سورة الذّاریَات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لوگ ان سب سے منقطع ہو کر اس قسم کا تقوی اور اصلاح اختیار کرتے ہیں ۔ ان کا وہ خود متولی ہو جاتا ہے اور
ان کی ضروریات اور حاجات کا خود ہی کفیل ہو جاتا ہے۔ انہیں کسی بناوٹ کی ضرورت ہی نہیں رہتی وہ اس کی
ضروریات کو ایسے طور سے سمجھتا ہے کہ یہ خود بھی اس طرح نہیں سمجھ سکتا اور اس پر اس طرح فضل کرتا ہے کہ
انسان خود حیران رہتا ہے۔ گر نہ ستانی به ستم مے رس والی نوبت ہوتی ہے لیکن انسان بہت سے زمانے پالیتا
ہے جب اس پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ خدا اس کا متولی ہو جائے یعنی اس کو خدا تعالیٰ کی تولیت حاصل کرنے سے
پہلے کئی متولیوں کی تولیت سے گزرنا پڑتا ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ
النَّاسِ - الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ
وَ النَّاسِ ۔ پہلے حاجت ماں باپ کی پڑتی ہے پھر جب بڑا ہوتا ہے تو بادشاہوں اور حاکموں کی حاجت پڑتی
ہے پھر جب اس سے آگے قدم بڑھاتا ہے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ جن کو میں نے
متولی سمجھا ہوا تھا وہ خود ایسے کمزور تھے کہ ان کو متولی سمجھنا میری غلطی تھی کیونکہ انہیں متولی بنانے میں نہ تو میری
ضروریات ہی حاصل ہو سکتی تھیں اور نہ ہی وہ میرے لیے کافی ہو سکتے تھے پھر وہ خدا کی طرف رجوع کرتا
ہے اور ثابت قدمی دکھانے سے خدا کو اپنا متولی پاتا ہے اس وقت اس کو بڑی راحت حاصل ہوتی ہے اور ایک
عجیب طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب خدا کسی کو خود کہے کہ میں تیرا متولی ہوا تو اس وقت
جو راحت اور طمانیت اس کو حاصل ہوتی ہے وہ ایسی حالت پیدا کرتی ہے کہ جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ
حالت تمام تلخیوں سے پاک ہوتی ہے۔ دنیاوی حالتوں میں انسان تلخی سے خالی نہیں ہو سکتا۔ دشتِ دنیا
کانٹوں سے بھری ہوئی ہے
ه
دشت دنیا جز و دو جز دام نیست
جز بخلوت گاه حق آرام نیست
جن کا اللہ تعالیٰ متولی ہو جاتا ہے وہ دنیا کے آلام سے نجات پا جاتے ہیں اور ایک سچی راحت اور طمانیت
کی زندگی میں داخل ہو جاتے ہیں۔
(البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۵،۴)
اولاد کا ابتلا بھی بہت بڑا ابتلا ہے اگر اولاد صالح تو پھر کس بات کی پروا ہو سکتی ہے ۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا
ہے: هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ یعنی اللہ تعالیٰ آپ صالحین کا متولی اور متکفل ہوتا ہے ۔ اگر بد بخت ہے تو خواہ
لاکھوں روپیہ اس کے لیے چھوڑ جاؤ وہ بدکاریوں میں تباہ کر کے پھر قلاش ہو جائے گی اور ان مصائب اور
مشکلات میں پڑے ے گی جو اس کے لیے لازمی ہیں۔ جو شخص اپ لی ہیں۔ جو شخص اپنی رائے کو خدا تعالیٰ کی رائے اور منشاء سے متفق
کرتا ہے وہ اولاد کی طرف سے مطمئن ہو جاتا ہے اور وہ اسی طرح پر ہے کہ اس کی صلاحیت کے لیے کوشش
کرے اور دعائیں کرے ۔ اس صورت میں خود اللہ تعالیٰ اس کا تکفل کرے گا اور اگر بد چلن ہے تو جائے
جہنم میں اس کی پرواہ تک نہ کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
اللہ تعالیٰ نے اس بات کو اور بھی صاف کرنے اور وضاحت سے دنیا پر کھول دینے کے لئے انبیاء علیہم
