سورة الرُّوم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہزار اعتراض وارد ہو سکتا ہے۔ نہیں ایسا ہر گز نہیں ۔ یہ اعتراضات تو کوتاہ اندیشوں اور نادانوں کی نظر میں
اعتراض ہیں مگر میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے جہاں ان اعتراضات کو شمار کیا وہاں یہ بھی غور کیا ہے کہ
ان اعتراضات کی تہہ میں دراصل بہت ہی نادر صداقتیں موجود ہیں جو عدم بصیرت کی وجہ سے ان کو دکھائی
نہیں دیں اور حقیقت میں یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جہاں نابینا معترض آ کر اٹکا ہے وہیں حقائق و معارف
کا مخفی خزانہ رکھا ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے مبعوث فرمایا ہے کہ میں ان خزائن مدفونہ کو دنیا کو دکھاؤں اور نا پاک
اعتراضات کا کیچڑ جوان درخشاں جواہرات پر تھو پا گیا ہے اسے پاک صاف کروں ۔ خدا تعالیٰ کی غیرت اس
وقت بڑی جوش میں ہے کہ قرآن شریف کی ساحت عزت کو ہر ایک خبیث دشمن کے داغ اعتراض سے منزہ و
مقدس کرے۔
الغرض ایسی صورت میں کہ مخالفین قلم سے ہم پر وار کرنا چاہتے ہیں اور کرتے ہیں کس قدر بیوقوفی ہو گی
کہ ہم ان سے لٹھ لٹھا ہونے کو تیار ہو جائیں۔ میں تمہیں کھول کر بتلاتا ہوں کہ ایسی صورت میں اگر
کوئی اسلام کا نام لے کر جنگ و جدال کا طریق جواب میں اختیار کرے تو وہ اسلام کا بدنام کرنے والا ہوگا
اور اسلام کا کبھی ایسا منشاء نہ تھا کہ بے مطلب اور بلا ضرورت تلوار اُٹھائی جائے۔ اب لڑائیوں کی اغراض
جیسا کہ میں نے کہا ہے فن کی شکل میں آکر دینی نہیں رہیں بلکہ دنیوی اغراض ان کا موضوع ہو گیا ہے۔ پس
کس قدر ظلم ہوگا کہ اعتراض کرنے والوں کو جواب دینے کی بجائے تلوار دکھائی جائے۔ اب زمانہ کے
۔
ساتھ حرب کا پہلو بدل گیا ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ سب سے پہلے اپنے دل اور دماغ سے کام لیں اور
نفوس کا تزکیہ کریں یں راست بازی اور تقویٰ سے خدا نے اور تقویٰ سے خدا تعالیٰ سے امداد اور فتح چاہیں یہ خدا تعالیٰ کا ایک اٹل
قانون اور مستحکم اصول ہے کہ اگر مسلمان صرف قیل و قال اور باتوں سے مقابلہ میں کامیابی اور فتح پانا
چاہیں تو یہ ممکن نہیں ۔ اللہ تعالی لاف گزاف اور لفظوں کو نہیں چاہتا ۔ وہ توحقیقی تقویٰ کو چاہتا اور سچی طہارت
کو پسند کرتا ہے ۔ جیسا کہ فرمایا : إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ -
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحہ ۶۵ تا ۶۹ )
وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
جب وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ۔ (اسلام اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۴۹)

اور اگر مخالف لوگ صلح کے واسطے جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ اور خدا پر توکل کرو۔
سورة الانفال
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۷۹)
اصل میں مومن کو بھی تبلیغ دین میں حفظ مراتب کا خیال رکھنا چاہیے ۔ جہاں نرمی کا موقعہ ہو وہاں سختی اور
درشتی نہ کرے اور جہاں بحر سختی کرنے کے کام ہوتا نظر نہ آوے وہاں نرمی کرنا بھی گناہ ہے۔
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی ۔
دیکھو! فرعون بظاہر کیسا سخت کا فرانسان تھا مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسیٰ کو یہی ہدایت ہوئی کہ
قُوْلًا لَهُ قَوْلًا لَيِّنًا (طه : بنا (طه: ۴۵) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے بھی قرآن شریف میں اسی قسم کا حکم ہے:
وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحُ لها مومنوں اور مسلمانوں کے واسطے نرمی اور شفقت کا حکم ہے۔ رسول اللہ علیہ وسلم اور
صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی ایسی ہی حالت بیان کی گئی جہاں فرمایا ہے کہ : مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ
مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ (الفتح : (۳) ۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۴ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۳)
اور اگر مخالف لوگ صلح کے واسطے جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ اور خدا پر توکل کرو۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۴۲۱)
وَإِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَ
بِالْمُؤْمِنِينَ
اور اگر صلح کے وقت دل میں دغار کھیں تو اس دعا کے تدارک کے لیے خدا تجھے کافی ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۴۲۱)
وَ الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَ
لكِنَّ اللهَ الَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔
رض
ہمارے ہادی اکمل کے صحابہؓ نے اپنے خدا اور رسول کے لیے کیا کیا جان شاریاں کیں ۔ جلا وطن ہوئے ،
ظلم اُٹھائے، طرح طرح کے مصائب اٹھائے ، جانیں دے دیں لیکن صدق و وفا کے ساتھ قدم مارے ہی
گئے ۔ پس وہ کیا بات تھی کہ جس نے انہیں ایسا جان نثار بنا دیا وہ سچی الہی محبت کا جوش تھا جس کی شعاع ان
کے دل میں پڑ چکی تھی ۔ سو خواہ کسی نبی کے ساتھ مقابلہ کر لیا جاوے۔ آپ کی تعلیم ، تزکیہ نفس ، پیروؤں کو دنیا

سے متنفر کر دینا ، شجاعت کے ساتھ صداقت کے لیے خون بہا دینا۔ اس کی نظیر کہیں نہ مل سکے گی ۔ سو یہ مقام
د (صلی اللہ علیہ وسلم) کے صحابہ کا ہے اور ان میں جو آپس میں تالیف و محبت تھی اس کا نفقہ و محبت تھی اس کا نقشہ دو فقروں
میں بیان کیا ہے : وَ الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ (۱۰)
حضرت )
یعنی جو تالیف ان میں ہے۔ وہ ہرگز پیدا نہ ہوتی ۔ خواہ سونے کا پہاڑ بھی دیا جاتا۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۴-۵۵)
ہماری کوششیں تو بچوں کا کھیل ہے۔ نہ لوگوں کے دلوں سے ہم وہ گند نکال سکتے ہیں جو آج کل دنیا بھر
میں پھیلا ہوا ہے، نہ کمال محبت الہی کا ان کے اندر بھر سکتے ہیں ، نہ ان کے درمیان باہمی کمال الفت پیدا کر
سکتے ہیں جس سے وہ سب مثل ایک وجود کے ہو جائیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے چنانچہ قرن شریف میں صحابہ
کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا ہے: هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ
وَبِالْمُؤْمِنِينَ وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ
أَلَّفَ بَيْنَهُمُ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - وہ خدا جس نے اپنی نصرت سے اور مومنوں سے تیری تائید کی اور ان
کے دلوں میں ایسے الفت ڈالی کہ اگر تو ساری زمین کے ذخیرے خرچ کرتا تو بھی ایسی الفت پیدا نہ کر سکتا
لیکن خدا نے ان میں یہ الفت پیدا کر دی وہ غالب اور حکمتوں والا خدا ہے جس خدا نے پہلے یہ کام کیا وہ اب
بھی کر سکتا ہے آئندہ بھی اسی پر توکل ہے۔ جو کام ہونے ہونے والا ہوتا ہے۔اس میں خدا کے فضل خدا کے فضل کی روح پھونکی
جاتی ہے جیسا کہ باغبان اپنے باغ کی آبپاشی کرتا ہے تو وہ تر و تازہ ہوتا ہے ۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ اپنے مرسلین
کے سلسلہ کو ترقی اور تازگی عطا فرماتا ہے۔ جو فرقے صرف اپنی تدبیر سے بنتے ہیں ان کے درمیان چند روز
میں ہی تفرقے پیدا ہو جاتے ہیں جیسا کہ برہمو تھوڑے دن تک ترقی کرتے کرتے آخر رک گئے اور دن
بدن نابود ہوتے جاتے ہیں کیونکہ ان کی بنا صرف انسانی خیال پر ہے۔
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت قوم عرب کے تمدن اور اخلاق اور روحانیت کا کیا حال
تھا گھر گھر میں جنگ اور شراب نوشی اور زنا اور لوٹ مار غرض ہر ایک بدی موجود تھی ۔ کوئی نسبت اور تعلق خدا
کے ساتھ اور اخلاق فاضلہ کے ساتھ کسی کو حاصل نہ تھا۔ ہر ایک فرعون بنا پھرتا تھا لیکن آنحضرت کے آنے
سے جب اسلام میں داخل ہوئے تو ایسی محبت الہی اور وحدت کی روح ان میں پیدا ہو گئی کہ ہر ایک خدا کی راہ

آج 10 میں سے 10 باقی