سورة الجَاثیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دوسری شیطان کی اور وہ بہت نیچی ہے اور اس کا انتہاز مین کا پاتال ہے غرض یہ تینوں شریعتوں کا متفق علیہ
مسئلہ ہے کہ مومن مرکر خدا کی طرف جاتا ہے اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں جیسا کہ
آیت : ارجعي إلى رَبِّكِ ( الفجر : ۲۹) اس کی شاہد ہے اور کافر نیچے کی طرف جو شیطان کی طرف ہے جاتا ہے
جیسا کہ آیت: وَلَا تُفَتَّحُ لَهُمُ ابْوَابُ السَّمَاءِ اس کی گواہ ہے خدا کی طرف جانے کا نام رفع ہے اور شیطان
کی طرف جانے کا نام لعنت ہے ۔ ان دونوں لفظوں میں تقابل اضداد ہے۔ نادان لوگ اس حقیقت کو نہیں
سمجھے۔ یہ بھی نہیں سوچا کہ اگر رفع کے معنی مع جسم اُٹھانا ہے تو اس کے مقابل کا لفظ کیا ہوا جیسا کہ رفع روحانی
کے مقابل پر لعنت ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۰۹،۱۰۸)
وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلَّ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَرُ ۚ وَقَالُوا الْحَمْدُ
لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْ لَا أَنْ هَدْنَا اللَّهُ لَقَدْ جَاءَتْ
رُسُلُ رَبَّنَا بِالْحَقِّ وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثُتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
یہ تو شیعوں کا مذہب ہے کہ صحابہ کے درمیان آپس میں ایسی سخت دشمنی تھی ،، ی ا ، یہ غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ اس
کی تردید میں فرماتا ہے کہ : نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ - برادریوں کے درمیان آپس میں دشمنیاں
ہوا کرتی ہیں۔ مگر شادی ، مرگ کے وقت وہ سب ایک ہو جاتے ہیں۔ اخیار میں خونی دشمنی کبھی نہیں ہوتی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۸)
غل
اس طرح آزمائش کرو کہ خدا اور سول کی راہ میں کس نے صدق دکھلایا، آپس کی رنجشیں خانگی امور ہوتے
ہیں ان کا اثر ان (صحابہ) پر نہیں پڑ سکتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا
عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ ( الحجر : (۴۸) ۔ یہ ایک پیشگوئی ہے کہ آئندہ زمانہ میں آپس میں رنجشیں ہوں گی لیکن
ان کے سینوں میں سے کھینچ لیویں گے، وہ بھائی ہوں گے تختوں پر بیٹھنے والے ۔ اب شیعوں ۔ سے پوچھو
کہ اس وقت زمانہ نبوی میں تو کوئی رنجش نہ تھی اور اگر ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت آپس میں صلح
کروا دیتے ۔ آخر یہ بات آئندہ زمانہ میں ہونے والی تھی ورنہ اس طرح پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
حرف آتا ہے کہ انہوں نے صلح کی کوشش تو کی مگر کامیاب نہ ہوئے ۔ یہ بات شیعہ پر بڑی دلیل ہے وہ صرف
دو آدمیوں کا نام لیتے ہیں جو کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بعد ہوئے ہم کہتے کہ آیت تو پیغمبر خدا پر
اتری تھی نہ علی پر اور نہ کسی اور پر ۔ اگر کہو کہ اس وقت ہی غل تھا تو معلوم ہوتا ہے کہ نعوذ باللہ ! صحابہ ایسے سخت
دل تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار کہا اور سمجھا یا مگر کسی نے آپ کا کہنا نہ مانا۔ یہ کیونکر ہو سکتا
ہے۔ یہ تو بڑی بے ادبی ہے۔ اس کا پتہ لگتا ہے کہ یہ بعد کی خبر ہے مگر خدا کے سامنے یہ کوئی شے نہیں اسی لیے