السلام کا ایک سلسلہ دنیا میں قائم کیا۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر تھا اور قادر ہے کہ اگر وہ چاہے تو کسی قسم کی امداد
کی ضرورت ان رسولوں کو باقی نہ رہنے دے مگر پھر بھی ایک وقت ان پر آتا ہے کہ وہ من انصاری الی اللہ کہنے
پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیا وہ ایک ٹکر گدا فقیر کی طرح بولتے ہیں؟ نہیں من انصاری الی اللہ کہنے کی بھی ایک شان
ہوتی ہے وہ دنیا کو ایک رعایت اسباب سکھانا چاہتے ہیں جو دعا کا ایک شعبہ ہے ورنہ اللہ تعالیٰ پر ان کو کامل
ایمان اس کے وعدوں پر پورا یقین ہوتا ہے وہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ
امَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْیا ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں مدد کا خیال نہ
ڈالے تو کوئی کیوں کر مدد کر سکتا ہے اصل بات یہی ہے کہ حقیقی معاون و ناصر وہی پاک ذات ہے جس کی شان
ہے نعم المولى ونعم الوکیل و نعم النصیر - دنیا اور دنیا کی مدد میں ان لوگوں کے سامنے المیت
ہوتی ہیں اور مردہ کیڑے کے برابر بھی حقیقت نہیں رکھتی ہیں لیکن دنیا کو دعا کا ایک موٹا طریق بتلانے کے
بالکل سچ ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ ۔
لئے وہ یہ راہ بھی اختیار کرتے ہیں وہ حقیقت میں اپنے کاروبار کا متولی خدا تعالیٰ ہی کو جانتے ہیں اور یہ بات
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه (۸)
وَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَ لَا أَنْفُسَهُمْ
رود دور
ينصرون
جن چیزوں کو تم اپنی مدد کے لیے پکارتے ہو وہ ممکن نہیں ہے جو تمہاری مدد کر سکیں اور نہ کچھ اپنی مدد کر سکتے
ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۹ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
وَ إِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لَا يَسْمَعُوا وَ تَرَبَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا
وو دور
يبصرون ۔
اس کا مرنا اور جینا اپنے لئے نہیں بلکہ خدا ہی کے لئے ہو جائے ۔ تب وہ خدا جو ہمیشہ سے پیار کرنے
والوں کے ساتھ پیار کرتا آیا ہے اپنی محبت کو اس پر اتارتا ہے اور ان دونوں محبتوں کے ملنے سے انسان کے
اندر ایک نور پیدا ہوتا ہے جس کو دنیا نہیں پہچانتی اور نہ سمجھ سکتی ہے اور ہزاروں صدیقوں اور برگزیدوں کا اسی
لئے خون ہوا کہ دنیا نے ان کو نہیں پہچانا ۔ وہ اسی لئے مکار اور خود غرض کہلائے کہ دنیا ان کے نورانی چہرہ کو دیکھ
نہ سکی جیسا کہ فرماتا ہے : ین رماتا ہے : يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يـ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ یعنی وہ جو منکر ہیں تیری طرف دیکھتے تو ہیں مگر تو
انہیں نظر نہیں آتا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۸۴)
تیری طرف وہ دیکھتے ہیں مگر تو انہیں دکھائی نہیں دیتا آخر وہ سب اندھے ہلاک ہو گئے ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۲۱)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے مراتب معلوم تھے اور ہر ایک کی نورانیت باطنی کا اندازہ اس
قلب منور پر مکشوف تھا۔ ہاں ! جو لوگ بیگا نہ ہیں وہ یگانہ وہ یگانہ ا نہ حضرت احدیت کو شناخت نہیں کر سکتے جیسے اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے : يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ یعنی وہ تیری طرف (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ) نظر اُٹھا
کر دیکھتے ہیں۔ پر تو انہیں نظر نہیں آتا اور وہ تیری صورت کو دیکھ نہیں سکتے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انوار
روحانی کا سخت چمکا را بیگانہ بعض پر جا پڑتا ہے۔ جیسے ایک عیسائی نے جبکہ مباہلہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مع حسنین و حضرت علی و فاطمہ رضی اللہ عنہم عیسائیوں کے سامنے آئے ۔ دیکھ کر اپنے بھائیوں کو کہا کہ
مباہلہ مت کرو۔ مجھ کو پروردگار کی قسم ہے کہ میں نم ہے کہ میں ایسے منہ دیکھ رہا ہوں کہ اگر اس پہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں
سے اُٹھ جا تو فی الفور اُٹھ جائے گا۔ سو خدا جانے کہ اس وقت نور نبوت و ولایت کیسا جلال میں تھا کہ اس کافر،
بد باطن ، سیاہ دل کو بھی نظر آگیا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۸۹۹ صفحه ۴)
خُذِ الْعَفْوَ وَامُرُ بِالْعُرْفِ وَاعْرِضْ عَنِ الْجِهِلِينَ
مجھے ایک حکایت یاد آئی جو سعدی نے بوستان میں لکھی ہے کہ ایک بزرگ کو کتے نے کاٹا۔ گھر آیا تو گھر
والوں نے دیکھا کہ اسے کتے نے کاٹ کھایا ہے۔ ایک بھولی بھالی چھوٹی لڑکی بھی تھی ۔ وہ بولی آپ نے
کیوں نہ کاٹ کھایا ؟ اس نے جواب دیا ۔ بیٹی انسان سے کت پن نہیں ہوتا اسی طرح سے انسان کو چاہیے کہ
جب کوئی شریر گالی دے تو مومن کو لازم ہے کہ اعراض کرے۔ نہیں تو وہی کت پن کی مثال صادق آئے گی
خدا کے مقربوں کو بڑی بڑی گالیاں دی گئیں ، بہت بری طرح ستایا گیا مگر ان کو اَعْرِضْ عَنِ الْجِهِلِينَ کا ہی
خطاب ہوا۔ خود اس انسانِ کامل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی گئیں اور گالیاں،
بد زبانی اور شوخیاں کی گئیں مگر اس خلق مجسم ذات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا ؟ ان کے لیے دعا کی اور
چونکہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا تو تیری عزت اور جان کو ہم صحیح و سلامت
رکھیں گے اور یہ بازاری آدمی اس پر حملہ نہ کر سکیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور کے مخالف آپ کی عزت پر
حرف نہ لا سکے اور خود ہی ذلیل و خوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے تباہ ہوئے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۹)
وَإِذَا لَمْ تَأْتِهِمُ بِآيَةٍ قَالُوا لَوْلَا اجْتَبَيْتَهَا قُلْ إِنَّمَا اتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَى مِنْ
رَبِّي هُذَا بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ۔ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
اور جس دن تو ان کو کوئی آیت نہیں سناتا اس دن کہتے ہیں کہ آج تو نے کوئی آیت کیوں نہ گھڑی ؟ ان کو
کہہ کہ میں تو اسی کلام کی پیروی کرتا ہوں کہ جو میرے رب کی طرف سے مجھ پر نازل ہو رہا ہے اپنے دل سے
گھڑ لینا میرا کام نہیں اور نہ یہ ایسی باتیں ہیں کہ جن کو انسان اپنے افتراء سے گھڑ سکے ۔ یہ تو میرے رب کی
طرف سے بصائر ہیں یعنی اپنے منجانب اللہ ہونے پر آپ ہی روشن دلیلیں ہیں اور ایمانداروں کے لیے
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۷،۲۵۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہدایت اور رحمت ہے۔