سورة الواقِعَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور اس قدر دشمن اور پھر کوئی ایسا ثابت قدم اور استقلال کرنے والا ایک بھی ثابت نہیں۔ پس ذرہ ایمانداری
سے سوچنا چاہئے کہ یہ سب حالات کیسے آنحضرت کے اندرونی صداقت پر دلالت کر رہے ہیں۔
( براہین احمد یہ چهار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۰۷ تا ۱۱۲ )
دوسری خوبی جو شرط کے طور پر مامورین کے لئے ضروری ہے وہ نیک چال چلن ہے کیونکہ بد چال چلن
سے بھی دلوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ خوبی بھی بدیہی طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی
ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے : فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمُ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
یعنی ان کفار کو کہہ دے کہ اس سے پہلے میں نے ایک عمر تم میں ہی بسر کی ہے پس کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں
کس درجہ کا امین اور راستباز ہوں ۔ اب دیکھو کہ یہ دونوں صفتیں جو مرتبہ نبوت اور ماموریت کے لئے ضروری
ہیں یعنی بزرگ خاندان میں سے ہونا اور اپنی ذات میں امین اور راستباز اور خدا ترس اور نیک چلن ہونا۔
قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و ت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کمال درجہ پر ثابت کی ہیں اور آپ کی اعلیٰ چال چلن اور
اعلیٰ خاندان پر خود گواہی دی ہے۔ اور اس جگہ میں اس شکر کے ادا کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ جس طرح خدا تعالیٰ
نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں ا تائید میں اپنی وحی کے ذریعہ سے کفار کو ملزم کیا اور فرمایا کہ یہ میرا نبی اس
اعلیٰ درجہ کا نیک چال چلن رکھتا ہے کہ تمہیں طاقت نہیں کہ اس کی گذشتہ چالیس برس کی زندگی میں کوئی عیب
اور نقص نکال سکو۔ باوجود اس کے کہ وہ چالیس برس تک دن رات تمہارے درمیان ہی رہا ہے۔ اور نہ تمہیں یہ
طاقت ہے کہ اس کے اعلیٰ خاندان میں جو شرافت اور طہارت اور ریاست اور امارت کا خاندان ہے ایک ذرہ
عیب گیری کر سکو۔ پھر تم سوچو کہ جو شخص ایسے اعلیٰ اور اطہر اور انفس خاندان میں سے ہے اور اس کی چالیس
برس کی زندگی جو تمہارے رو بروئے گزری گواہی دے رہی ہے جو افترا اور دروغ بانی اس کا کام نہیں ہے تو
پھر ان خوبیوں کے ساتھ جبکہ آسمانی نشان وہ دکھلا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی تائید میں اس کے شامل حال ہو رہی
ہیں اور تعلیم وہ لایا ہے جس کے مقابل پر تمہارے عقائد سراسر گندے اور ناپاک اور شرک سے بھرے ہوئے
ہیں تو پھر اس کے بعد تمہیں اس نبی کے صادق ہونے میں کون سا شک باقی ہے۔ اسی طور سے خدا تعالیٰ نے
میرے مخالفین اور مکد بین کو ملزم کیا ہے۔ چنانچہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۲ میں میری نسبت یہ الہام ہے
جس کے شائع کرنے پر بیس برس گزر گئے اور وہ یہ ہے : وَلَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
یعنی ان مخالفین کو کہہ دے کہ میں چالیس برس تک تم میں ہی رہتا رہا ہوں اور اس مدت دراز تک تم مجھے دیکھتے

رہے ہو کہ میرا کام افترا اور دروغ نہیں ہے اور خدا نے ناپاکی کی زندگی سے مجھے محفوظ رکھا ہے تو پھر جو شخص
اس قدر مدت دراز تک یعنی چالیس برس تک ہر ایک افترا اور شرارت اور مکر اور خباثت سے محفوظ رہا اور کبھی
اس نے خلقت پر جھوٹ نہ بولا تو پھر کیوں کر ممکن ہے کہ برخلاف اپنی عادت قدیم کے اب وہ خدا تعالیٰ پر
افترا کر نے لگا۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۸۱، ۲۸۳)
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ
الْمُجْرِمُونَ
اس شخص سے زیادہ تر اور کون ظالم ہوگا جو خدا پر افترا باندھے یا خدا کے کلام کو کہے کہ یہ انسان کا افترا ہے
بلا شبہ مجرم نجات نہیں پائیں گے۔
( براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۵)
