سورة الحَجّ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس میں روشنی نہیں بلکہ تاریکی ہے۔
سورة يونس
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ (۲)
ان کے واسطے اسی دنیوی زندگی میں بشارتیں نازل ہوتی ہیں اور قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں کہ وہی ہمارا رب ہے اور پھر اس ایمان پر استقامت دکھلاتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان پر فرشتے نازل کرتا ہے جو ان کو تشفی دیتے ہیں کہ تم کو کوئی غم اور حزن نہیں پہنچے گا خدا تعالیٰ کی
شناخت کے واسطے یہ ایک بڑا طریق ہے کہ نشانات کا مشاہدہ کرایا جاوے۔ جب ایک سلسلہ نشانات اور
کرامات کو مدت در از گزر جاتی ہے تو لوگ دہر یہ مزاج ہو جاتے ہیں اور بیہودہ باتیں بناتے ہیں۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۳ موخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۲ )
اگر قرآن کے خطابات صحابہ تک ہی محدود ہوتے تو صحابہ کے فوت ہو جانے کے ساتھ قرآن باطل ہو جاتا
اور آیت متنازعہ فیہا جو خلافت کے متعلق ہے در حقیقت اس آیت سے مشابہ ہے : لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ
الدنیا ۔ کیا یہ بشری صحابہ سے ہی خاص تھا یا کسی اور کو بھی اس سے حصہ ہے۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۵)
ان کے واسطے اسی دنیوی زندگی میں بشارتیں نازل ہوتی ہیں ۔
یہ مومنوں کا ایک خاصہ ہے کہ یہ نسبت دوسروں کے ان کی خواہیں سچی نکلتی ہیں۔
( کلمه طیبه صفحه ۲۸)
مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۳۴۰)
جو لوگ قرآن شریف پر ایمان لائیں گے ان کو مبشر خوا ہیں اور الہام دیئے جائیں گے یعنی بکثرت دیئے
جائیں گے ورنہ شاذ و نادر کے طور پر کسی دوسرے کو بھی کوئی سچی خواب آسکتی ہے مگر ایک قطرہ کو ایک دریا کے
ساتھ کچھ نسبت نہیں اور ایک پیسہ کو ایک خزانہ سے کچھ مشابہت نہیں ۔۔۔۔۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قدیم سے
خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوتا چلا آتا ہے اور اس زمانہ میں ہم خود اس کے شاہد رویت ہیں۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۰)
ایمانداروں کو خدا کی طرف سے بشارتیں ملتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی وہ بھی اپنی ذات کے متعلق کئی قسم کی
بشارتیں پاتا رہتا ہے اور جیسے جیسے بذریعہ ان بشارتوں کے اس کا ایمان قوی ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے وہ گناہ
سے پر ہیز کرتا اور نیکیوں کی طرف حرکت کرتا ہے۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۴)
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ۔۔۔۔۔۔ کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال سکے ۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۳۷ )

قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا اسْبُحْنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ إِنْ
عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطَنٍ بِهَذَا أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے حالانکہ بیٹے کا محتاج ہونا ایک نقصان ہے اور خدا ہر یک نقصان
سے پاک ہے۔ وہ تو غنی اور بے نیاز ہے جس کو کسی کی حاجت نہیں جو کچھ آسمان وزمین میں ہے سب اسی کا
ہے۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو جس کی تائید میں تمہارے پاس کسی نوع کا علم نہیں ۔
براہینِ احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمُ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَ عَدُوًّا حَتَّى
إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ أَمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ
وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۔
یا درکھو جو امن کی حالت میں ڈرتا ہے وہ خوف کی حالت میں بچایا جاتا ہے اور جو خوف کی حالت میں ڈرتا
ہے تو وہ کوئی خوبی کی بات نہیں ۔ ایسے موقع پر تو کافر مشرک بے دین بھی ڈرا کرتے ہیں۔ فرعون نے بھی ایسے
موقع پر ڈر کر کہا تھا: آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۱۱/۱۴
اس سے صرف اتنا فائدہ اسے ہوا کہ خدا نے فرمایا کہ تیرا بدن تو ہم بچالیں گے مگر تیری جان کو اب
نہیں بچائیں گے آخر خدا نے اس کے بدن کو ایک کنارے پر لگا دیا۔ ایک چھوٹے سے قد کا وہ آدمی تھا۔
الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه (۳)
دیکھو حضرت موسیٰ کے زمانہ میں پہلے نرم نرم عذاب آئے کہ حشرات الارض نکل آئے ، خون پھیل گیا، قحط
پڑ گیا۔ بھلا فرعون قحط کو کیا جانتا تھا۔ وہ تماشا سمجھتا ہوگا کیونکہ قحط کا اثر تو غریبوں پر پڑتا ہے مگر اس کو یہ خبر ب تھی
کہ ایک دن بطش شدید کا آنے والا ہے جب اس کے منہ سے بے اختیار نکلے گا : آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا
الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ ابتدائى منذرات سے ڈرو گے تو نجات پاؤ گے۔
( بدر جلدے نمبر ا مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۱)
فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْيَةٌ أَمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيْمَانُهَا إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا آمَنُوا كَشَفْنَا

عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ مَتَّعُنْهُمْ إِلَى حِينٍ
فَالْحَاصِلُ أَنَّ قِصَّةً يُونُسَ فِي پس خلاصہ یہ ہے کہ خدائے قادر کے کلام میں یونس علیہ السلام
كَلَامِ اللهِ الْقَدِيرِ، دَلِيلٌ عَلَى أَنَّهُ قَدْ کا قصہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی اللہ تعالیٰ کا عذاب کسی ایسی
يُؤَخِّرُ عَذَابُ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ شَرط شرط کے بغیر بھی جو تاخیر کے حکم کا موجب بن سکے تاخیر میں ڈال
يُوجِبُ حُكْمَ التَّأْخِيرِ، كَمَا أُخِرَ في دیا جاتا ہے جیسا کہ یونس علیہ السلام کی پیشگوئی میں عذاب الہی کو
نَبَأَ يُونُسَ بَعْدَ التَّشْهِيْرِ با وجود تشہیر کے ڈال دیا گیا۔ (ترجمہ از مرتب )
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۲۲۶)
وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ
حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔
ہمیں خدا تعالیٰ نے قرآن میں یہ بھی تعلیم دی ہے کہ دین اسلام میں اکراہ اور جبر نہیں ۔۔۔۔ جیسا کہ فرماتا
ہے : أَفَانتَ تُكْرِهُ النَّاسَ -
( کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۹)

آج 10 میں سے 10 باقی