سورة الاٴحزَاب

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یا درکھو کہ خدا تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ چنانچہ فرمایا ہے : إِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُحْسِنِينَ - اختیار اور ابرار کا نام ابدالآباد تک زندہ رہتا ہے۔ گذشتہ زمانے کے بادشاہوں یہاں تک کہ قیصر
ہے۔
وکسری کا کوئی نام بھی نہیں لیتا ۔ برخلاف اس کے خدا تعالیٰ کے راست بازوں اور برگزیدوں کی دنیا مداح
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ جون ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
کرنے والے کو اجر مد نظر نہیں رکھنا چاہیے۔
اگر چہ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا: اِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ مگر نیکی
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
دنیا تماشا گاہ ہے۔ کبھی انسان عروج میں گویا افلاک تک پہنچتا ہے اور کبھی خاک میں مگر جو لوگ خدا کی
طرف اور خدا کے بندوں کی طرف جھکتے ہیں وہ ضائع نہیں کیے جاتے إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
( مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۳۷۶)
وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ
لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ )
یعنی ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو چاہئیں جو تفقہ فی الدین کریں یعنی جو دین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا
ہے اس میں تفقہ کر سکیں ۔ یہ نہیں کہ طوطے کی طرح یاد ہو اور اس میں غور وفکر کی مطلق عادت اور مذاق ہی نہ
ہو۔ اس سے وہ غرض حاصل نہیں ہو سکتی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے ۔۔۔۔ لیکن چونکہ سب کے
سب ایسے نہیں ہو سکتے اس لیے یہ نہیں فرمایا کہ سب کے سب ایسے ہو جائیں بلکہ یہ فرمایا کہ ہر جماعت اور
گروہ میں سے ایک ایک آدمی ہو اور گویا ایک جماعت ایسے لوگوں کی ہونی چاہیے جو تبلیغ اور اشاعت کا کام کر
سکیں۔ اس لیے بھی ہر شخص ایسی طبیعت اور مذاق کا نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۴)
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمُ
بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
جذب اور عقد ہمت ایک انسان کو اس وقت دیا جاتا ہے جبکہ وہ خدا تعالیٰ کی چادر کے نیچے آجاتا ہے

اور ظل اللہ بنتا ہے پھر وہ مخلوق کی ہمدردی اور بہتری کے لیے اپنے اندر ایک اضطراب پاتا ہے ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس مرتبہ میں کل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے اس لیے آپ مخلوق کی
تکلیف دیکھ نہیں سکتے تھے چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ یعنی یہ رسول تمہاری تکالیف کو
دیکھ نہیں سکتا وہ اس پر سخت گراں ہے اور اسے ہر وقت اس بات کی تڑپ لگی رہتی ہے کہ تم کو بڑے بڑے
منافع پہنچیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶)
تعلیم قرآنی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ نیکوں اور ابرار اخیار سے محبت کرو اور فاسقوں اور کافروں پر
شفقت کرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم یعنی اے کا فرو! یہ نبی ایسا مشفق
ہے جو تمہارے رنج کو دیکھ نہیں سکتا اور نہایت درجہ خواہش مند ہے کہ تم ان بلاؤں سے نجات پا جاؤ۔
( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۳)
جیسا کہ خدا تعالیٰ قادر ہے، حکیم بھی ہے اور اس کی حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ اپنے نبیوں اور
ماموروں کو ایسی اعلیٰ قوم اور خاندان اور ذاتی نیک چال چلن کے ساتھ بھیجے تا کہ کوئی دل ان کی اطاعت سے
کراہت نہ کرے۔ یہی وجہ ہے کہ جو تمام نبی علیہم السلام اعلی قوم اور خاندان میں سے آتے رہے ہیں ۔اسی
حکمت اور مصلحت کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود باجود کی نسبت ان دونوں خوبیوں کا وں خوبیوں کا تذکرہ فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے : لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ
انْفُسِكُمْ یعنی تمہارے پاس وہ رسول آیا ہے جو خاندان اور قبیلہ اور قوم کے لحاظ سے تمام دنیا سے بڑھ کر ہے
اور سب سے زیادہ پاک اور بزرگ خاندان رکھتا ہے۔ ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۸۱)
انفس کے لفظ میں ایک قرأت زبر کے ساتھ ہے یعنی حرف فا کی فتح کے ساتھ اور اسی قرآت کو ہم اس
جگہ ذکر کرتے ہیں اور دوسری قرأت بھی یعنی حرف فا کے پیش کے ساتھ بھی اسی کے ہم معنی ہے۔ کیونکہ خدا
قریش کو مخاطب کرتا ہے کہ تم جو ایک بڑے خاندان میں سے ہو۔ یہ رسول بھی تو تمہیں میں سے ہے یعنی عالی
خاندان ہے۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه حاشیه ۲۸۱)
فَأَشَارَ اللَّهُ فِي قَوْلِهِ عَزِيزٌ وَفِي قَوْلِهِ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عزیز اور حریص کے الفاظ
حَرِيصٌ إِلَى أَنَّهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ مَظْهَرُ میں اس طرف اشارہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
صِفَتِهِ الرَّحْمَانِ بِفَضْلِهِ الْعَظِيمِ لِأَنَّهُ خدا تعالیٰ کے فضل عظیم سے اس کی صفت رحمن کے مظہر

رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِينَ كُلِهِمْ وَلِنَوْعِ الْإِنْسَانِ ہیں کیونکہ آپ کا وجود مبارک سب جہانوں کے لیے رحمت
وَالْحَيَوَانِ وَأَهْلِ الْكُفْرِ وَالْإِيمَانِ ثُمَّ ہے۔ بنی نوع انسان حیوانات ، کافروں ، مومنوں سبھی کے
قَالَ " بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمُ لیے ۔ پھر فرمایا بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ ۔ اور اس میں
فَجَعَلَهُ رَحْمَانًا وَرَحِيمًا
اعجاز مسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۱۸ ، ۱۱۹)
آپ کو رحمان اور رحیم کے نام دیئے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ
الْعَظِيمِ
ہم لوگ جو خدا تعالیٰ کو رب العرش کہتے ہیں تو اس سے یہ مطلب نہیں کہ وہ جسمانی اور جسم ہے اور عرش کا
محتاج ہے بلکہ عرش سے مراد وہ مقدس بلندی کی جگہ ہے جو اس جہان اور آنے والے جہان سے برابر نسبت
رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو عرش پر کہنا درحقیقت ان معنوں سے مترادف ہے کہ وہ مالک الکونین ہے اور جیسا کہ
ایک شخص اونچی جگہ بیٹھ کر یا کسی نہایت اونچے محل پر چڑھ کر یمین و یسار نظر رکھتا ہے۔ ایسا ہی استعارہ کے طور
پر خدا تعالیٰ بلند سے بلند تخت پر تسلیم کیا گیا ہے جس کی نظر سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ اس عالم کی اور نہ اس
دوسرے عالم کی ، ہاں ! اس مقام کو عام سمجھوں کے لئے اوپر کی طرف بیان کیا جاتا ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)

آج 10 میں سے 10 باقی