سورة الفِیل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

و أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعُكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ
مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ
يَوْمٍ كَبِيرٍ
طبعاً سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مشکل کام کیوں کر حل ہو ۔ اس کا علاج خود ہی بتلایا وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ
ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ یا د رکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی ہیں ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے۔
دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے ۔ قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے جس کو
دوسرے لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے ہیں۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً
مگدروں اور موگریوں کے اُٹھانے اور پھیرنے سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے اسی طرح پر روحانی
مگدر استغفار ہے۔ اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے جسے قوت
لینی مطلوب ہو وہ استغفار کرے۔ غفر ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے ہیں۔ استغفار سے انسان ان جذبات اور
خیالات کو ڈھانپنے اور دبانے کی کوشش کرتا ہے جو خدا تعالیٰ سے روکتے ہیں ۔ پس استغفار کے یہی معنے
ہیں کہ زہریلے مواد جو حملہ کر کے انسان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ان پر غالب آوے اور خدا تعالیٰ کے احکام کی
بجا آوری کی راہ کی روکوں سے بچ کر انہیں عملی رنگ میں دکھائے۔
یہ بات بھی یا درکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان میں دو قسم کے مادے رکھے ہیں ایک سمی مادہ ہے جس کا
موکل شیطان ہے اور دوسرا تریاقی مادہ ہے۔ جب انسان تکبر کرتا ہے اور اپنے تئیں کچھ سمجھتا ہے اور تریاقی چشمہ
سے مدد نہیں لیتا تو سمی قوت غالب آجاتی ہے لیکن جب اپنے تئیں ذلیل و حقیر سمجھتا ہے اور اپنے اندر اللہ تعالیٰ
کی مدد کی ضرورت محسوس کرتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چشمہ پیدا ہو جاتا ہے جس سے اس کی
روح گداز ہو کر بہہ نکلتی ہے اور یہی استغفار کے معنے ہیں یعنی یہ کہ اس قوت کو پا کر زہریلے مواد پر غالب
آجاوے۔
غرض اس کے معنی یہ ہیں کہ عبادت پر یوں قائم رہو۔ اول رسول کی اطاعت کرو۔ دوسرے ہر وقت
خدا سے مدد چاہو ۔ ہاں پہلے اپنے رب سے مدد چاہو ۔ جب قوت مل گئی تو تُوبُوا إِلَيْهِ یعنی خدا کی طرف
رجوع کرو۔

استغفار اور توبہ دو چیزیں ہیں ۔ ایک وجہ سے استغفار کو تو بہ پر تقدم ہے کیونکہ استغفار مدد اور قوت ہے جو
خدا سے حاصل کی جاتی ہے اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔ عادۃ اللہ یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے مدد
چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے دے گا اور پھر اس قوت کے بعد انسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاوے گا
اور نیکیوں کے کرنے کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو جاوے گی جس کا نام تُوبُوا إِلَيْهِ ہے اس لئے طبعی
طور پر بھی یہی ترتیب ہے غرض اس میں ایک طریق ہے جو سالکوں کے لئے رکھا ہے کہ سالک ہر حالت میں
خدا سے استمداد چاہے۔ سالک جب تک اللہ تعالیٰ سے قوت نہ پائے گا کیا کر سکے گا۔ توبہ کی توفیق استغفار
کے بعد ملتی ہے۔ اگر استغفار نہ ہو تو یقیناً یاد رکھو کہ تو بہ کی قوت مرجاتی ہے۔ پھر اگر اس طرح پر استغفار کرو
