سورة لقمَان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ
فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۔
اصل میں صفات کل نیک ہوتے ہیں جب ان کو بے موقع اور ناجائز طور پر استعمال کیا جاوے تو وہ برے
ہو جاتے ہیں اور ان کو گندہ کر دیا جاتا ہے لیکن جب انہی صفات کو افراط تفریط سے بچا کر محل اور موقعہ
پر استعمال کیا جاوے تو ثواب کے موجب ہو جاتے ہیں قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا ہے : مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ
إِذَا حَسَدَ ( الفلق : ۶ ) اور دوسری جگہ الشَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ اب سبقت لے جانا بھی تو ایک قسم کا حسد ہی
ہے ۔ سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ اس سے اور کوئی آگے بڑھ جاوے۔ یہ صفت بچپن ہی سے
انسان میں پائی جاتی ہے۔ اگر بچوں کو آگے بڑھنے کی خواہش نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے اور کوشش کرنے
والے کی استعداد بڑھ جاتی ہے۔ سابقون گویا حاسد ہی ہوتے ہیں لیکن اس جگہ حسد کا مادہ مصفی ہو کر سابق
ہو جاتا ہے۔ اسی طرح حاسد ہی بہشت میں سبقت لے جاویں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱ / ۸۹)
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ
صَلونَكَ سَكَكُن لَّهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔
لبا و و
سكن لهم یہ شفاعت کا اعت کا فلسفہ ہے یعنی جو گناہوں میں نفسانیت کا جوش ہے وہ ٹھنڈا پڑ جاوے۔۔۔ تیری
صلوۃ سے ان کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور جوش اور جذبات کی آگ سرد ہو جاتی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۲، ۳)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک منافق کو کرتہ دیا اور اس کے جنازہ کی نماز پڑھی ۔ ممکن ہے کہ اس
نے غرغرہ کے وقت تو بہ کر لی ہو۔ مومن کا کام ہے کہ حسن ظن رکھے ۔ اس لیے نماز جنازہ کا جواز رکھا ہے کہ ہر
ایک کی پڑھ لی جاوے ہاں اگر کوئی سخت معاند ہو یا فساد کا اندیشہ ہے تو پھر نہ پڑھنی چاہیے۔ ہماری جماعت
کے سر پر فرضیت نہیں ہے بطور احسان کے ہماری جماعت دوسرے غیر از جماعت کا جنازہ پڑھ سکتی ہے۔
وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكن لَّهُم اس میں صلوۃ سے مراد جنازہ کی نماز ہے اور سکن لَهُم
دلالت کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا گنہ گار کوسکیت اور ٹھنڈک بخشتی تھی ۔
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۹)
ہمارا ایمان ہے کہ شفاعت حق ہے اور اس پر یہ نص صریح ہے وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَوتَكَ سَكَنْ لَهُمْ
یہ شفاعت کا فلسفہ ہے یعنی جو گناہوں میں نفسانیت کا جوش ہے جو ٹھنڈا پڑ جاوے۔ شفاعت کا نتیجہ یہ بتایا
ہے کہ گناہ کی زندگی پر ایک موت وارد ہو جاتی ہے اور نفسانی جوشوں اور جذبات میں ایک برودت آجاتی ہے
جس سے گناہوں کا صدور بند ہو کر ان کے بالمقابل نیکیاں شروع ہو جاتی ہیں پس شفاعت کے مسئلہ نے
اعمال کو بے کا ر نہیں کیا۔ بلکہ اعمال حسنہ کی تحریک کی ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۲)
صدقہ صدق سے لیا گیا ہے جب کوئی شخص خدا کی راہ میں صدقہ دیتا ہے تو معلوم ہوا کہ خدا سے صدق رکھتا
ہے۔ دوسرا دعا۔ دعا کے ساتھ قلب پر سوز گداز اور رقت پیدا ہوتی ہے دعا بھی ایک قربانی ہے۔ صدق اور
دعا اگر یہ دو باتیں میسر آجاویں تو اکسیر ہیں۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۲)
التَّابِبُونَ الْعَبدُونَ الْحَمدُونَ السَّابِحُونَ الرَّكِعُونَ السُّجِدُونَ
الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ الْحَفِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَبَشِّرِ
الْمُؤْمِنِينَ ۔
وہ لوگ خوش وقت ہیں جو سب کچھ چھوڑ کر خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں اور خدا کی پرستش میں مشغول
ہوتے ہیں اور خدا کی تعریف میں لگے رہتے ہیں اور خدا کی راہ کی منادی کے لیے دنیا میں پھرتے ہیں اور خدا
کے آگے جھکے رہتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں وہی مومن ہیں جن کو نجات کی خوش خبری دی گئی ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۴۲)
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ
وَلِي وَلَا نَصِيرٍ
مسیح کا باغ میں اپنے بچ جانے کے لئے ساری رات دعا کرنا اور دعا قبول بھی ہو جانا جیسا کہ عبرانیاں ۵۔ آیت ۷ بی
میں لکھا ہے مگر پھر بھی خدا کا اُس کے چھڑانے پر قادر نہ ہونا یہ بزعم عیسائیاں ایک دلیل ہو سکتی ہے کہ اُس زمانہ
میں خدا کی بادشاہت زمین پر نہیں تھی مگر ہم نے اس سے بڑھ کر ابتلا د یکھے ہیں اور اُن سے نجات پائی ہے ہم
کیوں کر خدا کی بادشاہت کا انکار کر سکتے ہیں کیا وہ خون کا مقدمہ جو میرے قتل کرنے کے لئے مارٹن کلارک
کی طرف سے عدالت کپتان ڈگلس میں پیش ہوا تھا وہ اُس مقدمہ سے کچھ خفیف تھا جو محض مذہبی اختلاف کی
وجہ سے نہ کسی خون کے اتہام سے یہودیوں کی طرف سے عدالت پیلاطوس میں دائر کیا گیا تھا مگر چونکہ خدا
زمین کا بھی بادشاہ ہے جیسا کہ آسمان کا اس لئے اُس نے اس مقدمہ کی پہلے سے مجھے خبر دے دی کہ یہ ابتلا
آنے والا ہے اور پھر خبر دے دی کہ میں تم کو بری کروں گا اور وہ خبر صد ہا انسانوں کو قبل از وقت سنائی گئی اور
آخر مجھے بری کیا گیا پس یہ خدا کی بادشاہت تھی جس نے اس مقدمہ سے مجھے بچا لیا جو مسلمانوں اور ہندوؤں
اور عیسائیوں کے اتفاق سے مجھ پر کھڑا کیا گیا تھا ایسا ہی نہ ایک دفعہ بلکہ بیسیوں دفعہ میں نے خدا کی بادشاہت
کو زمین پر دیکھا اور مجھے خدا کی اس آیت پر ایمان لانا پڑا کہ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ یعنی زمین پر بھی
خدا کی بادشاہت ہے اور آسمان پر بھی۔
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸،۳۷)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ
قائق اور معارف کا ذخیرہ ہوتی ہیں لیکن حقائق اور معارف پر کبھی پوری اطلاع نہیں
مل سکتی جب تک صادق کی صحبت اخلاص اور صدق سے اختیار نہ کی جاوے اسی لیے قرآن شریف فرماتا ہے:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایمان اور ارتقاء کے
مدارج کامل طور پر کبھی حاصل نہیں ہو سکتے جب تک صادق کی معیت اور صحبت نہ ہو کیونکہ اس کی صحبت میں رہ
کر وہ اس کے انفاس طیبہ عقد ہمت اور توجہ سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
انبیاء علیہم السلام تھوڑے ہوتے ہیں اور اپنے اپنے وقت پر آیا کرتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے تمام
دنیا کو رسم اور عادت سے نجات دینے اور سچا اخلاص اور ایمان حاصل کرنے کی یہ راہ بتائی ہے کہ کُونُوا مَعَ
الصدقین یہ سچی بات ہے اس کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ جس نے نبی کی اطاعت کی اس نے اللہ تعالیٰ کی
عبادت کا حق ادا کر دیا۔ رسم اور عادت کی غلامی سے انسان اسی وقت نکل سکتا ہے جب وہ عرصہ دراز تک
صادقوں کی صحبت اختیار کرے اور ان کے نقش قدم پر چلے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۷)
خان صاحب نواب خاں صاحب جاگیردار مالیر کوٹلہ نے ایک شخص کا ذکر کیا کہ وہ ارادت کا اظہار کرتا
ہے مگر چاہتا ہے کہ اس کی توجہ نماز کی طرف ہو جاوے۔ فرمایا کہ )
یہ لوگ خدا تعالیٰ سے ایسی شرطیں کیوں کرتے ہیں پہلے خود کوشش کرنی چاہیے قرآن شریف میں ایاک
نَعْبُدُ مقدم ہے ۔ خدا تعالیٰ پر کسی کا حق واجب نہیں اگر وہ خود کوشش کرنا چاہتے ہیں تو مہینے تک یہاں آ کر
رہیں خدا نے فرمایا ہے: كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ یہاں وہ نماز پڑھنے والوں کو دیکھیں گے باتیں سنیں گے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۹)
انسان کو انوار اور برکات سے حصہ نہیں مل سکتا ۔ جب تک وہ اسی طرح عمل نہ کرے جس طرح خدا فرماتا
ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ۔ بات یہی ہے کہ خمیر سے خمیر لگتا ہے اور یہی قاعدہ ابتداء سے چلا آتا ہے
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو آپ کے ساتھ برکات اور انوار تھے جن میں سے صحابہ نے بھی حصہ لیا پھر
اسی طرح خمیر کی لاگ کی طرح آہستہ آہستہ ایک لاکھ تک ان کی نوبت آئی۔
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۱)
ملعون لوگ ( یعنی جو خدا سے دور ہیں ) جو زندگی بسر کرتے ہیں وہ کیا زندگی ہے۔ بادشاہ اور سلاطین کی کیا
زندگیاں ہیں ۔ مثل بہائم کے ہیں جب انسان مومن ہوتا ہے تو خود ان سے نفرت کرتا ہے۔۔۔۔ ایمان لانے
اور خدا کی عظمت کے دل میں ہونے کی اول نشانی یہ ہے کہ انسان ان تمام کو مشکل کیڑوں کے خیال کرے ان کو
دیکھ کر دل میں نہ تر سے کہ یہ فاخرہ لباس پہن کر گھوڑوں پر سوار ہیں ۔ در حقیقت ان لوگوں کی قسمت بد اور
کتوں کی سی زندگی ہے کہ مردار دنیا پر دانت مار رہے ہیں۔ انسان کو اگر دیکھنے کی آرزو ہو تو ان کو دیکھیں جو
منقط عین ہیں اور خدا
کی طرف آگئے ہیں اور خدا ان کو زندہ کرتا ہے۔ان کی زیارت سے مصائب دور ہوتے
ہیں جو شخص رحمت والے کے پاس آوے گا تو وہ رحمت کے قریب تر ہوگا۔ اور جو ایک لعنتی کے پاس جاوے گا
وہ لعنت کے قریب تر ہو گا دنیا میں یہی بات غور کے قابل ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے: كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ یعنی
اے بندو تمہارا بچاؤ اسی میں ہے کہ صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
البدر جلد اول نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ و صفحه ۸۶)
یہاں کا رہنا تو ایک قسم کا آستانہ ایزدی پر رہنا ہے اس حوض کوثر سے وہ آب حیات ملتا ہے کہ جس کے