سورة الشّمس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّۂ یعنی جس نے اپنے نفس کو شناخت کر لیا اُس نے اپنے رب کو شناخت کرلیا۔
پھر ایک اور جگہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی یعنی میں نے رُوحوں کو
پوچھا کہ کیا میں تمہارا پیدا کرنے والا نہیں تو تمام روحوں نے یہی جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ اس آیت
کا مطلب یہ ہے کہ روحوں کی فطرت میں یہی منقش اور مرکوز ہے کہ وہ اپنے پیدا کنندہ کی قائل ہیں اور پھر
بعض انسان غفلت کی تاریکی میں پڑ کر اور پلید تعلیموں سے متاثر ہو کر کوئی دہر یہ بن جاتا ہے اور کوئی آریہ اور
اپنی فطرت کے مخالف اپنے پیدا کنندہ سے انکار کرنے لگتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر شخص اپنے باپ اور ماں کی
محبت رکھتا ہے یہاں تک کہ بعض بچے ماں کے مرنے کے بعد مر جاتے ہیں پھر اگر انسانی روحیں خدا کے ہاتھ
سے نہیں نکلیں اور اس کی پیدا کردہ نہیں تو خدا کی محبت کا نمک کس نے اُن کی فطرت پر چھڑک دیا ہے اور کیوں
انسان جب اُس کی آنکھ کھلتی ہے اور پردہ غفلت دور ہوتا ہے تو دل اُس کا خدا کی طرف کھینچا جاتا ہے اور محبت
الہی کا دریا اس کے صحن سینہ میں بہنے لگتا ہے آخر ان روحوں کا خدا سے کوئی رشتہ تو ہوتا ہے جو اُن کو محبت الہی
میں دیوانہ کی طرح بنا دیتا ہے وہ خدا کی محبت میں ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ تمام چیزیں اس کی راہ میں قربان
کرنے ۔ نے کو تیار ہو جاتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ وہ عجیب عجیب تعلق ہے ایسا تعلق نہ ماں کا انہ ماں کا ہوتا ہے نہ باپ کا۔ پس اگر
بقول آریوں کے روحیں خود بخود ہیں تو یہ تعلق کیوں پیدا ہو گیا اور کس نے یہ محبت اور عشق کی قوتیں خدا تعالیٰ
کے ساتھ روحوں میں رکھ دیں یہ مقام سوچنے کا مقام ہے اور یہی مقام ایک سچی معرفت کی کنجی ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۶ ، ۱۶۷)
انسان تعبّد ابدی کے لیے پیدا کیا گیا ہے اور طبعی طور پر اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت موجود ہے پس
اس وجہ سے انسان کی روح کو خدا تعالیٰ سے ایک تعلق از لی ہے جیسا کہ آیت: الَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى
سے ظاہر ہوتا ہے۔
( براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۰۰)
روحوں کے قومی جن میں خدا تعالیٰ کا عشق پیدا ہوا ہے بزبانِ حال گواہی دے رہے ہیں جو وہ خدا کے
ہاتھ سے نکلے ہیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه (۴۲۰)
انسان کی فطرت ہی میں اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی نقش کیا گیا ہے۔ اور تثلیث سے کوئی مناسبت
حیات انسانی اور تمام اشیائے عالم کو نہیں ایک قطرہ پانی کا دیکھو تو گول نکلتا ہے مثلث کی شکل میں نہیں نکلتا اس
سے بھی صاف طور پر یہی پایا جاتا ہے کہ توحید کا نقش قدرت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے خوب غور سے دیکھو کہ

پانی کا قطرہ گول ہوتا ہے اور کروی شکل میں توحید ہی ہوتی ہے۔ اس لیے کہ وہ جہت کو نہیں چاہتی اور مثلث
شکل جہت کو چاہتی ہے چنانچہ آگ کو دیکھو شکل بھی مخروطی ہے اور وہ بھی کرویت اپنے اندر رکھتی ہے اس سے
بھی تو حید کا نور چمکتا ہے۔ زمین کو لو اور انگریزوں ہی سے پوچھو کہ اس کی شکل کیسی ہے؟ کہیں گے گول!
