سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رکھتی ہے جیسے پانی کا قطرہ اگر ہاتھ سے چھوڑیں تو وہ کروی شکل کا ہوگا اور کروی شکل توحید کو مستلزم ہے اور یہی
وجہ ہے کہ پادریوں کو بھی مانا پڑا کہ جہاں تثلیث کی تعلیم نہیں پہنچی وہاں کے رہنے والوں سے توحید کی پرسش
ہوگی چنانچہ پادری فنڈر نے اپنی تصنیفات میں اس امر کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر
قرآن کریم دنیا میں نہ بھی ہوتا تب بھی ایک ہی خدا کی پرستش ہوتی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم کا بیان
صحیح ہے کیونکہ اس کا نقش انسانی فطرت اور دل میں موجود ہے اور دلائل قدرت سے اس کی شہادت ملتی ہے
اس کے انجیلی تثلیث کا نقش نہ دل میں ہے نہ قانونِ قدرت اس کا مؤید ہے۔
برخلاف اس ۔
یعنی معنے ہیں الا یہ کے۔ یعنی قانونِ قدرت سے اس کی تعلیموں کو ایسا احکام اور استوار کیا گیا ہے کہ
مشرک و عیسائی کو بھی ماننا پڑا کہ انسان کے مادۂ فطرت سے توحید کی باز پرس ہوگی ۔
دوسری وجہ استحکام کی خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں کوئی نبی ، کوئی ما مورد نیا میں ایسا نہیں آتا جس کے ساتھ
تائیدات الہی شامل نہ ہوں اور یہ تائیدات اور نشانات ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت
پر شوکت اور پر قوت تھے۔ آپ کے حرکات سکنات میں کلام میں نشانات تھے ۔ گویا آپ کا وجود از سر تا پا
نشانات الہی کا پتلا تھا۔
تیسرا احکام نبی کا پاک چال چلنا اور راست بازی ہے ۔ یہ جملہ ان ۔ یہ منجملہ ان باتوں کے ہے جو عقلمندوں ۔
رض
کے
نزدیک امین ہونا بھی ایک دلیل ہے جیسے حضرت ابو بکر صدیق نے اس سے دلیل پکڑی ۔
چوتھا احکام جو ایک زبردست وجہ استواری اور استحکام کی ہے نبی کی قوت قدسیہ ہے جس سے فائدہ پہنچتا ہے۔
جیسے طبیب خواہ کتنا ہی دعویٰ کرے کہ میں ایسا ہوں اور ویسا ہوں اور اس کو سدیدی خواہ نوک زبان ہی کیوں
نہ ہو۔ لیکن اگر لوگوں کو اس سے فائدہ نہ پہنچے تو یہی کہیں گے کہ اس کے ہاتھ میں شفا نہیں ہے۔ اسی طرح پر
نبی کی قوت قدسی جس قدرز بردست ہو اسی قدر اس کی شان اعلیٰ اور بلند ہوتی ہے۔ قرآن کریم کی تعلیم کے
استحکام کے لئے یہ پشتیبان بھی سب سے بڑا پشتیبان ہے ۔۔۔۔ ان وجوہات احکام آیات کے علاوہ میرے
نزدیک اور بھی بہت سے وجوہات ہیں منجملہ ان کے ایک اتر کے لفظ سے پتہ لگتا ہے یہ لفظ مجد دوں اور
مرسلوں کے سلسلہ جاریہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جو قیامت تک جاری ہے۔ اب اس سلسلہ میں آنے والے
مجددوں کے خوارق ۔ ان کی کامیابیوں ، ان کی پاک تاثیروں وغیرہ وجوہات احکام آیات کو گن بھی
نہیں سکتے ۔ اور یہ سب خوارق اور کامیابیاں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے متبعین مجددوں
کے ذریعہ سے ہوئیں اور قیامت تک ہوں گی ۔ در حقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی کامیابیاں ہیں۔
غرض ہر صدی کے سر پر مجدد کا آنا صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ مردوں سے استمداد خدا تعالیٰ کی منشاء کے
موافق نہیں اگر مردوں سے مدد کی ضرورت ہوتی تو زندوں کے آنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہزاروں ہزار جو
اولیاء اللہ پیدا ہوتے ہیں اس کا کیا مطلب تھا مجددین کا سلسلہ کیوں جاری کیا جاتا؟ اگر اسلام مردوں کے
حوالے کیا جاتا تو یقیناً سمجھو کہ اس کا نام ونشان مٹ گیا ہوتا۔ یہودیوں کا مذہب مردوں کے حوالے کیا گیا۔
نتیجہ کیا ہوا ؟ عیسائیوں نے مردہ پرستی سے بتلاؤ کیا پایا؟ مردوں کو پوجتے پوجتے خود مردہ ہو گئے ۔ نہ مذہب
میں زندگی کی روح رہی نہ ماننے والوں میں زندگی کے آثار باقی رہے۔ اول سے لے کر آخر تک مردوں ہی کا
مجمع ہو گیا۔
اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔ اسلام کا خداحی و قیوم خدا ہے پھر وہ مردوں سے پیار کیوں کرنے لگا وہ حی
قيوم خدا تو بار بار مردوں کو جلاتا ہے يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الروم :۲۰) تو کیا مردوں کے ساتھ تعلق پیدا
کرا کر جلاتا ہے نہیں۔ ہر گز نہیں ۔ اسلام کی حفاظت کا ذمہ اسی حی و قیوم خدا نے إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠)
کہہ کر اُٹھایا ہوا ہے۔ پس ہر زمانہ میں یہ دین زندوں سے زندگی پاتا ہے اور مردوں کو جلاتا ہے یا د رکھو اس
میں قدم قدم پر زندے آتے ہیں ۔ پھر فرما یا ثم فصلت ۔ ایک تو وہ تفصیل ہے جو قرآن کریم میں ہے دوسری
یہ کہ قرآن کریم کے معارف و حقائق کے اظہار کا سلسلہ قیامت تک دراز کیا گیا ہے۔
ہر زمانے میں نئے معارف اور اسرار ظاہر ہوتے ہیں۔ فلسفی اپنے رنگ میں ، طبیب اپنے مذاق پر صوفی
اپنے طرز پر بیان کرتے ہیں اور پھر یہ تفصیل بھی حکیم و خبیر خدا نے رکھی ہے۔ حکیم اس کو کہتے ہیں کہ جن
چیزوں کا علم مطلوب ہو وہ کامل طور پر ہو اور پھر عمل بھی کامل ہوا ایسا کہ ہر ایک چیز کو اپنے اپنے محل و موقع پر رکھ
سکے۔ حکمت کے معنے وضْعُ الشَّيْء في محلہ اور خبیر مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی ایسا وسیع علم کہ کوئی چیز اس کی خبر
سے باہر نہیں چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب مجید کو خاتم الکتب ٹھہرایا تھا اور اس کا زمانہ قیامت تک دراز تھا وہ
خوب جانتا تھا کہ کس طرح پر تعلیمیں ذہن نشین کرنی چاہئیں ۔ چنانچہ اسی کے مطابق تفاصیل کی ہیں۔ پھر
اس کا سلسلہ جاری رکھا کہ جو مجد دو مصلح احیاء دین کے لئے آتے ہیں وہ خود مفصل آتے ہیں۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۷ تا ۹)
اس کتاب میں دو خو بیاں ہیں ایک تو یہ کہ حکیم مطلق نے محکم اور مدلل طور پر یعنی علوم حکمیہ کی طرح اس کو
بیان کیا ہے بطور کتھا یا قصہ نہیں ۔ دوسری یہ خوبی کہ اس میں تمام ضروریات علم م تمام ضروریات علم معاد کی تفصیل کی گئی ہے۔
براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۳، ۲۲۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ
ایک عجیب بات سوال مقدر کے جواب کے طور پر بیان کی گئی ہے۔ یعنی اس قدر تفاصیل جو بیان کی جاتی
ہیں ان کا خلاصہ اور مغز کیا ہے؟ اَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا الله خدا تعالیٰ کے سوا ہرگز ہرگز کسی کی پرستش نہ کرو۔ اصل
بات یہ ہے کہ انسان کی پیدائش کی علت غائی یہی عبادت ہے۔ جیسے دوسری جگہ فرمایا ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات : ۵۷) ۔ عبادت اصل میں اس کو کہتے ہیں کہ انسان ہر قسم کی قساوت ، کبھی
کو دور کر کے دل کی زمین کو ایسا صاف بنا دے جیسے زمیندار زمین کو صاف کرتا ہے۔ عرب کہتے ہیں مور
معبد جیسے سرمہ کو باریک کر کے آنکھوں میں ڈالنے کے قابل بنا لیتے ہیں اسی طرح جب دل کی زمین میں
کوئی کنکر ، پتھر ، ناہمواری نہ رہے اور ایسی صاف ہو کہ گویا روح ہی روح ہو اس کا نام عبادت ہے۔ چنانچہ
اگر یہ درستی اور صفائی آئینہ کی کی جاوے تو اس میں شکل نظر آجاتی ہے اور اگر زمین کی کی جاوے تو اس میں
انواع و اقسام کے پھل پیدا ہو جاتے ہیں۔ پس انسان جو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اگر دل صاف
کرے اور اس میں کسی قسم کی کبھی اور ناہمواری کنکر پتھر نہ رہنے دے تو اس میں خدا نظر آئے گا۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے درخت اس میں پیدا ہو کر نشو و نما پائیں گے اور وہ اثمار شیر میں وطیب
ان میں لگیں گے جو اُكُلُهَا دَائِم (الرعد : ۳۶) کے مصداق ہوں گے۔ یادرکھو کہ یہ وہی مقام ہے جہاں صوفیوں
کے سلوک کا خاتمہ ہے۔ جب سالک یہاں پہنچتا ہے تو خدا ہی خدا کا جلوہ دیکھتا ہے۔ اس کا دل عرش الہی بنتا
ہے اور اللہ تعالیٰ اس پر نزول فرماتا ہے۔ سلوک کی تمام منزلیں یہاں آ کر ختم ہو جاتی ہیں کہ انسان کی حالت
تعبد درست ہو جس میں روحانی باغ لگ جاتے ہیں اور آئینہ کی طرح خدا نظر آتا ہے اسی مقام پر پہنچ کر انسان
دنیا میں جنت کا نمونہ پاتا ہے اور یہاں ہی هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَ أَتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ( البقرة : ٢٦)
کہنے کا حظ اور لطف اُٹھاتا ہے۔ غرض حالت تعبد کی درستی کا نام عبادت ہے۔ پھر فرمایا: انَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ
و بشیر - چونکہ یہ تعبد تام کا عظیم الشان کام انسان بدوں کسی اسوۂ حسنہ اور نمونہ کاملہ کے اور کہ کسی قوت قدسی کے
کامل اثر کے بغیر نہیں کر سکتا تھا اس لئے رسول اللہ صلعم فرماتے ہیں کہ میں اسی خدا کی طرف سے نذیر اور بشیر
دو
ہو کر آیا ہوں اور اگر میری اطاعت کرو گے اور مجھے قبول کرو گے تو تمہارے لئے بڑی بڑی بشارتیں ہیں کیونکہ
میں بشیر ہوں اور اگر رد کرتے ہو تو یاد رکھو کہ میں نذیر ہو کر آیا ہوں ۔ پھر تم کو بڑی بڑی عقوبتوں اور دکھوں کا
سامنا ہوگا۔ اصل بات یہ ہے کہ بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع ہو جاتی ہے اور اسی طرح پر کورانہ زیست جو
خدا تعالیٰ اور اس کے رسول سے بالکل الگ ہو کر بسر کی جاوے جہنمی زندگی کا نمونہ ہے اور وہ بہشت جو مر نے
کے بعد ملے گا اسی بہشت کا اصل ہے اور اسی لئے تو بہشتی لوگ نعماء جنت کے حظ اٹھاتے وقت کہیں گے: ھذا
الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ دنیا میں انسان کو جو بہشت حاصل ہوتا ہے وہ قد أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشَّمس : ١٠) پر
عمل کرنے سے ملتا ہے جب انسان عبادت کا اصل مفہوم اور مغز حاصل کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے انعام واکرام
کا پاک سلسلہ جاری ہو جاتا ہے اور جو نعمتیں آئندہ بعد مردن ظاہری مرئی اور محسوس طور پر ملیں گی وہ اب
روحانی طور پر پاتا ہے۔ پس یا درکھو کہ جب تک بہشتی زندگی اسی جہان سے شروع نہ ہو اور اس عالم میں اس کا
حظ نہ اٹھاؤ اس وقت تک سیر نہ ہو اور تسلی نہ پکڑو کیونکہ وہ جو اس دنہ ا نہ پکڑو کیونکہ وہ جو اس دنیا میں کچھ نہیں پاتا اور آئندہ جنت کی امید کرتا
ہے وہ طمع خام کرتا ہے اصل میں وہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى (بنی اسرائیل : ۷۳)
کا مصداق ہے اس لئے ، جب جب تک تک ما ما سوائے اللہ کے کے کنکر کنکر نکر اور سنگریزے زمین دل سے دور نہ کر لو اور اسے آئینہ
کی طرح مصفا اور سرمہ کی طرح باریک نہ بنا لو صبر نہ کرو۔ ہاں یہ سچ ہے کہ انسان کسی مز کی انفس کی امداد کے
بغیر اس سلوک کی منزل کو طے نہیں کر سکتا اسی لئے اس کے انتظام و انصرام کے لئے اللہ تعالیٰ نے کامل نمونہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجا اور پھر ہمیشہ کے لئے آپ کے سچے جانشینوں کا سلسلہ جاری فرمایا تا کہ
ناعاقبت اندیش برہموؤں کا رد ہو جیسے یہ امر ایک ثابت شدہ صداقت ہے کہ جو کسان کا بچہ نہیں ہے نلائی
( گوڈی دینے ) کے وقت اصل درخت کو کاٹ دے گا اسی طرح پر یہ زمینداری جو روحانی زمینداری ہے
کامل طور پر کوئی نہیں کر سکتا جب تک کسی کامل انسان کے ماتحت نہ ہو جو تخم ریزی ، آبپاشی ، ملائی کے تمام
مرحلے طے کر چکا ہو۔ اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ مرشد کامل کی ضرورت انسان کو ہے۔ مرشد کامل کے بغیر
انسان کا عبادت کرنا اسی رنگ کا ہے جیسے ایک نادان و نا واقف بچہ ایک کھیت میں بیٹھا ہوا اصل پودوں کو کاٹ
رہا ہے اور اپنے خیال میں وہ سمجھتا ہے کہ وہ گوڈی کر رہا ہے۔ یہ گمان ہرگز نہ کرو کہ عبادت خود ہی آجاوے گی
نہیں ۔ جب تک رسول نہ سکھلائے ۔ انقطاع الی اللہ اور تقتل نام کی راہیں حاصل نہیں ہو سکتیں ۔
الحکم جلد ۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۰،۹)