سورة التّکویر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حدود معلوم ہیں ۔
سورة الانعام
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸)
خدا کی اصل حقیقت کا اندازہ کسی کو معلوم نہیں صرف سماعی باتوں پر مدار رہا مطلب یہ کہ ایمان کے طور پر
خدا کو مانا گیا مگر اصل کنہ اس کی کسی کو معلوم نہ ہوئی ۔۔۔۔۔۔ لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ یعنی خدا
کو آنکھیں نہیں پاسکتیں اور وہ آنکھوں کو پا سکتا ہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی کنہ کوئی
عقل دریافت نہیں کر سکتی ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۷)
خدا تعالیٰ کی ذات تو مخفی در مخفی اور غیب در غیب اور وراء الوراء ہے اور کوئی عقل اس کو دریافت نہیں کر سکتی
جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے: لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ یعنی بصارتیں اور بصیرتیں اس کو بیا اس کو پانہیں
سکتیں اور وہ اُن کے انتہا کو جانتا ہے اور اُن پر غالب ہے۔ پس اُس کی توحید محض عقل کے ذریعہ سے غیر ممکن
ہے کیونکہ توحید کی حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ انسان آفاقی باطل معبودوں سے کنارہ کرتا ہے یعنی بُتوں یا
انسانوں یا سورج چاند وغیرہ کی پرستش سے دستکش ہوتا ہے۔ ایسا ہی انفسی باطل معبودوں سے پر ہیز کرے
یعنی اپنی روحانی جسمانی طاقتوں پر بھروسہ کرنے سے اور اُن کے ذریعہ سے تعجب کی بلا میں گرفتار ہونے
سے اپنے تئیں بچاوے۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ بجز ترک خودی اور رسول کا دامن پکڑنے کے توحید
کامل حاصل نہیں ہو سکتی ۔
اور جو شخص اپنی کسی قوت کو شریک باری ٹھہراتا ہے وہ کیونکر موحد کہلا سکتا ہے۔
( حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷ ۱۴ ، ۱۴۸)
وہ غیر محدود ہے جیسا جیسا کہ اس آیت میں لکھا ہے : لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ یعنی آنکھیں
اس کے انتہا کو نہیں پاسکتیں اور وہ آنکھوں کے انتہا تک پہنچتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ اس جگہ بظاہر انکار دیدار ہے اور اس کے
مخالف یہ آیت ہے إلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ( القيامة : ۲۴) اس سے دیدار ثابت ہوتا ہے سو سیچ اور یحییٰ کے کلمات
میں اسی قسم کا تناقض ہے جو دراصل تناقض نہیں ایک نے مجاز کو ذہن میں رکھا اور دوسرے نے حقیقت کو اس
لیے کچھ تناقض نہ ہوا۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶۳ حاشیه )
خدا کے کلام میں دقیق نظر کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ وہ ازلی اور ابدی ہے اور مخلوقات کی ترتیب اس کے
از لی ہونے کی مخالف نہیں ہے اور استعارات کو ظاہر پر حمل کر کے مشہودات پر لانا بھی ایک نادانی ہے۔ اس
کی صفت ہے : لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸)
خدا کی کنہ میں ہم دخل نہیں دے سکتے ۔ اسلم طریق یہی ہے کہ انسان لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ پر ایمان رکھے
کہ میرا منصب نہیں کہ خدا کی کل صفات کو میں دیکھ لوں اور ان کی تحقیقات کرلوں ۔
ہم خدا پر چھوڑ دیں۔
طبیب بیان کرتے ہیں کہ پانی سرد اور آگ گرم ہے مگر یہ نہیں بتلا سکتے کہ پانی سرد کیوں ہے اور آگ
گرم کیوں ہے؟ فلاسفر بھی یہاں گنہ اشیا میں آکر عاجز رہ گئے ہیں ۔ یہاں اُفَوِّضُ أَمْرِی إِلَى اللهِ پر چلے کہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه (۸)
حقیقت میں محبت کے ثمرات میں سے نفی وجود ضروری ہے۔ اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا بلکہ قرآن شریف
سے یہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔
یہ وہ مقام ہے جو فنا فی اللہ کہلاتا ہے لیکن وجودیوں کا یہ حال نہیں ان کا تو یہ حال ہے کہ گویا انہوں نے
ڈاکٹروں کی طرح تشریح کر کے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیا ہے۔ تب ہی تو یہ خود بھی خدا بنتے ہیں حالانکہ یہ صریح غلط
اور بے ہودہ امر ہے۔ اللہ تعالیٰ تو صاف فرماتا ہے : لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه (۸)
بجز اس طریق کے کہ خدا خود ہی تجلی کرے اور کوئی دوسرا طریق نہیں ہے جس سے اس کی ذات پر یقین
کامل حاصل ہو لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ سے بھی یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ابصار پر وہ آپ ہی
روشنی ڈالے تو ڈالے۔ ابصار کی مجال نہیں ہے کہ خود اپنی قوت سے اسے شناخت کر لیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷۳)
لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ کے یہی معنے ہیں کہ وہ صرف عقلوں کے ذریعہ سے شناخت نہیں کیا جا سکتا بلکہ خود جو
ذریعہ (اس) نے بتلائے ہیں ان سے ہی اپنے وجود کو شناخت کرواتا ہے اور اس امر کے لیے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ جیسی اور کوئی دعا نہیں ہے۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ و صفحه ۷ )
قَدْ جَاءَ كُمُ بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ ۚ وَمَنْ عَى فَعَلَيْهَا وَمَا
أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ
سورة الانعام
خدا نے میری رسالت پر روشن نشان تمہیں دیئے ہیں ۔ سو جوان کو شناخت کرے اس نے اپنے ہی نفس کو
فائدہ پہنچایا اور جو اندھا ہو جائے اس کا وبال بھی اسی پر ہے میں تو تم پر نگہبان نہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۲، ۴۴۳)
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ
زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ون
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اس قدر ہمیں طریق ادب اور اخلاق کا سبق سکھلایا ہے کہ وہ فرماتا ہے
کہ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ ( سورۃ الانعام الجزوے) یعنی تم
مشرکوں کے بتوں کو بھی گالی مت دو کہ وہ پھر تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے کیونکہ وہ اس خدا کو جانتے نہیں ۔
اب دیکھو کہ باوجود یکہ خدا کی تعلیم کی رو سے بت کچھ چیز نہیں ہیں مگر پھر بھی خدا مسلمانوں کو یہ اخلاق سکھلاتا
ہے کہ بتوں کی بدگوئی سے بھی اپنی زبان بند رکھو اور صرف نرمی سے سمجھاؤ ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ مشتعل ہو کر خدا
کو گالیاں نکالیں اور ان گالیوں کے تم باعث ٹھہر جاؤ۔ (پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۱،۴۶۰)
وَ اقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةً لِّيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا
الْأَيْتُ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ
یہ لوگ سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر کوئی نشان دیکھیں تو ضرور ایمان لے آئیں گے ان کو کہہ دے کہ
نشان تو خدا تعالیٰ کے پاس ہیں اور تمہیں خبر نہیں کہ جب نشان بھی دیکھیں گے تو کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۳)
قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ یعنی ان کو کہہ دو کہ نشان اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں جس نشان کو چاہتا ہے اسی نشان
کو ظاہر کرتا ہے بندہ کا اُس پر زور نہیں ہے کہ جبر کے ساتھ اس سے ایک نشان لیوے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۵۵)
اقتراح کے نشانوں کو اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔ نبی کبھی جرات کر کے یہ نہیں کہے گا کہ تم جو نشان مجھ سے
مانگو میں وہی دکھانے کو طیار ہوں اس کے منہ سے جب نکلے گا یہی نکلے گا : إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ اور یہی اس
کی صداقت کا نشان ہوتا ہے۔ کم نصیب مخالف اس قسم کی آیتوں سے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ معجزات سے
انکار کیا گیا ہے مگر وہ آنکھوں کے اندھے ہیں ان کو معجزات کی حقیقت ہی معلوم نہیں ہوتی اس لیے وہ ایسے
اعتراض کرتے ہیں اور نہ ذات باری کی عزت اور جبروت کا ادب ان کے دل پر ہوتا ہے ہمارا خدا تعالیٰ پر کیا
حق ہے کہ ہم جو کہیں وہ وہی کر دے۔ یہ سوء ادب ہے اور ایسا خدا خدا ہی نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔ پس اقتراحی
نشانات سے اس لیے منع کیا جاتا ہے اور روکا جاتا ہے کہ اس میں پہلی رگ سوء ادبی کی پیدا ہو جاتی ہے جو
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۳)
ایمان کی جڑ کاٹ ڈالتی ہے۔
وَ نُقَلِّبُ أَقْدَتَهُمْ وَ أَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ نَذَرُهُمْ فِي
طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ ۔
نشانوں کے دکھلانے کا ذکر قرآن شریف میں جا بجا آیا ہے بعض جگہ اپنے پہلے نشانوں کا حوالہ بھی دیا ہے
دیکھو آیت كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ -
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۴)
