سورة الدّخان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فَزَوَّجَهُمَا حِكْمَةً مِّنْ عِنْدِهِ وَكَانَ اللہ اپنی حکمت کے تحت جوڑ دیا ہے اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے
عَلِيمًا حَكِيمًا۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۸۹)
والا اور حکمت والا ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
نزول سے مراد عزت و جلال کا اظہار ہوتا ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۷ )
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقوی کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے چنانچہ لباس التقویٰ قرآن شریف
کا لفظ ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی
ہے اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام امانتوں اور عہد کی حتی
الوسع رعایت رکھے یعنی ان کے دقیق در دقیق پہلوؤں پر تا بمقدور کار بند ہو جائے ۔
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۰)
تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا خلاصہ کہہ سکتے ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا
چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی ہو سکتا ہے۔ تقویٰ کے مدارج اور مراتب بہت ہیں لیکن اگر طالب صادق ہو کر
ابتدائی مراتب اور مراحل کو استقلال اور خلوص سے طے کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے
اعلیٰ مدارج کو پالیتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ( المائدة : ۲۸ ) ۔۔۔۔۔ ہماری
جماعت کو لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہرا ایک ان میں سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ قبولیت دعا
کا سرور اور حظ حاصل کرے اور زیادتی ایمان کا حصہ لے۔ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۳)
تقوی خلاصہ ہے تمام صحف مقدسہ اور توریت و انجیل کی تعلیمات کا۔ قرآن کریم نے ایک ہی لفظ
میں خدا تعالیٰ کی عظیم الشان مرضی اور پوری رضا کا اظہار کر دیا ہے۔
(احکام ۳ الحکم جلد ۳ نمبر ۲۲ مورخه ۲۳ جون ۱۸۹۹ صفحہ ۷ )
تقویٰ ایک تریاق ہے جو اسے استعمال کرتا ہے تمام زہروں سے نجات پاتا ہے مگر تقویٰ کامل ہونا
چاہیے۔ تقویٰ کی کسی شاخ پر عمل پیرا ہونا ایسا ہے جیسے کسی کو بھوک لگی ہو اور وہ دانہ کھالے۔ ظاہر ہے کہ اس کا
کھانا اور نہ کھانا برا بر ہے ایسا ہی پانی کی پیاس ایک قطرہ سے نہیں بجھ سکتی۔ یہی حال تقویٰ کا ہے۔ کسی ایک
شاخ پر عمل موجب ناز نہیں ہو سکتا ۔ بس تقویٰ وہی ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقُوا (النحل : ۱۳۹) خدا تعالیٰ کی معیت بتا دیتی ہے کہ یہ متقی ہے۔
بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۸)
اگر بار بار اللہ کریم کا رحم چاہتے ہو تو تقویٰ اختیار کرو اور وہ سب باتیں جو خدا تعالیٰ کو ناراض کرنے والی
ہیں چھوڑ دو۔ جب تک خوف الہی کی حالت نہ ہو تب تک حقیقی تقویٰ حاصل نہیں ہو سکتا۔ کوشش کرو کہ متقی بن
جاؤ۔ جب وہ لوگ ہلاک ہونے لگتے ہیں جو تقویٰ اختیار نہیں کرتے۔ تب وہ لوگ بچا لیے جاتے ہیں جو متقی
ہوتے ہیں۔ ایسے وقت ان کی نافرمانی انہیں ہلاک کر دیتی ہے اور ان کا تقویٰ انہیں بچا لیتا ہے۔ انسان اپنی
چالا کیوں ، شرارتوں اور غداریوں کے ساتھ اگر بچنا چاہے تو ہرگز بچ نہیں سکتا۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه (۳)
یا درکھو کہ دعا ئیں منظور نہ ہوں گی جب تک تم متقی نہ ہو اور تقوی اختیار کرو۔ تقویٰ کی دو قسم ہیں ۔ ایک علم
کے متعلق دوسرا عمل کے متعلق علم کے متعلق تو میں نے بیان کر دیا کہ علوم دین نہیں آتے اور حقائق معارف
نہیں کھلتے جب تک متقی نہ ہو اور عمل کے متعلق یہ ہے کہ نماز ، روزہ اور دوسری عبادات اس وقت تک ناقص
رہتی ہیں جب تک متقی نہ ہو۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۰)
ق وَ أَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ
قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ ۔
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ ۔
اسلام کی ظاہری اور جسمانی صورت میں بھی ضعف آگیا ہے وہ قوت اور شوکت اسلامی سلطنت کی نہیں
اور دینی طور پر بھی وہ بات جو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں سکھائی گئی تھی اس کا نمونہ نظر نہیں آتا ہے اندرونی طور
پر اسلام کی حالت : بہت ضعیف ہوگئی ہے اور بیرونی حملہ آور چاہتے ہیں کہ اسلام کو نابود کر دیں ان کے
نزدیک مسلمان کتوں اور خنزیروں سے بدتر ہیں ان کی غرض اور ارادے یہی ہیں کہ وہ اسلام کو تباہ کر دیں اور
مسلمانوں کو ہلاک کریں ۔۔۔۔۔ اب خدا کی کتاب کے بغیر اور اس کی تائید اور روشن نشانوں کے سوا ان کا
مقابلہ ممکن نہیں اور اسی غرض کے لیے خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس سلسلہ کو قائ کیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲)
اس وقت اسلام جس چیز کا نام ہے اس میں فرق آگیا ہے۔ تمام اخلاق ذمیمہ بھر گئے ہیں اور وہ اخلاص
جس کا ذکر مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں ہوا ہے۔ آسمان پر اُٹھ گیا ہے خدا کے ساتھ صدق وفاداری اخلاص
محبت اور خدا پر توکل کالعدم ہو گئے ہیں۔ اب خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ پھر نئے سرے سے ان قوتوں کو
زندہ کرے۔
سورة الاعراف
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۹)
اب یہ زمانہ ہے کہ اس میں ریا کاری ، عجب ، خود بینی ، تکبر نخوت ، رعونت ، وغیرہ صفات رذیله تو ترقی کر
گئے ہیں اور مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وغیرہ صفات حسنہ جو تھے وہ آسمان پر اٹھ گئے۔ توکل، تفویض وغیرہ سب
باتیں کالعدم ہیں اب خدا کا ارادہ ہے کہ ان کی تخمریزی ہو۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
اعمال کے لیے اخلاص شرط ہے جیسا کہ فرمایا : مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّینَ یہ اخلاص ان لوگوں میں ہوتا ہے جو
ابدال ہیں۔ یہ لوگ ابدال ہو جاتے ہیں اور وہ اس دنیا کے نہیں رہتے ان کے ہر کام میں ایک خلوص اور
اہلیت ہوتی ہے ۔۔۔ یہ خوب یا د رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۱۷ رمئی ۱۹۰۶ صفحہ ۵ و ۷ ارجون ۱۹۰۶ء صفحہ ۳)
ایک شخص نے سوال کیا کہ نماز میں کھڑے ہو کر اللہ جل شانہ کا کس طرح کا نقشہ پیش نظر ہونا چاہیے؟ فرمایا: )
موٹی بات ہے قرآن شریف میں لکھا ہے : اُدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّين، اخلاص سے خدا تعالیٰ کو یاد
کرنا چاہیئے اور اس کے احسانوں کا بہت مطالعہ کرنا چاہیئے ۔ چاہیئے کہ اخلاص ہو، احسان ہو اور اس کی طرف
ایسا رجوع ہو کہ بس وہی ایک رب اور حقیقی کارساز ہے۔ عبادت کے اصول کا خلاصہ اصل میں یہی ہے کہ
اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑا کرے کہ گویا خدا کو دیکھ رہا ہے اور یا یہ کہ خدا اسے دیکھ رہا ہے۔ ہر قسم کی ملونی
اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو جاوے اور اسی کی عظمت اور اسی کی ربوبیت کا خیال رکھے، ادعیہ ماثورہ
اور دوسری دعا ئیں خدا سے بہت مانگے اور بہت توبہ واستغفار کرے اور بار بار اپنی کمزوری کا اظہار کرے تا
که تزکیہ نفس ہو جاوے اور خدا سے سچا تعلق ہو جاوے اور اس کی محبت میں محو ہو جاوے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)
يبَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا
يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ
واضح ہو کہ قرآن شریف کے رو سے انسان کی طبعی حالتوں کو اس کی اخلاقی اور روحانی حالتوں سے نہایت
ہی شدید تعلقات واقع ہیں۔ یہاں تک کہ انسان کے کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی
حالتوں پر اثر کرتے ہیں۔ اور اگر ان طبعی حالتوں سے شریعت کی ہدایت کے موافق کام لیا جائے تو جیسا کہ
نمک کی کان میں پڑ کر ہر ایک چیز نمک ہی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی یہ تمام حالتیں اخلاقی ہی ہو جاتی ہیں اور
روحانیت پر نہایت گہرا اثر کرتی ہیں۔ اسی واسطے قرآن شریف نے تمام عبادات اور اندرونی پاکیزگی کے
اغراض اور خشوع اور خضوع کے مقاصد میں جسمانی طہارتوں اور جسمانی آداب اور جسمانی تعدیل کو بہت
ملحوظ رکھا ہے اور غور کرنے کے وقت یہی فلاسفی نہایت صحیح معلوم ہوتی ہے کہ جسمانی اوضاع کا روح پر بہت
قومی اثر ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے طبعی افعال کو بظاہر جسمانی ہیں مگر ہماری روحانی حالتوں پر ضرور
ان کا اثر ہے مثلاً جب ہماری آنکھیں رونا شروع کریں اور گو تکلف سے ہی روویں مگر فی الفوران آنسوؤں کا
ایک شعلہ اٹھ کر دل پر جا پڑتا ہے۔ تب دل بھی آنکھوں کی پیروی کر کے غمگین : مین ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی جب ہم
تکلف سے ہنسنا شروع کریں تو دل میں بھی ایک انبساط پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ جسمانی سجدہ
بھی روح میں خشوع اور عاجزی کی حالت پیدا کرتا ہے۔ اس کے مقابل پر ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب ہم
گردن کو اونچی کھینچ کر اور چھاتی کو ابھار کر چلیں تو یہ وضع رفتار ہم میں ایک قسم کا تکبر اور خود بینی پیدا کرتی
ہے۔ تو ان نمونوں سے پورے انکشاف کے ساتھ کھل جاتا ہے کہ بے شک جسمانی اوضاع کا روحانی حالتوں
پر اثر ہے۔
ایسا ہی تجربہ ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ طرح طرح کی غذاؤں کا بھی دماغی اور دلی قوتوں پر ضرور اثر ہے۔ مثلاً ذرا
غور سے دیکھنا چاہئے کہ جو لوگ کبھی گوشت نہیں کھاتے رفتہ رفتہ ان کی شجاعت کی قوت کم ہوتی جاتی ہے
یہاں تک کہ نہایت بز دل کے ہو جاتے ہیں اور ایک خداداد اور قابل تعریف قوت کو کھو بیٹھتے ہیں۔ اس کی
شہادت خدا کے قانون قدرت سے اس طرح پر بھی ملتی ہے کہ چارپایوں میں سے جس قدر گھاس خور جانور
ہیں کوئی بھی ان میں سے وہ شجاعت نہیں رکھتا جو ایک گوشت خور جانور رکھتا ہے۔ پرندوں میں بھی یہی بات
مشاہدہ ہوتی ہے۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ اخلاق پر غذاؤں کا اثر ہے۔ ہاں! جو لوگ دن رات گوشت
خوری پر زور دیتے ہیں اور نباتی غذاؤں ۔ ہیں اور بالی غذاؤں سے بہت ہی کم حصہ ر ، کم ر حصہ رکھتے ہیں وہ بھی حلم اور انکسار کے خلق میں کم
خدائے
ہو
جاتے ہیں اور میانہ روش کو اختیار کرنے والے دونوں خلق کے وارث ہوتے ہیں۔ اسی حکمت کے لحاظ سے
تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا یعنی گوشت بھی کھاؤ اور دوسری چیزیں
بھی کھاؤ مگر کسی چیز کی حد سے زیادہ کثرت نہ کرو تا اس کا اخلاقی حالت پر بداثر نہ پڑے اور تا یہ کثرت مصر
صحت بھی نہ ہو اور جیسا کہ جسمانی افعال اور اعمال کا روح پر اثر پڑتا ہے ایسا ہی کبھی روح کا اثر بھی جسم پر جا
کے مطابق مسوده
پڑتا ہے۔ جس شخص کو کوئی غم پہنچے آخر وہ چیشم پر آب ہو جاتا ہے اور جس کو خوشی ہو آخر وہ تبسم کرتا ہے۔ جس قدر
ہمارا کھانا، پینا، سونا، جاگنا، حرکت کرنا ، آرام کرنا غسل کرنا وغیرہ افعال طبعیہ ہیں یہ تمام افعال ضروری ہماری
روحانی حالت پر اثر کرتے ہیں۔ ہماری جسمانی بناوٹ کا ہماری انسانیت سے بڑا تعلق ہے۔ دماغ کے ایک
مقام پر چوٹ لگنے سے یکلخت حافظہ جاتا رہتا ہے اور دوسرے مقام پر چوٹ لگنے سے ہوش وحواس رخصت
ہوتے ہیں۔ وباء کی ایک زہریلی ہوا کس قدر جلدی سے جسم میں اثر کر کے پھر دل میں اثر کرتی ہے۔ اور
دیکھتے دیکھتے وہ اندرونی سلسلہ جس کے ساتھ تمام نظام اخلاق کا ہے درہم برہم ہونے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ
انسان دیوانہ سا ہو کر چند منٹ میں گذر جاتا ہے۔ غرض جسمانی صدمات بھی عجیب نظارہ دکھاتے ہیں جن
سے ثابت ہوتا ہے کہ روح اور جسم کا ایک ایسا تعلق ہے کہ اس راز کو کھولنا انسان کا کام نہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۱۹ تا ۳۲۱)
مومنوں کو كُلُوا وَاشْرَبُوا کا حکم دیا ۔۔۔۔ كُلوا ایک امر ہے جب مومن اس کو امر سمجھ کر بجالا وے تو اس کا
ثواب ہوگا ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۹)
گوشت دال وغیرہ سب چیزیں جو پاک ہوں بیشک کھاؤ۔ مگر ایک طرف کی کثرت مت کرو اور اسراف
اور زیادہ خوری سے اپنے تئیں بچاؤ۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶، ۳۳۷)
یہ خدا تعالیٰ کا ان (عرب کے لوگوں ۔ ناقل ) پر اور تمام دنیا پر احسان تھا کہ حفظان صحت کے قواعد مقرر
فرمائے مائے یہاں تک کہ یہ بھی فرما ما دیا دیا کہ کہ : : كُلُوا كُلُوا وَاشْرَبُوا وَاشْرَبُوا وَ وَا لَا تُسْرِفُوا یعنی بے شک کھاؤ پیو مگر کھانے پینے میں
بے جا طور پر کوئی زیادت کیفیت یا کمیت کی مت کرو۔ ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۲)
قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ
الْحَقِّ وَ أَنْ تُشْرِكُوا بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَا وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا
دروور
تعلمون ۔
میں
خدا نے ظاہری اور اندرونی گناہ دونوں حرام کر دیئے ۔ اب میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ یہ عمدہ تعلیم بھی انجیل
میں موجود نہیں کہ تمام عضووں کے گناہوں کا ذکر کیا ہوا اور عزیمت اور خطرات میں فرق کیا ہو اور ممکن نہ تھا کہ
انجیل میں یہ تعلیم ہو سکتی کیونکہ یہ تعلیم نہایت لطیف اور حکیمانہ اصولوں پر مبنی ہے اور انجیل تو ایک موٹے خیالات
کا مجموعہ ہے جس سے اب ہر یک محقق نفرت کرتا جاتا ہے۔ (نور القرآن نمبر ۲، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۲۸)
يبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔
متقی بننے کے واسطے یہ ضروی ہے کہ بعد اس کے کہ موٹی باتوں جیسے زنا، چوری ، تلف حقوق ، ریا، عجب،
حقارت ، بخل کے ترک میں پکا ہو تو اخلاق رذیلہ سے پر ہیز کر کے ان کے بالمقابل اخلاق فاضلہ میں ترقی
کرے، لوگوں سے مروت ، خوش خلقی ، ہمدردی سے پیش آئے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا وفا اور صدق
دکھلاوے۔ خدمات کے مقام محمود تلاش کرے۔ ان باتوں سے انسان متقی کہلاتا ہے اور جو لوگ ان باتوں
کے جامع ہوتے ہیں وہی اصل متقی ہوتے ہیں (یعنی اگر ایک ایک خلق فرداً فرداً کسی میں ہو تو اسے متقی نہ
کہیں گے جب تک بحیثیت مجموعی اخلاق فاضلہ اس میں نہ ہوں ) اور ایسے ہی شخصوں کے لیے لا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ہے اور اس کے بعد ان کو کیا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ایسوں کا متولی ہو جاتا ہے جیسے کہ وہ
فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ ہو جاتا ہے
سے وہ
جس سے وہ پکڑتے ہیں ان کی آنکھ ہو جاتا ہے جس سے وہ دیکھتے ہیں ان کے کان ہو جاتا ہے جن
سنتے ہیں ان کے پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتے ہیں اور ایک اور حدیث میں ہے کہ جو میرے ولی کی دشمنی
کرتا ہے میں اس سے کہتا ہوں کہ میرے مقابلہ کے لیے تیار رہو ایک جگہ فرمایا ہے کہ جب کوئی خدا کے ولی
پر حملہ کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس پر ایسے جھپٹ کر آتا ہے جیسے ایک شیرنی سے کوئی بچہ اس کا چھینے تو وہ غضب سے
جھپٹتی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸)
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ أُولَئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ
مِنَ الْكِتٰبِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوا أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُونَ مِنْ
دُونِ اللهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَ شَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا پر افترا کرنے والا سب کافروں سے بڑھ کر کافر ہے جیسا کہ فرماتا ہے کہ
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ (الانعام : ۲۲) یعنی بڑے کا فر دو ہی ہیں ایک خدا
پر افترا کرنے والا دوسرا خدا کی کلام کی تکذیب کرنے والا ۔ پس جبکہ میں نے ایک مکذب کے نزدیک خدا پر
افتری کیا ہے اس صورت میں نہ صرف میں کافر بلکہ بڑا کافر ہوا اور اگر میں مفتری نہیں تو بلا شبہ وہ کفر اس پر
پڑے گا۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۷ حاشیه )
ظالم سے مراد اس جگہ کافر ہے اس پر قرینہ یہ ہے کہ مفتری کے مقابل پر مکذب کتاب اللہ کو ظالم ٹھہرایا
ہے اور بلاشبہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے کلام کی تکذیب کرتا ہے کافر ہے سو جو شخص مجھے نہیں مانتا وہ مجھے مفتری
قرار دے کر مجھے کافر ٹھہراتا ہے اس لیے میری تکفیر کی وجہ سے آپ کا فر بنتا ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۷ حاشیه )
إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا
يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمَّ الْخِيَاطِ وَ كَذَلِكَ نَجْزِي
دوو
الْمُجْرِمِينَ ۔
ایک اور طرح آنا جانا روحوں کا قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ کہ بدکاروں کی روحوں کے لیے
آسمان کے دروازے نہیں کھلتے اور پھر وہ زمین کی طرف رد کیے جاتے ہیں ۔ قال اللہ تعالیٰ وَلَا تُفَتَّحُ لَهُمْ
ابْوَابُ السَّمَاءِ -
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۰۸ حاشیه )
تمام مومنوں اور رسولوں اور نبیوں کا مرنے کے بعد رفع روحانی ہوتا ہے اور کافر کا رفع روحانی نہیں ہوتا
چنانچہ آیت : لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ کا اسی طرف اشارہ ہے۔
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۳۷ حاشیه )
کافر کے لیے حکم ہے کہ لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ یعنی ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں
کھولے جائیں گے یعنی ان کا رفع نہیں ہوگا۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۵۵)
یہودیوں کا ہرگز یہ اعتقاد نہیں کہ جو شخص مع جسم عنصری آسمان پر نہ جاوے وہ مومن نہیں بلکہ وہ تو آج تک
اسی بات پر زور دیتے ہیں کہ جس کا رفع روحانی نہ ہو اور اس کے لیے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں وہ
مومن نہیں ہوتا ۔ جا تا۔ جیسا کہ قرآن شریف بھی فرماتا ہے : وَلَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ یعنی کافروں کے لیے
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰)
آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔
یہ خوب یادر ہے کہ ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر روح بلا جسم ہرگز بلا جسم ہر گز نہیں مانتے ، ہم مانتے ہیں کہ وہ
وہاں جسم ہی کے ساتھ ہیں ۔ ہاں ! فرق اتنا ہے کہ یہ لوگ جسم عنصری کہتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ وہ جسم وہی
جسم ہے جو دوسرے رسولوں کو دیا گیا ہے۔ دوزخیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ
یعنی کافروں کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جاویں گے اور مومنوں کے لیے فرماتا ہے : مُفَتحَةً
لَّهُمُ الْأَبْوَابُ (ص : ۵۱) ۔ اب ان آیات میں لھم کا لفظ اجسام کو چاہتا ہے۔ تو کیا یہ سب کے سب پھر اس
جسم عنصری کے ساتھ جاتے ہیں؟ نہیں ایسا نہیں ، جسم تو ہوتے ہیں مگر وہ وہ جسم ہیں جو مرنے کے بعد دیئے
جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸۹ )
مسلمانوں اور یہود کا متفقہ اور مسلم اعتقاد اس پر ہے کہ خدا کے نیک بندوں کا بعد وفات رفع روحانی ہوا
کرتا ہے اور یہی قابل بڑائی بات ہے۔ رفع جسمانی کے یہ نہ قائل ہیں اور نہ کوئی فضیلت اس میں مد نظر ہے۔
چنانچہ قرآن شریف بھی اسی اصول کو یوں بیان فرماتا ہے کہ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ( ص : ۵۱) ۔ یعنی جو خدا
کے نزدیک متقی اور برگزیدہ انسان ہوتے ہیں خدان کے لیے آسمانی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور
ان کا رفع روحانی بعد الموت کیا جاتا ہے اور ان کے مقابل میں جو لوگ بدکار اور خدا سے دور ہوتے ہیں اور
ان کو خدا سے کوئی تعلق صدق و اخلاص نہیں ہوتا ان کے واسطے آسمانی دروازے نہیں کھولے جاتے جیسا کہ
فرمایا : لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ یعنی کفار جنت میں داخل نہ ہوں گے جب
تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ گذر جائے ۔ مفسرین اس کا مطلب ظاہری طور پر لیتے ہیں مگر میں
یہی کہتا ہوں کہ نجات کے طلب گار کو خدا تعالیٰ کی راہ میں نفس کے شتر بے مہار کو مجاہدات سے ایسا د بلا کر دینا
چاہیے کہ وہ سوئی کے ناکہ میں سے گزر جائے جب تک نفس دنیوی لذائذ و شہوانی حظوظ سے موٹا ہوا ہوا ہے
تب تک یہ شریعت کے پاک راہ سے گزر کر بہشت میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ دنیوی لذات پر موت وارد کرو
اور خوف وخشیت الہی سے دبلے ہو جاؤ تب تم گذر سکو گے اور یہی گذرنا تمہیں جنت میں پہنچا کر نجات اخروی
کا موجب ہوگا ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخہ ۳۱؍مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۴)
شریعت نے دو طرفوں کو مانا ہے ایک خدا کی طرف اور وہ اونچی ہے جس کا مقام انتہائے عرش ہے اور