سورة العَنکبوت
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آیت : قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے بحث کی
ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور
باہمی زبانوں کا علم بانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان ایک زبان مشترک ہو گئی تھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم تمام خدام
حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کیلئے بدل و جان سرگرم ہیں ۔ آپ تشریف لائے اور اس اپنے فرض کو
پورا کیجیے کیونکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ میں تمام کا فہ ناس کیلئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ اُن تمام
قوموں کو جوز مین پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے
لئے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے
جواب دیا کہ دیکھو میں بروز کے طور پر آتا ہوں * مگر میں ملک ہند میں آؤں گا کیونکہ جوش مذاہب واجتماع
جميع ادیان اور مقابلہ جمیع ملل و نحل اور امن اور آزادی اسی جگہ ہے اور نیز آدم علیہ السلام اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
پس ختم دور زمانہ کے وقت بھی وہ جو آدم کے رنگ میں آتا ہے اسی ملک میں اس کو آنا چاہئے تا آخر اور اول کا
ایک ہی جگہ اجتماع ہو کر دائرہ پورا ہو جائے ۔
(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۶۰ تا ۲۶۳)
قرآن کا مقصد تھا وحشیانہ حالت سے انسان بنانا ، انسانی آداب سے مہذب انسان بنانا، تا شرعی حدود
اور احکام کے ساتھ مرحلہ طے ہو ، اور پھر با خدا انسان بنانا ۔ یہ لفظ مختصر ہیں مگر ان کے ہزار ہا شعبے
ہیں ۔ چونکہ یہودیوں طبیعیوں ، آتش پرستوں اور مختلف اقوام میں روشنی کی روح کام کر رہی تھی ۔ اس لیے
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرا فرض منصبی جو تکمیل اشاعت ہدایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں بوجہ عدم وسائل اشاعت غیر ممکن تھا اس لئے قرآن شریف کی آیت : وَ اخَرِيْنَ مِنْهُم
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴) میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ثانی کا وعدہ دیا گیا ہے۔ اس وعدہ کی
ضرورت اسی وجہ سے پیدا ہوئی کہ تا دوسرا فرض منصبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یعنی تکمیل اشاعت ہدایت
دین جو آپ کے ہاتھ سے پورا ہونا چاہئے تھا اُس وقت بباعث عدم وسائل پورا نہیں ہوا سو اس فرض کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آمد ثانی سے جو بروزی رنگ میں تھی ایسے زمانہ میں پورا کیا جبکہ زمین کی
تمام قوموں تک اسلام پہنچانے کیلئے وسائل پیدا ہو گئے تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے با علام الہی سب کو مخاطب کر کے کہا : يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جمِيعًا ۔ اس لیے ضروری تھا کہ قرآن شریف ان تمام تعلیمات کا جامع ہوتا جو وقتاً فوقتاً جاری رہ چکی تھیں اور
ان تمام صداقتوں کو اپنے اندر رکھتا جو آسمان سے مختلف اوقات میں مختلف نبیوں کے ذریعہ زمین کے
باشندوں کو پہنچائی گئی تھیں ۔ قرآن کریم کے مد نظر تمام نوع انسان تھا نہ کوئی خاص قوم اور ملک اور زمانہ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۶)
قرآن شریف کے دوسرے مقامات پر غور کرنے سے پتہ لگا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ
تعالیٰ نے ابھی فرمایا ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے آپ کا کوئی استاد نہ تھا مگر بایں ہمہ کہ آپ اُمّی
تھے۔ حضور کے دین میں امیون اوسط درجہ کے آدمیوں کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں اور عالموں کو
بھی کر دیا ۔ جس سے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا کے معنے نہایت ہی لطیف طور پر سمجھ
میں آسکتے ہیں جمیعا کے دو معنے ہیں اول تمام بنی نوع انسان یا تمام مخلوق ، دوم تمام طبقہ کے آدمیوں کے
لیے یعنی متوسط ادنی اور اعلیٰ درجہ کے فلاسفروں اور ہر ایک قسم کی عقل رکھنے والوں کے لیے ۔ غرض ہر عقل
اور ہر مزاج کا آدمی مجھ سے تعلق کر سکتا ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ صفحه ۱۴۳ ، ۱۴۴)
ایک شخص جو کل دنیا کی اصلاح کے لیے آنے والا تھا کب ہو سکتا تھا کہ وہ ایک معمولی انسان ہوتا ! جس
قدر انبیاء علیہم السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آئے وہ سب ایک ایک خاص قوم کے لیے آئے
تھے اس لیے کہ ان کی شریعت مختص القوم اور مختص الزمان تھی مگر ہمارے نبی وہ عظیم الشان نبی ہیں جن کے لیے
حکم ہوا کہ : مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) ۔ اور قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إلَيْكُم جَمِيعًا ۔ اس لیے جس قدر عظمتیں آپ کی بیان ہوئی ہیں مصلحت الہیہ کا بھی یہی تقاضا تھا کیونکہ جس پر
ختم نبوت ہونا تھا اگر وہ اپنے کمالات میں کوئی کمی رکھتا تو پھر وہی کمی آئندہ اُمت میں رہتی کیونکہ جس قدر
کمالات اللہ تعالیٰ کسی نبی میں پیدا کرتا ہے اسی قدر اسی کی اُمت میں ظہور پذیر ہوتے ہیں اور جس قدر کمزور
تعلیم وہ لاتا ہے اتنا ہی ضعف اس کی اُمت میں نمودار ہو جاتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت و استعداد اور عزم کا دائرہ چونکہ بہت ہی وسیع تھا اس لیے آپ کو جو
کلام ملا وہ بھی اس پایہ اور رتبہ کا ہے کہ دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا کیونکہ آپ کی
دعوت کسی محمد و دوقت یا مخصوص قوم کے لیے نہ تھی جیسے آپ سے پہلے نبیوں کی ہوتی تھی بلکہ آپ کے لیے فرمایا
گیا : قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اور مَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ١٠٨)
جس شخص کی بعثت اور رسالت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو اس کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔
ا
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ مورخہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
عادت اللہ اسی طرح پر ہے زمانہ ترقی کرتا ہے آخر وہ زمانہ آگیا جو خاتم النبیین کا زمانہ تھا جو ایک ہی شخص
تھا جس نے یہ کہا : يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا کہنے کو تو یہ چند لفظ ہیں اور ایک اندھا کہہ سکتا کوتو
ہے کہ معمولی بات ہے مگر جو دل رکھتا ہے وہ سمجھتا ہے اور جو کان رکھتا ہے وہ سنتا ہے جو آنکھیں رکھتا ہے وہ دیکھتا
ہے کہ یہ الفاظ معمولی الفاظ نہیں ہیں میں کہتا ہوں اگر یہ معمولی لفظ تھے تو بتلاؤ کہ موسیٰ علیہ السلام کو یا مسیح علیہ السلام
یا کسی نبی کو بھی یہ طاقت کیوں نہ ہوئی کہ وہ یہ لفظ کہہ دیتا۔ اصل یہی ہے جس کو یہ قوت یہ منصب نہیں ملا وہ
کیوں کر کہہ سکتا ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ کسی نبی کو یہ شوکت یہ جلال نہ ملا جو ہمارے نبی کریم کو ملا۔ بکری کو
اگر ہر روز گوشت کھلاؤ تو وہ گوشت کھانے سے شیر نہ بن سکے گی شیر کا بچہ ہی شیر ہوگا۔ پس یا درکھو یہی بات سچ
ہے کہ اس نام کا مستحق اور واقعی حقدار ایک تھا جو محمد کہلایا۔ یہ دادا ہی ہے جس کے دل و دماغ میں چاہے
یہ قوتیں رکھ دیتی ہے۔ اور خدا خوب جانتا ہے کہ ان قوتوں کا حل اور موقعہ کون ہے ہر ایک کا کام نہیں کہ اس
