سورة المَاعون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اترنے کے لئے بہت آسانی تھی ۔
سورة هود
(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۱۹ )
بائبل اور سائنس کی آپس میں ایسی عداوت ہے جیسی کہ دوسوکنیں ہوتی ہیں۔ بائبل میں لکھا ہے کہ وہ
طوفان ساری دنیا میں آیا اور کشتی تین سو ہاتھ لمبی اور پچاس ہاتھ چوڑی تھی اور اس میں حضرت نوح نے ہر قسم
کے پاک جانوروں میں سے سات جوڑے اور ناپاک میں سے دو جوڑے ہر قسم کے کشتی میں چڑھائے
حالانکہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ اول تو اللہ تعالیٰ نے کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کیا جب تک پہلے رسول کے
ذریعہ سے اس کو تبلیغ نہ کی ہو اور حضرت نوح کی تبلیغ ساری دنیا کی قوموں پر کہاں پہنچی تھی جو سب غرق ہو جاتے
دوم اتنی چھوٹی سی کشتی میں جو صرف ۳۰۰ ہاتھ لمبی اور ۵۰ ہاتھ چوڑی ہو ساری دنیا کے جانور بہائم چرند پرند
سات سات جوڑے یا دو دو جوڑے کیوں کر سما سکتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کتاب میں تحریف رودو سما ہیں۔اس
ہے اور اس میں بہت سی غلطیاں داخل ہو گئی ہیں۔ تعجب ہے کہ بعض سادہ لوح علماء اسلام نے بھی ان باتوں کو
اپنی کتابوں میں درج کر لیا ہے مگر قرآن شریف ہی ان بے معنی باتوں سے پاک ہے۔ اس پر ایسے اعتراض
وارد نہیں ہو سکتے ۔ اس میں نہ تو کشتی کی لمبائی چوڑائی کا ذکر ہے اور نہ ساری دنیا پر طوفان آنے کا ذکر ہے بلکہ
صرف الارض یعنی وہ زمین جس میں نوح نے تبلیغ کی صرف اس کا ذکر ہے۔ لفظ اراراٹ جس پر نوح کی
کشتی ٹھہری اصل آری ریت ہے جس کے معنی ہیں میں پہاڑ کی چوٹی کو دیکھتا ہوں ریت پہاڑ کی چوٹی کو کہتے
ہیں ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے لفظ جو دی رکھا ہے جس کے معنے ہیں میرا جود و کرم یعنی وہ کشتی میرے
جو دو کرم پر ٹھہری۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۱ صفحه ۳)
قَالَ يَنُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلُ غَيْرُ صَالِحٍ فَلَا تَسْتَلْنِ مَا
لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجِهِلِينَ )
سید صاحب کا یہ قول ہے کہ گویا قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے تمام دعاؤں کے قبول کرنے کا وعدہ فرمایا ہے
حالانکہ تمام دعائیں قبول نہیں ہوتیں ، یہ ان کی سخت غلط نہی ہے اور یہ آیت ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱ )
اُن کے مدعا کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ کیونکہ یہ دُعا جو آیت ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ میں بطور امر کے
بجالانے کے لئے فرمائی گئی ہے۔ اس سے مراد معمولی دُعا ئیں نہیں ہیں ۔ بلکہ وہ عبادت ہے جو انسان پر فرض
کی گئی ہے کیونکہ امر کا صیغہ یہاں فرضیت پر دلالت کرتا ہے اور ظاہر ہے کہ گل دُعائیں فرض میں داخل

نہیں ہیں بلکہ بعض جگہ اللہ جل شانہ نے صابرین کی تعریف کی ہے جو انا اللہ پر ہی کفایت کرتے ہیں۔ اور
اس دُعا کی فرضیت پر بڑا قرینہ یہ ہے کہ صرف امر پر ہی کفایت نہیں کی گئی بلکہ اس کو عبادت کے لفظ سے
یاد کر کے بحالت نافرمانی عذاب جہنم کی وعید اس کے ساتھ لگا دی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ دوسری دعاؤں
میں یہ وعید نہیں بلکہ بعض اوقات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو دعا مانگنے پر زجر و توبیخ کی گئی ہے چنانچہ ایچ
اعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجِهِلِينَ اس پر شاہد ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اگر ہر دُعا عبادت ہوتی تو
حضرت نوح علیہ السلام کو لا تسکین کا تازیانہ کیوں لگایا جاتا ! اور بعض اوقات اولیا اور انبیا دعا کرنے کو سوء
ادب سمجھتے رہے ہیں اور صلحاء نے ایسی دُعاؤں میں استفتاء قلب پر عمل کیا ہے یعنی اگر مصیبت کے وقت دل
نے دعا کرنے کا فتوی دیا تو دعا کی طرف متوجہ ہوئے اور اگر صبر کے لئے فتوی دیا تو پھر صبر کیا اور دُعا سے منہ
پھیر لیا۔ ماسوا اس کے اللہ تعالیٰ نے دوسری دُعاؤں میں قبول کرنے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ صاف فرمادیا ہے کہ
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۲ ، ۱۳ )
چاہوں تو قبول کروں اور چاہوں تو رڈ کروں ۔
مِنْ دُونِهِ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُونَ ۔
یعنی کوئی دقیقہ مکر کا باقی نہ رکھو۔ سارے فریب مکر استعمال کرو قتل کے منصوبے کرو۔ اخراج اور قید کی
تدبیریں کرو مگر یا درکھو ۔۔۔۔۔۔ آخر فتح میری ہے تمہارے سارے منصوبے خاک میں مل جاویں گے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۸)
قَالُوا يُشْعَيْبُ اَصَلوتُكَ تَأْمُرُكَ أَنْ تَتْرُكَ مَا يَعْبُدُ ابَاؤُنَا أَوْ أَنْ تَفْعَلَ فِي
امْوَالِنَا مَا نَشُوا إِنَّكَ لَأَنْتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ
حلیم وہ ہے جو يَبْلُغُ الْحُلُمَ کا مصداق ہو اور جو علم کے زمانہ تک پہنچے۔ وہ جوان مضبوط ہی ہوتا ہے
کیونکہ خورد سال کے کچے اعضا شدت اور صلابت کے ساتھ بدل جاتے ہیں ، قاموس بھی ملاحظہ ہو اور کشاف
وغیرہ بھی اور بالغ عاقل کے لئے بھی یہ لفظ آیا ہے۔ الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۹۳)
وَ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ يَأْتِيهِ عَذَابٌ

يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ
سورة هود
اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِل کہ اگر تم لوگوں پر میرا سچا ہونا مشتبہ ہے تو تم بھی اپنی اپنی جگہ عمل کرو
میں بھی کرتا ہوں انجام پر دیکھ لینا کہ خدا کی تائید اور نصرت کس کے شامل حال ہے۔ جوامر خدا کی طرف سے
ہو گا وہ بہر حال غالب ہوکر رہے گا۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ و صفحه (۴)
تم اپنی جگہ اپنا کام کرو میں اپنا کام کرتا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ سچا کون ہے۔
البدر جلد نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۵)
يَوْمَ يَأْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدُ
ایسا شخص جور بانی فیض کے رنگ سے کم حصہ رکھتا ہے اسی کو قرآنی اصطلاح میں شقی کہتے ہیں اور جس نے
کافی حصہ لیا اس کا نام سعید ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں مخلوقات کو سعادت اور شقاوت کے دو
حصوں پر سیم
پر تقسیم
کر دیا ہے مگر ان کو حسن اور فتح کے دو حصوں پر تقسیم نہیں کیا۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ جو خدا نہ
تعالیٰ سے صادر ہوا اس کو برا تو نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس نے جو کچھ بنایا وہ سب اچھا ہے۔ ہاں اچھوں
میں مراتب ہیں ۔ پس جو شخص اچھا ہونے کے رنگ میں نہایت ہی کم حصہ رہ میں نہایت ہی کم حصہ رکھتا ہے وہ حکمی طور حکمی طور پر برا ہے اور
حقیقی طور پر کوئی بھی برا نہیں ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۱۳۸ حاشیه )
فَالَّذِي لَمْ يُعْطِهِ الْقَسَامُ ذَرَّةَ مُنَاسَبَةٍ جس شخص کو قسم ازل نے اولیاء اور اصفیاء کے ساتھ
بِالْأَوْلِيَاء وَالْأَصْفِيَاءِ ، فَهَذَا الْحِرْمَانُ هُوَ تھوڑی سی مناسبت بھی نہ دی ہو تو یہ وہ محرومی ہے جسے
الَّذِي يُعْبَرُ بِالشَّقْوَةِ وَالشَّقَاوَةِ عِنْدَ حَضْرَةِ حضرت کبریا کے نزدیک شقوت اور شقاوت سے تعبیر
الْكِبْرِيَاء وَالسَّعِيدُ الْأَتَةُ الْأَكْمَلُ هُوَ کیا جاتا ہے اور کامل سعید وہ ہے جس نے محبوب کی
الَّذِي أَحَاطَ عَادَاتِ الْحَبِيْبِ حَتَّى ضَاهَاهُ عادات کا احاطہ کر لیا ہو یہاں تک کہ وہ الفاظ ،کلمات
فِي الْأَلْفَاظِ وَالْكَلِمَاتِ وَالْأَسَالِيبِ اور اسالیب میں اپنے محبوب کے مشابہ ہو گیا ہو۔ اور
وَالْأَشْقِيَاءُ لَا يَفْهُونَ هَذَا الْكَمَالَ اشقیاء ایسے کمال کو نہیں سمجھ سکتے ۔ جیسے شکور رنگوں اور
كَالْأَكُمَهِ الَّذِي لَا يَرَى الْأَلْوَانَ وَالْأَشْكَالَ، شکلوں کو نہیں دیکھ سکتا۔ اور شقی کو بجر عظمت الہی اور
لے غالباً سہو کتابت ہے صحیح لفظ شاید يَفهَمُونَ ہو۔ واللہ اعلم بالصواب

وَلَا حَقٌّ لِلشَّقِي إِلَّا مِنْ تَجَلِّيَّاتِ الْعَظَمُوتِ بیت الہی کی تجلیات کے کوئی حصہ نہیں ملتا کیونکہ اس کی
وَالْهَيْبَةِ، فَإِنَّ فِطْرَتَهُ لَا تَرَى آيَاتِ الرَّحْمَةِ، فطرت رحمت کے نشانوں کو نہیں دیکھ سکتی اور جذبات اور
وَلَا تَشُمُّ رِيحَ الْجَذَبَاتِ وَالْمَحَبَّةِ وَلَا محبت کی خوشبو کو نہیں سونگھ سکتی اور نہیں جانتی کہ صفائی
تَدْرِي مَا الْمُصَافَاةُ وَالصَّلَاحُ، وَالْأُنْسُ قلب، درستی اور صلاحیت اور انس و انشراح کیا ہیں کیونکہ
وَالْإِنْشِرَاحُ فَإِنَّهَا مُمْتَلِقَةٌ بِظُلُمَاتٍ وہ تاریکیوں سے بھر پور ہے۔ پس اس پر برکات کے
فَكَيْفَ تَنَزَلُ بِهَا أَنْوَارُ بَرَكَاتٍ، بَلْ نَفْسُ انوار کیسے نازل ہو سکتے ہیں بلکہ شقی کے دل میں تند ہوا کی
الشَّقِي تَتَمَوجُ تَمُوجَ الرِّيحِ الْعَاصِفَةِ طرح تحریکات پیدا ہوتی ہیں اور اس کے جذبات اسے
وَتَشْغَلُهُ جَنَبَاتُهَا عَنْ رُّؤْيَةِ الْحَقِ حق اور حقیقت کی رؤیت سے غافل رکھتے ہیں ۔ پس وہ
وَالْحَقِيقَةِ فَلَا يَحِينُ كَأَهْلِ السَّعَادَةِ رَاغِباً اہلِ سعادت کی طرح مامور کے پاس معرفت کے حصول
فِي الْمَعْرِفَةِ -
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۶)
کی خاطر نہیں آتا۔ (ترجمہ از مرتب )
ایمان کی حقیقت کچھ نہ کچھ مخفی کچھ نہ کچھ بھی رہنا ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے مِنْهُم شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ یہ
دونوں اسی سے بنتے ہیں ۔ سعید جلد بازی نہیں کرتے بلکہ حسن ظن اور صبر سے کام لے کر ایمان لاتے ہیں اور
جو شقی ہوتے ہیں وہ جلد بازی سے کام لے کر اعتراض کرتے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۱)
فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ یعنی انسان بلحاظ ا لحاظ اپنی استعدادوں کے دو طرح کے ہیں۔ ایک تو وہ گروہ جس کو
ایسے سامانوں کے جمع کرنے میں اور ایسے اعمال بجالانے کی توفیق ہوتی ہے جو فیوض و برکات الہی کے انوار
کے جاذب ہوتے ہیں اور وہ سعید کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔ دوسرے وہ جن کے اعمال بد اور خبث
باطن ان کی ترقیوں کے آگے روک ہو کر ان کو اعمال صالحات اور خدائی فیوض و برکات سے دور و مہجور کر دیتے
ہیں ۔ اب بھی دیکھ لو کہ خوب زور سے تائیدات سماوی اور نشانات کی ایک بارش ہو رہی ہے اور ایک سیلاب کی
طرح ترقی ہو رہی ہے مگر اس میں بھی وہی داخل ہو سکتے ہیں جن کی روحوں میں سعادت کا حصہ ہے۔ شقی اور
بد بخت لوگ باوجود ہزار ہا نشانات کے دیکھنے کے ان میں بھی وساوس شیطانی کو داخل کر کے سعادت اور قبول
حق سے محروم رہ جاتے ہیں اور خدا کا بھی یہ منشا ہے کہ بعض سعادت کی وجہ سے سعید اور بعض شقاوت کی وجہ

آج 10 میں سے 10 باقی