فرماتا ہے کہ تم اس پر خیال نہ کرو یہ بشریت کے اختلاف ؟ ہیں ہم ان کو بھائی بھائی بنا دیویں گے۔ خدا تعالیٰ
ہی نے یہ پیشگوئی کی کہ ایسا ہو گا بعض آپس میں لڑیں گے۔ (البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۵)
وَقَدْ جَرَتْ سُنَّتُهُ أَنَّهُ يَقْضِی اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ صالحین کے درمیان ایسے
بَيْنَ الصَّالِحِينَ عَلى طَرِيقٍ لَّا يَقْضِی طریق پر فیصلہ کرتا ہے کہ وہ فاسقوں کے معاملات کا اس طریق
عَلَيْهِ قَضَايَا الْفَاسِقِينَ، فَإِنَّهُمْ پر فیصلہ نہیں فرماتا ۔ کیونکہ وہ (صحابہ ۔ ناقل ) سب کے
كُلُّهُمْ أَحِبَّاؤُهُ وَكُلُّهُمْ مِنَ الْمُحِبِينَ سب اس کے دوست ۔ اس کے محب اور اس کے مقبول ہیں اور
الْمَقْبُولِينَ، وَلِأَجْلِ ذَلِكَ أَخْبَرَنَا اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کے جھگڑوں کے انجام سے
رَبُّنَا عَنْ مَالِ نِزَاعِهِمْ وَقَالَ وَهُوَ اطلاع دی اور اس نے جو اصدق الصادقین ہے فرمایا: وَ نَزَعُنا
أَصْدَقُ الْقَائِلِينَ نَزَعْنَا مَا فِي مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ اور
صُدُورِهِمْ مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ ہم ان کے دلوں سے جو بھی کہتے ہیں نکال باہر کریں گے ۔
مُتَقْبِلِينَ هَذَا هُوَ الْأَصْلُ الصَّحِيحُ بھائی بھائی بنتے ہوئے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
اور یہی صحیح اصل اور حق صریح ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَالْحَقُّ الصَّرِيحُ
( سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۴۸،۳۴۷)
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْ لَا أَنْ هَدانا الله سب تعریفیں خدا کو ہیں جس
نے جنت کی طرف ہم کو آپ راہبری کی اور ہم کیا چیز تھے کہ خود بخود منزل مقصود تک پہنچ جاتے اگر خدار ہبری
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۶۹ حاشیہ نمبر ۱۱ )
نہ کرتا۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدْنا الله - یعنی سب تعریف اس خدا کو
جس نے ہمیں بہشت میں داخل ہونے کے لیے آپ ہی سب توفیق بخشی ، آپ ہی ایمان بخشا، آپ ہی نیک
کرائے ، آپ پ ہی ہمارے دلوں کو پاک کیا اگر وہ خود مد نہ کرتا تو ہم آپ تو کچھ بھی چیز نہ تھے۔ خود مد
عمل کرا۔
ل الحجر : ٤٨
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۱۱، ۲۱۲)
سب حمد میں اس خدا وند تعالیٰ کے لیے جس نے ہم کو دار السلام کی ہدایت کی اور ہم کیا چیز تھے جو خود بخود
یہاں تک پہنچتے اگر وہ ہدایت نہ دیتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۵)
وَ لَقَدْ جِئْتُهُمْ بِكِتَبِ فَصَّلْتُهُ عَلَى عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
وہ ( قرآن کریم ) مفصل کتاب ہے ۔۔۔۔ یہ عظمتیں اور خوبیاں کہ جو قرآن کریم کی نسبت بیان فرمائی
گئیں احادیث کی نسبت ایسی تعریفوں کا کہاں ذکر ہے؟ پس میرا مذہب فرقہ ضالہ نیچریہ کی طرح یہ نہیں
ہے کہ میں عقل کو مقدم رکھ کر قال اللہ اور قال الرسول پر کچھ نکتہ چینی کروں ۔ ایسے نکتہ چینی کرنے والوں کو ملحد اور
دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔ بلکہ میں جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم
کو پہنچایا ہے اس سب پر ایمان لاتا ہوں ۔ صرف عاجزی اور انکسار کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ قرآن کریم ہر
یک وجہ سے احادیث پر مقدم ہے اور احادیث کی صحت و عدم صحت پر کھنے کے لیے وہ ملک ہے اور مجھ کو خدا
ظاہر کروں۔
تعالیٰ نے قرآن کریم کی اشاعت کے لیے مامور کیا ہے تا میں جو ٹھیک ٹھیک منشا قرآن کریم کا ہے لوگوں پر
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰ حاشیه )
إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى
الْعَرْشِ يُغْشِى اليْلَ النَّهَارِ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتِ
بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبْرَكَ اللهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ ۔
قرآن شریف میں لفظ عرش کا جہاں جہاں استعمال ہوا ہے اس سے مراد خدا کی عظمت اور جبروت اور
بلندی ہے۔ اسی وجہ سے اس کو مخلوق چیزوں میں داخل نہیں کیا اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے مظہر چار
ہیں جو وید کے رو سے چار دیوتے کہلاتے ہیں مگر قرآنی اصطلاح کی رُو سے ان کا نام فرشتے بھی ہے اور وہ یہ
ہیں ؛ اکاش جس کا نام اندر بھی ہے۔ سورج دیوتا جس کو عربی میں شمس کہتے ہیں۔ چاند جس کو عربی میں قمر کہتے
ہیں ۔ دھرتی جس کو عربی میں ارض کہتے ہیں۔ یہ چاروں دیوتا جیسا کہ ہم اس رسالہ میں بیان کر چکے ہیں خدا
کی چار صفتوں کو جو اس کے جبروت اور عظمت کا اتم مظہر ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا جاتا ہے
اٹھا رہے ہیں یعنی عالم پر یہ ظاہر کر رہے ہیں تصریح کی حاجت نہیں ۔ اس بیان کو ہم مفصل لکھ آئے ہیں اور
قرآن شریف میں تین قسم کے فرشتے لکھے ہیں ؟
(۱) ذرات اجسام ارضی اور روحوں کی قوتیں ۔
(۲) اکاش، سورج، چاند، زمین کی قوتیں جو کام کر رہی ہیں ۔
سورة الاعراف
ان سب پر اعلیٰ طاقتیں جو جبرائیل و میکائیل و عزرائیل وغیرہ نام رکھتی ہیں جن کو وید میں جم لکھا
ہے مگر اس جگہ فرشتوں سے یہ چار دیوتے مراد ہیں یعنی اکاش اور سورج وغیرہ جو خدا تعالیٰ کی چار صفتوں کو اٹھا
رہے ہیں ۔ یہ وہی صفتیں ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا گیا ہے۔ اس فلسفہ کا وید کو بھی اقرار ہے مگر یہ
لوگ خوب ویددان ہیں جو اپنے گھر کے مسئلہ سے بھی انکار کر رہے ہیں ۔
غرض وید کے یہ چار دیوتے یعنی اکاش ، سورج ، چاند، دھرتی خدا کے عرش کو جو صفت ربوبیت اور رحمانیت
اور رحیمیت اور مالک یوم الدین ہے اٹھا رہے ہیں اور فرشتہ کا لفظ قرآن شریف میں عام ہے ہر ایک چیز جو اس
کی آواز سنتی ہے وہ اس کا فرشتہ ہے۔ پس دنیا کا ذرہ ذرہ خدا کا فرشتہ ہے کیونکہ وہ اس کی آواز سنتے ہیں اور اس
کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور اگر ذرہ ذرہ اُس کی آواز سنتا نہیں تو خدا نے زمین آسمان کے اجرام کو کس طرح
پیدا کر لیا اور یہ استعارہ جو ہم نے بیان کیا ہے اس طرح خدا کے کلام میں بہت سے استعارات ہیں جو نہایت
لطیف علم اور حکمت پر مشتمل ہیں۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۵ تا ۴۵۷)
واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے اس سورۃ ( سورۃ فاتحہ۔ ناقل ) میں ان چار صفتوں کو اپنی الوہیت کا مظہر اتم
قرار دیا ہے اور اسی لئے صرف اس قدر ذکر پر یہ نتیجہ مترتب کیا ہے کہ ایسا خدا کہ یہ چار صفتیں اپنے اندر رکھتا
ہے وہی لائق پرستش ہے اور در حقیقت یہ صفتیں بہر وجہ کامل ہیں اور ایک دائرہ کے طور پر الوہیت کے تمام
لوازم اور شرائط پر محیط ہیں کیونکہ ان صفتوں میں خدا کی ابتدائی صفات کا بھی ذکر ہے اور درمیانی زمانہ کی
رحمانیت اور رحیمیت کا بھی ذکر ہے اور پھر آخری زمانہ کی صفت مجازات کا بھی ذکر ہے اور اصولی طور پر کوئی
فعل اللہ تعالیٰ کا ان چار صفتوں سے باہر نہیں ۔ پس یہ چار صفتیں خدا تعالیٰ کی پوری صورت دکھلاتی ہیں ۔سو
در حقیقت استوا علی العرش کے یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ صفات جب دنیا کو پیدا کر کے ظہور میں آگئیں تو
خدا تعالیٰ ان معنوں سے اپنے عرش پر پوری وضع استقامت سے بیٹھ گیا کہ کوئی صفت صفات لازمہ الوہیت
سے باہر نہیں رہی اور تمام صفات کی پورے طور پر تجلی ہو گئی جیسا کہ جب اپنے تخت پر بادشاہ بیٹھتا ہے تو تخت
نشینی کے وقت اس کی ساری شوکت ظاہر ہوتی ہے۔ ایک طرف شاہی ضرورتوں کے لئے طرح طرح کے
سامان طیار ہونے کا حکم ہوتا ہے اور وہ فی الفور ہو جاتے ہیں اور وہی حقیقت ربوبیت عامہ ہیں ۔ دوسری
طرف خسروانہ فیض سے بغیر کسی عمل کے حاضرین کو جود و سخاوت سے مالا مال کیا جاتا ہے۔ تیسری طرف جو
لوگ خدمت کر رہے ہیں ان کو مناسب چیزوں سے اپنی خدمات کے انجام کے لئے مدد دی جاتی ہے۔ چوتھی
طرف جزا سزا کا دروازہ کھولا جاتا ہے کسی کی گردن ماری جاتی ہے اور کوئی آزاد کیا جاتا ہے۔ یہ چار صفتیں تخت
نشینی کے ہمیشہ لازم حال ہوتی ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کا ان ہر چہار صفتوں کو دنیا پر نافذ کرنا گو یا تخت پر بیٹھنا
ہے جس کا نام عرش ہے۔
اب رہی یہ بات کہ اس کے کیا معنے ہیں کہ اس تخت کو چار فرشتے اُٹھا رہے ہیں۔ پس اس کا یہی جواب
ہے کہ ان چار صفتوں پر چار فرشتے موکل ہیں جو دنیا پر یہ صفات خدا تعالیٰ کی ظاہر کرتے ہیں اور ان کے
ماتحت چار ستارے ہیں جو چار رب النوع کہلاتے ہیں جن کو وید میں دیوتا کے نام سے پکارا گیا ہے۔ پس وہ
ان چاروں صفتوں کی حقیقت کو دنیا میں پھیلاتے ہیں گویا اس روحانی تخت کو اٹھا رہے ہیں۔ بت پرستوں کا
جیسا کہ وید سے ظاہر ہے صاف طور پر یہ خیال تھا کہ یہ چار صفتیں مستقل طور پر دیوتاؤں کو حاصل ہیں ۔ اسی
وجہ سے وید میں جابجا ان کی استت اور مہما کی گئی اور ان سے مرادیں مانگی گئیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے استعارہ
کے طور پر سمجھایا کہ یہ چار دیوتا جن کو بت پرست اپنا معبود قرار دیتے ہیں یہ مخدوم نہیں ہیں بلکہ یہ چاروں
خادم ہیں اور خدا تعالیٰ کے عرش کو اٹھارہے ہیں یعنی خادموں کی طرح ان الہی صفات کو اپنے آئینوں میں ظاہر
کر رہے ہیں اور عرش سے مراد لوازم صفات تخت نشینی ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بیان کر دیا ہے۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۵ تا ۴۵۸ حاشیه )
قرآن شریف میں ایک طرف تو یہ بیان کیا کہ خدا کا اپنی مخلوق سے شدید تعلق ہے اور وہ ہر ایک جان کی
جان ہے اور ہر ایک ہستی اُسی کے سہارے سے ہے۔ پھر دوسری طرف اس غلطی سے محفوظ رکھنے کے لئے کہ