الغرض طبعی تحقیقا تیں جہاں تک ہوتی چلی جائیں گی وہاں تو حید ہی تو حید نکلتی چلی جائے گی ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۷۱)
( سوال پیش ہوا کہ جب ایک شخص نے ایک بات تحصیل کی ہے تو دوبارہ اسی کے تحصیل کرنے سے کیا
حاصل ہے؟ فرمایا )
ہم اس اصول کو لا نُسَلِّم کہتے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ قرآن میں لکھا ہے : قَالَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا
بلی یعنی جب روحوں سے خدا نے سوال کیا کہ میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو وہ بولیں کہ ہاں ! تو اب سوال ہو
سکتا ہے کہ روحوں کو علم تو تھا پھر انبیاء کو خدا نے کیوں بھیجا گو یا تحصیل حاصل کرائی ۔ یہ اصل میں غلط ہے۔ ایک
تحصیل پھیکی ہوتی ہے ایک گاڑھی ہوتی ہے۔ دونوں میں فرق ہوتا ہے وہ علم جو کہ نبیوں سے ملتا ہے اس کی
تین اقسام ہیں ، علم الیقین، عین الیقین حق الیقین ۔ اس کی مثال یہ ہے جیسے ایک شخص دور سے دھواں دیکھے
تو اسے علم ہوگا کہ وہاں آگ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جہاں آگ ہوتی ہے وہاں دھواں بھی ہوتا ہے اور ہر
ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں ۔ یہ بھی ایک قسم کا علم ہے جس کا نام علم الیقین ہے۔ مگر اور نزد یک جا کر
وہ اس آگ کو آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے تو اسے عین الیقین کہتے ہیں پھر اگر اپنا ہاتھ اس آگ پر رکھ کر اس کی
حرارت وغیرہ کو بھی دیکھ لیوے تو اسے کوئی شبہ اس کے بار۔ شبہ اس کے بارے میں نہ رہے گا ا ا نہ رہے گا اور اس طرح سے جو علم اسے
حاصل ہو گا اس کا نام حق الیقین ہو گا اب کیا ہم اسے تحصیل حاصل کہہ سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں !
البدر جلد ۲ نمبر ۱۸ مورخه ۲۲ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳۷ )
خدا کے ساتھ تو انسان کا فطرتی تعلق ہے کیونکہ اس کی فطرت خدا تعالیٰ کے حضور میں اکستُ بِرَبِّكُمْ کے
جواب میں قَالُوا بَلی کا اقرار کر چکی ہوئی ہے۔ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۶ )
وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْتُهُ بِهَا وَلَكِنَّهُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَيهُ ۚ فَمَثَلُهُ
كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَثْ ذَلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ

الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ۔
ابتدائی رؤیا یا الہام کے ذریعہ سے خدا بندہ کو بلا نا چاہتا ہے مگر وہ اس کے واسطے کوئی حالت قابل تشفی نہیں
ہوتی چنانچہ بلغم کو الہامات ہوتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے کہ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعنه ثابت ہوتا ہے کہ
اس کا رفع نہیں ہوا تھا یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور میں وہ کوئی برگزیدہ اور پسندیدہ بندہ ابھی تک نہیں بنا تھا۔
یہاں تک کہ وہ گر گیا۔ ان الہامات وغیرہ سے انسان کچھ بن نہیں سکتا۔ انسان خدا کا بن نہیں سکتا جب تک کہ
ہزاروں موتیں اس پر نہ آویں اور بیضہء بشریت سے وہ نکل نہ آئے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه (۱۴)
نجات کامل خدا ہی کی طرف مرفوع ہو کر ہوتی ہے اور جس کا رفع نہ ہو وہ : اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ صفحه ۷ )
وَ لَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ
بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ
كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ
انسان اگر اللہ تعالیٰ کے لئے زندگی وقف نہیں کرتا تو وہ یادرکھے کہ ایسے لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے
جہنم کو پیدا کیا ہے۔ اس آیت سے یہ صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ بعض خام خیال کو تاہ فہم لوگوں
نے سمجھ رکھا ہے کہ ہر ایک آدمی کو جہنم میں ضرور جانا ہوگا ۔ یہ غلط ہے۔ ہاں ! اس میں شک نہیں کہ تھوڑے
ہیں جو جہنم کی سزا سے بالکل محفوظ ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے: قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ
الشكور (سبا: ۱۴) ۔
اب سمجھنا چاہیے کہ جہنم کیا چیز ہے؟ ایک جہنم تو وہ ہے جس کا مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے وعدہ دیا ہے اور
دوسرے یہ زندگی بھی اگر خدا تعالیٰ کے لیے نہ ہو تو جہنم ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے انسان کا تکلیف سے بچانے
اور آرام دینے کے لیے متولی نہیں ہوتا۔ یہ خیال مت کرو کہ کوئی ظاہری دولت یا حکومت یا مال و عزت اولاد
کی کثرت کسی شخص کے لیے کوئی راحت یا اطمینان اور سکینت کا موجب ہو جاتی ہے اور وہ دم نقد بہشت میں

ہوتا ہے۔ ہر گز نہیں ! وہ اطمینان اور وہ تسلی اور وہ تسکین جو بہشت کے انعامات میں سے ہے۔ ان باتوں
سے نہیں ملتی وہ خدا ہی میں زندہ رہنے اور مرنے سے مل سکتی ہے جس کے لیے انبیاء علیہم السلام خصوصاً ابراہیم
اور یعقوب علیہما السلام کی بھی وصیت تھی کہ : لا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ انْتُمْ مُسْلِمُونَ ( البقرة : ۱۳۳) - لذات و دنیا تو
ایک قسم کی نا پاک حرص پیدا کر کے طلب اور پیاس کو بڑھا دیتی ہیں، استسقاء کے مریض کی طرح پیاس
نہیں بجھتی یہاں تک کہ وہ ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ پس یہ بے جا آرزوؤں اور حسرتوں کی آگ بھی منجملہ اسی جہنم
کی آگ کے ہے۔ جو انسان کے دل کو راحت اور قرار نہیں لینے دیتی بلکہ اس کو ایک تذبذب اور اضطراب
میں غلطان پیچان رکھتا ہے اس لیے میرے دوستوں کی نظر سے یہ امر ہرگز پوشیدہ نہ رہے کہ انسان مال و دولت
یا زن و فرزند کی محبت کے جوش اور نشے میں ایسا دیوانہ اور از خود رفتہ نہ ہو جاوے کہ اس میں اور خدا تعالیٰ میں
ایک حجاب پیدا ہو جاوے مال اور اولا داسی لیے تو فتنہ کہلاتی ہے، ان سے بھی انسان کے لیے ایک دوزخ تیار
ہوتا ہے اور جب وہ ان سے الگ کیا جاتا ہے تو سخت بے چینی اور گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے اور اس طرح پر یہ
بات کہ : نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة : ۸،۷ ) ۔ منقولی رنگ میں نہیں رہتا بلکہ
معقولی شکل اختیار کر لیتا ہے پس یہ آگ جو انسانی دل کو جلا کر کباب کر دیتی ہے اور ایک جلے ہوئے کوئلے
سے بھی سیاہ اور تاریک بنا دیتی ہے یہ وہی غیر اللہ کی محبت ہے۔
دو چیزوں کے باہم تعلق اور رگڑ سے ایک حرارت پیدا ہوتی ہے اسی طرح پر انسان کی محبت اور دنیا اور دنیا
کی چیزوں کی محبت کی رگڑ سے الہی محبت جل جاتی ہے اور دل تاریک ہو کر خدا سے دور ہو جاتا اور ہر قسم کی
بیقراری کا شکار ہو جاتا ہے لیکن جبکہ دنیا کی چیزوں سے جو تعلق ہو وہ خدا میں ہو کر ایک تعلق ہو اور ان کی محبت
خدا کی محبت میں ہو کر ہو اس وقت باہمی رگڑ سے غیر اللہ کی محبت جل جاتی ہے اور اس کی جگہ ایک روشنی اور نور
بھر دیا جاتا ہے پھر خدا کی رضا اس کی رضا اور اس کی رضا خدا کی رضا کا منشاء ہو جاتا ہے اس حالت پر پہنچ کر
خدا کی محبت اس کے لیے بمنزلہ جان ہوتی ہے اور جس طرح زندگی کے واسطے لوازم زندگی ہیں۔ اس کی
زندگی کے واسطے خدا ور صرف خدا ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس کی
خوشی اور راحت خدا ہی میں ہوتی ہے۔ پھر دنیا داروں کے نزدیک اگر اسے کوئی رنج اور کرب پہنچے تو پہنچے لیکن
اصل یہی بات ہے کہ اس ہم وغم میں بھی وہ اطمینان اور سکینت سے الہی لذت لیتا ہے جو کسی دنیا دار کی نظر
کے بڑے سے بڑے فارغ البال کو بھی نصیب نہیں ۔

برخلاف اس کے جو کچھ حالت انسان کی ہے وہ جہنم ہے گو یا خدا تعالیٰ کے سوا زندگی بسر کرنا یہ بھی جہنم ہے
پھر حدیث شریف سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تپ بھی حرارت جہنم ہی ہے، امراض اور مصائب جو مختلف قسم کے
انسان کو لاحق حال ہوتے ہیں یہ بھی جہنم ہی کا نمونہ ہیں اور یہ اس لیے کہ تا دوسرے عالم پر گواہ ہوں اور جزا وسزا
کے مسئلے کی حقیقت پر دلیل ہوں اور کفارہ کے لغومسئلہ کی تردید کریں ۔ مثلاً جذام ہی کو دیکھو کہ اعضاء گر گئے
ہیں اور رقیق مادہ اعضاء سے جاری ہے۔ آواز بیٹھ گئی ہے۔ ایک تو یہ بجائے خود جہنم ہے پھر لوگ نفرت کرتے
اور چھوڑ جاتے ہیں ۔ عزیز سے عزیز بیوی فرزند ماں باپ تک کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔ بعض اند ۔ ارہ کش ہو جاتے ہیں۔ بعض اندھے اور
بہرے ہو جاتے ہیں بعض اور خطرناک امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ پتھریاں ہو جاتی ہیں۔ اندر پیٹ
میں رسولیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ ساری بلائیں اس لیے انسان پر آتی ہیں کہ وہ خدا سے دور ہو کر زندگی بسر کرتا
ہے اور اس کے حضور شوخی اور گستاخی کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کی عزت اور پرواہ نہیں کرتا اس وقت ایک
جہنم پیدا ہو جاتا ہے۔
ہیں
اب میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے جہنم کے لیے
اکثر انسانوں اور جنوں کو پیدا کیا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ جہنم انہوں نے خود ہی بنا لیا ہے ان کو جنت کی طرف
بلایا جاتا ہے۔ پاک دل پاکیزگی سے باتیں سنتا ہے اور نا پاک خیال انسان اپنی کو رانہ عقل پر عمل کر لیتا ہے
پس آخرت کا جہنم بھی ہوگا جہنم بھی ہوگا اور دنیا کے جہنم سے بھی مخلصی اور رہائی نہ ہوگی کیونکہ دنیا کا جہنم دنیا کا جہنم تو اس جہنم کے لیے
بطور دلیل اور ثبوت کے ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۳ مورخه ۱۶ ستمبر ۱۹۰۰ء صفحه ۷،۶)
وہ لوگ جو صرف باپ دادے کی تقلید پر چلنے والے ؟ لید پر چلنے والے ہیں وہ دل تو رکھتے ہیں پر دلوں سے سمجھنے کا کام نہیں
لیتے اور ان کی آنکھیں بھی ہیں پر آنکھوں کو دیکھنے سے معطل چھوڑا ہوا ہے اور کان بھی رکھتے ہیں پر وہ بھی
بیکار پڑے ہوئے ہیں یہ لوگ چار پایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۹۱٬۹۰ حاشیہ نمبر ۵)
أوليك كالأنعام الجزو نمبر ۹ یعنی ایسے ہیں جیسے چار پائے اور نور فطرتی ان کا اس قدر کم ہے کہ ان میں
اور مویشی میں کچھ تھوڑا ہی فرق ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۸۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَ لِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَ ذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي

أَسْمَا بِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔
سورة الاعراف
خدا کے تمام کامل نام اسی سے مخصوص ہیں اور ان میں شرکت غیر کی جائز نہیں سوخدا کو انہیں ناموں سے
پکارو جو بلا شرکت غیرے ہیں یعنی نہ مخلوقات ارضی و سماوی کے نام خدا کے لیے وضع کرو اور نہ خدا کے نام مخلوق
چیزوں پر اطلاق کرو اور ان لوگوں سے جدا ر ہو جو کہ خدا کے ناموں میں شرکت غیر جائز رکھتے ہیں۔ عنقریب
وہ اپنے کاموں کا بدلہ پائیں گے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد نمبر ۱ صفحه ۵۲۲، ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
أَوَ لَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْ
عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ هُ يُؤْمِنُونَ
قرآن کریم کے بعد کس حدیث پر ایمان لاؤ گے اور ظاہر ہے کہ ہم مسلمانوں کے پاس وہ نص جو اوّل
درجہ پر قطعی اور یقینی ہے قرآن کریم ہی ہے اکثر احادیث اگر صحیح بھی ہوں تو مفید ظن ہیں وَالظَّنَّ لَا يُغْنِي
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۳)
مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا -
حسب آیت کریمہ فَبِأَيِّ حَدِيثِ بَعْدَ َلا يُؤْمِنُونَ۔ اور بحسب آیت کریمہ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَ
ايته يُؤْمِنُونَ (الجاثية : - ) ہر یک حدیث جو صریح آیت کے معارض پڑے رد کرنے کے لائق ہے اور
آخری نصیحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تھی کہ تم نے تمسک بکتاب اللہ کرنا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۰ )
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ یعنی خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس حدیث پر ایمان لائیں
گے۔ اس جگہ حدیث کے لفظ کی تنکیر جو فائدہ عموم کا دیتی ہے صاف بتلا رہی ہے کہ جو حدیث قرآن کے
معارض اور مخالف پڑے اور کوئی راہ تطبیق کی پیدا نہ ہو۔ اس کو رد کر دو اور اس حدیث میں ایک پیشگوئی بھی
ہے جو بطور اشارۃ النص اس آیت سے مترشح ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ آیت ممدوحہ میں اس بات کی طرف
اشارہ فرماتا ہے کہ ایک ایسا زمانہ بھی اس اُمت پر آنے والا ہے کہ جب بعض افراد اس اُمت کے قرآن
شریف کو چھوڑ کر ایسی حدیثوں پر بھی عمل کریں گے جن کے بیان کردہ بیان قرآن شریف کے بیانات سے
مخالف اور معارض ہوں گے۔
( ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۷)

اللہ جل شانہ فرماتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ ( الجاثية :) یعنی تم بعد اللہ اور اس کی
آیات کے کس حدیث پر ایمان لاؤ گے ؟ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر قرآن کریم
کسی امر کی نسبت قطعی اور یقینی فیصلہ دیوے یہاں تک کہ اس فیصلہ میں کسی طور سے شک باقی نہ رہ جاوے اور
منشاء اچھی طرح سے کھل جائے تو پھر بعد اس کے کسی ایسی حدیث پر ایمان لانا جو صریح اس کے مخالف پڑی ہو
مومن کا کام نہیں ہے۔ پھر فرماتا ہے : فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ان دونوں آیتوں کے ایک ہی معنی ہیں
اس لئے اس جگہ تصریح کی ضرورت نہیں۔ سو آیات متذکرہ بالا کے رو سے ہر ایک مومن کا یہ ہی مذہب ہونا
چاہئے کہ وہ کتاب اللہ کو بلا شرط اور حدیث کو شر طی طور پر حجت شرعی قرار دیوے اور یہی میرا مذہب ہے۔
۔۔۔۔۔۔ جوامر قول یا فعل یا تقریر کے طور پر جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف احادیث میں
بیان کیا گیا ہے۔ ہم اس امر کو بھی اسی ملک سے آزمائیں گے اور دیکھیں گے کہ حسب آیہ شریفہ : قبائی
حَدِيثٍ بَعْدَ يُؤْمِنُونَ وہ حدیث قولی یا علی قرآن کریم کی کسی صریح اور بین آیت سے مخالف تو نہیں ۔ اگر
مخالف نہیں ہوگی تو ہم بسر و چشم اس کو قبول کریں گے اور اگر بظاہر مخالف نظر آئے گی تو ہم حتی الوسع اس کی تطبیق
اور توفیق کیلئے کوشش کریں گے اور اگر ہم باوجود! کریں گے اور اگر ہم باوجود پوری پوری کوشش ۔ ی کوشش کے اس امر تطبیق میں ناکام رہا رہیں گے اور
صاف صاف کھلے طور پر ہمیں مخالف معلوم ہو گی تو ہم افسوس کے ساتھ اس حدیث کو ترک کر دیں گے کیونکہ
حدیث کا پایہ قرآن کریم کے پایہ اور مرتبہ کو نہیں پہنچتا۔ قرآن کریم وحی متلو ہے اور اس کے جمع کرنے اور
محفوظ رکھنے میں وہ اہتمام بلیغ کیا گیا ہے کہ احادیث کے اہتمام کو اس سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ اکثر احادیث
غایت درجہ مفید ظن ہیں اور ظنی نتیجہ کی منتج ہیں اور اگر کوئی حدیث تو اتر کے درجہ پر بھی ہوتا ہم قرآن کریم کے
تواتر سے اس کو ہرگز مساوات نہیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲ ، ۱۳ )
ہمارا ضرور یہ مذہب ہونا چاہئے کہ ہم ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول کو قرآن کریم پر عرض کریں تا ہمیں
معلوم ہو کہ وہ واقعی طور پر اسی مشکوۃ وحی سے نور حاصل کر نیوالے ہیں جس سے قرآن نکلا ہے یا اس کے
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۲)
مخالف ہیں ۔
بعد اللہ جل شانہ کی آیات کے کس حدیث پر ایمان لاؤ گے؟ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف
ترغیب ہے کہ ہر ایک قول اور حدیث کتاب اللہ پر عرض کر لینا چاہئے ۔ اگر کتاب اللہ نے ایک امر کی نسبت
ایک فیصلہ ناطق اور مؤید دے دیا ہے جو قابل تغیر اور تبدیل نہیں تو پھر ایسی حدیث دائرہ صحت سے خارج ہوگی

آج 10 میں سے 10 باقی