سورة الفَتْح

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا اتَّخَذُوهُ وَ كَانُوا ظَلِمِينَ ۔
جب لیکھرام نے نہایت اصرار کے ساتھ اپنی موت کے لئے مجھ سے پیشگوئی چاہی تو مجھے دعا کے بعد یہ
الہام ہوا : عِجْلٌ جَسَدُ لَهُ خُوَارٌ - لَهُ نَصَبٌ وَعَذَابٌ یعنی یہ ایک بے جان گوسالہ ہے جس میں مارے
جانے کے وقت گوسالہ کی طرح ایک آواز نکلے گی اور اس میں جان نہیں اور اس کے لئے نصب اور عذاب
ہے۔ لسان العرب میں جو لغت عرب میں ایک پرانی اور معتبر کتاب ہے لفظ نصب کے معنے علاوہ اور کئی
معنوں کے ایک یہ بھی لکھے ہیں کہ جب کہا جائے نَصَبَ فُلَانٌ لِفُلان تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کسی شخص
نے اس شخص پر جان لینے کے لئے حملہ کیا اور دشمنی کی راہ سے اس کے فنا کرنے کے لئے پوری پوری کوشش
کی۔ چنانچہ لسان العرب کے اس مقام میں اپنے لفظ یہ ہیں : نَصَبَ فُلَانٌ لِفُلَانٍ نَصَبًا إِذَا قَصَدَلَهُ
وَعَادَاهُ وَتَجَرَّدَ لَهُ جس کے یہی معنے ہیں جو او پر کئے گئے۔ دیکھولسان العرب لفظ نصب صفحه ۲۵۸ سطر
نمبر ۲ اور خوار کا لفظ لغت عرب میں گوسالہ کی آواز کے لئے آتا ہے۔ لیکن جب انسان پر اس لفظ کو
استعمال کرتے ہیں تو اُس موقع پر کرتے ہیں جبکہ کوئی مقتول قتل ہونے کے وقت گوسالہ کی طرح آواز نکالتا
ہے جیسا کہ اُسی لسان العرب میں خوار کے لفظ کے بیان میں صفحہ ۳۴۵ میں ان معنوں کی تصدیق کے
لئے ایک حدیث لکھی ہے اور وہ یہ ہے : وَفِي حَدِيثِ مَقْتَلِ أُبي بْنِ خَلْفٍ فَخَرَّ يَخُورُ كَمَا يَخُورُ الثَّوْرُ
الفظ عرب کی
یعنی جب ابی بن خلف قتل کیا گیا تو یوں آواز نکالتا تھا جیسا کہ بیل آواز نکالتا ہے اور کبھی خوار کا لفظ عر
زبان میں اس ہتھیار کی آواز پر بولا جاتا ہے جو چلایا جاتا ہے۔ چنانچہ لسان العرب کے اُسی صفحہ ۳۴۵ میں
ایک نامی شاعر عرب کا اس محاورہ کے حوالہ میں ایک شعر لکھا ہے اور وہ یہ ہے :
يَخْرُنَ إِذَا أُنْفِذُنَ فِي سَاقِطِ النَّدَى
وَإِنْ كَانَ يَوْمًا ذَا أَهَا ضِيْبَ مُخْضِلًا
یعنی اُن تیروں میں سے جو چلائے جاتے ہیں اور پھر نکالے جاتے ہیں گوسالہ کی آواز کی طرح ایک آواز
آتی ہے۔ اگر چہ ایسا دن ہو جس میں متواتر بارش ہوئی ہو اور ہر ایک چیز کو تر کر دیتا ہو ۔ ۔۔۔۔۔ غرض اس
نہایت معتبر کتاب سے جولسان العرب ہے ثابت ہوتا ہے کہ خود اور خوار کے لفظ کو انسان پر اس حالت
میں بھی بولتے ہیں کہ جب و قتل ہونے کے وقت فریاد کرتا ہے اور قتل کرنے کے وقت جو ہتھیار کی آواز ہوتی

ہے اُس کا نام بھی خوار ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۷۹ تا ۳۸۱)
خروج باب ۳۲ سے ثابت ہوتا ہے کہ گوسالہ سامری کے نیست و نابود کرنے کا ارادہ یہود کی عید کے دن
میں کیا گیا تھا مگر آگ میں جلانا اور باریک پینا اور غبار کی مانند بنانا جیسا کہ ۳۲ خروج میں لکھا ہے یہ فرصت
طلب کام تھا اس برے کام نے ضرور رات کا کچھ حصہ لیا ہو گا کیونکہ حضرت موسیٰ اس وقت اترے تھے جب
گوساله پرستی کا میلہ خوب گرم ہو گیا تھا اور یہ وقت غالباً دو پہر کے بعد میں ہوگا اور پھر کچھ عرصہ ناراضگی اور
غضب میں گذرا ۔ لہذا یہ قطعی امر ہے کہ سونے کا جلانا اور خاک کی طرح کرنا کچھ حصہ رات تک جو دوسرے
دن میں محسوب ہوتے ہی ختم ہوا ہوگا۔
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۶۸ حاشیه )
یہ گوسالہ بے جان ہے جس میں سے مہمل آواز آ رہی ہے پس اس کے لئے دکھ کی مار اور عذاب ہے۔
استفتاء، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۸)
إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُم غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ ذِلَّةٌ فِي الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ ۔
جنہوں نے گوسالہ پرستی کی ان پر غضب کا عذاب پڑے گا اور دنیا کی زندگی میں ان کو ذلت پہنچے گی اور
اسی طرح ہم دوسرے مفتریوں کو سزا دیں گے اور یہ ایک لطیف اشارہ ان گوسالہ پرستوں کی طرف بھی ہے جو
اس دوسرے کو سالہ ے گوسالہ یعنی لیکھرام کی پرستش کرنے میں ظلم اور خونریزی کے ارادوں تک پہنچ گئے خدا تعالیٰ کے
علم سے کوئی شے باہر نہیں وہ خوب جانتا تھا کہ ہندو بھی لیکھرام کی پرستش کر کے اس کو گوسالہ بنائیں گے اس
لیے اس نے کذالک کے لفظ سے لیکھرام کے قصہ کی طرف اشارہ کر دیا۔ توریت خروج باب ۳۲ آیت ۳۵
سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر گوسالہ پرستی کے سبب سے موت بھیجی تھی یعنی ایک وبا ان
میں پڑ گئی تھی جس سے وہ مر گئے تھے اور اس عذاب کی خبر کے وقت اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ جو لوگ
ایمان لائیں گے میں ان کو نجات دوں گا جیسا کہ فرماتا ہے : وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّاتِ ثُمَّ تَابُوا مِنْ بَعْدِهَا وَ
امَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ یعنی جنہوں نے گوساله پرستی کی دھن میں برے برے کام کام ۔ کیسے پھر بعد
اس کے توبہ کی اور ایمان لائے تو خدا تعالیٰ ایمان کے بعد ان کے گناہ بخش دے گا اور ان پر رحم کرے گا
کیونکہ وہ غفور اور رحیم ہے۔
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۷۰)

جنہوں نے گوسالہ کو عزت دی اور اس کی پرستش کی ۔ ان پر غضب آئے گا اور ذلت کی ماران پر پڑے
گی سود دنیا میں غضب نازل ہونے سے مراد طاعون ہے۔ ( نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۳۳)
جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں۔ عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب ان پر وارد ہوگا ۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۳۶)
جو لوگ عداوت سے باز نہیں آتے ۔ عنقریب ان پر غضب الہی نازل ہوگا۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۱۹)
وَاكْتُبُ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ قَالَ عَذَابِي
أصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَ
يُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِنَا يُؤْمِنُونَ
عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ یعنی میں اپنا عذاب جس کو لائق اس
کے دیکھتا ہوں پہنچاتا ہوں اور میری رحمت نے ہر ایک چیز کو گھیر رکھا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلدا صفحه ۴۴۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
میں جس کو چاہتا ہوں عذاب پہنچاتا ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز پر احاطہ کر رکھا ہے سو میں ان کے
لیے جو ہر ایک طرح کے شرک اور کفر اور فواحش سے پر ہیز کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور نیز ان کے لیے
جو ہماری نشانیوں پر ایمان کامل لاتے ہیں اپنی رحمت لکھوں گا۔
( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۶۴)
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ رحمت عام اور وسیع ہے اور غضب یعنی صفت عدل بعد کسی خصوصیت کے
پیدا ہوتی ہے یعنی یہ صفت قانون الہی سے تجاوز کرنے کے بعد اپنا حق پیدا کرتی ہے اور اس کے لیے ضرور
ہے کہ اول قانون الہی ہو اور قانونِ الہی کی خلاف ورزی سے گناہ پیدا ہو اور پھر یہ صفت ظہور میں آتی ہے اور
