سورة الفَجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
موت اسلام پر ہو۔ جاننا چاہئے کہ دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے دل
پر ایک نورا تا رتا ہے جس سے وہ قوت پا کر نہایت اطمینان سے مصیبت کا مقابلہ کرتے ہیں اور حلاوت ایمانی
سے ان زنجیروں کو بوسہ دیتے ہیں جو اس کی راہ میں ان کے پیروں میں پڑیں۔ جب با خدا آدمی پر بلائیں
نازل ہوتی ہیں ہیں اور موت کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے رب کریم سے خواہ نخواہ کا جھگڑا شروع نہیں
کرتا کہ مجھے ان بلاؤں سے بچا کیونکہ اس وقت عافیت کی دعا میں اصرار کرنا خدا تعالیٰ سے لڑائی اور موافقت
تامہ کے مخالف ہے۔ بلکہ سچا محب بلا کے اترنے سے اور آگے قدم رکھتا ہے اور ایسے وقت میں جان کو نا چیز
سمجھ کر اور جان کی محبت کو الوداع کہہ کر اپنے مولیٰ کی مرضی کا بکلی تابع ہو جاتا ہے اور اس کی رضا چاہتا ہے۔
اسی کے حق میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے : وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ
رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ ( البقرة : ۲۰۸) یعنی خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے اور اس کے عوض میں
خدا کی مرضی خرید لیتا ہے۔ وہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمت خاص کے مورد ہیں ۔ غرض وہ استقامت جس سے
خدا ملتا ہے اس کی یہی روح ہے جو بیان کی گئی۔ جس کو سمجھنا ہو سمجھ لے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۲۱،۴۲۰)
وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوسَى وَ قَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَ
وَيَذَرَكَ وَ الهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ وَ إِنَّا فَوْقَهُمْ
قهِرُونَ
فرعون نے کہا کہ ہم بنی اسرائیل کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھیں گے اور تحقیقا ہم
ان پر غالب ہیں ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۵)
قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ * يُورِثُهَا مَنْ
يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
موسیٰ نے اپنی قوم کو کہا کہ اللہ سے مدد چاہو اور صبر کرو، زمین خدا کی ہے جس کو اپنے بندوں میں سے چاہتا
ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے اور انجام بخیر پر ہیز گاروں کا ہی ہوتا ہے۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۵)
جو لوگ حیوانات کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ جب ان کو پکڑتا بھی ہے تو پھر جان لینے ہی کے
لیے پکڑتا ہے مگر مومن کے حق میں اس کی یہ عادت نہیں ہے ان کی تکالیف کا انجام اچھا ہوتا ہے اور انجام کار
متقی کے لیے ہی ہے۔ جیسے فرمایا: وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ۔ ان کو جو تکالیف اور مصائب آتے ہیں وہ بھی ان کی
ترقیوں کا باعث بنتی ہیں تا کہ ان کو تجربہ ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ پھر ان کے دن پھیر دیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ صفحه ۲)
ہم اپنے مخالفوں کی مخالفت کی کیا پروا کریں ۔ یہ مخالف نوبت به نوبت اپنے فرض منصبی کو سر انجام دیتے
ہیں ، ابتداء ان کی ہوتی ہے اور انجام متقیوں کا وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۷
ہر قسم کے حسد ، کینہ، بغض، غیبت ، اور کبر اور رعونت ، اور فسق فجور کی ظاہری اور باطنی راہوں اور کسل اور
غفلت سے بچو اور خوب یا د رکھو کہ انجام کار ہمیشہ متقیوں کا ہوتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَ الْعَاقِبَةُ
لِلْمُتَّقِينَ ۔ اس لیے متقی بننے کی فکر کرو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۵)
یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ حکم خواتیم پر ہے۔ خدا ت خواتیم پر ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ : الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ۔
سنت اللہ اسی طور پر جاری ہے کہ صادق لوگ اپنے انجام سے شناخت کیے جاتے ہیں ۔ یہ عاجز خوب جانتا
ہے کہ جس کام کو میں نے اُٹھایا ہے ابھی وہ لوگوں پر بہت مشتبہ ہے اور شاید اس بات میں کچھ مبالغہ نہ ہو کہ
ہنوز ایسی حالت ہے کہ بجائے فائدہ کے آثار و علامت نقصان کے نظر آتے ہیں۔ یعنی بجائے ہدایت کے
ضلالت و بدظنی سہل لگتی ہے۔ مگر میں جب ایک طرف آیات قرآنی پڑھتا ہوں کیونکہ اوائل میں نبیوں پر ایسے
سخت زلازل آئے کہ مدتوں تک کوئی صورت کامیابی کی دکھلائی نہ دی اور پھر انجام کار نسیم نصرت الہی کا چلنا
شروع ہوا اور دوسری طرف مواعید صادقہ حضرت رصادقہ حضرت احدیت سے بشارتیں پاتا ہوں تو میرا و میراغم دور اور بالکل دور
ہو جاتا ہے اور اس بات پر تازه ایمان آتا ہے كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي (المجادلة : ٢٢) ۔
( مباحثہ کے ذکر پر فرمایا )
( مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۹۲)
در حقیقت تو ہم نے فتح پالی ہے۔ صرف اتنی بات ہے کہ وہ دیہات کے لوگ تھے ان کو ان باریک باتوں
کی سمجھ نہیں آئی مجھے خوشبو آتی ہے کہ آخر کار فتح ہماری ہے دسمبر کے آخر تک جونشان ظاہر ہونے والے ہیں
شاید یہ بھی ان میں سے ایک عظیم الشان نشان ہو جاوے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عادت ہے جیسے فرمایا : الْعَاقِبَةُ
لِلْمُتَّقِينَ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی (تیره) برس تک مکروہات ہی پہنچتے رہے۔
البدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۲۰)
قَالُوا أُوذِينَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِيَنَا وَ مِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا ۖ قَالَ عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ
يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ )
موسیٰ کی قوم نے اس کو جواب دیا کہ ہم تیرے پہلے بھی ستائے جاتے تھے اور تیرے آنے کے بعد بھی
ستائے گئے تو موسیٰ نے اُن کے جواب میں کہا کہ قریب ہے کہ خُدا تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور زمین پر
تمہیں خلیفے مقرر کر دے اور پھر دیکھے کہ تم کس طور کے کام کرتے ہو۔
ا
اب ان آیات میں صریح اور صاف طور پر وہی لوگ مخاطب ہیں جو حضرت موسیٰ کی قوم میں سے اُن کے
سامنے زندہ موجود تھے اور انہوں نے فرعون کے ظلموں کا شکوہ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم تیرے پہلے بھی
ستائے گئے اور تیرے آنے کے بعد بھی اور انہیں کو خطاب کر کے کہا تھا کہ تم ان تکلیفات پر صبر کرو خدا تمہاری
طرف رحمت کے ساتھ متوجہ ہوگا اور تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا اور تم کو زمین پر خلیفے بنادے گا لیکن
تاریخ دانوں پر ظاہر ہے اور یہودیوں اور نصاری کی کتابوں کو دیکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ گو اس قوم کا
دشمن یعنی فرعون اُن کے سامنے ہلاک ہوا مگر وہ خود تو زمین پر نہ ظاہری خلافت پر پہنچے نہ باطنی خلافت پر۔
بلکہ اکثر ان کی نافرمانیوں سے ہلاک کئے گئے اور چالیس برس تک بیابان لق و دق میں آوارہ رہ کر جان بحق
تسلیم ہوئے پھر بعد ان کی ہلاکت کے ان کی اولاد میں ایسا سلسلہ خلافت کا شروع ہوا کہ بہت سے بادشاہ اس
قوم میں ہوئے اور داؤد اور سلیمان جیسے خلیفہ اللہ اسی قوم میں سے پیدا ہوئے یہاں تک کہ آخر یہ سلسلہ
خلافت کا چودھویں صدی میں حضرت مسیح پر ختم ہوا پس اس سے ظاہر ہے کہ کسی قوم موجودہ کو مخاطب کرنے