تا اس کے تعلق سے جو انسان کے ساتھ ہے کوئی شخص انسان کو اُس کا عین ہی نہ سمجھ بیٹھے جیسا کہ ویدانت
والے سمجھتے ہیں ۔ یہ بھی فرمادیا کہ وہ سب سے برتر اور تمام مخلوقات سے وراء الوراء مقام پر ہے جس کو شریعت
کی اصطلاح میں عرش کہتے ہیں اور عرش کوئی مخلوق چیز نہیں ہے صرف وراء الوراء مرتبہ کا نام ہے نہ یہ کہ کوئی
ایسا تخت ہے جس پر خدا تعالیٰ کو انسان کی طرح بیٹھا ہوا تصور کیا جائے بلکہ جو مخلوق سے بہت دور اور تنزہ اور
تقدس کا مقام ہے اس کو عرش کہتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ سب کے ساتھ خالقیت
اور مخلوقیت کا تعلق قائم کر کے پھر عرش پر قائم ہو گیا یعنی تمام تعلقات کے بعد الگ کا الگ رہا اور مخلوق کے
ساتھ مخلوط نہیں ہوا۔
غرض خدا کا انسان کے ساتھ ہونا اور ہر ایک چیز پر محیط ہونا یہ خدا کی تشبیہی صفت ہے۔ اور خدا نے
قرآن شریف میں اس لئے اس صفت کا ذکر کیا ہے کہ تا وہ انسان پر اپنا قرب ثابت کرے اور خدا کا تمام
مخلوقات - ات سے وراء الوراء ہونا اور سب سے برتر اور اعلیٰ اور دور تر ہونا اور اس تنزہ اور تقدس کے مقام پر ہونا
جو مخلوقیت سے دور ہے جو عرش کے نام سے پکارا جاتا ہے اُس صفت کا نام تنزیہی صفت ہے اور خدا نے
قرآن شریف میں اس لئے اس صفت کا ذکر کیا تا وہ اس سے اپنی توحید اور اپنا وحدہ لا شریک ہونا اور مخلوق
کی صفات سے اپنی ذات کا منزہ ہونا ثابت کرے۔ دوسری قوموں نے خدا تعالیٰ کی ذات کی نسبت یا تو
تنزیہی صفت اختیار کی ہے یعنی نرگن کے نام سے پکارا ہے اور یا اس کو سرگن مان کر ایسی تشبیہ قرار دی ہے
کہ گویا وہ عین مخلوقات ہے اور ان دونوں صفات کو جمع نہیں کیا ۔ مگر خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ان
دونوں صفات کے آئینہ میں اپنا چہرہ دکھلایا ہے اور یہی کمال توحید ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۹٬۹۸)
تمہارا خدا وہ خدا ہے جس نے چھ ۲ دن میں آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور پھر عرش پر قرار پکڑا یعنی اوّل
اس نے اس دنیا کے تمام اجرام سماوی اور ارضی کو پیدا کیا اور چھ دن میں سب کو بنایا (چھ دن سے مراد ایک بڑا
زمانہ ہے ) اور پھر عرش پر قرار پکڑا یعنی تنزہ کے مقام کو اختیار کیا ۔ یادر ہے کہ استوا کے لفظ کا جب علی صلہ
آتا ہے تو اُس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ایک چیز کا اس مکان پر قرار پکڑنا جو اس کے مناسب حال ہو جیسا کہ
قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے۔ وَاسْتَوَتُ عَلَى الْجُودِي یعنی نوح کی کشتی نے طوفان کے بعد ایسی جگہ پر
قرار پکڑا جو اُس کے مناسب حال تھا یعنی اس جگہ زمین پر اترنے کے لئے بہت آسانی تھی سواسی لحاظ سے
خدا تعالیٰ کے لئے استوا کا لفظ اختیار کیا یعنی خدا نے ایسی وراء الوراء جگہ پر قرار پکڑا جو اس کی تنزہ اور تقدس
کے مناسب حال تھی چونکہ تنزہ اور تقدس کا مقام ماسوی اللہ کے فنا کو چاہتا ہے سو یہ اس بات کی طرف بھی
اشارہ ہے کہ جیسے خدا بعض اوقات اپنی خالقیت کے اسم کے تقاضا سے مخلوقات کو پیدا کرتا ہے پھر دوسری
مرتبہ اپنی تنزہ اور وحدت ذاتی کے تقاضا سے اُن سب کا نقش ہستی مٹا دیتا ہے۔ غرض عرش پر قرار پکڑ نا مقام
تنزہ کی طرف اشارہ ہے تا ایسا نہ ہو کہ خدا اور مخلوق کو باہم مخلوط سمجھا جائے ۔ پس کہاں سے معلوم ہوا کہ خدا