سورة الاٴعرَاف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاعراف
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
☆☆☆
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ قَلِيلًا مَّا
به برادور
۔
اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ کیسے فیصلہ کرنے والی آیت ہے جس سے صریح اور صاف طور پر صاف ثابت
ہوتا ہے کہ اول تو جہ مومن کی قرآن کریم کی طرف ہونی چاہیے پھر اگر اس توجہ کے بعد کسی حدیث یا قول من
دونہ میں داخل دیکھے تو اس سے منہ پھیر لیوے۔ (الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲،۴۱)
وَالْوَزْنُ يَوْمَينِ الْحَقُّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ )
وَالْوَزْنُ يَوْمَينِ الْحَقُّ ۔۔۔۔ اس دن اعمال تو لے جائیں گے ۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۱)
قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ
وَ خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ
شیطان نے جو تکبر کیا تو اس کی یہ بنا تھی جو وہ اپنے تئیں نجیب الخلقت سمجھتا تھا اور خَلَقْتَنِي مِنْ نَارِ کا