سے ہرگز یہ لازم نہیں آتا کہ وہ خطاب قوم موجودہ تک ہی محدودر ہے بلکہ قرآن کریم کا تو یہ بھی محاورہ پایا جاتا
ہے کہ بسا اوقات ایک قوم کو مخاطب کرتا ہے مگر اصل مخاطب کوئی اور لوگ ہوتے ہیں جو گزر گئے یا آئندہ
آنے والے ہیں ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۶،۳۲۵)
موسیٰ نے ظاہر ہو کر تین بڑے کھلے کھلے کام کئے جو دنیا پر روشن ہو گئے ایسے ہی کھلے کھلے تین کام جو دنیا
سے
پر بدیہی طور پر ظاہر ہو گئے ہوں جس نبی سے ظہور میں آئے ہوں وہی نبی مثیل موسیٰ ہوگا اور وہ کام یہ ہیں
(۱) اول یہ کہ موسیٰ نے اُس دشمن کو ہلاک کیا جو اُن کی اور اُن کی شریعت کی بیخ کنی کرنا چاہتا تھا (۲) دوسرے
یہ کہ موسیٰ نے ایک نادان قوم کو جو خدا اور اس کی کتابوں سے ناواقف تھی اور وحشیوں کی طرح چار سو برس
زندگی بسر کرتے تھے کتاب اور خدا کی شریعت دی یعنی توریت عنایت کی اور ان میں شریعت کی بنیاد ڈالی
(۳) تیسرے یہ کہ بعد اس کے کہ وہ لوگ ذلت کی زندگی بسر کرتے تھے ان کو حکومت اور بادشاہت عنایت کی
اور اُن میں سے بادشاہ بنائے۔ ان تینوں انعامات کا قرآن شریف میں ذکر ہے۔ جیسا کہ فرمایا: قَالَ عَلی رَبُّكُمْ
أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمُ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ دیکھو سورۃ الاعراف الجز و نمبر ۹۔
اور پھر دوسری جگہ فرمایا : فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُم مُّلْكًا عَظِيمًا (النساء : ۵۵) -
دیکھو سورۃ النساء الجز و نمبر ۵۔ اب سوچ کر دیکھ لو کہ ان تینوں کاموں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ایک ذرہ بھی مناسبت نہیں۔ نہ وہ پیدا ہو کر یہودیوں کے دشمنوں کو ہلاک کر سکے
اور نہ وہ اُن کے لئے کوئی نئی شریعت لائے اور نہ انہوں نے بنی اسرائیل یا اُن کے بھائیوں کو بادشاہت
بخشی ۔ انجیل کیا تھی وہ صرف توریت کے چند احکام کا خلاصہ ہے جس سے پہلے یہود بے خبر نہیں تھے گواس
پر کار بند نہ تھے۔ یہود گو حضرت مسیح کے وقت میں اکثر بدکار تھے مگر پھر بھی اُن کے ہاتھ میں توریت تھی ۔
پس انصاف ہمیں اس گواہی کے لئے مجبور کرتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کچھ
مماثلت نہیں رکھتے ۔ اور یہ کہنا کہ جس طرح حضرت موسیٰ نے بنی اسرائیل کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی
اسی طرح حضرت عیسی نے اپنے تابعین کو شیطان کے ہاتھ سے نجات دی یہ ایسا بیہودہ خیال ہے کہ کوئی شخص
گو کیسا ہی اغماض کرنے والا ہو اس خیال پر اطلاع پا کر اپنے تئیں ہنسنے سے روک نہیں سکے گا۔ مخالف کے
سامنے اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ عیسیٰ نے ضرور اپنے پیروؤں کو شیطان سے اسی طرح نجات دے دی جیسا
کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی۔ موسیٰ کا بنی اسرائیل کو فرعون کے ہاتھ سے نجات
دینا ایک تاریخی امر ہے جس سے نہ کوئی یہودی منکر ہو سکتا ہے نہ عیسائی نہ مسلمان نہ گبر نہ ہندو کیونکہ وہ دنیا کے
واقعات میں سے ایک واقعہ مشہورہ ہے مگر عیسی کا اپنے تابعین کو شیطان کے ہاتھ سے نجات دنیا صرف
اعتقادی امر ہے جو محض نصاری کے خیالات میں ہے خارج میں اس کا کوئی وجود نہیں جس کو دیکھ کر ہر ایک شخص
بدیہی طور پر قائل ہو سکے کہ ہاں یہ لوگ در حقیقت شیطان اور ہر ایک بدکاری سے نجات پاگئے ہیں اور ان کا
گروہ ہر ایک بدی سے پاک ہے۔ ۔۔۔ اس پیشگوئی کا تو یہ مطلب ہے کہ وہ نبی موسیٰ کی طرح بنی اسرائیل کو یا
اُن کے بھائیوں کو ایک عذاب سے نجات دے گا اسی طرح جیسا کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو عذاب سے
نجات دی تھی ۔ اور نہ صرف نجات دے گا بلکہ ان کو ایام ذلت کے بعد سلطنت بھی عطا کرے گا جیسا کہ موسیٰ
نے بنی اسرائیل کو چار سو برس کی ذلت کے بعد نجات دی اور پھر سلطنت عطا کی اور پھر اس وحشی قوم کو موسیٰ کی
طرح ایک نئی شریعت سے تہذیب یافتہ کرے گا۔ اور وہ قوم بنی اسرائیل کے بھائی ہوں گے۔ اب دیکھو کہ
کیسی صفائی اور روشنی سے یہ پیشگوئی سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں پوری ہو گئی ہے اور ایسی
صفائی سے پوری ہو گئی ہے کہ اگر مثلاً ایک ہندو کے سامنے بھی جو عقل سلیم رکھتا ہو یہ دونوں تاریخی واقعات
رکھے جائیں یعنی جس طرح موسیٰ نے اپنی قوم کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی اور پھر سلطنت بخشی اور پھر ان
وحشی لوگوں کو جو غلامی میں بسر کر رہے تھے ایک شریعت بخشی۔ اور جس طرح سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان غریبوں اور کمزوروں کو جو آپ پر ایمان لائے تھے عرب کے خونخوار درندوں سے نجات دی اور
سلطنت عطا کی اور پھر اس وحشیانہ حالت کے بعد ان کو ایک شریعت عطا کی تو بلا شبہ وہ ہندو دونوں واقعات
کو ایک ہی رنگ میں سمجھے گا اور ان کی مماثلت کی گواہی دے گا۔ اور خود ہم جبکہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبعین کو عرب کے خون ریز ظالموں کے ہاتھ سے بچا کر اپنے پروں کے
لے لیا۔ اور پھر ان لوگوں کو جو صد ہا سال سے وحشیانہ حالت میں بسر کر رہے تھے ایک نئی شریعت عطا
فرمائی اور بعد ایام ذلت اور غلامی کے سلطنت عطا فرمائی تو بلات فرمائی تو بلا تکلف موسیٰ کے زمانہ کا نقشہ ہماری آنکھوں کے
سامنے آجاتا ہے۔ اور پھر ذرہ اور غور کر کے جب حضرت موسیٰ کے سلسلۂ خلفاء پر نظر ڈالتے ہیں جو چودہ سو
تک دنیا میں قائم رہا تو اس ۔ رہا تو اس کے مقابل پر سلسلہ محمد یہ بھی اسی مقدار پر ہے یہ بھی اسی مقدار پر ہمیں نظر آتا ہے یہاں تک کہ
حضرت موسیٰ کے سلسلۂ خلفاء کے آخر میں ایک مسیح ہے جس کا نام عیسی بن مریم ہے ایسا ہی اس سلسلہ کے آخر
میں بھی جو مقدار اور مدت میں سلسلہ موسوی کی مانند ہے ایک مسیح دکھائی دیتا ہے اور دونوں سلسلے ایک دوسرے
کے مقابل پر ایسے دکھائی دیتے ہیں کہ جس طرح ایک انسان کی دو ٹانگیں ایک دوسری کے مقابل پر ہوتی
ہیں ۔ پس اس سے بڑھ کر مماثلت کے کیا معنے ہیں اور یہی حقیقت یہ آیت ظاہر فرماتی ہے کہ : إِنَّا أَرْسَلْنَا
إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ١٦ )
نیچے
برس
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۹۹ تا ۳۰۳)
قرآن شریف کی رو سے سلسلہ محمد یہ سلسلہ موسویہ سے ہر یک نیکی اور بدی میں مشابہت رکھتا ہے۔ اسی کی
طرف ان آیتوں میں اشارہ ہے کہ ایک جگہ یہود کے حق میں لکھا ہے : فيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ دوسری جگہ
مسلمانوں کے حق میں لکھا ہے۔ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (یونس : ۱۵) ۔ ان دونوں آیتوں کے یہ معنے ہیں کہ
خدا تمہیں خلافت اور حکومت عطا کر کے پھر دیکھے گا کہ تم راستبازی پر قائم رہتے ہو یا نہیں ۔ ان آیتوں میں جو
الفاظ یہود کے لئے استعمال کئے ہیں وہی مسلمانوں کے لئے ۔ یعنی ایک ہی آیت کے نیچے ان دونوں کو رکھا
ہے۔ پس ان آیتوں سے بڑھ کر اس بات کے لئے اور کون سا ثبوت ہو سکتا ہے کہ خدا نے بعض مسلمانوں کو
یہود قرار دے دیا ہے اور صاف اشارہ کر دیا ہے کہ جن بدیوں کے یہود مرتکب ہوئے تھے یعنی علماء ان
کے۔ اس اُمت کے علماء بھی انہیں بدیوں کے مرتکب ہوں گے۔ اور اسی مفہوم کی طرف آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳)
عَلَيْهِمُ (الفاتحه :۷) میں بھی اشارہ ہے۔
یہودیوں کے بادشاہوں کے اُن مثیلوں کا جو اسلام میں پیدا ہوئے جیسا کہ ان دو بالمقابل آیتوں سے
جن کے الفاظ باہم ملتے ہیں سمجھا جاتا ہے اور وہ یہ ہیں :۔
یہودیوں کے بادشاہوں کی نسبت
اسلام کے بادشاہوں کی نسبت
قَالَ عَلى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ
وَ يَسْتَخْلِفَكُمُ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔
پروروور
تعْمَلُونَ
(الاعراف : ۱۳۰ )
(یونس : ۱۵)
الجز و نمبر ۹ سورۃ الاعراف صفحه ۱۶۵
الجز و نمبر ۱۱ سورۃ یونس صفحه ۳۳۵
یہ دو فقرے یعنی فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ جو یہودیوں کے بادشاہوں کے حق میں ہے اور اُس کے مقابل پر
دوسر افقره یعنی لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ جو مسلمانوں کے بادشاہوں کے حق میں ہے صاف بتلا رہے ہیں کہ
ان دونوں قوموں کے بادشاہوں کے واقعات بھی باہم متشابہ ہوں گے۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا اور جس طرح
یہودی بادشاہوں سے قابل شرم خانہ جنگیاں ظہور میں آئیں اور اکثر کے چال چلن بھی خراب ہو گئے یہاں
تک کہ بعض اُن میں سے بدکاری ، شراب نوشی، خونریزی اور سخت بے رحمی میں ضرب المثل ہو گئے ۔ یہی
طریق اکثر مسلمانوں کے بادشاہوں نے اختیار کئے۔ ہاں ! بعض یہودیوں کے نیک اور عادل بادشاہوں کی
طرح نیک اور عادل بادشاہ بھی بنے جیسا کہ عمر بن عبدالعزیز ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۰۷،۳۰۶)
ایک جگہ مسلمانوں کے آخری زمانہ کے لیے قرآن شریف نے وہ لفظ استعمال کیا ہے جو یہود کے لیے
استعمال کیا تھا یعنی فرما یا فینظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ تم کو خلافت اور سلطنت دی جائے گی
مگر آخری زمانہ میں تمہاری بداعمالی کی وجہ سے وہ سلطنت تم سے چھین لی جائے گی جیسا کہ یہودیوں سے
چھین لی گئی تھی ۔
حضرت اقدس نے فرمایا :
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۱۳)
وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ یہ آیتیں بھی اس کی طرف اشارہ کرتی ہیں ایک ان
میں سے اہل اسلام کی نسبت ہے اور ایک یہود کی نسبت ۔ پس مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ میں ہر طرح کا انعام کروں گا اور پھر دیکھوں گا کہ کس طرح شکر کرتے ہو۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے
کہ اہل یہود کو کون سی بڑی مصیبت تھی تو وہ دو بڑی مصیبتیں ہیں ایک یہ کہ عیسی علیہ السلام کا انکار کیا گیا اور ایک
یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا گیا پس مماثلت کے لحاظ سے مسلمانوں کے لیے بھی وہی دو انکار لکھے تھے۔
مگر وہاں شمار میں الگ الگ دو وجود تھے اور یہاں نام الگ الگ ہیں مگر وہ وجود جس میں ان دونوں کا بروز ہو
ایک ہی ہے ایک بروز عیسوی اور ایک محمدی اور صرف نام کے لحاظ سے اہل اسلام یہود کے بروز اس طرح
سے قرار پائے کہ انہوں نے مسیح اور محمد ص اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کر دیا اور وہ مماثلت پوری ہو گئی اور آیات سے
ثابت ہوتا ہے کہ اس امت میں بروزی طور پر وہی کرتوت یہودیوں والی پوری ہونی تھی اور یہ اس طرف
اشارہ کرتی تھیں کہ آنے والا دو رنگ لے کر آوے گا اسی لیے مہدی اور مسیح کے زمانہ کی علامات ایک ہی ہیں
اور ان دونوں کا فعل بھی ایک ہی ( ہے )۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۵۹،۳۵۸)
فَإِذَا جَاءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ ۚ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا
بِمُوسَى وَ مَنْ مَّعَهُ اَلَّا إِنَّمَا ظَهِرُهُمْ عِنْدَ اللهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ )
بعض آدمیوں نے کہا کہ یہ طاعون گویا ہماری شامت اعمال کا نتیجہ ہے یہ آواز کوئی نئی آواز نہیں حضرت
موسیٰ علیہ السلام کو بھی کہا گیا تھا تطيرنا بموسیٰ مگر مجھے یہ تعجب ہے کہ یہ لوگ طاعون کو ہماری شامت اعمال