سورة العَلق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خونریزیوں کی وجہ سے وہ اس کے لائق ہو گئے تھے ان کو یہ بھی رعایت دی گئی کہ اگر کوئی ان میں سے اپنی
مرضی سے دین اسلام اختیار کرے تو امن میں آجائے۔
اب اس نرم اور پر رحم طریق پر اعتراض کیا جاتا ہے اور حضرت موسیٰ کی لڑائیوں کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔
افسوس ہزار افسوس اگر اس وقت انصاف ہو تو اس فرق کا سمجھنا کچھ مشکل نہ تھا۔ تعجب کہ وہ خدا جس نے
حضرت موسی کو حکم دے دیا کہ تم مصر سے ناحق بے موجب لوگوں کے برتن اور زیور مستعار طور پر لے کر اور
دروغ گوئی کے طور پر ان چیزوں کو اپنے قبضہ میں کر کے پھر اپنا مال سمجھ لو اور دشمنوں کے مقابل پر ایسی بے رحمی
کرو کہ کئی لاکھ بچے اُن کے قتل کر دو اور لوٹ کا مال لے لو اور ایک حصہ خدا کا اُس میں سے نکالو اور حضرت
موسیٰ جس عورت کو چاہیں اپنے لئے پسند کریں اور بعض صورتوں میں جزیہ بھی لیا جائے اور مخالفوں کے شہر اور
دیہات پھونکے جائیں ۔ اور وہی خُدا ہمارے نبی صلعم کے وقت میں باوجود اپنی ایسی نرمیوں کے فرماتا ہے
بچوں کو قتل نہ کرو، عورتوں کو قتل نہ کرو، راہبوں سے کچھ تعلق نہ رکھو، کھیتوں کو مت جلاؤ ، گر جاؤں کو مسمار مت کرو
اور اُنہیں کا مقابلہ کرو جنہوں نے اول تمہارے قتل کرنے کے لئے پیش قدمی کی ہے اور پھر اگر وہ جزیہ دے
دیں یا اگر عرب کے گروہ میں سے ہیں جو اپنی سابقہ خونریزیوں کی وجہ سے واجب القتل ہیں تو ایمان لانے
پر ان کو چھوڑ دو۔ اگر کوئی شخص کلام الہی سنا چاہتا ہے تو اُس کو اپنی پناہ میں لے آؤ اور جب وہ سن چکے تو اس کو
اُس کی امن کی جگہ میں پہنچا دو۔ افسوس کہ اب وہی خدا مورد اعتراض ٹھہرایا گیا ہے۔ افسوس کہ ایسی محمد ہ اور
اعلیٰ تعلیم پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو توریت کی ان خونریزیوں کو جن سے بچے بھی باہر نہیں رہے
خدائے تعالیٰ کی طرف سے سمجھتے ہیں ۔
جہاد
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۴ تا ۲۶۶)
میں یعنی لڑنے میں اسلام سے ابتدا نہیں ہوئی جیسا کہ فرماتا ہے : وَهُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ یعنی
انہیں مخالفوں نے لڑنے میں ابتدا کی پھر جبکہ انہوں نے آپ ابتدا کی ، وطن سے نکالا ، صد ہا بے گناہوں کو قتل
کیا ، تعاقب کیا اور اپنے بتوں کی کامیابی کی شہرت دی تو پھر بجز ان کی سرکوبی کے اور کون سا طریق حق اور
حکمت کے مناسب حال تھا۔ اس کے مقابل حضرت موسی کی لڑائیاں دیکھئے جن لوگوں کے ساتھ ہوئیں کون
سی تکلیفیں اور دکھ ان سے پہنچے تھے اور کیسی بے رحمی ان لڑائیوں میں کی گئی کہ کئی لاکھ بچے بے گناہ قتل کئے
گئے ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۶)
اُس خدا نے جو اسلام کا بانی ہے یہ نہیں چاہا کہ اسلام دشمنوں کے حملوں سے فنا ہو جائے بلکہ اس نے
دفاعی جنگ کی اجازت دی ہے اور حفاظت خود اختیاری کے طور پر مقابلہ کرنے کا اذن دے دیا ہے۔ جیسا کہ وہ
قرآن شریف میں فرماتا ہے : اَلا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمْ
بَدَءُ وكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ - وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا ( الانفال : ۶۲ ) دیکھو سورۃ الانفال الجز ونمبر ۱۰
( ترجمہ ) کیا تم ایسی قوم سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور چاہا کہ رسول خدا کو جلا وطن
کر دیں اور انہوں نے ہی پہلے تمہیں قتل کرنا شروع کیا۔ اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۴)
قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَ
امْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَ تِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ
إِلَيْكُم مِّنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَ
اللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ
یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہاری
برادری اور تمہارے وہ مال جو تم نے محنت سے کمائے ہیں اور تمہاری سوداگری جس کے بند ہونے کا تمہیں
خوف ہے اور تمہاری حویلیاں جو تمہارے دل پسند ہیں۔ خدا سے اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں
اپنی جانوں کو لڑانے سے زیادہ پیارے ہیں تو تم اس وقت تک منتظر رہو کہ جب تک خدا اپنا حکم ظاہر کرے اور
خدا بدکاروں کو کبھی اپنی راہ نہیں دکھائے گا۔
ان آیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو لوگ خدا کی مرضی کو چھوڑ کر اپنے عزیزوں اور اپنے مالوں سے پیار
کرتے ہیں وہ خدا کی نظر میں بدکار ہیں وہ ضرور ہلاک ہوں گے کیونکہ انہوں نے غیر کو خدا پر مقدم رکھا۔ یہی
وہ تیسرا مرتبہ ہے جس میں وہ شخص با خدا بنتا ہے جو اس کے لئے ہزاروں بلائیں خریدے اور خدا کی طرف
ایسے صدق اور اخلاص سے جھک جائے کہ خدا کے سوا کوئی اس کا نہ رہے گو یا سب مر گئے ۔ پس سچ تو یہ ہے کہ
جب تک ہم خود نہ مریں زندہ خدا نظر نہیں آ سکتا ۔ خدا کے ظہور کا دن وہی ہوتا ہے کہ جب ہماری جسمانی
زندگی پر موت آوے۔ ہم اندھے ہیں جب تک غیر کے دیکھنے سے اندھے نہ ہو جائیں۔ ہم مردہ ہیں جب تک
خدا کے ہاتھ میں مردہ کی طرح نہ ہو جائیں۔ جب ہمارا منہ ٹھیک ٹھیک اس کے محاذات میں پڑے گا تب وہ واقعی