سورة التّوبَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التوبة
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
☆☆☆☆
☆☆☆☆
فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمُ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ أَنَّ
اللَّهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ ۔
وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِی الله الخ اور تم یقیناً جانو کہ تم خدا کو اس کے کاموں میں بھی عاجز نہ میں کبھی عاجز نہیں کر
سکتے ۔ اور خدا تمہیں رسوا کرے گا۔ (براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلِمَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ
مَا مَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ )
اگر تجھ سے اے رسول کوئی شخص مشرکوں میں سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دے دو اور اُس وقت تک
اُس کو اپنی پناہ میں رکھو کہ وہ اطمینان سے خدا کے کلام کو سن سمجھ لے اور پھر اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر واپس
پہنچا دو۔ یہ رعایت ان لوگوں کے حق میں اس وجہ سے کرنی ضرور ہے کہ یہ لوگ اسلام کی حقیقت سے واقف
نہیں ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ اگر قرآن شریف جبر کی تعلیم کرتا تو یہ حکم نہ دیتا کہ جو کا فرقرآن شریف کو سننا چاہے
تو جب وہ سن چکے اور مسلمان نہ ہو تو اُس کو اُس کے امن کی جگہ پر پہنچا دینا چاہئے بلکہ یہ حکم دیتا کہ جب ایسا
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۳)
کا فر قابو میں آجاوے تو وہیں اُس کو مسلمان کر لو۔
اگر کوئی مشرک قرآن شریف کو سننا چاہے تو اس کو اپنی پناہ میں لے آؤ جب تک وہ کلام الہی کو سنے پھر اس
کو اسی کے مامن میں پہنچادو اور اس آیت کے آگے یہ آیت ہے ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لا يَعْلَمُونَ یعنی ہی یہ رعایت
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۳، ۲۶۴)
اس لیے ہے کہ یہ قوم بے خبر ہے۔
اگر لڑائی کے ایام میں کوئی شخص مشرکوں میں سے خدا کے کلام کو سننا چاہے تو اس کو پناہ دے دو جب تک
کہ وہ خدا کے کلام کو سن لے اور پھر اس کو اپنے امن کی جگہ میں پہنچا دو کیونکہ وہ ایک جاہل قوم ہے اور نہیں
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۳)
جانتے کہ وہ کس سے لڑائی کر رہے ہیں ۔
كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِنْدَ اللهِ وَ عِنْدَ رَسُولِهِ إِلَّا الَّذِينَ عُهَدتُّمْ
عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَاسْتَقِيمُوا لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ ۔
كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِنْدَ اللهِ وَ عِنْدَ رَسُولِهِ جس کا مطلب یہی ہے کہ بعد عہدوں کے
توڑنے کے ان کے قول و اقرار کا کیا اعتبار رہا۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۶۴)
لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ
یہ مشرک نہ کسی عہد کا پاس کرتے ہیں اور نہ کسی قرابت کا اور حد سے نکل جانے والے ہیں ۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۶۴)
وَ إِنْ تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا
ائِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمُ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ أَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا
تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَ هَمُوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ
اتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوهُ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۔
یہ نہایت درجہ کا ظلم ہے کہ اسلام کو ظالم کہا جاتا ہے حالانکہ ظالم وہ خود ہیں جو تعصب کی وجہ سے بے
سوچے سمجھے اسلام پر بے جا اعتراض کرتے ہیں اور باوجود بار بار سمجھانے کے نہیں سمجھتے کہ اسلام کے کل
جنگ اور مقابلے کفار مکہ کے ظلم وستم سے تنگ آ کر دفاعی رنگ میں حفاظت جان و مال کی غرض سے تھے اور
کوئی بھی حرکت مسلمانوں کی طرف سے ایسی سرزد نہیں ہوئی جس کا ارتکاب اور ابتداء پہلے کفار کی طرف سے
نہ ہوا ہو۔ بلکہ بعض قابل نفریں حرکات کا مقابلہ بتقاضائے وسعت اخلاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود
عمداً ترک کرنے کا حکم دے دیا تھا مثلاً کفار میں ایک سخت قابل نفرت رسم تھی جو کہ وہ مسلمان مردوں سے کیا
کرتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قبیح فعل سے مسلمانوں کو قطعاً روک دیا۔
قرآن شریف میں بڑی بسط اور تفصیل سے اس امر کا ذکر موجود ہے مگر کوئی غور کرنے والا اور بے تعصب
دل سچائی اور حق کی پیاس بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔ قرآن شریف میں صاف طور سے اس امر کا ذکر آ گیا ہے۔
هُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ یعنی ہر ایک شرارت اور فساد کا ابتداء پہلے کفار کی طرف سے ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
اب جائے غور ہے کہ قرآن شریف نے جن اضطراری حالتوں میں جنگ کرنے کی اجازت دی ہے ان
میں سے آج اس زمانہ میں کوئی بھی حالت موجود ہے؟ ظاہر ہے کہ کوئی جبر و تشدد کسی دینی معاملہ میں ہم پر
نہیں کیا جاتا بلکہ ہر ایک کو پوری مذہبی آزادی دی گئی ہے۔ اب نہ کوئی جنگ کرتا ہے کسی دینی غرض کے لیے
اور نہ ہی لونڈی غلام کوئی بناتا ہے نہ کوئی نماز روزے اذان حج اور ارکان اسلام کی ادائیگی سے روکتا ہے تو پھر
جہاد کیسا اور لونڈی غلام کیسے؟
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۸)
اگر یہ مشرک توڑیں قسمیں اپنی بعد عہد کرنے کے اور تمہارے دین میں طعن کریں تو تم کفر کے
سرداروں سے لڑو کیونکہ وہ اپنی قسموں پر قائم نہیں رہے تا کہ وہ باز آجا ئیں کیا تم ایسے لوگوں سے نہیں لڑو
گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور رسول کو نکال دینے کا قصد کیا اور اُنہوں نے ہی اول ایذاء اور قتل
کے لئے اقدام کیا۔ اب تمام ان آیات پر نظر غور ڈال کر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اس مقام سے جبر کو کچھ بھی
تعلق نہیں بلکہ مشرکین عرب نے اپنے ایذاء اور خونریزیوں کو یہاں تک پہنچا کر اپنے تئیں اس لائق کر دیا
تھا کہ جیسا کہ اُنہوں نے مسلمانوں کے مردوں کو قتل کیا اور اُن کی عورتوں کو سخت بے رحمی سے مارا اور اُن
کے بچوں کو قتل کیا۔ وہ اس لائق ٹھہر گئے تھے کہ حضرت موسیٰ کے قانون جہاد کے موافق اُن کی عورتیں بھی
قتل کی جائیں اُن کے بچے بھی قتل کئے جائیں اور اُن کے جوان و بڈھے سب تہ تیغ کئے جاویں اور ان کو
اپنے وطنوں سے جلا وطن کر کے اُن کے شہروں اور دیہات کو پھونکا جائے۔ لیکن ہمارے نبی صلعم نے ایسا نہ
کیا بلکہ ہر طرح سے اُن کو رعایت دی یہاں تک کہ باوجود اُن کے واجب القتل ہونے کے جو اپنی