سورة الاٴعلی

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ ان کا خدا چھ سات ہزار برس سے چلا آتا ہے یہ ان کی غلطی ہے اس مخلوق کو دیکھ کر خدا کی عمر کا اندازہ کرنا
نادانی ہے ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ آدم سے اول کیا تھا اور کسی قسم کی مخلوق تھی ۔ اس وقت کی بات وہی
جانے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ (الرحمن : ۳۰) وہ اور اس کی صفات قدیم ہی سے ہیں مگر اس پر یہ لازم نہیں
ہے کہ ہر ایک صفت کا علم ہم کو دے دیوے اور نہ اس کے کام اس دنیا میں سما سکتے ہیں خدا کے کلام میں دقیق
نظر کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ وہ ازلی اور ابدی ہے اور مخلوقات کی ترتیب اس کے ازلی ہونے کی مخالف
نہیں ہے اور استعارات کو ظاہر پر حمل کر کے مشہودات پر لانا بھی ایک نادانی ہے۔ اس کی صفت ہے لا
تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ( الانعام : ۱۰۴) ۔ ہم عرش اور استویٰ نوٹی پر ایمان لاتے ہیں ہیں اور اور اس ا کی
حقیقت اور کنہ کو خدا تعالیٰ کے حوالہ کرتے ہیں۔ جب دنیا وغیرہ نہ تھی عرش تب بھی تھا جیسے لکھا ہے ۔ گان
عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ (هود : ۸) ۔
اس کے متعلق خوب سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ایک مجہول الکنہ امر ہے اور خدا تعالیٰ کی تجلیات کی طرف اشارہ
ہے وہ خَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (الروم : (۲۳) چاہتی تھی اس لیے اول وہ ہو کر ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ہوا ۔
اگر چہ توریت میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے مگر وہ اچھے الفاظ میں نہیں ہے اور لکھا ہے کہ خدا ۔۔۔۔ ماندہ ہو کر
تھک گیا۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک انسان کسی کام میں مصروف ہوتا ہے تو اس کے چہرہ اور خد وخال
وغیرہ اور دیگر اعضاء کا پورا پورا پتہ نہیں لگتا مگر جب وہ فارغ ہو کر ایک تخت یا چار پائی پر آرام کی حالت میں ہو
تو اس کے ہر ایک عضو کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں ۔ اسی طرح استعارہ کے طور پر خدا کی صفات کے ظہور کو تم
استَوى عَلَى الْعَرْشِ سے بیان کیا ہے کہ آسمان اور زمین کے پیدا کرنے کے بعد صفات الہیہ کا ظہور ہوا
صفات اس کے ازلی ابدی ہیں مگر جب مخلوق ہو تو خالق کو شناخت کرے اور محتاج ہوں تو رازق کو پہچانیں ۔
اسی طرح اس کے علم اور قادر مطلق ہونے کا پتہ لگتا ہے : ثُمَّ استَوى عَلَى الْعَرْشِ خدا کی اس تجلی کی طرف
اشارہ ہے جو خَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (الروم : ۲۳) کے بعد ہوئی۔
اسی طرح اس تجلی کے بعد ایک اور تجلی ہو گی جب کہ ہر شے فنا ہو گی پھر ایک اور تیسری تجلی ہوگی کہ احیاء
اموات ہوگا۔ غرضیکہ یہ ایک لطیف استعارہ ہے جس کے اندر داخل ہونا روا نہیں ہے، صرف ایک تجلی سے
اسے تعبیر کر سکتے ہیں ۔ قرآن شریف سے پتہ لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے عرش کو اپنی صفات میں داخل کیا ہے
جیسے ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ( البروج : ۱۶ ) ۔ گو یا خدا تعالیٰ کے کمال علو کو دوسرے معنوں میں عرش سے بیان کیا علوکو

ہے اور وہ کوئی مادی اور جسمانی شے نہیں ہے ورنہ زمین و آسمان وغیرہ کی طرح عرش کی پیدائش کا ذکر بھی ہوتا۔
اس لیے شبہ گزرتا ہے کہ ہے تو شے مگر غیر مخلوق اور یہاں سے دھو کہ کھا کر آریوں کی طرف انسان چلا جاتا ہے
کہ جیسے وہ خدا کے وجود کے علاوہ اور اشیاء کو غیر مخلوق مانتے ہیں۔ ویسے ہی یہ عرش کو ایک شے غیر مخلوق جزاز
خدا ماننے لگتا ہے یہ گمراہی ہے اصل میں یہ کوئی شے خدا کے وجود سے باہر نہیں ہے۔ جنہوں نے اسے ایک شے یہ
غیر مخلوق قرار دیا وہ اسے اتم اور اکمل نہیں مانتے اور جنہوں نے مادی مانا وہ گمراہی پر ہیں کہ خدا کو ایک مجسم شے کا
محتاج مانتے ہیں کہ ایک ڈولہ کی طرح فرشتوں نے اسے اُٹھایا ہوا ہے لا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ( البقرة : ۲۵۶) ۔
چار ملائک کا عرش کو اُٹھانا یہ بھی ایک استعارہ ہے رب ، رحمان رحیم اور مالک یوم الدین یہ صفات الہی
کے مظہر ہیں اور اصل میں ملائکہ ہیں اور یہی صفات جب زیادہ جوش سے کام میں ہوں گے تو ان کو ( آٹھ )
ملائک سے تعبیر کیا گیا ہے جو شخص اسے بیان نہ کر سکے وہ یہ کہے کہ یہ ایک مجہول الکنہ حقیقت ہے ہمارا اس پر
ایمان ہے اور حقیقت خدا کے سپرد کرے اطاعت کا طریق یہی ہے کہ خدا کی باتیں خدا کے سپرد کرے اور ان
پر ایمان رکھے اور اس کی اصل حقیقت یہی ہے کہ خدا کی تجلیات ثلاثہ کی طرف اشارہ ہے۔
كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ (هود : ۸) یہ بھی ایک تجلی تھی اور ماء کے معنے یہاں پانی بھی نہیں کر سکتے ۔ خدا
معلوم کہ اس کے نزدیک ماء کے کیا معنی ہیں ۔ اس کی کنہ خدا کو معلوم ہے۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷، ۳۸)
مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے۔ تمام قرآن
شریف کو اول سے آخر تک پڑھو اس میں ہر گز نہیں پاؤ گے کہ عرش بھی کوئی چیز محدود اور مخلوق ہے خدا نے بار
بار قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ ہر ایک چیز جو کوئی وجود رکھتی ہے اس کا میں ہی پیدا کرنے والا ہوں۔ رکھتی
میں ہی زمین ، آسمان اور روحوں اور ان کی تمام قوتوں کا خالق ہوں ۔ میں اپنی ذات میں آپ قائم ہوں اور
ہر ایک چیز میرے ساتھ قائم ہے۔ ہر ایک ذرہ اور ہر ایک چیز جو موجود ہے وہ میری ہی پیدائش ہے مگر کہیں
نہیں فرمایا کہ عرش بھی کوئی جسمانی چیز ہے جس کا میں پیدا کرنے والا ہوں۔ اگر کوئی آریہ قرآن شریف
میں سے نکال دے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے تو میں اس کو قبل اس کے جو قادیان سے باہر جائے
ایک ہزار روپیہ انعام دوں گا۔ میں اس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانالعنتی کا کام ہے کہ
میں قرآن شریف کی وہ آیت دکھاتے ہی ہزار روپیہ حوالہ کروں گا۔ ورنہ میں بادب کہتا ہوں کہ ایسا شخص خود
لعنت کا محل ہوگا جو خدا پر جھوٹ بولتا ہے۔ (نسیم دعوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۳، ۴۵۴)

جب خدائے تعالی کسی چیز کو اس طور سے پیدا کرے کہ پہلے اس چیز کا کچھ بھی وجود نہ ہو تو ایسے پیدا
کرنے کا نام اصطلاح قرآنی میں امر ہے اور اگر ایسے طور سے کسی چیز کو پیدا کرے کہ پہلے وہ چیز کسی اور
صورت میں اپنا وجود رکھتی ہو تو اس طرز پیدائش کا نام خلق ہے خلاصہ کلام یہ کہ بسیط چیز کا عدم محض سے پیدا
کرنا عالم امر میں سے ہے اور مرکب چیز کو کسی شکل یا ہیئت خاص سے متشکل کرنا عالم خلق سے ہے جیسے اللہ
تعالیٰ دوسرے مقام میں قرآن شریف میں فرماتا ہے : اَلا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ یعنی بسائط کا عدم محض سے پیدا
کرنا اور مرکبات کو ظہور خاص میں لانا دونوں خدا کا فعل ہیں اور بسیط اور مرکب دونوں خدائے تعالیٰ کی
پیدائش ہے ۔۔۔ یہ کیسی اعلیٰ اور عمدہ صداقت ہے جس کو ایک مختصر آیت اور چند معد و دلفظوں میں خدائے تعالیٰ
نے ادا کر دیا۔
(سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۶،۱۷۵)
وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ
قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ ۔
إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ یعنی رحیمیت الہی انہیں لوگوں سے قریب ہے جو نیکو کار ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۵۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَهُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ حَتَّى إِذَا أَقَلَتْ سَحَابًا
ثِقَالًا سُقْنُهُ لِبَلَدٍ مَّيْت فَانْزَلْنَا بِهِ الْمَاءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِ مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ
كَذلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتَى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ )
خدائے تعالیٰ وہ ذات کریم و رحیم ہے جس کا قدیم سے یہ قانون قدرت ہے کہ وہ ہواؤں کو اپنی رحمت
سے پہلے یعنی بارش سے پہلے چلاتا ہے یہاں تک کہ جب ہوائیں بھاری بدلیوں کو اُٹھا لاتی ہیں تو ہم کسی
مردہ شہر کی طرف یعنی جس ضلع میں بباعث امساک باراں زمین مردہ کی طرح خشک ہو گئی ہو، ان ہواؤں کو
ہانک دیتے ہیں پھر اس سے پانی اتارتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے قسم قسم کے میوے پیدا کر دیتے
ہیں ۔ اسی طرح روحانی مردوں کو موت کے گڑھے سے نکالا کرتے ہیں اور یہ مثال اس لیے بیان کی گئی تا
کہ تم دھیان کرو اور اس بات کو سمجھ جاؤ کہ جیسا کہ ہم امساک باراں کی شدت کے وقت مردہ زمین کو زندہ کر
دیا کرتے ہیں ایسا ہی ہمارا قاعدہ ہے کہ جب سخت درجہ پر گمراہی پھیل جاتی ہے اور دل جو زمین سے مشابہ

( براہین احمدیہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۸ تا ۶۳۰ )
ہیں مر جاتے ہیں تو ہم ان میں زندگی کی روح ڈال دیتے ہیں ۔
وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ ۚ وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا
كَذلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ )
اور جو زمین پاکیزہ ہے اس کی تو کھیتی اللہ کے اذن سے جیسی کہ چاہیے نکلتی ہے اور جو خراب زمین ہے اس
کی صرف تھوڑی سی کھیتی نکلتی ہے اور عمدہ کھیتی نہیں نکلتی ۔ اسی طرح سے ہم پھیر پھیر کر بتاتے ہیں تا جو شکر کرنے
والے ہیں شکر کریں۔
ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۳۰ ، ۶۳۱)
یہ عام محاورہ قرآن شریف کا ہے کہ زمین کے لفظ سے انسانوں کے دل اور ان کی باطنی قومی مراد ہوتی
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۶۸)
وَمِنْ عَلَامَاتِهِمْ أَنَّكَ تَرَاهُمْ فِي اور ان کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ تو انہیں اللہ
سُبُلِ اللهِ مُسَارِعِينَ كَالدَّعْكَنَةِ، تعالیٰ کی راہوں پر ایک تیز رفتار اونٹنی کی مانند دوڑتا ہوا دیکھتا
وَأَمَّا أُمُورُ الدُّنْيَا فَيَتَزَخَنُونَ عَنْهَا ہے لیکن جہاں تک دنیاوی امور کا تعلق ہے وہ اس سے
وَلَا يُؤْثِرُونَهَا إِلَّا بِالْكَرَاهَةِ، وَيُظْهِرُ پر ہیز کرتے ہیں اور انہیں ترجیح نہیں دیتے مگر حقارت
اللهُ بِهِمْ مَا صَلَحَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ لوگوں کے عمدہ اخلاق کو
وَمَا كَانَ كَالدَّاءِ الدَّفِينَ فَيُشَابِهُونَ ظاہر کرتا ہے اور ان کی اندرونی بیماری کو بھی ظاہر کرتا ہے اور
مَطَرًا يُظْهِرُ خَوَاصَ الْأَرْضِينَ، وَ وہ ایک ایسی بارش کی مانند ہیں جو زمینوں کے خواص ظاہر
الْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ کرتی ہے اور پاکیزہ شہر کی نباتات اللہ کے اذن سے نکلتی
رَبِّهِ وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ الأَنكِدًا ہے اور وہ جو ناپاک ہے (اس کی نباتات ) ردی صورت
كَذَالِكَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلْمُؤْمِنِينَ میں نکلتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مومنوں اور فاسقوں
وَالْفَاسِقِينَ۔
(سيرة الابدال، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳۱ )
کے لیے مثال بیان کی ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
قرآن شریف نے انبیاء ورسل کی بحث کی مثال مینہ سے دی ہے : وَ الْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُه

آج 10 میں سے 10 باقی