اپنا تقاضا پورا کرنا چاہتی ہے۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۰۷)
وعید میں دراصل کوئی وعدہ نہیں ہوتا ۔ صرف اس قدر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدوسیت کی وجہ سے تقاضا
فرماتا ہے کہ شخص مجرم کو سزا دے اور بسا اوقات اس تقاضا سے اپنے ملہمین کو اطلاع بھی دے دیتا ہے پھر
جب شخص مجرم تو بہ اور استغفار اور تضرع اور زاری سے اس تقاضا کا حق پورا کر دیتا ہے تو رحمت الہی کا تقاضا

غضب کے تقاضا پر سبقت لے جاتا ہے اور اس غضب کو اپنے اندر محجوب و مستور کر دیتا ہے یہی معنی ہیں اس
آیت کے کہ : عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ یعنی رَحْمَتِي سَبَقَتْ
غضَبئی ۔ اگر یہ اصول نہ مانا جائے تو تمام شریعتیں باطل ہو جاتی ہیں ۔
( تحفه غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۳۷)
عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ یعنی عذاب تو میرا خاص صورتوں
میں ہے جس کو چاہتا ہوں دیتا ہوں مگر میری رحمت ہر ایک چیز تک پہنچ رہی ہے۔
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۵)
آریہ وغیرہ جو اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن مجید میں خدا تعالیٰ کو غضب ناک کہا گیا ہے۔ یہ ان کی
صریح غلطی ہے ان کو چاہیے تھا کہ قرآن مجید کی دوسری جگہوں پر نظر کرتے ۔ وہاں تو صاف طور پر لکھا ہے:
عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ ۚ وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ - خدا کی رحمت تو کل چیزوں کے شامل حال
ہے۔ مگر ان کو دقت ہے تو یہ ہے کہ خدا کی رحمت کے تو وہ قائل ہی نہیں ۔ ان کے مذہبی اصول کے بموجب اگر
کوئی شخص بصد مشکل مکتی حاصل کر بھی لے تو آخر پھر وہاں سے نکلنا ہی پڑے گا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲ مورخه ۶ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۳)
الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّى الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ
في التورية وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ
الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمُ اصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ
عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَ عَزَّرُوهُ وَ نَصَرُوهُ وَ اتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً
أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
چالاکی سے علوم القرآن نہیں آتے ۔ دماغی قوت اور ذہنی ترقی قرآنی علوم کو جذب کرنے کا اکیلا باعث
نہیں ہو سکتا۔ اصل ذریعہ تقویٰ ہی ہے متقی کا معلم خدا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیوں پر امیت غالب ہوتی
ہے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لیے امی بھیجا کہ باوجود یہ کہ آپ نے نہ کسی مکتب میں تعلیم پائی اور
نہ کسی کو استاد بنایا۔ پھر آپ نے وہ معارف اور حقائق بیان کئے جنہوں نے دنیوی علوم کے ماہروں کو دنگ اور

حیران کر دیا۔ قرآن شریف جیسی پاک ، کامل کتاب آپ کے لبوں پر جاری ہوئی ۔ جس کی فصاحت و بلاغت
نے سارے عرب کو خاموش کرادیا۔ وہ کیا بات تھی جس کے سبب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم علوم
میں سب سے بڑھ گئے۔ وہ تقویٰ ہی تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مطہر زندگی کا اس سے بڑھ کر اور کیا
