سورة البُرُوج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قَالَ فِيهَا تَحْيَونَ وَ
ور وور
سورة الاعراف
حيونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَج تخرجون ۔
قرآن شریف صاف اور صریح لفظوں میں فرماتا ہے کہ کوئی انسان بجز ز مین کے کسی اور جگہ زندہ نہیں رہ
سکتا۔ جیسا کہ وہ فرما تا۔ رماتا ہے : فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ یعنی تم زمین میں ہی زم ہی زندہ رہو
گے اور زمین میں ہی مرو گے اور زمین سے ہی نکالے جاؤ گے۔ مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ نہیں اس زمین اور کرہ
ہوا سے باہر بھی انسان زندہ رہ سکتا ہے۔ جیسا کہ اب تک جو قریباً انیسویں صدی گزرتی ہے حضرت عیسیٰ علیہ
السلام آسمان پر زندہ ہیں ۔ حالانکہ زمین پر جو قرآن کے رو سے انسانوں کے زندہ رہنے کی جگہ ہے باوجود
زندگی کے قائم رکھنے کے سامانوں کے کوئی شخص انیس سو برس تک ابتدا سے آج تک کبھی زندہ نہیں رہا تو پھر
آسمان پر انیس سو برس تک زندگی بسر کرنا باوجود اس امر کے کہ قرآن کے رو سے ایک قدر قلیل بھی بغیر زمین
کے انسان زندگی بسر نہیں کر سکتا۔ کس قدر خلاف نصوص صریح قرآن ہے جس پر ہمارے مخالف ناحق اصرار کر
رہے ہیں ۔
( کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۲۳، ۲۲۴ حاشیه )
اگر حضرت اور لیس معہ جسم عنصری آسمان پر گئے ہوتے تو بموجب نص صریح آیت: فِيهَا تَحْيون جیسا کہ
حضرت مسیح کا آسمانوں پر سکونت اختیار کر لینا ممتنع تھا ایسا ہی ان کا بھی آسمان پر ٹھہر ناممتنع ہے کیونکہ خدا تعالیٰ
اس آیت میں قطعی فیصلہ دے چکا ہے کہ کوئی شخص آسمان پر زندگی بسر نہیں کر سکتا بلکہ تمام انسانوں کے لئے
زندہ رہنے کی جگہ زمین ہے۔
علاوہ اس کے اس آیت کے دوسرے فقرہ میں جو فِيهَا تَحْيون ہے یعنی زمین پر ہی مرو گے صاف فرمایا
گیا ہے کہ ہر ایک شخص کی موت زمین پر ہوگی ۔ پس اس سے ہمارے مخالفوں کو یہ عقیدہ رکھنا بھی لازم آیا کہ
کسی وقت حضرت ادریس بھی آسمان پر سے نازل ہوں گے ۔ حالانکہ دنیا میں یہ کسی کا عقیدہ نہیں اور طرفہ یہ
کہ زمین پر حضرت ادریس کی قبر بھی موجود ہے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کی قبر موجود ہے۔
( کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۳۸ حاشیه )
أَ تَكْفُرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ نَسِيتَ يَوْمَ کیا تم قرآن کریم کا انکار کرتے ہو یا جزا سزا کے دن کو بھول
الْمَجَازَاتِ وَقَدْ قَالَ اللهُ: فِيهَا گئے ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا
تَحْيُونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ فَكَيْفَ عَاشَ تَمُوتُونَ ( کہ تم زمین پر ہی زندگی ! زمین پر ہی زندگی بسر کرو گے اور زمین پر ہی
عِيسَى إِلَى الْأَلْفَيْنِ فِي السَّمَاءِ مرو گے ۔ پھر حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر دو ہزار سال
مَا لَكُمْ لَا تُفَكَّرُونَ؟
( الهدى والتبصرة لمن يزی ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۵)
سورة الاعراف
سے کیسے زندہ ہیں تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم سوچتے نہیں؟
( ترجمه از مرتب )
اگر وہ (حضرت عیسی علیہ السلام ۔ ناقل ) مع جسم عنصری آسمان پر ہیں اور بموجب تصریح اس آیت کے
قیامت کے دن تک زمین پر نہیں اتریں گے تو کیا وہ آسمان پر ہی مریں گے اور آسمان میں ہی ان کی قبر ہو گی؟
لیکن آسمان پر مرنا پر مرنا آیت : فِيهَا تَمُوتُون کے برخلاف ہے۔ پس اس - اس سے تو یہی ثابت ہوا کہ وہ آسمان پر
مع جسم عنصری نہیں گئے بلکہ مرکز گئے اور جس حالت میں کتاب اللہ نے کمال تصریح سے یہ فیصلہ کر دیا تو پھر
کتاب اللہ کی مخالفت کرنا اگر معصیت نہیں تو اور کیا ہے۔ (الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۳، ۳۱۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُون یعنی تم زمین پر ہی زندگی بسر کرو
گے اور زمین پر ہی مرد گے اور زمین سے ہی نکالے جاؤ۔ انکالے جاؤ گے پھر یہ کیوں کر ممکن تھا کہ ایک شخص صد ہا برس تک
آسمان پر زندگی بسر کرے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۰۰ حاشیه )
خدا تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ وعدہ کے برخلاف کسی بشر کو آسمان پر چڑھاوے حالانکہ وہ وعدہ کر چکا
ہے کہ تمام بشر زمین پر ہی اپنی زندگی بسر کریں گے لیکن حضرت مسیح کو خدا نے آسمان پر مع جسم چڑھا دیا اور
اس وعدہ کا کچھ پاس نہ کیا جیسا کہ فرمایا تھا: پاس نہ کیا جیسا کہ فرمایا تھا: فِيهَا تَحْيُونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ ۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۰)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کافروں نے قسمیں کھا نے قسمیں کھا کر بار بار سوال کیا کہ آپ مع جسم عنصری آسمان پر
چڑھ کر دکھلائیے ، ہم ابھی ایمان لائیں گے ۔ ان کو جواب دیا گیا : قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رسُولًا (بنی اسرائیل : ۹۴) یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا عہد شکنی سے پاک ہے اور بموجب اس قول کے
مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جا سکتا۔ کیونکہ یہ امر خدا کے وعدہ کے برخلاف ہے وجہ یہ کہ وہ فرماتا ہے کہ : فيها
تَحْيُونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ -
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۔ ۳۸۷ حاشیه )
ایک اور دلیل حضرت عیسیٰ کی وفات پر قرآن شریف کی یہ آیت ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فِيهَا تَحْيَوْنَ
وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ ( ترجمہ ) تم (اے بنی آدم ) زمین میں ہی زندگی بسر کرو گے اور زمین
میں ہی مرو گے اور زمین میں سے ہی نکالے جاؤ گے۔ پس باوجود اس قدر نص صریح کے کیوں کر ممکن ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام بجائے زمین پر رہنے کے قریباً دو ہزار برس اس سے بھی زیادہ کسی نا معلوم مدت تک