سورة الانشقاق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دم مار کر حضرت صفی اللہ پر خَلَقْتَهُ مِنْ طِین کی نکتہ چینی کرتا تھا۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۹)
یا درکھو تکبر شیطان سے آیا ہے اور شیطان بنا دیتا ہے۔ جب تک انسان اس سے دور نہ ہو یہ قبول حق اور
فیضان الوہیت کی راہ میں روک ہو جاتا ہے۔ کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہیے نہ علم کے لحاظ سے، نہ دولت
کے لحاظ سے، نہ وجاہت کے لحاظ سے، نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے، کیونکہ زیادہ تر انہیں
باتوں سے یہ تکبر پیدا ہوتا ہے اور جب تک انسان ان گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ کرے گا اس
وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت جو جذبات کے مواد رڈ یہ کو جلا دیتی ہے
اس کو عطا نہیں ہوتی کیونکہ یہ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا۔ شیطان نے بھی تکبر کیا تھا اور آدم
سے اپنے آپ کو بہتر سمجھا اور کہہ دیا : آنا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينِ اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ یہ خدا تعالیٰ کے حضور سے مردود ہو گیا اور آدم لغزش پر ( چونکہ اسے معرفت دی گئی تھی ) اپنی کمزوری کا اعتراف
کرنے لگا اور خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا وہ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اس
لیے دعا کی : رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف: ۲۴) ۔
یہی وہ سر ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کہا گیا کہ اے نیک استاد تو انہوں نے کہا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا
ہے۔ اس پر آج کل کے نادان عیسائی تو یہ کہتے ہیں کہ ان کا مطلب اس فقرہ سے یہ تھا کہ تو مجھے خدا کیوں
نہیں کہتا حالانکہ حضرت مسیح نے بہت ہی لطیف بات کہی تھی جو انبیاء علیہم السلام کی فطرت کا خاصہ ہے۔ وہ
جانتے تھے کہ حقیقی نیکی تو خدا تعالیٰ ہی سے آتی ہے وہی اس کا چشمہ ہے اور وہیں سے وہ اترتی ہے۔ وہ جس کو
چاہے عطا کرے اور جب چاہے سلب کرلے مگر ان نادانوں نے ایک عمدہ اور قابل قدر بات کو معیوب بنا دیا
اور حضرت عیسیٰ کو متکبر ثابت کیا !!! حالانکہ وہ ایک منکسر المزاج انسان تھے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
توریت میں ممالک مغربیہ کی بعض قوموں کو یا جوج ماجوج قرار دیا ہے اور ان کا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ٹھہرایا
ہے۔ قرآن شریف نے اس قوم کے لیے ایک نشانی یہ لکھی ہے کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء : ٩٧)
یعنی ہرا یک فوقیت ارضی ان کو حاصل ہو جائے گی اور ہر ایک قوم پر وہ فتحیاب ہو جائیں گے۔ دوسرے اس
نشانی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ آگ کے کاموں میں ماہر ہوں گے یعنی آگ کے ذریعہ سے ان کی لڑائیاں
ہوں گی اور آگ کے ذریعہ سے ان کے انجن چلیں گے اور آگ سے کام لینے میں وہ بڑی مہارت رکھیں
گے۔ اسی وجہ سے ان کا نام یا جوج ماجوج ہے کیونکہ ایچ آگ کے شعلہ کو کہتے ہیں اور شیطان کے وجود کی
بناوٹ بھی آگ سے ہے جیسا کہ آیت : خَلَقْتَنِي مِنْ نَارِ سے ظاہر ہے اس لیے قوم یا جوج ماجوج سے
اس کو ایک فطرتی مناسبت ہے۔ اسی وجہ سے یہی قوم اس کے اسم اعظم کی تجلی کے لیے اور اس کا مظہر اتم بننے
کے لیے موزوں ہے۔
(تحفہ گولر و یه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۲۷۷،۲۷۶)
تکبر ایسی بلا ہے کہ انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ یاد رکھو تکبر شیطان سے آتا ہے اور تکبر کرنے والے کو
