سورة السَّجدَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پینے سے حیات جاودانی نصیب ہوتی ہے جس پر ابد الآباد تک موت ہرگز نہیں آسکتی اچھی طرح کمر بستہ ہو کر
پورے استقلال سے اس صراط مستقیم کے راہ رو بنیں اور ہر قسم کی دنیاوی رکاوٹوں اور نفسانی خواہشات کی
ذرہ پروا نہ کر کے اللہ تعالیٰ کے صادق مامور کی پوری معیت کریں تا کہ حکم كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کی
فرمانبرداری کا سنہری تمغہ آپ کو حاصل ہو۔
( البدرجلد ۲ نمبر ۴۵ صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۴ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۳ء ۔ نیز الحکم جلد ۷ نمبر ۴۴، ۴۵ مورخہ ۳۰ رنومبر تا ۱۰ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۸،۷)
سال گزشتہ میں بمشورہ اکثر احباب یہ بات قرار پائی تھی کہ ہماری جماعت کے لوگ کم سے کم ایک مرتبہ
سال میں بہ نیت استفادہ ضروریات دین و مشوره اعلاء کلمه اسلام و شرع متین اس عاجز سے ملاقات کریں اور
اس مشورہ کے وقت یہ بھی قرین مصلحت سمجھ کر مقرر کیا گیا تھا کہ ۲۷ / دسمبر کو اس غرض سے قادیان میں آنا
انسب اور اولیٰ ہے کیونکہ یہ تعطیل کے دن ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ ان دنوں میں فرصت اور فراغت رکھتے
ہیں اور باعث ایام سرمایہ دن سفر کے مناسب حال بھی ہیں ۔۔۔۔۔ جس حالت میں یہ عاجز اپنے صریح صریح
اور ظاہر ظاہر الفاظ سے اشتہار میں لکھ چکا ہے کہ یہ سفر ہر یک مخلص کا طلب علم کی نیت سے ہو گا ۔ پھر یہ
فتوی دینا کہ جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے و پیدا کرے وہ مردود ہے۔ ہے کس قدر دیانت ردیانت اور امانت اور انصاف اور
تقویٰ اور طہارت سے دور ہے۔ رہی یہ بات کہ ایک تاریخ مقررہ پر تمام بھائیوں کا جمع ہونا تو یہ صرف انتظام
ہے اور انتظام سے کوئی کام کرنا اسلام میں کوئی مذموم امر اور بدعت نہیں انما الاعمال بالنیات ۔ بدظنی کے
مادہ فاسدہ کو ذرا دور کر کے دیکھو کہ ایک تاریخ پر آنے میں کون سی بدعت ہے جبکہ ۲۷ دسمبر کو ہر یک مخلص
بآسانی ہمیں مل سکتا ہے اور اس کے ضمن میں ان کی باہم ملاقات بھی ہو جاتی ہے تو اس سہل طریق سے فائدہ
اُٹھانا کیوں حرام ہے تعجب کہ مولوی صاحب نے اس عاجز کا نام مردود تو رکھ دیا مگر آپ کو وہ حدیثیں یاد نہ
رہیں جن میں طلب علم کے لیے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کی نسبت ترغیب دی ہے اور جن میں ایک
بھائی مسلمان کی ملاقات کے لیے جانا موجب خوشنودی خدائے عز وجل قرار دیا ہے اور جن میں سفر کر کے
زیارت صالحین کرنا موجب مغفرت اور کفارہ گناہاں لکھا ہے ۔۔۔۔۔
مسلمانوں کو مختلف اغراض کے لیے سفر کرنے پڑتے ہیں کبھی سفر طلب علم ہی کے لیے ہوتا ہے ہے اور او کبھی سفر
ایک رشتہ دار یا بھائی یا بہن یا بیوی کی ملاقات کے لیے ۔۔۔۔۔ کبھی سفر عجائبات دنیا کے دیکھنے کے لیے بھی
ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ: قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ اشارت فرما رہی ہے۔ کبھی سفر صادقین کی صحبت

میں رہنے کی غرض سے جس کی طرف آیت کریمہ : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ
ہدایت فرماتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۵ تا ۶۰۷)
زیارت صالحین کے لیے سفر کرنا قدیم سے سنت سلف صالح چلی آئی ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ
جب قیامت کے دن ایک شخص اپنی بداعمالی کی وجہ سے سخت مواخذہ میں ہوگا تو اللہ جل شانہ اس سے
پوچھے گا کہ فلاں صالح آدمی کی ملاقات کے لیے کبھی تو گیا تھا تو وہ کہے گا بالا رادہ تو کبھی نہیں گیا مگر ایک دفعہ
ایک راہ میں اس کی ملاقات ہو گئی تھی تب خدا تعالیٰ کہے گا کہ جا بہشت میں داخل ہو میں نے اسی ملاقات کی
وجہ سے تجھے بخش دیا۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۰۸)
انسان ایسا جاندار ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے تربیت ایمانی کے لیے فیوض و برکات نہ ہوں
وہ خود بخود پاک صاف نہیں ہو سکتا اور حقیقت میں پاک صاف ہونا اور تقویٰ پر قدم مارنا آسان امر نہیں بلکہ
خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید سے یہ نعمت ملتی ہے اور سچی تقویٰ جس سے خدا تعالیٰ راضی ہو اس کے حاصل
کرنے کے لیے بار بار اللہ تعالیٰ نے فرمایا : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا الله اور پھر یہ بھی کہا : إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ (النحل : ١٢٩) - الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۶ء صفحه ۲، ۳)