یقیناً یاد رکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے ۔۔۔۔ اس کے لئے امن اور عافیت کی یہی سبیل ہے کہ
خدائے تعالیٰ کے ساتھ اس کا معاملہ صاف ہو اور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بنے اور اس کے لئے ضروری ہے
کہ وہ صدق کو اختیار کرے۔ جسمانی نظام کی کل بھی صدق ہی ہے جو شخص صدق کو چھوڑتے ہیں اور خیانت کر
کے جرائم کو پناہ میں لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں آنی اور عارضی طور پر شاید کوئی
فائدہ انسان سمجھ لے لیکن فی الحقیقت کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے اور اندر ہی
اندرا سے ایک دیمک لگ جاتی ہے۔ ایک جھوٹ کے لئے پھر اسے بہت سے جھوٹ تراشنے پڑتے ہیں
کیونکہ اس جھوٹ کو سچائی کا رنگ دینا ہوتا ہے پس اسی طرح اندر ہی اندر اس کے اخلاقی اور روحانی قومی زائل
ہو جاتے ہیں اور پھر اسے یہاں تک جرات اور دلیری ہو جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ پر بھی افترا کر لیتا اور خدا کے
مرسلوں اور ماموروں کی تکذیب بھی کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ اظلم ٹھیرتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ
نے فرمایا ہے: مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ پایته یعنی اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم
ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا باندھے یا اس کی آیات کی تکذیب کرے۔ یقیناً یا درکھو کہ یہ جھوٹ
بہت ہی بری بلا ہے انسان کو ہلاک کر دیتا ہے اس سے بڑھ کر جھوٹ کا خطرناک نتیجہ کیا ہو گا کہ انسان
خدا تعالیٰ کے مرسلوں اور اس کی آیات کی تکذیب کر کے سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔ پس صدق اختیار کرد۔۔۔۔
جس قدر انسان صدق کو اختیار کرتا ہے اور صدق سے محبت کرتا ہے اسی قدر اس کے دل میں خدا کے کلام اور

نبیوں کی محبت اور معرفت پیدا ہوتی ہے۔
سورة يونس
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ صفحه (۲)
وَ يَقُولُونَ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ فَانْتَظِرُوا
إِنِّي مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِينَ
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیوں اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشان تائید دین کا نازل نہ ہوا۔ سوان
کو کہہ کہ علم غیب خدا کا خاصہ ہے پس تم نشان کے منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ
بِهِمْ بِرِيحِ طَيِّبَةٍ وَ فَرِحُوا بِهَا جَاءَ تُهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَ جَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ
مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أَحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ، لَئِنْ انْجَيْتَنَا
مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ
جب تم کشتی میں ہوتے ہو اور کشتی کے سواروں کو ایک خوش ہوا کے ساتھ لے کر کشتیاں چلتی ہیں اور وہ ان
کشتیوں کے چلنے سے بہت خوش ہوتے ہیں کہ یک دفعہ ایک تند ہوا چلنی شروع ہوتی ہے اور ہر طرف سے ان
پر موج آتی ہے اور ظن غالب یہ ہو جاتا ہے کہ بس اب ہم گھیرے گئے یعنی مارے گئے تب اس وقت اخلاص
سے خدا تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں کہ اے خدائے قادر ! اگر اب ہمیں نجات دے تو ہم شکر گزار ہوں گے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳)
ان آیات کا حاصل مطلب یہی ہے کہ جب بعض گنہ گاروں کو ہلاک کرنے کے لئے خدا تعالیٰ اپنے قہری
ارادہ سے اس دریا میں صورت طوفان پیدا کرتا ہے جس میں ان لوگوں کی کشتی ہو تو پھر ان کی تضرع اور رجوع
پر ان کو بچا لیتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ پھر وہ مفسدانہ حرکات میں مشغول ہوں گے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۱۸ ، ۱۱۹)
فَلَمَّا أَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا

ردو
بَغْيُكُمُ عَلَى أَنْفُسِكُمْ مَّتَاعَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا
كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
پھر جب خدا تعالیٰ ان کو نجات دے دیتا ہے تو پھر اسی ظلم اور فساد کی طرف رجوع کرتے ہیں جس پر پہلے
جمع ہوئے تھے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳)
إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ اَنْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ
مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَ ظَنَّ
أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَدِرُونَ عَلَيْهَا أَتْهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَهَا حَصِيدًا كَانْ لَّمْ
تَغْنَ بِالْأَمْسِ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ )
اس زندگی دنیا کی مثال یہ ہے کہ جیسے اس پانی کی مثال ہے جس کو ہم آسمان سے اتارتے ہیں پھر زمین کی
روئیدگی اس سے مل جاتی ہے پھر وہ روئیدگی بڑھتی اور پھولتی ہے اور آخر کائی جاتی ہے۔ یعنی کھیتی کی طرح
انسان پیدا ہوتا ہے اول کمال کی طرف رخ کرتا ہے پھر اس کا زوال ہوتا جاتا ہے۔ کیا اس قانون قدرت
سے مسیح باہر رکھا گیا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۰)
وَ زِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَـ قَتَرُ وَلَا ذِلَّةٌ
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَ
أولئِكَ أَصْحُبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ )
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنٰی یعنی ان نیکیوں کو بھی سنوار سنوار کر کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۶ء صفحه ۲)
وَ الَّذِينَ كَسَبُوا السَّيَّاتِ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَا لَهُمْ مِّنَ
اللهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِنَ الَّيْلِ مُظْلِمًا أُولَئِكَ أَصْحُبُ
النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ
بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور ان کو ذلت پہنچے گی یعنی اسی قسم کی ذلت اور اسی مقدار کی ذلت جس کے

پہنچانے کا انہوں نے ارادہ کیا ان کو پہنچ جائے گی ۔
سورة يونس
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۳۷)
وَمَا يَتَّبِعُ اَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنَّا إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ
بِمَا يَفْعَلُونَ
جو شخص محض ظن کو پنجہ مارتا ہے وہ مقام بلند حق سے بہت نیچے گرا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ الظَّن
لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا یعنی محض ظن حق الیقین کے مقابلہ پر کچھ چیز نہیں ہے۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۸)
وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرَّاء
لَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً
وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ
اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو بتلاؤ کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا ۔ کہہ مجھے تو اپنے نفس کے نفع وضرر کا بھی
اختیار نہیں مگر جو خدا چاہے وہی ہوتا ہے۔ ہر ایک گروہ کے لئے ایک وقت مقرر ہے جب وہ وقت مقررہ ان کا
پہنچتا ہے تو پھر نہ اس سے ایک ساعت پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ ایک ساعت آگے ہو سکتے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
کافر کہتے ہیں کہ وہ نشان کب ظاہر ہوں گے اور یہ وعدہ کب پورا ہوگا سوان کو کہہ دے کہ مجھے ان باتوں
میں دخل نہیں ۔ نہ میں اپنے نفس کے لئے ضرر کا مالک ہوں نہ نفع کا مگر جو خدا چاہے۔ ہر ایک گروہ کے لئے
