سورة الضّحیٰ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ )
إِنْ أَوْلِيَاؤُنَ إِلَّا الْمُتَّقُونَ اللہ کے ولی وہ ہیں جو متقی ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے دوست ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۳۵)
تقوی سے زینت اعمال پیدا ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا ہے اور اسی کے ذریعہ وہ
اللہ تعالیٰ کا ولی بن جاتا ہے چنانچہ فرمایا ہے : اِنْ اَوْلِيَاؤُنَ إِلَّا الْمُتَتَّقُونَن کامل طور پر جب تقویٰ کا کوئی مرحلہ
باقی نہ رہے تو پھر یہ اولیاء اللہ میں داخل ہو جاتا ہے اور تقویٰ حقیقت میں اپنے کامل درجہ پر ایک موت ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۷ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )
ولایت کا حصہ تقویٰ ہی پر ہے۔ خدا تعالیٰ سے ترساں اور لرزاں ہو کر اگر اسے حاصل کرو گے تو کمال تک
پہنچ جاؤ گے ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا
ر بار وو پوور
جهنم يحشرون ۔
ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَالَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ
اور وہ تمام کافر کہ جو دین اسلام کے روکنے اور بند کرنے کے لیے اپنے مالوں کو خرچ کر رہے ہیں وہ جہاں
تک ان کا بس چلے گا خرچ کریں گے پر آخر کار وہ تمام خرچ ان کے لیے تاسف اور حسرت کا موجب ہوگا اور
پھر مغلوب ہو جائیں گے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ ۚ فَإِنِ انْتَهَوْا فَإِنَّ
اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
یعنی اس حد تک ان کا مقابلہ کرو کہ ان کی بغاوت دور ہو جائے اور دین کی روکیں اٹھ جائیں اور حکومت
اللہ کے دین کی ہو جائے ۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۵)
وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ يَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلهِ یعنی عرب کے ان مشرکوں کو قتل کرو یہاں
تک کہ بغاوت باقی نہ رہ جاوے اور دین یعنی حکومت اللہ تعالیٰ کی ہو جائے ۔ اس سے کہاں جبر نکلتا ۔ ہے اس
سے تو صرف اس قدر پایا جاتا ہے کہ اس حد تک لڑو کہ ان کا زور ٹوٹ جائے اور شرارت اور فساد اُٹھ جائے اور
بعض لوگ جیسے خفیہ طور پر اسلام لائے ہوئے ہیں ظاہر بھی اسلامی احکام ادا کر سکیں ۔ اگر اللہ جل شانہ کا
ایمان بالجبر منشا ہوتا جیسا کہ ڈپٹی صاحب سمجھ رہے ہیں تو پھر جزیہ اور صلح اور معاہدات کیوں جائز رکھے جاتے
مسلمانوں کے زیر سایہ امن کے ساتھ بسر کریں۔
اور کیا وجہ تھی کہ یہود اور عیسائیوں کے لیے یہ اجازت دی جاتی کہ وہ جزیہ دے کر امن میں آجائیں اور
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۳)
إِذْ أَنْتُم بِالْعُدُوَةِ الدُّنْيَا وَهُمْ بِالْعُدُوَةِ الْقُصُوى وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ
لَوْ تَوَاعَدُتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعْدِ وَلكِنْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا
لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعُ
عَلِيمٌ
يَضَعُ الْحَرْبَ کا لفظ ہی کسر صلیب کی حقیقت کو بتاتا ہے کہ اس سے مراد ۔۔۔۔ لکڑی یا دوسری چیزوں کی
صلیبوں کو توڑنا نہیں بلکہ صلیبی ملت کی شکست ہے اور ملت کی شکست بینہ اور براہین سے ہو گی جیسا کہ الا ہوگی اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے : لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ - الحکم جلدے نمبر ۴ مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۲)
لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ - جو ہلاک ہو وہ بھی بین آیات دیکھ کر
ہلاک ہو اور جو زندہ ہو وہ بھی بین آیات دیکھ کر زندہ ہو۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخه ۸ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُم فِئَةً فَاثْبُتُوا وَ اذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمُ
تُفْلِحُونَ
انسانی فطرت میں ہے کہ جب تک بار بار ایک بات کو دہرائے نہیں ! وہ یاد نہیں ہوتی ۔ سُبْحَانَ رَبِّي
الْأَعْلَى اور سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ بار بار کیوں کہلوایا ؟ ایک بار ہی کافی تھا۔ نہیں ! اس میں یہی سر ہے کہ
کثرت تکرار اپنا ایک اثر ڈالتی ہے اور غافل سے غافل قوتوں میں بھی ایک بیداری پیدا کر دیتی ہے۔ اسی
لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ یعنی اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو تا کہ تم فلاح
پا جاؤ ۔ جس طرح پر ذہنی تعلق ہوتا ہے اور کثرت تکرار ایک بات کو حافظہ میں محفوظ کر دیتی ہے اسی طرح ایک
روحانی تعلق بھی ہے اس میں بھی تکرار کی حاجت ہے۔ بدوں تکرا ر وہ روحانی پیوند اور رشتہ قائم نہیں رہتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۹)
اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ تا مخلوق کو نفع پہنچے۔
وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کے یہ معنی ہیں یعنی اس قدر ذکر کرو کہ گویا اللہ تعالیٰ کا نام کنٹھ ہو جاوے۔ انبیاء علیہم السلام
کے طرز کلام میں یہ بات عام ہوتی ہے کہ وہ ایک امر کو بار بار اور مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں ان کی
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۹)
وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ
اسلامی فرقوں میں دن بدن پھوٹ پڑتی جاتی ہے، پھوٹ اسلام کے لیے سخت مضر ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا : لَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمْ - جب سے اسلام کے اندر پھوٹ پڑی ہے دم بدم
تنزل کرتا جاتا ہے۔ اس لیے خدا نے اس سلسلہ کو قائم کیا تا لوگ فرقہ بندیوں سے نکل کر اس جماعت میں
شامل ہوں جو بے ہودہ مخالفتوں سے بالکل محفوظ ہے اور اس سیدھے رستے پر چل رہی ہے جو نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بتایا۔
( بدر جلد نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَ رِئَاءَ النَّاسِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ
و
سَبِيلِ اللهِ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ
یعنی بہادر وہ ہیں کہ ۔۔۔۔ جب دیکھتے ہیں کہ دشمن کا مقابلہ قرین مصلحت ہے تو نہ صرف جوش نفس سے بلکہ
سچائی کی مدد کے لیے دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں مگر نہ اپنے نفس کا بھروسہ کر کے بلکہ خدا پر بھروسہ کر کے
بہادری دکھاتے ہیں اور ان کی شجاعت میں ریا کاری اور خود بینی نہیں ہوتی اور نہ نفس کی پیروی بلکہ ہر ایک پہلو
سے خدا کی رضا مقدم ہوتی ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۹)