سورة الزّلزَلة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اول خدا تعالیٰ مدد دیتا ہے پھر دوسرے درجہ پر مامور من اللہ ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں جوش
ڈالا ہے اور وہ اسی جوش اور تقاضائے فطرت کے ساتھ مخلوق کی بہتری میں ہر ایک قسم کی کوشش کرتے
ہیں جیسے ماں اپنے بچے کو دودھ دیتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ اس لیے کہ والدہ کا نفس مز کی نہیں ہے اور یہ
مز کی النفس لوگ ہوتے ہیں انہیں کو صادقین اس آیت کونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ میں فرمایا گیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶)
یا د رکھو۔ میں جو اصلاح خلق کے لیے آیا ہوں جو میرے پاس آتا ہے وہ اپنی استعداد کے موافق ایک
فضل کا وارث بنتا ہے لیکن میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ وہ جو سرسری طور پر بیعت کر کے چلا جاتا ہے اور پھر
اس کا پتہ بھی نہیں ملتا کہ کہاں ہے اور کیا کرتا ہے اس کے لیے کچھ نہیں ہے وہ جیسا تہی دست آیا تھا۔ تهیدست
جاتا ہے۔
یہ فضل اور برکت صحبت میں رہنے سے ملتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ بیٹھے آخر نتیجہ یہ
ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله الله فی اصحابی گویا صحابہ خدا کا روپ ہو گئے ۔ یہ درجہ ممکن نہ
تھا کہ ان کو ملتا اگر دور ہی بیٹھے رہتے ۔ یہ بہت ضروری مسئلہ ہے ۔ خدا تعالیٰ کا قرب بندگانِ خدا کا قرب ہے
اور خدا تعالیٰ کا ارشاد كُونُوا مَعَ الصُّدِقِین اس پر شاہد ہے یہ ایک سر ہے جس کو تھوڑے ہیں جو سمجھتے ہیں۔
ما مور من اللہ ایک ہی وقت میں ساری باتیں کبھی بیان نہیں کر سکتا بلکہ وہ اپنے دوستوں کے امراض کی تشخیص کر
کے حسب موقع ان کی اصلاح بذریعہ وعظ و نصیحت کرتا رہتا ہے اور وقتاً فوقتاً وہ ان کے امراض کا ازالہ کرتا
رہتا ہے۔ اب جیسے آج میں ساری باتیں بیان نہیں کر سکتا ۔ممکن ہے کہ بعض آدمی ایسے ہوں جو آج ہی کی
تقریر سن کر چلے جاویں اور بعض باتیں ان میں ان کے مذاق اور مرضی کے خلاف ہوں تو وہ محروم گئے لیکن جو
متواتر یہاں رہتا ہے وہ ساتھ ساتھ ایک تبدیلی کرتا جاتا ہے اور آخر اپنے مقصد کو پالیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)
دل کی پاکیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ حاصل نہیں ہو سکتی جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے
پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے اس کی صحبت کی توفیق نہیں مل سکتی جب تک اولا انسان یہ یقین نہ کرلے کہ وہ
ایک مرنے والی ہستی ہے۔ یہی ایک بات ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرمادے۔ حدیث شریف
میں آیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کے لیے نیکی کا ارادہ کرتا ہے فرماتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا
کر دیتا ہے۔ سب سے بڑھ کر واعظ یہ ہے کہ وہ کُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کی حقیقت کو سمجھ لے۔
صحابہ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لیے کیا کچھ نہ
کیا ۔ جو کچھ انہوں نے کیا اسی طرح پر ہماری جماعت کو لازم ہے کہ وہی رنگ اپنے اندر پیدا کریں ۔ بدوں
اس کے کہ وہ اس اصلی مطلب کو جس کے لیے میں بھیجا گیا ہوں پا نہیں سکتے کیا ہماری جماعت کو زیادہ حاجتیں
اور ضرورتیں لگی ہوئی ہیں جو صحابہ کو نہ تھیں؟ کیا تم نہیں دیکھتے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز
پڑھنے اور آپ کی باتیں سننے کے واسطے کیسے حریص تھے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه (۳)
صادق سے صرف یہی مراد نہیں کہ انسان زبان سے جھوٹ نہ بولے ۔ یہ بات تو بہت سے ہندوؤں اور