راز کو سمجھ سکے اور ہر ایک کے منہ میں وہ زبان نہیں جو یہ کہہ سکے کہ : اني رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا جب تک
روح القدس کی خاص تائید نہ ہو یہ کام نہیں نکل سکتا ۔ رسول اللہ میں وہ ساری قوتیں اور طاقتیں رکھی گئی تھیں
جو محمد بنا دیتی ہیں تا کہ بالقوہ باتیں بالفعل میں بھی آجاویں اس لیے آپ نے یہ دعویٰ کیا کہ : اني رَسُولُ
اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا -
ایک قوم کے ساتھ جو مشقت کرنی پڑتی ہے تو کس قدر مشکلات پیش آتی ہیں ایک خدمتگار شریر ہو تو اس کا
درست کرنا مشکل ہو جاتا ہے آخر تنگ اور عاجز آ کر اس کو بھی نکال دیتا ہے لیکن وہ کس قدر قابل تعریف ہوگا
جو اسے درست کرلے اور پھر وہ تو بڑا ہی مرد میدان ہے جو اپنی قوم کو درست کر سکے حالانکہ یہ بھی کوئی بڑی
بات نہیں مگر وہ جو مختلف قوموں کی اصلاح کے لیے بھیجا گیا سو چو تو سہی کس قدر کامل اور زبردست قوی کا مالک
ہوگا ۔۔۔۔۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کی طرف غور کرو تو پھر کیسا روشن طور پر معلوم ہوگا
کہ آپ ہی اس قابل تھے کہ محمد نام سے موسوم ہوتے اور اس دعوی کو جیسا کہ زبان سے کیا گیا تھا کہ : ابی
رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اپنے عمل سے بھی کر کے دکھاتے چنانچہ وہ وقت آگیا کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ۲ ، ۳)۔ اس میں اس امر کی طرف صریح
اشارہ ہے کہ آپ اس وقت دنیا میں آئے جب دین اللہ کو کوئی جانتا بھی نہ تھا اور عالمگیر تاریکی پھیلی ہوئی تھی
اور گئے اس وقت کہ جبکہ اس نظارہ کو دیکھ لیا کہ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا النصر : (٣) ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۳)
جب دل میں پاکیزگی اور طہارت پیدا ہوتی ہے تو اس میں ترقی کے لیے ایک خاص طاقت اور قوت پیدا
ہو جاتی ہے پھر اس کے لیے ہر قسم کے سامان مہیا ہو جاتے ہیں اور وہ ترقی کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھو کہ بالکل اکیلے تھے اور اس بیکسی کی حالت میں دعویٰ کرتے ہیں: يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا - کون اس وقت خیال کر سکتا تھا کہ یہ دعوی ایسے بے یارو مددگار شخص کا بار آور ہوگا پھر ساتھ ہی
اس قدر مشکلات آپ کو پیش آئے کہ ہمیں تو ان کا ہزارواں حصہ بھی نہیں آئے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف نے ہی کھلے طور پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی تمام قوموں کے لیے آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے: قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۔ یعنی تمام لوگوں کو کہہ دے کہ
میں تم سب کے لیے رسول ہو کر آیا ہوں اور پھر فرماتا ہے : وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸)
یعنی میں نے تمام عالموں کے لیے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے اور پھر فرماتا ہے : لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا
(الفرقان : ۲) یعنی ہم نے اس لیے بھیجا ہے کہ تمام دنیا کو ڈراوے لیکن ہم بڑے زور سے کہتے ہیں کہ
قرآن شریف سے پہلے دنیا کی کسی الہامی کتاب نے یہ دعوی نہیں کیا بلکہ ہر ایک نے اپنی رسالت کو اپنی قوم
تک ہی محدود رکھا یہاں تک کہ جس نبی کو عیسائیوں نے خدا قرار دیا اس کے منہ سے بھی یہی نکلا کہ
میں اسرائیل کی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا اور زمانہ کے حالات نے بھی گواہی دی کہ
قرآن شریف کا یہ دعوی تبلیغ عام کا عین موقعہ پر ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت تبلیغ
عام کا دروازہ کھل گیا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے ہاتھ سے بعد نزول اس آیت کے کہ : قال
يأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا ۔ دنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کی طرف دعوت اسلام کے
خط لکھے تھے کسی اور نبی نے غیر قوموں کے بادشاہوں کی طرف دعوت دین کے ہرگز خط نہیں لکھے کیونکہ وہ
دوسری قوموں کی دعوت کے لیے مامور نہ تھے۔ یہ عام دعوت کی تحریک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
وو
سے ہی شروع ہوئی اور مسیح موعود کے زمانہ میں اس کے ہاتھ سے کمال تک پہنچی ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷۷،۷۶)
نہ حضرت عیسی نے اور نہ حضرت موسیٰ نے کبھی یہ دعویٰ کیا کہ وہ تمام دنیا کے واسطے رسول ہو کر آئے تھے
بلکہ وہ تو صرف اسرائیلی بھیڑوں تک ہی اپنی تعلیم محدود کرتے ہیں ان کا اپنا اقرار موجود ہے لیے پس بلحاظ
ضرورت کے ان کو جو کتاب ملی وہ بھی ایک قانون مختص الزمان اور مختص القوم تھا۔
اب ظاہر ہے کہ ایک چیز جو ایک خاص ضرورت کے لیے ایک خاص زمانے اور مکان کے واسطے آئی تھی ،
اس کو ز بر دستی اور خواہ نخواہ تمام دنیا پر محیط ہونے کے واسطے کھینچ تان کی جائے گی تو اس کا لاز ما یہی نتیجہ ہوگا کہ
وہ اس کام سے عاری رہے گی ۔ اور اس بوجھ کے اُٹھانے کے واسطے وہ وضع ہی نہیں کی گئی اس کی کیسے متحمل
ہو سکے گی؟ اور یہی وجہ ہے کہ ان تعلیمات میں موجودہ زمانہ کے حالات کے ماتحت نقص ہیں مگر قرآن مجید
مختص الزمان نہیں مختص القوم نہیں اور نہ ہی مختص المکان ہے بلکہ اس کامل اور مکمل کتاب کے لانے والے کا
دعوی ہے کہ : إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُم جَمِيعًا اور ایک دوسری آیت میں یوں بھی آیا ہے : لِأُنْتِ رَكُم بِهِ وَ مَنْ
بلغ (هود : ۵۶ ) یعنی لازمی ہو گا کہ جس کو قرآنی تعلیم پہنچے وہ خواہ کہیں بھی ہو اور کوئی بھی ہو اس تعلیم کی پیروی کو
اپنی گردن پر اٹھائے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ ۴ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۷)
رودرو
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ( جیسے یہ دعویٰ کیا تھا کہ : إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اس دعویٰ
کے مناسب حال یہ ضروری تھا کہ کل دنیا کے مکر و مکاید متفق طور پر آپ کی مخالفت میں کیے جاتے ۔ آپ نے
کس حوصلہ اور دلیری کے ساتھ مخالفوں کو مخاطب کر کے کہا کہ فکیدُونِی جَمِيعًا (هود : ۵۶) یعنی کوئی دقیقہ مکر
کا باقی نہ رکھو سارے فریب مکر استعمال کر قتل کے منصوبے کرو اخراج اور قید کی تدبیریں کر دیگر یا درکھو : سيهزم
الْجَمْعُ وَ يُولُونَ الله الدبر ( القمر : آخر (۴۶) آخر فتح میری ہے تمہار ہارے ۔ سارے منصوبے خاک میں مل جاویں گے
تمہاری ساری جماعتیں منتشر اور پراگندہ ہو جاویں گی اور پیٹھ دے نکلیں گی جیسے وہ عظیم الشان دعوی : انی
رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا کسی نے نہیں کیا اور جیسے : فَكِيدُونِي جَمِيعًا کہنے کو کسی کی ہمت نہ ہوئی یہ بھی کسی
ر ورور
الدبر )
کے منہ سے نہ نہ نا نکلا سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ الدبر ۔ ۔ یہ الفاظ اسی منہ سے نکلے جو خدا تعالیٰ کے سائے کے نیچے
کے بدر سے : چنانچہ حضرت عیسیٰ نے خود کہا کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا
قرآن مجید سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے : کہ ہے : رَسُولًا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ (ال عمران :۵۰) ۔
( بدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۶ )