سورة الکافِرون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیونکہ بہشت ان کے لئے ایک ایسی عطا ہے جو ایک لمحہ کے لئے بھی اس سے محروم نہیں رہ سکتے ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۱،۲۸۰)
عَطَاء غَيْرَ مَجْدُ و ۔۔۔۔ وہ بخشش جس کا کبھی انقطاع نہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
یہ وہ عطا ہے جو واپس نہیں لی جائے گی ۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۸)
بہشت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ یہ ایک ایسی نعمت ہے جس کا انقطاع
نہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بہشت کے درمیان بھی مومنوں کا کھٹکا رہتا کہ کہیں نکالے نہ جاویں لیکن برخلاف اس
کے دوزخ کے متعلق ایسا نہیں بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ سب دوزخ سے نکل
چکے ہوں گے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت کا تقاضا بھی یہی ہے ۔ آخر انسان خدا کی مخلوق ہے۔ خدا تعالیٰ اس کی
کمزوریوں کو دور کر دے گا اور اس کو رفتہ رفتہ دوزخ کے عذاب سے نجات بخشے گا۔
( بدر جلدے نمبر ۱۳ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو صرف اس ایک حکم نے کہ فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ نے ہی بوڑھا کر دیا۔
کس قدر احساس موت ہے، آپ کی یہ حالت کیوں ہوئی صرف اس لئے کہ تاہم اس سے سبق لیں ورنہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک اور مقدس زندگی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
آپ کو ہادی کامل اور پھر قیامت تک کے لئے اور اس پر کل دنیا کے لئے مقرر فرمایا مگر آپ کی زندگی کے
کل واقعات ایک عملی تعلیمات کا مجموعہ ہیں جس طرح پر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی قولی کتاب ہے اور
قانون قدرت اس کی فعلی کتاب ہے اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بھی ایک فعلی کتاب
ہے جو گویا قرآن کریم کی شرح اور تفسیر ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه ۱۱)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا فَاسْتَقِمْ كَما اُمِرْتَ یعنی سیدھا ہو جا ۔ کسی قسم کی بداعمالی کی کبھی نہ رہے۔ پھر راضی
ہوں گا ۔ آپ بھی سیدھا ہو جا اور دوسروں کو بھی کر۔ عرب کے لئے سیدھا کرنا کس قدر مشکل تھا۔
الحکم جلد ۵ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ (۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے پوچھنے پر فرمایا کہ مجھے سورہ ہود نے بوڑھا کر دیا کیونکہ اس حکم

کے رو سے بڑی بھاری ذمہ داری میرے سپرد ہوئی ہے۔ اپنے آپ کو سیدھا کرنا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی
پوری فرماں برداری جہاں تک انسان کی اپنی ذات سے تعلق رکھتی ہے ممکن ہے کہ وہ اس کو پورا کرے۔ لیکن
دوسروں کو ویسا ہی بنانا آسان نہیں ہے اس سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند شان اور قوت قدسی کا
پتہ لگتا ہے۔ چنانچہ آپ نے اس حکم کی کیسی تعمیل کی صحابہ کرام کی وہ پاک جماعت تیار کی کہ ان کو كُنتُم خَيْرَ
أمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : کہا (11) ۱۱۱) گیا اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (المائدة : کی ۱۲۰) آواز
ان کو آگئی ۔ آپ کی زندگی میں کوئی بھی منافق مدینہ طیبہ میں نہ رہا۔ غرض ایسی کامیابی آپ کو ہوئی کہ اس کی
نظیر کسی دوسرے نبی کے واقعات زندگی میں نہیں ملتی ۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ تھی کہ قیل و قال ہی تک
بات نہ رکھنی چاہیے کیونکہ اگر نرے قیل و قال اور ریا کاری تک ہی بات ہو تو دوسرے لوگوں اور ہم میں پھر
امتیاز کیا ہوگا اور دوسروں پر کیا شرف؟
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۱)
استقامت کے حصول کے لئے اولاً ابتدائی مدارج اور مراتب پر کسی قدر تکالیف اور مشکلات بھی پیش آتی
ہیں لیکن اس کے حاصل ہو جانے پر ایک دائمی راحت اور خوشی پیدا ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو جب یہ ارشاد ہوا : فَاسْتَقِمْ كَما اُمِرْتَ تو لکھا ہے کہ آپ کے کوئی سفید بال نہ تھا پھر سفید بال آنے لگے تو
آپ نے فرمایا مجھے سورہ ہود نے بوڑھا کر دیا۔ غرض یہ ہے کہ جب تک انسان موت احساس نہ کرے وہ
نیکیوں کی طرف جھک نہیں سکتا۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه ۱۱،۱۰)
وَ أَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ
ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ
نجات کا مفت ملنا اور اعمال کو غیر ضروری ٹھہرانا جو عیسائیوں کا خیال ہے یہ ان کی سراسر غلطی ہے۔ ان کے
فرضی خدا نے بھی چالیس روزے رکھے تھے اور موسیٰ نے کوہ سینا پر روزے رکھے۔ پس اگر اعمال کچھ چیز
نہیں ہیں تو یہ دونوں بزرگ اس بے ہودہ کام میں کیوں پڑے۔ جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالی بدی سے
سخت بیزار ہے تو ہمیں اس سے سمجھ آتا ہے کہ وہ نیکی کرنے سے نہایت درجہ خوش ہوتا ہے پس اس صورت
میں نیکی بدی کا کفارہ ٹھہرتی ہے۔ اور جب ایک انسان بدی کرنے کے بعد ایسی نیکی بجالا یا جس سے
خدا تعالیٰ خوش ہوا تو ضرور ہے کہ پہلی بات موقوف ہو کر دوسری بات قائم ہو جائے ورنہ خلاف عدل ہوگا۔ اسی

آج 10 میں سے 10 باقی