ثبوت ہو سکتا ہے کہ قرآن شریف جیسی کتاب وہ لائے ۔ جس کے علوم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
آپ کا امتی ہونا ایک نمونہ اور دلیل ہے اس امر کی کہ قرآنی علوم یا آسمانی علوم کے لیے تقویٰ مطلوب ہے
نہ دنیوی چالاکیاں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۲، ۳)
يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ رُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ
عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَ عَزَّرُوهُ وَ نَصَرُوهُ وَ اتَّبَعُوا النُّورَ
الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔۔۔۔۔ ( یہ نبی ) ان باتوں کے لیے حکم دیتا ہے جو خلاف عقل نہیں
ہیں اور ان باتوں سے منع کرتا ہے جن سے عقل بھی منع کرتی ہے اور پاک چیزوں کو حلال کرتا ہے اور ناب پاک کو
حرام ٹھہراتا ہے ۔ اور قوموں کے سر پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جس کے نیچے وہ دبی ہوئی تھیں اور ان
گردنوں کے طوقوں سے وہ رہائی بخشتا ہے جن کی وجہ سے گردنیں سیدھی نہیں ہو سکتی تھیں ۔ پس جو لوگ اس پر
ایمان لائیں گے ۔ اور اپنی شمولیت کے ساتھ اس کو قوت دیں گے اور اس کی مدد کریں گے۔ اور اس نور کی
پیروی کریں گے جو اس کے ساتھ اتارا گیا وہ دنیا اور آخرت کی مشکلات سے نجات پائیں گے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۰)
وہ وہی لوگ ہیں جو اس رسول نبی پر ایمان لاتے ہیں کہ جس میں ہماری قدرت کاملہ کی دو نشانیاں ہیں
ایک تو بیرونی نشانی کہ توریت اور انجیل میں اس کی نسبت پیشین گوئیاں موجود ہیں جن کو وہ آپ بھی اپنی
کتابوں میں موجود پاتے ہیں دوسری وہ نشانی کہ خود اس نبی کی ذات میں موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ با وجود
امی اور نا خواندہ ہونے کے ایسی ہدایت کامل لایا ہے کہ ہر ایک قسم کی حقیقی صداقتیں جن کی سچائی کو عقل و شرع
شناخت کرتی ہے اور جو صفحہء دنیا پر باقی نہیں رہی تھیں لوگوں کی ہدایت کے لیے بیان فرماتا ہے اور ان کو اس
کے بجالانے کے لیے حکم کرتا ہے اور ہر ایک نا معقول بات سے کہ جس کی سچائی سے عقل و شرع انکار کرتی ہے
منع کرتا ہے اور پاک چیزوں کو پاک اور پلید چیزوں کو پلید ٹھہراتا ہے اور یہودیوں اور عیسائیوں کے سر پر
سے وہ بھاری بوجھ اتارتا ہے جو ان پر پڑے ہوئے تھے اور جن طوقوں میں وہ گرفتار تھے ان سے خلاصی بخشتا

ہے سو جو لوگ اس پر ایمان لاویں اور اس کو قوت دیں اور اس کی مدد کریں اور اس نور کی بکلی متابعت اختیار
کریں جو اس کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ وہی لوگ نجات یافتہ ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۶۶،۵۶۴)
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا بِالَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ فَأْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ )
یہ وسواس کہ خدا نے اپنی کتاب امیوں اور بدؤوں کے لیے بھیجی ہے (ان کی سمجھ کے موافق چاہیے )
ٹھیک نہیں ہے۔ اول تو اس میں یہ جھوٹ ہے کہ وہ کلام نرا امیوں کی تعلیم کے لیے نازل ہوا ہے خدا نے تو
آپ ہی فرما دیا ہے کہ تمام دنیا اور مختلف طبائع کی اصلاح کے اصلاح کے لیے یہ کتاب نازل ہوئی ہے جیسے امی اس
کتاب میں مخاطب ہیں ایسے ہی عیسائی اور یہودی اور مجوسی اور صابئین اور لا مذہب اور دہریہ وغیرہ تمام
فرقے مخاطب ہیں اور سب کے خیالات فاسدہ کا اس میں رد موجود ہے اور سب کو سنایا گیا ہے : قُلْ يَاأَيُّهَا
النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - الجزو نمبر ۹ پھر جبکہ ثابت ہے کہ قرآن شریف کو تمام دنیا کے طبائع
سے کام پڑا تو تم خود ہی سوچو کہ اس صورت میں لازم تھا یا نہیں کہ وہ ہر ایک طور کی طبیعت پر اپنی عظمت اور
حقانیت کو ظاہر کرتا اور ہر ایک طور کے شبہات کو مٹاتا ۔ ماسوا اس کے اگر چہ اس کلام میں امی بھی مخاطب ہیں مگر
یہ تو نہیں کہ خدا امیوں کو امی ہی رکھنا چاہتا تھا بلکہ وہ یہ چاہتا تھا کہ جو طاقتیں انسانیت اور عقل کی ان کی فطرت
میں موجود ہیں وہ مکمن قوت سے حیر فعل میں آجائیں ۔ اگر نادان کو ہمیشہ کے نادان ہی رکھنا ہے تو پھر تعلیم کا کیا
فائدہ ہوا خدا نے تو رانے تو علم اور حکمت کی طرف آپ ہی را آپ ہی رغبت دے دی ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۹۳ تا ۴۹۸)
لوگوں کو کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں ۔ وہ خدا جو بلا شرکت الغیری
آسمان اور زمین کا مالک ہے جس کے سوا اور کوئی خدا اور قابل پرستش نہیں ۔ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے پس اس
خدا پر اور اس کے رسول پر جو نبی امی ہے ایمان لاؤ۔ وہ نبی جو اللہ اور اس کے کلموں پر ایمان لاتا ہے اور تم اس
کی پیروی کرو تا تم ہدایت پاؤ۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۶۶، ۵۶۷)

یہ ہرگز سچ نہیں کہ جو کچھ قرآن کریم کے معارف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ان سے
زیادہ قرآن کریم میں کچھ بھی نہیں ۔ یہ اقوال ہمارے مخالفوں کے صاف دلالت کر رہے ہیں کہ وہ قرآن کریم
کی غیر محدودہ عظمتوں اور خوبیوں پر ایمان نہیں لا۔ رایمان نہیں لاتے اور ان کا یہ کہنا کہ قرآن کریم ایسوں کے لیے اترا ہے جو
امی تھے اور بھی اس امر کو ثابت کرتا ہے کہ وہ قرآن شناسی کی بصیرت سے بکلی بے بہرہ ہیں۔ وہ نہیں سمجھتے کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم محض امیوں کے لیے نہیں بھیجے گئے بلکہ ہر یک رتبہ اور طبقہ کے انسان ان کی
امت میں داخل ہیں اللہ جل شانہ فرماتا ہے: قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۔ پس اس
آیت سے ثابت ہے کہ قرآن کریم ہر یک استعداد کی تکمیل کے لیے نازل ہوا ہے اور در حقیقت آیت : ولاكن
رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب : ۴۱) میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۶۱ )
وہ قانون جو عام عدل اور احسان اور ہمدردی کے لیے دنیا میں آیا وہ صرف قرآن ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے : قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۔ یعنی کہہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف رسول کر
کے بھیجا گیا ہوں ۔ ( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۷۱)
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ( الجزو نمبر ۹ ۔ لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کی
طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں ۔
( نور القرآن نمبر ا روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں کہا کہ میں صرف عرب کے لیے بھیجا گیا ہوں بلکہ قرآن شریف
میں یہ ہے : قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا یعنی لوگوں سے کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے
لیے بھیجا گیا ہوں ۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۹)
قرآن شریف میں یہ نہیں لکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف قریش کے لیے بھیجے گئے ہیں بلکہ لکھا
ہے کہ وہ تمام دنیا کے لیے بھیجے گئے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ
إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا یعنی لوگوں کو کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لیے بھیجا گیا ہوں نہ صرف ایک قوم
کے لیے ہوں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۸،۳۸۷)
اے تمام انسانو! جو زمین پر رہتے ہو۔ میں سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں نہ کسی خاص قوم کی طرف
اور سب کی ہمدردی میرا مقصد ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۵)

اس وقت کے تمام مخالف مولویوں کو ضرور یہ بات ماننی پڑے گی کہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء
تھے اور آپ کی شریعت تمام دنیا کے لئے عام تھی اور آپ کی نسبت فرمایا گیا تھا: وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ
النَّبِيِّن ( الاحزاب : ۴۱) اور نیز آپ کو یہ خطاب عطا ہوا تھا: قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جميعا سو اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد حیات میں وہ تمام متفرق ہدایتیں جو حضرت آدم سے
حضرت عیسیٰ تک تھیں قرآن شریف میں جمع کی گئیں لیکن مضمون آیت : قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عملی طور پر پورا نہیں ہو سکا کیونکہ کامل اشاعت اس
پر موقوف تھی کہ تمام ممالک مختلفہ یعنی ایشیا اور یورپ اور افریقہ اور امریکہ اور آبادی دنیا کے انتہائی گوشوں تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی تبلیغ قرآن ہو جاتی اور یہ اس وقت غیر ممکن تھا بلکہ اس وقت تک تو
دنیا کی کئی آبادیوں کا ابھی پتہ بھی نہیں لگا تھا اور دور دراز سفروں کے ذرائع ایسے مشکل تھے کہ گویا معدوم
تھے۔ بلکہ اگر وہ ساٹھ برس الگ کر دیئے جائیں جو اس عاجز کی عمر کے ہیں تو ۷ ۱۲۵ ہجری تک بھی اشاعت
کے وسائل کاملہ گو یا کالعدم تھے اور اس زمانہ تک امریکہ کل اور یورپ کا اکثر حصہ قرآنی تبلیغ اور اس کے
دلائل سے بے نصیب رہا ہوا تھا بلکہ ڈور ڈور ملکوں کے گوشوں میں تو ایسی بے خبری تھی کہ گویا وہ لوگ اسلام کے
نام سے بھی نا واقف تھے غرض آیت موصوفہ بالا میں جو فرمایا گیا تھا کہ اے زمین کے باشندو! میں تم سب کی
طرف رسول ہوں عملی طور پر اس آیت کے مطابق تمام دنیا کو ان دنوں سے پہلے ہرگز تبلیغ نہیں ہوسکی اور نہ
اتمام حجت ہوا کیونکہ وسائل اشاعت موجود نہیں تھے اور نیز زبانوں کی اجنبیت سخت روک تھی اور نیز یہ کہ
دلائل حقانیت اسلام کی واقفیت اس پر موقوف تھی کہ اسلامی ہدایتیں غیر زبانوں میں ترجمہ ہوں اور یا وہ لوگ
خود اسلام کی زبان سے واقفیت پیدا کر لیں اور یہ دونوں امر اس وقت غیر ممکن تھے لیکن قرآن شریف کا یہ
فرمانا کہ : وَمَن بَلَغَ (الانعام : ۲۰۰) یہ امید دلاتا تھا کہ ابھی اور بہت سے لوگ ہیں جو ابھی تبلیغ قرآنی ان
تک نہیں پہنچی ۔ ایسا ہی آیت : وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴) اس بات کو ظاہر کر رہی تھی کہ
گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ہدایت کا ذخیرہ کامل ہو گیا مگر ابھی اشاعت ناقص ہے اور اس
دوو آیت میں جو مِنْهُمُ کا لفظ ہے وہ ظاہر کر رہا تھا ا ہے وہ ظاہر کر رہا تھا کہ ایک شخص اس زمانہ میں جو تکمیل اشاعت کے لئے موزوں
ہے مبعوث ہوگا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں ہوگا اور اس کے دوست مخلص صحابہ کے رنگ میں
ہوں گے ۔ ۔۔۔۔۔ اس وقت حسب منطوق آيت : وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ اور نیز حسب منطوق

آج 10 میں سے 10 باقی