شیطان بنا دیتا ہے۔ جب تک انسان اس راہ سے قطعاً دور نہ ہو قبول حق و فیضان الوہیت ہرگز پا نہیں سکتا
کرنا چاہیے۔ علم کے لحاظ
لحاظ سے نہ
کیونکہ یہ تکبر اس کی راہ میں روک ہو جاتا ہے پس کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہیے ۔
دولت کے لحاظ سے، نہ وجاہت کے لحاظ سے ، نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے کیونکہ زیادہ تر
تکبر انہیں باتوں سے پیدا ہوتا ہے جب تک انسان اپنے آپ کو ان گھمنڈوں سے پاک وصاف نہ کرے گا
اس وقت تک وہ اللہ جل شانہ کے نزدیک پسندیدہ و برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت الہی جو جذبات نفسانی
کے موادر دیہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا نہیں ہوتی کیونکہ یہ گھمنڈ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں
کرتا شیطان نے بھی یہی گھمنڈ کیا اور اپنے آپ کو آدم علیہ السلام - سے بڑا سمجھا اور کہہ دیا تھا اور کہہ دیا : أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ
خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنِ ۲۳ پ ۱۴ ) میں اس سے اچھا ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا
اس کو مٹی سے ) نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ بارگاہ الہی سے مردود ہو گیا اس لیے ہر ایک کو اس سے بچنا چاہیے جب
تک انسان کو کامل معرفت الہی حاصل نہ ہو وہ لغزش کھاتا ہے اور اس سے متنبہ نہیں ہوتا مگر معرفتِ الہی جس
کو حاصل ہو جائے اگرچہ اس سے کوئی لغزش ہو بھی جاوے تب بھی اللہ تعالیٰ اس کی محافظت کرتا ہے۔
چنانچہ آدم علیہ السلام نے اپنی لغزش پر اپنی کمزوری کا اعتراف کیا اور سمجھ لیا کہ سوائے فضل الہی کے کچھ نہیں
ہو سکتا ۔ اس لیے دعا کر کے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا : رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَ
تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف: ۲۴) (اے رب ہمارے ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اگر تیری
حفاظت ہمیں نہ بچاوے اور تیر ارحم ہماری دستگیری نہ کرے تو ہم ضرور ٹوٹے والوں میں سے ہو جاویں۔ )
( تقریر جلسه سالانه ۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ صفحه ۱۹ ، ۲۰)
قَالَ انْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ )
کے
قرآن شریف اُس شخص کو جس کا نام حدیثوں میں دجال ہے شیطان قرار دیتا ہے جیسا کہ وہ شیطان کی
طرف سے حکایت کر کے فرماتا ہے : قَالَ انْظِرْنِي إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ یعنی
شیطان نے جناب الہی میں عرض کی کہ میں اُس وقت تک ہلاک نہ کیا جاؤں جب تک کہ وہ مردے جن ۔
دل مر گئے ہیں دوبارہ زندہ ہوں ۔ خدا نے کہا کہ میں نے تجھے اُس وقت تک مہلت دی ۔ سو وہ دجال جس کا
حدیثوں میں ذکر ہے وہ شیطان ہی ہے جو آخر زمانہ میں قتل کیا جائے گا۔ جیسا کہ دانیال نے بھی یہی لکھا ہے
اور بعض حدیثیں بھی یہی کہتی ہیں اور چونکہ مظہر اتم شیطان کا نصرانیت ہے اس لئے سورۃ فاتحہ میں دجال کا
تو کہیں ذکر نہیں مگر نصاری کے شر سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا حکم ہے۔ اگر دجال کوئی الگ مفسد ہوتا تو
قرآن شریف میں بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا : وَلَا الضَّالِّينَ یہ فرمانا چاہئے تھا کہ : وَلَا الدجال۔
اور آیت : إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ سے مراد جسمانی بحث نہیں کیونکہ شیطان صرف اُس وقت تک زندہ ہے جب
تک کہ بنی آدم زندہ ہیں ۔ ہاں ! شیطان اپنے طور سے کوئی کام نہیں کرتا بلکہ بذریعہ اپنے مظاہر کے کرتا ہے سو