دہریوں میں بھی ہو سکتی ہے بلکہ صادق سے مراد وہ شخص ہے جس کی ہر بات صداقت اور راستی ہونے کے علاوہ
اس کے ہر حرکات و سکنات و قول سب صدق سے بھرے ہوئے ہوں ۔ گویا یہ کہو کہ اس کا وجود ہی صدق ہو گیا
ہو اور اس کے اس صدق پر بہت سے تائیدی نشان اور آسمانی خوارق گواہ ہوں ۔ چونکہ صحبت کا اثر ضرور ہوتا
ہے اس لیے جو شخص ایسے آدمی کے پاس جو حرکات و سکنات، افعال و اقوال میں خدائی نمونہ اپنے اندر رکھتا
ہے۔ صحت نیت اور پاک ارادہ اور مستقیم جستجو سے ایک مدت تک رہے گا تو یقین کامل ہے کہ وہ اگر دہر یہ بھی
ہو تو آخر خدا تعالیٰ کے وجود پر ایمان لے آئے گا کیونکہ صادق کا وجود خدا نما وجود ہوتا ہے۔
انسان اصل میں انسان ہے یعنی دو محبتوں کا مجموعہ ہے۔ ایک اُنس وہ خدا سے کرتا ہے دوسرا اُس انسان
سے چونکہ انسان کو تو اپنے قریب پاتا اور دیکھتا ہے اور اپنی ہی نوع کی وجہ سے اس سے جھٹ پٹ متاثر ہو
جاتا ہے اس لیے کامل انسان کی صحبت اور صادق کی معیت اسے وہ نور عطا کرتی ہے جس سے خدا کو دیکھ لیتا
ہے اور گناہوں سے بچ جاتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے کُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کہ صادقوں کے ساتھ رہو، یہ معیت چاہتی ہے کہ کسی
وقت تک صحبت میں رہے کیونکہ جب تک ایک حد تک صحبت میں نہ رہے وہ اسرار اور حقائق کھل نہیں سکتے وہ
اجنبی کا اجنبی رہے گا اور بیگا نہ ہی رہتا ہے اور کوئی رائے قائم کرنے کے قابل نہیں ہو سکتا۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ (۳)
سادھ سنگت بھی ایک ضرب المثل ہے پس یہ ضروری بات ہے کہ انسان با وجود علم کے اور باوجود
قوت و شوکت کے امام کے پاس ایک سادہ لوح کی طرح پڑا ہے تا اس پر عمدہ رنگت آوے۔ سفید کپڑا اچھا
رنگا جاتا ہے اور جس میں اپنی خودی اور علم کا پہلے سے کوئی میل کچیل ہوتا ہے اس پر عمدہ رنگ نہیں چڑھتا ۔
صادق کی معیت میں انسان کی عقدہ کشائی ہوتی ہے اور اسے نشانات دیئے جاتے ہیں جن سے اس کا جسم
منور اور روح تازہ ہوتی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱۳ )
اعمال نیک کے واسطے صحبت صادقین کا نصیب ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ خدا کی سنت ہے ورنہ اگر چاہتا تو
آسمان سے قرآن شریف یونہی بھیج دیتا اور کوئی رسول نہ آتا۔ مگر انسان کو عمل درآمد کے لیے نمونہ کی ضرورت
ہے پس اگر وہ نمونہ نہ بھیجتا رہتا تو حق مشتبہ ہو جاتا۔ البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۰ )
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ یعنی صادق لوگوں کے ساتھ معیت اختیار کرو۔ ان کی صحبت میں مدت ہائے دراز
تک رہو کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی شخص چند روز ان کے پاس رہ جاوے اور ان ایام میں حکمت الہی سے کوئی ایسا
امر واقع نہ کیونکہ ان لوگوں کے اپنے اختیار میں تو نہیں کہ جب چاہیں کوئی نشان دکھاویں۔ اسی واسطے ضروری
ہے کہ ان کی صحبت میں لمبا عرصہ اور دراز مدت گزر جاوے۔ بلکہ نشان دکھانا تو در کنار یہ لوگ تو اپنے خدا
کے ساتھ کے تعلقات کا اظہار بھی گناہ جانتے ہیں۔ لکھا ہے کہ اگر کوئی ولی خلوت میں اپنے خدا کے ساتھ
خاص حالت اور تعلق کے جوش میں ہو اور اس پر وہ حالت طاری ہو تو ایسے وقت میں اگر کوئی شخص اس کے اس
حال سے آگاہ ہو جائے تو وہ ولی شخص ایسا شرمندہ اور پسینہ پسینہ ہو جاتا ہے جیسے کوئی زانی عین زنا کی حالت
میں پکڑا جاوے کیونکہ یہ لوگ اپنے راز کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔
چونکہ طبعاً ایسا معاملہ تھا خدا نے اسی واسطے کہا كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کفار نے جو یہ کہا تھا کہ مَالِ هذا
الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ ( الفرقان : ۸) تو انہوں نے بھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ظاہری حالت دیکھ کر ہی یہ کلمہ منہ سے نکالا تھا کہ کیا ہے جی ۔ یہ تو ہمارے جیسا آدمی ہی ہے۔ کھاتا، پیتا،
بازاروں میں پھرتا ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا فیض نہ تھا کہ ان
کو کوئی رسالت کا امر نظر آتا ۔ وہ معذور تھے۔ انہوں نے جو دیکھا تھا۔ اسی کے مطابق رائے زنی کر دی ۔
پس اس واسطے ضروری ہے کہ مامور من اللہ کی صحبت میں دیر تک رہا جاوے۔ ممکن ہے کہ کوئی جس نے نشان
کوئی نہ دیکھا ہو کہہ دے کہ اجی ہماری طرح نماز روزہ کرتا ہے اور کیا ہے۔
دیکھو حج کے واسطے جانا خلوص اور محبت سے آسان ہے۔ مگر واپسی ایسی حالت میں مشکل بہت ہیں ۔ جو
وہاں سے نامراد اور سخت دل ہو کر آتے ہیں اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حقیقت ان کو نہیں ملتی ۔ قشر کو
دیکھ کر رائے زنی کرنے لگ جاتے ہیں ۔ وہاں کے فیوض سے محروم ہوتے ہیں اپنی بدکاریوں کی وجہ سے،
اور پھر الزام دوسروں پر دھرتے ہیں اس واسطے ضروری ہے کہ مامور کی خدمت میں صدق اور استقلال سے
کچھ عرصہ رہا جاوے تا کہ اس کے اندرونی حالات سے بھی آگاہی ہو اور صدق پورے طور پر نورانی ہو
جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴)
دو چیزیں ہیں؛ ایک تو دعا کرنی چاہیے ، دوسرا طریق یہ ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ راست بازوں کی
صحبت میں رہوتا کہ ان کی صحبت میں رہ کر کے تم کو پتہ لگ جاوے کہ تمہارا خدا قادر ہے، بینا ہے، سننے والا
ہے، دعائیں قبول کرتا ہے اور اپنی رحمت سے بندوں کو صد ہا نعمتیں دیتا ہے
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۷)
اصلاح نفس کی ایک راہ اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کُونُوا مَعَ الصُّدقین یعنی جولوگ قولی فعلی عملی اور حالی
رنگ میں سچائی پر قائم ہیں ان کے ساتھ رہو ۔ اس سے پہلے فرمایا : یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ یعنی اے
ایمان والو ! تقویٰ اللہ اختیار کرو، اس سے مراد یہ ہے کہ پہلے ایمان ہو پھر سنت کے طور پر بدی کی جگہ کو چھوڑ
دے اور صادقوں کی صحبت میں رہے۔ صحبت کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے جو اندر ہی اندر ہوتا چلا جاتا ہے اگر کوئی
شخص ہر روز کنجریوں کے ہاں جاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ کیا میں زنا کرتا ہوں ۔اس سے کہنا چاہیے کہ ہاں تو
کرے گا اور وہ ایک نہ ایک دن اس میں مبتلا ہو جاوے گا کیونکہ صحبت میں تاخیر ہوتی ہے اسی طرح پر جو شخص
شراب خانہ میں جاتا ہے خواہ وہ کتنا ہی پر ہیز کرے اور کہے کہ میں نہیں پیتا ہوں لیکن ایک دن آئے گا کہ وہ
ضرور پئے گا۔
پس اس سے کبھی بے خبر نہیں رہنا چاہیے کہ صحبت میں بہت بڑی تاثیر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اصلاح نفس کے لیے کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ کا حکم دیا ہے ۔ جو شخص نیک صحبت میں جاتا ہے خواہ وہ مخالفت
ہی کے رنگ میں ہو لیکن وہ صحبت اپنا اثر کیے بغیر نہ رہے گی اور ایک نہ ایک دن وہ اس مخالفت سے باز
آجائے گا۔
ہم افسوس سے کہتے کہ ہمارے مخالف اسی صحبت کے نہ ہونے کی وجہ سے محروم رہ گئے ۔ اگر وہ ہمارے
پاس آکر رہتے ۔ ہماری باتیں سنتے تو ایک وقت آجاتا کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کی غلطیوں پر متنبہ کر دیتا اور وہ حق
کو پا لیتے لیکن اب چونکہ اس صحبت سے محروم ہیں اور انہوں نے ہماری باتیں سننے کا موقع کھو دیا ہے اس لیے
کبھی کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ یہ دہریے ہیں۔ شراب پیتے ہیں، زانی ہیں اور کبھی یہ اتہام لگاتے ہیں کہ نعوذ بالله !
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں ۔ ایسا کیوں کہتے ہیں؟ صحبت نہیں اور یہ
قہر الہی ہے کہ صحبت نہ ہو۔
لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صلح حدیبیہ کی ہے تو صلح حدیبیہ کی مبارک ثمرات میں سے
ایک یہ بھی ہے کہ لوگوں کو آپ کے پاس آنے کا موقع ملا اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں
سنیں تو ان میں سے صدہا مسلمان ہو گئے ۔ جب تک انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں نہ سنی تھیں ۔
ان میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ایک دیوار حائل تھی جو آپ کے حسن و جمال پر ان کو اطلاع
نہ پانے دیتی تھی ۔ اور جیسا دوسرے لوگ کذاب کہتے تھے (معاذ اللہ ) وہ بھی کہہ دیتے تھے اور ان فیوض و
برکات سے بے نصیب تھے جو آپ لے کر آئے تھے اس لیے کہ دور تھے لیکن جب حجاب اُٹھ گیا اور پاس
آکر دیکھا اور سنا تو وہ محرومی نہ رہی اور سعیدوں کے گروہ میں داخل ہو گئے ۔ اسی طرح پر بہتوں کی بدنصیبی کا
اب بھی یہی باعث ہے جب ان سے پوچھا جاوے کہ تم نے ان کے دعوئی اور دلائل کو کہاں تک سمجھا ہے تو بجز
چند بہتانوں اور افتراؤں کے کچھ نہیں کہتے جو بعض مفتری سنا دیتے ہیں اور وہ ان کو سچ مان لیتے ہیں اور خود
کوشش نہیں کرتے کہ یہاں خود تحقیق کریں اور ہماری صحبت میں رہ کر دیکھیں ۔ اس سے ان کے دل سیاہ
ہو جاتے ہیں اور وہ حق کو نہیں پا سکتے لیکن اگر وہ تقویٰ سے کام لیتے تو کوئی گناہ نہ تھا کہ وہ آکر ہم سے ملتے جلتے
رہتے اور ہماری باتیں سنتے رہتے حالانکہ عیسائیوں اور ہندوؤں سے بھی ملتے ہیں اور ان کی باتیں سنتے ہیں
ان کی مجلسوں میں جاتے ہیں پھر کون سا امر مانع تھا جو ہمارے پاس آنے سے انہوں نے پر ہیز کیا۔
غرض یہ بڑی ہی بدنصیبی ہے اور انسان اس کے سبب سے محروم ہو جاتا ہے اسی واسطے اللہ ن تعالیٰ نے یہ حکم
دیا تھا: كُونُوا مَعَ الصُّدِقِینَ ۔ اس میں بڑا نکتہ معرفت یہی ہے کہ چونکہ صحبت کا اثر ضرور ہوتا ۔ ہے اس لیے
ایک راست باز کی صحبت میں رہ کر انسان راست بازی سیکھتا ہے اور اس کے پاک انفاس کا اندر ہی اندر اثر
ہونے لگتا ہے جو اس کو خدا تعالیٰ پر ایک سچا یقین اور بصیرت عطا کرتا ہے اس کی صحبت میں صدق دل سے رہ
کر وہ خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانات کو دیکھتا ہے جو ایمان کے بڑھانے کے ذریعے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۴)
جب انسان ایک راستباز اور صادق کے پاس بیٹھتا ہے تو صدق اس میں کام کرتا ہے لیکن جو راستبازوں
کی صحبت چھوڑ کر بدوں اور شریروں کی صحبت کو اختیار کرتا ہے تو ان میں بدی اثر کرتی جاتی ہے ۔ اسی لیے
احادیث اور قرآن شریف میں صحبتِ بد سے پر ہیز کرنے کی تاکید اور تہدید پائی جاتی ہے اور لکھا ہے کہ
جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت ہوتی ہو اس مجلس سے فی الفور اُٹھ جاؤ ورنہ جو اہانت سن
کر نہیں اُٹھتا اس کا شمار بھی ان میں ہی ہوگا ۔
صادقوں اور راست بازوں کے پاس رہنے والا بھی ان میں ہی شریک ہوتا ہے۔ اس لیے کس قدر
ضرورت ہے اس امر کی کہ انسان كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے پاک ارشاد پر عمل کرے۔ حدیث شریف میں
آیا ہے کہ اللہ تعالی ملائکہ کو دنیا میں بھیجتا ہے۔ وہ پاک لوگوں کی مجلس میں آتے ہیں اور جب واپس جاتے ہیں
تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے کہ تم نے کیا دیکھا وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک مجلس دیکھی ہے جس میں تیرا ذکر کر
رہے تھے مگر ایک شخص ان میں سے نہیں تھا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہیں وہ بھی ان میں ہی سے ہے کیونکہ
انهم قوم لا يشقى جليسهم اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ صادقوں کی صحبت سے کس قدر فائدے
ہیں۔ سخت بد نصیب ہے وہ شخص جو صحبت سے دور ہے۔
غرض نفس مطمئنہ کی تاثیروں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ اطمینان یافتہ لوگوں کی صحبت میں اطمینان پاتے
ہیں۔ امارہ والے میں نفس امارہ کی تاثیریں ہوتی ہیں اور لوامہ والے میں لوامہ کی تاثیریں ہوتی ہیں۔ اور جو
شخص نفس مطمئنہ والے کی صحبت میں بیٹھتا ہے اس پر بھی اطمینان اور سکینت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں
اور اندر ہی اندرا سے تسلی ملنے لگتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱ )
نفس اور اخلاق کی پاکیزگی حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ صحبت صادقین بھی ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ
ور
اشارہ فرماتا ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِینَ یعنی تم خدا تعالیٰ کے صادق اور راست باز لوگوں کی صحبت اختیار کرو
تاکہ ان کے صدق کے انوار سے تم کو بھی حصہ ملے جو مذاہب کہ تفرقہ پسند کرتے ہیں اور الگ الگ رہنے کی
تعلیم دیتے ہیں وہ یقیناً وحدت جمہوری کی برکات سے محروم رہتے ہیں ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے تجویز کیا کہ
ایک نبی ہو جو کہ جماعت بناوے اور اخلاق کے ذریعہ آپس میں تعارف اور وحدت پیدا کرے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ ۱ ستمبر ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
( حقیقی پاکیزگی کے حاصل کرنے اور خاتمہ بالخیر کے لیے ) تیسرا پہلو جو قرآن سے ثابت ہے وہ صحبت
صادقین ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ یعنی صادقوں کے ساتھ رہو۔ صادقوں کی صحبت
میں ایک خاص اثر ہوتا ہے ان کا نور صدق و استقلال دوسروں پر اثر ڈالتا ہے اور ان کی کمزوریوں کو دور
کرنے میں مدد دیتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
تیسرا پہلو حصول نجات اور تقویٰ کا صادقوں کی معیت ہے جس کا حکم قرآن شریف میں ہے: كُونُوا مَعَ
الصدقین یعنی اکیلے نہ رہو کہ اس حالت میں شیطان کا داؤ انسان پر ہوتا ہے بلکہ صادقوں کی معیت اختیار
کروان کی جمعیت میں رہوتا کہ ان کے انوار و برکات کا پر تو تم پر پڑتا ر ہے اور خانہ قلب کے ہر ایک خس و
خاشاک کو محبت الہی کی آگ سے جلا کر نور الہی سے بھر دے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
متقی کے ساتھ چونکہ اللہ تعالیٰ کی معیت ہوتی ہے اس لیے دشمن پر بھی متقی کا رعب ہوتا ہے ۔ مگر یہ بات
یاد رکھنے کا قابل ہے کہ سچا تقویٰ کبھی حاصل نہیں ہو سکتا جب تک انسان صادقوں اور مردانِ خدا کی صحبت
اختیار نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ کے فرستادوں کی اطاعت میں ایک فنا اپنے اوپر طاری نہیں کر لیتا ۔ اسی واسطے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ۔ ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو اور
صادقوں کے ساتھ رہو ۔ ان کی معیت سے قوت پکڑو۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کی پوری
حقیقت متقی ہونے کے بعد کھلتی ہے اور تقوی اللہ کی حقیقت اس وقت تک متحقق نہیں ہو سکتی جب تک ایک فانی