صبر کی حقیقت میں سے یہ بھی ضروری بات ہے کُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ صادقوں کی صحبت میں رہنا ضروری
ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو دور بیٹھے رہتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ کبھی آئیں گے اس وقت فرصت نہیں ہے۔
بھلا تیرہ سو سال کے موعود سلسلہ کو جو لوگ پالیں اور اس کی نصرت میں شامل نہ ہوں اور خدا اور رسول کے موعود
کے پاس نہ بیٹھیں وہ فلاح پا سکتے ہیں؟ ہر گز نہیں۔
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں ایں خیال هست و محال است و جنوں
دین تو چاہتا ہے کہ مصاحبت ہو۔ پھر مصاحبت سے گریز ہو تو دینداری کے حصول کی امید کیوں رکھتا
ہے۔ ہم نے بارہا اپنے دوستوں کو نصیحت کی ہے اور پھر کہتے کہ وہ بار بار یہاں آکر رہیں اور فائدہ اُٹھائیں۔
مگر بہت کم توجہ کی جاتی ہے لوگ ہاتھ میں ہاتھ دے کر تو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں۔ مگر اس کی پروا کچھ
نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ وہ لوگ جو یہاں آکر میرے پاس کثرت سے نہیں رہتے اور ان باتوں سے جو خدا تعالیٰ
ہر روز اپنے سلسلہ کی تائید میں ظاہر کرتا ہے نہیں سنتے اور دیکھتے ۔ وہ اپنی جگہ پر کیسے ہی نیک اور متقی اور پر ہیز گار
ہوں مگر میں یہی کہوں گا کہ جیسا چاہیے انہوں نے قدر نہیں کی۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تکمیل علمی کے بعد

تکمیل عملی کی ضرورت ہے پس تکمیل عملی بدوں تکمیل علمی کے محال ہے اور جب تک یہاں آ کر نہیں رہتے تکمیل
علمی مشکل ہے۔ بارہا خطوط آتے ہیں کہ فلاں شخص نے اعتراض کیا اور ہم جواب نہ دے سکے اس کی وجہ کیا
ہے؟ یہی کہ وہ لوگ یہاں نہیں آتے اور ان باتوں کو نہیں سنتے جو خدا تعالیٰ اپنے سلسلہ کی تائید میں علمی طور پر
ظاہر کر رہا ہے پس اگر تم واقعی اس سلسلہ کو شناخت کرتے ہو اور خدا پر ایمان لاتے ہو اور دین کو دنیا پر مقدم
کرنے کا سچا وعدہ کرتے ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ اس پر عمل کیا ہوتا ہے کیا كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کا حکم منسوخ
ہو چکا ہے۔ اگر تم واقعی ایمان لاتے ہو اور سچی خوش قسمتی یہی ہے تو اللہ تعالیٰ کو مقدم کرلو۔ اگر ان باتوں کو ردی
اور فضول سمجھو گے تو یا درکھو خدا تعالی سے ہنسی کرنے والے ٹھہرو گے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ ۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۱ء صفحه (۳)
صدق ایسی شے ہے جو انسان کو مشکل سے مشکل اوقات میں بھی نجات دیتا ہے۔ سعدی نے سچ کہا ہے کہ
کس ندیدم که گم شد از ره راست ۔ پس جس قدر انسان صدق کو اختیار کرتا ہے اور صدق سے محبت کرتا ہے اسی
قدر اس کے دل میں خدا تعالیٰ کے کلام اور نبیوں کی محبت اور معرفت پیدا ہوتی ہے کیونکہ وہ تمام راست بازوں
کے نمونے اور چشمہ ہوتے ہیں ۔ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِین کا ارشاد اسی اصول پر ہے ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی مردوں کے پاس جانے کی ہدایت نہیں فرمائی بلکہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کا حکم دے
کر زندوں کی صحبت میں رہنے کا حکم دیا۔ یہی وجہ ہے کا حکم دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دوستوں کو بار بار یہاں آنے اور رہنے کی
تاکید کرتے ہیں اور ہم جو کسی دوست کو یہاں رہنے کے واسطے کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ محض اس
کی حالت پر رحم کر کے ہمدردی اور خیر خواہی سے کہتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایمان درست نہیں ہوتا
جب تک انسان صاحب ایمان کی صحبت میں نہ رہے اور یہ اس لیے کہ چونکہ طبیعتیں مختلف ہوتی ہیں ۔ ایک ہی
وقت میں ہر قسم کی طبیعت کے موافق حال تقریر ناصح کے منہ سے نہیں نکلا کرتی ۔ کوئی وقت ایسا آجاتا ہے کہ
اس کی سمجھ اور فہم کے مطابق اس کے مذاق پر گفتگو ہو جاتی ہے جس سے اس کو فائدہ پہنچ جاتا ہے اور اگر آدمی
بار بار نہ آئے اور زیادہ دنوں تک نہ رہے تو ممکن ہے کہ ایک وقت ایسی تقریر جو اس کے مذاق کے موافق
نہیں ہے اور اس سے اس کو بددلی پیدا ہو اور وہ حسن ظن کی راہ سے دور جا پڑے اور ہلاک ہو جاوے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی