سورة النِّسَاء
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھری ہوئی صورت ہر یک ذرہ میں چمکتی ہوئی دکھائی دے گی ۔ غرض وہ خدا جس کا پتہ قرآن شریف بتلاتا
ہے اپنی موجودات پر فقط قہری حکومت نہیں رکھتا بلکہ موافق آیہ کریمہ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی کے
ہر یک ذرہ ذرہ اپنی طبیعت اور روحانیت سے اس کا حکم بردار ہے۔ اس کی طرف جھکنے کے لئے ہر یک
طبیعت میں ایک کشش پائی جاتی ہے اس کشش سے ایک ذرہ بھی خالی نہیں اور یہ ایک بڑی دلیل اس بات پر
ہے کہ وہ ہر ایک چیز کا خالق ہے کیونکہ نور قلب اس بات کو مانتا ہے کہ وہ کشش جو اس کی طرف جھکنے کیلئے تمام
چیزوں میں پائی جاتی ہے وہ بلا شبہ اسی کی طرف سے ہے جیسا کہ قرآن شریف نے اس آیت میں اسی بات
کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ (بنی اسرائیل : ۴۵) یعنی ہر یک چیز اس کی
پا کی اور اس کے محامد بیان کر رہی ہے اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں تھا تو ان چیزوں میں خدا کی طرف کشش
کیوں پائی جاتی ہے ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات کو قبول کرلے گا کہ کسی مخفی تعلق کی وجہ سے یہ
کشش ہے پس اگر وہ تعلق خدا کا خالق ہونا نہیں تو کوئی آریہ وغیرہ اس بات کا جواب دیں کہ اس تعلق کی وید
وغیرہ میں کیا ماہیت لکھی ہے؟ اور اس کا کیا نام ہے؟ کیا یہی سچ ہے کہ خدا صرف زبردستی ہر ایک چیز پر حکومت
کر رہا ہے اور ان چیزوں میں کوئی طبعی قوت اور شوق خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے کا نہیں ہے؟ معاذ اللہ ! ہرگز ایسا
نہیں بلکہ ایسا خیال کرنا نہ صرف حماقت بلکہ پرلے درجہ کی خباثت بھی ہے مگر افسوس کہ آریوں کے وید نے
خدا تعالیٰ کی خالقیت سے انکار کر کے اس روحانی تعلق کو قبول نہیں کیا جس پر طبعی اطاعت ہر یک چیز کی
موقوف ہے اور چونکہ دقیق معرفت اور دقیق گیان سے وہ ہزاروں کوس دور تھے لہذا یہ سچا فلسفہ ان سے پوشیدہ
رہا ہے کہ ضرور تمام اجسام اور ارواح کو ایک فطرتی تعلق اس ذات قدیم سے پڑا ہوا ہے اور خدا کی حکومت
صرف بناوٹ اور زبردستی کی حکومت نہیں بلکہ ہر یک چیز اپنی روح سے اس کو سجدہ کر رہی ہے کیونکہ ذرہ ذرہ
اس کے بے انتہا احسانوں میں مستغرق اور اس کے ہاتھ سے نکلا ہوا ہے۔
( ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۹۶، ۲۹۷)
ایک اور دلیل اپنی ہستی پر قرآن شریف میں پیش کرتا ہے : اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی یعنی میں نے
روحوں کو کہا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں ۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ قصہ کے رنگ میں
روحوں کی اس خاصیت کو بیان فرماتا ہے جو ان کی فطرت میں اُس نے رکھی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ کوئی روح
فطرت کی رو سے خدا تعالیٰ کا انکار نہیں کر سکتی۔ صرف منکروں کو اپنے خیال میں دلیل نہ ملنے کی وجہ سے انکار
ہے مگر باوجود اس انکار کے وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ ہر ایک حادث کے واسطے ضرور ایک محدث ہے۔ دنیا
میں ایسا کوئی نادان نہیں کہ اگر مثلاً بدن میں کوئی بیماری ظاہر ہو تو وہ اس بات پر اصرار کرے کہ در پردہ اس
بیماری کے ظہور کی کوئی علت نہیں ۔ اگر یہ سلسلہ دنیا کا عمل اور معلول سے مربوط نہ ہوتا تو قبل از وقت یہ بتا دینا
کہ فلاں تاریخ طوفان آئے گا یا آندھی آئے گی یا خسوف ہوگا یا کسوف ہوگا یا فلاں وقت بیمار مر جائے گا یا
فلاں وقت تک ایک بیماری کے ساتھ فلاں بیماری لاحق ہو جائے گی ۔ یہ تمام باتیں غیر ممکن ہو جائیں ۔ پس
ایسا محقق اگر چہ خدا کے وجود کا اقرار نہیں کرتا مگر ایک طور سے تو اس نے اقرار کر ہی دیا کہ وہ بھی ہماری طرح
معلولات کے لئے عمل کی تلاش میں ہے۔ یہ بھی ایک قسم کا اقرار ہے اگر چہ کمال اقرار نہیں ۔ ماسوا اس کے
اگر کسی ترکیب سے ایک منکر وجود باری کو ایسے طور سے بے ہوش کیا جائے کہ وہ اس سفلی زندگی کے خیالات
سے بالکل الگ ہو کر اور تمام ارادوں سے معطل رہ کر اعلیٰ ہستی کے قبضہ میں ہو جائے تو وہ اس صورت میں خدا
کے وجود کا اقرار کرے گا۔ انکار نہیں کرے گا ۔ جیسا کہ اس پر بڑے بڑے مجرہ بین کا تجربہ شاہد ہے۔ سوالیسی
حالت کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے اور مطلب آیت یہ ہے کہ انکار وجود باری صرف سفلی زندگی تک
ہے ورنہ اصل فطرت میں اقرار بھرا ہوا ہے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۱)
نجات کا تمام مدار خدا تعالیٰ کی محبت ذاتیہ پر ہے اور محبت ذاتیہ اس محبت کا نام ہے جو روحوں کی فطرت
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مخلوق ہے۔ پھر جس حالت میں ارواح پر میشر کی مخلوق ہی نہیں ہیں تو پھر اُن کی
فطرتی محبت پر میشر سے کیوں کر ہو سکتی ہے اور کب اور کس وقت پرمیشر نے ان کی فطرت کے اندر ہاتھ ڈال
کر یہ محبت اس میں رکھ دی یہ تو غیر ممکن ہے۔ وجہ یہ کہ فطرتی محبت اُس محبت کا نام ہے جو فطرت کے ساتھ
ہمیشہ سے لگی ہوئی ہو اور پیچھے سے لاحق نہ ہو جیسا کہ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرما تا
ہے جیسا کہ اس کا یہ قول ہے: اکستُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی یعنی میں نے روحوں سے سوال کیا کہ کیا میں تمہارا
پیدا کنندہ نہیں ہوں تو روحوں نے جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ انسانی روح کی
فطرت میں یہ شہادت موجود ہے کہ اس کا خدا پیدا کنندہ ہے پس روح کو اپنے پیدا کنندہ سے طبعاً و فطرتاً محبت
ہے اس لئے کہ وہ اسی کی پیدائش ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۳، ۳۶۴)
انسانی روح میں بڑے بڑے عجیب و غریب خواص اور تغیرات رکھے گئے ہیں کہ وہ اجسام میں نہیں اور
روحوں پر غور کر کے جلد تر انسان اپنے رب کی شناخت کر سکتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں بھی ہے کہ من