افَغَيْرَ اللَّهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ مُفَصَّلًا وَالَّذِينَ
اتَيْنُهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُسْتَرِينَ )
جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے وہی کچھ حدیث میں ۔ ہاں ! بعض باتوں کا استنباط ایسا اعلیٰ
حدیثوں نے کیا ہے کہ دوسرے گو اس کو سمجھ نہیں سکتے ورنہ حدیث قرآن سے باہر نہیں۔ خدا نے قرآن کا نام
رکھا ہے مفصلاً اس پر ایمان ہونا چاہیے ۔ بعض تفاسیر سوائے انبیاء کے اور کی سمجھ نہیں آتیں پھر اس طرح
حدیث میں قرآن سے زائد کچھ نہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲)
کیا بجز خدا کے میں کوئی اور حکم طلب کروں اور وہ وہی ہے جس نے مفصل کتاب تم پر اُتاری اور جن
لوگوں کو ہم نے کتاب یعنی قرآن دیا ہے مراد یہ ہے کہ جن کو ہم نے علم قرآن سمجھایا ہے وہ خوب جانتے ہیں
کہ وہ منجانب اللہ ہے سوالے پڑھنے والے تو شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب ان آیات پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مخاطب اس آیت کے جو فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُتَرین ہے ایسے لوگ ہیں جو ہنوز یقین اور ایمان اور علم سے کم حصہ ر جو ہنوز یقین اور ایمان اور علم سے کم حصہ رکھتے ہیں بلکہ اوپر کی آیتوں سے یہ بھی
کھلتا ہے کہ اس جگہ یہ حکم فلا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُسْتَرِینَ کا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے جس کا قرآن شریف
میں ذکر کیا گیا ہے کیونکہ شروع کی آیت میں جس سے یہ آیت تعلق رکھتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی
قول ہے یعنی یہ کہ اَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِی حَكَما سو ان تمام آیات کا با محاورہ ترجمہ یہ ہے کہ میں بجز خدائے تعالیٰ
کے کوئی اور حکم جو مجھ میں اور تم میں فیصلہ کرے مقرر نہیں کر سکتا وہ وہی ہے جس نے تم پر مفصل کتاب نازل کی
سوجن کو اس کتاب کا علم دیا گیا ہے وہ اس کا منجانب اللہ ہونا خوب جانتے ہیں سوتو (اے بے خبر آ دمی ) شک
کرنے والوں میں سے مت ہو۔
اب تحقیق سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود شک نہیں کرتے وسلم خود شک نہیں کرتے بلکہ شک کرنے والوں کو بحوالہ
شواہد و دلائل منع فرماتے ہیں پس با وجود ایسے کھلے کھلے بیان کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف شک
فی الرسالت کو منسوب کرنا بے خبری و بے علمی یا محض تعصب نہیں تو کیا ہے۔
پھر اگر کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ اگر شک کرنے سے بعض ایسے نو مسلم یا مترد دمنع کئے گئے تھے
جو ضعیف الایمان تھے تو اُن کو یوں کہنا چاہیے تھا کہ تم شک مت کرو نہ یہ کہ تو شک مت کر کیونکہ ضعیف الایمان
آدمی صرف ایک ہی نہیں ہوتا بلکہ کئی ہوتے ہیں بجائے جمع کے واحد مخاطب کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ اس وحدت سے وحدت جنسی مراد ہے جو جماعت کا حکم رکھتی ہے اگر تم اوّل سے آخر
تک قرآن شریف کو پڑھو تو یہ عام محاورہ اُس میں پاؤ گے کہ وہ اکثر مقامات میں جماعت کو فرد واحد کی صورت
میں مخاطب کرتا ہے ۔۔۔۔۔ تمام قرآن شریف میں ایک نقطہ یا ایک شعشہ اس بات پر دلالت کرنے والا نہیں
پاؤ گے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نبوت یا قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے کی نسبت کچھ شک تھا
بلکہ یقینی اور قطعی بات ہے کہ جس قدر یقین کامل و بصیرت کامل و معرفت اکمل کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی ذات بابرکات کی نسبت دعویٰ کیا ہے اور پھر اُس کا ثبوت دیا ہے ایسا کامل ثبوت کسی دوسری موجودہ
کتاب میں ہرگز نہیں پایا جاتا۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۲ تا ۴۲۶)
وَ إِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا
الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ )
قرآن کریم کی محکمات اور بینات علم ہے اور مخالف قرآن کے جو کچھ ہے وہ ظن ہے اور جو شخص علم ہوتے
ظن کا اتباع کرے وہ اس آیت کے نیچے داخل ہے۔ (الحق مباحثہ لدھیانه، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۹۴)
وَمَا لَكُمْ الَّا تَأْكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ
إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ وَ إِنَّ كَثِيرًا لَيُضِلُّونَ بِأَهْوَا بِهِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ
اعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ
(اس سوال کے جواب میں کہ کیا کسی غریب سید کو ز کوۃ دی جاسکتی ہے فرمایا : )
اصل میں منع ہے۔ اگر اضطراری حالت ہو ، فاقہ پر فاقہ ہو تو ایسی مجبوری کی حالت میں جائز ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ - حدیث سے فتویٰ تو یہ ہے کہ نہ دینی چاہیے اگر سید کو اور قسم کا
رزق آتا ہو تو اسے زکوۃ لینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ہاں ! اگر اضطراری حالت ہو تو اور بات ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۷ صفحه ۵ )
اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي
الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٌ مِنْهَا كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْكَفِرِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
کیا وہ شخص جو مردہ تھا اور ہم نے اس کو زندہ کیا اور ہم نے اس کو ایک نور عطا کیا جس کے ساتھ وہ لوگوں
میں چلتا ہے یعنی اس نور کی برکات لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں کیا ایسا آدمی اس آدمی کی مانند ہو سکتا ہے جو سراسر
تاریکی میں اسیر ہے اور اس سے نکل نہیں سکتا نور اور حیات سے مراد روح القدس ہے کیونکہ اس سے ظلمت
دور ہوتی ہے اور وہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اسی لیے اس کا نام روح القدس ہے یعنی پاکی کی روح جس کے داخل
ہونے سے ایک پاک زندگی حاصل ہوتی ہے۔ ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۹)
وَ إِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةً قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ
اعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارُ عِنْدَ اللَّهِ وَ عَذَابٌ
و
شَدِيدًا بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ )
صاحب الہام ہونے میں استعداد اور قابلیت شرط ہے یہ بات نہیں ہے کہ ہر کس و ناکس خدائے تعالیٰ کا
پیغمبر بن جائے اور ہر ایک پر حقانی وحی نازل ہو جایا کرے، اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں
آپ ہی اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے : وَ إِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةً قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِي
رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ، یعنی جس وقت قرآن کی حقیت ظاہر کرنے کے لئے کوئی نشانی
کفار کو دکھلائی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ جب تک خود ہم پر ہی کتاب الہی نازل نہ ہو تب تک ہم ہرگز ایمان نہ
لائیں گے۔ خدا خوب جانتا ہے کہ کس جگہ اور کسی محل پر رسالت کو رکھنا چاہیئے ۔ یعنی قابل اور نا قابل اسے
معلوم ہے اور اسی پر فیضان الہام کرتا ہے کہ جو جو ہر قابل ہے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حکیم مطلق نے افراد بشریہ کو بوجہ مصالحہ مختلفہ مختلف طوروں پر پیدا کیا ہے
اور تمام بنی آدم کا سلسلۂ فطرت ایک ایسے خط سے مشابہ رکھا ہے جس کی ایک طرف نہایت ارتفاع پر واقعہ ہو
اور دوسری طرف نہایت انحصاض پر طرف ارتفاع میں وہ نفوس صافیہ ہیں جن کی استعداد میں حسب مراتب
متفاوتہ کامل درجہ پر ہیں اور طرف انحضاض میں وہ نفوس ہیں جن کو اس سلسلہ میں ایسی پست جگہ ملی ہے کہ
حیوانات لا یعقل کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں اور درمیان میں وہ نفوس ہیں جو عقل وغیرہ میں درمیان کے
درجہ میں ہیں اور اس کے اثبات کے لئے مشاہدہ افراد مختلفة الاستعداد کافی دلیل ہے۔ کیونکہ کوئی عاقل اس
سے انکار نہیں کر سکتا کہ افراد بشریہ عقل کے رو سے تقویٰ اور خدا ترسی کے لحاظ سے محبت الہیہ کی وجہ سے مختلف
مدارج پر پڑی ہوئی ہیں اور جس طرح قدرتی واقعات سے کوئی خوبصورت پیدا ہوتا ہے، کوئی بدصورت ،کوئی
سوجا کھا، کوئی اندھا، کوئی ضعیف البصر ، کوئی قومی البصر ، کوئی تام الخلقت ، کوئی ناقص الخلقت ۔ اسی طرح قومی
دماغیہ اور انوار قلبیہ کا تفاوت مراتب بھی مشہود اور محسوس ہے۔ ہاں ! یہ سچ بات ہے کہ ہر یک فرد بشر بشر طیکہ
نرا مخبط الحواس اور مسلوب العقل نہ ہو عقل میں ، تقوی میں محبت الہیہ میں ترقی کر سکتا ہے۔ مگر اس بات کو بخوبی
یا درکھنا چاہئے کہ کوئی نفس اپنے دائرہ قابلیت سے زیادہ ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ ایک شخص جو اپنے قوئی دماغیہ
میں من حیث الفطرت نہایت کمزور ہے۔ مثلاً فرض کرو کہ ایک ایسا ادھورا آدمی ہے جس کو ہمارے ملک کے