وہ مظاہر یہی انسان کو خدا بنانے والے ہیں اور چونکہ وہ گروہ ہے اس لئے اُس کا نام دجال رکھا گیا ہے۔
کیونکہ عربی زبان میں دجال گروہ کو بھی کہتے ہیں۔ اور اگر دجال کو نصرانیت کے گمراہ واعظوں سے الگ سمجھا
جائے تو ایک محذور لازم آتا ہے وہ یہ کہ جن حدیثوں سے یہ پتہ یہ پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں دجال تمام زمین پر
محیط ہو جائے گا انہیں حدیثوں سے یہ پتہ بھی لگتا ہے کہ آخری دنوں میں کلیسیا کی طاقت تمام مذاہب پر
غالب آجائے گی۔ پس یہ تناقض بجز اس کے کیوں کر دور ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۱)
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ
الْخَسِرِينَ
بہت لوگ ہیں کہ خدا پر شکوہ کرتے ہیں اور اپنے نفس کو نہیں دیکھتے ۔ انسان کے اپنے نفس کے ہی ظلم
ہوتے ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ رحیم اور کریم ہے۔ بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو گناہ کی خبر ہوتی ہے اور بعض ایسے کہ
ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لیے استغفار کا التزام کرایا ہے کہ انسان ہر ایک
گناہ کے لیے خواہ وہ ظاہر کا ہو خواہ باطن کا خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو اور ہاتھ اور پاؤں اور زبان اور ناک اور کان
اور آنکھ اور سب قسم کے گناہوں سے استغفار کرتا رہے آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہیے: ربنا
ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ ۔ یہ دعا اول ہی قبول ہو چکی ہے۔
البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۶۶)
دعا ایسی شے ہے کہ جب آدم کا شیطان سے جنگ ہوا تو اس وقت سوائے دعا کے اور کوئی حربہ کام نہ آیا
ف
آخر شیطان پر آدم نے فتح بذریعہ دعا کے پائی: رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ
مِنَ الْخَسِرِينَ ۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷۷)
ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا نے جس طرح ابتدا میں دعا کے ذریعہ سے شیطان کو آدم کے ذریعہ زیر کیا تھا اسی
طرح اب آخری زمانہ میں بھی دعا ہی کے ذریعہ سے غلبہ اور تسلط عطا کرے گا نہ تلوار سے ۔۔۔۔۔ آدم اول کو
شیطان پر فتح دعا ہی سے ہوئی تھی : رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا ۔۔۔۔۔۔ الخ اور آدم ثانی کو بھی جو آخری زمانہ میں
شیطان سے آخری جنگ کرتا ہے۔ اسی طرح دعا ہی کے ذریعہ فتح ہو گی ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۸)
اگر خدا پر تمہارا کامل ایمان ہو تو پھر تو تمہارا یہ مذہب ہونا چاہیے کہ ہوتو
هر چه از دوست میرسد نیکوست ۔
ه
اور اس ایمان والے کے شیطان قریب بھی نہیں آتا وہ بھی تو وہاں ہی آجاتا ہے جہاں اس کو تھوڑی سی بھی
گنجائش مل جاتی ہے جب خدا کو مقدم رکھا جائے تو برکات کا نزول ہوتا ہے ۔۔۔۔ یہ باتیں اور کامل ایمان خدا
حاصل ہوتا ہے تو یہ استغفار سے۔ اس کی کثرت کرو اور رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا
لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ پڑھا کرو اور اس کی کثرت کرو۔
(البدر جلد ۳ نمر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۴ تا یکم نومبر ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
إلى حين
قَالَ اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إلى :
تمہارے قرار کی جگہ زمین ہی رہے گی پھر کیوں کر ہو سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی قرارگاه صد ہا برس سے
آسمان ہو۔
یعنی تمہا را قرار گاہ زمین ہی رہے گی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۰۰ حاشیه )
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه (۹۱)