و دست تو بگذارد
بر و قدرش به بیس و از حجت بے اصل دم درکش که این حجت که می آری بلا با بر سرت آرد
( براہین احمدیہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۶۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : کہہ خدا نے یہ کلام اتارا ہے پھر ان کو لہو ولعب کے خیالات
میں چھوڑ دے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۸۲)
قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي ۔ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : ان کو جواب دے کہ خدا اس کا روبار کا بانی ہے ۔ پھر ان کو ان
کی لہو و لعب میں چھوڑ دے۔
لیکچر لاہور ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۹۱)
قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ : کہہ نہیں ! یہ وعدے خدا کی طرف سے ہیں اور پھر ان کو ان
کے لہو ولعب میں چھوڑ دے یعنی جو بد گمانی کر رہے ہیں کرتے رہیں ۔ آخر دیکھ لیں گے کہ یہ خدا کی باتیں
ہیں یا انسان کی ۔
براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۸۳)
جو لوگ اللہ تعالیٰ کو محدود القویٰ ہستی سمجھتے ہیں وہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ میں داخل ہیں ، جوا ایک حد تک
ہی خدا کو مانتے ہیں یہ نیچریت کا شعبہ ہے۔ الحکم جلد ۴ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۲)
جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ مشکل ہے کہ مصنوعی خدا پر موت آوے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو مانا نہیں وہ ما