گے اور پھر توبہ کرو گے تو نتیجہ یہ ہوگا يُمتِّعْكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى سنت اللہ اسی طرح پر جاری
ہے کہ اگر استغفار اور توبہ کرو گے تو اپنے مراتب پالوگے۔ ہر ایک شخص کے لئے ایک دائرہ ہے جس میں وہ
مدارج ترقی کو حاصل کرتا ہے۔ ہر ایک آدمی نبی ، رسول ، صدیق ، شہید نہیں ہو سکتا۔
غرض اس میں شک نہیں کہ تفاضل درجات امر حق ہے ۔ اس کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان امور پر
مواطنت کرنے سے ہر ایک سالک اپنی اپنی استعداد کے موافق درجات اور مراتب کو پالے گا۔ یہی مطلب
ہے اس آیت کا وَ يُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَہ ۔ لیکن اگر زیادت لے کر آیا ہے تو خدا تعالیٰ اس مجاہدہ میں
اس کو زیادت دے دے گا اور اپنے فضل کو پالے گا جو طبعی طور پر اس کا حق ہے۔ ذی الفضل کی اضافت ملکی
ہے۔ مطلب یہ ہے کہ خدا محروم نہ رکھے گا۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا
كُلٌّ فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ ۔
Θ
زمین پر کوئی بھی ایسا چلنے والا نہیں جس کے رزق کا خدا آپ متکفل نہ ہو۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۲۲۳)
اگر خدا سے کوئی روٹی مانگے تو کیا نہ دے گا۔ اس کا وعدہ ہے : وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ
رِزْقھا ۔ کتے بلی بھی تو اکثر پیٹ پالتے ہیں اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی رزق ملتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸)

وَ هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمُوتِ وَ الْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَ لَئِنْ قُلْتَ إِنَّكُمْ مَّبْعُوثُونَ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ
لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔
كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ یہ بھی ایک تجلی تھی اور ماء کے معنے یہاں پانی بھی نہیں کر سکتے ۔ خدا معلوم کہ اس
کے نزدیک ماء کے کیا معنے ہیں ۔ اس کی کنہ خدا کو معلوم ہے۔ جنت کے نعماء پر بھی ایسا ہی ایمان ہے۔ وہاں
یہ تو نہ ہوگا کہ ۔۔۔۔ بہت سی گائے بھینسیں ہوں گی اور دُودھ دوھ کر حوض میں ڈالا جاوے گا خدا فرماتا ہے کہ وہ
اشیاء ہیں جو نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنی اور نہ زبان نے چکھیں ۔ نہ دل میں ان کے فہم کا مادہ ہے
حالانکہ ان کو دودھ اور شہد وغیرہ ہی لکھا ہے جو کہ آنکھوں سے نظر آتا ہے اور ہم اسے پیتے ہیں ۔ اسی طرح کئی
باتیں جو کہ ہم خود دیکھتے ہیں مگر نہ تو الفاظ ملتے ہیں کہ ان کو بیان کر سکیں نہ اس کے بیان کرنے پر قادر ہیں۔ یہ
ایسی باتیں ہیں کہ اگر ان کو مادی دنیا پر قیاس کریں تو صد با اعتراضات پیدا ہوتے ہیں ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى ( بنی اسرائیل : ۷۳) سے ظاہر ہے کہ دیدار کا وعدہ یہاں بھی ہے مگر ہم اسے
جسمانیات پر نہیں حمل کر سکتے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸)
فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا أُنْزِلَ بِعِلْمِ اللَّهِ وَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
فَهَلْ أَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ ۔
منجملہ ان کے ایک وہ وجہ ہے جو ان نتائج متفاوتہ سے ماخوذ ہوتی ہے۔ جن کا مختلف طور پر بحالت عمل
صادر ہونا ضروری ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ہر یک عاقل کی نظر میں یہ بات نہایت بدیہی ہے کہ جب چند
متکلمین انشا پرداز اپنی اپنی علمی طاقت کے زور سے ایک ایسا مضمون لکھنا چاہیں کہ جو فضول اور کذب اور حشو
اور لغو اور ہنرل اور ہر ایک مہمل بیانی اور ژولیدہ زبانی اور دوسرے تمام امور نخل حکمت و حکمت و بلاغت اور آفات منافی
کمالیت و جامعیت سے بکلی منزہ اور پاک ہو ۔ اور سراسر حق اور حکمت اور فصاحت اور بلاغت اور حقائق اور
معارف سے بھرا ہوا ہو تو ایسے مضمون کے لکھنے میں وہی شخص سب سے اول درجہ پر رہے گا کہ جو علمی طاقتوں
لے عرش کے متعلق مفصل بحث تفسیر سورۃ اعراف میں گزر چکی ہے ملاحظہ ہو تفسیر سورۃ اعراف آیت نمبر ۵۵

اور وسعت معلومات اور عام واقفیت اور ملکہ علوم دقیقہ میں سب سے اعلیٰ اور مشق اور ورزش املاء و انشاء میں
سے زیادہ تر فرسودہ روزگار ہو اور ہرگز ممکن نہ ہوگا کہ جو شخص اس سے استعداد میں
سب
۔
عداد میں علم میں ، لیاقت میں،
ملکہ میں ، ذہن میں عقل میں کہیں فروتر اور متنزل ہے وہ اپنی تحریر میں من حیث الکمالات اُس سے برابر
ہو جائے ۔ مثلاً مثلاً ایک طبیب حاذق جو جو علم علم ابدان ابدان : میں مہارت تامہ رکھتا ہے جس کو زمانہ دراز کی مشق کے باعث
سے تشخیص امراض اور تحقیق عوارض کی پوری پوری واقفیت حاصل ہے اور علاوہ اس کے فن سخن میں بھی یکتا ہے
اور نظم اور نثر میں سرآمد روزگار ہے۔ جیسے وہ ا مد روز گار ہے۔ جیسے وہ ایک مرض کے حدوث کی کیفیت اور اُس کی علامات اور اسباب
فصیح اور وسیع تقریر میں بکمال صحت و حقانیت اور بہ نہایت متانت و بلاغت بیان کر سکتا ہے۔ اس کے مقابلے
پر کوئی دوسرا شخص جس کو فن طبابت سے ایک ذرہ مس نہیں اور فن سخن کی نزاکتوں سے بھی نا آشنا محض ہے ممکن
نہیں کہ مثل اس کے بیان کر سکے۔ یہ بات بہت ہی ظاہر اور عام فہم ہے کہ جاہل اور عاقل کی تقریر میں ضرور
کچھ نہ کچھ فرق ہوتا ہے اور جس قدر انسان کمالات علمیہ رکھتا ہے۔ وہ کمالات ضرور اس کی علمی تقریر میں اس
طرح پر نظر آتے ہیں۔ جیسے ایک آئینہ صاف میں چہرہ نظر آتا ہے۔ اور حق اور حکمت کے بیان کرنے کے
وقت وہ الفاظ کہ جو اس کے مونہہ سے نکلتے ہیں۔ اس کی لیاقت علمی کا اندازہ معلوم کرنے کے لئے ایک پیمانہ
تصور کئے جاتے ہیں اور جو بات وسعت علم اور کمال عقل کے چشمہ سے نکلتی ہے اور جو بات تنگ اور منقبض اور
تاریک اور محدود خیال سے پیدا ہوتی ہے۔ ان دونوں طور کی باتوں میں اس قدر فرق واضح ہوتا ہے کہ جیسے
قوت شامہ کے آگے بشرطیکہ کسی فطرتی یا عارضی آفت سے ماؤف نہ ہو خوشبو اور بد بو میں فرق واضح ہے۔
جہاں تک تم چاہو فکر کر لو اور جس حد تک چاہو سوچ لو کوئی خامی اس صداقت میں نہیں پاؤ گے۔ اور کسی طرف
سے کوئی رخنہ نہیں دیکھو گے ۔ پس جبکہ من کل الوجوہ ثابت ہے کہ جو فرق علمی اور عقلی طاقتوں میں مخفی ہوتا
ہے۔ وہ ضرور کلام میں ظاہر ہو جاتا ہے اور ہر گز ممکن ہی نہیں کہ جو لوگ من حیث العقل والعلم افضل اور اعلیٰ ہیں
وہ فصاحت بیانی اور رفعت معانی میں یکساں ہو جائیں اور کچھ مابہ الامتیاز باقی نہ رہے۔ تو اس صداقت کا
ثابت ہونا اس دوسری صداقت کے ثبوت کو مستلزم ہے کہ جو کلام خدا کا کلام ہو اس کا انسانی کلام سے اپنے
ظاہری اور باطنی کمالات میں برتر اور اعلیٰ اور عدیم المثال ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ خدا کے علم تام سے کسی کا علم
برابر نہیں ہو سکتا۔ اور اسی کی طرف خدا نے بھی اشارہ فرما کر کہا ہے : فَأَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّهَا
أُنْزِلَ بِعِلْمِ اللهِ الجز نمبر ۱۲ ۔ یعنے اگر کفار اس قرآن کی نظیر پیش نہ کر سکیں اور مقابلہ کرنے سے عاجز رہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی