سورة طٰه
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی آنکھ پر اس کا اثر نہ پہنچا ہو اور وہ سب اندھوں کی طرح ہو گئے اور ایسی سراسیمگی اور پریشانی ان میں پیدا
ہو گئی کہ مدہوشوں کی طرح بھاگنا شروع کیا۔ اسی معجزہ کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے:
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَھی یعنی جب تو نے اس مٹھی کو پھینکا وہ تو نے نہیں پھینکا بلکہ خدا تعالیٰ
نے پھینکا یعنی در پردہ الہی طاقت کام کر گئی ، انسانی طاقت کا یہ کام نہ تھا۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵)
ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں۔ اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ
اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں ۔ لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا
فرمائے۔ جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے : وَمَا أَرْسَلُنَكَ إِلَّا رَحْمَةً
العلمين (الانبياء : ۱۰۸) یعنی ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے اور جلالی ہاتھ کی طرف اس
آیت میں اشارہ ہے : وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَهْى -
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۶۸ حاشیه و اربعین نمبر ۳ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۲۱ حاشیه )
اہل اللہ قرب الہی میں ایسے مقام پر جا پہنچتے ہیں جبکہ ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بو کو بتمام و کمال اپنے
رنگ کے نیچے متواری کر لیتا ہے اور جس طرح آگ لوہے کو اپنے نیچے ایسا چھپا لیتی ہے کہ ظاہر میں بجز آگ
کے اور کچھ نظر ہی نہیں آتا اور ظلی طور پر وہ صفات الہیہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرتا ہے اس وقت اس سے
بدوں دعا و التماس ایسے افعال صادر ہوتے ہیں جو اپنے اندر الوہیت کے خواص رکھتے ہیں اور وہ ایسی باتیں
منہ سے نکالتے ہیں جو جس طرح کہتے ہیں اسی طرح ہو جاتی ہیں ۔ قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہاتھ اور زبان سے ایسے امور کے صدور کی بصراحت بحث ہے جیسا کہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۱ )
الله رفی ۔
ذلِكُمْ وَ أَنَّ اللَّهَ مُؤْمِنُ كَيْدِ الْكَفِرِينَ ۔
خدا تعالیٰ کافروں کے مکر کو سست کر دے گا اور ان کو مغلوب اور ذلیل کر کے دکھلائے گا۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۶ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
وَ لَوْ عَلِمَ اللهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّاَسْمَعَهُمْ وَ لَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَهُمْ
اس میں بھی خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ فلاں فلاں مسلمان عالم ہمارے سلسلہ میں داخل نہیں اگر یہ داخل
ہوتے تو خدا جانے کیا کیا فتنے برپا کرتے ۔ کو عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّاسْمَعَهُم -
انَّ
البدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ مئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۴)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا
اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کے ہاتھ پر مردے زندہ ہوتے ہیں
لِمَا يُحْيِيكُم اور سب کو معلوم ہے کہ اس سے مرادر وحانی مردوں کا زندہ ہونا ہے ۔
( بدر جلدے نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه (۵)
اور جانو کہ خدا انسان اور اس کے دل کے درمیان آجاتا ہے یعنی جیسا کہ دور اور نزدیک ہونا اس کی صفت
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۲)
ہے ایسا ہی درمیان آجانا بھی اس کی صفت ہے۔
أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِہ یعنی خداوہ ہے جو انسان اور اس کے دل میں حائل ہو جاتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷)
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَةً أَجْرٌ عَظِيمٌ ۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ اولاد اور مال انسان کے لیے فتنہ ہوتے
ہیں ۔ دیکھو! اگر خدا کسی کو کہے کہ تیری کل اولاد جو مر چکی ہے زندہ کر دیتا ہوں یتا ہوں مگر پھر میرا تجھ سے کچھ تعلق نہ
ہوگا، تو کیا اگر وہ عقلمند ہے اپنی اولاد کی طرف جانے کا خیال بھی کرے گا ؟ پس انسان کی نیک بختی یہی ہے کہ
خدا کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھے جو شخص اپنی اولاد کی وفات پر برا منا تا ہے وہ بخیل بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ اس
امانت کے دینے میں جو خدا نے اس کے سپرد کی تھی بخل کرتا ہے اور بخیل کی نسبت حدیث میں آتا ہے کہ اگر وہ
جنگل کے دریاؤں کے برابر بھی عبادت کرے تو وہ جنت میں نہیں جائے گا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۰۸ء صفحه ۲،۱)
انَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ - اَمْوَالُكُمْ میں عورتیں داخل ہیں۔ عورت چونکہ پردہ میں رہتی
ہے اس لیے اس کا نام بھی پردہ ہی میں رکھا ہے اور اس لیے بھی کہ عورتوں کو انسان مال خرچ کر کے لاتا ہے،
مال کا لفظ مائل سے لیا گیا ہے یعنی جس کی طرف طبعاً توجہ اور رغبت کرتا ہے عورت کی طرف بھی چونکہ طبعاً
توجہ کرتا ہے اس لیے اس کو مال میں داخل فرمایا ہے۔ مال کا لفظ اس لیے رکھا تا کہ عام محبوبات پر حاوی نہ ہو
ورنہ اگر صرف نساء کا لفظ ہوتا ہے تو اولاد اور عورت دو چیزیں قرار دی جاتیں اور اگر محبوبات کی تفصیل کی جاتی
تو پھر دس جزو میں بھی ختم نہ ہوتا ۔ غرض مال سے مراد كُلُّ مَا يَمِيلُ إِلَيْهِ الْقَلْبُ ہے۔ اولاد کا ذکر اس لیے
کیا ہے کہ انسان اولاد کو جگر کا ٹکڑا اور اپنا وارث سمجھتا ہے۔
مختصر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور انسان کے محبوبات میں ضد ہے دونوں باتیں یکجا جمع نہیں ہو سکتیں ۔ اس
سے یہ مت سمجھو کہ پھر عورتیں ایسی چیزیں ہیں کہ ان کو بہت ذلیل اور حقیر قرار دیا جاوے۔ نہیں ! نہیں !
ہمارے ہادی کامل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ تم میں سے بہتر وہ
شخص ہے جس کا اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔ بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن اور معاشرت اچھی
نہیں ، وہ نیک کہاں ؟ دوسرے کے ساتھ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا۔ اہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک
کرتا ہو اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو۔ نہ یہ کہ ہرا دنی بات پر زد و کوب کرے۔ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ بعض
وقت ایک غصہ میں بھرا ہوا انسان بیوی سے ادنی سی بات پر ناراض ہو کر اس کو مارتا ہے اور کسی نازک مقام پر
چوٹ لگی ہے اور بیوی مرگ مرگئی ہے، اس لیے ان کے واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ : عَاشِرُوهُنَّ
بِالْمَعْرُوفِ ۔ ہاں ! اگر وہ بے جا کام کرے تو تنبیہ ضروری چیز ہے۔
انسان کو چاہیے کہ عورتوں کے دل میں یہ بات جمادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین اور شریعت کے خلاف
ہو کبھی بھی پسند نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی وہ ایسا جابر اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر بھی چشم پوشی نہیں کر
سکتا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۲)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانَا وَ يُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ
وَيَغْفِرُ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
@
اے ایمان والو! اگر تم تقویٰ اختیار کرو تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا ایک فرق رکھ دے گا اور
تمہیں پاک کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہارا خدا صاحب فضل بزرگ ہے۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷۸)
روح القدس کے بارہ میں جو قرآن کریم میں آیات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ کے لئے کامل
مومنوں کو روح القدس دیا جاتا ہے منجملہ ان کے ایک یہ آیت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی اے وے لوگو ! جو ایمان
لائے ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو اور اللہ جل شانہ سے ڈرتے رہو تو خدا تعالیٰ تمہیں وہ چیز عطا کرے گا (یعنی
روح القدس) جس کے ساتھ تم غیروں سے امتیاز گلی پیدا کر لو گے اور تمہارے لئے ایک نور مقرر کر دے گا
(یعنی روح القدس ) جو تمہارے ساتھ ساتھ چلے گا ۔ قرآن کریم میں روح القدس کا نام نور ہے ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۸،۹۷)
اے ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے اتقاء کی صفت میں قیام
اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیروں میں فرق رکھ دے گا وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک نور
دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی تمام راہوں میں چلو گے یعنی وہ نور تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی
اور حواس میں آ جائے گا تمہاری عقل میں بھی نور ہوگا اور تمہاری ایک اٹکل کی بات میں بھی نور ہوگا اور
تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہوگا اور تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر
ایک حرکت اور سکون میں نور ہوگا اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی ۔ غرض جتنی تمہاری
را ہیں تمہارے قومی کی راہیں تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سرا پانور میں
ہی چلو گے۔
اب اس آیت سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ تقویٰ سے جاء ٹی سے جاہلیت ہرگز جمع نہیں ہو سکتی ۔ ہاں ! فہم اور
ادراک حسب مراتب تقوی کم و بیش ہو سکتا ہے۔ اسی مقام سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ بڑی اور اعلیٰ درجہ کی
کرامت جو اولیاء اللہ کو دی جاتی ہے جن کو تقویٰ میں کمال ہوتا ہے وہ یہی دی جاتی ہے کہ ان کے تمام حواس
اور عقل اور فہم اور قیاس میں نور رکھا جاتا ہے اور ان کی قوت کشفی نور کے پانیوں سے ایسی صفائی حاصل کر لیتی
ہے کہ جو دوسروں کو نصیب نہیں ہوتی ان کے حواس نہایت باریک بین ہو جاتے ہیں اور معارف اور دقائق
کے پاک چشمے ان پر کھولے جاتے ہیں اور فیض سائغ ربانی ان کے رگ وریشہ میں خون کی طرح جاری
ہو جاتا ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۷ تا ۱۷۹)
اے مومنو! اگر تم متقی بن جاؤ تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا تعالیٰ ایک فرق رکھ دے گا ، وہ فرق کیا ہے
کہ تمہیں ایک نور عطا کیا جائے گا جو تمہارے غیر میں ہر گز نہیں پایا جائے گا یعنی نورالہام اور نو را جابت دعا اور
نور کرامات اصطفاء۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۶)
قرآن شریف میں بار بار اور صاف صاف بیان کیا گیا ہے کہ قیامت تو مجازات کبری کا وقت ہے مگر ایک
قسم کی مجازات اسی دنیا میں شروع ہے جس کی طرف آیت : يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانَا اشارہ کرتی ہے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲)
اے ایمان والو! اگر تم تقوی اختیار کرو تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا ایک فرق رکھ دے گا اور تمہیں
پاک کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہارا خدا صاحب فضل بزرگ ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۴۲۱)
سید نا محمد رسول اللہ علیہ وسلم کی متابعت و پیروی و تصدیق رسالت اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور ان
انعامات کا وارث جو اگلے برگزیدہ انبیاء پر ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس کا نام فرقان رکھا ہے چنانچہ فرمایا ۔۔۔ یعنی
وہ تمہیں ایک فرقان دے گا پس دوسرے مذاہب ( اور ) اس میں ایک ما بہ الامتیاز اسی جہان میں ہونا ضروری
ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ صفحه ۵ )
کامل پیروی کرنے والے کی روح القدس سے تائید کی جائے گی یعنی ان کے فہم اور عقل کو غیب سے ایک
روشنی ملے گی اور ان کی کشفی حالت نہایت صفا کی جائے گی اور ان کے کلام اور کام میں تاثیر رکھی جائے گی اور
ان کے ایمان نہایت مضبوط کیے جائیں گے اور پھر فرمایا کہ خدا ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق بین
رکھ دے گا یعنی بمقابل ان کے باریک معارف کے جو ان کو دیئے جائیں گے اور بمقابل ان کے کرامات
اور خوارق کے جو ان کو عطا ہوں گی دوسری تمام قو میں عاجز رہیں گی ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۰)
وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَ
يَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ )
اور تو وہ وقت یاد کر کہ جب کافر لوگ تیرے قید کرنے یا قتل کرنے یا نکال دینے پر مکر کر کے منصوبے
باندھتے تھے اور مکر کر رہے تھے اور خدا بھی مکر کر رہا تھا اور خدا سب مکر کرنے والوں سے بہتر ہے۔
براہین احمد به احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور اے پیغمبر ! وہ وقت یاد کر جب کا فرلوگ تجھ پر داؤ چلانا چاہتے تھے تا کہ تجھے گرفتار کر رکھیں یا تجھے مار
ڈالیں اور یا تجھے جلا وطن کر دیں اور حال یہ تھا کہ کافر تو قتل کے لیے اپنا داؤ کر رہے تھے اور خدا ان کو مغلوب
کرنے کے لیے اپنا داؤ کر رہا تھا اور خدا سب داؤ کرنے والوں سے بہتر داؤ کرنے والا ہے جس کے داؤ میں
سراسر مخلوق کی بھلائی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۵،۲۳۴)
خَيْرُ الْمَكِرِينَ یعنی ایسا مکر کرنے والا جس میں کوئی شر نہیں ۔
(چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲)
واضح رہے کہ اسلام کی لڑائیاں ایسے طور سے نہیں ہوئیں کہ جیسے ایک زبردست بادشاہ کمزور لوگوں پر
چڑھائی کر کے ان کو قتل کر ڈالتا ہے بلکہ صحیح نقشہ ان لڑائیوں کا یہ ہے کہ جب ایک مدت دراز تک خدا تعالیٰ کا ان کر ہے بلکہ
پاک نبی اور اس کے پیر ومخالفوں کے ہاتھ سے دکھ اٹھاتے رہے چنانچہ ان میں سے کئی قتل کئے گئے اور کئی
برے برے عذابوں سے مارے گئے یہاں تک کہ ہمارے نبی صلعم کے قتل کرنے کے لئے منصوبہ کیا گیا
اور یہ تمام کامیابیاں ان کے بتوں کے معبود برحق ہونے پر حمل کی گئیں اور ہجرت کی حالت میں بھی
آنحضرت صلعم کو امن میں نہ چھوڑا گیا بلکہ خود آٹھ پڑاؤ تک چڑھائی کر کے خود جنگ کرنے کے لئے آئے تو
اس وقت ان کے حملہ کے روکنے کے لئے اور نیز ان لوگوں کو امن میں لانے کے لئے جو اُن کے ہاتھ میں
قیدیوں کی طرح تھے اور نیز اس بات کے ظاہر کرنے کے لئے کہ ان کے معبود جن کی تائید پر یہ سابقہ
کامیابیاں حمل کی گئی ہیں لڑائیاں کرنے کا حکم ہوا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا
لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ -
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۴۴)
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا إِنْ هَذَا
إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ )
لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا کہ اگر ہم چاہیں تو اس کی مانند کہہ دیں۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۴۰)