سورة محَمَّد

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے
ہم لوگ جو خدا تعالیٰ کو رب العرش کہتے ہیں تو اس سے یہ مطلب نہیں کہ وہ جسمانی اور جسم ہے اور عرش کا
محتاج ہے بلکہ عرش سے مراد وہ مقدس بلندی کی جگہ ہے جو اس جہان اور آنے والے جہان سے برابر نسبت
رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو عرش پر کہنا درحقیقت ان معنوں سے من اسے مترادف ہے کہ وہ مالک الکونین ہے اور جیسا کہ
ایک شخص اونچی جگہ بیٹھ کر یا کسی نہایت اونچے محل پر چڑھ کر یمین و یسار نظر رکھتا ہے۔ ایسا ہی استعارہ کے طور
پر خدا تعالیٰ بلند سے بلند تخت پر تسلیم کیا گیا ہے جس کی نظر سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ اس عالم کی اور نہ اس
دوسرے عالم کی ۔ ہاں ! اس مقام کو عام سمجھوں کے لئے اوپر کی طرف بیان کیا جاتا ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ
حقیقت میں سب سے اوپر ہے اور ہر یک چیز اس کے پیروں پر گری ہوئی ہے تو اوپر کی طرف سے اس کی
ذات کو مناسبت ہے مگر اوپر کی طرف وہی ہے جس کے نیچے دونوں عالم واقع ہیں اور وہ ایک انتہائی نقطہ کی
طرح ہے جس کے نیچے سے دو عظیم الشان عالم کی دو شاخیں نکلتی ہیں اور ہر یک شاخ ہزار ہا عالم پر مشتمل ۔
جن کا علم بجز اس ذات کے کسی کو نہیں جو اس نقطہ انتہائی پر مستوی ہے جس کا نام عرش ہے اس لئے ظاہری طور
پر بھی وہ اعلیٰ سے اعلیٰ بلندی جو اوپر کی سمت میں اس انتہائی نقطہ میں متصور ہو۔ جو دونوں عالم کے اوپر ہے وہی
عرش کے نام سے عند الشرع موسوم ہے اور یہ بلندی باعتبار جامعیت ذاتی باری کی ہے تا اس بات کی طرف
اشارہ ہو کہ وہ مبدء ہے ہر یک فیض کا اور مرجع ہے ہر یک چیز کا اور مسجود ہے ہر ایک مخلوق کا اور سب سے اونچا
ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور کمالات میں ورنہ قرآن فرماتا ہے کہ وہ ہر یک جگہ ہے جیسا کہ فرمایا :
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ ( البقرة : ۱۱۶) جدھر منہ پھیرو ادھر ہی خدا کا منہ ہے اور فرماتا ہے : هُوَ مَعَكُمْ
أَيْنَ مَا كُنْتُمُ ( الحديد : ۵ ) یعنی جہاں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور فرماتا ہے: نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ
حَبْلِ الْوَرِيدِ (قی : ۱۷ ) یعنی ہم انسان سے اس کی رگ جان سے بھی زیادہ نزدیک ہیں یہ تینوں تعلیموں کا
نمونہ ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)
عرش اللہ تعالیٰ کی جلالی و جمالی صفات کا مظہر اتم ہے۔ عرش کے مخلوق یا غیر مخلوق کے متعلق میں ۔ کچھ نہیں
کہتا۔ اس کی تفصیل حوالہ بخدا کرنی چاہیے۔ جنہوں نے مخلوق کہا ہے انہوں نے بھی غلطی کھائی ہے کیونکہ پھر
اس سے وہ محدود لازم آتا ہے اور جو غیر مخلوق کہتے ہیں وہ توحید کے خلاف کہتے ہیں کیونکہ الَّذِی خَلَقَ محل
شی اگر یہ غیر مخلوق ہو تو پھر راس اس سے سے ، باہر رہ جاتا ہے۔ مومن موحد موحد اس اس کو کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ ہم اس کے متعلق
کچھ نہیں کہتے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ یہ ایک استعارہ ہے جیسے افطر و اصوم یا اخطئ و اصیب فرمایا
اریہ

ہے۔ اللہ تعالیٰ استعارات کے ذریعہ کلام کرتا ہے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کی کیفیت کو حوالہ بخدا
کرتے ہیں ۔ پس ہمارا مذہب عرش کے متعلق یہی ہے کہ اس کے مخلوق یا غیر مخلوق ہونے کی بحث میں دخل نہ
دو۔ ہم اس پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کی جلالی و جمالی تجلیات کا مظہر ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴ ، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل و ۱۰ رمئی ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
عرش کی نسبت مخلوق اور غیر مخلوق کا جھگڑا عبث ہے۔ احادیث سے اس کا جسم کہیں ثابت نہیں ہوتا۔ ایک
قسم کے علو کے مقام کا اظہار عرش کے لفظ سے کیا گیا ہے۔ اگر اسے جسم کہو تو پھر خدا کو بھی مجسم کہنا چاہیے۔ یاد
رکھنا چاہیے کہ اس کو علو جسمانی نہیں کہ جس کا تعلق جہات سے ہو بلکہ یہ روحانی علو ہے۔
عرش کی نسبت مخلوق اور غیر مخلوق کی بحث بھی ایک بدعت ہے۔ جو کہ پیچھے ایجاد کی گی ۔ صحابہ نے اس کو
مطلق نہیں چھیڑا ۔ تو اب یہ لوگ چھیڑ کر نا فہم لوگوں کو اپنے گلے ڈالتے ہیں ۔ لیکن عرش کے اصل معنے اس
وقت سمجھ آسکتے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ کی دوسری تمام صفات پر بھی ساتھ ہی نظر ہو۔
( الحکم جلد ۸ نمبر ۲۶،۲۵ مورخہ ۳۱ جولائی ۔ ۱۰ را گست ۱۹۰۴ ء صفحہ ۱۴ )
بعض لوگ نا سمجھی سے عرش کو جو ایک مخلوق چیز مانتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں ۔ ان کو سمجھنا چاہیے کہ عرش کوئی
ایسی چیز نہیں جس کو مخلوق کہہ سکیں وہ تو تقدس اور تنزہ کا ایک وراء الوراء مقام ہے۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں
کہ جیسے ایک بادشاہ تخت پر بیٹھا ہوا ہوتا ہے۔ ویسے ہی خدا بھی عرش پر جلوہ گر ہے۔ جس سے لازم آتا ہے کہ
محدود ہے لیکن ان کو یا درکھنا چاہیے کہ قرآن مجید میں اس بات کا ذکر تک نہیں کہ عرش ایک تخت کی طرح ہے
جس پر خدا بیٹھا ہے کیونکہ نعوذ باللہ ! اگر عرش سے مراد ایک تخت لیا جاوے جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے۔ تو پھر ان
آیات کا کیا ترجمہ کیا جاوے گا جہاں لکھا ہے کہ خدا ہر ایک چیز پر محیط ہے اور جہاں تین ہیں وہاں چوتھا ان کا
خدا اور جہاں چار ہیں وہاں پانچواں ان کا خدا ۔ اور پھر لکھا ہے : وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ١٢ / ٢٦
اور وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُم ۲۷/۱۷ غرض اس بات کو اچھی طرح سے یاد رکھنا چاہیے کہ کلام الہی
میں استعارات بہت پائے جاتے ہیں چنانچہ ایک جگہ دل کو بھی عرش کہا گیا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی تجلی بھی دل
پر ہوتی ہے اور ایسا ہی عرش اس وراء الوراء مقام کو کہتے ہیں جہاں مخلوق کا نقطہ ختم ہو جاتا ہے۔ اہل علم اس
بات کو جانتے ہیں کہ ایک تو تشبیہ ہوتی ہے اور ایک تنزیہ ہوتی ہے مثلاً یہ بات کہ جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے
ساتھ ہے اور جہاں پانچ ہوں وہاں چھٹا ان کا خدا ہوتا ہے۔ یہ ایک قسم کی تشبہ ہے جس سے دھوکا لگتا ہے کہ کیا

خدا پھر محدود ہے؟ اس لئے اس دھوکا کے دور کرنے کے لئے بطور جواب کے کہا گیا ہے کہ وہ تو عرش پر ہے۔
جہاں مخلوقات کا دائرہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ کوئی اس قسم کا تخت نہیں ہے جو سونے چاندی وغیرہ کا بنا ہوا ہو اور
اس پر جواہرات وغیرہ جڑے ہوئے ہوں بلکہ وہ تو ایک اعلیٰ ارفع اور وراء الوراء مقام ہے اور اس قسم کے
استعارات قرآن مجید میں بکثرت پائے جاتے ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے : مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ
في الْآخِرَةِ أَعْلَى وَ أَضَلُّ سَبِيلًا ( بنی اسرائیل : ۳۷) ۱۸ / ۱۵ ظاہراً تو اس کے معنی یہی ہیں کہ جو اس جگہ
اندھے ہیں وہ آخرت کو بھی اندھے ہی رہیں گے مگر یہ معنی کون قبول کرے گا۔ جبکہ دوسری جگہ پر صاف طور
پر لکھا ہے کہ خواہ کوئی سوجا کھا ہو۔ خواہ اندھا جو ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ جاوے گا وہ تو بینا ہوگا۔ لیکن جو
اس جگہ ایمانی روشنی سے بے نصیب رہے گا اور خدا کی معرفت حاصل نہیں کر لے گا وہ آخر کو بھی اندھا ہی
رہے گا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۶)
عرش الہی ایک وراء الوراء مخلوق ہے۔ جو زمین سے اور آسمان سے بلکہ تمام جہات سے برابر ہے۔ یہ نہیں
کہ نعوذ بالله ! عرش الہی آسمان سے قریب اور زمین سے دور ہے لعنتی ہے وہ شخص جو ایسا اعتقاد رکھتا ہے۔ عرش
مقام تنزیہ ہے اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جب کہ فرماتا ہے : هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمُ (الحديد : ۵)
اور مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ (المجادلة : (۱۷) اور فرماتا ہے کہ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ
حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق : ۱۷ ) ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
) ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ کے متعلق سوال کے جواب میں فرمایا )
اس ( عرش) کے بارے میں لوگوں کے مختلف خیالات ہیں ۔ کوئی تو اسے مخلوق کہتا ہے اور کوئی غیر مخلوق
لیکن اگر ہم غیر مخلوق نہ کہیں تو پھر استوئی باطل ہوتا ہے اس میں شک نہیں ہے کہ عرش کے مخلوق یا غیر مخلوق
ہونے کی بحث ہی عبث ہے۔ یہ ایک استعارہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اعلیٰ درجے کی بلندی کو بیان کیا
ہے۔ یعنی ایک ایسا مقام جو کہ ہر ایک جسم اور ہر ایک نقص سے پاک ہے اور اس کے مقابلہ پر یہ دنیا اور تمام
عالم ہے کہ جس کی انسان کو پوری پوری خبر بھی نہیں ہے ایسے مقام کو قدیم کہا جا سکتا ہے لوگ اس میں حیران
ہیں اور غلطی سے اسے ایک مادی شے خیال کرتے ہیں اور قدامت کے لحاظ سے جو اعترا جو اعتراض لفظ ثمر کا آتا
ہے تو بات یہ ہے کہ قدامت میں شہر آجاتا ہے جیسے قلم ہاتھ میں ہے تو جیسے قلم حرکت کرتا ہے ویسے ہاتھ ثم
حرکت کرتا ہے مگر ہاتھ کو تقدم ہوتا ہے آریہ لوگ خدا کی قدامت کے متعلق اہل اسلام پر اعتراض کرتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی