سورة القَصَص

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کا نتیجہ بتاتے ہیں لیکن مبتلا خود ہوتے ہیں حالانکہ اگر ہماری شامت اعمال تھی تو چاہیے تھا کہ طاعون کی خبر تم کو
دی جاتی مگر یہ کیا ہوا کہ خبر بھی ہم کو دی گئی اور موتیں تم میں ہوتی ہیں بر خلاف اس کے کہ ہماری حفاظت کا وعدہ
کیا جاتا اور اسے ایک نشان ٹھہرایا جاتا ہے۔ کچھ تو خدا سے ڈرو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۳ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۳)
وَ وَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَ أَتْمَمْنُهَا بِعَشْرِ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهَ ارْبَعِينَ
لَيْلَةً ۚ وَقَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هُرُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ أَصْلِحُ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ
الْمُفْسِدِينَ ۔
پھر ہم کہتے ہیں کہ جس حالت میں وعدہ کی تاریخ ٹلنا نصوص قرآنیہ قطعیہ یقینیہ سے ثابت ہے جیسا کہ
آیت : وَ وَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً اس کی شاہد ناطق ہے تو وعید کی تاریخیں جو نزول عذاب پر دال ہوتی
ہیں جس کا ٹلنا اور رد بلا ہونا تو بہ اور استغفار اور صدقات سے باتفاق جمیع انبیاء علیہم السلام ثابت ہے
پس ان تاریخوں کا ٹلنا بوجہ اولی ثابت ہوا اور اس سے انکار کرنا صرف سفیہ اور نادان کا کام ہے نہ
کسی صاحب بصیرت کا۔
(انوار الاسلام ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۱۹ ، ۱۲۰)
وَ لَمَّا جَاءَ مُوسَى لِمِيقَاتِنَا وَكَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرُ إِلَيْكَ قَالَ
لَنْ تَرَينِي وَلَكِنِ انْظُرُ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ تَرَينِي فَلَمَّا
تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَ خَرَّ مُوسَى صَعِقًا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَنَكَ تُبْتُ
إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ
فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَنا ۔۔۔۔۔۔ پس جب کہ خدا نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس کو پاش پاش کر دیا
یعنی مشکلات کے پہاڑ آسان ہوئے ۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۵ ،۶۱۶ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
جب خدا مشکلات کے پہاڑ پر تجلی کرے گا تو انہیں پاش پاش کر دے گا۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۴)

اور تجلی کی اس کے رب نے پہاڑ پر یعنی مشکلات کے پہاڑ پر اور کر دیا اس کو پاش پاش اور گراموسی بیہوش
ہو کر ۔ یعنی ایسی تجلی ہیبت ناک تھی کہ اس کی ہیبت کا اثر موسیٰ پر بھی پڑا۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخه ۱۳ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
جب خدا پہاڑ پر تجلی کرے گا تو اس کو پارہ پارہ کر دے گا۔ (تبلیغ رسالت مجموعه اشتہارات جلد ۱۰ صفحه ۹۱ ۹۲)
جب طالب کمال وصال کا خدا کے لیے اپنے تمام وجود سے الگ ہو جاتا ہے اور کوئی حرکت اور سکون اس
کا اپنے لیے نہیں رہتا بلکہ سب کچھ خدا کے لیے ہو جاتا ہے تو اس حالت میں اس کو ایک روحانی موت پیش آتی
ہے جو بقا کو مسلتزم ہے پس اس حالت میں گویا وہ بعد موت کے زندہ کیا جاتا ہے اور غیر اللہ کا وجود اس کی آنکھ
میں باقی نہیں رہتا یہاں تک کہ غلبہ مشہود ہستی الہی سے وہ اپنے وجود کو بھی نابود ہی خیال کرتا ہے پس یہ مقام
عبودیت و فناء اتم ہے جو غایت سیر اولیاء ہے اور اسی مقام میں غیب باذن اللہ ایک نور سالک کے قلب پر
نازل ہوتا ہے جو تقریر اور تحریر سے باہر ہے۔
غلبہ شہود کی ایک ایسی حالت ہے کہ جو علم الیقین اور عین الیقین کے مرتبہ سے برتر ہے۔ صاحب شہود تام کو
ایک علم تو ہے مگر ایسا علم جو اپنے ہی نفس پر وارد ہو گیا ہے جیسے کوئی آگ میں جل رہا ہے۔ سواگر چہ وہ بھی جلنے کا
ایک علم رکھتا ہے مگر وہ علم الیقین اور عین الیقین سے برتر ہے۔ کبھی شہود تام بے خبری تک بھی نوبت پہنچا دیتا اور
حالت سکر اور بیہوشی کی غلبہ کرتی ہے اس حالت سے یہ آیت مشابہ ہے : فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا
وَ خَرَّ مُوسى صَعِقًا لیکن حالت تام وہ ہے جس کی طرف اشارہ ہے : مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى (النجم : ۱۸)
۔ یہ حالت اہل جنت کے نصیب ہوگی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۸ حاشیه )
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا بیہوش ہو کر گرنا ایک واقعہ نورانی تھا جس کا موجب کوئی جسمانی ظلمت نہ تھی
بلکہ تجلیات صفات الہیہ جو بغایت انشراق ظہور میں آئی تھیں ۔ وہی اس کا موجب اور باعث تھیں جن کے
انشراق تام کی وجہ سے ایک عاجز بندہ عمران کا بیٹا بیہوش ہو کر گر پڑا اور اگر عنایت الہیہ اس کا تدارک نہ کرتی
تو اسی حالت میں گزر ہو کر نا بود ہو جاتا۔ مگر یہ مرتبہ ترقیات کاملہ کا انتہائی درجہ نہیں ہے۔ انتہائی درجہ وہ ہے
جس کی نسبت لکھا ہے مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى (الحکم جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۱۵ اکتوبر ۱۸۹۸ صفحه ۳)
وَاتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَى مِنْ بَعْدِهِ مِنْ حُلِيْهِمْ عِجْلًا جَسَدَ اللَّهُ خُوَارٌ أَلَمْ يَرَوْا

آج 10 میں سے 10 باقی