مرد کی پاک صحبت میں رہ کر فائدہ نہ اٹھایا جائے اور یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ صرف صحبت میں رہنا ہی چنداں
مفید اور کارگر نہیں ہوتا بلکہ صادقوں کی صحبت کے اختیار کرنے میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ ان کی
اطاعت اختیار کی جائے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ صفحه ۱)
کے
صادقوں کے ساتھ ہونے سے وہ تاثیرات اور انوار دل پر پڑتے ہیں جو پاکیزگی بخش اور نجات ۔
چشمہ تک پہچانے والے ہوتے ہیں۔ دنیا میں یہی قاعدہ ہے کہ صادقوں کی کشش اپنا اثر کرتی ہے جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود باجود کیسا با برکت تھا کہ صحابہ میں آپ کی تاثیر ہوئی ۔ اسی طرح سے اب بھی
خدا نے تاثیر کا ایک سلسلہ رکھا ہے یہ قانون قدرت ہے حصول فضل کا جو نجات کا موجب ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۷)
صحبت میں بڑا شرف ہے۔ اس کی تاثیر کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچا ہی دیتی ہے۔ کسی کے پاس اگر خوشبو ہو تو
پاس والے کو بھی پہنچ ہی جاتی ہے۔ اسی طرح پر صادقوں کی صحبت ایک روح صدق کی نفخ کر دیتی ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ گہری صحبت نبی اور صاحب نبی کو ایک کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے جو قرآن شریف میں کونوا
مَعَ الصُّدِقِينَ فرمایا ہے اور اسلام کی خوبیوں میں سے یہ ایک بے نظیر خوبی ہے کہ ہر زمانہ میں ایسے صادق
موجود رہتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۵)
صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں مشکلات آسان ہو جاتے ہیں۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۴۶ مورخه ۱۵ نومبر ۱۹۰۶ ء صفحه (۵)
اگر چہ یہ علوم لدنیہ و کشوف صادقه و تائیدات خاصه الهیه و تو جہات جلیلہ صدر یہ غیر فانی کو ذاتی طور پر حاصل
نہیں ہو سکتے لیکن بتوسط صحبت شیخ فانی بھی حاصل ہو سکتے ہیں یعنی اگر چہ براہ راست نہیں لیکن سالک اپنے
شیخ کامل میں ان تمام تائیدات سماویہ کو معائنہ و مشاہدہ کرتا ہے۔ پس یہی مشاہدہ اس کے یقین کی کمالیت کا
موجب ہو جاتا ہے۔ اگر جلدی نہیں تو ایک زمانہ دراز کی صحبت سے ضرور شکوک و شبہات کی تاریکی دل پر سے
اُٹھ جاتی ہے۔ اسی جہت سے فانیوں کی معیت کے لیے قرآن شریف میں سخت تاکید ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے: كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ - أَى كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ وَالصُّدِقُوْنَ هُمُ الْفَانُونَ لَا غَيْرَ هُمْ اور جو
شخص نہ فانی ہے اور نہ فانیوں سے اس کا کچھ تعلق اور محبت ہے وہ معرض ہلاکت میں ہے اور اس کے سوء خاتمہ
کا سخت اندیشہ ہے۔
(مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۶۰)
یہ کہنا کہ ہمارے لیے قرآن اور احادیث کافی ہیں اور صحبت صادقین کی ضرورت نہیں یہ خود مخالفت تعلیم قرآن
ہے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے : وَ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ اور صادق وہ ہیں جنہوں نے صدق کو علی وجہ البصیرت
شناخت کیا اور پھر اس پر دل و جان سے قائم ہو گئے اور یہ اعلی درجہ بصیرت کا بجز اس کے ممکن نہیں کہ سماوی
تائید شامل حال ہو کر اعلیٰ مرتبہ حق الیقین تک پہنچادیوے۔ پس ان معنوں کر کے صادق حقیقی انبیاء اور رسل
اور محدث اور اور اولیاء اولیاء کا کاملین مکمل مکملین لین ۔ ہیں۔ جن پر آسمانی روشنی ا پڑی پڑی اور اور جنہ جنہوں نے خدا تعالیٰ کو اسی جہان میں
یقین کی آنکھوں سے دیکھ لیا اور آیت موصوفہ بالا بطور اشارت ظاہر کر رہی ہے کہ دنیا صادقوں کے وجود سے
کبھی خالی نہیں ہوتی کیونکہ دوام حکم كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ دوام وجودصادقین کو مستلزم ہے علاوہ اس کے مشاہدہ
صاف بتلا رہا ہے کہ جو لوگ صادقوں کی صحبت سے لا پروا ہو کر عمر گزارتے ہیں ان کے علوم وفنون جسمانی
جذبات سے ان کو ہرگز صاف نہیں کر سکتے اور کم سے کم اتنا ہی مرتبہ اسلام کا کہ دلی یقین اس بات پر ہو کہ خدا
ہے ان کو ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا اور جس طرح وہ اپنی اس دولت پر یقین رکھتے ہیں جو ان کے
صندوقوں میں بند ہو یا اپنے ان مکانات پر جو ان کے قبضہ میں ہو ہرگز ان کو ایسا یقین خدا تعالیٰ پر نہیں ہوتا۔
وہ سم الفار کھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ یقیناً جانتے ہیں کہ وہ ایک زہر مہلک ہے لیکن گناہوں کی زہر سے
نہیں ڈرتے۔
(شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد صفحه ۳۴۷)
جاننا چاہیے کہ انبیاء کی ضرورتوں میں سے ایک یہ بھی ضرورت ہے کہ انسان طبعاً کامل نمونہ کا محتاج ہے
اور کامل نمونہ شوق کو زیادہ کرتا ہے اور ہمت کو بڑھاتا ہے اور جو نمونہ کا پیرو نہیں وہ سست ہو جاتا ہے اور بہک
جاتا ہے اسی کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے : كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ ۔۔۔۔ تم ان
لوگوں کی صحبت اختیار کرو جور است باز ہیں ۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۲۱، ۴۲۲)
اگر خدا سے ملنا چاہتے ہو تو دعا بھی کرو اور کوشش بھی کرو اور صادقوں کی صحبت میں بھی رہو کیونکہ اس راہ
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۹، ۱۶۰)
میں صحبت بھی شرط ہے۔
خدا کو خدا کی جگہ ، رسول کو رسول کی جگہ سمجھو اور خدا کے کلام کو دستور العمل ٹھہرالو۔ اس سے چونکہ زیادہ
قرآن شریف میں اور کچھ نہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ پس صادقوں اور فانی فی اللہ کی صحبت تو ضروری ہے
اور یہ کہیں نہ کہا گیا کہ تم اسے ہی سب کچھ سمجھو۔ اور یا قرآن شریف میں یہ حکم ہے : إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ مجھے خدا سمجھ لو، بلکہ یہ فرمایا کہ اگر خدا کے
محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو۔ اتباع کا حکم تو دیا ہے،
مگر تصور شیخ کا حکم قرآن میں پایا نہیں جاتا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۹ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
مَا كَانَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَمَنْ حَوْلَهُم مِّنَ الْأَعْرَابِ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنْ رَّسُولِ
اللهِ وَلَا يَرْغَبُوا بِأَنْفُسِهِمْ عَنْ نَفْسِهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَا وَلَا نَصَبٌ وَ
لَا مَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَطُونَ مَوطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُوْنَ مِنْ عَدُةٍ
نَيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهِ عَمَلَ صَالِحٌ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ۔
اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ، ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۶۱)