ایک وقت مقرر ہے جو ٹل نہیں سکتا ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۳)
خدا چاہتا ہے کہ نیکوں کو بچائے اور بدوں کو ہلاک کرے۔ اگر وقت اور تاریخ بتلائی جائے تو ہر ایک شریر
سے شریر اپنے واسطے بچاؤ کا سامان کر سکتا ہے اگر وقت کے نہ بتلانے سے پیشگوئی قابلِ اعتراض ہو جاتی
ہے تو پھر تو قرآن شریف کی پیشگوئیوں کا بھی یہی حال ہے۔ وہاں بھی اس قسم کے لوگوں نے اعتراض کیا تھا
کہ متى هذا الوعد یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔ ہمیں وقت اور تاریخ بتلاؤ ۔ مگر بات یہ ہے کہ وعید کی پیشگوئیوں
میں تعین نہیں ہوتا ورنہ کا فر بھی بھاگ کر بچ جائے۔ ( بدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)

رکھے۔
جب اجل بلا آجاتی ہے تو پھر آگے پیچھے نہیں ہوا کرتی۔ انسان کو چاہئے کہ پہلے ہی سے خدا کے ساتھ تعلق
الحکم جلد ا انمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳)
موت جب آتی ہے تو نا گہانی طور پر آجاتی ہے۔ انسان کہیں اور تدبیروں اور دھندوں میں پھنسا ہوا ہوتا
ہے کہ یہ کام اس طرح ہو جاوے۔ یہ ایسے ہو جاوے اور اوپر سے موت آجاتی ہے اور پھر : لا يَسْتَأْخِرُونَ
سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ والا معاملہ ہوتا ہے۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۹)
جب عذاب الہی نازل ہو جاتا ہے تو پھر اس کا ٹلنا محال ہو جاتا ہے اور پھر وہ اپنا کام کر کے ہی جاتا ہے
اور اس آیت سے یہ بھی استنباط ہوتا ہے کہ قبل از نزول عذاب تو بہ واستغفار سے وہ عذاب ٹل بھی جایا کرتا
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۱)
ہے۔
وَ يَسْتَنْبِتُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِني وَ رَبِّي إِنَّهُ لَحَقُّ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ
اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ بات ہے؟ کہہ، ہاں ! مجھے قسم ہے اپنے رب کی کہ یہ سچ ہے اور تم
خدائے تعالیٰ کو اس کے وعدوں سے روک نہیں سکتے ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳)
اور
رتجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے؟ کہ، ہاں! مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس
بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے۔
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۵۰)
یہ امر بالکل غلط ہے کہ اسلام میں قسم کھانا منع ہے ۔ تمام نیک انسان مسلمانوں میں سے ضرورتوں کے
وقت قسم کھاتے آئے ہیں ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی ضرورتوں کے وقت قسم کھائی۔ ہمارے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے بھی بارہا قسمیں کھائی ۔ خود خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں قسمیں کھائیں ۔ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں مجرموں کو قسمیں دلائی گئیں ۔ قسموں کا قرآن شریف میں صریح ذکر ہے۔ شریعت
اسلام میں جب کسی اور ثبوت کا دروازہ بند ہو یا پیچیدہ ہو تو قسم پر مدار رکھا جاتا ہے اور صحیح البخاری جو بعد
کتاب اللہ اصح الکتب ہے اس میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مخاطب کر کے قسم کھا کر
فرمایا کہ مسیح موعود جو آنے والا ہے جو تمہارا امام ہو گا وہ تم میں سے ہی ہوگا یعنی اسی امت میں سے ہوگا، آسمان
ا صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی ابن مریم علیہما السلام

سے نہیں آئے گا۔ پھر صحیح بخاری جلد نمبر ۴ صفحہ ۱۰۶ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قسموں کا ایک باب
باندھا ہے۔ اس باب میں بہت سی قسمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لکھی ہیں جو دس سے کم نہیں ۔ ایسا ہی صحیح
نسائی جلد ثانی صفحه ۱۳۸ کتاب الایمان والنذور میں صفحہ ۱۳۹ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قسموں کا ذکر ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : يَسْتَنْبُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِنْ وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقُّ
یعنی تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ حق ہے کہہ مجھے خدا کی قسم ہے کہ یہ حق ہے۔ ایسا ہی قرن شریف میں یہ آیت
ہے : وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ (المائدة : ٩٠) یعنی جب تم قسم کھاؤ تو جھوٹ اور بد عہدی اور بد نیتی سے اپنی قسم کو
بچاؤ۔ ایسا ہی قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے : أَرْبَعُ شَهَدَتِ بِاللهِ إِنَّهُ لَمِنَ الصُّدِقِينَ وَالْخَامِسَةُ
أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَذِبِينَ ( النور : ۷ (۸) یعنی شخص ملزم چار قسمیں خدا کی کھائے کہ وہ سچا
ہے اور پانچویں قسم میں یہ کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہوا گر وہ جھوٹا ہے۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۲۵ حاشیه )
اور تجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس
بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے ۔
تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ حق ہے۔ کہہ مجھے خدا کی قسم ہے کہ یہ حق ہے۔
مکتوبات احمد جلد اول صفحہ ۶۳۸)
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ صفحہ ۷ )
يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاءُ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَ
هُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ ۔
قرآن میں دلوں کو روشن کرنے کے لئے ایک روحانی خاصیت بھی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے: شفاء لما
في الصُّدُورِ یعنی قرآن اپنی خاصیت سے تمام بیماریوں کو دور کرتا ہے اس لئے اس کو منقولی کتاب نہیں کہہ
سکتے بلکہ وہ اعلیٰ درجہ کے معقول دلائل اپنے ساتھ رکھتا ہے اور ایک چمکتا ہو انور اس میں پایا جاتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۳)
یہ قرآن ظلمت سے نور کی طرف نکالتا ہے ۔ اور اس میں تمام بیماریوں کی شفاء ہے اور طرح طرح کی
برکتیں یعنی معارف اور انسانوں کو فائدہ پہنچانے والے امور اس میں بھرے ہوئے ہیں ۔
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹)

۔
قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ)
يجمعون ۔
خیر کثیر سے مراد اسلام ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے : هُوَ خَيْرٌ مِمَّا
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶)
ان کو کہہ دے کہ خدائے تعالیٰ کے فضل و رحمت سے یہ قرآن ایک بیش قیمت مال ہے سو اس کو تم خوشی سے
قبول کرو۔ یہ ان مالوں سے اچھا ہے جو تم جمع کرتے ہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ علم اور حکمت کی
مانند کوئی مال نہیں ۔ یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں آکر اس مال کو اس
قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے ۔ یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق آیت : انما
امْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ( التغابن : ۱۶) ہے جمع کرے گا اور دانستہ ہر یک کو مال کثیر دے کرفتنہ میں
ڈال دے گا۔ مسیح کی پہلی فطرت کو بھی ایسے مال سے مناسبت نہیں ۔ وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن
کا مال درم و دینار نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف اس کا مال ہیں۔ یہی مال انبیا ء خدائے تعالیٰ سے پاتے
ہیں اور اسی کو تقسیم کرتے ہیں۔ اسی مال کی طرف اشارہ ہے کہ إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ هُوَ الْمُعْطِي
(ازالہ و اوهام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴، ۴۵۵)
الَّا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔
خبر دار ہو! تحقیق وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دوست ہیں ان پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۵)
جو لوگ خدا کے ہو رہتے ہیں ان کو کسی کا خوف باقی نہیں رہتا اور وہ غم نہیں کرتے ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
خبر دار ہو! به تحقیق جولوگ مقربانِ الہی ہوتے ہیں ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ غم کرتے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۱)
جو اللہ کے ولی ہیں ان کو کوئی غم نہیں ۔ جس کا خدا متکفل ہو اس کو کوئی تکلیف نہیں۔ کوئی مقابلہ کرنے والا
ضر ر نہیں دے سکتا اگر خدا ولی ہو جاوے۔
( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۳۶)
خدا تعالیٰ نے ان کو اپنا ولی کہا ہے حالانکہ وہ بے نیاز ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں اس لئے استثنا ایک شرط نے

کے ساتھ ہے: وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيُّ مِّنَ الذُّل (بنی اسرائیل : ۱۱۲) یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ تھرک
کر کسی کو ولی نہیں بناتا بلکہ محض اپنے فضل اور عنایت سے اپنا مقرب بنا لیتا ہے اس کو کسی کی کوئی حاجت
نہیں ہے اس ولایت اور قرب کا فائدہ بھی اسی کو پہنچتا ہے ۔۔۔۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ کا اجتبا اور اصطفا فطرتی جو ہر
سے ہوتا ہے۔ ممکن ہے گذشتہ زندگی میں وہ کوئی صغائر یا کبائر رکھتا ہو لیکن جب اللہ تعالیٰ سے اس کا سچا تعلق
ہو جاوے تو وہ کل خطائیں بخش دیتا ہے اور پھر اس کو کبھی شرمندہ نہیں کرتا نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں ۔ یہ
کس قدر احسان اللہ تعالیٰ کا ہے کہ جب وہ ایک دفعہ در گذر کرتا اور عفوفر ما تا ہے پھر اس کا کبھی ذکر ہی نہیں کرتا
اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے پھر باوجود ایسے احسانوں اور فضلوں کے بھی اگر وہ منافقانہ زندگی بسر کرے تو پھر
سخت بد قسمتی اور شامت ہے۔
برکات اور فیوض الہی کے حصول کے واسطے دل کی صفائی کی بھی بہت بڑی ضرورت ہے جب تک دل
صاف نہ ہو کچھ نہیں چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ دل پر نظر ڈالے تو اس کے کسی حصہ یا کسی گوشہ میں کوئی شعبہ
نفاق کا نہ ہو۔ جب یہ حالت ہو تو پھر الہی نظر کے ساتھ تجلیات آتی ہیں اور معاملہ صاف ہو جاتا ہے۔اس
کے لئے ایسا وفادار اور صادق ہونا چاہیے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اپنا صدق دکھایا یا جس طرح پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا۔ جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ با برکت آدمی ہو جاتا ہے
پھر دنیا کی زندگی میں کوئی ذلت نہیں اُٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ اس پر خدا تعالیٰ
کے فضل واحسان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کو لعنتی
زندگی سے ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے۔ مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو
خدا تعالیٰ اس کی ساری مرادیں پوری کر دیتا ہے اسے نامراد نہیں رکھتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵ )
تو بہ کرتے رہو، استغفار کرو، دعا سے ہر وقت کام لو۔ ولی کیا ہوتے ہیں؟ یہ صفات تو اولیا کے ہوتے
ہیں ۔ ان کی آنکھ، ہاتھ ، پاؤں غرض کوئی عضو ہو، منشاء الہی کے خلاف حرکت نہیں کرتے ۔ خدا کی عظمت کا بوجھ
ان پر ایسا ہوتا ہے کہ وہ خدا کی زیارت کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں جا سکتے ۔ پس تم بھی کوشش کرو۔
خدا بخیل نہیں ۔
ہر کہ عارف تر است ترسال تر
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۹)

خبردار ہو یعنی یقیناً سمجھ کہ جو لوگ اللہ جل شانہ ) کے دوست ہیں ۔ یعنی جو لوگ خدائے تعالیٰ سے سچی
محبت رکھتے ہیں اور خدائے تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے تو ان کی یہ نشانیاں ہیں کہ نہ ان پر خوف مستولی ہوتا
ہے کہ کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے یا فلاں بلا سے کیوں کر نجات ہوگی کیونکہ وہ تسلی دیئے جاتے ہیں اور نہ
گذشتہ کے متعلق کوئی حزن واند وہ انہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ صبر دیئے جاتے ہیں ۔ دوسری یہ نشانی ہے کہ
وہ ایمان رکھتے ہیں یعنی ایمان میں کامل ہوتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے ہیں یعنی خلاف ایمان و خلاف
فرماں برداری جو باتیں ہیں ان سے بہت دور رہتے ہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۷۹)
الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۔
وہی لوگ ہیں جو ایمان لائے یعنی اللہ رسول کے تابع ہو گئے اور پھر پرہیز گاری اختیار کی۔ ان کے لئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا کی زندگی اور نیز آخرت میں بشری ہے یعنی خدا تعالیٰ خواب اور الہام کے
ذریعہ سے اور نیز مکاشفات سے ان کو بشارتیں دیتا رہے گا۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں تخلف نہیں اور یہ بڑی
کامیابی ہے جو ان کے لئے مقرر ر ہوگئی یعنی اس کامیابی کے ذریعہ سے ان میں اور غیروں میں فرق ہو جائے
گا اور جو سچے نجات یافتہ نہیں ان کے مقابل میں دم نہیں مارسکیں گے۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۵)
ان کو اسی زندگی میں بشارتیں ملیں گی یعنی وہ خدا سے نور الہام کا پائیں گے اور بشارتیں سنیں گے جن
میں ان کی بہتری اور مدح اور تنا ہوگی اور خدا ان کی سچائیوں کو روشن کرے گا۔ خدا نے جو جو وعدہ کیا ہے
وہ سب پورا ہوگا اور کسی نوع کی تبدیل واقع نہیں ہوگی ۔ یہی سعادت عظمی ہے کہ جو ان لوگوں کو ملتی ہے کہ
جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ۔
۔
براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۴، ۲۶۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
مسلمانوں کو سچی خوا ہیں کثرت سے آتی ہیں جیسا ان کی نسبت خدا تعالیٰ نے آپ وعدہ دے رکھا ہے اور د
فرمایا ہے : لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيا لیکن کفار اور منکرین اسلام کو اس کثرت سے سچی خوابیں ہرگز

نصیب نہیں ہوتیں بلکہ ان کا ہزارم حصہ بھی نصیب نہیں ہوتا چنانچہ اس کا ثبوت ہماری ان ہزار ہا سچی خوابوں
کے ثبوت سے ہو سکتا ہے جن کو ہم نے قبل از وقوع صدہا مسلمانوں اور ہندوؤں کو بتلا دیا ہے اور جن کے
مقابلہ سے غیر قوموں کا عاجز ہونا ہم ابتدا سے دعویٰ کر رہے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۸۲ حاشیه در حاشیه نمبر۱)
یہ مومنوں کا ایک خاصہ ہے کہ یہ نسبت دوسروں کے ان کی خواہیں سچی نکلتی ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۳)
چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرنا ایک نہایت دقیق در دقیق راہ ہے اور اس کے ساتھ طرح طرح کے
مصائب اور دکھ لگے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ انسان اس نا دیدہ راہ میں بھول جاوے یا نا امیدی طاری ہو
اور آگے قدم بڑھانا چھوڑ دے۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی رحمت نے چاہا کہ اپنی طرف سے اس سفر میں ساتھ
ساتھ اس کو تسلی دیتی رہے اور اس کی دلد ہی کرتی رہے اور اس کی کمر ہمت باندھتی رہے اور اس کے شوق کو
زیادہ کرے۔ سو اس کی سنت اس راہ کے مسافروں کے ساتھ اس طرح پر واقع ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے کلام
اور الہام سے ان کو تسلی دیتا اور ان پر ظاہر کرتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ تب وہ قوت پا کر بڑے زور
سے اس سفر کو طے کرتے ہیں۔ چنانچہ اس بارے میں وہ فرماتا ہے : لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي
الْآخِرَةِ -
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ ، صفحه ۴۲۲)
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ یعنی خدا کے دوستوں کو الہام اور خدا کے مکالمہ کے
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۷)
ذریعہ سے اس دنیا میں خوشخبری ملتی ہے اور آئندہ زندگی میں بھی ملے گی ۔
یعنی دنیا کی زندگی میں مومنین کو یہ نعمت ملے گی کہ اکثر سچی خوا ہیں انہیں آیا کریں گی یا سچے الہام ان کو ہوا
کریں گے۔
(ضرورت الامام ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷۱)
اگر بعض جاہل اور نادان جو نام کے مسلمان ہیں یہ عقیدہ رکھیں کہ اسلام میں بھی مکالمہ مخاطبہ الہیہ کا سلسلہ
بند ہے تو یہ ان کی اپنی جہالت ہے کیونکہ قرآن شریف مکالمہ مخاطبہ الہیہ کے سلسلہ کو بند نہیں کرتا جیسا کہ وہ خود
فرماتا ہے ۔۔۔۔ یعنی مومنوں کے لئے مبشر الہام باقی رہ گئے ہیں گو شریعت ختم ہو گئی ہے کیونکہ عمر دنیا ختم ہونے
کو ہے پس خدا کا کلام بشارتوں کے رنگ میں قیامت تک باقی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۸۸ حاشیه )

ایماندار لوگ دنیوی زندگی اور آخرت میں بھی تبشیر کے نشان پاتے رہیں گے جن کے ذریعے سے وہ دنیا
اور آخرت میں معرفت اور محبت کے میدانوں میں نا پیدا کنار ترقیاں کرتے جائیں گے ۔ یہ خدا کی باتیں ہیں
جو کبھی نہیں ٹلیں گی اور تبشیر کے نشانوں کو پالینا یہی فوز عظیم ہے ( یعنی یہی ایک امر ہے جو محبت اور معرفت - اور کے
منتہی مقام تک پہنچا دیتا ہے )۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۴۳۸)
تیسری ان (اللہ اور رسول کے تابع لوگوں ) کی یہ نشانی ہے کہ انہیں ( بذریعہ مکالمہ الہیہ ورویائے صالحہ )
بشارتیں ملتی رہتی ہیں اس جہاں میں بھی اور دوسرے جہاں میں بھی خدائے تعالیٰ کا ان کی نسبت یہ عہد ہے جو
ٹل نہیں سکتا اور یہی پیارا درجہ ہے جو انہیں ملا ہوا ہے یعنی مکالمہ الہیہ اور رویائے صالحہ سے خدائے تعالیٰ کے
مخصوص بندوں کو جو اس کے ولی ہیں ضرور حصہ ملتا ہے اور ان کی ولایت کا بھاری نشان یہی ہے کہ مکالمات و
مخطبات الہیہ سے مشرف ہوں ( یہی قانون قدرت اللہ جل شانہ کا ہے )۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۸۰،۴۷۹ حاشیه )
جو متقی ہوتے ہیں ان کو اسی دنیا میں بشارتیں سچے خوابوں کے ذریعہ ملتی ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ
صاحب مکاشفات والہامات ہو جاتے ہیں ۔ مکالمۃ اللہ کا شرف حاصل کرتے ہی وہ بشریت کے لباس
میں ہی ملائکہ کو دیکھ لیتے ہیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۶)
لاہور میں ایک مولوی عبد الحکیم صاحب سے مباحثہ ہوا تھا تو ہم نے اس کو یہی پیش کیا کہ تم خدا تعالیٰ کے
مکالمات سے کیوں ناراض ہوتے ہو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تو محدث تھے تو اس نے صاف طور پر انکار
کیا اور کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرضی طور پر کہا تھا۔ حضرت عمر بھی محدث نہ تھے۔ یہ محال ہے
کہ آئندہ کسی کو الہام ہو ان کو اس پر بالکل ایمان نہیں ہے، وہ مکالمات کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کئے
بیٹھے ہیں اور خدا تعالیٰ کو انہوں نے گونگا خدا مان لیا ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ قرآن شریف میں جو یہ آیا
ہے: لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا اس کا ان کے نزدیک کیا مطلب ہے اور جب ملائکہ ایسے مومنوں پر
نازل ہوتے ہیں اور ان کو بشارتیں دیتے ہیں تو وہ بشارتیں کس کی طرف سے دیتے ہیں۔ اس اعتقاد سے پھر
قرآن شریف کا ان کو انکار کرنا پڑے گا کیونکہ سارا قرآن شریف اس بات سے بھرا پڑا ہے کہ خدا تعالیٰ کے
مکالمہ کا شرف عطا ہوتا ہے اگر یہ شرف ہی کسی کو نہیں ملتا تو پھر قرآن شریف کی تاثیرات کا ثبوت کہاں سے
ہوگا ؟ اگر آفتاب دھندلا اور تاریک ہے تو اس کی روشنی پر کوئی کیا فرق کر سکے گا اور کیا یہ کہہ کر فخر کرے گا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی